February 13, 2025
News

13-02-2025

خبرنامہ نمبر1068/2025کوئٹہ13 فروری ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ، طالبات ملازمت پیشہ خواتین کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے تحت طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبہ کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی اس اسکیم سے عام آدمی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے لئے ضوابط و طریقہ کار طے کیا جاررہا ہے اسکیم کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے سفری مسائل کو حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اسکیم کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکیم کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے سیکرٹری فنانس بلوچستان کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی جو اسکوٹیز اور بائیکس کی فراہمی کے لیے کرائٹیریا طے کرے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے بینک فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ اس اسکیم کو قابل عمل اور پائیدار بنایا جا سکے انہوں نے ہدایت دی کہ یہ اسکیم صرف طلبہ و طالبات تک محدود نہ ہو بلکہ آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی اوپن کی جائے تاکہ صوبے کے زیادہ سے زیادہ لوگ اس جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنک اسکوٹیز اسکیم کے باضابطہ آغاز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو خود مختار اور بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ اقدام ان کی آزادی و خودمختاری کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے اجلاس میں شریک حکام نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس اسکیم کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے گی تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین کو ایک بہتر سفری سہولت میسر آسکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1069/2025کوئٹہ13فروری ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر شیخ بلال مندوخیل نے ملاقات کی اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ذہین با ہمت اور محنتی ہیں، ان نوجوانوں نے فری لائنسر، اسٹارٹ اپس سمیت دیگر کاروبار کے ذریعے ترقی کی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانیوں کی ترقی کی خواہش خوش آئند ہے۔ بلوچستان میں کاروباری، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے آئی ٹی کو فروغ دے کر ترقی کے زینے طے کیے جاسکتے ہیں۔آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے برآمدات بڑھانے کے مواقعے ملیں گے، کیونکہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لیے آئی ٹی سلوشنز کے لیے مستند اداروں کے قیام سے مجموعی ترقی کی سمت مثبت پیشرفت ہے، انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہزاروں کمپنیاں اینڈرائیڈ کا سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہیں۔ دنیا میں تیزی سے بدلتے ہوئے کارپوریٹ ماحول میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) تبدیلی کی ایک اہم سہولت کار ہے۔آئی ٹی انقلاب کے نتیجے میں پوری دنیا میں لوگوں کا طرز زندگی بدل گیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے ملک میں ا?ئی ٹی سرمایہ کاروں کو کئی فوائد فراہم کیے ہیں، جس کے نتیجے میں آئی ٹی سیکٹر کی ترقی ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت اسکالر شپ اور کورسز کے ذریعے موجودہ مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو ا?مدنی اور کاروبار کے لحاظ سے خود کفیل بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1070/2025لورالائی13فروری ۔

رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور ضلعی پولیس افیسر احمد سلطان صاحب نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے درپیش مسائل بیان کیے، جن میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔ منتظمین نے عوام کے مسائل غور سے سنے اور موقع پر ہی متعدد مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے اعتماد کو ٹھس نہیں پنہچیں گے انشاءاللہ لورالائی کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی کہ لورالائی میں امن وامان ،چوری ڈکیتی،ٹریفک کے مسا ئل پر کو ہی کنپور منیز نہ کریں ،ڈپٹی کمشنر اور لورالائی اور پولیس افسر لورالائی نے بھی قانون کی بالادستی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کام جاری رکھیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1071/2025لورالائی13فروری ۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے میٹرک کے حالیہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلیے لورالائی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہِ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ نے بھی لورالائی وتحصیل میختر میں میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہِ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ امتحانات میں نقل کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران استاتذہ امتحانی ڈیوٹی پر حاضر رہیں اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں۔ انکی مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود عملے سے بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سنٹرز میں سیکورٹی کے انتظامات، امیدواروں کے بیٹھنے کے انتظامات ، پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکو پرسکون اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے پیپر حل کریں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی نے امتحانی مراکز کی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1072/2025نصیرآباد13 فروری ۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا اگر ہم ترقی یافتہ قوموں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا اور بچوں کو تعلیم کے حصول میں محنت اور دل جمی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہوگی تاکہ ہمارے بچے نقل کرنے جیسے ناسور سے بچ سکیں جو ہمارے بچوں کے ذہنوں کو دیمک کی طرح لگ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ڈیرا مراد جمالی اور گورنمنٹ اسپیشل سکول ڈیرہ مراد جمالی کے دورے کے موقع پر منتظمین اور سپرنٹینڈنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرینڈنٹ امتحانی سینٹرز نے نقل کی روک تھام اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام تر صورتحال سے آگاہی دی اور کہا کہ حکومت بلوچستان اور بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے جو ہدایت دی گئی ہیں اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا نقل کی روک تھام کے لیے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد کی گئی ہیں انہیں خلوص دل ایمانداری کے ساتھ ادا کریں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹر میں آنے کی اجازت نہ دی جائے اور نقل دینے میں مددگار کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آنے والی نئی نسل کو نقل جیسے ناسور سے ہٹا کر انہیں ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی طرف راغب کرنا ہوگا اس کے لئے عملی طور پر جدوجہد کرنا ہو گی ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1072/2025کوئٹہ 13 فروری ۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت حالیہ پولیو کمپئین کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد 20 فروری سے لیکر 27 فروری تک فریکشنل ان ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین ( ایف آئی پی وی ) کمپئین کے آغاز کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ائیریاکوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صفدر، ایکٹنگ سی سی او کوئٹہ زبیع اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کوئٹہ محمد وقار کاکڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو مائیکرو پلان ٹیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایف آئی پی وی کمپئین 20 فروری سے لیکر 27 فروری تک کوئٹہ کی 19 یونین کونسلز میں ہونگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1073/2025تربت13فروری ۔

انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر[آئی بی ایل سی]یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام بلوچی زبان کے نامور شاعروادیب اوردانشور غلام حسین شوہاز کی شاعری اور ادبی خدمات پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سمینار کی صدارت یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی، جبکہ معروف محقق ،شاعراور ناول نگار ڈاکٹر فضل خالق بلوچ سمینار کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سمینار کے بعد موسیقی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین اورڈائریکٹر آئی بی ایل سی پروفیسرڈاکٹر عبدالصبور نے بلوچی زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں غلام حسین شوہازکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنے عہدمیں کلاسیکل شاعری اور روایت سے جڑی صف اول کا شاعر قرار دیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے اس علمی اور ادبی سمینار کے انعقاد پرانسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچرکی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سمینار میں پیش کیے گئے مقالوں کوچھاپنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں کتابی شکل میں شائع کیا سکے۔ انہوں نے بلوچی زبان کو ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت واہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر بلوچی زبان اور ادب کو مکمل طورپر دستاویز ی شکل میں لانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،ان کا کہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ دنیا بھر سےمحققین بلوچی زبان و ادب پر تحقیق کے لئے یونیورسٹی آف تربت کارخ کریں۔سمینار میں ڈاکٹر فضل خالق، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر طاہر حکیم، آئی بی ایل سی کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر غفور شاد اور شہناز طارق، عطاشادڈگری کالج تربت کے لیکچرر بلوچ خان اور عزت اکیڈیمی کے رکن اقبال ظہیر نے غلام حسین شوھاز کی فن و شخصیت پراپنے مقالے پیش کیئے۔ مقررین نے غلام حسین شوہاز کی زندگی، تعلیم، سماجی خدمات اور ادبی کاموں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شوہاز کی شاعری نوستالجک پہلو کے ساتھ بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی، اس کے ثقافتی ورثے اور ادبی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔مقررین نے شوہاز کی شاعری کو پرانے اور نئی نسل کے بلوچی ادیبوں اور شاعروں کے درمیان ایک پل قرار دیتے ہوئے بلوچی زبان و ادب کے فروغ میں ان کے خدمات کو قابل تقلید قراردیا۔ مقررین کاکہناتھاکہ ان کا کلام بلوچستان کے اندر اور باہر وسیع پیمانے پر پڑھا اور سراہا جاتا ہے۔سمینار کے دوسرے حصے میں معروف بلوچی گلوکار استاد عارف اور شاہ جہاں داوودی نے غلام حسین شوہازکی شاعری کو اپنی خوبصورت آوازمیں پیش کیا۔ موسیقی کے اس پروگرام کو سامعین نے بے حد سراہا اور گلوکاروں کو خوب داد دی۔سمینار کی نظامت کے فرائض آئی بی ایل سی کے فیکلٹی ممبر طارق رحیم بلوچ نے انجام دیے۔ اس موقع پر نامور ادبی شخصیات، معروف اسکالرز، موجودہ و سابقہ سرکاری افسران، مختلف علمی و ادبی اداروں کے سربراہان و نمائندوں،یونیوسٹی کے مختلف فیکلٹیز کے ڈین، ڈائریکٹر،مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، طلبہ، محققین، ادیب، ثقافتی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر1074/2025سوراب:13فروری۔

حکومت بلوچستان کی ہدایات کے تحت ڈپٹی کمشنر سوراب ذوالفقار علی کرار نے آج میٹرک کے امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔امتحانات کے دوران نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا بغور معائنہ کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو برداشت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیمی نظام میں شفافیت لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، اور نقل جیسے غیر قانونی ذرائع کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے امتحانی عملے کو تلقین کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کا انعقاد ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی .ڈپٹی کمشنر کے دورے کو طلبہ اور والدین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ والدین نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور طلبہ کو محنت سے کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1075/2025تربت 13 فروری ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تربت ممتاز بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بلوچی بازار آپسر میں پانچ روزہ “لٹریسی اینڈ نیومریسی ٹریننگ پروگرام” کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تربیتی پروگرام (ECE) اور پرائمری اسکول کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او صابر علی نے کہا کہ اساتذہ کو دی گئی تربیت ان کی تدریسی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائے گی اور طلبہ کی معیاری تعلیم کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شرکا نے اس تربیت کے دوران نظریاتی اور عملی دونوں طرح کی مہارتیں حاصل کیں جو ان کے تدریسی عمل میں مثبت تبدیلی لائیں گی۔ آخر میں تربیت مکمل کرنے والے تمام شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی محنت اور تربیتی سیشنز میں فعال شرکت کو. بہتر بنایا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1076/2025نصیرآباد 13فروری ۔

کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت تعلیم و تربیت کی جانب بھی خصوصی توجہ مبزول کرنا ہوگی کاپی پیسٹ کرنے اور نقل جیسے ناسور سے ان کی توجہ ہٹا کر ان کو ذہنی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے مختلف امتحانی سنٹروں جن میں گورنمنٹ بوائز کالج ڈیرہ مراد جمالی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مینگل کا دورے کے دوران منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کمشنر نصیرآباد نے امتحانی سینٹر میں بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام و نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور منتظمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بہتر تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور نقل جو ہمارے بچوں کے ذہنوں میں پیوست کر گیا ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومت بلوچستان نے جو ذمہ داریاں عائد کی ہیں منتظمین کو چاہیے کہ ان پر من وعن کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور خلوص دل سے ذمہ داری کو سرانجام دیں تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو برباد ھو نے سے بچا سکیں انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ ہر ممکن عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے کمشنر نصیرآباد نے کہا کہ ڈویڑن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ امتحانی سنٹروں میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1077/2025کوئٹہ13 فروری ۔

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم شمال مغربی حصوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور بارش متوقع ہے۔ اور صوبے کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوکنڈی میں ٹریس بارش ریکارڈہوئی۔ جبکہ کم از کم درجہ حرارت کوئٹہ شہر میں (-02.0/15.0)، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿