News

14-04-2025

خبرنامہ نمبر 2470/2025کوئٹہ 14 اپریل ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز میں منتخب سیکرٹری جنرل ہمایوں خان اور سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو بھی پارٹی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میر صادق عمرانی نے کہا کہ جمہوری روایات کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد نہ صرف جمہوری طرز عمل کی پاسداری ہے بلکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت میں چیئرمین سمیت دیگر اہم عہدوں پر بذریعہ الیکشن انتخاب جمہوری عمل کی توثیق ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور چیئرمین پارٹی منشور کے تحت ملک کی تعمیر و ترقی اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی سمیت عوامی خدمت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سینئر رہنما موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی بصیرت اور باہمی مشاورت کے ذریعے ملک کی ترقی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2471/2025کوئٹہ، 14 اپریل ۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا جدید ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مثبت استعمال کو فروغ دینے کا وڑن قابل ستائش اور انتہائی دور رس نتائج پر مبنی جدت علم و ہنر کی اعلی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبہ تیزی سے ڈیجیٹل گورننس کی طرف بڑھ رہا ہے جو شفافیت، میرٹ اور نوجوانوں کی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے محکمہ آئی ٹی کے مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت اسکالرشپس میں اے آئی بیسڈ ذہنی تجزیے کی تجویز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں درست سمت فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے جس سے صوبہ کی مجموعی نمو میں بہتری آئے گی ، نیا ٹیلنٹ ابھرے گا ، جبکہ اس مد میں صوبہ بھر میں یونورسٹی کی سطح پر کورسز، بیچلر ڈگری اور ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کروانے کی کوشش اور عملی اقدامات، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی عوام دوست اور نوجوان دوست پالیسیوں کا عملی مظر ہے، اور گوادر یونورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بیچلر کلاسز اسکی ایک مثال ہے۔ صوبائی مشیر کھیل و آمور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اور جدید آئی ٹی ٹولز اور اے آئی کے ذریعے ان کی رہنمائی اور ترقی کو یقینی بنانا ایک خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع میسر آئیں گے اور صوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر اکائیوں کے ہم پلہ کھڑا ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2472/2025کوئٹہ 14 اپریل ۔ سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن صالح محمد بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے آن لائن شرکت کی، جبکہ سیکرٹری بلوچستان بورڈ آفس محمد عظیم ساجدی، کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ ، ڈپٹی سیکرٹری بلوچستان بورڈ آفس شمس اللہ خان، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں کنٹرولر امتحانات نے اجلاس کو آئندہ FA/FSc امتحانات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے 22 اپریل 2025 سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں محکمہ کالجز ٹیکنیکل و ہائیر ایجوکیشن اور بلوچستان بورڈ آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردانہ امتحانی مراکز میں سو فیصد ڈیوٹیوں کی تکمیل آج ہی مکمل کی جائے، جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں موزوں اساتذہ کو سونپی جائیں گی۔ خواتین کی امتحانی مراکز میں بھی ترجیحی بنیادوں پر خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا، تاہم بعض اضلاع میں شام کے اوقات میں خواتین عملے کی دستیابی میں مشکلات کے پیش نظر، اگر ضروری ہو تو مرد عملہ 15 اپریل تک تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں اگر جن کو نہیں ملا ہے انکو فلفور ترسیل کر دیا جائے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ اگر کسی امیدوار کو مرکز کی تبدیلی درکار ہو تو وہ موجودہ ضوابط کے مطابق مقررہ تاریخ یعنی 18 اپریل تک اس عمل کو مکمل کرے، اور فیس صرف UBL بینک کے ذریعے جمع کروائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج پرنسپلز کو امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا، جو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر کے انتظامیہ کو رپورٹ دیں گے۔ مزید برآں، امتحانات کی شفاف نگرانی کے لیے انتظامی محکمہ اور بی بی آئی ایس ای کی سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، جس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسرز کو صوبے کے تمام ڈویژنوں میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے بی بی آئی ایس ای کی جانب سے ڈیلی اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم (ڈی اے ایم ایس) تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ امتحانات کو مکمل شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2473/2025 کوئٹہ 14اپریل ۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شفیق احمد خان کا دورہ کیا۔ اس دوران اسکول کے پرنسپل جناب شکیل احمد اور وائس پرنسپل اسماعیل صاحب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی محتسب نے اسکول کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور سینئر اساتذہ و طلبہ سے بھی ملے۔ انھوں نے اسکول میں درپیش مسائل کا پوچھا جس پر اسکول پرنسپل نے صوبائی محتسب کو تفصیلی طور آگاہ کیا۔ صوبائی محتسب نے مختلف لیبز اور آئی ٹی روم کا بھی معائنہ کیا آئی ٹی لیب انچارچ نے بتایا کہ موجودہ کمپوٹرز بہت پرانے ہوچکے ہے جسکی وجہ سے تیزی سے کام نہیں کررہے اسلئے اپڈیٹ کمپوٹرز کی اشد ضرورت ہے۔ اسکول میں پہلے کی نسبت طلبہ کی تعداد کم ہونے پر صوبائی محتسب نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئٹہ شہر میں اسکولز کی یہ حالات ہونگے تو دیگر شہروں میں تو لوگ مزید محرومیوں کے شکار ہونگے ساتھ ہی اسکول کے اساتذہ کو بچوں کی حاضری یقینی بنانے کے متعلق سخت احکامات صادر فرمائیں تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ رہیں اور وہ ملک و قوم کا نام روشن کرے۔آخر میں صوبائی محتسب نے اسکول گراونڈ کا معائنہ کیا اور اسکول کی صفائی پر پرنسپل اور انکے عملے کی حوصلہ افزائی کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2474/2025 لورا لائی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی خان کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے ہدایت پر سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جس میں مذکورہ اسکول کے چوکیدار نے اسکول کا مین گیٹ بچیوں کے اسکول میں داخل ہونے پر بند کیا تھا اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ نے گورنمنٹ گرلز ماڈل کمیونیٹی مڈل اسکول ہزارہ محلہ لورالائی کا فوری طور پر دورہ کیا اور اس موقع پر مزکورہ اسکول کے پرنسپل سے واقعہ سے مطلق معلومات حاصل کی جس پر فوری طور پر چوکیدار کو نوکری سے برخاست کیا اور اس واقعے کے دیگر مزید حقائق کو جاننے کے لیے ڈی ای او کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی رپورٹ تین دن کے اندر پیش کرے گی جس کے بعد مزید کاروائی کی کی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿

﴾﴿خبرنامہ نمبر2475/2025تربت14 اپریل ۔ ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کی سربراہی میں ضلع کیچ کے سرکاری محکموں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس سرکٹ ہاوس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر ہوتمان بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ سمیت محکمہ تعلیم، صحت، واپڈا، زراعت، جنگلات، مواصلاتوتعمیرات، اطلاعات اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس کا مقصد ضلع کیچ میں جاری عوامی مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے ممکنہ حل کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی ملک شاہ گورگیج نے کہا کہ ان کا تربت کا دورہ عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کرنے کی غرض سے ہے تاکہ ان مسائل کو صوبائی و وفاقی حکومت کے تعاون سے حل کیا جا سکے آجلاس میں کیسکو حکام کے ساتھ بجلی کی فراہمی، ترسیل اور لوڈشیڈنگ کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کیسکو حکام نے آگاہ کیا کہ مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی ایران سے کی جا رہی ہے، لیکن ایران میں حالیہ شارٹ فال کے باعث بعض علاقوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ حاجی ملک شاہ گورگیج نے اس معاملے کو اسلام آباد میں واپڈا حکام کے سامنے اٹھانے اور مکران ڈویڑن کے لیے بجلی کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی انہوں نے ضلع کیچ میں عوامی ریلیف کے لیے سولر پینلز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا اجلاس کے دوران ایم این اے نے محکمہ صحت و تعلیم کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، لہٰذا دیہی اور شہری علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں اور صحت کی سہولیات میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں آجلاس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات ، اربن پلاننگ، پبلک ہیلتھ اور دیگر سول ورکس سے متعلق اداروں کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ بیشتر منصوبے تسلی بخش انداز میں جاری ہیں تاہم کچھ اسکیموں کو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے محکمہ زراعت نے کیڑے مار ادویات کی خریداری، محکمہ ماحولیات نے ویسٹ مینجمنٹ مشینری کی فراہمی اور محکمہ حیوانات نے دیہی منصوبوں میں توسیع کے لیے فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی اجلاس میں حاجی ملک شاہ گورگیج نے تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام محکموں کے مسائل، خصوصاً فنڈز کی دستیابی کے حوالے سے، اعلیٰ حکام سے بات کریں گے تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں اور عوام کو جلد ثمرات حاصل ہوں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2476/2025تربت14 اپریل ۔ انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے ایک وفد نے چیئرمین نثار احمد جوسکی کی قیادت میں چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے نیو سبزی منڈی میں منتقلی کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات تفصیل سے چیئرمین کو گوش گزار کیے وفد میں اسحاق روشن دشتی، یونس حمید، حاجی کریم بخش، سیٹھ اعجاز احمد جوسکی اور غلام اعظم دشتی شامل تھے چیئرمین بلخ شیر قاضی نے وفد کے تحفظات کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر کیچ سے مشاورت کی جائے گی اور نیو سبزی منڈی میں منتقلی کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا تاکہ تمام فریقین کے مفادات اور سہولیات کو مدنظر رکھا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2477/2025: تربت 14 اپریل ۔ اسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کمشنر آفس مکران کے ایک اعلامیہ میں ضلع کیچ کے تمام مرد و خواتین امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے جنہوں نے SBK کی تدریسی آسامیوں کے خلاف اپنی شکایات کمشنر آفس مکران میں جمع کروائی تھیں، کہ وہ کل بروز پیر، مورخہ 15 اپریل 2025، صبح 10 بجے تک کمشنر آفس مکران میں بذاتِ خود حاضر ہوں تمام درخواست گزاروں کی شکایات کی سماعت اور ان کے ازالے کے لیے یہ حاضری ضروری ہے تاکہ ان کی جمع شدہ درخواستوں کو بروقت اور منصفانہ طریقے سے نمٹایا جا سکے براہ کرم مقررہ وقت پر کمشنر آفس میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2478/2025پنجگور 14 اپریل ۔ پنجگور کی سرحدی تحصیل پروم میں لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 20 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی۔ یہ آپریشن ایس ایچ او لیویز تھانہ میجر صابر علی گچکی اور میجر ایف سی حمزہ کی قیادت میں لیویز، ایف سی اور دیگر اہلکاروں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد احمد لانگو نے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لیویز فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجگور میں پوست کی کاشت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور منشیات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے عوام، سیاسی و سماجی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ بھی اس قومی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے علاقوں میں ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ موثر کارروائی ممکن ہو سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2479/2025کوئٹہ 14اپریل ۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عبدالفتح بھنگر نے ایف ایم آئی ایس آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں اپ سکیلنگ آف گرین پاکستان پروگرام وائلڈ لائف کمپوننٹ بلوچستان کی 20-2019 سے اب تک کی مجموعی پیش رفت بارے پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف اللہ زہری ، کنزرویٹر ایم اینڈ ای نعیم جاوید محمد حسنی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ سید عبدالجیل آغا ، حنا لیزا ملک و دیگر نے تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں تمام افسران و عملہ اپنے فرائض منصبی بطور احسن انجام دیں انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل ہر صورت ممکن بنائی جائے انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف کمپوننٹ کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ انکی بقا اور افزائش نسل ہے۔ بلوچستان اپنے وسیع رقبے، متنوع جغرافیائی خطوں اور قدرتی وسائل کی وجہ سے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے بلوچستان جنگلی حیات کا مسکن ہے جہاں سلیمان اور چلتن مارخور،اڑیال ، چنکارہ، سیاہ ریچھ و دیگر نادر سمندری حیات بھی موجود ہے اور یہ صوبہ ابادی کم ہونے کی وجہ سے جنگلی حیات کا مسکن، چراگاہیں اور قدرتی ماحول میں نہایت محفوظ تصور کیاجاتا ہے۔ لیکن موسمیاتی تبدیلیوں، غیر قانونی شکار ہمارے لئے بڑے چیلنجز ہیں جن کا جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مقابلہ کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں بلوچستان بھر میں شکاریوں کیلئے بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران و عملہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور شکاریوں کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ نایاب جنگلی حیات کا شکار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ بعد ازاں سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات نے منصوبے کے تحت نئے تعمیر شدہ ریسٹ ہاوس، جی آئی ایس لیب، ڈی سی ایف کوئٹہ کی تیار کردہ نرسریوں اور اربن پارک کا بھی دورہ کیا اور ہدایات بھی جاری کیں۔ آخر میں سیکرٹری کو پراجیکٹ ٹیم کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2472/2025Recastکوئٹہ 14 اپریل 2025: سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن صالح محمد بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے آن لائن شرکت کی، جبکہ سیکرٹری بلوچستان بورڈ آفس محمد عظیم ساجدی، کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ ، ڈپٹی سیکرٹری بلوچستان بورڈ آفس شمس اللہ خان، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں کنٹرولر امتحانات نے اجلاس کو آئندہ FA/FSc امتحانات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے 22 اپریل 2025 سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں محکمہ کالجز ٹیکنیکل و ہائیر ایجوکیشن اور بلوچستان بورڈ آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردانہ امتحانی مراکز میں سو فیصد ڈیوٹیوں کی تکمیل آج ہی مکمل کی جائے، جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں موزوں اساتذہ کو سونپی جائیں گی۔ خواتین کی امتحانی مراکز میں بھی ترجیحی بنیادوں پر خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا، تاہم بعض اضلاع میں شام کے اوقات میں خواتین عملے کی دستیابی میں مشکلات کے پیش نظر، اگر ضروری ہو تو مرد عملہ 15 اپریل تک تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں اگر جن کو نہیں ملا ہے انکو فلفور ترسیل کر دیا جائے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ اگر کسی امیدوار کو مرکز کی تبدیلی درکار ہو تو وہ موجودہ ضوابط کے مطابق مقررہ تاریخ یعنی 18 اپریل تک اس عمل کو مکمل کرے، اور فیس صرف UBL بینک کے ذریعے جمع کروائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج پرنسپلز کو امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا، جو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر کے انتظامیہ کو رپورٹ دیں گے۔ مزید برآں، امتحانات کی شفاف نگرانی کے لیے انتظامی محکمہ اور بی بی آئی ایس ای کی سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، جس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسرز کو صوبے کے تمام ڈویڑنوں میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے بی بی آئی ایس ای کی جانب سے ڈیلی اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم (ڈی اے ایم ایس) تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ امتحانات کو مکمل شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر2480/2025چمن 14اپریل ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے چمن ود ہولڈنگ کیمپس میں افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر کے راستے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی طرف سے افغان باشندوں کو دی جانے والی ملک سے انخلا کی ڈیڈ لائن ختم ھونے کے بعد اب تک 15 ہزار سے زائد افغان باشندے واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر پر قائم ود ہولڈنگ کیمپس میں افغان باشندوں کی رجسٹریشن اور نادرا بائیو میٹرک سسٹم میں انٹری اور دیگر ضروری کوائف دیکھنے کے بعد انھیں عزت و احترام سےواپس افغانستان بھیج دئیے جا رہے ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ یہاں پر مقیم افغان باشندے فوری طور پر واپس افغانستان چلے جائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2481/2025 چمن 14اپریل ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے چمن میں تعینات ہونے والے ینگ ڈاکٹرز سے اپنے آفس میں ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے اور چمن میں تعینات ہونے والے ڈاکٹرز شریک تھے اجلاس میں تمام ڈاکٹرز نے اپنا تعارف کرایا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ کو آپکی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اوراللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپکو اپنی ذمہداریوں میں سرخرو اور کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم سب کیلئے آپکی تعیناتی ایک خوش آئند بات ہے لیکن جہاں اپکو ملک و قوم کی خدمت کا موقع ملا ہے وہاں آپ سب ڈاکٹرز پر آج کے بعد ایک بھاری ذمہداری بھی عائد ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ آپکے والدین اور خاندان کی طرح قوم کے تمام طبقات اور عوام کی آپ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ آپ اپنے پیشے اور ذمہداریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور مجھے امید ہے کہ آپ سب ڈاکٹرز قوم کو مایوس نہ ہونے دیں گے حکومت اور آپکے سرپرستوں نے آپ پر اپنی تمام توانائیاں خرچ کر دی ہیں آگے آپ کی کندھوں پر ملک وقوم کی بیمار اور معذور افراد کی ذمہداری سونپی گئی ہے انہوں نے کہا لہذا آپ اپنے پیشروں کی طرح اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں تاکہ جس مقصد کیلئے آپکی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے وہ پوری ہوں انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی پر اپنے ڈیوٹیوں حاضریوں کو یقینی بنانے اور وقت کی پابندی کریں اور مریضوں کی علاج و معالجہ اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی حاضریوں اور انکی خدمات کی کی انجام دہی کیلئے ایک مانیٹرنگ ٹیم بنایا جائے گا تاکہ ضلع کی طبی مراکز میں مریضوں اور اپکو درپیش مسائل اور مشکلات کو حل کرائیں ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2482/2025گوادر14اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن و ریگولیشن اتھارٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر جان بلوچ اور سوشل ویلفیئر آفیسر گوادر نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع گوادر میں کام کرنے والی غیر رجسٹرڈ تنظیموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں (NGOs)، غیر منافع بخش اداروں، فلاحی تنظیموں، ٹرسٹ، فاونڈیشنز اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اتھارٹی (BCRA) اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے موجودہ قوانین و ضوابط کے تحت اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔واضح کیا گیا کہ صرف وہی ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے اہل ہوں گے جو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہوں گے، جبکہ مقررہ مدت کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ تنظیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر محکمہ سوشل ویلفیئر گوادر کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ تمام متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر کے اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2483/2025تربت14اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے جواب طلبی کے بعد پیر کے روز ٹیچنگ ہسپتال تربت کے غیر حاضر ملازمین ڈی سی افس کیچ میں پیش ہوگئے اس دوران پیشی کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کیچ ملک ریحان دشتی بھی وہاں پر موجود تھے۔اس موقع پر پیشی کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ نے انہیں سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں دورے کے دوران میرے علم میں آیا تھا کہ آپ لوگ بغیر کسی درخواست کے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری سروس رولز کی خلاف ورزی ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم بغیر کسی درخواست کے اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ اس موقع پر ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مبینہ طور پر غیر حاضر رہنے والے ملازمین نے جواب طلبی کے دوران اپنی طرف سے وضاحتیں بھی پیش کی جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کیچ نے بیشتر کیسز پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیچ نے انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ک آپ کو آخری موقع دیا جارہا ہے اور اگر مستقبل میں آپ کی طرف سے بغیر کسی درخواست کے کوئی بھی شخص ڈیوٹی پر غیر حاضر پایا گیا تو آپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں آپ کی تنخواہوں میں بھاری کٹوتی کی جائے گی اور اس کے علاوہ ملازمت سے معطلی اور برخاستگی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں ٹیچنگ ہسپتال تربت میں معائنہ کے بعد 6 ڈاکٹر اور 26 میڑیکل اسٹاف بغیر کسی درخواست کے اپنے ڈیوٹیوں پر غیر حاضر پائے گئے تھے جنہیں ڈپٹی کمشنر کیچ نے اپنے دفتر میں وضاحت یا جواب طلبی کے لیے پیر کے روز طلب کیا تھا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿پریس ریلیزکوئٹہ، 14 اپریل ۔ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (بی یو ایم ایچ ایس)، کوئٹہ نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE)، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، اسلام آباد کے اشتراک سے اعلیٰ تعلیمی فیکلٹی کے لیے قومی آوٹ ریچ پروگرام کامیابی سے منعقد کیا۔پروگرام کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تدریسی، تحقیقی، انتظامی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔ یہ تربیتی سلسلہ 14 اپریل سے 5 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر عباس زیدی (پروگرام کوآرڈینیٹر اور سینیئر ڈین کلینیکل سائنسز) نے وائس چانسلر بی یو ایم ایچ ایس کی نمائندگی کرتے ہوئے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان جیسے خطے میں اساتذہ کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔پروگرام میں مختلف اہم موضوعات پر سیشنز شامل تھے جن میں تدریس بحیثیت پیشہ، اکیڈمک پلاننگ، رابطہ سازی کی مہارتیں، نفسیاتی فلاح و بہبود، تحقیق و ترقی، تعلیمی جانچ و تشخیص، تعلیمی نظم و نسق، ٹیکنالوجی کا تعلیمی استعمال اور مائیکرو ٹیچنگ شامل تھے۔ پاکستان بھر سے ممتاز ماہرین تعلیم نے سیشنز میں شرکت کی اور اساتذہ کو قیمتی تجربات اور عملی مہارتیں فراہم کیں۔ تقریب سے وائس چانسلرز، سینئر اساتذہ، NAHE اور HEC کے نمائندگان نے شرکت کی اور بی یو ایم ایچ ایس کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئیں تاکہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ حاصل ہو اور اساتذہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2484/2025کوئٹہ 14اپریل، 2025 :کلی گل محمد ایئرپورٹ روڈ پر واقع بیکری کی ناقص اور فنگس زدہ مصنوعات کھانے سے 14 افراد کی طبیعت بگڑنے کے واقعہ کا بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بیکری کو سیل کر دیا ۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے و ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی، وقار خورشید عالم کی ہدایت پر بی ایف اے کی خصوصی انسپیکشن ٹیم فوری طور پر مذکورہ بیکری روانہ کی گئی۔ معائنے کے دوران بیکری سے باسی اور فنگس زدہ مصنوعات برآمد ہوئیں، جبکہ صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص اور اشیاء کی اسٹوریج غیر صحت بخش پائی گئی۔ مزید برآں، مصنوعات پر تیاری اور میعاد ختم ہونے کی تاریخیں بھی درج نہیں تھیں، جو کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بی ایف اے ٹیم نے بیکری سے مختلف مصنوعات کے نمونے حاصل کر کے انہیں تفصیلی تجزیہ کے لیے لیبارٹری روانہ کر دیا ، تجزیاتی رپورٹ کی بنیاد پر بیکری مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قبل ازیں انسپیکشن ٹیم نے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج متاثرہ افراد، جن میں دو سال سے چالیس سال تک کے بچے اور بڑے شامل تھے سے ملاقات کر کے واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ متاثرین نے ناقص بیکری اشیاء کھانے کے بعد طبیعیت بگڑنے و جسمانی کیفیت سے آگاہ کیا۔ ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، خوراک کے نام پر زہر فروخت کرنے والے اور ذاتی فائدے کیلئے بچوں و بڑوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر2485/2025کوئٹہ 14 اپریل 2025: سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن صالح محمد بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے آن لائن شرکت کی، جبکہ سیکرٹری بلوچستان بورڈ آفس محمد عظیم ساجدی، کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ ، ڈپٹی سیکرٹری بلوچستان بورڈ آفس شمس اللہ خان، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں کنٹرولر امتحانات نے اجلاس کو آئندہ FA/FSc امتحانات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے 22 اپریل 2025 سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں محکمہ کالجز ٹیکنیکل و ہائیر ایجوکیشن اور بلوچستان بورڈ آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردانہ امتحانی مراکز میں سو فیصد ڈیوٹیوں کی تکمیل آج ہی مکمل کی جائے، جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں موزوں اساتذہ کو سونپی جائیں گی۔ خواتین کی امتحانی مراکز میں بھی ترجیحی بنیادوں پر خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا، تاہم بعض اضلاع میں شام کے اوقات میں خواتین عملے کی دستیابی میں مشکلات کے پیش نظر، اگر ضروری ہو تو مرد عملہ 15 اپریل تک تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں اگر جن کو نہیں ملا ہے انکو فلفور ترسیل کر دیا جائے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ اگر کسی امیدوار کو مرکز کی تبدیلی درکار ہو تو وہ موجودہ ضوابط کے مطابق مقررہ تاریخ یعنی 18 اپریل تک اس عمل کو مکمل کرے، اور فیس صرف UBL بینک کے ذریعے جمع کروائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج پرنسپلز کو امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا، جو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر کے انتظامیہ کو رپورٹ دیں گے۔ مزید برآں، امتحانات کی شفاف نگرانی کے لیے انتظامی محکمہ اور بی بی آئی ایس ای کی سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، جس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسرز کو صوبے کے تمام ڈویژنوں میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے بی بی آئی ایس ای کی جانب سے ڈیلی اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم (ڈی اے ایم ایس) تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ امتحانات کو مکمل شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔

خبر امہ نمبر 2486/2025گڈانی 14اپریل 2025: سنٗیر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات پیپلزپارٹی کے رہنما میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان امن وامان کے حوالے سے پالیسی وضع کررہی ہے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے شپ بریکنگ ایکٹ لارہے ہیں جلد اس ایکٹ کی منظوری اور شپ بریکنگ کو انڈسٹری کا درجہ دلانے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائیگا ان خیالات کااظہار انھوں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آمد کے موقع پر بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کمپلکس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں انویسٹرزاور شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول میسر کرنے حکومت بلوچستان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی ماڈرنائزیشن کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہومین ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بی ڈی اے ایسا پلان تیار کرے جس سے براہ راست فوائد عوام کو میسر ہوں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو ماڈل یارڈ بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے 12ارب روپے پراجیکٹ کی منظوری دی ہے اس پراجیکٹ کی بدولت شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا انویسٹرزکو سہولیات میسر ہونگی سنیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن روڈ میپ کے تحت ناکارہ بحری جہازوں کی ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ ری سائیکلنگ منصوبے پر حکومت پاکستان عملدرآمد کررہی ہے حکومت کیلئے ٹیکس ریونیو جنریشن کے علاوہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے گڈانی شپ بریکنگ ری سائیکلنگ انڈسٹری رول ماڈل کاکرداراداکررہی ہے چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ جاوید نے بریفنگ میں سنیئر صوبائی وزیر کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے شپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے منظورشدہ پراجیکٹ میں روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ 30بیڈڈ ہسپتال جدید ترین ریسکیو سینٹر فائربریگیڈ اسٹیشن اور ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹرواٹر پراجیکٹ کا قیام منصوبے میں شامل ہے سنئیرصوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شپ ری سائیکلنگ آپریشنز سے پیداہونے والے مضر فضلہ کوٹریٹمنٹ اسٹوریج سہولیات منصوبے پر کام جاری ہے پاکستان میں اسٹیل سیکٹر کیلئے شپ بریکنگ انڈسٹری سے خام مال حاصل کرنیوالی ری رولنگ ملز اور الائیڈ انڈسٹریز سے وابستہ بڑی تعدادمیں لوگوں کا روزگاروابستہ ہے شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے نشاندہی کہ گزشتہ چند سالوں سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ ایرانی اسکریپ کی وجہ سے انڈسٹری متاثر ہورہی ہے جس سے حکومت کو ٹیکس ریونیو دینے والی انڈسٹری سے وابستہ صنعتکار وں کو چیلنجز درپیش ہیں انھوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت ایرانی اسکریپ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے توٹیکس ریونیومیں اضافہ ہوگا سنیئرصوبائی وزیر نے انڈسٹری کی ترقی کیلئے شپ بریکرزایسوسی ایشن کی تجاویزاورر کردارکو قابل قدرقراردیااور یقین دہانی کرائی کہ وہ ا س معاملے پر وفاقی حکومت سے بات کرینگے،

خبرنامہ نمبر 2587/2024گڈانی 14اپریل 2025:سنئیر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور بلیدی کے دورہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے موقع پر اہم فیصلوں کی منطوری دی گئی سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو چیئرمین بی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ جاوید ڈسٹرکٹ پولیس حب کے پی ایس پی افسر سید فاضل شاہ بخاری پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن نمائندگان چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جانشیر حمید ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ پراٹیکشن ایجنسی عمران سعید کاکڑجی ایم شپ بریکنگ بی ڈی اے طارق بزداراےجی ایم محبت خان انجینئر صلاح الدین قمبرانی وسابق جی ایم منیر احمد بزنجو شریک ہوئے،اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈر ز کی معاونت سے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ایجوکیشن سیکٹر اور ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے جامع پلان تیار کیا جائیگا ٹی سی ایف اسکولوں کے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بی ڈی اے فراہم کریگی شپ بریکنگ یارڈ سے ملحقہ ویلیجز کو پانی سپلائی کیلئے واٹرٹینک تعمیر کئے جائیں گے سمندری کٹاؤ سے متاثرہ یارڈ زکی توسیعی منصوبوں کے مطلوبہ اراضی کی فراہمی یقینی بنایا جائیگا اور گڈانی شپ بریکنگ یارڈکو مستقل انڈسٹری ڈکلیئر کرنے کیلئے شپ بریکنگ ایکٹ کی جلد منظوری حاصل کی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنئیر صوبائی وزیر نے کہا کہ انکے دورے کا فوکس عوام الناس اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کو فوکس کرنا ہے تاکہ انکے بروقت حل سے ایشوز کو سلجھایا جائے میر ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت نے معاہدہ کیا ہے کہ جون 2025شپ ری سائیکلنگ کے حوالے سے ہانگ کانگ کنونشن روڈ میپ پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا اس سلسلے میں گرین یارڈ قیام اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی جانب سے پیشرفت کی جانب قدم بڑھانا ہوگا دنیا بھر میں بنگلہ دیش سمیت کہیں بھی ایسا موزوں ترین یارڈنہیں ہے جو پاکستان کے پاس ہے گڈانی شپ بریکنگ ماڈل یارڈ بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کمیونٹی کو ترقیاتی عمل میں شامل کرکے گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری دنیا کی ٹاپ انڈسٹریز میں مقام پیداکرسکتی ہے سنیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ تین ماہ کے اندر دورہ گڈانی کے کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت یقینی بنائیں گے جس طرح گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی گوادر میں تعلیم وصحت کے مراکز قائم ہوئے اسی طرح بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کام کرنا ہوگا

خبرنامہ نمبر2488/2025

گڈانی 14 ۱اپریل 2025: سنئیر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات پیپلز پارٹی کے رہنما میر ظہور بلیدی کا گڈانی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع کونسل کے چیئرمین جاوید جمالی میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ ڈپٹی میئر حاجی محمد عظیم سنیاں چیئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹیء میر علی اکبر زہری چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جانشیر حمید پی پی پی رہنمانعیم بلیدی عزیز واجداد اور میر ابرارمولابخش بزنجو کی قیادت میں پیپلز رہنماؤں اور جام گروپ کے رہنماؤں نے ظہور بلیدی کے دورہ گڈانی آمد پر ان کا شانداراستقبال کیا اس موقع پر سنیئرصوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے دوران ملاقات علاقائی عمائدین اور پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزارت پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ ضلع حب کی ترقی کیلئے بھرپور کرداراداکریگی انھوں نے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی وزیر میر علی حسن زہری ضلع حب اور گڈانی کی ترقی کیلئے کوششیں کررہے ہیں ضلع حب کے لئے ماسٹر پلان کی منظوری اور دیگر ترقیاتی منصوبے پیپلز پارٹی کی حکومت کی حب کے عوام کیلئے تحفے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع حب اور ضلع لسبیلہ کا ریونیو جنریشن کے حوالے سے بلوچستان میں نمایاں مقام حاصل ہے میر ظہور بلیدی نے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت اور بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے میر علی حسن زہری کے ہاتھ مضبوط کریں اور ترقیاتی عمل کو سپورٹ کریں تاکہ ضلع حب بلوچستان کا ترقی یافتہ ضلع بن سکے سنیئر صوبائی وزیر نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 64کا دورہ بھی کیا،

خبرنامہ نمبر 2489/2025بارکھان 14 اپریل 2025: ڈسٹرکٹ کارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ چیٸرمین/ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو کی زیر صدارت منعقد ہوٸی۔میٹنگ میں ونگ کمانڈنٹ ایف۔سی بارکھان۔اسسٹنٹ کمشنر۔ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن أفیسر ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر کے علاوہ دیگرأفیسران بھی شریک تھے۔میٹنگ میں ضلع میں امن و امان کی صورت حال کے علاوہ دیگر بنیادی عوامی مساٸل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور عوامی بنیادی مساٸل کے حل کیلۓ فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے اجلاس کے شراکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ عوام کے جان و مال حفاظت اور انکے بنیادی حقوق کی کی فراہمی انکی دہلیز تک پہنچانا ہم۔سب کا فرض ہے۔فراٸض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی۔ انہوں نے محکمہ تعلیم و محکمہ صحت کے أفیسران پر زوردیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلۓ اپنی خدمات اور صلاحیت عوام کیلۓ وقف کردیں۔مزید انہوں نے کہا تمام افیسران و اہلکاران اپنے فراٸض احسن طریقے سے انجام دیں کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

خبرنامہ نمبر2490/2025کوئٹہ، 14 اپریل 2025:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ کی سڑکوں پر ایک بہن اور بیٹی کو پورے اعتماد کے ساتھ سکوٹی چلاتے دیکھا تو دل خوشی سے بھر گیا سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چند ماہ قبل جس خواب کو دیکھا تھا کہ ہماری بیٹیاں خودمختار ہوں اپنے پیروں پر کھڑی ہوں وہ آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنک سکوٹی پروگرام صرف ایک حکومتی مہم نہیں بلکہ ہر اس بیٹی کے لیے امید کی کرن ہے جو آگے بڑھنا چاہتی ہے جو اپنے فیصلے خود کرنا چاہتی ہے اور اپنی منزل کا تعین خود کرنا چاہتی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم اس مشن کو دل سے پورے بلوچستان تک لے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے ہر شہر ہر قصبے اور ہر گاؤں کی بیٹی کو وہی سہولت وہی اعتماد اور وہی آزادی میسر ہو جو آج کوئٹہ کی بیٹی کو ملی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا پنک سکوٹی پروگرام اسی سوچ کا عملی مظہر ہے جسے مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی انہوں نے والدین اساتذہ اور معاشرے کے دیگر تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں انہیں تعلیم روزگار اور نقل و حرکت کی مکمل آزادی دیں تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں

خبرنامہ نمبر2491/2025کچھی14اپریل2025:۔ڈپٹی کمشنر کچھی کا گرلز کالج ڈھاڈر کا دورہ، اگست سے تدریسی عمل شروع کرنے کا اعلانواضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے آج گرلز کالج ڈھاڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرلز کالج ڈھاڈر کا منصوبہ گزشتہ چار سال سے التوا کا شکار تھا، جس کے باعث علاقے کی طالبات کو تعلیمی مسائل کا سامنا تھا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے کالج کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور توقع ہے کہ رواں سال اگست سے تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ بہتر مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں کیونکہ تعلیم حاصل کرنا ہر ذی شعور انسان کا بنیادی حق اور ہم اپنی آدھی آبادی کو تعلیم سے آراستہ کیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے

خبرنامہ نمبر2492/2025نصیرآباد:14اپریل2025: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کا تحصیل چھتر کا مختلف سرکاری اداروں کا تفصیلی دورہ کیا، غیر حاضر اساتذہ معطل کر کے انکوائری کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، منیر احمد خان کاکڑ نے تحصیل چھتر میں مفاد عامہ میں کام کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کا آج اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز جن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھتر، گورنمنٹ پرائمری سکول چھتر ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھتر، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھتر، تحصیل سیول ہسپتال چھتر، اسسٹنٹ کمشنر آفس چھتر، نادرا آفس چھتر، گروگیانداس مندر چھتر، ایشاءخوردوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے چھتر بازار کا دورہ، پولیس اسٹیشن چھتر، شامل ہے کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ ،و تحصیلدار محمد شاہ، و ایس ایچ او بھی ہمراہ تھے انہوں نے اپنے دورے کے دوران تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ بھی لیا دورے کے دوران بعض اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری افسران و اہلکاروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر2493/2025کوئٹہ، 14 اپریل2025: ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کی نومنتخب کابینہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے کی۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سعید احمد شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نجیب اللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل محمد نور کھیتران نے بی یو جے کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ کے تحت متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔ملاقات کے دوران میڈیا اکیڈمی کے قیام، صحافیوں کے لیے رہائشی کالونی کے منصوبے، اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ تعلقات عامہ صحافیوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بعد ازاں، بی یو جے کے وفد نے ڈی جی پی آر آفس کی ڈیجیٹل لیب کا دورہ بھی کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ وفد نے ڈی جی پی آر کی جانب سے صحافتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔

خبرنامہ نمبر2494/2025کچھی14 اپریل2025۔ڈپٹی کمشنر کچھی کا گرلز کالج ڈھاڈر کا دورہ، اگست سے تدریسی عمل شروع کرنے کا اعلانواضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے آج گرلز کالج ڈھاڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرلز کالج ڈھاڈر کا منصوبہ گزشتہ چار سال سے التوا کا شکار تھا، جس کے باعث علاقے کی طالبات کو تعلیمی مسائل کا سامنا تھا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے کالج کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور توقع ہے کہ رواں سال اگست سے تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ بہتر مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں کیونکہ تعلیم حاصل کرنا ہر ذی شعور انسان کا بنیادی حق اور ہم اپنی آدھی آبادی کو تعلیم سے آراستہ کیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے

خبرنامہ نمبر2495/2025استامحمد14اپریل2025۔۔ڈپٹی کمشنر استامحمد کا واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ تالابوں میں پانی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر استامحمد، ارشد حسین جمالی نے آج واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پانی کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے پانی کے تقسیم کے طریقے کار پر بریفنگ حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو بلا تعطل اور صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی ترسیل منصفانہ طریقہ کار سے انجام دیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ غیر ضروری پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ ہم تمام شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی کو بھی پانی کے حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی شفافیت اولین ترجیحی ھونی چاہیے

خبرنامہ نمبر2496/2025استامحمد 14اپریل2025۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت امن و امان اور سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ڈی آئی سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت ڈی آئی سی سی (ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی) و ڈی سی سی( ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی )کے علیدہ علیدہ اہم اجلاس منعقد ہوئے، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کیاجلاس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، سمگلنگ کی روک تھام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے ادارہ جاتی کردار اور چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیاڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے تمام اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں ضروری ہے کہ تمام ادارے ایک دوسرے سے قریبی رابطہ کاری میں رہیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے

خبرنامہ نمبر2497/202514 اپریل2025 :-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) محمد وقار کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر عرصہ دراز سے پرنٹ نہ ہونے کی وجہ سے زیر التواء لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی پرنٹنگ اور دستخط کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ محمد وقار کاکڑ نے آج بذاتِ خود 625 لوکل/ڈومیسائل سرٹیفکیٹس پر دستخط کیے اور متعلقہ برانچ کو فوری طور پر سائلین کو ان کے دستاویزات جاری کرنے کی ہدایت دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) محمد وقار کاکڑ نے کہا کہ جن شہریوں کے لوکل/ڈومیسائل گزشتہ دنوں سے پینڈنگ میں تھے، وہ کل سے اپنے متعلقہ برانچ سے اپنی اسناد وصول کر سکتے ہیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ برانچ کے اوقاتِ کار کے دوران آکر اپنی لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

خبرنامہ نمبر2498/2025کوئٹہ ، 14 اپریل 2025:وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، اور میر اسداللہ خان بلیدی اپنے والد مرحوم سردار زادہ میر بہرام خان بلیدی کی تعزیت و فاتحہ خوانی دو روز کے لئے کوئٹہ میں لیں گے ترجمان بلیدی ہاؤس کے مطابق فاتحہ خوانی و تعزیت بروز منگل و بدھ بتاریخ ، 15 اور 16 اپریل 2025 کو ایم پی ایز لاجز کوئٹہ بلاک B اپارٹمنٹ نمبر 4 میں ہوگی