News

12-03-2025

خبرنامہ نمبر 2025/1784
کوئٹہ 12 مارچ: ـصوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا نیو نیوز کے رپورٹر حماد علی سے اظہار تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر آمد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی نیو نیوز کے رپورٹر حماد علی کی رہائش گاہ آمدان کے مرحوم بھائی اور ٹکری شوکت کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاصوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ جوان بیٹے کا غم اللہ کسی بھی ماں باپ کو نا دے اس موقع پر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ مرحوم ایک نیک شخص تھے، اور اللہ نے انہیں ماہِ صیام کے پہلے عشرے میں اپنے پاس بلا لیا، جو ان کی بخشش کی علامت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا کرے آمین
خبرنامہ نمبر 2025/1785
کوئٹہ 11مارچ:۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے دہشت گردوں کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہےانہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے گرد گہرا تنگ کرنے کے لیے ہماری حکومت تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کریں گے جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے بھرپور جواب دیا جائے گا بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں قومی یکجہتی سے دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے ریاست کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پرامن فضا برقرار رکھنے کے لیے ہم روز اول سے اولیت دیتے رہے ہیں اور کسی کو بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔

خبرنامہ نمبر 2025/1786
کوئٹہ11 مارچ: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کی مکمل حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے. امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کامیابی سے تمام مغویوں کو بہت جلد بازیاب کرائیں گے۔

خبرنامہ نمبر1787/2025
کوئٹ12 مارچ ۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کی مکمل حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے. امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کامیابی سے تمام یرغمالیوں کو بہت جلد بازیاب کرائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1788/2025
کوئٹہ 12مارچ ۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ اور مسافروں کو یرغمال کرنا ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا۔ اس وحشیانہ حملے کا نشانہ بے گناہ شہری بنے، جو کسی بھی لحاظ سے قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں اس طرح کے حملے کرنا نہ صرف مذہبی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ بلوچستان کے پرامن عوام کے خلاف ایک گھناونی سازش بھی ہے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانا اور حملے کا نشانہ بنانا ایک غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ریاست پوری قوت کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی کرے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی معصوم جان ان کے ناپاک عزائم کی بھینٹ نہ چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند ہیں اور ہمیشہ ترقی و خوشحالی کے حامی رہے ہیں۔ اس خطے کو بدنام کرنے اور بدامنی پھیلانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور دشمن عناصر کو ہر صورت ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور سبی کے ضلعی انتظامیہ کو سختی سے ھدایات جاری کیے کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائے گی تاکہ بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ چلینج کرنے والے دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہمارے سیکورٹی فورسز کے چن چن کرکے انکا خاتمہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک دفاع کےلیے سیکورٹی فورسز حکومت اور عوام ایک پیج پر ہے معصوم بے گناہ لوگوں پر حملے ناقابل برداشت ہے۔ د ہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1789/2025
کوئٹہ12 مارچ۔ صوبائی مشیر کلائمیٹ چینج و ماحولیات نسیم الرحمان خان ملاخیل نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں اور بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا ایک غیر انسانی اور مذموم فعل ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی کارروائیاں بلوچستان کی پرامن روایات اور قبائلی اقدار کے سراسر خلاف ہیں۔ بلوچستان ایک پرامن اور محبت کرنے والا خطہ ہے، جہاں ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں پر حملہ کرنے والے نہ صرف قانون کے دشمن ہیں بلکہ انسانیت کے بھی قاتل ہیں۔ نسیم الرحمان خان ملاخیل نے مزید کہا کہ کسی بھی مذہب یا تہذیب میں اس قسم کی گھناونی حرکتوں کی اجازت نہیں دی گئی۔ دہشت گردوں کا یہ حملہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک مذموم کوشش ہے، جسے پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نےسیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔ صوبائی مشیر نے جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1790/2025
تربت 12 مارچ ۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڈیچ سے مختلف محکموں کے کے افسران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی ملاقات میں لیویز فورس کے مختلف تھانوں کے انچارج نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے ضلع کیچ کے انتظامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور انہیں مختلف انتظامی معاملات کے بارے میں بریفننگ بھی دی۔ ڈی سی کیچ نے ضلع کیچ میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے لیویز تھانوں کے انچارجوں کے کوششوں کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ تمام تھانوی کے انچارج باہمی روابط سے ضلع کیچ میں نظم و نسق کی بحالی میں اپنا ایک موثر کردار ادا کریں گے جبکہ مختلف عوامی وفود نے بھی ڈی سی کیچ سے ملاقات کی اور عوامی نوعیت کے مختلف مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔ اس دوران انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ڈی سی کیچ تربت شہر کے انتظامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1791/2025
تربت 12 مارچ ۔:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں امن و امان اورمذہبی امور ہم آہنگی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ذکری کمیونٹی کی عبادت گاہ، کوہِ مراد زیارت کے مقام پر بجلی، پانی، صحت اور بالخصوص سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذکری زائرین کے روٹس کو محفوظ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں معروف عالم دین مولانا محمد الیاس، انجمن تاجران کے عہدیدار، ذکری کمیونٹی، سول سوسائٹی کے نمائندے اور اے ڈی سی تابش علی بلوچ، ایس پی راشد الرحمان زہری، اسسٹنٹ کمشنر تربت ، تحصیلدار شیر جان دشتی سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے کہاکہ اجلاس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور تمام ذکری زائرین کو یکساں سہولیات فراہم کرنا ہے تاہم ذکری زائرین کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی ھر صورت میں احترام کو یقینی بنانا ھے ذکری کمیونٹی کو ھدایت کی اور کہا کہ ذکری کمیونٹی کی عبادت گاہ، کوہِ مراد زیارت کے لئے جو ہرسال ماہ رمضان میں کراچی اور مکران کے مختلف علاقوں سے تربت آتے ہیں۔ اور یہاں زائرین کی سہولت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور بجلی، پانی، صحت، اور سیکیورٹی کے امور کے معاملات پر ضلعی انتظامیہ کی کھڑی نظر ہوگی۔ اور تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہم پرعزم ہیں کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کے روٹس کو محفوظ بنایا جائے۔ ہم سب کو مل کر بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ ضلع کیچ میں امن و استحکام برقرار رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1792/2025
لورالائی :12مارچ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے تحصیل میختر میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اور رہائش کا نقاب کشی کرکے باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مندوخیل،اسسٹنٹ کمشنر دکی عمران خان مندوخیل،ایکسین بی آنیڈ آر بلڈنگ احمد دین،ایس ڈی او محمد انور لونی،تحصیلدار حضوربخش کھیتران،بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس نئے اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے افتتاح پر میں نہایت خوش ہوں یہ دفتر صرف ایک عمارت نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ایک نیا باب ہے یہاں عوام کے مسائل کا فوری اور موثر حل تلاش کیا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دفتر میں کام کرنے والے تمام آفیسران اور ملازمین عوام کے خدمتگار ہوں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ دفتر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا باب ہے۔ اس دفتر کے ذریعے ہم علاقے کے مسائل کو حل کرکے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گے اس دفتر کے ذریعے ہم علاقے کو ایک نئی شناخت دیں گے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ دفتر شفافیت اور جوابدہی کا ایک نمونہ ہوگا۔ عوام کے مسائل کو فوری اور شفاف طریقے سے حل کیا جائے گا عوام کو یہاں انصاف ملے گا اور ان کی شکایات کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے گا بعدازیں کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کانفرنس حال وہاں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے زیر تعمیر لائبریری اور اسسٹنٹ کمشنر ہاوس کا بھی معا ئنہ کیا اور کہاکہ کتب خانے کسی بھی معاشرے کی ترقی وترویج کیلئےاہم ہے کردار ادا کرتے ہیں ایک تعلیم یا فتہ اور باشعور معاشرے کی معراج کتب خانوں سے ہی زندہ ہے جس معاشرے میں معیاری کتب خانے موجود نہ ہوں وہاں کے افراد ذہنی طور پر پسماندہ ہی رہیں گے آخر میں انہوں نے ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت کم عرصے میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر میختر کے دفتر رہائش گاہ اور لائبریری کی معیاری کام کے ساتھ مکمل کر کے تحصیل میختر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1793/2025
کوئٹہ12 مارچ۔ ایڈیشنل آئی جی پی / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کے زیر صدرات BC ہیڈ آفس کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کی موجودہ مخدوش صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈرزون ۱۷-۱۱۱-۱۱-۱، اسٹنٹ ڈائریکٹر BC اسد اللہ اور زونل گوادر، زون سی، زون لورالائی اور زون خضدار کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ Zoom ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پی / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے تمام جوان اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور چاک و چوبند ہو کر سر انجام دیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں شہادت ہمارا نصب العین ہے عوام کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی ادائیگی کریں اور محکمہ کے مورال کو بلند رکھیں مال گورنمنٹی اور لائنز کی حفاظت اور حاضری کو مکمل طور پر یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی پی / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے احکامات دیے کہ تمام زونل کمانڈرز وقتا فوقتاً ناک? جات ، گاردات کمپنیز اور جہاں جہاں بلوچستان کانسٹیبلری کی نفری موجود ہے خود جا کر چیک کریں اور جوانوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرتے ہوئے ڈیوٹی اور صوبہ بھر کے مخدوش حالات کے بارے مکمل بریف کریں اور کمانڈرز 24 گھنٹے اپنے زیر کمان ملا زمان کے ساتھ رابطے میں رہیں خدانخواستہ اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری متعلقہ زونل کمانڈرز پر عائد ہوگی۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہمہ وقت ہر صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت اور تیار رہنا چاہیئے۔ اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان کی ڈیوٹی کا اصل مقصد کیا ہے اور جوانوں کو علاقے کی نوعیت کے مطابق اسلحہ و ایمونیش اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ حالات کے پیش نظر جوانوں کو کسی بھی مقام پر ڈیوٹی کیلئے بھجوانے کی صورت میں SOPs بنا کر عمل درآمد کروائیں۔ تمام زونل کمانڈرز اپنی اپنی لائنز کی سیکورٹی کیلئے QRF گشت کا سلسلہ شروع کروائیں۔ ہر رات کو ایک زونل کمانڈر GO (گز ٹیڈ آفیسر ) گشت کرے گا اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کر کے رپورٹ دے گا۔ ڈیوٹیوں پر تعینات ملازمان سے ملاقات کریں اس طرح ان کے حاضری کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی جس سے امن وامان کی بحالی کے لئے متعین اہلکاران کے حوصلے بلند ہونگے اور تخریبی کاروائیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی مزید یہ کہ ڈیوٹیاں پوری کرنے کے بعد جو بھی نفری آپ کے پاس ریز رو فورس بچتی ہے ان سے اپنے لائن کی اضافی سیکورٹی ڈیوٹیاں لی جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1794/2025
کوئٹہ 12 مارچ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں، خصوصاً جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی جس میں جعفر ایکسپریس واقعے کی تفصیلات ابتدائی تحقیقات اور سیکورٹی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی قابض نہیں رہ سکتے ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے لیکن ریاست دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا حکومت پوری طاقت سے ان کا قلع قمع کرے گی انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر قسم کی کنفیوڑن سے نکل کر دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کیں کہ عوام کے تحفظ کے لیے سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور دہشت گردوں کو سخت پیغام دیا جا سکے ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر، ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اعتزاز احمد گورایا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور مستقبل میں مزید سخت سیکیورٹی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1795/2025
کوئٹہ، 12 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے کے کیڈٹ اور ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کے روز یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری کالجز صالح بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی مختلف کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے مختلف اداروں میں طالب علموں پر اٹھنے والے فی کس اخراجات کا موازنہ پیش کیا گیا، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کو منظم کرنے کے لئے جامع فنانشل مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا حکم دیا اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جس میں پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ شامل ہوں گے یہ کمیٹی کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کی بہتری کیلئے اپنی جامع تجاویز پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1796/2025
کوئٹہ، 12 مارچ۔بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری، وفاقی سیکرٹری توانائی سمیت اعلیٰ وفاقی حکام نے شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی حکام اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اجلاس میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفاقی وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ زمینداروں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں تاخیر کے باعث زمینداروں میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ غیر معمولی تاخیر سے رواں سیزن میں زمینداروں کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی وزارت توانائی، کیسکو اور صوبائی حکومت کے درمیان مربوط رابطہ کاری کے ذریعے اس منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زمینداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مالی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے تدارک کے لیے قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل اور کارروائی کو سراہا دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے مکمل یکجہتی اور قوت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1797/2025
حب 12مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کے زیر صدارت ضلع حب کے سرکاری محکموں کے افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سرکاری محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے جاری زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اورمحکمانہ ایشوز کے حوالے سے ضلعی انتظامی افسر کو بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب کے سرکاری محکموں کے افسران اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیکر عوام الناس کو سروسز ڈیلیورکریں افسران کی جائے تعیناتی سے غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی.ڈپٹی کمشنر حب نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن میٹنگ میں بعض محکموں کے افسران کی غیرحاضری کانوٹس لیتے ہوئے فوری جواب طلبی کے احکامات جاری کئے اجلاس میں محکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ کے ایس ڈی او اقبال زہری روڈ سیکٹر کے ایس ڈی او سردارعلی شاہ محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی آو آصف عمرانی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایس ڈی اومنصورتمرانی محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نوربخش بزنجو ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت جلبانی ڈبلیوایچ
اوسرویلنس افسر ڈاکٹر داﺅداین اسٹاف افسر ڈاکٹر نزیر محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر عبدالحکیم ریڈسندھی کیٹل فارم کے انچارج ڈاکٹر کریم جان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر رحیم بلیدی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے فرزانہ فاریسٹ افسر خلیل الرحمان کھوسہ اسپورٹس افسرخدابخش میونسپل کارپوریشن کے چیف افسر نصیب اللہ ترین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انجینئر عبدالرحمان رند ڈسٹرکٹ خزانہ افیسر ثوبان بلوچ ایریگیشن افسرآصف عمرانی ٹیکینیکل ٹریننگ سینٹر حب کے پرنسپل محمد شاہد انجینئر میونسپل کمیٹی گڈانی عمران شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈمنرل ناصر شیخ ایکسائزاینڈٹیکسیشن افسر غلام ای پی اے افسر محسن رونجہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن شاہد رونجہ کوآرڈینیٹرایمرجنسی رسپانس سینٹروپی پی ایچ آءحاجی خان بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ دارافسرشریک ہوئے جبکہ اجلاس میں عدم شرکت وغیرحاضری پر محکمہ ایگریکلچر واٹرمنیجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایس جام غلام قادرہسپتال حب ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسرودیگر افسران کیخلاف جواب طلبی اورمجازاتھارٹی کو لیٹر لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1798/2025
خضدار 12 مارچ ۔ خضدار بلوچستان کے عوام اورپاکستانی سیکورٹی ادارے ملک میں امن و استحکام چاہتے ہیں دہشت گردوں کے حملوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقی نہیں چاہتے ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے ڈویژنل انٹیلیجنس کارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں ڈی ائی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ کمانڈنٹ قلات سکاوٹس عبدالحفیظ ایڈیشنل کمشنر اعجازاحمدجعفر ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری ایس ایس پی سوراب ایوب خان اچکزئی ایم ائی ائی ایس ائی اور دیگر ایجنسیوں کے نمائندے قلات ڈویژن کی ذمہ دار افسران بی اجلاس میں شریک تھے اجلاس سے کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے مسنگ پرسن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ائندہ جس شخص کو بھی سیکیورٹی ادارے اٹھائیں تو قانون کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر اسے عدالت میں پیش کریں تاکہ عوام کا اعتماد سیکیورٹی اداروں پر بحال ہو جائے انہوں نے تمام سیکورٹی اداروں کے نمائندوں پر زور دیا کہ جس شخص کو اٹھانا ہے پہلے اس کے خلاف مکمل چان بین کریں۔ اگر وہ ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں جس سے ہائے روز کی روڈ بلاکس میں واضح کمی ائے گی اور اس کے لیے قلات ڈویڑن کے تمام ذمہ دار افسران اور سیکیورٹی اداروں کے افیسران ایک پیج پر ہیں اور ہم ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کے تعمیر کے عمل کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ہم اس پر مکمل عمل درامد کرائیں گے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1799/2025
نصیرآباد12مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں طبی مراکز اور تدریسی سینٹرز میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم خان نے BHU کوٹ مینگل کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا، اور BHU کوٹ مینگل انچارج نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کو عوام کو دی جانے والی طبّی سہولیات اور او پی ڈی کے متعلق انہیں آگاہی فراہم کی ان کے ہمراہ بابو زاہد سامت اور بابو محمد رمضان ان کے ہمراہ تھے بعدزاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ مینگل کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اساتذہ کا حاضری رجسٹرڈ کو چیک کیا اور بچوں سے ملاقات کی اور تدریسی امور کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ کو بہتر معنوں میں تعلیمی عمل سے روشناز کرانے کے لیے اساتذہ پر زور دیا اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے سمیت کلاس رومز اسکول میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے بھی احکامات دیے جبکہ کلاس رومز اور سائنس رومز سمیت دیگر تدریسی امور کے حوالے سے سخت ہدایات دی کے اساتذہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ بچوں کا بہتر مستقبل سنوارا جا سکے تعلیم کے معیار کو مزید بلند رکھنا اساتذہ کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے اس لئے اپنی ذمہ داری خلوص دل سے ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر امہ نمبر1800/2025
دالبندین۔012مارچ 2025: ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت اے سی سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کی انخلاء کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ ضلع میں قائم کردہ افغان مہاجرین کے انخلائی کیمپوں کی سیکورٹی اور دیگر متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین بیرسٹر ارسلان، ڈی ایس پی عابد شیرزئی اور دیگر افسران موجود تھے۔

وفاقی حکومت نے 31 مارچ تک اے سی سی ہولڈر افغان مہاجرین کو واپس اپنے ملک جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

خبرنامہ نمبر1801/2025
کوئٹہ 12 مارچ 2025: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے آج فون پر بات چیت کی جس میں گزشتہ روز ڈھاڈر کے قریب جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیسوری نے اس المناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریلوے کے مسافروں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حملے کو “افسوسناک واقعہ” قرار دیا. دونوں ہم منصب نے جاں بحق مسافروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

خبرنامہ نمبر1802/2025
چمن12 مارچ 2025 ؛
اے سی چمن امتیازعلی بلوچ نےشہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں صفائی ستھرائی معیار اور میعاد کا جائزہ لیا اس دوران ناٸب تحصیلدار احمدخان ایم ٹی او محمدقاسم پشتون ناٸب رسالدار علاوالدین اور لیویز فورس کے جوان بھی تھے انہوں نے شہر کے مختلف بازاروں میں دہی گوشت اور تندوروں میں روٹی کے وزن اور معیار صفائی اور ستھرائی چیک کیا اس موقع پر تندوروں پر صفاٸی ستھراٸی نہ ہونے اور روٹی کی کم وزن پر متعدد تندور والوں کو گرفتار کرلیا گیا اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عاٸد کیے گئے
اس موقع پر اے سی چمن نے تمام دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز سیفٹی پریکاشنز سرکاری نرخ نامے اور صفاٸی ستھراٸی پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو گرفتار اور دکانوں کو سیل کیا جاۓ گا

خبرنامہ نمبر1803/2025*
کوٸٹہ 12 مارچ2025:
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو نے کہا ہے “یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا جو کہ 23 مارچ تک جاری رہے گا، کوئٹہ میں 30 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٸٹہ میں “یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اجلاس میں محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے کوچز اور آرگنائزرز نے شرکت کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو نے محکمہ کھیل کے ساتھ کھیلوں سے وابستہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و کوچز کو ہدایات دیں کہ ”یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کو کامیاب بنانے کیلٸے بھرپور تعاون کریں، اجلاس میں 23 مارچ یوم پاکستان شایاں نشان طریقے سے منانے، سیکیورٹی پلان، تقسیم انعامات، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گٸی اور گیمز کے شیڈول اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گٸی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ کی سربراہی میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر بازئی کے زیر نگرانی سپورٹس فیسٹیول کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 30 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے دیگر 36 اضلاع میں بھی سپورٹس فیسٹیول 16 مارچ سے 23 مارچ تک جاری رہے گا۔ کوئٹہ میں سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ اختتامی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی جس میں کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر1804/2025
کوئٹہ 12 مارچ2025:
پرائس کنٹرول کاروائیاں
103 دکانوں کا دورہ
3 دکانیں سیل
18 دکاندار گرفتار
15 دکانداروں کو جرمانے
28 دکانداروں کو وارننگ
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون۔
ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے کوئٹہ مین شہر دیبہ بروری روڈ نواں کلی آخری سٹاپ بلیلی لیاقت بازار ائیرپورٹ روڈ و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیے۔ضلعی انتظامیہ نے کاروائیوں کے دوران 104 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانیں سیل کردیے 18 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 2 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے 15 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے جبکہ 28 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں نے قصابوں میں قیمتوں تندوروں پر وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔ جنرل سٹوروں پر اشیاء خوردنوش دالیں چاول چینی گھی وغیر کے قیمتوں کا تعین کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف اور اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوے 23 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 3 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانداروں کو جیل منتقل کردہے.جبکہ 2 دکانیں سیل کردیے 7 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔
اسسٹنٹ کمشنر(صدر) حمزہ انجم اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سن ڈویژن صدر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوے ہوے 22 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 2 افراد کو گرفتار کرکے 5 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے ائیرپورٹ روڈ اور بلیلی میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے اس دوران 15 دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 4 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردیے جبکہ 5 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔

خبرنامہ نمبر1805/2025
پسنی12مارچ2025: اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ہمراہ پسنی مین بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خور و نوش کے نرخ نامے اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ، انہوں نے مچھلی مارکیٹ کا رخ کیا اور مچھلی کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایک مچھلی فروش مہنگے داموں مچھلی فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا بلکہ اسے حوالات میں بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر نے پسنی مین بازار میں موجود ایک چنے چھولے فروش کی ریڑھی پر صفائی کی ناقص صورتحال دیکھی، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ غیر معیاری اور گندگی میں لپٹی خوراک کی فروخت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ریڑھی بان کو بھی حوالات منتقل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کی فوری اور سخت کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے غیر معیاری خوراک کی فروخت اور مہنگائی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت کارروائی کو خوش آئند قرار دیا اور پسنی لیویز ٹیم کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر1806/2025
گوادر 12مارچ2025: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فوکل پرسن برائے داخلہ مہم 2025 ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت داخلہ مہم 2025 کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی تعلیمی افسران،اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) عبدالوہاب مجید، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) بیلقیس سلیمان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تحصیل جیونی عبدالرحیم، منیجر ای ایس پی یونیسف عادل نودیزی، کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم ساجد بلوچ، منیجر سی پی ڈی فائٹ صقر ناصر، صدر آر سی ڈی سی گوادر ناصر رحیم، اور ڈی ایم اے آر ٹی ایس ایم گوادر سعید لعل نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین نے داخلہ مہم کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم اور یونیسف کے باہمی تعاون سے اسکولوں میں آگاہی واکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں بازاروں اور گلیوں میں لوگوں کو تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گھر گھر سروے بھی کیا جا رہا ہے تاکہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لایا جا سکے۔
منیجر ای ایس پی یونیسف عادل نودیزی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یونیسف کے تحت ایک جامع آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانا ہے۔ انہوں نے اسکول ڈیولپمنٹ پلان (SDP) پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس منصوبے کے تحت:
مڈل اے ایل پی (Accelerated Learning Program) اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔تحصیل موبائل اسکولز متعارف کروائے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔چھ نئی لائبریریاں قائم کی جائیں گی جو ہائی، مڈل اور پرائمری سطح کے اسکولوں میں دستیاب ہوں گی۔
تحصیل اورماڑہ میں 10 اسکولوں کی تعمیر اسکول ڈیولپمنٹ پلان کے تحت کی جائے گی، جس کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر فوکل پرسن برائے داخلہ مہم ڈاکٹر عبدالشکور نے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر زیادہ سے زیادہ بچوں کے اسکولوں میں داخلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں تاکہ تعلیم عام ہو اور کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہے۔

خبرنامہ نمبر 2025/1807
نوجوان ہمارے ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کل کے معمار ہونے کے ناطے وہ آج کی ترقی میں بھی لازمی شراکت دار ہیں۔ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کس سے کم نہیں ہیں. ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مواقع اور سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے اور ان کیلئے مناسب روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے
کوئٹہ 12 مارچ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کل کے معمار ہونے کے ناطے وہ آج کی ترقی میں بھی لازمی شراکت دار ہیں۔ موجودہ حکومت نوجوانوں کو جدید ترین وسائل سے آراستہ کرنے، جدید مہارتیں سکھانے اور ان کیلئے مناسب روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نور درانی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے اور سہارا دینے کیلئے حکومت جدید انفراسٹرکچر، کوالٹی ایجوکیشن اور باعزت روزگار کی فراہمی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس ضمن میں نوجوانوں کو قومی اور صوبائی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی صلاحیتوں، توانائیوں اور تخلیقی سوچ کو بروئے کار لانے کی ذمہ داری بھی ادا کرنی چاہیے۔ نوجوانوں کی تعمیری سوچ و اپروچ سے وہ خود بنیاد بن جائیں گے جس پر ایک مضبوط، متحرک اور مستحکم ملک کی تعمیر ممکن ہو جاتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کس سے کم نہیں ہیں. ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مواقع اور سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1808
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا جعفر ایکسپریس حملہ کے بعد کلیرنس آپریشن کی کامیابی سے تکمیل پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ12 مارچ:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جرات، مہارت اور غیر معمولی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 33 دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔ دشمن نے معصوم جانوں کو ڈھال بنانے کی کوشش کی، مگر ہمارے دلیر سپاہیوں نے ایک بھی خودکش بمبار کو حملہ کرنے کا موقع نہ دیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور عوام، سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کی ان کی جرات اور عزم ہماری سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے دورانِ کارروائی جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ ہم دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں اور رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1809
ورلڈ پیس جرگہ سسٹم کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران سے ملاقات، امن جرگہ سسٹم سمیت گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال
گوادر 12 مارچ :ـورلڈ پیس جرگہ سسٹم کے چیئرمین خان بابا کی سربراہی میں وفد نے بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سیف اللہ کھیتران سے ملاقات کی ملاقات میں جرگہ سسٹم اور گوادر میں کاروباری و سیاحتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، خاص طور پر سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ عالمی معیار کے ریزورٹس، واٹر اسپورٹس اور تفریحی مراکز کی تعمیر سے نہ صرف سیاحوں کی آمد بڑھے گی بلکہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ملاقات میں خان بابا نے جرگہ سسٹم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے جرگہ ایک مؤثر ذریعہ ہے، جو حکومتی اداروں پر دباؤ کم کر سکتا ہے۔وفد میں چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان محمد عارف، خان بی بی اور این جی او الائنس کے صدر ڈاکٹر خان سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

Clipping

12-03-2025

News

11-03-2025

Clipping

11-03-2025