News

17-03-2025

: خبرنامہ نمبر1883/2025کوئٹہ 17 مارچ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کے دارالخلافہ کو ایک جدید اور ماڈرن سٹی بنانے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات اپنا بھر پور کردار کررہی ہے۔ تعمیر و ترقی کے اس سفر میں کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی، صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی ممبر صوبائی اسمبلی میر عمر گورگیج اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے علاو¿ہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے تمام انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی دی گئی۔ اجلاس میں معزز اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اور اپنے حلقوں میں ہونے والے تمام منصوبوں کے مکمل ہونے اور منصوبوں پر درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگائی لی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کوئیٹہ ڈسٹرکٹ میں جاری جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں انھیں جلد از مکمل کرنے کی کوشش کریں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں پر ایس ای صاحبان اور بلخصوص چیف انجینئر کم از کم ہفتے میں ایک دفع ضرور وزٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کے فیلڈ آفیسران ریگولر نیادوں پر ان منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں تاکہ کام کی رفتار اور میعار میں کوئی کمی بیشی نا رہے صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے اور یہ بہترین کارکردگی اس وقت ہوگی کہ جب ان منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کچھ منصوبوں کی تکمیل کے رفتار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ ان علاقوں سے منسلک عوام کو مذید تکلیف کا سامنا نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ مذکورہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام انجینئر آفیسران محنت اور لگن سے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1884/2025لورالائی17مارچ۔ :ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت 23مارچ 2025 یوم پاکستان سپورٹس فیسیٹول کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجاد حیدر خجک نے ڈپٹی کمشنر کو23مارچ یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے بریفنگ دی کہا کہ یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کاآغاز 16مارچ سے ہوگا جس میں مختلف کھیل کھیلے جاہیں گے فٹسال،بیڈمیٹن،والی بال کرکٹ اور علاقے کھیل لڈو کے مقابلے ہونگے واختتامی تقریب 23مارچ کو منعقد ہوگی ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہاکہ ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے نواجونوں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے اورقومی دن کی مناسبت سے خصوصی کھیلوں کے مقابلے منقعد کرے کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی لیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پرزور دیا کہ نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے کھیلوں کا انعقاد نہایت اہم ہے ملاقات میں مختلف اسپورٹس مقابلوں سہولیات کی بہتری اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی جسے امور پر بھی غور کیاگیا ضلع لورالائی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک مثبت اقدم ثابت ہوگی جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر موقع میسر آئیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1885/2025دکی 17مارچ۔ یوم پاکستان 23 مارچ 2025 اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ضلع دکی میں 17 مارچ 2025 محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے دکی سمیت صوبے بھر میں “یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ کی سربراہی میں 23 مارچ یوم پاکستان فیسٹیول کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا جو کہ 23 مارچ تک جاری رہے گا، دکی میں پانچ سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی نصرالدین کاکڑ کی زیر نگرانی لورالائی می کرکٹ، فٹ بال بیڈمنٹن اور دیگر گیمز کیساتھ علاقائی ثقافتی کھیل بھی منعقد ہونگے، ضلع دکی میں کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن،اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی پانچ سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو کے زیرنگرانی سپورٹس فیسٹیول کو ضلع دکی سمیت صوبے بھر میں کامیاب بنانے کیلے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر بازئی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور انتظامیہ کو ہدایات دی ہے کہ فیسٹیول کے دوران تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 1886/2025موسی خیل 17مارچ۔ بارکھان سے چوری شدہ پرو باکس گاڑی برآمد، دو پیشہ ور ڈاکو گرفتار، کھجوری لیویز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی سے بارکھان سے چوری شدہ قیمتی پرو باکس گاڑی برآمد کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکوں کو گرفتار کر لیا۔ بارکھان کے علاقے رکھنی سے دو پیشہ ور ڈاکو ایک پرو باکس گاڑی چوری کر کے لورالائی کی طرف فرار ہو رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل نے فوری طور پر تمام تھانوں اور چوکیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے سخت ناکہ بندی کا حکم دیا۔ کھجوری لیویز کے جوانوں نے انتہائی چوکسی اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران دونوں ڈاکووں کو پرو باکس گاڑی اور ایک عدد پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈاکووں کو قانونی کارروائی کے بعد بارکھان انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 1887/2025کوئٹہ 17مارچ۔ ڈی جی لیویز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چاغی نے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری ایکٹ 2015 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چار لیویز اہلکاروں کو ان کے فرائض سے برطرف کر دیا ہے۔ یہ اہم اقدام ان اہلکاروں کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے غفلت برتنے اور ایک بزدلانہ عمل کے تحت اٹھایا گیا تھا، جس میں انہوں نے لیویز پوسٹ امین آباد پر غیر معروف مسلح افراد کے سامنے اپنے ہتھیار اور واکی ٹاکیز سرنڈر کر دیے تھے۔ اس بدعنوان رویے کے نتیجے میں ان اہلکاروں کی برطرفی عمل میں لائی گئی ہے۔ برطرف ہونے والوں میں علی اکبر (حوالدار) اللہ نور (سپاہی) عبدالباقی (سپاہی) اور احمد شاہ (سپاہی) شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نے اس فیصلے کو ان اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں ناکامی کی عکاسی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ لیویز فورس کے اہلکاروں سے پیشہ ورانہ معیار اور امانت داری کی توقع کی جاتی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 1888/2025کوئٹہ 17 مارچ۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ عمر شفیق کو اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائیوں اور شاندار کارکردگی پر سنٹرل سلیکشن بورڈ نے بی ایس-20 میں ترقی دے دی ہے۔ واضع رہے کہ عمر شفیق کی قیادت میں اسمگلنگ کے خلاف بھرپور مہم کے دوران 6 ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں جن میں نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیاں، غیر ملکی کپڑا، چھالیا، ٹائر اور سگریٹ شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے آغاز میں ہی اپنے ایک انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر یہ واضح پیغام دیا کہ کسی بھی سطح پر اسمگلروں سے ملی بھگت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کی سربراہی میں چلائی جانے والی اینٹی اسمگلنگ مہم نے نہ صرف اسمگلرز کو بھاری مالی نقصان پہنچایا بلکہ ضبط شدہ سامان کی نیلامی سے قومی خزانے کو بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوا۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 1889/2025سوراب 17مارچ۔ ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے گرلز ہائی اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی معیار اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طالبات سے ملاقات کرکے تعلیمی سرگرمیوں، درپیش چیلنجز اور ضروریات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، سائنس و کمپیوٹر لیبز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے اور خواتین کا معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی تعلیم کو یقینی بنائیں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سوراب نے نادرا آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی کارکردگی اور عوام کو درپیش مشکلات پر بریفنگ دی گئی۔ نادرا آفس کے ایک افسر نے مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور ان کے جلد حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کے ان دوروں کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری اور عوامی سہولیات کی بہتری کو یقینی بنانا تھا، تاکہ سوراب کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 1890/2025کوئٹہ17 مارچ۔ ایڈیشنل

IGP / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈپٹی کمانڈنٹ لفٹینٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) عطاءا اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کانسٹیبلری اور زونل کمانڈر زون ||-| اور اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور زونل کمانڈر زون سبی، خضدار، گوادر ، لورالائی نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ایڈیشنل IGP / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ تمام زونز میں نفری حاضر رہنی چاہیے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی صورت میں فوری رد عمل دستے تیار رہنی چاہیے۔ مزید یہ کہ اضافی نفری کی اسپیشل ڈیوٹی لگا کر لائنز کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے زیر کمان جوانوں کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے جوانوں کے تبادلہ جات کی SOPs ہیڈ کوارٹرز کو بھیجوائیں تاکہ جوانوں کی تعیناتی SOPs کے مطابق ہو سکے تاکہ جوان اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے زیر کمان نفری کو اینٹی رائٹس کی تربیت دی جائے تاکہ مزید بہتر طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے ہدایات جاری کیں کہ زونل کمانڈرز اپنے اپنے زیر کمان ایریاز کا خود گشت کیا کریں اور جوانوں کو حالات کے مطابق بریف کیا کریں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت دی گئی کہ اہلکاران کو موجودہ حالات کے پیش نظر فارغ اوقات میں اسپیشل کورسز کروائیں تا کہ جوانوں کی مہارت میں بہتری آسکے اس وقت بلوچستان کانسٹیبلری میں قابل ترین ڈرل اور ویپن کورسز کے تربیت یافتہ انسٹرکٹرز موجود ہیں ان سے ہر زون کے اندر کورسز شروع کروائیں اور مختلف اسلحہ کی تربیت دلوائیں۔ مزید اس وقت سیکورٹی فورسز کومشکل حالات کا سامنا ہے ایسی صورت میں تمام ذمہ دار آفیسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی لا پرواہی سے گریز کریں اور لا پرواہی برتنے کی صورت میں محکمانہ کاروائی بھی فارغ از امکان نہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر 1891/2025کوئٹہ17 مارچ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم دن جبکہ بالائی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں سرد راتیں رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ضلع پنجگور، کیچ سمیت اس کے گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک بوندا باندی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم سے گرم دن جبکہ بالائی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی سے سرد راتوں کی توقع ہے۔ تاہم ضلع پنجگور، کیچ، آواران، سوراب، خضدار سمیت گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں مختلف مقامات پر بوندا باندی اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں سب سے کم درجہ حرارت 02.0 ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 1892/2025کوئٹہ17 مارچ۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ طلباءو طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ تعمیر نو پبلک ہائی سکول کے صوبے میں فروغ تعلیم کیلیے گراں قدر خدمات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر نو سکول میں ڈیجیٹل قرآن روم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری تعلیم حافظ محمد طاہر، سیکریٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی سکول کے انتظامیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ سکول میں ڈیجیٹل قرآن روم کے افتتاح سے سکول کے طلبا و طالبات مستفید ہوں گے اور ان کے مشکلات میں کمی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل قرآن روم کے اضافے سے تفہیم القرآن میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہرممکن مدد کو تیار ہے۔ انہوں نے ادارے کی کاوشوں اور بالخصوص سیکریٹری حافظ محمد طاہر کی خصوصی کاوشوں، انکی دین دوستی اور قرآن مجید سے محبت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قرآن روم سے طلباء و طالبات بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ اختتام پر سکول کے پرنسپل اور سٹاف نے صوبائی وزیر کاشکریہ ادا کیا۔﴾﴿﴾

﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر1893/2025 کوئٹہ 17مارچ ۔یونیورسٹی (ڈی پی آر ) 17 مارچ 2025: جامعہ بلوچستان نے بزنس انکیوبیشن سینٹر(BIC-UoB) کے قیام کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ، وائس چانسلر کے سیکریٹریٹ میں منعقد کی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، اور حاجی ایوب خان میرانی، صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے کی۔ اس میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی وائس چانسلر، جامعہ بلوچستان جناب حاجی ایوب خان میرانی صدر، کوئٹہ چیمبر آف کامرس جناب سعید سرپراہ سی ای او BMRL جناب ثناء اللہ بابء ریجنل بزنس ہیڈ، بینک الفلاح بلوچستان جناب محمد شاہ ڈائریکٹر، نیشنل انکیوبیشن سینٹر (BUITEMS) کوئٹہ ڈاکٹر وحید نور ڈائریکٹر، GIL ڈاکٹر کنیز فاطمہ ڈائریکٹر، IMS پروفیسر ڈاکٹر سید مزمل بخاری ڈائریکٹر، ORIC نے شرکت کی۔کمیٹی نے بلوچستان میں کاروباری و منصوبہ سازوں کی معاونت کے لیے مضبوط بنیادوں کی تشکیل پر زور دیا۔ اس اقدام کا مقصد علاقے میں اقتصادی ترقی، جدت، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔میٹنگ کے دوران کمیٹی کے اراکین نے. BIC اسٹریٹیجک پلان کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد اس سینٹر کو علاقے میں کاروباری ترقی کے لیے ایک کلیدی کردار میں تبدیل کرنا ہے۔ کمیٹی نے ڈائریکٹر اور دیگر اہم ٹیم ارکان کے انتخاب کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل پر زور دیا۔ کمیٹی نے اس کے علاوہ جامعہ بلوچستان کے سینٹر آف ایکسیلنس منراولوجی اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا تاکہ ان کے طریقوں کا جائزہ لے کر انہیں بزنس انکیوبیشن سینٹر کے آپریشنز میں شامل کیا جا سکے۔اس کمیٹی کی کامیاب تشکیل اور میٹنگ کا انعقاد جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ویژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ یہ سینٹر بلوچستان کے اسٹارٹ اپ کاروباری افراد کی معاونت کرنے اور علاقائی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ جامعہ بلوچستان اپنے طلباء ، اساتذہ اور مقامی کاروباری برادری کو ایک کامیاب تجارتی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1894/2025نصیرآباد17مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ سے این ای او سی ڈاکٹر عبید اسلام کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ظفر PIO ڈاکٹر یاسر بلوچ ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر غلام یاسین داجلی NSTOP صدام حسین سی سی او کمینیٹ ڈاکٹر ممتاز احمد DSO WHOسمیت دیگر موجود تھے اجلاس کے موقع پر این ای او سی ڈاکٹر عبید اسلام ضلع نصیرآباد میں پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی پولیو مہم میں کوالٹی کو ہر صورت بہتر بنانا ہوگا اور تمام تر ڈیٹا بھی مجمع کیا جائے اس کی اچھی طرح چھان بین کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ مانیٹرنگ مائیکرو پلان اور پولیو ورکرز کو روٹ میں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں اس کا تدارک کیا جائے ٹریننگ کے عمل کو بھی مزید بہتر بنانا ہوگا دیہی علاقوں میں مہم کے حوالے سے انہی ٹیموں کو سلیکٹ کیا جائے جن کا تعلق متعلقہ علاقوں سے ہو ایل کیو ایس کا نصیر آباد میں ایل کیو ایس کا کامیاب ہونا خوش آئند ہے پھر بھی جو کمی بیشی سامنے آرہی ہے اس کا تدارک بھی کیا جائے جن کی وجہ سے مہم کو کامیابی میں مشکلات درپیش ارہی ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے ہم انٹرنیشنل سطح پر مشکلات سے نبرد آزما ہیں ہمیں قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر پولیو مہم کی وجہ سے جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس کا سدباب کیا جا سکے الحمدللہ ضلع نصیر آباد ڈویڑن بھر کے دیگر اضلاع میں پولیو مہم کے حوالے سے بہتر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے پھر بھی ہمیں صحیح معنوں میں کام کرنا ہوگا نصیر آباد ضلع انتظامیہ پولیو مہم کی تدارک کے لیے ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن وسائل بروئے لا رہی ہے ہماری کاوشوں سے ضلع نصیر آباد میں کیسز سامنے نہیں آرہی بلوچستان کے سرد علاقوں سے اکثریت آبادی کا رخ ضلع نصیرآباد کی جانب ہوتا ہے محدود وسائل میں رہ کر ہم پولیو کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہیں ہم نے پولیو مہم کے حوالے سے کچھ گزارشات بھی کی ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ریسورسز کی وجہ سے ہمیں مشکلات درپیش آرہی ہیں یہ قومی فریضہ ہے جس کی ادائیگی ہم دل و جان سے سرانجام دے رہے ہیں مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ہم پولیو مہم کو مزید بہتر سے بہتر بنانے اور پولیو ٹریننگ میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس کا قلع قمع کرنے کے لیے بھی روزانہ کی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ضلع نصیر آباد میں ڈبلیو ایچ او۔کامنیٹ این سٹاف اور ڈی ایچ او کی صورت میں ٹیم بہتر معنوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1895/2025تربت 16 مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر)بشیر احمد بڈیچ نے پیر کے روز ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی اور دیگرافسران بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی سیکشن کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں بھی چیکنگ کی اور مریضوں کے مسائل دریافت کیے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈیوٹی اوقات کی سختی سے پابندی کریں اور اس حوالے سے غیر حاضر اسٹاف سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال کا باقاعدگی کے ساتھ دورہ کریں گے اگر اگلی دفعہ کوئی اسٹاف غیر حاضر پایا گیا تو اس تنخواہ کی کٹوتی کے لیے محکمہ خزانہ کو مراسلہ ارسال کریں گے ڈپٹی کمشنر کیچ نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اپنی برہمی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ سے فوری اقدامات اٹھائے ہدایت کی انہوں نے میڈیکل اسٹور ، مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دوائیوں کے اسٹاک اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر وہاں پر ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے گردوں کے وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اگر اس حوالے سے ہسپتال کو کسی بھی قسم کی مالی دقت کا سامنا ہو تو ضلعی انتظامیہ کیچ ان کی ہر ممکن مدد و تعاون کے لیے تیار ہے اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر راشدہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کو ڈاکٹر سمیت دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کو مشکلات درپیش ہیں اس موقع پر خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشن پر جانے والے ڈاکٹروں کی واپسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی کیچ نے ڈیپوٹیشن ڈاکٹروں کی واپسی اور ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کے مسئلے کو حل کرانے کی مکمل طور یقین دہانی کرائی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1896/2025نصیرآباد17مارچ ۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عادی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف انکوائری میں سستی برتنے والے تمام انکوائری افسران کے خلاف سخت اور موثر انداز میں ایکشن لیا جائے گا غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے اور تعلیمی نظام میں اگر بہتری نہ لائی گئی تو تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسران کے خلاف ان کے حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے گی ہم مزید کوتاہیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محکمہ خزانہ کے افیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسران میل فیمیل اور یونیسیف کے نمائندگان موجود تھے اجلاس کے موقع پر ضلع بھر میں تعلیمی امور کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس کی انکوائری تاحال مکمل نہ ہونا افیسران کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کے خلاف فوری ایکشن لیں گے انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ایم بھی اپنا وطیرہ درست کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی ای او سمیت دیگر افیسران کی سستی سمجھ سے بالاتر عمل ہے اجلاس کے موقع پر انہوں نے احکامات دیے کہ یونیسیف محکمہ تعلیم میں اپنی کارکردگی کی رپورٹ بجٹ اور اس کے استعمال کے حوالے سے تمام کوائف جمع کروائیں ایک ہفتے کے اندر اندر تمام تمام تفصیلات فراہم کی جائیں جن کی انکوائری کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جن اسکولز کی بلڈنگز پر لوگ قبضہ کیے بیٹھے ہیں ان کی تفصیلات بھی ہمیں فراہم کی جائیں تاکہ ضلع انتظامیہ ان کے خلاف موثر انداز میں کاروائی کر کے اسکولز کی بلڈنگز کو واگزار کروائیں اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے عمل کی بھی باریک بینی کے ساتھ چھان بین کی جائے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1897/2025چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کوئٹہ/ وزیر اعلیٰ ڈیویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، مغربی بائی پاس، ریڈیو پاکستان روڈ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی امید علی کھوکھر، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ و دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ چیف سیکرٹری کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرکے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری، ان کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے راستوں میں لگے درختوں کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو نگے۔ اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسکمب، سرکی، لنک بادینی ریڈیو پاکستان روڈ، سبزل روڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کر دیے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جن میں کڈنی سینٹر۔ ایئرپورٹ روڈ، سریاب سروس روڈ، اکرم ہسپتال ٹو ہاکی گراؤنڈ منصوبے شامل ہیں۔

خبرنامہ نمبر1898/2025کوئٹہ 17مارچ2025: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ طلباءو طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ اور خصوصاً قرآن کی تعلیمات سے روشناس کرانا ایک عظیم صدقہ بھی ہے ،بچیوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ قرآن کی تعلیم حاصل کرنے اور اس سے ضا بطہ حیات سیکھنے سے نسلوں کی تعمیر ہوتی ہے ۔ ادارہ تعمیر نو کی بلوچستان میں فروغ تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر نو گرلز ہائی سکول میں ڈیجیٹل قرآن روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر، سیکریٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی ، معروف سماجی رہنما سردار خالد ترین ، ممبر بی او ڈی عثمان خان بابئی ، اور بلوچستان کے معروف قاری ، مفتی اور تعمیر نو ٹرسٹ کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ مفتی عبدالرحمن شاہوانی ، پرنسپل تعمیر نو گرلز کالج محترمہ ماہ جبین ، پرنسپل تعمیر نو گرلز ہائی سکول محترمہ غزالہ شیر ، پرنسپل تعمیر نو گرلز پرائمری سکول محترمہ اقراء، پرنسپل تعمیر نو پبلک پرائمری سکول محترمہ کومل شاہدصاحبہ اور سکول کی انتظامیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ سکول میں ڈیجیٹل قرآن روم کے افتتاح سے سکول کے طلبا و طالبات مستفید ہوں گے ، اور سائنسی ایجادات کے ذریعے قرآن کی تعلیمات سے روشناس ہونے مےں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل قرآن روم کے اضافے سے تفہیم القرآن میں مدد ملے گی۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہرممکن مدد کو تیار ہے۔ ادارے کی کاوشوں اور بالخصوص سیکریٹری حافظ محمد طاہر کی خصوصی کاوشوں، انکی دین دوستی اور قرآن مجید سے محبت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قرآن روم سے طلباء و طالبات بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ اس موقع پر حافظ محمد طاہر ممبر بی او ڈی تعمیر نو ٹرسٹ نے تلاوت کلام پاک کے بعد حاظرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان نے پرائمری سطح پر سکولوں کو ڈیجیٹل بنا کر بلوچستان میں دور جدید کی تعلیم کی جانب سے قدم بڑھایا ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا خصوصاً مشکور ہوں کہ انہوں نے بھرپور تعاون فرمایا ۔ قرآن کی تعلیمات سے روشناس ہوکر ہی ترقی کی منازل کو طے کیا جاسکتا ہے ، اپنی بچیوں کو بہترین ماحول میں دینی و دنیاوی تعلیم ایک چھت کے نیچے فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہےں ۔اللہ تعالیٰ نے تعمیر نو کو موقع دیا کہ وہ قرآن پڑھنے اور سیکھنے مےں مدد فراہم کرے ، ہماری بچیاں ابتدائی سطح پر ہی قرآن فہمی اور درست ادائیگی کے ساتھ پڑھنے کی قابل ہوں گی ،اس موقع پر تقریب کے حاظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان محمد نسیم لہڑی نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا مشکور ہوں کہ وہ ہماری اس کاوش کیے افتتاح میں شریک ہوئے ، تعمیر نو نے کوشش کہ اپنے بچے اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے کا ماحول فراہم کریں، اس سلسلے میں ہمارے ادارے کے تین کیمپس میں یہ ڈیجیٹل قرآن روم کاافتتاح کیا گیا ہے ، جو تمام ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ ہےں ،تقریب کے اختتام پر مفتی عبدالرحمن شاہوانی دعا کرائی ، سکول کے پرنسپل اور سٹاف نے صوبائی وزیر کاشکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر1899/2025کوئٹہ17مارچ2025: یوم پاکستان 23مارچ کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے صوبہ بھر میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز۔محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام وزیراعلی بلوچستان کے وژن کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے ایونٹس منعقد کیے جارہے ہیں، جسکا باقائدہ آغاز آج کوئٹہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے ہوا، جسمیں جمناسٹک اور فی میل بیڈمینٹن کے مقابلے منعقد ہوئے جسمیں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبے کے تمام اضلاع میں ڈی ایس اوز کو کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، تاکہ صوبہ بھر میں نوجوانوں کو کھیلنے کے بھرپور مواقع میسر ہو ،سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کل بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے، جسمیں میل فٹسال ، کراٹے ، وشو ، فیُمیل کِک باکسنگ ، جوڈو ، باسکٹ بال ودیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہے، آج فی میل بیڈمینٹن سنگل مقابلوں میں پلیئر زہرا بتول اور شکریہ نے گروپ اے سے اور گروپ بی سے ندا بتول اور مینا نے سیمی فائنل مقابلوں رسائی حاصل کی، سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں شطرنج ،لڈو اور کرم بورڈ کے مقابلے زور شور سے جاری ہے، واضع رہے سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی،

Clipping

17-03-2025

News

16-03-2025

Clipping

16-03-2025