News

20-03-2025

خبرنامہ نمبر 1969/2025کوئٹہ، 20 مارچ ۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جاری مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا معائنہ کیا اور 23 مارچ اسپورٹس فیسٹیول کی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بیڈمنٹن جاری ایک مقابلہ کا باقاعدہ آغاز بیڈمنٹن کا شاٹ لگا کر کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر بازئی بھی موجود تھے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے بیڈمنٹن کا مکمل میچ دیکھا جبکہ اسٹڈیم میں جاری دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا بھی معائنہ کیا جبکہ بیڈمنٹن کے میچ میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر انکی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ23 مارچ اسپورٹس فیسٹیول صوبے بھر میں جاری ہے، جس میں ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں یوم پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جو ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس دن کی مناسبت سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنا نہایت خوش آئند ہے، کیونکہ کھیلوں سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ٹیم ورک، محنت اور حوصلے جیسے اوصاف بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جن میں فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس اور دیگر کھیل شامل ہیں ان مقابلوں میں صوبے بھر کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول صوبے کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور شرکاءنے حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ایسے مقابلوں کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1970/2025کوئٹہ 20 مارچ ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء اور سابق سینیٹر و ممبر قومی اسمبلی حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حافظ حسین احمد کا شمار ملکی سطح پر زیرک سیاستدانوں ہوتا ہے، مرحوم حافظ حسین احمد کو اصولوں پر مبنی بےباق سیاست کی وجہ سے بلوچستان سے توانا آواز سجھا جاتا رہا ہے اور جنکی صوبے اور ملک کیلئےسیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں، میر صادق عمرانی نے کہا کہ حافظ حسین احمد کے انتقال سے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان ایک باوقار سیاسی رہنما سے محروم ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، میر صادق عمرانی نے دعاءکی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1971/2025کوئٹہ 20 مارچ ۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا رمضان المبارک کے دوران گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ سب ڈویژن (سٹی) نواں کلی کچلاک بازار سمنگلی روڈ سریاب روڈ دکانی بابا چوک برما ہوٹل جوائنٹ روڈ سپنی روڈ گوالمنڈی چوک و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ نے کاروائیوں کے دوران 129 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے 5 دکانیں سیل، 30 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 5 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے جبکہ 30 دکانداروں پر جرمانے عائد اور 63 دکانداروں کو وارننگ جاری کئے گئے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف اور اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 32 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 6 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانداروں کو جیل منتقل جبکہ 2 دکانیں سیل کردیے اور 6 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔اسسٹنٹ کمشنر(صدر) حمزہ انجم اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 25 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 4 افراد کو گرفتار کرکے 5 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے سمنگلی بلیلی اور کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں اس دوران 28دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 6 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے 2 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے۔ 3 دکانیں سیل کردیے جبکہ 9 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں 23 دکانوں کو دورہ کیا جس میں 3 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 2 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں 27 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے ایک دکاندار کو جیل بھجوا دیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1972/2025: تربت/تمپ 20 مارچ ۔ :گورنمنٹ ڈگری کالج تمپ کے ایک اعلامیہ میں کالج کے سال دوم کے طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے پریکٹیکل امتحانات مورخہ 7 اپریل 2025 سے 14 اپریل 2025 تک کالج میں منعقد ہوں گے لہذا تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنے متعلقہ دن اور وقت پر امتحان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1973/2025بارکھان20مارچ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسوکے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر نویدلطیف۔ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفسیرمحمدکمال مری۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسربوائزامیرمحمد کھیتران،آر۔ٹی۔ایس۔ایم انچارج محمدنسیم کھیتران ودیگرممبران نے شرکت کی۔محکمہ تعلیم کے آفیسران نے ماہ مارچ کی کارکردگی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن سکولوں میں اضافی اساتذہ تعینات ہیں۔ انہیں وہاں سے اٹھا کر بند سکولوں کو ایک ماہ کے اندر اندر کھولا جائے اور رپورٹ اگلی میٹنگ میں پیش کی جائے۔ایجوکیشن آفیسرز کو تاکید کی کہ غیرحاضر اساتذہ کی تنخواو¿ں سے کٹوتی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فروغ تعلیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1974/2025تربت 20 مارچ ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تربت نزیر احمد سے ا نجمن تاجران کیچ کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں بازار کے ٹریفک مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں عبوری چیئرمین نثار احمد جوسکی، اسحاق روشن دشتی، اعجاز احمد جوسکی اور جمال مری شامل تھے۔ وفد نے رمضان المبارک کے دوران بازار میں بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافے اور مخصوص گلیوں کو ون وے کرنے کی درخواست پیش کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیسنے وفد کی شکایات اور تجاویز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ رمضان کے باعث بازار میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مختلف چوراہوں اور گلیوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، انجمن تاجران کی نشاندہی پر بازار میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا اس موقع پر ایس ایچ او حسین دشتی اور ٹریفک پولیس انچارج عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1975/2025دکی .20,مارچ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کول مائنز تنازعات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار پر ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی عمران مندو خیل قبائلی تحصیلدار سردار عبد الرزاق دمڑ ایس ایچ ہمایوں ناصر , محکمہ مائنز حبیب الرحمن لونی۔ مائنز کمیٹی ممبرحافظ صادق خروٹی مائنز کمیٹی ممبر , محمد اسلم خان ترین تحصیلدار سردار عبد الرزاق دمڑ ایس ایچ ہمایوں ناصر پیٹی ٹھیکدار مائنز کمیٹی ممبر حاجی محمد ایوب ناصر پیٹی ٹھیکدار مائنز کمیٹی ممبر ولی خان ناصر اور دیگر کول مائنز سے منسلک نوابزادہ مامون جوگزئی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کھلی کچہری میں اپنی اپنی شکایات جمع کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں امن و امان دیا جائے اسکے علاوہ سکیورٹی خدشات پر بھی مکمل سیر حاصل گفتگو ہوئی پیٹی ٹھیکداردوں کو درپیش مسائل پر بھی مکمل بحث کی گئی سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھانے کی بھی رائے دی گئی جبکہ تمام درخواست گزار اپنی شکایات اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کرا کے ائندہ اجلاس میں ان کی شکایت سنا جا سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر دکی عمران مندوخیل نے انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1976/2025سوراب، 20 مارچ۔ : ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے آج بوائز ہائی اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی معیار اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ، طلبہ اور اسکول انتظامیہ سے ملاقات کرکے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید تدریسی طریقے اپنائیں اور طلبہ کی تعلیمی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے اور کامیابی کے لیے محنت اور لگن بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مستقل مزاجی اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے بنیادی ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا اور وہاں دستیاب سہولیات کے معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اسکول میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، بیت الخلاءاور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں اسکول میں حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گھر میں بھی تعلیمی معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ نسل ہی ملک و قوم کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے، لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے میں بھرپور تعاون کریں ڈپٹی کمشنر حبیب نصیر نے امید ظاہر کی کہ اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ مل کر تعلیم کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی میدان میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1977/2025تربت 20 مارچ ۔:ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ نے سری کہن کے لنک روڈ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے اس کی خستہ حالت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایم 8 سے منسلک اس اہم لنک روڈ کی حالت زار نے شہریوں کو کئی مشکلات میں ڈال دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر فوری طور پر سڑک کی تعمیر و مرمت کے احکامات جاری کیے اور اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کو تجاوزات ہٹانے کی سخت ہدایات دیں اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران اور انجنیئرز بھی ان کے ہمراہ تھے سرکہن ، جوسک اور آس پاس کے علاقے کے عوام طویل عرصے سے مخدوش سڑک کے مسائل سے پریشان تھے، جو نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی تھی بلکہ حادثات کے خدشات بھی بڑھا رہی تھی۔ عوامی مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا خود موقع پر جا کر جائزہ لینا عوام کے ساتھ ان کی وابستگی کا مظہر ہے ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی مرمت میں تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے انجینئرز کو فوری طور پر تخمینہ لگا کر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کیے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی تیز رفتار کارروائی کو شہری حلقوں میں بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ مقامی افراد نے ان کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ اسی طرح عوامی مسائل کو حل کرتی رہی تو علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری ممکن ہوگی یہ اقدام نہ صرف شہریوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ علاقے میں ترقیاتی عمل کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ امید کی جا رہی ہے کہ سری کہن لنک روڈ کی مرمت کے بعد سفری سہولیات بہتر ہوں گی اور عوامی مشکلات کم ہوں گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1978/2025 تربت20 مارچ ۔ گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت میں “ملازمت کی تفصیل اور انڈرگریجویٹ اسٹڈی پالیسی 2023” پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا یہ تربیتی سیشن ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر مکران ڈویڑن برکت اسماعیل اور شریف الدین اسسٹنٹ ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر مکران کالجز کی نگرانی میں منعقد ہوا جبکہ تربیتی سیشن کی نگرانی امان اللہ فوکل پرسن، بی ایس پروگرام، مکران کالجز نے کی اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد بی ایس کورس کے نگرانوں کو ان کی ملازمت کی تفصیل انڈرگریجویٹ اسٹڈی پالیسی 2023اور یونیورسٹی آف تربت کے رہنما خطوط کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا تربیتی ورکشاپ میں پرنسپل عطا شاد ڈگری کالج امان اللہ ،بی ایس کوآرڈینیٹر شعیب شاداب ،بی ایس کنٹرولر ایگزامینیشن دلشاد احمد دیگر فیکلٹی ممبران محترمہ ہما اکبر (بی ایس کوآرڈینیٹر، محترمہ ثانیہ امجد کنٹرولر امتحانات اور محترمہ عمرانہ رشید ممبر، QEC، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، تربت سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ریسورس پرسن عزیزہ امان اللہ نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں شعبہ جات کے سربراہان (HoDs)، کوآرڈینیٹرز، کنٹرولرز، اور فوکل پرسنز کی ذمہ داریوں کی تفصیل بیان کی گئی ورکشاپ میں یونیورسٹی آف تربت کی انڈرگریجویٹ اسٹڈی پالیسی 2023 پر خصوصی توجہ دی گئی سیشن میں شرکاء کو اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل کیں سیشن کے دوران شرکاءنے بھرپور تبادلہ خیال میں حصہ لیا اور سیشن کو معلوماتی اور مددگار قرار دیا سیشن میں یہ تجویز دی گئی کہ بی ایس کورس کے سپروائزرز کو تازہ ترین پالیسیوں اور رہنما خطوط سے باخبر رکھنے کے لیے باقاعدہ تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1979/2025: تربت20 مارچ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیرِ اہتمام ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت میں سال 2025 کے دوسرے بیچ کی کلاسز کا آغاز ھوچکا ھے پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، یوسف بلوچ، اور طارق دوست نے کلاسز کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء سے ملاقات کی۔ انہوں نے طلباءسے ان کے تجربات اور کورس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد تربیتی عمل کو مزید بہتر بنانا تھا انہوں نے کہا ہے کہ یہ ادارہ ہر سال ضلع کیچ کے طلباءکو مختلف فنی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے داخلہ فراہم کرتا ہے۔ تربیت یافتہ طلباء بعد ازاں ضلع کیچ کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں، یوں یہ سینٹر مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت کی یہ کوشش نہ صرف طلباء کو ہنرمند بنانے کے لیے کارآمد ہے بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1980/2025تربت 20 مارچ :۔ ڈپٹی کمشنر کیچ، میجر ر بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) منظور بلوچ یونیسیف کے نمائندہ فضل الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر تربت محمد عیسیٰ، اور غیر سرکاری تنظیم این آر ایس پی کے نمائندوں سمیت محکمہ تعلیم کے متعلقہ ڈپٹی ڈی ای اوز نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کیچ میں تعلیم کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ا نہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس (RTS) سسٹم کو مزید فعال کیا جائے گا۔غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسکولوں کے مسائل کو سمجھنے کے لیے وہ جلد اسکولوں کا دورہ کریں گے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کہ آر ٹی ایس رپورٹس کو باقاعدگی سے ہر ماہ پیش کیا جائے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ دی جائے، متعلقہ ڈی ڈی ای اوز سے غیر حاضری کے بارے میں وضاحت طلب کی جائےگء ہر یونین کونسل کے اساتذہ کی فہرست مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائے جبکہ ڈی ڈی ای اوز نے اجلاس میں اساتذہ کی کمی، اسکولوں میں بجلی اور پانی کے مسائل، اور طلباء کے لیے بینچ اور ڈیسک کی قلت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں امید ظاہر کی گءکہ ایس بی کے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی تعیناتی کے بعد تدریسی عمل میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے ضلع کیچ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے عزم کا مظہر ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ان اقدامات سے تعلیم کے میدان میں نمایاں بہتری آئے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1981/2025لورالائی20مارچ ۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ سے انکے دفتر میں ہیومینٹریشن پراجیکٹ اینالیزز یو این ایف اے بلاول بلوچ،مس الماس یو این ایف اے اور ایس او ایم این سی ایچ پروگرام لورالائی محمد عثمان موسیخیل نے ملاقات کی۔اور لورالائی کے بے نظیر وومن ہسپتال ار ایچ سی کچھ عمقزئی ،ار ایچ سی میختر اور دیگر ہیلتھ سے متعلقہ مسائل پر بات کی اور مسائل سے اگاءئیے گئیے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم اپنے استعداد میں یو این ایف اے اور ایم این سی ایچ پروگرام ملکر اسے حل کرنے کی کوشش کرئینگے بہرحال کچھ کام گورنمنٹ کے صوابدید کے ہیں۔اوع ہم متعلقہ ضرورت کے سامان الات بھی ہیلتھ کے اداروں کو فراہم کرئینگے۔جس پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ انشاء اللہ ہم بے نظیر وومن ہسپتال کو مکمل طور پر فحال بنائینگے اور انشاء اللہ اسے مستحکم بھی کرئی گے اسی طرح ار ایچ سی کچھ عمقزئی کے مسائل کے حل میں بھر پور تعاون کرئینگے۔تاکہ خواتین بچوں کو انکے دہلیز پر صحت کے سہولیات پہنچایا جاسکیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حمید لہڑی بھی موجود تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر 1986/2025کوئٹہ: 20 مارچ2025:بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور وفاقی محکموں کے سربراہان کی ایک ساتھ کوئٹہ آمد ہوئی جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق سے متعلق بلوچستان کے قابل حل زیر التواء امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں سے متعلق 47 ایجنڈا پوائنٹس زیر غور لائے گئے اجلاس میں وزارت پیٹرولیم، منسٹری آف میرین آفئیرز، ایف بی آر، انفارمیشن، وزارت توانائی، وزارت ریلوے، وزارت مواصلات، پلاننگ کمیشن، منسٹری آف فارن افئیرز، وزارت اطلاعات و نشریات، پی ٹی اے، وزارت قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت ہوا بازی، وزارت مذہبی امور، وزارت تجارت اور وزارت قانون و انصاف کے حکام نے شرکت کی اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی اجلاس میں بلوچستان کی حدود میں چھ ہزار کے لگ بھگ فشنگ بوٹس کی ون ٹائم ایمنسٹی رجسٹریشن کی تجویز دی گئی، جبکہ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مربوط رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کنٹرول روم کے قیام اور ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا گیا وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پی پی ایل کے ذمہ واجب الادا تین سالہ واجبات کی بلوچستان کو ادائیگی پر بھی اتفاق ہوا۔ بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ زمینداروں کو درپیش برقی مسائل اور زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے شمسی ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی مد میں زمینداروں کو باقی ماندہ رقم اپریل کے دوسرے ہفتے میں ادا کرنے کا وعدہ کیا وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اجلاس میں بلوچستان میں ریلوے ٹریک اور سفری سہولیات کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر نے بریفنگ دی اور ریلوے پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ جدید اسلحہ و دیگر سازو سامان و سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی وزارت مواصلات نے صوبے میں جاری شاہراہوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ ماشکیل پنجگور روڈ، گوادر پورٹ، ریکوڈک اور سیندک پر پیش رفت میں تیزی پر اتفاق کیا گیاکچھی کینال کی جلد تکمیل کے لیے سالانہ مختص وسائل میں اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق ہر ڈویژن میں سوشیو اکنامک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک بلین روپے کے فنڈز جلد جاری کیے جائیں گے اجلاس کے دوران بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی معاونت میں ملوث ممالک کے خلاف سفارتی اقدامات کے لیے وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی وزرات اطلاعات و نشریات کی جانب کوئٹہ میں بول ٹی وی اور جی این این کے بیورو آفسز کی بحالی سمیت تمام قومی میڈیا چینلز کے دفاتر فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ، تربت اور نصیر آباد ڈویژن میں تمام ٹی وی چینلز کے بیورو آفس قائم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے مؤثر یقین دہانی کرائی اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی اور سب ورژن میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا وفاقی وزیر آئی ٹی محترمہ شنزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس کے پاکستان میں ریجنل ہیڈ جلد ہی کوئٹہ کا دورہ کر کے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کریں گے اجلاس میں طے پایا کہ وزیر اعظم آفس کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مستقل رابطہ کاری کو فروغ دیا جائے گا اجلاس میں بلوچستان کے تناظر میں انٹرنیٹ سروسز کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں وائٹ کالر کرائم، مالیاتی تبادلوں اور سائبر کرائم کے تدارک کے لیے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی استعداد کار میں اضافے اور غیر قانونی ٹرالنگ سے نمٹنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر سی ٹی ڈی کو مزید فعال کیا جائے گا اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قومی بیانیے کے فروغ پر زور دیا گیا اجلاس میں اتفاق رائے سے سیکرٹری قانون کی سربراہی میں مسنگ پرسنز کے حوالے سے صوبائی سطح پر مؤثر قانون سازی کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا صوبے میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز کی بہتری کے لیے وزارت آئی ٹی نے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلوچستان میں PAS گریڈ 17 سے 21 کی 108 خالی آسامیوں پر تقرری کی یقین دہانی کرائی ایران جانے والے زائرین کے محفوظ سفر اور سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت مذہبی امور کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی محکمہ خزانہ نے بی آئی ایس پی کے تحت لغڑیوں کے گزر معاش کے لیے متعارف کردہ پیکج کے لیے فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے وزراء کی کوئٹہ آمد خوش آئند اقدام ہے اور اس پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق سے متعلق مسائل حل ہونے سے بلوچستان کا بیانیہ مضبوط ہوگا اور ریاست مخالف پروپیگنڈوں کا عملاً ازالہ ہوگا یہ ایک اچھا عمل ہے جس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ شمسی ٹیوب ویلوں کے منصوبے میں تاخیر سے زمینداروں کو مالی نقصان ہو رہا ہے اس لئے اس کا فوری حل ضروری ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسداد اسمگلنگ مہم میں کسٹمز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے میر سرفراز بگٹی نے این ایچ اے کے منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کوئی موٹر وے موجود نہیں، محکمہ مواصلات کم از کم پانچ کلومیٹر موٹر وے بنا دے تاکہ بلوچستان کے لوگ بھی موٹر وے کا وجود محسوس کر سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت سے نکال کر ہارورڈ سمیت دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں کیونکہ ان کا مستقبل اسمگلنگ اور ایرانی تیل بردار گاڑی زمباد نہیں بلکہ تعلیم ہے وزیر اعلیٰ نے کچھی کینال منصوبے میں 24 سالہ تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے منصوبے کے لئے سالانہ مختص وسائل میں سو فیصد اجراء یقینی بنانے کا مطالبہ کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر اکنامکس افئیر ڈویژن احد خان چیمہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ شنزہ فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر سمندری امور جنید انور چوہدری صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی، سمیت وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر ، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو ، چئیرمین ایف بی آر راشد محمود وفاقی سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا، سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز سید ظفر علی شاہ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ امجد محمود آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر، چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی چیئرمین اوگرا منصور خان ، چئیرمین این ایچ اے محمد شہریار سلطان، ممبر کسٹم جنید جلیل خان، ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات مسٹر بی اے ناصر، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے سید فیصل شاہ , سیکرٹری معدنیات سیدال خان ، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد، سیکرٹری اطلاعات عمران خان، سیکرٹری قانون کلیم اللہ خان، سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی.

خبرنامہ نمبر1987/2025زیارت 20مارچ 2025: *

ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر علی، ڈی ایس ایم نثارا حمد، ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین، ،ڈرگ انسپکٹر میوند خان عبداللہ خان،اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فوری فراہمی کے لیے ہائر اتھارٹیز کو لکھا جائے گاڈپٹی کمشنر زیارت زکاءاللہ درانی نے نے کہا تمام ڈاکٹرزاورمددگار سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔* *انہوں نے صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے جو حکومتی وسائل ہے ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔*

خبرنامہ نمبر1988/2025زیارت 20مارچ 2025: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں کلی سپیزندی زیارت میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں جو مسائل ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے تعلق رکھتے تھے ان پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان کی واضح احکامات ہیں کہ عوام کے مسائل ان کی دہلہز پر حل کئے جائیں جو مسائل ہماری دسترس میں ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے آج کی کھلی کچہری اس سلسلے کی اہم کڑی ہےکا انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی دفاتر کے ساتھ فیلڈ میں بھی جاکر عوام کے مسائل حل کریں افسران اپنے اپس باہمی رابطہ رکھ کر ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کریں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا عین مقصد یہی ہے کہ عوام کے پاس جاکر ان کے مسائل کو معلوم کرکے ان کو حل کیا جائے کیونکہ عوام کے مسائل کا حل ہمارے فرائض میں شامل ہے جس کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کریں گے۔

خبرنامہ نمبر1989/2025زیارت 20مارچ 2025:ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ا بھی اجلاس منعقد ہوا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین، ڈی او فیمیل میمونہ فہیم، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ،جی ٹی اے کے صدر محمد نوع دمڑ، جی ٹی اے آئنی کے صدر امیر محمد طوفان یونیسف کے نمائندے معین خان پانیزئی نے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اور رپورٹ میں کہا کہ ضلع زیارت کے تمام اسکولوں میں مفت درسی کتب کی فراہمی ہوچکی ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے مکمل تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کلسٹر داخلہ مہم کو مزید تیز کریں اور گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز کو ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وہ تمام اسکولوں کا وزٹ اور ان کی مانیٹرنگ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں