News

19th-August-2025

خبرنامہ نمبر5648/2025
کوئٹہ 19اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ اور میر شعیب نوشیروانی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ بابر خان سمیت تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ فشریز کو واضح ہدایت دی کہ غیر قانونی ٹرالنگ کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کے ذمہ دار ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ سو فیصد ایلوکیشن رکھنے والی تمام چھوٹی اسکیموں کو آئندہ سال یکم جنوری تک مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا عوامی مفاد کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے زور دیا کہ تمام محکمے مختص فنڈز کے شفاف اور بروقت استعمال کو یقینی بنائیں۔ اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے مربوط مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کی تشکیل ناگزیر ہے تاکہ فنڈز کے استعمال اور منصوبوں کی پیش رفت کی موثر نگرانی کی جا سکے اس سلسلے میں ہر محکمے کو پابند کیا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کے استعمال سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تاخیر یا غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے وسائل کو عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر استعمال کیا جا رہا ہے ترقیاتی عمل میں شفافیت، تیزرفتاری اور جوابدہی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اجلاس میں تعلیمی شعبے پر بھی گفتگو ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا کر بورڈ کو مثالی ادارہ بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت دی کہ آئندہ اجلاس میں فارن فنڈڈ اور وفاقی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ بیٹھے بٹھائے ترقیاتی منصوبوں کا پی سی ون بنانے کے بجائے سائٹ پر جاکر عملی جائزے کے بعد قابلِ عمل منصوبے تشکیل دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانسپٹ پیپرز کا تصور ختم کیا جا رہا ہے اور اب ہر منصوبہ صرف قابلِ عمل پی سی ون کے ذریعے منظوری کے لیے پیش ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مالی سال کے نئے بجٹ سے کم از کم تین ماہ قبل تمام ترقیاتی منصوبوں کی محکمانہ منظوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبوں پر بروقت اور موثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5649/2025
قلات. 19اگست۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمدبلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثاراحمدنورزئی سمیت محکمہ تعلیم قلات اور منگچر کے سربراہان کالجز کے پرنسپل صاحبان ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوشل ویلفیئر آفیسر یونیسیف کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں محکمہ تعلیم قلات کی کارکردگی سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل بلڈنگ مرمت کے کام غیرفحال اوربندسکولوں کی فعالی سکولوں میں اساتذہ کی کمی ٹرانسفرپوسٹنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ تعلیم قلات کے ضلعی افسران نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں اساتذہ کرام اپنا تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی زمداری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان اور آرٹی ایس ایم کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے دورے کریں تاکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنایاجاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5650/2025
نصیرآباد 19اگست ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ایم ایس ڈاکٹر عبد الفتح کھوسہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد القادر کھوسہ نے انہیں عام آدمی کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر احکامات دئیے کہ ضلع صحبت پور کے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر معنوں میں سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ دور دراز علاقوں سے آنے مریض یہاں سے مایوس ہوکر لوٹیں اگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے روگردانی کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سرپرائز وزٹ کے عمل کو جاری رکھیں اور تمام تر صورتحال سے ہمیں آگاہی فراہم کی جائے کمشنر نے کہا کہ دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ خواتین کو جو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات درپیش آرہے ہیں ان کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جائیں فیمیل ڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہرصورت یقینی بنائیں اس کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کی صحت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے غذائی قلت کے شکار بچوں کے لئے بہتر معنوں میں کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حوصلہ کی جائے تاکہ دیگر ڈاکٹرز بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5651/2025
قلات 19اگست ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات شاہنواز بلوچ کے زیرصدارت کیسکو کی اووربلنگ کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں SDO کیسکو عرفان عزیز مغل لائن سپرنٹنڈنٹ منیراحمد مینگل میٹرریڈر محمدعمران دہوار انجمن تاجران کے صدر میر منیر شاہوانی ایم سی کونسلر احمدنواز بلوچ عبدالغفور شاہوانی میر جلال خان پندرانی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں گھریلو صارفین کو اووربلنگ کی وجوہات اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔علاقہ معززین نے کہاکہ بجلی کے بلز زیادہ آنے کی وجہ عوام پریشان ہیں کیسکو بلوں میں رعایت کریں۔ اور میٹرز لگانے کے طریقہ کار کو آسان بنا ئے اور غیرقانونی کنکشنز فوری ختم کیاجائے کیسکو حکام نے کہاکہ 6 گھنٹے کے اوسط سے بلز بنائے گئے ہیں جو کہ اس حساب سے نارمل بلز ہیں بصورت دیگر تمام صارفین اپنا میٹر لگوائیں تو ریڈنگ کے حساب سے بلز بنیں گے اس مسلے سے متعلق کیسکو کے اعلی حکام سے خط وکتابت کررہے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا یہ ایک عوامی مسئلہ ہے اس مسئلے کو فوری حل ہونا چاہیے جسکے لئے ایک جامع پلان بنانا ہوگا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5652/2025
نصیرآباد 19اگست ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پوری دنیا کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو غیر موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مزید کم کیا جائے ضلع صحبت پور میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تمام سرکاری دفاترز روڈز اور کینالز کی پشتوں پر پودے لگائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پودے لگانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد عمر ڈومکی نے کمشنر کو شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر روڈز جہانگیر خان کھوسہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد القادر کھوسہ ایم ایس ڈاکٹر عبد الفتح کھوسہ ڈی ایس ایم بابل جمالی سمیت دیگر آفیسران نے پودے لگائے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے احکامات دیے کہ تمام آفیسران اپنے اپنے دفاتر اور رہائش گاہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اپنا فریضہ انجام دیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ علاقے کو سر سبز بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5653/2025
نصیرآباد 19اگست ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین و دیگر آفیسران نے ان کا استقبال کیا دورے کے موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی ایس ایس پی ذیشان ایگزیکٹو انجینئر ز مبشر خان کھوسہ گل حسن کھوسہ جہانگیر خان کھوسہ چیف آفیسر بشیر احمد سدھایو ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد القادر کھوسہ ایم ایس ڈاکٹر عبد الفتح کھوسہ فاریسٹ آفیسر محمد عمر ڈومکی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنھل خان اور خالد حسین چنہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے محکموں میں مفاد عامہ میں جاری اقدامات اور ترقیاتی امور کے حوالے سے فرداً فرداً آگاہی فراہم کی جبکہ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے ضلع بھر کے حوالے سے اجتماعی طور پر بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نان فگکشنل سکولوں کو فعال کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے جن پرائمری سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے تو دیگر سکولوں سے اساتذہ کو تعینات کیا جائے تاکہ تعلیمی امور میں کوئی کسر نہیں رہ جائے تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی میں لوگوں کو جو مسائل درپیش آرہے ہیں ان کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا پلیٹ فارم ضلعی انتظامیہ کے لئے بہترین نمونہ ہے اس پلیٹ فارم پر تعلیم اور صحت کے مسائل حل کئے جائیں کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ضلع صحبت پور میں مون سون بارشوں کے سیزن میں ہمیشہ سیلابی صورتحال کا خطرہ اس لیے کینالز کے بندات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور نہری نظام کو بہتر معنوں میں سرانجام دیا جائے تاکہ کاشتکاروں کے مسائل حل ہوسکیں موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ علاقے کو مزید سر سبز و شاداب بنایا جائے کمشنر نے احکامات دیے کہ علاقے میں امن و امان کی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں جرائم پیشہ ور افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے عوام کی پرسکون زندگی میں خلل پڑتا ہے جس کا قلع قمع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5654/2025
کوہلو 19 اگست ۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران 3 ہزار پودے اسکولوں،سرکاری دفاتر اور پبلک مقامات پر لگائے جائیں گے جبکہ 7 ہزار پودے شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ہر شہری اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ نے بتایا کہ کوہلو کے موسم اور ماحول کے مطابق بیری، شیشم، سنتا و دیگر مقامی اقسام کے درخت لگائے جا رہے ہیں جو علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے میں دیرپا کردار ادا کریں گے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان زرکون، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حفیظ اللہ مری، اساتذہ کرام شہری اور محکمہ جنگلات کا عملہ بھی شریک ہوئے ہیں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ درختوں کی حفاظت کو یقینی بنا کر ماحول کو بہتر اور آئندہ نسلوں کو صحت مند فضا فراہم کیا جائے گا۔-
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5655/2025
کوئٹہ، 19 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پولیس پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں محکمہ پولیس کے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات سلیم خان کھوسہ، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ترقیات زاہد سلیم، قائمقام آئی جی پولیس بلوچستان سعید وزیر، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر ، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ ،محمد فریدون خان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز حسین گورایا، ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ جاوید خان ، غلام حسین باجوئی شریک ہوئے اجلاس میں پولیس کے 2014 سے زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی کمپلیکس کی تکمیل کے لیے بھی سو فیصد فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں زیر تعمیر دس پولیس تھانوں کو دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر پولیس سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے واضح کیا کہ پولیس منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور سکیورٹی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتری کے لیے پولیس کو جدید سہولیات اور انفراسٹرکچر فراہم کرنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر کی تکمیل سے عوام کو ایک محفوظ اور پرامن ماحول میسر آئے گا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سی ٹی ڈی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ جاری منصوبوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ ان پر بروقت اور معیاری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس منصوبوں پر پیش رفت صوبے میں امن و استحکام کو نئی جہت دے گی اور عوام کا اعتماد اداروں پر مزید مضبوط ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5656/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ پودے اور درخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس پودے کی مناسب نگہداشت اور حفاظت بھی کی جائے تا کہ وہ تنا ور درخت بن کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربن فاریسٹ پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے درخت لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دورحاضر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو ناصرف خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ شجرکاری کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی سے نجات پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد کوئٹہ کے موسمی حالات کو بہتر بنانا اور شہر کے بلند درجہ حرارت اور ہوا کے معیار کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ اربن فاریسٹ پارک شہری جنگلاتی منصوبوں کا ایک حصہ ہیں جو شہر کی ماحولیاتی بہتری کے لیے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی مصنوعی یا غیر فطری چیزیں شامل نہیں ہے۔ اس طرح کا پارک قدرتی ماحول کی حفاظت اور قدرتی مناظر کی خوبصورتی کو فروغ دیتا ہے۔ ایسی جگہ میں پودے اور درخت مقامی نوع سے ہوں گے اور کوئی مصنوعی یا غیر قدرتی تعمیرات نہیں ہوں گی۔ یہ طریقہ ماحول دوست ہے اور لوگوں کو قدرتی ماحول کے قریب لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول سے کاربن کانٹینٹ ختم کریں گے ماحول کو صاف بنائیں گے۔ ماحول سے کاربن کانٹینٹ ختم کرنا یا کم کرنا ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاوس گیسز کے اخراج کو کم کرکے ہم گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی صحت و بہبود کے لیے اوپن اسپیس پروگرام اور غیر فعال کھلی جگہوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، جس میں قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید پارک قائم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ تاکہ عوام کے لیے تفریحی اور تفریحی جگہوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس طرح کے پارک عوام کی تفریح اور خوشگوار ماحول کے لیے اہم ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5657/2025
کوئٹہ 19 اگست۔ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں اور کمشنر / چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بلوچ کی نگرانی میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں ٹریفک پولیس (سریاب سرکل) اور آر ٹی اے کوئٹہ کی ٹیم نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران بی ایم سی اسپتال، بروری روڈ کے قریب چلنے والے غیر قانونی اور بغیر کاغذات والی رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر کاغذات کی عدم موجودگی پر موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 115 کے تحت 11 غیر قانونی رکشے ضبط کیے گئے۔اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 04 رکشوں کے چالان بھی کیے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5658/2025
تربت۔ 19 اگست۔ .مکران ڈویژن میں مون سون شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا، جن میں محکمہ حیوانات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف، ایگریکلچر مارکیٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب علی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹیو انجینئر حاجی خالد بلوچ، ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن عدیل فیض، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر، سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کیچ زاہد عمر بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر گل محمد بلوچ سمیت دیگر افسران شامل تھے۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو صحت مند اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے شجرکاری نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ شجرکاری کے بغیر ممکن نہیں، اس لیے ہر شہری کو اس قومی فریضے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔مہم کے تحت مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع، کیچ، گوادر اور پنجگور میں ہزاروں پودے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، پارکوں اور دیہی علاقوں میں لگائے جائیں گے۔ یہ مہم “کلین اینڈ گرین بلوچستان” پروگرام کا حصہ ہے جس میں تمام محکمے براہ راست شریک ہوں گے۔جنگلات کے کنزرویٹر عبدالوحید بلوچ، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نصرت بلوچ اور وائلڈ لائف کیچ کے اہلکاروں نے بھی مہم میں فعال کردار ادا کیا۔ کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے اپنے پیغام میں ہدایت دی کہ تمام سرکاری ادارے شجرکاری کو یقینی بنائیں اور لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ نگہداشت کریں تاکہ یہ ماحول دوست اقدام دیرپا نتائج دے سکے۔تقریب کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ گھروں، دفاتر، اسکولوں اور دیہات میں پودے لگائیں اور اس عمل کو صدقہ جاریہ سمجھتے ہوئے سرسبز بلوچستان کی تعمیر میں حصہ ڈالیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5659/2025
کوئٹہ 19اگست ۔ ضلعی ناظم صحت کوئٹہ کے ایک اطلاع کے مطابق ضلعی صحت کے دفتر کی جانب سے شہر میں ملیریا کے مفت ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی درج ذیل مراکز صحت پر شروع کر دی گئی ہے۔ عوام کو اطلاع دیجاتی ہے کہ وہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، سنڈیمن پروونشل ہسپتال، مفتی محمود میموریل ہسپتال، رورل ہیلتھ سینٹر باروزئی، سول ڈسپنسری سمالی، ٹی بی کلینک منصفی روڈ سے ادویات حاصل کرلیں۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ ملیریا اسپرے آو¿ٹ ڈور اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ ان سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5660/2025
سبی 19 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے سربراہان، ضلعی و انتظامی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمگلنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، منشیات اور مقامی بدمعاشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بجلی چوری کی نشاندہی پر فوری ایف آئی آر درج کرنے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری افسران اپنے دفاتر کی سیکیورٹی یقینی بنائیں اور کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر افراد کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے۔ خانہ بدوشوں اور اجنبی افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر سبی نے واضح کیا کہ شہری حدود میں تجاوزات اور گداگری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاری اور دہشت گردی جیسے واقعات اکثر سہولت کاری کے باعث ہوتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ افسران اپنے دفاتر اور ارد گرد آنے جانے والے افراد کی مکمل جانچ پڑتال کریں۔اجلاس میں قانون و امن کی صورتحال کو مزید موثر بنانے اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز اور فیصلے بھی کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5662/2025
سبی 19 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے سبی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا، جس کے ذریعے 585 مسافروں کو کوئٹہ روانہ کیا گیا۔قومی شاہراہ این-65 پر بی بی نانی پل کو نقصان پہنچنے کے باعث عام ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں پنجاب اور سندھ سے آنے والے ٹرانسپورٹروں نے بڑی تعداد میں مسافروں کو سبی ریلوے اسٹیشن پر اتار دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے تمام انتظامات کی نگرانی کی، جن میں سیکورٹی، مسافروں کو پینے کے پانی کی فراہمی، بروقت ٹکٹوں کا اجراء اور مسافروں کی ٹرین میں سوارگی شامل تھی۔ اس اقدام میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔ خصوصی ٹرین دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر سبی ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5663/2025
سبی 19 اگست۔ کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض نے پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر بنگلزئی سمیت دیگر افسران نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔ تقریب میں کنزرویٹر فارسٹ زاہد رند، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر طارق شاہ اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ یہ مہم “ایک بیٹی ایک شجر” کے قومی تھیم کے تحت جاری ہے۔ کمشنر سبی نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز کالج اور ایلیمنٹری کالج میں بھی پودے لگائے۔خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران سبی ڈویژن کے ٹارگٹ کو 70 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبی ڈویژن میں پہلی بار جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت پودوں کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس گوگل ارتھ پر فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی دیکھ بھال اور افزائش کو شفاف اور جدید انداز میں مانیٹر کیا جا سکے اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں پودے لگانے کی تاریخ، مقام اور مانیٹرنگ سے متعلقہ معلومات اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔ کمشنر سبی نے تمام ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں کمشنر سبی نے محکمہ جنگلات کی مرکزی نرسری کا دورہ کیا اور شجرکاری کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔عوامی حلقوں نے جیو ٹیگنگ اور گوگل ارتھ کے ذریعے شجرکاری کی مانیٹرنگ کو ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام شجرکاری مہم کی شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5664/2025
کوئٹہ 19اگست :۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ پودے اور درخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس پودے کی مناسب نگہداشت اور حفاظت بھی کی جائے تا کہ وہ تنا ور درخت بن کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربن فاریسٹ پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے درخت لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دورحاضر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو ناصرف خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ شجرکاری کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی سے نجات پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد کوئٹہ کے موسمی حالات کو بہتر بنانا اور شہر کے بلند درجہ حرارت اور ہوا کے معیار کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ اربن فاریسٹ پارک شہری جنگلاتی منصوبوں کا ایک حصہ ہیں جو شہر کی ماحولیاتی بہتری کے لیے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی مصنوعی یا غیر فطری چیزیں شامل نہیں ہے۔ اس طرح کا پارک قدرتی ماحول کی حفاظت اور قدرتی مناظر کی خوبصورتی کو فروغ دیتا ہے۔ ایسی جگہ میں پودے اور درخت مقامی نوع سے ہوں گے اور کوئی مصنوعی یا غیر قدرتی تعمیرات نہیں ہوں گی۔ یہ طریقہ ماحول دوست ہے اور لوگوں کو قدرتی ماحول کے قریب لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول سے کاربن کانٹینٹ ختم کریں گے ماحول کو صاف بنائیں گے۔ ماحول سے کاربن کانٹینٹ ختم کرنا یا کم کرنا ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاو¿س گیسز کے اخراج کو کم کرکے ہم گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی صحت و بہبود کے لیے اوپن اسپیس پروگرام اور غیر فعال کھلی جگہوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، جس میں قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید پارک قائم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ تاکہ عوام کے لیے تفریحی اور تفریحی جگہوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس طرح کے پارک عوام کی تفریح اور خوشگوار ماحول کے لیے اہم ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5665/2025
کوئٹہ 19اگست :۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مقامی ریسٹ ہاو¿س میں تمام ضلعی محکمہ جات کی کارکردگی اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجنیئر نجم کبزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) عبدالوہاب خان ناصر،اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین،ایکسین بی اینڈ آر(روڈز) مجیب خان پانیزئی،ایس، ڈی، او(بلڈنگ) بلال احمد خان،ایکسین ایریگیشن حسن اللہ،ضلعی ایجوکیش آفسر فیض اللہ خان کاکڑ،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر جانداد خان اور دیگر متعلقہ آفسران نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کو ضلع کی مجموعی صورتحال اور یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت،تخمینہ لاگت،معیار کی نوعیت،مالیاتی امور اور معیاد تکمیل سمیت دیگر درپیش مشکلات و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکائ کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز،معیاری اور قابل اعتماد ہے،بریفنگ کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت سمیت عوامی فلاح و بہبود کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اور اس بابت سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ عوامی خوشحالی و ترقی کے لیے مزید موثر اور بروقت اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کمشنر نے ہدایات جاری کئے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کے رفتار کو مزید تیز کیا جائے،اور ان عوامی فلاحی منصوبوں کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے تمام ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے درپیش مالی مسائل کو بھی حل کیا جائے،کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وڑن کے عین مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر عوامی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،اور اس بابت کسی قسم کی غفلت،کوتاہی اور لاپرواہی قابل قبول نہیں ہے،بعد آزاں کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور ہسپتال سے متعلق امور اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس دوران مریضوں کو درپیش مسائل بھی سنے،جسے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے،جبکہ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر منصوبہ جات کا بھی معائنہ کیا،اور کام کے معیار اور بروقت مکمل کرنے کے ہدایات بھی جاری کیے،علاوہ ازیں کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا دورہ بھی کیا،اور وہاں موجود مختلف شعبہ جات سمیت جدید لائبریری اور کمپیوٹر سیکشن کا معائنہ کرنے کے دوران انکا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے،جبکہ معیاری تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے،انہوں نے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ دور جدید کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ علم کا حصول وقت حاضر کی ضرورت ہے۔جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5666/2025
کوئٹہ 19اگست :۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کوئٹہ شہر اور سملی کچلاک میں کریک ڈاو¿ن کے دوران دو آئسکریم قلفی بنانے والے غیر قانونی کارخانے اور ایک واٹر پلانٹ سیل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر اپریشنز محمد ریاض ناصر کے مطابق، قلفی کارخانوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اور مضر صحت اجزاءکا استعمال کیا جارہا تھا۔ معائنہ کے دوران انکشاف ہوا کہ قلفیاں تیار کرنے کے لیے آلودہ پانی اور غیر معیاری رنگوں کا استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ مختلف خام۔و تیار اشیاءبھی غیر صحت بخش حالات میں رکھی گئی تھیں جوکہ براہ راست عوام، بالخصوص بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ تھا۔اسی طرح سملی کچلاک کے علاقے میں سیل کردہ واٹر پلانٹ میں کسی قسم کی لیبارٹری رپورٹس موجود نہیں تھیں۔ پلانٹ غیر رجسٹر پایا گیا جبکہ بوتل بند پانی جعلی کمپنیوں کے لیبل لگا کر تیار و سپلائی کیا جا رہا تھا۔ مزید برآں، پلانٹ میں کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کا بھی کوئی مو¿ثر انتظام موجود نہیں تھا، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔ مضر صحت اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح عوام کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہے۔ صحت دشمن عناصر کے خلاف اتھارٹی کے بلا امتیاز اقدامات کا مقصد ناقص خوراک کا خاتمہ اور فوڈ سیفٹی کے بہتر معیار کو فروغ دینا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے والدین اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں کے باہر اور گھروں میں استعمال ہونے والی اشیائ کی لیبلنگ، رجسٹریشن اور معیار کو ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن پر دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5667/2025
خضدار 19اگست :۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ قدرت نے بلوچستان کی سرزمین کو ہر قسم کی فصلوں کے لیئے نہایت ہی مفید آب وہوااور موسم سے نوازا ہے اس حوالے سے شعبہ ذراعت میں فصلیں اور کاشت کاری کےوسیع تر مواقع موجود ہیں اس لئے محکمہ ذراعت کےآفیسران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ زمینداروں کی رہنمائی کریں تاکہ ذراعت کا شعبہ مزید ترقی کرے کیونکہ زمیندار خوشحال ہوگا تو صوبہ خوشحال ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ ذراعت توسیعی کے دفتر میں کسان کارڈ کی اجراءاور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ذراعت توسیع نادر مسیح نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو کسان کارڈ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا عملہ ضلع کے تمام تحصیلوں میں زمینداروں سے ان کے ذرعی زمینوں کے کاغذات وصول کرینگے اور ریونیو رکارڈ سے تصدیق کے بعد ہمارے حوالے کرینگے نادر مسیح نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ زمیندار پہلے اپنا رجسٹریشن کروائیں اس کے بعد مجوزہ دستاویز ہمیں فراہم کریں تاکہ ہم انہیں حکام تک پہنچائیں انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے کسان کارڈ کے حامل زمینداروں کو صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی مراعات حاصل ہونگیں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیداہ زمینداروں کی رجسٹریشن کریں اور محکمانہ قوائدو ضوابط کے تحت کسان کارڈ منصوبے میں شامل کریں تاکہ زمینداروں کو حکومتی اسکیم سے فائدہ ملے انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے اجراء کا مقصد بھی یہی ہے کہ زمینداروں کو حکومتی مراعات ملیں اور کسان خوشحال ہوں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ محمد مراد گزوزئی محکمہ ذراعت کے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن امام بخش بلوچ فوکل پرسن کسان کارڈ عبدالقیوم زہری ذراعت آفیسر محمد خان عبداللہ مصدق امین محمد سلیم جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبدالوہاب غلامانی عبدالرب مینگل کسان بورڈ کے صوبائی رہنما میر عبدالرشید نتھوانی ضلعی صدر کسان بورڈ محمد وارث شاہین اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے محکمہ ذراعت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے میں شفافیت کو یقینی بنائیں تاکہ کسی مستحق زمیندارکی حق تلفی نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5668/2025
کوئٹہ 19اگست:۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف سب ڈویژ نز بشمول سریاب، صدر، سٹی اور کچلاک میں پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران تندوروں، قصابوں،دودھ کی دکانوں اور جنرل اسٹورز سمیت 110دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر خلاف ورزی کرنے پر 30 دکانداروں کو گرفتار ،10 دکانیں سیل اور 14 افراد کو جیل بھیجا گیاجبکہ 25 دکانداروں کو 50 ہزار روپے کے مجموعی جرمانے عائد کیے گئے۔ اس حوالے سے اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی ، عالمو چوک پر پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سب ڈویڑن سریاب کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں۔ اس کے علاو¿ہ اسپیشل مجسٹریٹ لیاقت علی جتوئی نے گوالمنڈی چوک، طوغی روڈ اور دیگر علاقوں میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5669/2025
گوادر19اگست :۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و تحفظِ جنگلی حیات کے ڈپٹی کنزرویٹر یار محمد دشتی بھی موجود تھے۔مون سون شجرکاری مہم کا خصوصی سلوگن “ایک بیٹی، ایک شجر” رکھا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ ہر شہری اپنے گھروں، دفاتر، دکانوں اور اردگرد کے ماحول میں پودے لگائے تاکہ ایک سرسبز اور صحت مند ماحول تشکیل دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ ایک عظیم عبادت بھی ہے۔ شجرکاری ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اور اس جدوجہد میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔آخر میں ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات یار محمد دشتی نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس شجرکاری کے لیے درختوں کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم خشک سالی کے باعث ضلع گوادر اور گردونواح میں پانی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے حل کے بغیر شجرکاری کو کامیاب بنانا مشکل ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5665/2025RECAST
پشین 19اگست :۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مقامی ریسٹ ہاو¿س میں تمام ضلعی محکمہ جات کی کارکردگی اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجنیئر نجم کبزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) عبدالوہاب خان ناصر،اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین،ایکسین بی اینڈ آر(روڈز) مجیب خان پانیزئی،ایس، ڈی، او(بلڈنگ) بلال احمد خان،ایکسین ایریگیشن حسن اللہ،ضلعی ایجوکیش آفسر فیض اللہ خان کاکڑ،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر جانداد خان اور دیگر متعلقہ آفسران نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کو ضلع کی مجموعی صورتحال اور یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت،تخمینہ لاگت،معیار کی نوعیت،مالیاتی امور اور معیاد تکمیل سمیت دیگر درپیش مشکلات و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکائ کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز،معیاری اور قابل اعتماد ہے،بریفنگ کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت سمیت عوامی فلاح و بہبود کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اور اس بابت سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ عوامی خوشحالی و ترقی کے لیے مزید موثر اور بروقت اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کمشنر نے ہدایات جاری کئے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کے رفتار کو مزید تیز کیا جائے،اور ان عوامی فلاحی منصوبوں کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے تمام ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے درپیش مالی مسائل کو بھی حل کیا جائے،کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وڑن کے عین مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر عوامی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،اور اس بابت کسی قسم کی غفلت،کوتاہی اور لاپرواہی قابل قبول نہیں ہے،بعد آزاں کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور ہسپتال سے متعلق امور اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس دوران مریضوں کو درپیش مسائل بھی سنے،جسے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے،جبکہ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر منصوبہ جات کا بھی معائنہ کیا،اور کام کے معیار اور بروقت مکمل کرنے کے ہدایات بھی جاری کیے،علاوہ ازیں کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا دورہ بھی کیا،اور وہاں موجود مختلف شعبہ جات سمیت جدید لائبریری اور کمپیوٹر سیکشن کا معائنہ کرنے کے دوران انکا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے،جبکہ معیاری تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے،انہوں نے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ دور جدید کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ علم کا حصول وقت حاضر کی ضرورت ہے۔جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5670/2025
کوئٹہ 19 اگست: ۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے حالیہ روس کے سرکاری دورے کے تسلسل میں آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جسمیں روس کے دورے کے مقاصد اور نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ، لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی موجود تھے۔ گورنر مندوخیل نے پرنسپل سیکرٹری کلیم اللہ بابر کی سربراہی میں “روس-بلوچستان اکیڈمک کوآپریشن کمیٹی” کے قیام کا اعلان کیا۔ کمیٹی میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے چھ وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے روس اور بلوچستان کے درمیان علمی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے نئی تشکیل شدہ کمیٹی کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کیں۔ گورنر مندوخیل نے اپنے حالیہ روس کے دورے کو اسٹریٹجک اکیڈمک ریلیشن اور ڈپلومیسی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ بلوچستان اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان تعلیمی تعلقات اور باہمی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے بلوچستان کے سرکاری یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس کیلئے روس کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نئے مواقع ڈھونڈنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے سرکاری دورے کے بعد ہم سینٹ پیٹرزبرگ اور لینن گراڈ کی چودہ مختلف یونیورسٹیوں میں ہائیر ایجوکیشن اور پروفیشنل ایجوکیشن کے حصول کیلئے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ ان مواقع میں بلوچستان میں سرکاری یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اینڈ ریسرچرز کیلئے اسکالرشپس، ایکسچینج پروگرام، اور ایکسپوڑر ٹو جدید مائننگ ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اقدامات بلوچستان نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور جدید مہارتوں تک رسائی کے قابل بنائیں گے جن سے ان کے روشن مستقبل کے مزید امکانات بڑھیں گے۔ انہوں نے کمیٹی ممبران کو آپس میں مشاورت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے نئی تجاویز مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی اور جلد از جلد چانسلرز آفیس کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس رواں موجودہ سال 2025 کے اندر ہی اس اسٹریٹجک تعلیمی ڈپلومیسی کو نافذ کرنا ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس دستیاب مواقعوں اور سہولیات سے مستفید ہوں۔ اس پر عملدرآمد سے طلباءکو اس تعلیمی تعاون کے فوائد جلد از جلد حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ گورنر نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں سے رہنمائی اور مالی معاونت بھی لی جا سکتی ہے۔ یہ باہمی تعاون اس اقدام کی کامیابی اور پائیداری کو یقینی بنائیگا جو بلوچستان اور روس کے درمیان طویل مدتی تعلیمی تعاون کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5671/2025
گوادر19اگست:۔ کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے میر عبدالغفور ٹیچنگ اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران کمشنر مکران نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں، اسٹاف اور مریضوں سے ملاقات کی۔ وہ شعبہ چشم (Ophthalmology)، ڈائلسس سینٹر، شعبہ امراضِ نسواں (گائناکالوجی)، تھیلیسیمیا سینٹر اور مختلف اوپی ڈیز میں بھی گئے اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کمشنر مکران کو اسپتال کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر میں جدید طبی آلات کی کمی اور ادویات کی قلت اسپتال کو درپیش بڑے مسائل ہیں۔کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ اسپتال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور وہ اس حوالے سے احکامِ بالا سے بات کریں گے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ19اگست :۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی خصوصی ہدایات پر صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے لیے ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد قیدیوں اور عملے کی صحت کو محفوظ بنانا اور متعدی امراض کے پھیلاو¿ پر قابو پانا ہے۔بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، ڈاکٹر سرین نوشیروانی، ڈاکٹر امیر علی بگٹی، ڈاکٹر ایمل خان، ڈاکٹر محمد شاہد ترین اور ڈاکٹر داو¿د اچکزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جیلوں میں صحت عامہ کے اقدامات اور اسکریننگ پروگرام کے عملی پہلوو¿ں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قیدیوں کی صحت کے لیے جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے تاکہ مہلک امراض کی بروقت تشخیص اور موثر علاج یقینی بنایا جا سکے۔ بتایا گیا کہ اسکریننگ سے نہ صرف قیدیوں کو بہتر علاج فراہم ہوگا بلکہ جیلوں میں صحت مند ماحول قائم کرنے، عملے کو محفوظ رکھنے اور مجموعی طور پر عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔مزید کہا گیا کہ یہ پروگرام صوبے میں بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے اور عوامی صحت کے فروغ کے لیے ایک مو¿ثر سنگ میل ثابت ہوگا، جو حکومت بلوچستان کے صحت دوست ویڑن کی عکاسی کرتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5672/2025
کوئٹہ 19 اگست:۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کی ایک سرکاری یونیورسٹی کے استاد کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس نے ایک بیان میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اور اس طرح کے اقدامات دراصل اپنے پیشے کے ساتھ بھی غداری ہیں۔گورنر مندوخیل نے صوبے کے تمام اساتذہ کرام کو تاکید کی کہ وہ اپنے مقدس پیشے کے وقار اور تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں میں فرائض منصبی ، حب الوطنی اور انسان دوستی کا احساس پیدا کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5673/2025
کراچی 19 اگست :۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے اشتراک سے بلوچستان گرین انرجی اور صنعتی ترقی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں حکومتی، صنعتی اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد بلوچستان میں قابل تجدید توانائی اور پائیدار صنعتی ترقی کے مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کےوائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے کہ ہم آپ کو یہاں خوش آمدید کہہ رہے ہیں جہاں ہم بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔آج کی یہ کانفرنس صرف ایک تقریب نہیں بلکہ یہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور پائیدار مستقبل کے لیے ایک عہد کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل، معدنیات، اور شمسی و ہوائی توانائی کے بے پناہ ذخائر سے مالا مال ہے۔ ان وسائل کو بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی اس کانفرنس کا مقصد ہے۔ہماری توجہ اس وقت اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) پر ہے، جو صنعتی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان زونز میں سرمایہ کاروں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو کسی بھی جدید صنعتی زون میں مہیا ہونی چاہئیں ،جیسے کہ انفراسٹرکچر، زمین، ٹیکس مراعات، اور ایک آسان ریگولیٹری فریم ورک،ہم بلوچستان میں گرین انرجی کے شعبے کو خاص اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ دنیا کی سمت اب صاف توانائی کی طرف ہے۔ ہماری حکمتِ عملی ہے کہ ہم سرمایہ کاروں کو شمسی، ہوائی، اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں، تاکہ نہ صرف مقامی ضروریات پوری ہوں بلکہ ملک کے دیگر حصوں کو بھی توانائی فراہم کی جا سکے۔چیف ایگزیکٹو ا?فیسر عبد الکبیر زرکون نے بورڈ کی جانب سے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت گرین انیشی ایٹیوز کو فروغ دیا جائے گا۔سیکرٹری انرجی داوٓد بازئی نےحکومت بلوچستان کی جانب سے 4 اہم توانائی منصوبے سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے اور حکومت کی توانائی پالیسیز پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے سولر، ونڈ اور ہائبرڈ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے نجی شعبے کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔کانفرنس سے چیئرمین بی آر اے عبداللہ خان اور ایم ڈی جیڈا عطاء اللہ جوگیزئی نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی ا?ئی، میاں زاہد محمود نے حکومت بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان گرین انرجی اور صنعتی ترقی کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔کانفرنس کا اختتام پ±رامید فضا، موںثر نیٹ ورکنگ، اور بلوچستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کا نمونہ بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5674/2025
خضدار: 19 اگست:۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام الناس کو ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و ہسپتال اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں صحت کے شعبے سے وابستہ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا اوّلین مقصد عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک آسان رسائی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت، اور صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کے لیئے سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج مل سکے۔اجلاس میں ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اور ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیئے جائیں گے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیئے ایک موثر نظام وضع کیا جائے گا۔متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ خضدار کے عوام کو علاج و معالجے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /5675
گوادر: کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے پاک چین فرینڈشپ جی ڈی اے اسپتال (زیر انتظام انڈس ہیلتھ نیٹ ورک) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے کمشنر مکران کو مختلف شعبہ جات، دستیاب سہولیات اور علاج معالجے کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ماہرینِ امراض اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں جو دن رات بلا امتیاز نسل، رنگ اور علاقے کے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے کہا کہ اسپتال میں کوالیفائیڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جنہیں پاکستان کے مختلف حصوں سے بلایا گیا ہے۔ ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ مقامی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو موقع دینا ہوتی ہے، اور اگر وہ دستیاب نہ ہوں تو ملک کے دیگر حصوں سے ماہرین کو لایا جاتا ہے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال میں تمام بنیادی اور پیچیدہ ٹیسٹ و سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں لیبارٹری ٹیسٹ، سی ٹی اسکین، ایکس رے اور دیگر تشخیصی خدمات شامل ہیں۔ یہ خدمات بلوچستان حکومت کی فنڈنگ اور انڈس اسپتال کے ساتھ معاہدے (MoU) کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں۔
سی ای او نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں آئی سی یو اور دیگر اہم مشینری موجود ہے لیکن وہ فی الحال آپریشنل نہیں۔ جلد ہی چینی انجینئرز گوادر آئیں گے اور یہ مشینیں فعال بنائی جائیں گی، تاکہ اسپتال کی خدمات کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔
°°°°