خبرنامہ نمبر7150/2024
باکو، 21 نومبر۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کےلئے کانفرنس جاری ہے۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی مشیر کلائمنٹ چینج و ماحولیات نسیم الرحمان خان ملاخیل اپنی ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 29 ویں کانفرنس میں پاکستان سمیت 80 ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر بلوچستان کی نمائندگی میں کلائمیٹ گول میز مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں کمزور ممالک کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کرنے کےلئے عالمی موسمیاتی مالیاتی فریم ورک کو از سر نو تشکیل دیا جانا چاہیے۔ صوبائی مشیر نے بلوچستان حکومت کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس چیلنج کے تدارک کے لئے نہ صرف قانون سازی کی جائے رہی ہے بلکہ مقامی سطح پر کلائمنٹ کنٹرول پروگرام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے لئے صوبائی محکمہ کلائمنٹ چینج و ماحولیات متحرک انداز میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں بلوچستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی مدد، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے حکومت بلوچستان بھر اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی مشیر نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے طریقہ کار اور اس مقصد کیلئے مالی وسائل کی فراہمی پر بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی کانفرنس کے بنیادی مقاصد میں کلائمٹ فنانسنگ کے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کےساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ٹھوس شراکت اور جوابدہی پر زور دینا خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل کا مقامی حل تلاش کرکے اس پر عملدرآمدکیلئے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دینا کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اکھٹے ہونے والے مندوبین کو امید ہے کہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7151/2024
لورالائی 21نومبر۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے زیر تعمیر سپورٹس کمپلکس لورالائی کا دورہ کیا۔ جاری ترقیاتی اسکیم کو مختلف اینگل سے دیکھا۔اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو شعبہ بلڈنگز کے انجینئر محمد انور لونی نے انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر لورالائی سعادت حسن نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔کہ سپورٹس کمپلکس عوامی فلاحی منصوبہ ہے۔جس کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔ ترقیاتی اسکیمات وقت پر مکمل نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کرکے برہمی کا اظہار کیا۔انہون نے منصوبہ کی بروقت تکمیل اور کوالٹی کی بہتری کی ہدایت کی اور جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔ ، کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نےزیر تعمیر سپورٹس کمپلکس کے وزٹ کےدوران کہا کہ عوام کی خدمت اور انھیں ریلیف پہنچانا اولین ترجیح ہے عوام کی معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تمام محکموں کے ذمہ دار آفیسران مخلصی اور فرض شناسی سے کام کریں اور اپنے اپنے محکموں میں عوام کو ریلیف دیں اور اپنے محکموں کی پراگریس کو مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات ایک کریں امن و امان کے ساتھ کھیل تعلیم صحت اور باقی شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ محکموں کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ،ترقیاتی پروجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام جاری ترقیاتی پروجیکٹس کا وقتاً فوقتاً معائنہ کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7152/2024
لورالائی 21نومبر ۔نقل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے یہ معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز لورالائی ڈویژن سید کلیم اللہ شاہ۔ڈسٹرک ایجوکیشن افیسرلورالائی محمد مدثر خان ای ڈی او ای لورالائی بہادر شاہ نے مختلف سینٹروں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جماعت ہشتم کے جاری امتحانات کے امتحانی سینٹرز جن میں بی ار سی کالج نورالائی۔ماڈل ہائی سکول لورالائی۔گورنمنٹ ٹاون سکول۔ گورنمنٹ کینٹ ہائی سکول لورالائی۔عثمانیہ ہائی سکول ناصر اباد۔گورنمنٹ ہائی سکول شبوزئی لورالائی۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور مختلف سینٹروں کا اچانک دورہ کیا اور ایگزام کا جاکر جاِئزہ لیاان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالایی محمد مدثر ای ڈی او ای لورالائی بہادر شاہ اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے امتحانی سینٹرز کےعملہ کو نقل کی روک تھام کی سختی سے ہدایت کی سید کلیم اللہ شاہ نے کہاکہ نقل طلباء کے مستقبل کےلئے خطرناک ہے نقل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہاکہ جدیدمعیاری تعلیم ہی کےزریعے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے سائنس وٹیکنالوجی کادور ہے دنیا میں تعلیم یافتہ قوموں نےترقی کےمنازل طے کئے ہیں انہوں نے کہاکہ تمام چیلنجزکا مقابلہ تعلیم کےزریعے ممکن ہے۔ طلباء کو نقل کی بجائے محنت پر توجہ دینی چاہے۔ نقل سے ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے مگر کامیابی نہیں۔ طلباء اعلی معیاری تعلیم حاصل کرکے قوم وملک کی خدمت اور مستقبل میں بھاگ دوڑ سنبھالیں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لورالائی محمد مدثر خان نے کہا یہ ہمیں تعلیم پر زیادہ توجہ دینا چاہیے تعلیم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا جن قوموں نے ترقی کی ہے اور صرف اور صرف تعلیم پر کی ہے نقل ہمارے معاشرے میں ایک ناسور ہے اس کو ختم کرنے کے لیے ہر ایک نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا نقل پر کوئی کوتاہی نہیں کر برداشت کریں گے ڈسٹرکٹ افیسر لورالائی بہادر شاہ نے کہا ایگزام کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور تمام اساتذہ کرام سے سختی سے کہا اس ناسور کے خلاف جہاد کرے والدین بھی اپنے بچوں کو نقل سے منع کرے انہوں نے کہا کہ ہم والدین میں نقل خاتمے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے اج کی طلباءاور طالبات تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک کی ترقی خوشحالی کے لیے سود مند ثابت ہوں گے یہی طلباء اور طالبات کل ڈاکٹر پروفیسر استاد انجینئر بنے گا انشاءاللہ ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں بھی ترقی خوشحالی ائے گی ایک انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ طلبہ اور طالبات اپنے خاندان میں تعلیم کے حوالے سے مزید کردار ادا کر سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7153/2024
نصیرآباد21نومبر۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان اور ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی کی سربراہی میں نصیر آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں سے اضافی کرائے وصول کرنے کے خلاف کاروائی کی گئی ٹیم مختلف مقامات پر کاروائی کی کاروائی کے دوران درجنوں ویگنوں کو روک کر مسافروں سے کرایوں کے متعلق اگاہی حاصل کی گئی ان کے ہمراہ بابو زاہد سامت اور بابو دانش خان بھی ان کے ہمراہ تھے تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ سیکرٹری آر ٹی اے نور احمد ڈومکی کی جانب سے مختص کردہ کرایہ مسافروں سے وصول کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہیکل آرڈیننس پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ٹرانسپورٹرز پر لازم و ملزوم ہے کیونکہ ان کی ذرہ بھر لاپرواہی مسافروں کے لیے نقصان دہ عمل ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ فرنٹ کی نشستوں پر دو افراد کو بٹھانے کی اجازت ہے مگر دیکھا جا رہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز فرنٹ کی دو سیٹوں پر تین مسافروں کو بٹھاتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک عمل ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ وہیکل آرڈیننس پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور عوام کے بہتر مفاد میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ٹرانسپورٹرز اپنے قوانین پر خود ہی عمل کر کے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کرایوں کے متعلق جائزہ لیا جائے گا اگر آئندہ کسی بھی مسافر سے اضافی کرایہ وصول کیا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام وصول کردہ کرایہ مسافروں کو واپس کروا دیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اور فوری ایکشن بھی لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں کی ریٹ لسٹ فرنٹ سیٹ کے سامنے اویزاں کریں گے تاکہ تمام مسافر اس لسٹ کو مدنظر رکھ کر متعلقہ علاقوں کا کرایہ فراہم کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7154/2024
نصیرآباد21نومبر۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی خدمات سے انکار ناممکن عمل ہے ملک کے روشن مستقبل میں اساتذہ اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ انہی کی بدولت جہالت کی تاریکی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے مگر کچھ اساتذہ کی جانب سے اپنے فرائض منصبی میں غفلت بڑھتی جا رہی ہے جو کہ ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا موجب بن رہے ہیں جنہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا عادی غیر حاضر ملازمین کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کے تمام ممبران پر لازم ہے کہ وہ عادی غیر حاضر ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے حوالے سے سفارشات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں جمع کروائیں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے لیے حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالحمید ابڑو خزانہ آفس کے امجد بہرانی ایجوکیشن افسران میل فیمیل اساتذہ تنظیموں کے نمائندگان یونیسیف سمیت مختلف این جی کے نمائندگان شریک تھے اجلاس میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی اور ضلع بھر میں تعلیمی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں بند اسکولوں کو کھولنے کے لیے ضلع انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ مل کر ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ ضلع بھر میں تعلیمی عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینے والے اساتذہ کی ہر پلیٹ فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ اساتذہ کرام بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ خوش ائند اقدام ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ضلع نصیر آباد میں تعلیمی اصلاحات میں بہتری لائی جائے جس کے فوائد یہاں کے بچوں کو مل سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7155/2024
خضدار: 21 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی صلاح الدین زہری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین ،اسسٹنٹ کمشنر زہری خالد شمس ، ڈی ڈی ای او امین عمرانی ،ڈی ڈی ای او زہری اکرم زہری ڈی ڈی ای او نال عبدالوہاب ،ڈی ڈی ای او کرخ ،وڈھ اور آر ٹی ایس ایم ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی امور ،اساتذہ و طلبا و طالبات کے مسائل اور ار ٹی ایس ایم کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنے ہیں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے تعلیم سے ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت دو اہم بنیادی شعبے ہیں اگر اساتذہ دیانتداری سے اپنے فرائض انجام نہیں دینگے تو مستقبل تاریک ہوجائے گا ن چیلنجز کا مقابلہ معیاری تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت قبول نہیں ہوگی فرائض سے غفلت برتنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7156/2024
لسبیلہ 21نومبر۔لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا موٹروے پولیس افسران نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات مفصل انداز میں پیش کیں،تقریب کے مہمان خصوصی لسبیلہ یونیورسٹی کی ڈی و ایم فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نصر اللہ بنگلزئی تھے۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج کریم بلوچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،سردار عبدالمجید جاموٹ،ایدھی فاونڈیشن کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی،فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین ڈاکٹر نور محمد انگاریہ،پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر حاجی خان بلوچ،این آر ایس پی کے عتیق الرحمن سمیت طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.تقریب کے دوران شرکاءسے ٹریفک قوانین سے متعلقہ سوالات بھی پوچھے گئے اور صحیح جواب دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ،ایس ایس پی موٹروے پولیس غلام حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد ٹریفک کے شعور کو اجاگر کرنا ہے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،موٹروےپولیس طلباءو طالبات اور یوتھ میں آگاہی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں ہم نے اپنے مستقبل کو حادثات کی نظر نہیں کرنا ہے،ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں.تقریب کے مہمان خصوصی ڈین ڈاکٹر نصر اللہ بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم موٹروے پولیس کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی تقریب کا انعقاد کیا روڈ قوانین پر عمل کرکے ہی ہم اپنی اور دوسروں۔کی جانیں ضائع ہونے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں موٹروے پولیس سے گزارش ہے کہ ہماری یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی جیسے پروگرام فیکلٹی وائز کرائے جائیں تاکہ طلبائ کو ٹریفک قوانین کے متعلق بہتر آگاہی فراہم ہوسکے۔روڈ سیفٹی انچارج ویسٹ زون کوئٹہ انسپکٹر بشارت خان نے حادثات کے اعداد و شمار اور اس سے بچاو کے حوالے سے طلبا کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی موٹروے پولیس سیکٹر اوتھل غلام حسین نے ڈین فیکلٹی آف ڈی و ایم ڈاکٹر نصر اللہ بنگلزئی اور ایجوکیشن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نور محمد انگاریہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ دیگر تمام مہمانان کو موٹروے کیجانب سے تحائف دیئے گئے۔تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ایڈمن آفیسر اوتھل حامد حسن جعفر نے سر انجام دیئے۔اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ 1 حب شہباد حیدر ،ڈی ایس پی بیٹ 2 وندر طاہر حسین ،ایڈمن آفیسر بیٹ 2 وندر غلام دستگیر ، ریسکیو 1122 کے آفیسر دھنیش کمار,استاد عبدالواحد رونجھو ودیگر موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7157/2024
لسبیلہ21نومبر۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمدبلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ھیلتھ کمیٹی لسبیلہ کا اجلاس منعقدہواجس میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،ایم ایس DHQہسپتال اوتھل ڈاکٹر قمر رونجھو ،ایم ایس بیلہ ڈاکٹر عبدالحکیم رونجھو،ڈرگ انسپیکٹر،ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر PPHI,سپرنٹنڈیٹ سول ہسپتال اوتھل غلام حیدر نے شرکت کی۔اجلاس میں صحت کے حوالےسے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اورصحت عامہ کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7158/2024
لسبیلہ 21نومبر۔لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ آف مائیکرو بائیولوجی کی جانب سے “اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس” کے موضوع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک میں ڈی وی ایم (ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن) کے طلباءاور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی واک کا مقصد معاشرے میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے خطرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا، جو مائیکرو آرگینزمز کی جانب سے اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے واک میں شریک طلباء نے پینافلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے نقصانات اور اس کے تدارک کے حوالے سے پیغامات درج تھے واک کے دوران شرکاءنے یونیورسٹی کیمپس میں مختلف راستوں پر گزر کر اس اہم مسئلے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی واک کے انعقاد پر شرکاءنے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف مائیکرو بائیولوجی کی کاوشوں کو سراہاجن کی کاوشوں سے یہ واک کامیاب ہوئی اس موقع پر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں صحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہی بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی واضح رہے کہ یہ واک لسبیلہ یونیورسٹی کی کمیونٹی کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کی ایک کڑی ہے۔