News

11th-August-2025

خبرنامہ نمبر5456/2025
کوئٹہ 10 اگست۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور معاشی سرگرمیوں کے باعث کوئٹہ پورے خطے کا اایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے اور اس کا تجارتی منظرنامہ بہت متحرک اور مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ میں بذات خود اسلام آباد سے لیکر انٹرنیشنل سطح پر، ہر ذمہ دار فورم پر میں اپنے ملک اور اپنے صوبے کے تاجروں اور صنعت کاروں کی بھرپور نمائندگی کرتا ہوں۔ میری آواز آپ کی آواز ہے. ہم ایسی پالیسیوں اور منصوبوں کی وکالت کرتے ہیں جو معاشی انقلاب برپا کرنے میں معاون ثابت ہوں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیعقوب انٹرنیشنل بزنس گروپ اور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی، صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن، صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ایوب مریانی، سابق صوبائی سیکرٹری جاوید سرور، مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ، اور ال یعقوب انٹرنیشنل بزنس گروپ اور ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ محمد یعقوب سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے. تقریب سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج صوبہ بلوچستان کے تمام تاجروں اور صنعتکاروں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ بہت جلد ہمارا یہ صوبہ اس پورے کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا. سینٹرل ایشیا سے لیکر مڈ ایسٹ تک کے سرمایہ کار اور تاجر یہاں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں. وہ دن دور نہیں جب ایک روشن مستقبل کی تعمیر آپ اپنے ہاتھوں سے کرینگے اور لیٹل لندن یعنی کوئٹہ کو پاکستان کی معیشت کا تاج بنائیں گے. میرے لیے معیشت اور تجارت سے متعلق ہر پروگرام میں شرکت افتخار کا باعث ہوتی ہے۔ تمام تاجر، صنعتکار اور چھوٹے کاروباری حضرات ہمارے صوبے بلوچستان کا فخر ہیں۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے تمام مہمانان گرامی اور منتظمین کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیا. قبل ازیں گورنر بلوچستان نے زندگی کے مختلف شعبوں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ سے نوازے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5457/2025
کوئٹہ 11 اگست ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے آج یہاں ان کے دفتر میں نصیر آباد ڈویڑن و دیگر علاقوں سے آنے ہوئے مختلف وفود نے ملاقات کی، اس موقع پر وفود میں شامل قبائلی عمائدین و دیگر سیاسی کارکنوں نے میر محمد صادق عمرانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سنجیدہ کوششوں اور جاندار نمائندگی کی وجہ سے ایگزیکٹو کمیٹی برائے نیشنل اکنامک کونسل (ECNEC) کے اہم اجلاس میں بلوچستان واٹر سیکورٹی ایمپروومنٹ پروجیکٹ (BWSPIP) کچھی پلان بیسن و دیگر منصوبوں کی منظوری دی گئی، وفود سے بات چیت میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان واٹر سیکورٹی ایمپروومنٹ پروجیکٹ کی اہمیت اور افادیت اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس اہم منصوبے سے کچھی کینال اور پت فیڈر سمیت ہزاروں ایکڑ زمین نہ صرف سیلاب سے محفوظ رہیں گے بلکہ بنجر زمینوں کو سیراب کرتے ہوئے قابل کاشت بنایا جاسکے گا اور غریب کسان سالانہ کروڑوں روپے کما سکیں گے اور اس کے علاو¿ہ اس منصوبے کی تکمیل سے کچھی کینال اور پٹ فیڈر کینال سیلابی ریلے کے نقصانات سے محفوظ رہیں گے اور اربوں روپوں کی سالانہ نقصانات سے بھی بجا جاسکے گا، انہوں نے کہا کہ ہر سال مری اور بگٹی کے پہاڑی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تیار فصلوں کو بھی نقصان سے بچایا جاسکے گا، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد ڈویڑن کے اکثر علاقوں میں زیر زمین پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی پانی کی ضروریات کینال کے پانی سے پورا کرتے ہیں لہذٰا اس منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا، میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے جہاں غریب زمیندار کروڑوں کما سکیں گے وہیں ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5458/2025
کوئٹہ 11اگست ۔صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کو شکایت کنندہ غلام مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ کے خلاف دائر کی گئی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ نے جونیئر ایلیمنٹری ٹیچر (جے ای ٹی) کے عہدہ کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر درخواست دی تھی لیکن ابتدائی طور پر شارٹ لسٹ ہونے کے باوجود اسے حتمی آرڈر لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بی ایڈ کی لازمی ڈگری نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اور امیدوار نجیب الرحمان کی امیدواری پر اعتراض کیا۔ تحقیقات کے بعد کمشنر قلات ڈویڑن نے مصطفیٰ کی ایف اے ڈگری کی تصدیق اور بعد ازاں اس کے نمبر درست کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کمشنر کی میٹنگ منٹس کی وصولی پر تقرری کا آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تیز رفتار کارروائی کی بدولت غلام مصطفیٰ کو بعد ازا تقرری کا آرڈر ملا جس پر شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب کے دفتر شکریہ کا خط بھی بھیجا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5459/2025
لورالائی11اگست۔ نئے تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیادفتر آمد پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لورالائی احمد سلطان نے پرتپاک استقبال کیا،جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ لورالائی رینج میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے،اس مقصد کے لیے مو¿ثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گےانہوں نے کہا کہ پولیس ایک منظم اور نظم و ضبط کی پابند فورس ہے پولیس کی محنت، بہادری اور قربانیاں خطے میں پائیدار امن و امان کی ضامن ہیں پولیس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں اور جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنیداحمدشیخ نے اس بات پربھی زور دیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور مضبوط روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،تاکہ قیامِ امن کی کوششیں دیرپا اور مو¿ثر ثابت ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5460/2025
لورالائی 11 اگست ۔ قیامِ امن اولین ترجیح، مو¿ثر اقدامات یقینی بنائیں گے۔نئے تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ دفتر آمد پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) لورالائی احمد سلطان نے پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ لورالائی رینج میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے مو¿ثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ایک منظم اور نظم و ضبط کی پابند فورس ہے جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہے اور جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔ڈی آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور مضبوط روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ قیامِ امن کی کوششیں دیرپا اور مو¿ثر ثابت ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5461/2025
پشین11اگست۔ یس پی پشین حلیم اچکزئی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر امن و امان کی فضاء کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے پشین پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں، مرکزی شاہراہوں، بازاروں اور اہم عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ شہر بھر میں پٹرولنگ اور نگرانی کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ایس پی پشین نے کہا کہ ضلع پشین ایک پرامن ضلع ہے اور یہاں کے عوام قانون کی پاسداری کرنے والے اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں اور یہی باہمی اعتماد شہر میں دیرپا امن کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور قانون شکنی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہے۔ جشن آزادی کے دوران کالے شیشے والی گاڑیاں، اسلحے کی غیر قانونی نمائش، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ٹریفک صورتحال پر بات کرتے ہوئے ایس پی پشین حلیم اچکزئی نے بتایا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اب شہر میں ٹریفک جام کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور ٹریفک پولیس شہریوں کو بلا تعطل آمد و رفت کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے، امن کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، اور پشین پولیس اس مقصد کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔” شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5462/2025
قلات 11اگست۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے کہاہےکہ نقل ایک ناسور ہے جو طلباءکی ذہنی صلاحیتوں کو بلکل ختم کردیتاہے طلبائ نقل کا تصور اپنے ذہن سے نکال دیں خوب محنت کریں اور اپنے مطالعے کا دائرہ وسیع کریں اپنے محنت سے امتحانات پاس کرکے بہترین تعلیم کے زریعے اپنے ملک وقوم کا نام روشن کریں ان خیالات کااظہار انہوں نےگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےامتحانی سینٹر دورہ کےموقع پر طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈہٹی کمشنرنے امتحانی مرکز میں تعینات اسٹاف کی حاضریاں چیک کی طلباء کے پیپرز چیک کیئے اور ان سے سوالات بھی پوچھے ڈپٹی کمشنر نے سینٹر میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔امتحانات کے دوران بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر نے کالج کے پرنسپل پروفیسرشکیل احمد بلوچ اور انکے اسٹاف کے خدمات کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5463/2025
گوادر11اگست ۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسیٰ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل افضل شہزادہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، محکمہ ماحولیات کے طارق علی، پرنسپل بوائز ڈگری کالج نصیر بلوچ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ساجد سخی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دوست محمد بلوچ، لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر صابر علی بلوچ اور محکمہ زراعت کے ریاض احمد بلوچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ 14 اگست تک تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی اور وہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کو بھرپور انداز میں مکمل کیا جائے اور تمام محکمے ان تقریبات میں لازمی طور پر فعال کردار ادا کریں تاکہ قومی دن شایانِ شان طریقے سے منایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5464/2025
کوئٹہ 11اگست۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت یومِ آزادی کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی،ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ ملک سمیع اللہ، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب اللہ،ڈائریکٹر سول ڈیفنس علی محمد زہری،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ مدثر علی ،ڈی ایس پی ٹریفک سیف اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن کلیم اللہ کے علاو¿ہ ایف سی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔اس کے علاو¿ہ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض احمد اور ڈپٹی کمشنر پشین نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی 14 اگست کو قومی اور ملی جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی منایا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پرچم کشائی، قومی ترانہ، اسپورٹس ایونٹس، ثقافتی پروگرام اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسی طرح اسکولوں میں بھی یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جشن آزادی کے تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ 14 اگست کے دن صبح سائرن بجا کر ایک منٹ کے لیے ٹریفک روک دی جائے گی جبکہ سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یوم آزادی کی تقریبات سے قبل پولیس اور سول ڈیفنس کا عملہ تقریبات کے مقامات پر سویپنگ اور سرچنگ کرے گا جبکہ پولیس اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی۔ یہ دن نہ صرف ہماری قومی خودمختاری کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو حب الوطنی، قربانی اور یکجہتی کا درس دینے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت کے لیے اتحاد، محنت اور دیانتداری لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ ڈویژن کے عوام ہر سال یہ دن قومی جوش و خروش سے مناتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قوم اپنے ماضی کی قربانیوں کو نہیں بھولی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کریں انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ ڈویژن میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات، قومی ترانوں کی گونج، طلبہ کے ملی نغمے اور آزادی کی یادگار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کے جائیں۔آخر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اس کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5465/2025
سبی 11 اگست۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات اور حضرت امام حسین? کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا اور دفاتر پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات کے تحت شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 14 اگست کی شام چہلم کے موقع پر امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کی تقریبات اور چہلم کے لیے جوائنٹ رسپانس ٹیم بھی بنائی گئی ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرے گی۔ ایکسین کیسکو سبی کو ہدایت جاری کی گئی کہ 13 اگست کی رات ، 14 اگست کی صبح اور شام کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ مزید برآں محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی کہ وہ 14 اگست کی بھرپور تیاری رکھیں، اس سلسلے میں ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو، کوئز مقابلے اور دیگر ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی کو مزید فروغ مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5466/2025
نصیرآباد 11اگست ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں جشن آزادی شایانِ شان طریقے سے منائی جائے گی تمام اضلاع میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔پولیس کا جاق و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی دے گا جشن آزادی کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اور شہر کو سبز ہلالی پرچموں سے مزین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، تمام لنک روڈز پر جھاڑیوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ جشن آزادی کی تقریبات میں عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہو سکیں۔ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام تقریبات کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے اور عوام کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھائیو، ہندو پنچائت کے رہنما تارہ چند سمیت دیگر ضلعی افسران موجود تھے، جہاں جشن آزادی کی تیاریوں اور مختلف تقریبات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5467/2025
نصیرآباد11اگست۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آزادی کی قدرغلامی کی رنجیری میں جکڑی ہوئی اقوام سے پوچھی جائے آج ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے طفیل آزاد فضاو¿ں میں سانسیں لے رہے ہیں جشن آزادی کے موقع پر تمام ضلعی آفسیران اپنے اپنے محکموں کے دفاترز اور سرکاری رہائش گاہوں پر 12اگست سے 14 اگست تک چراغاں کریں گے سبزہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے دفاترز کے کونے کونے سجائے جائیں ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھئیو سمیت دیگر ضلعی آفیسران شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی بڑی تقریب کمشنر نصیرآباد ڈویڑن آفس میں منعقدہوگی جہاں پر پرچم کشائی کی جائے گی جبکہ پولیس کا چاق وچوبنددستہ پرچم کو سلامی دے گا تقریب میں مختلف سکولوں کے بچے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوپیش کریں گے ہماری یہی کوشش ہونی چاہیے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ مزید جوش وخروش کے ساتھ جشن آزادی کا دن منایا جائے جشن آزادی کی خوشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں میں کھانا جبکہ سول ہسپتال کے مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر بھرکی صفائی ستھرائی کو مزید احسن انداز سے یقینی بنائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5468/2025
جعفرآباد11اگست ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے دوبارہ آغاز سے قبل کئے گئے اقدامات اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی اور بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، لہٰذا اس اہم شعبے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ اسکول کھلنے کے فوری بعد تدریسی عمل کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اسکولوں کے اچانک دورے (سرپرائز وزٹ) کیے جائیں تاکہ تدریسی سرگرمیوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا کیونکہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ تمام اسکولوں میں تعلیمی ماحول کو فعال، منظم اور بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں تاکہ نئی تعلیمی مدت کا آغاز بھرپور طریقے سے ممکن ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5468/2025
نصیرآباد11اگست ۔کم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کے حوالے سے بلوچستان کے دو اضلاع نصیر آباد اور جعفر آباد میں ادارہ استحکام شرکتی ترقی (ایس پی او) ، سیو دی چلڈرن، اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کے تعاون سے مقامی شادی ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیﺅ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ہندو پنچایتی رہنماء تارا چند خادم حسین اوربابو عبدالصمد کھوسہ سمیت کثیر تعداد میں خواتین بچیاں اور مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے تقریب ایس پی او کے منیجر جمیل اصغر بھٹی ایس پی او چائلڈ اسپیشلسٹ آفرین کنول۔ بی آئی ایس ڈی سے فدا حسین مگسی سحر آرٹس کے محمد اکرم عمرانی نیڈز بلوچستان کے عبدالکریم مینگل مہر فاﺅنڈیشن کے سیف الرحمان مہر کی نگرانی میں منعقد ہوئی تقریب کے موقع پر بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے مقررین نے کم عمری میں بچیوں کی شادی کے حوالے سے تفصیل سے خطاب کیا کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھئیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں چائلڈ ایکٹ کے تمام قوانین پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے کم عمری میں بچیوں کی شادی کروانے کے بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں اس سے نہ صرف کم عمر بچی متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے پیدا ہونے والے بچے بھی کمزوری کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ ماں کی زندگی بھی خطرناک لمحات سے دوچار رہتی ہے ہمیں اپنے معاشرے کی روایتی رسومات میں سدھار لانا ہونا کیونکہ ان رسومات کی دین اسلام میں بھی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کم عمری میں بچیوں کی شادی کروانا ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم عمری کی شادی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی روک تھام کے لیے تمام کمیونٹی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بچیوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5469/2025
کوئٹہ11اگست ۔۔ ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں 14 اگست 2025 ء کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح SSP ، PSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -|-||-|||-۱۷ اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آوٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف اور اجلاس میں موجود تمام آفیسران نے نئے آنے والے ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح کا خوش اخلاقی سے استقبال کیا۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں آزادی کی صورت میں پیارا ملک پاکستان ملا تھا۔ جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئیے۔ پاکستان کو بنانے میں ہمارے بزرگوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا تھا۔ اس تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے اپنے ملک کی سلامتی کیلئے ہمیں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ جیسا کہ آپ تمام کو معلوم ہے کہ 14 اگست آرہا ہے جس کو ہر پاکستانی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ بازاروں میں عوام کا ہجوم لگا رہتا ہے۔ اس نسبت آپ تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام جوانوں کو 14 اگست کی ڈیوٹی کی بابت بریف کریں اور ہدایت کریں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس دوران چوکس ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور عوام کے ساتھ بھائی چارے والا رویہ اختیار کریں۔ مزید تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ 14 اگست کے روز اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں 14 اگست کے حوالے سے پرچم کشائی اور تقاریب کا انعقاد کریں اور 14 اگست کو بڑے جوش و جذبے سے منایا جائے۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چائنہ کے تعاون سے کافی پروجیکٹس فعال ہیں جس پر نہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی تجربہ کار کام کر رہے ہیں۔ جو کہ معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ اگر آپ کے زونز میں جو فلاحی کام ہورہا ہے تو ان کی خود نگرانی کریں اور ان کی شفافیت کو یقینی بنائیں۔ اور آپ کے زونز کو فیول کی مد میں جو بجٹ ملتا ہے اس کو کم سے کم خرچ کریں اور ان کی نگرانی کریں کہ فیول کہاں اور کس مقصد میں خرچ ہو رہا ہے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی کہ تمام جوانوں کا چھٹی کے حوالے سے ایک سالانہ چارٹ مرتب کر کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں تا کہ جوانوں کو معلوم رہے کہ کس جوان کا کب حق بنتا ہے تا کہ چھٹیوں کی بابت شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف صاحب نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔ تا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام زونل کمانڈرز اپنے زیر کمان جوانوں کی رہائش تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اور ان کے مسائل کو حل کریں اگر کوئی ایسا مسئلہ جو آپ کے دائرہ اختیار میں نہ ہو تو ان کے تمام کا غذات مکمل کوائف کے ساتھ ہیڈ آفس کو بھجوائیں۔ تاکہ ان کو قانونی کاروائی کے بعد حل کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5470/2025
کوئٹہ 11اگست :۔ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر پیر کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے بھی موجود تھے تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کیک کاٹا اور شرکائ کے ہمراہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کی ملکی ترقی، صوبائی ہم آہنگی اور سماجی استحکام میں خدمات قابلِ تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے ہمیشہ وطن کے دفاع، ترقی اور معاشرتی اتحاد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور ان کی قربانیاں اور خدمات ملک کی تاریخ کا روشن باب ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پ±رعزم ہے صوبے میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ، مذہبی آزادی اور ثقافتی شناخت کے احترام کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نہ صرف اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شمولیت کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے تقریب میں شریک مختلف اقلیتی نمائندوں نے حکومت بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے کی ترقی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5471/2025
کوئٹہ، 11 اگست :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی کی رہائشگاہ گئے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے اس موقع صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5472/2025
کوئٹہ 11 اگست :۔حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو یہاں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں صوبائی وزیر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، لیڈر آف اپوزیشن میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور متعلقہ حکام شریک تھے اجلاس میں منصوبے کی غیر ضروری تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کا منصوبہ عوام کی صحت اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے براہ راست جڑا ہوا ہے، اس میں تاخیر ناقابل قبول ہے انہوں نے فوری طور پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فارغ کرنے اور منصوبے پر کام کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کو دینے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ محکموں کو ازسر نو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج سے اب تک دو بیچ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بچوں کا مستقبل داو¿ پر نہیں لگنے دیں گے اس منصوبے کو ہر صورت جلد از جلد مکمل کیا جائے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کی تکمیل سے نہ صرف طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا بلکہ علاقے میں طبی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی حکومت بلوچستان اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پ±رعزم ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5473/2025
کوئٹہ 11اگست س:۔مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں مثبت اور شاندار خدمات انجام دینے والے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ایسے افراد کی حوصلہ افزائی معاشرتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سب ملکر معاشرے کی بہتری و عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدام اٹھائیں اور سب مل کر یک جاں ہو کر معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا حصہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی الیعقوب انٹرنیشنل بزنس گروپ کے زیرِ اہتمام بلوچستان میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کے اعزاز میں ایکسِلینس ایوارڈز( الیعقوب ایکسلینس ایوارڈ)کی تقریب کے موقع پر کیا۔ تقریب میں سرکاری، نجی، سماجی اور فلاحی اداروں سے وابستہ نامور شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر گروپ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز اور انعامات پیش کیے گئے۔ شرکاء نے ایوارڈ یافتگان کے جذبے اور محنت کو سراہا اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں سوئینر تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5474/2025
تربت11گست :۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کا دورہ کیا۔ اسکول پہنچنے پر پرنسپل اکبر اسماعیل اور اسکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسکول میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ سب سے پہلے انہوں نے زیر تعمیر فٹ سال اسٹیڈیم کے کام کا جائزہ لیا، اس کے بعد پرائمری سیکشن میں جاری ترقیاتی کاموں اور اسکول احاطے میں ٹف ٹائل بچھانے کے منصوبے کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً اسکول کا دورہ کرتے رہیں گے تاکہ منصوبے بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت یا مسئلہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کیچ کو آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5475/2025
تربت 11 اگست :۔ 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کے علاوہ محکمہ تعلیم، صحت، بی اینڈ آر، آبپاشی، پی ڈی ایم اے، اسپورٹس، کلچر، انفارمیشن سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ ضلع کیچ میں یومِ آزادی کی تقریبات کو صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر پر قومی پرچم آویزاں کریں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کریں، تاکہ یومِ آزادی کی خوشیوں میں عوام بھرپور انداز سے شریک ہو سکیں۔ مزید برآں ڈی سی کیچ نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو یومِ آزادی کے پروگرامز کے لیے بہتر تیاری کروائیں، تاکہ اس سال کی تقریبات کو یادگار انداز میں منایا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔ مزید برآں، اسکول و کالجز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے ملی نغموں، ٹیبلو، تقریری مقابلوں اور کھیلوں کے پروگرامز پر مشتمل تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک تمام محکموں کے سربراہان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں گے اور قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5476/2025
ٍ کوئٹہ 11 اگست:۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بیرونی دشمنی سے نمٹنے کیلئے اندرونی اتحاد و اتفاق اشد ضروری ہے. جب ہم مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام کرتے ہیں، تو ہم بہت سے اجتماعی فوائد حاصل کرنے کے قابل بن جاتے ہیں، جن میں تیز رفتار معاشی ترقی، بہتر طرز حکمرانی، سماجی ہم آہنگی میں اضافہ اور وسائل کا بہتر استعمال شامل ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہم نفرت اور غلط فہمیوں کی دیواریں گرائیں اور محبت اور افہام و تفہیم کے پل بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہر وہ چیز جو انسانوں میں دوریاں پیدا کرتی ہے اس سے مکمل اجتناب ضروری ہے. معاشرے میں مزید دوریوں اور نفرتوں سے بچنے کیلئے لازمی ہے کہ ہم لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں آپس میں جوڑیں، دیواریں نہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے الگ تھلگ کر دیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے تناظر میں تنوع ہی ہمارا ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ گویا تنوع میں اتحاد محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ تنوع میں اتحاد بلوچستان میں اباد تمام اقوام اور مذاہب کی ایک بہت بڑی ضرورت ہے. یہ بات خوش آئند ہے کہ آج بھی ہمارے درمیان مشترکات زیادہ لیکن اختلافات کم ہیں. سردست ہمیں مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہیں کیونکہ قدرتی وسائل و معدنیات اور جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے ہمارے پاس وہ روشن امکانات ہیں جن کی بنیاد پر ہم بآسانی دوسرے صوبوں کے برابر آسکتے ہیں. واضح رہے کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں کے یہ بات یقین کے ساتھ کی جا سکتی ہے بلوچستان پورے خطے کا معاشی ہب بنے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5477/2025
قلات 11اگست :۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے کہاہےکہ نقل ایک ناسور ہے جو طلباءکی ذہنی صلاحیتوں کو بلکل ختم کردیتاہے طلباءنقل کا تصور اپنے ذہن سے نکال دیں خوب محنت کریں اور اپنے مطالعے کا دائرہ وسیع کریں اپنے محنت سے امتحانات پاس کرکے بہترین تعلیم کے زریعے اپنے ملک وقوم کا نام روشن کریں ان خیالات کااظہار انہوں نےگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کےامتحانی سینٹر دورہ کےموقع پر طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈہٹی کمشنرنے امتحانی مرکز میں تعینات اسٹاف کی حاضریاں چیک کی طلباءکے پیپرز چیک کیئے اور ان سے سوالات بھی پوچھے ڈپٹی کمشنر نے سینٹر میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔امتحانات کے دوران بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر نے کالج کے پرنسپل پروفیسرشکیل احمد بلوچ اور انکے اسٹاف کے خدمات کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5478/2025
خضدار11 اگست :۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت یومِ آزادی کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر میونسپل کارپوریشن کے چیف افیسر محمد صالح جاموٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عابد حسین بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رفیق احمد ساسولی پرنسپل ڈگری کالج خضدار پرنسپل گریز کالج خضداز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فیمیل کے علاو¿ہ ایف سی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 اگست کو قومی اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ باقی اضلاع کی طرح ضلع خضدار میں پرچم کشائی، قومی ترانہ، اسپورٹس ایونٹس، ثقافتی پروگرام اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسی طرح اسکولوں میں بھی یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جشن آزادی کے تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ 14 اگست کے دن صبح سائرن بجا کر ایک منٹ کے لیے ٹریفک روک دی جائے گی جبکہ سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یوم آزادی کی تقریبات سے قبل پولیس اور سول ڈیفنس کا عملہ تقریبات کے مقامات پر سویپنگ اور سرچنگ کرے گا جبکہ پولیس اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی۔ یہ دن نہ صرف ہماری قومی خودمختاری کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو حب الوطنی، قربانی اور یکجہتی کا درس دینے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت کے لیے اتحاد، محنت اور دیانتداری لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور بالخصوص ضلع خصدار کے عوام ہر سال یہ دن قومی جوش و خروش سے مناتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قوم اپنے ماضی کی قربانیوں کو نہیں بھولی۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے تمام ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خضدار میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات، قومی ترانوں کی گونج، طلبہ کے ملی نغمے اور آزادی کی یادگار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کے جائیں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اس کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5479/2025
گوادر11اگست :۔گوادر پریس کلب کے وفد نے چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ سے ملاقات کی، ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پانی و بجلی کی فراہمی اور صنعتی فروغ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیرمین نے بتایا کہ 11 ارب روپے کی لاگت سے سپلائی لائن، اسٹوریج ٹینک اور پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں، جبکہ سوڈ ڈیم سے روزانہ تین ملین گیلن اور ڈیسالینیشن پلانٹ سے یومیہ پانچ لاکھ پچاس ہزار گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں اور جلد وفاقی وزیر برائے توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سرکاری وفد گوادر کا دورہ کرے گا۔ چیرمین نور الحق بلوچ نے مزید بتایا کہ فنی تعلیم کے فروغ کے لیے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ فعال ہے اور تجارتی تربیتی پروگرام جلد شروع کیئے جا رہے ہیں۔ مقامی صنعتوں میں مچھلی و کھجور کی پروسیسنگ، معدنیات کی برآمد، فش فارمنگ اور فائبربوٹ انڈسٹری کے منصوبے زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ جی ڈی اے ہسپتال کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کے لیے چینی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے گوادر پورٹ کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور تکنیکی بریفنگ لی۔

خبرنامہ نمبر2025 /5480
کوئٹہ11 اگست:-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک قابلِ تحسین اور بروقت اقدام قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کا مؤقف امریکی انتظامیہ کے سامنے انتہائی مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کیا، جس کے نتیجے میں یہ اہم فیصلہ سامنے آیا انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ طویل عرصے سے نسلی و لسانی حقوق کے جھوٹے پردے میں معصوم شہریوں کا خون بہاتے رہے ہیں، اور ان کے ہاتھ بے شمار بے گناہ افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابلِ جواز نہیں اور نہ ہی کوئی مقصد بے گناہ شہریوں کے قتل کو درست قرار دے سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی اپنائے تاکہ دنیا کو اس خطرناک عفریت سے نجات دلائی جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستان میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔
°°°°