News

19-03-2025

خبرنامہ نمبر1936/2025کوئٹہ 19 مارچ۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ منگل کے روز کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپلکس میں جاری ووشو کنگفو ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ووشو کنگفو ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو و دیگر سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر بازئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے صوبہ بھر میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 36 اضلاع میں کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ کوئٹہ میں 34 مختلف کھیلوں کے مقابلے جبکہ دیگر اضلاع میں 5 سے 6 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہے۔ سپورٹس فیسٹیول میں تین سے چار ہزار بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس اس فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک اچھا موقع ہے کیونکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو 35 ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کے دستے کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ووشو ایونٹ میں 7 ویٹ کیٹگریز میں کوئٹہ کے مختلف کلبوں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بلوچستان سپورٹس بورڈ اکیڈمی نے چار گولڈ، ایک سلور اور ایک براونز میڈل کیساتھ پہلی پوزیشن، المسلم اکیڈمی نے دو گولڈ، ایک براونز حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ سریاب اکیڈمی نے تین سلور اور تین براونز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1937/2025دکی 19مارچ ۔ :یوم پاکستان کے سلسلے میں آج سردار درمحمد ناصر کرکٹ گرانڈمیں ٹیپ بال 10اوورزکرکٹ ٹورنمنٹ میچ شا ہین ڑلمی کرکٹ کلب بمقابلہ پرنس کرکٹ کلب کے درمیان کا شاندار افتتاحی میچ کھیلا گیا پرنس کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ھو ے مقررہ اوورز میں 139رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں شاہین زلمی کرکٹ کلب نے مقررہ 10اوورز میں 122رنز پر ?ل کھیلاڑی ?وٹ ہوگے اس طرح یہ میچ پرنس کرکٹ کلب نے 18 رنز سے جیت لیا 23مارچ یوم پاکستان سپورٹس فیسیٹول کے سلسلے میں ضلع دکی میں سپورٹس کے حوالے سے گم جوش وخروش سے جاری ہے اسی طرح بلدیہ فٹ بال کلب دکی بمقابلہ ڈائمنڈ فٹبال کلب دکی کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ ڈائمنڈ فٹبال کلب دکی نے صفر کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیا محکمہ اسپورٹس بلوچستان زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایونٹ 16مارچ سے لیکر 23مارچ تک یوم پاکستان سپورٹس فیسیٹول میں مختلف کھیل کھیلے جاہیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1938/2025گوادر 19مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں درپیش صحت کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس او ڈاکٹر فاروق بلوچ، پی پی ایچ آئی کے صابر حیاتان، محکمہ خزانہ، بی اینڈ آر اور کیسکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے دیہی صحت مراکز (RHCs)، بنیادی صحت مراکز (BHUs)، سول ڈسپنسریز (CDs) اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ان مسائل میں طبی سہولیات، جدید طبی آلات کی دستیابی، ای پی آئی سینٹرز، لیبر رومز، ادویات کے ذخائر، ملیریا کیسز، او پی ڈی ریکارڈز اور اسپتالوں میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباو جیسے اہم نکات شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو درپیش روزمرہ مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے تقریباً 100 نئے ملازمین کی تنخواہوں کے اجرا میں تاخیر کا بھی نوٹس لیا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے درخواست کی کہ ان ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل جاری کی جائیں تاکہ وہ مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ اجلاس میں موجود افسران نے صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1939/2025تربت19 مارچ۔ ڈپٹی کمشنرکیچ بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیسکو کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ کیا گیا۔ کیسکو حکام نے اجلاس کو موجودہ صورتحال اور بجلی کی سپلائی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں خاص طور پر سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا اور کیسکو حکام کو ھر مکمن تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دیا جائے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تربت شہر کے کچھ فیڈرو میں دن کے اوقات 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے اور تمام فیڈرو میں یکساں طریقے سے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جائے اسموقع پر ایکسیئن کیسکو نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فیڈرز میں لائن لاسز اور بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتا ہے تاکہ محکمہ کے نقصانات کو کم کیا جاسکے اس پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے کیسکو حکام کو بتایا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کے بجائے انہیں بلوں کی وصولی کے لئے ایک قابل عمل میکانزم بنانا چاہتے تاکہ بجلی کا نظام بلا تعطل بحال رہے اور محکمہ کے ریونیو میں اضافہ کیا جاسکے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وہ رمضان المبارک کے بعد چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت کی سربراہی میں بجلی کے نظام کی درستگی کے حوالے سے ایک اجلاس بلائیں گے جس میں بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ بجلی کے بلوں کی وصولی کے لئے کیسکو حکام سے تعاون کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1940/2025تربت 19 مارچ ۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ زیر صدارت ضلع کی سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ملازمین کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے اس ا ہنگامی اجلاس میں محکمہ ھذا کے ایکسن سمیت دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مواصلات اور تعمیرات کھلی ملازمین کو فوری طور پر بحالی کے کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی اور مسلسل غیر حاضری پر سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے برطرفی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کے حکام کو خصوصی طور پر تاکید کی کہ ضلع کی اہم سڑکوں پر فوری مرمت شروع کی جائے، کھڈوں کو بھر کر سڑکوں کو ہموار بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر ہو۔ انہوں نے محکمہ کے ملازمین کو متنبہ کیا کہ کام میں غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ملازمین سے بھی ملاقات کی اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ تمام غیر حاضر ملازمین کو فوری طور پر اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری امور میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرنی ہوں گی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کی اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ان اقدامات سے سرکاری امور میں بہتری آئے گی اور عوام کو درپیش مسائل کم ہوں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1941/2025تربت19 مارچ ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی دانش کی زیر صدارت سالانہ ایجوکیشن ایکشن ڈیولپمنٹ پلان کیچ کا تیسرا ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریویو کمیٹی کے اراکین، جن میں ڈی او ای میل منظور احمد، ڈپٹی ڈی او تربت اکبر اسمائیل، ڈپٹی ڈی او دشت شیر جان دشتی، ڈپٹی ڈی او فیمیل تربت جننت عزیز، ڈپٹی ڈی او فیمیل دشت مہوش نعمت، یونیسیف منیجر ضلع کیچ فیض الرحمن، سی پی ڈی پائیٹ منیجر نزیر احمد، آر ٹی ایس ایم ڈی ایم کیچ عبد العلیم بلوچ اور اے ڈی او تربت وارث بشیر شامل تھے نے شرکت کی اجلاس میں سالانہ ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آپریشنل پلان تیار کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گئی، اور مسائل کی نشاندہی کر کے ایک جامع پلان کی منظوری دی گئی جو ضلع کیچ میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر محمد ندیم نے اجلاس کے دوران آپریشنل پلان پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، اجلاس میں اجلاس کے شرکاءنے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں، جن کے نتیجے میں پلان میں مزید بہتری لائی گئی جبکہ آجلاس میں متفقہ رائے سے سالانہ ایجوکیشن ایکشن ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی اور آپریشنل پلان تشکیل دیا گیا، جس پر عملدرآمد پورے ضلع کی سطح پر کیا جائے گا تاکہ تعلیمی شعبے میں نمایاں ترقی ممکن ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1942/2025لورالائی 19مارچ ۔ مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلی اوریاگی کاکڑان میں ریلی و آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور سکول کے احاطے میں شجر کاری۔لورالائی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام داخلہ مہم 2025 کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ل ہائی سکول کلی اوریاگی کاکڑان میں آگاہی سیمینار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس مقصد طلبہ، والدین اور عوام کو معیاری تعلیم کی اہمیت۔ریلی اور سیمنار میں تعلیمی ماہرین، فیمیل اساتذہ، والدین، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن بہادر شاہ ناصر ای ایس پی یونیسف پروگرام منیجر عطاءاللہ،ڈی پی ایم یونیسف عبیدترین،ایم اینڈ ای آفیسر بی آر ایس پی مس فرزانہ، ہیڈ مسٹریس میڈم عظمی شائین اور دیگر نے کہا کہ علم کی روشنی ہر بچے تک،معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوانا ہے۔ دیگر مقررین نے تعلیم کے فروغ اور جدید تدریسی سہولیات کی دستیابی پر زور دیا۔تقریب کے شرکاءنے عزم ظاہر کیا کہ وہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور والدین کو بچوں کے روشن مستقبل کے لیے جلد از جلد داخلہ دلوانے کی ترغیب دیں گے۔سیمینار کے اختتام پر اسکول میں شجر کاری کی گءاور تمام شراکاءکو شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا تاکہ اسکول کے باہر گلی محلوں میں بھی ہر کوءشجر کاری کرسکیں اور دعاکی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1943/2025لورالائی19مارچ ۔ محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کے زیراہتمام، کمشنرلورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر نگرانی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے خصوصی دلچسپی اور تعاون سےلورالائی میں “یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کے سلسلے میں دوسرے روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجادحیدر خجک کی زیر نگرانی باز محمد خان پارک میں فٹسال گرونڈ میں فٹسال ایونٹ کے میچز کھیلے گے جس میں لورالائی بھر سے فٹسال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ایونٹ کے دوسرے روز فٹسال ٹورنامنٹ کے چار میچز کھیلے گئی پہلا میچ بی اینڈ آر اسپورٹس بمقابلہ وطن یار کلب کے درمیان کھیلا گیا جو بی اینڈ آر نے پلنٹی ککس میں جیت لیا۔ دوسرا میچ مسلم یار کلب اور ہزارہ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو مسلم کلب 4/0 سے میچ اپنے نام کرلیا۔ تیسرا میچ ڈاکٹر اکیڈمی اور چاند کلب کے درمیان کھیلا گیا جو ڈاکٹر اکیڈمی نے گول سے جیت لیا۔ جبکہ چوتھا میچ سی آر سیون اور خیبر افغان کے درمیان کھیلا گیا جس میں سی آر سیون تین گول سے فتح رہی۔ جبکہ ٹینس ٹیپ بال ٹی ٹین کرکٹ میچوں کے سلسلے میں دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ آزاد کرکٹ کلب اورینگ مسلم کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا آزاد کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اورز میں 180 رنز بنائے جواب میں ینگ مسلم کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اورز میں ٹارگٹ پورا کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسرا میچ فرینڈز کرکٹ کلب اور ینگ فارمرز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلاگیا ینگ فائٹرز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 160رنز بنائے۔ فرینڈز کرکٹ کلب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرکے میچ جیت لیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1944/2025کوئٹہ 19مارچ ۔ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور بلوچستان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں جاری کام میں سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور محکمہ قانون کی صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری کام کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ اس کی بروقت تکمیل ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور حکومت بلوچستان کلیم اللہ خان نے ضلع زیارت کا دورہ کے موقع پر حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ضلع زیارت میں جاری ڈسٹرکٹ اٹارنی افس کے دفتر اور ہائش گاہ کی جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے دوران سیکرٹری قانون نے سی اینڈ ڈبلیو (C&W) محکمہ کے ایس ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ معیار اور موثر کام کو یقینی بنائیں۔ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے۔سیکرٹری نے سختی سے خبردار کیا کہ منصوبے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کو مزید تیز کرتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ اس سلسلے میں تمام اضلا ع کے دورے کئے گئے ہیں اور مزید بھی دورے کئے جائینگے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1945/2025کوئٹہ 19 مارچ۔کمشنر /چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس صدر سرکل انچارج ایئرپورٹ چورنگی صغیر اور ڈی ایس پی ائیرپورٹ عجب خان کے ہمراہ ائیرپورٹ چورنگی پر مسافر کوچ اور لوڈنگ گاڑیوں کے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں سرچ لائٹس، فٹنس سرٹیفیکٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اورلوڈنگ اور بغیر روٹ پرمٹ گاڈیوں کے خلاف کاروائی کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر 26 کمرشل گاڈیوں کا چالان جبکہ 2 ہائی ایس وین ، 1 مزدہ بس اور ایک پک اپ کو بغیر روٹ پرمٹ سیکشن 115 کے تحت بند کر دیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا ہفتہ وار چیکنگ بے حد ضروری ہے۔ بیشتر حادثات میں ڈرئیواروں کی غفلت اور غیر موضوع گاڈیاں باعث سبب ہوتی ہیں۔ لہذا اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1946/2025کوئٹہ 19مارچ ۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل محمد یاسر بازائی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے میگاء ایونٹس کا انعقاد کرارہے ہیں، تاکہ قومی دن کو جوش جزبے سے منایا جائے، نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں، ان کھیلوں کے انعقاد سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی 35 ویں نیشنل گیمز بہترین کھیل پیش کرنے کا مواقع میسر آئیں گے،کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ کھیل کوشاں ہے یوم پاکستان سپورٹس فیسٹول سے صوبے بھر سے ہونہار کھلاڑی سامنے آئیں گے جو نیشنل گیمز میں صوبے کا نام روشن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام یوم پاکستان 23 مارچ کے مناسبت سے جاری سپورٹس فیسٹول میں شامل ووشو کے فائنل مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس سے بات چیت میں کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو، ووشو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں فیض اللہ، باز محمد نورزائی، بسجا کے صدر محمد شاہ دوتانی، منصور درانی ، وحید بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے، ووشو کے مقابلوں میں کوئٹہ کے مختلف کلبز کے 7 ویٹ کے 35 کھلاڑیوں نے شرکت کیا تھا مقابلوں میں بلوچستان سپورٹس بورڈ نے 4 گولڈ ایک سلور ایک برون میڈلز کے ساتھ پہلی المسلم اکیڈمی نے 2 گولڈ ایک برون میڈل کے ساتھ دوسری جبکہ سریاب نے 3 سلور 3 برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر بازائی نے کہا کہ 23 یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل و امورنوجوانان نے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان کے 36 اضلاع میں 34 آوٹ ڈور انڈور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑی حصہ لےرہے ہیں جو کہ خوش آئندہ ہے فیسٹول میں شریک کھلاڑیوں کو تمام دستیاب سہولیات فراہم کی گئی ہے تاکہ ہونہار کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا کر سامنے آسکے فیسٹول سے ہمیں نیشنل گیمز کیلئے دستہ بنانے میں آسانی ہوگا بعدازاءسپورٹس فیسٹول میں شامل فلائنگ ٹینس ٹورنامنٹ بھی کامیابی کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ٹورنامنٹ میں فائنل کھیلنے والے ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا فائنل آج رہیل ہدہ اور سریاب سپورٹس کی ماہ بین کھیلا جائیں گاٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل رایل ہدہ نے دیبہ اسپورٹس کو 1-2 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سریاب اسپورٹس نے ہدہ محمڈن کو بآسانی 0-2سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس کے علاوہ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے آج بھی کھیلے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1947/2025تربت 19 مارچ ۔:ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے تربت یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ اور دیگر انتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اور وائس چانسلر تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کے درمیان یونیورسٹی کے تدریسی امور اور دیگر انتظامی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کیچ اور تربت یونیورسٹی کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کے امور پر بات چیت ہوئی تربت یونیورسٹی میں چند طلباء کی جانب سے اپنے کچھ مطالبات کی منظوری کے حوالے سے احتجاج کرنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس احتجاجی مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے احتجاجی طلباءکو اپنے دفتر میں طلب کرلیا اور ان کے جائز مسائل مطالبات کو فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔اس دوران انہوں نے طلباءکے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جس کے نتیجے میں طلبائ نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ تربت یونیورسٹی کے انتظامیہ کے ساتھ ملکر یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرے گی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیچ یونیورسٹی انتظامیہ ، تدریسی عملے اور طلباء وطالبات کو ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1948/2025کوئٹہ19 مارچ ۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول مہم کے تحت کارروائیاں کی گئیں، جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے 132 دکانوں کا معائنہ کیا، جس کے دوران 23 دکانداروں کو گرفتار، 4 دکانیں سیل، 18 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 50 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ان کارروائیوں میں کچلاک، سمنگلی، سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ، گوالمبڈی چوک، اسپینی روڈ، کاسی اور دیگر علاقوں میں قصابوں، پولٹری شاپس، پرچون اسٹوروں اور دودھ دہی کی دکانوں کا معائنہ کیا گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سب ڈویڑن سٹی میں 30 دکانوں کا دورہ کیا، 4 دکانیں سیل اور 5 دکاندار گرفتار کیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے 20 دکانوں کا دورہ کیا، 3 دکاندار گرفتار اور 3 دکانیں سیل کیں۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے نواں کلی اور ایئرپورٹ روڈ پر 24 دکانوں کا معائنہ کیا، 2 دکاندار گرفتار اور 2 دکانیں سیل کیں۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے مختلف علاقوں میں 35 دکانوں کا معائنہ کیا، 7 دکاندار گرفتار اور 3 دکانیں سیل کیں اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے 30 دکانوں کا دورہ کیا، 4 دکاندار گرفتار اور 5 دکانیں سیل کیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاءکی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1949/2025کوئٹہ19 مارچ، 2025:ماہ صیام میں ناقص ، ملاوٹی اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کی تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔اس سلسلے میں ہیڈ کوارٹر اور زونل سطح پر اتھارٹی کی متحرک ٹیموں نے کوئٹہ، خاران ، خضدار ، گوادر اور ضلع ژوب میں کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 40 سے زائد مراکز مالکا۔ پر جرمانے عائد کردئیے ۔ کارروائیوں کے دوران ملاوٹی دودھ ، خراب کوکنگ آئل اور زائد المعیاد اشیاء کی بڑی مقدار تلف کردی گئی ۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر قائم خوراک کے مراکز کی چیکنگ اور دودھ و اشیاء تلنے کیلئے متعدد دکانوں و بیکنگ یونٹس میں زیر استعمال خوردنی تیل کی آن دی اسپاٹ ٹیسٹنگ کی گئی ۔کوئٹہ اور کچلاک میں مختلف وجوہات پر جرمانہ کردہ مراکز میں بیکریوں ، سموسہ پکوڑا شاپس ، جنرل و ڈیپارٹمنٹل اسٹورز ، ملک شاپس ، ریسٹورنٹس اور آر او پلانٹ کے خلاف ایکشن لیا گیا۔اسی طرح خاران میں زائد المعیاد خوردنی مصنوعات کی فروخت پر 4 جنرل اسٹورز اور 3 مصالحہ جات کی دکانوں ، دودھ میں ملاوٹ پر ژوب میں 4 دودھ فروشوں جبکہ گوادر میں ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر 4 کریانہ شاپس مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے ۔علاوہ ازیں خضدار میں بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیموں نے ہوٹلوں ، فوڈ پوائنٹس اور دودھ کے مراکز سمیت مختلف خوراک کے مراکز کا معائنہ کیا ، دوران معائنہ ایس او پیز کے خلاف ورزی پر 3 فوڈ پوائنٹس ، شہریوں کو فراہم کردہ دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 3 ملک شاپ اونرز جبکہ باسی سبزیاں فروخت کرنے پر 1 سبزی فروش کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ۔

خبرنامہ نمبر1950/2025لورالائی 19مارچ 2025۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر منور حسین مگسی کی زیر صدارت کمشنر افس کے کانفرنس روم میں شجرکاری کی جاری مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد عمران۔ کنزرویٹر فارسٹ افیسر لورالائی ڈویژن محمد امین مینگل۔ڈویژنل ڈائریکٹرایگری کلچر ریسریچ حبیب اللہ کاکڑ۔فارسٹ رینج افیسر کمال خان اشر موومنٹ کے سید محمد خان ناصر۔عزیز اللہ کبزئی سینئر صحافی پیر محمد کاکڑ لال محمد شیخوال نصیب اللہ ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں سید محمد ناصر اور پیرمحمد کاکڑ نے شجر کاری کے بارے میں بریفینگ دیتے ھوئے کہا کہ علاقے میں زیتون پستہ شنہ بیرہ اور کھجور کے درخت لگائے جائیں ہائی ویز پر لگے درختوں کی شاخ تراشی اور اس کی حفاظت کی جائے چیک پوسٹوں اور سرکاری اداروں میں درخت لگائے جائیں جنگلات کی کٹائی خاص طور پر پلوس پر پابندی عائد کی جاۓ شکار پر پابندی اور ریزرو درختوں کو ضبط کیا جائے شہر میں ہر دکان کے سامنے درخت لگائے جائیں شہر میں فٹ پاتھوں پر قبضے ختم کئے جائیں لورالائی کے علاقے سور غنڈ میں اومان بوٹی جس ہیروئن اور شیشہ بنایا جاتا ھے کی کٹائی کے خلاف کارروائی کی جائے اس دوران امین مینگل نے کہاکہ محکمہ جنگلات ڈویژن میں چوبیس ہزار سے زائد درخت لگائے جارہے ہیں بعض علاقوں میں کیمونٹی کی جانب سے رکاوٹ ہیں اگر انتظامیہ یہ مسلہ حل کردیں تو شجر کاری میں مزید پیش رفت ھو سکتی ھے حبیب اللہ کاکڑ نے کہا ہم لورالائی اور ژوب ڈویژن میں پچھلے سال چودہ لاکھ زیتون کے درخت لگائے گئے ہیں اس مرتبہ لورالائی عوام اور زمینداروں کی جانب سے تین لاکھ زیتون کے درخت کی ڈیمانڈ ھے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ اس مرتبہ شجر کاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی انہوں کہا اس سلسلے میں محکمہ جنگلات زراعت بی اینڈ آر اشر مومنٹ اور ایریگیشن مل کر کام کریں گے انہوں کہا کہ انتظامیہ شجر کاری مہم ہر قسم کی انتظامی مدد فراہم کرے گی درختوں کی کٹائی جنگلی حیات کے شکار کرنے اور مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے عوامی شکایت کیلئے ایک نمبر دیا 03327826105 اس پر جنگلات کی کٹائی شکار کرنے والوں کے خلاف شکایت کریں

خبرنامہ نمبر1951/2025کوہلو19 مارچ2025: رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز خان مری کی کاوشوں سے ضلع کوہلو کے گزشتہ کئی ماہ سے برخاست 75 لیویز اہلکاروں کو بحال کر دیا گیا۔ ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے بحالی کے نوٹیفکیشن رکن صوبائی اسمبلی کے پرسنل سیکرٹری میر محراب مری کے حوالے کر دئیے ہیں لیویز اہلکاروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر کئی ماہ قبل ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا تھا، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔ بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد برخاست اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز خان مری اور ڈی جی لیویز فورس عبدالغفار مگسی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔۔

خبرنامہ نمبر1952/2025
یوم آزادی سپورٹس فیسٹول میں شامل فلاٸنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا فاٸنل رٸیل ہدہ نے اپنے نام کرلیا کوئٹہ 23 مارچ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹول 2025 میں شامل فلاٸنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا فاٸنل رٸیل ہدہ نے اپنے نام کرلیا رٸیل ہدہ نے سریاب سپورٹس کلب کو فاٸنل میچ میں 0-2 سے ناآسانی ہرا کا چیمپٸین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایڈمن فیروز ابڑو تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر سماجی و سیاسی شخصیت جمال لانگو , ایوب خلجی, چوہدری ثاقب جمیل سینٸر واٸس پریذیڈنٹ بلوچستان فلاٸنگ ٹینس ایسوسی ایشن, حبیب الرحمان جواٸنٹ سیکرٹری بلوچستان فلاٸنگ ایسوسی ایشن اور کامران صدیق بھی موجود تھے۔ آخر میں منظور احمد سرپرہ سیکرٹری بلوچستان فلاٸنگ ٹینس نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا

خبرنامہ نمبر1953/2025
کوئٹہ۔ 19 مارچ2025:
علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم دن جبکہ بالائی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں سرد راتیں رہیں گی۔ تاہم، شمال مشرقی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں مختلف مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور بارش ہوسکتی ہے۔ جمعرات کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم دن جبکہ بالائی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی سے سرد راتیں رہیں گی۔ تاہم، ضلع زیارت، کوئٹہ، بولان، بارکھان، شیرانی اور اس کے گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ ممبر1954/2025
نصیرآباد19مارچ2025: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم کاکڑ نے ڈیرہ مراد شہر میں قومی شاہراہ کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی۔ اس کوشش کا مقصد غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کو ہٹانا ہے، جس سے علاقے میں ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر ہے تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی معظم علی جتوئی بھی ان کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور دکانداروں کا علاقہ خالی کرایا۔اسسٹنٹ کمشنر کی کوششیں عوامی شکایات کو دور کرنے اور ڈیرہ مراد جمالی میں مجموعی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے وسیع تر اقدامات کا حصہ ہیں۔ ماضی میں بھی اسی طرح کے دورے اور آپریشن کیے گئے ہیں، جو خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی اور پولیس کا عملہ بھی موجود تھا

خبرنامہ نبر1955/2025
کوئٹہ 19 مارچ 2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت لیڈیز پردا کلب کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں لیڈیز پردا کلب کی لیز میں توسیع کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں دیگر متعلقہ افسران اور کلب کی انتظامیہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران لیڈیز پردا نہ کلب کے کردار، خواتین کی فلاح و بہبود میں اس کے مثبت اثرات اور اس کی افادیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلب کی موجودہ کارکردگی، سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کلب کی لیز میں توسیع سے خواتین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈیز پردا کلب خواتین کے لیے ایک اہم تفریحی اور تعلیمی پلیٹ فارم ہے، جو انہیں صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی ترقی میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کلب کی لیز میں توسیع کے لیے تمام قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ ادارہ خواتین کی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کر سکے۔وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ درانی نے کہا کہ لیڈیز پردا کلب نہ صرف خواتین کے لیے ایک محفوظ اور تعمیری ماحول فراہم کر رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے انہیں مختلف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، اور لیڈیز پردا کلب کی لیز میں توسیع اس سلسلے میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

خبرنامہ نمبر1956/2025
کوئٹہ، 19 مارچ2025:
یوم پاکستان 23 مارچ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کوئٹہ میں فینسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبے بھر میں سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں فیسٹیول کے تیسرے روز ایوب فینسنگ ایونٹ میں بوائز و گرلز کے مقابلے کھیلے گئے جس میں گرلز ایپی ایونٹ میں ام البنین نے گولڈ، پیشوں نے سلور جبکہ حبا نے براونز میڈل اپنے نام کیا، بوائز میں سیبر ایونٹ میں اشبان نے گولڈ، شایان نے سلور اور مدثر نے براونز میڈل جیتا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین تھے ان کے ہمراہ بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد قاسم و دیگر موجود تھے، ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے

خبرنامہ ممبر1957/2025
کوئٹہ، 19 مارچ 2025:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، قوم کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ریاست کا مؤقف واضح ہے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان اُنکے دل کے قریب ہے اور اس کی ترقی اور پائیدار امن اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں، مستقبل کے معماروں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے صوبے کو درپیش مسائل اور عوامی بہبود سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ پارلیمانی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں سے دلی لگاؤ اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ بحیثیت پاکستانی قومی یکجہتی کے ذریعے وطن عزیز کو آگے لے کر جانا ہے، ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں، حقوق چھیننے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ انہیں دے کر عوام کا دل جیتیں گے، بلوچستان اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا اور ایسے فیصلے کیے جائیں گے جو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگاؤں گا اور جملہ مسائل اور تجاویز تفصیل سے سنوں گا۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور جماعت اسلامی کے رکن میر عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کابینہ کے ارکان، صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی بھی شریک تھے-

خبرنامہ نمبر1958/20255
کچھی 19مارچ2025:۔۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ ایگجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران، و ہیڈ ماسٹرز میل فیمیل اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کچھی میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی، بشمول پینے کے صاف پانی، فرنیچر، اور دیگر ضروری اشیاء کی عدم دستیابی پر گفتگو کی گئی سکولوں میں اساتذہ کرام کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے پر زور دیا گیا حکومت بلوچستان اور دیگر اداروں کے تعاون سے چلنے والے تعلیمی منصوبوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا سکولوں میں طلبہ کے داخلے بڑھانے اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جن میں سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سخت نگرانی کرے گی۔
تعلیمی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں
والدین اور کمیونٹی کے تعاون سے تعلیمی آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا
ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں

خبرنامہ ممبر1959/2025
کچھی19مارچ2025:۔۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی محکمہ صحت کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں صحت عامہ کی صورتحال، طبی سہولیات کی بہتری،غیر حاضر ملازمین ،اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ اسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ادویات و طبی عملے کی دستیابی کو بہتر بنایا جائے اجلاس میں ویکسینیشن مہم، ماں اور بچے کی صحت، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ صحت کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

خبرنامہ نمبر1960/2025
چمن19 مارچ 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم چمن کی افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں محکمہ تعلیم چمن کے تمام سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں 28 فروری کو سکولوں کی کھلنے سے اب تک کی کارکردگی اور پروگریس کے حوالےسے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلاسوں میں اساتذہ سلیبس کے مطابق درس و تدریس اور طلباء کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں انہوں نے اساتذہ کی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ غیر حاضری کی صورت میں تمام آفیسران اور اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار جدید تعلیم پر منحصر ہوتا ہے اور ہم اچھی اور معیاری تعلیم تب حاصل کر سکتے ہیں جب تمام اداروں کی منتظمین ہر کام وقت پر پایہ تکمیل کو پہنچائے جس کیلئے ہمیں وقت کی قدر کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے اپنے مقررہ تاریخ پر تمام امور کو نمٹانے میں دلچسپی لیں انہوں نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے لہذا سٹوڈنٹس کی تعلیمی ضروریات پر مکمل اور بھرپور توجہ دینے کی سخت اور اشد ضرورت ہے تاکہ ہم جدید تعلیم حاصل کر کے اقوام عالم میں سر اٹھا کر جیئیں۔ جس کیلئے انتظامیہ چمن اور محکمہ تعلیم اپنی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اجلاس میں اے ڈی سی فدا بلوچ ڈی ای او میل و فیمیل اور ڈپٹی ڈی ای او میل شریک تھے

خبرنامہ نمبر1961/2025
چمن19 مارچ 2025:
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر اور مختلف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران نے بھی شِرکت کی اجلاس میں ڈی سی چمن کو ضلع چمن کے تمام بی ایچ یوز رورل ہیلتھ سنٹرز ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن اور محکمہ صحت چمن کے تمام ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی اجلاس میں ضلع چمن میں ہیلتھ سہولیات اور ہیلتھ ملازمین کی پرفارمینس حاضریوں اور ویکسینیشن اور ہیلتھ سروسز کو بہتر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ بی ایچ یوز اور رورل ہیلتھ سنٹرز اور سول ہسپتال چمن میں ادویات اور دیگر ضروری سہولیات اور مشینری کا معاملہ حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کے ساتھ اٹھایا جائے گا ڈی سی چمن نے کہا کہ چمن کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور تمام سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر حاضر سٹاف کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

خبرنامہ ممبر1962/2025
کوئٹہ، 19 مارچ 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملے کے بعد ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی یہ حملے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش تھے ریاست اور عوام ایسی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اور لیویز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے بدھ کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے دہشت گرد عناصر کو کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ انسداد جرائم کے لیے ہائی ویز پر ایف سی، پولیس اور لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جو جرائم کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی قابض نہیں رہ سکتے تاہم وہ سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانے اور بیرون ملک بیٹھے ریاست مخالف عناصر کی معاونت سے ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہیں حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے ہماری فورسز نے پہلے بھی دہشت گردوں کو شکست دی ہے اور آئندہ بھی بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ترقی اور سیکیورٹی ایک ساتھ چلتی ہیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو گورننس کے شدید چیلنجز کا سامنا تھا ہزاروں اسکول بند تھے عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات میسر نہیں تھیں لیکن ہماری حکومت نے میرٹ کو فروغ دیتے ہوئے اصلاحات متعارف کرائیں، تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لائی اور سرکاری ملازمتوں میں شفافیت کو یقینی بنایا پہلے بلوچستان میں نوکریاں فروخت ہوتی تھیں لیکن ہم نے اس سلسلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت میٹرک سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ہماری حکومت کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے لا رہے ہیں صرف پی ایس ڈی پی سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاکھوں نوکریاں تخلیق کی جاسکیں گی بلوچستان میں صنعتی زونز کے قیام، زرعی ترقی کے منصوبے اور سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جاررہے ہیں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں جس کے تحت نوجوان کا پہلا بیچ سعودی عرب روانہ کیا گیا ہے جبکہ جون تک مزید نوجوانوں کو بھیجیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق ہم دن رات محنت کر رہے ہیں ہماری حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے جا رہے ہیں ہم نے پہلی بار یہ نظام متعارف کرایا ہے کہ منظور شدہ منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں بجٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے حکومتی اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ عوام کا پیسہ صرف عوام کی فلاح پر خرچ ہو ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک پرامن اور خوشحال صوبہ بنے جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع ملیں اور ترقی کا ثمر عام آدمی تک پہنچے اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر1963/2025
حب19مارچ2025:
۔ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ سے سید قربان علی شاہ کی۔ سربراہی میں مخلس وحدت مسلمین کے وفد نے ملاقات، کی اوریومِ علیؑ کی سیکیورٹی امور سے متعلق ضلعی پولیس افسر سے تبادلہ خیال کیا ایس ایس پی سید فاضل شاہ نے بانی مرکزی امام بارگاہ حُسینی حب، سید قربان علی رضوی کو دوران ملاقات یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی امورکے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی فاضل شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں گےاور مجالس کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو ہرممکن یقینی بنایا جائیگا ایس ایس ہی حب نے بتایا کہ حساس مقامات پر پولیس نفری تعینات کی جائے گی، ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اور علاقے کے دیگر امن و امان کے امور پر بھی بات چیت ہوئی، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر1964/2025
بارکھان 19 مارچ 2025:۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی میٹنگ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو منعقد ہوٸی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر ڈاکٹر مجیب بگٹی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر ڈاکٹر ماجد امین۔ اسسٹنٹ کمشنرخادم حسین بھنگر۔ڈسٹرکٹ اکاونٹ أفیسرکمال خان مری۔ڈی۔ایس۔ایم پی پی ایچ أٸی غلام رسول کھیتران و دیگر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر مجیب بگٹی اور ڈی ایس ایم غلام رسول کھیتران نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کے مساٸل سے أگاہ کیا۔کیمٹی ممبران نے ان مساٸل کے فوری حل کیلۓ اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے محکمہ صحت کو درپیش مساٸل کے حل کیلۓ حکام سے رابطہ کرنے کی زمہ داری لی۔اور کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پہنچانا ہم سب کی ذمداری ہے۔عوام کو بروقت طبعی امداد فراہم کی جاٸیں۔کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ گی۔اورڈپٹی سے غیرحاضرعملہ کے خلاف کاوراٸی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

خبرنامہ نمبر 2025/1965
کوئٹہ 19 مارچ:ـ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام جاری یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں شامل فلاٸنگ ٹینس ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا، بدھ کے روز ایوب سپورٹس کمپليکس میں منظور احمد کی زیر نگرانی فلاٸنگ ٹینس ایونٹ کا فائنل میچ رٸیل ہدہ اور سریاب سپورٹس کے مابین کھیلا گیا، رٸیل ہدہ نے سریاب سپورٹس کو فاٸنل میچ میں 0-2 سیٹ سے شکست دے کر فاٸنل میچ اپنے نام کیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایڈمن فیروز ابڑو تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور مہمانان گرامی میں شیلڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر سماجی و سیاسی شخصیت جمال لانگو، ایوب خلجی، چوہدری ثاقب جمیل سینٸر واٸس پریذیڈنٹ بلوچستان فلاٸنگ ٹینس ایسوسی ایشن، حبیب الرحمان جواٸنٹ سیکرٹری بلوچستان فلاٸنگ ایسوسی ایشن اور کامران صدیق بھی موجود تھے.
خبرنامہ نمبر 2025/1966
خاران 19 مارچ :ـکمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ زراعت کی ترقی میں فارمرز اور زمینداروں کا اہم کردار ہے۔ زمینداروں کو زرعی پیداوار کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے زمینداروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ خاران کے زیر اہتمام ایگریکلچر فارمر کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا کانفرنس میں محکمہ زراعت، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سمیت فارمرز اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی، کنزرویٹر آف فاریسٹ رخشان ڈویژن نزیر احمد کرد، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر بختیار احمد، اسسٹنٹ کمشنر خاران عبد الحمید بلوچ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن خاران حسن سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ محمود علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوائل فرٹیلیٹی عزیز محمد، اسسٹنٹ انجینئر او ایف ڈبلیو ایم مجیب الرحمٰن بادینی، زمیندار ایکشن کمیٹی چیئرمین ملک منظور احمد نوشیروانی، کسان زمیندار رہنماء میر راجہ احمد ساسولی، طاہر وفاء سمیت بلدیاتی نمائندے حاجی غلام سرور بلوچ، حاجی ثناء اللہ ملازئی، ایپکا رخشان صدر مقبول احمد سالارزئی اور دیگر افسران و زمیندار رہنما موجود تھے۔اس موقع پر کنزرویٹر آف فاریسٹ رخشان، نزیر احمد کرد نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور زمینداروں کو اس حوالے سے خصوصی آگاہی دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن حسن سعید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ محمود علی نے محکمہ زراعت کی جانب سے فارمرز اور زمینداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور معاونت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کانفرنس میں زمیندار رہنماؤں نے ضلع خاران میں فارمرز اور زمینداروں کو درپیش مسائل سے کمشنر رخشان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زمیندار زراعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں حکومتی سطح پر مدد کی اشد ضرورت ہے۔ زمیندار رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ زراعت زمینداروں کو معیاری بیج کی فراہمی، پانی کے تالابوں کی منصفانہ تقسیم، اور زراعتی ضروریات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ تمام زمیندار مطمئن ہوں۔زمیندار رہنماؤں نے رخشان ڈویژن میں زمینداروں کے مسائل حل کرنے اور بھرپور شجرکاری مہم کے انعقاد پر کمشنر رخشان مجیب الرحمٰن قمبرانی کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن نے کہا کہ حکومت بلوچستان زمینداروں کو زرعی حوالے سے مستحکم بنانے اور آگے لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ زراعت اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینداروں کے مسائل کو بروقت حل کریں اور انہیں حکومتی سطح پر دی جانے والی سہولیات اور اصلاحات سے آگاہ کریں۔کمشنر رخشان نے زمینداروں کو اپنے ٹیوب ویلز کے قریب زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں شجرکاری پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1967
سوراب 19 مارچ:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر ضلع سوراب میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس فلاحی اقدام کے تحت سینکڑوں مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ضلعی انتظامیہ سوراب نے اس راشن پیکج کی تقسیم کو شفاف اور منصفانہ انداز میں عملی جامہ پہنایا وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر گدر ڈاکٹر عمران زیب اور اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد اسد اللہ سمالانی کی زیر نگرانی تحصیل گدر میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کی معاونت کے اس اقدام پر عوام نے بھرپور اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مستحقین کے لیے راشن پیکج کی منصفانہ تقسیم ایک مثالی قدم ہے، جو معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھاتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع سوراب کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں تک راشن پیکج پہنچایا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین اس سے مستفید ہو سکیں۔ حکومت بلوچستان کے اس اقدام سے نہ صرف معاشی طور پر کمزور افراد کو سہولت ملے گی بلکہ یہ فلاحی کام ریاستی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ایک عملی مثال بھی ثابت ہوگاضلعی انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ رمضان کے دوران ہر مستحق تک راشن پہنچانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کوئی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ رہے۔
خبرنامہ نمبر 1968/2025
تربت19مارچ :ـیونیورسٹی آف تربت میں ٹرانسپورٹ سیکشن کے عہدیدارنجیب اللہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یونیورسٹی کے ویڈیوکانفرنس روم میں تعزیتی ریفرنس منعقدکیاگیا جس کی صدارت تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل حسن نے کی۔نجیب اللہ 13مارچ 2025 کو تربت سے کراچی جاتے ہوئے ایک المناک سڑک حادثے میں جان بحق ہوگئے تھے۔تعزیتی ریفرنس میں تربت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور انتظامی عملے نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور نجیب اللہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔تعزیتی ریفرنس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرگل حسن کے علاوہ پرووائس چانسلرڈاکٹرمنصوراحمد،ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز پروفیسرڈاکٹر عبدالصبور،رجسٹرارگنگزاربلوچ اورٹرانسپورٹ آفیسرایازقادر نے ان کی زندگی پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت کے لئےانکی گرانقدرخدمات کو سراہا۔مقررین کا کہناتھاکہ نجیب اللہ ایک ایماندار، محنتی اور مخلص انسان اورافسرتھے، جنہوں نے یونیورسٹی آف تربت کے ٹرانسپورٹ سیکشن میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری سے انجام دئیے۔انہوں نے کہاکہ المناک سڑک حادثے میں ان کی ناگہانی وفات یونیورسٹی برادری کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، جس نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ تمام یونیورسٹی برادری کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیااوریونیورسٹی ایک ایماندارافسرسے محروم ہوگئی۔مقررین نے اپنے تعزیتی کلمات میں مزید کہا کہ نجیب اللہ اپنی فرض شناسی، دیانت داری اور بہترین کارکردگی کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اوریونیورسٹی انتظامیہ،فیکلٹی اور طلباء غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے نجیب اللہ کی یونیورسٹی کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انتظامی شعبے کی ایک عمارت کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی سفارشات یونیورسٹی کے آئینی اداروں کو بھیجنے کااعلان کیا۔تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر ان کی مغفرت، بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔