News

16-02-2025

خبرنامہ نمبر3710/2025
استامحمد16مئی ۔تحصیل ہسپتال استامحمد سہولیات کی فراہمی میں مصروف مگر بڑھتی آبادی چیلنج بن گئی واضح رہے کہ تحصیل ہسپتال جو کہ شہر کے وسط میں واقع ہے، علاقے کی بڑی آبادی اور آس پاس کے دیہات سے آنے والے مریضوں کے لیے مرکزی علاج گاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ مقامی منتخب نمائندوں کی کوششوں اور صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ہسپتال میں بنیادی سہولیات، جدید مشینری اور دیگر طبی سامان کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔تاہم، آبادی میں روز بروز اضافے کے باعث علاج معالجے کی ضروریات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی انتظامی تقسیم اور ضلع کے قیام کے بعد ہسپتال پر دباو¿ مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ نہ ہونے سے عوامی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار سومرو نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویڑنل انفارمیشن آفس نصیرآباد نیک محمد سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی اس موقع پر ڈاکٹر مقبول احمد جمالی بھی موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہسپتال میں الٹرا ساونڈ، ڈائلسز یونٹ سمیت 17 یونٹس فنکشنل ہیں ڈاکٹر عبدالجبار سومرو نے کہاکہ وہ اور ان کی ٹیم مکمل خلوص نیت اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کا دباو اپنی جگہ، لیکن ہم دن رات محنت کر کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور الزامات لگانے کے بجائے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں جو آپ کی خدمت میں دن رات مصروف ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر کوشاں ہے، تاہم درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے، خاص طور پر ادویات کے کوٹے اور میڈیکل اسٹاف کی تعداد میں اضافے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہسپتال میں دیگر سہولیات کے علاوہ ڈائلسزز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے دور دراز کے لوگ جو پہلے جیکب آباد اور سکھر جاتے تھے اب اپنے گھروں کے نزدیک ان سہولت سے فائدہ مند ہو رہے ہیں مزید انہوں نے ضلعی انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون و معاونت سے ہم عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان کے تعاون کی ہمیں مزید ضرورت ہے اور یہ خدمت کا سلسلہ اسی طرح آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 3711/2025
گوادر16مئی ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ تشکر کی پروقار اور پرعزم تقریب ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم کشائی کی باوقار رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران کالج کی حدود میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں پرنسپل، لیکچرار صاحبان اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی کے لیے پرجوش نعرے لگائے اور پاک افواج کو ان کی قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پرنسپل، لیکچررز اور طالبات نے یومِ تشکر کے حوالے سے ولولہ انگیز تقاریر پیش کیں جن میں قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کی قربانیوں، ملک کو درپیش چیلنجز اور شکرگزاری کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔تقریب کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا پر ہوا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3712/2025
خضدار 16 مئی۔ یوم تشکر پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی، ریلی اور قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد،خضدار میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے یومِ تشکر منایا گیا، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب، ریلی اور شہداءکے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کی قیادت ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری،اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علم دین تاجک سمیت دیگر افسران نے کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ سے نکالی گئی، جس میں شرکاءنے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے صدر بشیر جتک ،سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور ہندو پنچائیت کے نمائندے بھی شریک ہوئے اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔ریلی کے بعد ، ایس ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور دیگر متعلقہ حکام نے کوشک، جعفرآباد، کھٹان کے مقام پر شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے، شہداءے گھر گئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ایس ایس پی خضدار نے لواحقین میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3713/2025
گوادر16مئی ۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر نگرانی “یومِ تشکر” کے موقع پر ایک شاندار اور باوقار پرچم کشائی کی تقریب ڈی سی کمپلیکس گوادر میں منعقد ہوئی۔ اس پرعزم تقریب کا مقصد آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی اور قابلِ فخر کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔وہ عظیم کامیابی جو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن بھارت کے خلاف حاصل کی، اور جس نے نہ صرف پوری قوم کے حوصلے بلند کیے بلکہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کو بھی یقینی بنایا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور، ڈی ایس پی چاکر بلوچ، صحافی حضرات، ضلعی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔پرچم کشائی کے موقع پر چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جب کہ شرکاء نے حب الوطنی کے جذبات سے سرشار ہو کر افواجِ پاکستان سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور وطنِ عزیز سے وفاداری کے عہد کی تجدید کی۔تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا پر ہوا، جس میں شرکاء نے ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3714/2025
لورالائی 16مئی ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر قیادت لورالائی کے قبائلی راہنماوں اور غیور عوام نے انڈیا اور پاک وطن کی دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والوں پاک فوج کی کامیاب آپریشن بنیان المرصوص اور کامیابیوں پر یوم تشکر اور فاتح خوانی اور قرآن خوانی کے حوالےسے ایک پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیاڈی سی آفس سے لےکر با چا خان چوک سے ہوتے ہوا۔ کنیٹ چوک سے واپس ڈی سی ?فس میں جلسے کی شکل اختیار کیا شرکاءسے خطاب کرتے ہہے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ انڈین آرمی کو پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب دینے اور پاکستان کی کامیاب آپریشن بنیان المرصوص پر لورالائی کے غیور عوام نے یوم تشکر منایا اس موقع پرلورالائی کے قبائلی عمائدین علماءکرام طلباء اور لورالائی کے غیور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ پورا قوم ایک پج پر ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں فوجیوں کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانیکی گئی اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے ملک کی سالمیت اور یکجہتی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا اور پاک فوج کی کامیابیوں پر انھیں مبارکباد پیش کیا گیا اور پاک فوج کی انڈین آرمی کیخلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر لورالائی شہر میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے اور پاک فوج زنداباد کی شعار درج تھے اور ریلی کے شرکائ پاکستانی جھنڈے لہراتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان زنداباد کے نعرے لگا رہے تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3715/2025
زیارت 16مئی ۔ملک بھر کی طرح زیارت میں بھی آج یومِ تشکر کو شاندار انداز میں منایا گیا، اس سلسلے میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب قائداعظم ریذیڈنسی میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی تھے تقریب میں ایف سی میجر افنان،فوکل پرسن منسٹر فوڈ حاجی رازمحمد دمڑ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اویس علی،اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل ڈسٹرکٹ افسران،مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کو سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی قیادت میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر زیارت آفس سے ریلی نکالی گئی ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگانے ریلی کے شرکاءسے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن یوم تشکر منانا اس بات کہ عکاسی کرتا ہے کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر اپنی افواج کو جارج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور پاکستان کے خلاف انڈیا کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اور اس ملک کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنانا ہوگا کیونکہ پاکستان کی بقاءہمارے ترقی کا ضامن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3716/2025
سبی 16مئی ۔ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی یوم تشکر منایا گیا یوم تشکر کے حوالے سے پولیس لائن سبی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ، ایس ایس پی سبی ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے یادگار شہداء پر سلامی دی پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی انہوں نے شہداءپولیس کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی دریں اثناء افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سبی کے شہریوں نے عظیم الشان ریلی نکالی کمانڈنٹ سبی سکاوٹس برگیڈیئر عمر الطاف ،ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ، اور ایس ایس پی سبی ڈاکٹر سمیع ملک نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی مختلف شاہراو¿ں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں پر مقررین نے افواج پاکستان کو عظیم فتح پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا ریلی کے اختتام پر صوفی سلیمان نقشبندی نے ملک اور قوم کی سر بلندی کے لیے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3717/2025
جعفرآباد16مئی ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی پاک افواج دنیا کی بہادر ترین افواج میں شمار کی جاتی ہے بھارت اپنی بوکھلاہٹ اور طاقت کے نشے میں چور تھا جسے پاک فوج نے تہس نہس کر دیا پاکستان نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے جب ہم حملہ آور ہوئے تو پوری دنیا تک اس کی آواز سنائی دے گی اور دنیا دیکھے گی جو کہ ہم نے کر دکھایا پاکستان کی فوج بنیان مرصوص بن کر دشمنوں کے سامنے کھڑی ہو گئی اور جذبہ حب الوطنی اور جذبہ ایمانی کے ساتھ دشمن کو للکار کر جواب دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنیان مرصوص یوم تشکر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس جعفرآباد میں پرچم کشائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے قومی پرچم کشائی کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس پروقار تقریب میں ضلعی افسران مختلف سیاسی سماجی شخصیات سول سوسائٹی کے نمائندگان علماءکرام موجود تھے بعدزاں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی قیادت میں یوم تشکر کے موقع پر ریلی بھی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک آرمی کی حمایت میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے علاقہ نعروں سے گونج اٹھا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ اگر مسلمانوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو جنگ بدر میں بھی ابو جہل کا حشر اسی طرح ہوا جیسا کہ آج 10 مئی کو پاکستان کی بہادر اور نڈر افواج نے اپنے دشمن کو انہی کے گھر کے اندر گھس کر مارا اور اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا پاکستان وہ عظیم مملکت ہے جس کا بچہ بچہ مادر وطن پر جان دینے کے لیے ہما وقت تیار رہتا ہے ہم پاک فوج کے تمام جوانوں افسران کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی اور جام شہادت نوش کر کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے پاک فوج کے سپہ سالار پر جنہوں نے نماز فجر کی امامت کے بعد اپنی بہادر افواج کو ابابیل کی مانند بھارت پر تباہی کرنے کے لیے بھیج دیا ہمیں کبھی امید ہے کہ بھارت کا بچہ بچہ عرصہ دراز تک بنیان مرصوص کو تا دم مرگ ہمیشہ یاد رکھے گا پاک فوج کی بہادری اور جرآت کی آج پوری دنیا گن گا رہی ہے جس پر ہمیں ناز ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3718/2025
پشین16مئی ۔ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی قیادت میں یوم تشکر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ریسٹ ہاوس میں پرچم کشائی کا پروقار تقریب اور مشترکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سید یاسین اختر شاہ سمیت تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران اور دیگر مکاتب فکر سے تعل رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی،ریلی کا مقصد آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنا مقصود تھا۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک افواج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ وطن سے محبت اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے نعرے بلند کیے گئے۔پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” نے بھارتی بالادستی اور بے جا ہٹ دھرمی کا خواب چکنا چور کر دیا ہے،جبکہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کیا گیا،یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اس کامیابی پر فخر ہے اور پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے دیر پا اور منصفانہ حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے،دریں اثناء ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاک فوج کہ اس تاریخی کارنامے کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا پاک فوج نے جس طرح دشمن کو جواب دیا اس کی صلاحیت کو دنیا نے دیکھا،دشمن نے جب بھی ہمارے وطن کو میلی انکھ سے دیکھا،تو ہماری مصلح افواج نے انہیں ایسا دندان شکن جواب دیا ہے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،انہوں نے شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے اور پوری قوم متحد ہے اور قوم ہر محاذ پر مدافعین وطن کے ساتھ کھڑی ہے،تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی،ترقی اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3719/2025
نصیرآباد16مئی ۔نصیر آباد میں بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر کی طرح ضلع نصیرآباد میں بھی یوم تشکر منایا گیا ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے پرچم کشائی کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کر کے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھی پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے بعدزاں اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں نصیر آباد ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی زیر صدارت یوم تشکر کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ ایجوکیشن کے مختلف سکول کے طلبہ و دیگر ضلع افیسران ،شہری ایکشن کمیٹی ،تاجران علماء کرام کونسلران، سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شریک تھے پاک فوج کی سالمیت اور ملک کی بقا کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا منعقدہ تقریب سے علامہ عبدالحکیم انقلابی علامہ نواب الدین ڈومکی جاوید شریف عمرانی نے بھی خطاب کیا اسکول کے بچوں نے قومی ترانے تقاریر کر کے عرض پاک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی ایمانی قوت سے بھارتی غرور ملیا میٹ کر کے رکھ دیا پاک فوج نے جرات و بہادری کا وہ مظاہرہ کیا جسے پوری دنیا سرہاتی ہے اور بہادری کی اس تاریخ کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا چند گھنٹوں کی جنگ نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور آئندہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہرگز کوشش نہیں کرے گا پوری قوم بنیان مرصوص بن کر دشمنوں کے سامنے کھڑی رہی آج دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی افواج خود سے تین گنا بڑی فوج کے دانت کھٹے کر دیے جنہوں نے تین گھنٹوں تک دشمن ملک کے اندر اپنی بہادری کے جھنڈے گاڑے مگر دشمن میں اتنی جرات نہ رہی کہ وہ پاکستانی سپوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی نگرانی میں علماءکرام نے پاکستان کی سالمیت بقا اور یوم تشکر کے موقع پر خصوصی دعائیں کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3720/2025حب 16 مئی ۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند تمام سرمایہ کاروں کو مکمل ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان مختلف شعبوں، خصوصاً سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے اور حکومت پائیدار ترقی کے لیے ایک محفوظ، شفاف اور معاون ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں بلال خان کاکڑ اور ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے حال ہی میں ضلع لسبیلہ میں واقع ”کھوج ریزورٹ” کا دورہ کیا یہ منصوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کامیاب سیاحتی ترقی کی ایک مثال ہے۔دورے کے دوران بلال کاکڑ نے حکومت کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہبلوچستان میں سیاحت کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم ہم نیٹ ورک جیسے معتبر شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو پائیدار اور جامع ترقی کے ہمارے وژن میں شریک ہیں۔درید قریشی نے علاقے کی صلاحیت کو سراہا اور بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اعلیٰ درجے کے سیاحتی مقام میں سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نیٹ ورک کو بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی جانب یہ قدم اٹھاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے اگر مناسب انفراسٹرکچر اور حکومتی تعاون میسر ہو تو یہ صوبہ پاکستان کا ایک نمایاں سیاحتی مقام بن سکتا ہے۔یہ مجوزہ منصوبہ ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ترقی، اعلیٰ معیار کی رہائش اور ثقافتی طور پر موثر تجربات پر مشتمل ہوگا، جو ملکی و غیر ملکی دونوں سیاحوں کے لیے پرکشش ہوں گے۔ اس منصوبے میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کو بھی اولین ترجیح دی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Hub, Balochistan, May 16:”Mr. Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), has pledged full institutional support to all investors seeking to explore opportunities in Balochistan. He emphasized that the province is open for investment across various sectors, especially tourism, and that the government is committed to creating a secure, transparent, and facilitative environment for sustainable development.” Mr. Bilal Khan Kakar and Mr. Duraid Qureshi, CEO of HUM Network, recently visited the KHOJ Resort in Hub – a flagship project that exemplifies successful tourism development along Balochistan’s coastline.During the visit, Mr. Kakar emphasized the government’s unwavering commitment to creating an investor-friendly environment in the province. “Balochistan holds immense promise for tourism development, and we welcome credible partners like HUM Network who share our vision for sustainable and inclusive growth,” he said.Mr. Duraid Qureshi, lauded the region’s potential and announced the company’s plans to invest in a premium tourist destination that would showcase Balochistan’s unique natural beauty and cultural richness. “HUM Network is proud to take this step toward promoting tourism in Balochistan. With proper infrastructure and government support, the province can become a leading travel destination in Pakistan,” he stated.The proposed project will include eco-conscious development, premium lodging, and culturally immersive experiences aimed at both domestic and international travelers. It will also prioritize local employment and environmental sustainability.﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3721/2025استا محمد16مئی ۔ صوبائی ہیلتھ مانیٹرنگ ٹیم کا گزشتہ روز ضلع استامحمد میں مختلف صحت مراکز کا دورہ، سہولیات اور کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب پانیزئی کی ہدایت پر صوبائی ہیلتھ مانیٹرنگ ٹیم نے ضلع استا محمد کے مختلف صحت کے مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔مانیٹرنگ ٹیم کی قیادت ڈاکٹر افضل زرکون، ڈائریکٹر ایس بی ٹی پروگرام کوئٹہ و رکن ہیلتھ فسیلٹی مانیٹرنگ انیشی ایٹو نے کی۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈی ایس ایم عثمان جمالی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالجبار سومرو ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ٹی او، اے ڈی ایچ او، اور ایم این ای پی پی ایچ آئی بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ٹیم نے ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی گنداخہ، بی ایچ یو باغ ٹیل، اور بی ایچ یو چوکی جمالی کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے عملے کی حاضری، او پی ڈیز، ایمرجنسی سروسز، ای پی آئی رجسٹرز و اہداف، ٹیلی ہیلتھ سینٹر لاگز، ڈائیلاسز یونٹ، لیبارٹری، جین ایکسپرٹ، ڈیجیٹل ایکسرے، لیبر روم سہولیات، ضروری ادویات کی دستیابی، طبی آلات، ملیریا رجسٹرز، اور دیگر پرائمری و ٹرشری ہیلتھ کیئر سروسز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔مانیٹرنگ ٹیم نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی سے بھی ملاقات کی اور ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔دورے کے بعد ٹیم نے صحت مراکز میں فراہم کردہ سہولیات اور آپریشنل معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3722/2025زیارت 16مئی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی زیر صدارت زیارت کے بڑے پروجیکٹ کچھ تا زیارت روڈ، زیارت تا سنجاوی روڈ زیارت ماسٹر پلان کے کنٹریکٹر کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مشینری، فیلڈ سٹاف کا تحفظ اور سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی گئی ڈپٹی کمشنر زیارت نے کنٹریکٹر کو پابند کرتے ہوئےکہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی فیلڈسٹاف اور مشینری کی سیکیورٹی کی ڈیٹیل ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3723/2025استامحمد16مئی ۔ یومِ تشکر پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے یومِ تشکر کے موقع پر افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے، خاص طور پر بھارت جیسی طاقت کے زعم میں مبتلا قوم کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو اپنی عسکری صلاحیتوں کا قائل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے پاکستان ایئرفورس کی شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فضائیہ نے جس پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور عزم سے دشمن کا مقابلہ کیا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں بلکہ پوری قوم کا فخر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر منانے کا مقصد ان بہادر سپاہیوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔ قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس ضمن میں، یومِ تشکر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے ایک ریلی میں شرکت کی۔ جس میں شہریوں کے علاوہ سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان کی عظمت، بہادری اور قربانیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران پاک فوج زندہ باد جیسے پرجوش نعرے فضاء میں گونجتے رہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3724/2025گوادر 16مئی ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تعلیمی نظام، درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نصیر احمد، ایکسین بی اینڈ آر احتشام، یونیسف، آر ٹی ایس ایم اور دیگر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ایس بی کے ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت اساتذہ کی تعیناتی اور مجموعی نتائج سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے معلومات حاصل کیں۔ اجلاس میں ضلع بھر میں اساتذہ کی کمی، غیر حاضر اساتذہ کی شکایات اور اسکولوں کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گرلز اسکولوں میں بجلی اور واش رومز کی سہولیات کی عدم موجودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، جسے فوری طور پر حل کرنے کے لیے سولر سسٹمز اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً ہیلتھ بلاک سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یونیسف اور آر ٹی ایس ایم کے نمائندگان نے اپنی تنظیموں کی جانب سے جاری سرگرمیوں اور کارکردگی پر مبنی رپورٹس بھی پیش کیں، جنہیں شرکاء نے سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ مربوط حکمتِ عملی کے تحت تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں، تاکہ ضلع گوادر میں تعلیمی ترقی کا عمل مزید موثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3725/2025استا محمد16مئی ۔ ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت چار مختلف کمیٹیوں کے علیدہ علیدہ اجلاس منعقد واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی (DIC)، ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کمیٹی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC)، اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے علیدہ علیدہ اجلاس منعقد ہوئے۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، نارکوٹکس افسران، اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران امن و امان کی صورتحال، منشیات جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے، غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات، غیر قانونی سرگرمیوں اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سنجیدہ اور مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ قریبی رابطہ کاری اور معلومات کے بروقت تبادلے کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔اجلاس کے دوران پاک فوج کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3726/2025استامحمد16مئی ۔نقل سے نہیں، عقل سے ڈگری حاصل کریں ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کا امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر بات چیت دیگر مصروفیات کے باوجود امتحانی مرکز میں اپنے دورے کا تسلسل جاری رکھا واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم نئی نسل کو غیر اخلاقی عمل، خصوصاً امتحانات میں نقل سے دور رکھیں اور انہیں اس بات کی ترغیب دیں کہ وہ اپنی محنت اور ذہنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک باصلاحیت، ایماندار اور محب وطن نسل ہی ملک کی حقیقی قیادت کر سکتی ہے، اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب نوجوان نقل کا سہارا لینے کے بجائے اپنی عقل، فہم اور محنت سے تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کریں گے۔ارشد حسین جمالی نے امتحانی مراکز کے منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ امتحانات کے دوران نقل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد علم کا حصول ہے، جسے صرف ایمانداری سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3727/2025خبر نامہ نمبرسوراب16مئی ۔ڈپٹی کمشنر سوراب، حبیب نصیر کی زیر صدارت آج “یومِ تشکر” کے حوالے سے ایک پروقار اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز پرچم کشائی کی تقریب ڈی سی کمپلیکس سوراب میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد افواجِ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص میں حاصل کی گئی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس کامیاب آپریشن نے نہ صرف دشمن بھارت کی جارحیت کا موثر جواب دیا بلکہ پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔تقریب میں ضلع سوراب کے ایس ایس پی محمد ایوب خان اچکزئی، ایف سی 61 ونگ کے میجر عقیل، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، سرکاری افسران، معزز صحافی، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری، عمائدین علاقہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے ریلی کی صورت میں افواجِ پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی میں شریک افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اپنی مکمل وفاداری اور حمایت کا اعادہ کیا۔ حب الوطنی سے لبریز اس ریلی نے واضح پیغام دیا کہ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ملکی سلامتی کے لیے تیار ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر ملکی استحکام اور امن کے لیے دعا گو ہوئے۔ڈپٹی کمشنر سوراب نے اپنے خطاب میں کہا کہ “آج کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کی بدولت ہم امن اور سلامتی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ آج ہم ان عظیم سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔یہ تقریب قوم کے اس پیغام کی عکاس تھی کہ پاکستان کے عوام اپنے محافظوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ “یومِ تشکر” محض ایک تقریب نہیں بلکہ ایک عہد ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2025/3728کوئٹہ16 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تعلیمی ادارے پیسہ کمانے کیلئے قائم نہیں کیے جاتے اور تعلیمی اداروں کی بھاری فیسیں وصول کرنا دراصل غریب طلبہ پر علم و شعور کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے لہٰذا نئی نسل کی پوشیدہ صلاحیت و قابلیت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے علم و دانش کے نئے راستے کھولنا اور انہیں معاشرے کے غریب ترین طلبہ کیلئے قابل رسائی بنانا اشد ضروری ہے. یہ میرا ذاتی تجربہ رہا ہے کہ علم جب تک نادار تک نہیں پہنچتا وہ اپنے معیار تک نہیں پہنچ سکتا. ان خیالات کا اظہار انہوں آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ (GCCQ) کے دورے کے موقع پر کیا. اس موقع گرلز کیڈٹ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر مرزا فیصل، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبدالمالک اچکزئی اور ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں کیڈٹ کالجز طویل عرصے سے معیاری تعلیم، ڈسپلن اور امید کی کرن رہے ہیں جو تعلیمی قابلیت، کردار سازی اور اخلاقی سالمیت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہاں بہترین تعلیمی ماحول اور اساتذہ کی لگن اور محنت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی. ضروری ہے کہ تمام کیڈٹ کالجز بالخصوص گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کی اعلیٰ کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے. انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں اور دونوں کے اشتراک سے ہی نئی نسل کے کردار اور شخصیت کی تعمیر جا سکتی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ گرلز کیڈٹ کالج جدید تعلیم اور مناسب تربیت کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے جو مسقبل کے لیڈروں کی تشکیل کرتا ہے. گورنر بلوچستان نے کوئٹہ گرلز کیڈٹ کالج کے پرنسپل، فیکلٹی اور عملے کی شعوری کاوشوں کو سراہا اور کالج کے پرنسپل کو مزید طالبات کیلئے گنجائش پیدا کرنے، متعلقہ اساتذہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا اور ان کے استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی. گورنر مندوخیل نے گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کی کیڈٹس کو قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، ٹیم ورک کا جذبہ ابھارنے اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تندرستی کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں خراج تحسین کے مستحق ہیں. کیڈٹ کالج مقامی لڑکیوں کو مختلف شعبوں میں مستقبل قریب کے رہنما بننے کیلئے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ اداروں کی بقا درحقیقت میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے میں مضمر ہے اسلئے ضروری ہے کہ کیڈٹ کالج کی اصل روح اور تعلیمی امتیاز رکھنے کی روایت کو برقرار رکھا جائے۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان نے گرلز کیڈٹ کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کے بنائے ہوئے ہیں فن پاروں، مجسموں اور سائنٹفک ماڈلز کو لائقِ تحسین قرار دیا.

خبرنامہ نمبر 2025/3729کوئٹہ16 مئی:ـسپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل حکومت بلوچستان امین الدین بازئی ایڈوکیٹ کی زیرِ صدارت یومِ تشکر منانے سے متعلق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کچلاک میں یوم تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،امین الدین بازئی نے خصوصی تقریب میں کیک کاٹا اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعاکی۔ تقریب میں وکلاء، قبائلی عمائدین,سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کچلاک کی اہم شخصیات نے شرکت کی،یوم تشکر کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل حکومت بلوچستان امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج کا دن سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔یومِ تشکر پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اتحاد کی فتح کی علامت ہے آپریشن ”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص” کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتےہیں، انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر ملک کے دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ تمام سیاسی قوتوں نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھا اور قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی اور اخلاقی فتح سے ہمکنار کیا۔امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نےکہا کہ آپریشن ”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص” میں دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا اور ہر محاذ پر کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن ہوئی ہےپاکستان نے صبر و تحمل اور حکمت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتکاری کو سراہا گیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان آج سیاسی، دفاعی اور اخلاقی برتری کے ساتھ ابھرا ہے اور بھارت کے خلاف فتح سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہےجبکہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایک خود مختار اور پُرامن ملک ہے۔تقریب میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔

خبرنامہ نمبر 2025/3730کوئٹہ 17مئی :۔ کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی 179سے زائد گاڈیوں کوآج کسٹمز کے حوالے کردے اوراس سے پہلے بھی 9 سو سے زائد نان کسٹم پیڈگاڑیاں حوالے کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالباسط مقصود عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورا یا ، ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ، کسٹمز کے اعلیٰ افسران سمیت میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ ان تمام گاڈیوں کو جلد نیلام کرکے 50کروڑ سے زائد کا انکم سرکاری خزانے میں جمع کیا جائے گا۔ نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی گاڈیوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیوں کے دوران نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں۔بلوچستان پولیس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کے خلاف کاروایاں کر رہی ہے جس سے اسمگلنگ کے ریشوں میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ آ ج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے اس یوم تشکر کے حوالے سے یادگار شہداءپر پھول چڑھاتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ہم اپنے خون کی آخری قطرے تک قربانی دینے کے لئے تیار ہے اور بلوچستان پولیس کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔اس موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالباسط مقصود عباسی نے آئی جی پولیس بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کے ساتھ ملکر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ماضی کی نسبت اسمگلنگ میںکافی کمی دیکھنے کو ملی ہے اسمگلنگ کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ا سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ہم سب نے مل کرنا ہے۔تا کہ ملک میں اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکیں

۔خبر نامہ نمبر 2025/3731لورالائی 16مئی :ـرکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یومِ تشکر دراصل ہمارے اس اتحاد اور قربانی کی علامت ہے جس نے پاکستان کو ایک بار پھر ثابت قدم اور مضبوط قوم کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رول سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام یوم تشکر بی أر ایس پی کے دفتر میں کیک کاٹ کرکیا اس موقع پر بی أر ایس پی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مجیب الرحمٰن،ڈپٹی کمشنر فوکل براۓ این جی اوز سید سمیع شاہ،قبائلی رہنما سردار یاسر جوگیزئی،عبدالستار ٹھکیدار،ودیگر موجودتھے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ حالیہ آپریشن “بنیان مرصوص” میں افواجِ پاکستان نے جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ قوم افواجِ پاکستان کی ان لازوال قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پوری قوم اور دفاعی اداروں نے یکجہتی اور عزم کے ساتھ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ آج کا دن اس امر کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع میں مکمل خودکفیل ہے بلکہ امن کا خواہاں بھی ہے۔ بلوچستان کے عوام افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ان کا مزیدکہنا تھا کہ بھارتی جارجیت اور کے دوران پک افواج کی شاندار کامیابی نے دنیا بھر میں پاک فوج کی بہادری کے چرچے جاری ہیں جنگ کے دوران شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اس وقت پاکستانی قوم کے جوش اور جزبہ حب الو طنی کی شاندار مثال ہے پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ اپنے پاک وطن کے چپے چپے کء کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 2025/3732حب 16 مئی:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند تمام سرمایہ کاروں کو مکمل ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان مختلف شعبوں، خصوصاً سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے اور حکومت پائیدار ترقی کے لیے ایک محفوظ، شفاف اور معاون ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں بلال خان کاکڑ اور ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے حال ہی میں ضلع لسبیلہ میں واقع ”کھوج ریزورٹ” کا دورہ کیا یہ منصوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کامیاب سیاحتی ترقی کی ایک مثال ہے۔دورے کے دوران بلال کاکڑ نے حکومت کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہبلوچستان میں سیاحت کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم ہم نیٹ ورک جیسے معتبر شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو پائیدار اور جامع ترقی کے ہمارے وژن میں شریک ہیں۔درید قریشی نے علاقے کی صلاحیت کو سراہا اور بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اعلیٰ درجے کے سیاحتی مقام میں سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نیٹ ورک کو بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی جانب یہ قدم اٹھاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے اگر مناسب انفراسٹرکچر اور حکومتی تعاون میسر ہو تو یہ صوبہ پاکستان کا ایک نمایاں سیاحتی مقام بن سکتا ہے۔یہ مجوزہ منصوبہ ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ترقی، اعلیٰ معیار کی رہائش اور ثقافتی طور پر مؤثر تجربات پر مشتمل ہوگا، جو ملکی و غیر ملکی دونوں سیاحوں کے لیے پرکشش ہوں گے۔ اس منصوبے میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کو بھی اولین ترجیح دی جائے گی۔

خبر نامہ نمبر 2025/3733حب 16مئ :ـ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کیجانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سمیت ضلع بھرمیں یومِ تشکر کی تقریبات باوقاراندازمیں منعقدکی گئیں بھارت کی ننگی جارحیت کا پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دینےدشمن کو شکست فاش دینے اورافواج پاکستان کی کامیابی پریوم تشکر کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنرآفس کے سبزہ زارپر ضلع میں یوم تشکر کی مرکزی تقریب میں ڈی سی حب نثار احمد لانگو نے پرچم کشائی کی پولیس کے چاک و چو بند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تقریب میں سرکاری افسران میئر حب وڈیرہ بابو فیض شیخ سرکاری افسران اے ڈی سی علی رضا اے سی سربلندخان سمیت شہریوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی ملک و قوم اور پاک افواج کےسربلندی کے لئے خصوصی دعائیں بھی تقریب میں کی گئیں وطن عزیر کی سلامتی استحکام افواج پاکستان کی سربلندی کیلئے ہرقدم پر شانہ بشانہ ہونے عزم کا اعادہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگونےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان پر مکمل اعتماد اوردشمن کیخلاف ملکی دفاع کیلئے ایک پیج ہر ہیں ضلعی انتظامیہ کےاحکامات پرضلع بھرکے تمام سکولوں،ضلعی محکموں اورسول انتظامیہ کے دفاتر میں بھی یوم تشکر کی تقریبات اور پرچم کشائی کی گئ نماز فجر کے بعد مقامی علمائے کرام کے تعاون سےمساجد میں قرآن خوانی کاانعقادکیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں جذبہ حب الوطنی پر مبنی تقریری مقابلوں کاانعقاداورملکی دفاع کیلئے جان کی قربانی دینے والے شہداء کی قبروں پر ضلعی انتظامیہ اورمیئر حب وڈیرہ بابوفیض محمد شیخ وپیپزپارٹی کونسلران کی جانب سے حاضری اورپھولوں کے گلدستے رکھے گئے میئر حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے اورقوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریگی.

خبرنامہ نمبر 2025/3734تربت16 مئی:ـملک بھر کی طرح ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں بھی آج یوم تشکر نہایت عقیدت اور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور مذمت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ضلعی انتظامیہ کیچ اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کا قومی پرچم فضا میں بلند کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس نے شرکاء کے دلوں میں وطن سے محبت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ضلعی افسران، پولیس حکام، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کیچ نے اس موقع پر کہا کہ یوم تشکر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوم جب متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آج کا دن افواجِ پاکستان کے شجاع سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اپنی قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کا دن ہے تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر 2025/3735لورالائی 16 مئی:ـ یونیورسٹی آف لورالائی میں حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی باوقار اور فیصلہ کن فتح کے بعد جمعہ کو *٫٫یوم تشکر* ؛؛ منایا گیا اور پاکستان کی مسلح افواج کو خراج عقیدت کو پیش کرنے اور ان کی بے مثل قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان کاکڑ،کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن، ڈپٹی کشمر لورالائی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان کاکڑ کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد یکجہتی واک کا آغاز ہوا،جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ڈینز، فیکلٹی ممبران،انتظامی عملے اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع کو طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر افواج پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔بعد ازاں یونیورسٹی آف لورالائی کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب میں آپریشن بنیان المرصوص کی تزویراتی اہمیت اور قومی سلامتی اور پر اس کے اثرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کاکڑ، کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا کہ پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے دوران بردباری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور سیاسی و عسکری قیادت نے یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ہے لہزا یہ معرکہ صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ نظریاتی، اخلاقی اور قومی ہم آہنگی کی جیت بھی ہے۔ مسلح افواج اور ان کی قیادت کی بے مثال ہمت اور ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وژنری قیادت میں ہماری مسلح افواج کے منصوبہ بندی، ثابت قدمی اور غیر متزلزل اتحاد سے عیاں ہے،پاک فوج نے اپنے سے کئ گنا بڑے ملک ہندوستان کے تکبر کو ملیامیٹ کرتے ہوئے ایسا زبردست جوابی وار کیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئ،افواج پاکستان اور عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم اپنی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے۔اس معرکہ حق کے دوران عوام کا اپنی افواج کیساتھ یکجہتی نہ صرف قابل فخر ہے بلکہ دنیا کیلئے ایک عظیم مثال ہے،مقررین نے کہا کہ پاکستانی افواج نے جراتمندی اور کمال مہارت سے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے عزایم کو خاک میں ملا دیا ، ہم آج کی تقریب کی مناسبت سے طن عزیز کی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،تقریب کے اختتام پر شہداء کی درجات کی بلندی اور وطن عزیز کی حفاظت، بقاء اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور پاک فوج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

خبر نامہ نمبر 2025/3736نصیرآباد 16 مئی:۔چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید بلوچ نے سپرنڈنٹنگ انجینیئر کینالز نصیر آباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی کے ہمراہ کینالز زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا کینالز میں زیر تعمیر تمام پروجیکٹس مقررہ وقت میں معیار کے مطابق تکمیل کیے جائیں وہ تمام زیر تعمیر پروجیکٹس کو محکمے کے معیار کے مطابق مقرر کردہ مدت میں تعمیر کریں تاکہ ان سے عوام الناس کو فائدہ پہنچایا جا سکے جس کے لیے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے سخت ہدایت دی ہے جن کے مطابق کینالز زون میں کئی اسکیمیں زیر تعمیر ہے جن مین پٹ فیڈر کینال کی ڈیسلٹنگ بھی شامل ہے جس کو بھاری مشینری کے ساتھ بھل صفائی کی جا رہی ہے عنقریب کنیال میں پانی کی ترسیل کو جاری کیا جائے گا چیف انجینیئر ناصر مجید بلوچ کا دورے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چیف انجینیئر ناصر مجید بلوچ نے کینالز پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا اس وقت ریگولیٹرز پر بھی مرمت کا کام جاری ہے اس کے علاوہ کئی پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں اس موقع پر انہوں نے فیلڈ انجینیئر کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کام کے معیار میں کسی بھی کمی کو نہ چھوڑے کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے پٹ فیڈر کینال اور اس کی زیلی شاخوں کی بھل صفائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اس کے علاوہ ڈرینیج ڈویژن میں سائفن اور ریٹرننگ وال کے جائزے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایکسین ڈرینیج اور ان کے عملہ کو وہ سختی سے ہدایت کی کہ وہ پروفیشنل اپروچ کے تحت ان کاموں کو تکمیل تک پہنچائیں اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سپرنڈنٹنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ تمام کاموں پہ محکمہ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے عملہ کوشاں ہے اور اس میں بہتری کے اثر نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں اس اس موقع پر انہوں نے اپنے عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے وزیر میر محمد صادق کے ویژن کے مطابق زیر تعمیر اسکیموں کو جلد جلد تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ کہ اس سے عوام الناس کو فائدہ پہنچایا آجائے اور اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ امسال برف باری کم ہونے کی وجہ سے انڈس میں پانی کی کمی کا بھی خدشہ ہے اس لیے یہ ان تمام زمینداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ کے متعین کردہ مقدار کے مطابق یعنی کمانڈ کا صرف 30 سے 40 فیصد حصہ چاول کی کاشت کے لیے مختص کرے تاکہ ان کو پانی کی ترسیل یقینی بنایا جا سکے زیادہ کاشت ہونے کی صورت میں نہ صرف محکمہ ایریگیشن پانی نہ پہنچا پائے گا بلکہ ان زمینداروں کو بھی نقصان ہونے کا خدشہ ہے لہذا وہ حالات کے مطابق ہی چاول کی کاشت کرے تاکہ ان کو بروقت اور مقدار کے مطابق پانی ہی دیا جا سکے اس موقع پہ ہیڈ ریگولیٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ وہ اس کام کو بھی جلد از جلد تکمیل تک پہنچائے تاکہ آنے والے سیزن میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے دریں اثنا انہوں نے استامحمد کا بھی دورہ کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر ریگولیٹرز میں محکمہ اور بالکل غیر جانبداری سے کام لیتے ہوئے پایا تکمیل تک پہنچائے گی اور اس ضمن میں ایک کوئی بھی دباؤ یا سفارش منظور نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس موقع پہ کاشت کر رہا ہوں ان کو یقین دیا نہیں کرائی کہ ان کے ان کی جو خدشات ہیں ان کو دور کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایولیشن کرایا جائے گا تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو اور تمام مراحل کا وہ بذات خود عرصے سپرنٹنڈنگ انجینیئر جائزہ لیتے رہیں گے اس موقع پر انہوں نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ وہ زیر تعمیر تمام اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور پانی کے آنے سے پہلے ہی تمام کینالز میں ڈیسلٹنگ کا عمل پایا تکمیل تک پہنچائے اور اور اور کسی بھی کمی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ایگزیکٹو انجینیئر سب ڈویژنل افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیسنٹنگ کے عمل کا خود نگرانی کرے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام امور محکمے کی کارگردگی کے عین مطابق ہو کوتاہی کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 2025/3737لورالائی16مئی:ـ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہاکہ حکومت بلوچستان تعلیم کے شعبے کوبہت اہمیت دیتے ہیں اور تعلیمی ترقی اورنوجوانوں کی فلاح بہبود کو اپنی اولین ترجیح دیتی ہےتمام ہا ئیرایجوکیشن یونیورسٹیز اور کالجز میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے لیے وزیرا علی بلوچستان کی جانب سے سکلرشپ کے خصوصی فنڈز فراہم کرنا تعلیم دوستی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف لورالائی کے جانب سے طلبہ وطالبات میں سکلر شپ کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے یو نیورسٹی أف لورالائی میں ایک تقریب منعقد ہوا اس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ،ڈپٹی کمشنر میران بلوچ،پرو وائس چانسلر عادل خان بازئی ،راجسٹر نصیب اللہ لانگو ودیگر پروفیسرز نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے مزید کہا کہ دورے جدید میں ترقی کاواحد ذریعہ معیاری تعلیم ہے کوہی معاشرہ تعیلم ہی قوموں کی ترقی واحد راز ہے کیونکہ تعلیم خدا کی طرف سے دی گئی نعمت ہے جو انسان کو شعور دیتی ہے تو تو أہیں اپنے نواجون نسل کو تعلیم کی زیور سے ہی روشن مستقبل فراہم کیاجاسکتاہے نئے نسل کے ہاتھ کتاب علم کی روشنی سے جہالت کا خاتمہ کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی میدان میں جامع پالیسیوں کے ذریعے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے أراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہاہیر بااعتماد اور خود کفیل بنانے کی ٹھوس کوششیں جاری ہیں مثال کے طور پر بنانے فنی وپیشہ ورانہ تربیت کے مراکز کاقیام جدید نصاب کا نفاد اور بیرون ممالک میں روزگار کے مواقع کی فراہمی ان کا وشوں کامنہ بولتا ہیں ان تمام اقدامات کا ہدف صرف علم کی فراہمی نہیں بلکہ نو جوانوں کو معاشرتی اور معاشی ترقی کے قابل بنانا ہے أخر میں یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن ڈپٹی کمشنر میران بلوچ پرووائس چانسلر پروفیسر عادل خان بازئی نے طلبہ وطالبات میں سکلر شپ کے چیک تقسیم۔کئے بعدازیں یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر میران بلوچ یونیورسٹی آف لورالائی کے متعلق بنائی گئی کتاب پیش کی۔