خبرنامہ نمبر1758/2025 کوئٹہ 11مارچ ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کوئٹہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کے موقع پر کیا اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام انجینئرآفیسران کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جاہزہ اجلاس میں تمام انجینئر آفیسران نے فرداً فرداً اپنے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جاہزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے رفتار میں مذید تیزی لائی جائے اور جہاں بھی کوئی مسلہ ہو اسے فوری طور حل کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی خلل واقع ناہو اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کرنے کی کوشش کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری سکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1759/2025 کوئٹہ 11مارچ ۔ بلوچستان میں اقلیتی خواتین کی ترقی اور ان کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے ا?ئی ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ڈبلیو ڈی ڈی) اور محکمہ اقلیتی امور کے مابین ایک باہمی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں یہ معاہدہ مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، سینیٹر دنیش کمار ایم پی اے روی کمار اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں طے پایا۔ ایم او یو پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری سائرہ عطاء اور محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے سیکرٹری سعید احمد عمرانی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد اقلیتی خواتین کے لیے معاشی و اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنا، انہیں ہنر مند بنانا اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے لیے معاونت فراہم کرنا ہےاس موقع پر مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں اقلیتی خواتین کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور اپنے خاندان کی کفالت میں موثر کردار ادا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اقلیتی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی اور ان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے. پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس معاہدے کے ذریعے ان کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس اقدام کو اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا. سینیٹر دنیش کمار نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق اور ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور یہ معاہدہ ان ہی کوششوں کا ایک حصہ ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتی خواتین کی ترقی سے نہ صرف ان کا معیارِ زندگی بلند ہوگا بلکہ یہ بلوچستان کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گی ایم پی اے روی کمار نے کہا کہ اس معاہدے سے اقلیتی خواتین کی خود مختاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام برادریوں کی خواتین کو برابری کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ اقلیتی امور کے اشتراک سے خواتین کی فلاح و بہبود کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اقلیتی برادری کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹرینرز کا انتخاب بھی اقلیتی برادری سے ہی کہا جائے گا جس کی بدولت اقلیتی خواتین کو مالی استحکام ملے گا اور وہ اپنے حقوق کے حوالے سے مزید آگاہ ہو سکیں گی انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بلوچستان میں اقلیتی خواتین کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے جو ان کے لیے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کرے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta – March 11 A significant step has been taken for the development of minority women and the creation of economic opportunities for them in Balochistan. A Memorandum of Understanding (MoU) was signed between the Women Development Department (WDD) and the Minority Affairs Department. The agreement was finalized in the presence of Advisor on Women Development, Dr. Rubaba Khan Buledi, Parliamentary Secretary for Minority Affairs, Sanjay Kumar, Senator Dinesh Kumar, MPA Ravi Kumar, and other key figures.The MoU was signed by Secretary of the Women Development Department, Saira Atta, and Secretary of the Minority Affairs Department, Saeed Ahmed Umrani. The primary objective of this agreement is to create economic opportunities for minority women, equip them with skills, and provide support for their inclusion in government jobs.On this occasion, Dr. Rubaba Khan Buledi stated that training programs would be launched across all districts of Balochistan to enhance the skills of minority women so they can become self-reliant and play an effective role in supporting their families. She further emphasized that the government is committed to providing opportunities for minority women to excel in all sectors and will take all possible steps for their advancement.Parliamentary Secretary for Minority Affairs, Sanjay Kumar, highlighted that practical measures are being taken to empower women from minority communities, and this agreement will create better opportunities for them. He described this initiative as a milestone in the welfare of minority communities.Senator Dinesh Kumar stated that the Balochistan government is taking serious measures for women’s rights and development, and this MoU is part of these ongoing efforts. He stressed that the development of minority women will not only improve their standard of living but will also contribute significantly to Balochistan’s overall progress.MPA Ravi Kumar mentioned that this agreement would enhance economic independence and job opportunities for minority women. He affirmed that providing equal opportunities to women from all communities in Balochistan is a top priority for the government.Dr. Rubaba Khan Buledi further added that the collaboration between the Women Development Department and the Minority Affairs Department will lead to the launch of new welfare projects for women. Moreover, trainers for skill development programs will be selected from within the minority community itself, ensuring financial stability for minority women and increasing their awareness of their rights.This agreement is a positive step towards the development of minority women in Balochistan, paving the way for a brighter future.﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر1760/2025لورالائی11مارچ۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ڈسٹرکٹ لورالائی ترقی خوشحالی کے لیے دن رات کام کروں گا کچھ عناصر جو ہے ہمارے ترقیاتی کاموں میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں اپنی ڈسٹرکٹ کی دفاع کے لیے ہر بوروں پر اواز بلند کروں گا لورالائی میں جتنے بھی قومیں ہیں وہ ہماری اپنی قوم ہیں ڈسٹرکٹ لورالائی کے تمام قوموں پر فخر کرتا ہوں اپنے ڈسٹرکٹ کی ترقیاتی کاموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار اسلام اباد سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا میں نے ایک بیان دیا تھا اس کی وضاحت میں نے کی ہے میں نے افغان مہاجرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اس میں نے صرف اور صرف ایک فرد کا نام لیا ہے جو کہ نہ تو لورالائی کا ہے اور نہ ہی اس کا لورالائی سے کوئی تعلق ہے اور یہ شخص جب سے منصب پر بیٹا ہے لورالائی کے عوام سے نہ جانے کس دشمنی کا بدلہ لے رہا ہے لورالاءکے ترقیاتی کاموں میں خلل ڈالنا اس شخص کا وطیرہ رہا ہے حاجی محمد خان تمانخیل نے کہابلوچستان کے اایک بڑے عہدے پر فائز لورالائی ترقی نہیں چاہتے جس پر سوشل میڈیا پر تعصبی ظہنیت رکھنے والے لوگ تنقید کر رہے ہیں جس صاف پتہ چل رہا ہے کہ تعصب کون پیلا رہا ہے لورالائی سے تعلق رکنھے والے ناصر قوم ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے کیوں کہ ان کا جینا مرنا لورالاءمیں ہے اور ایک دوسرے کے عزت کرتے رہیں گے اور ہاں لورالاءمیں رہنے والے تمام اقوام بشمول ناصر کا حاجی صاحب کا ساتھ دینا اس لیے بنتا ہے کہ حاجی صاحب کا سیدال کے ساتھ نہ تو کوئی ذاتی دشمنی ہے اور نہ ہی اس کے قوم کے ساتھ انہوں کا جنگ صرف اور صرف لورالائی کے مفادات پر ہے جس کا دفا لورالائی میں رہنے والے تمام اقوام کا فرض ہے ہم قومی تعصب سے بالا تر علاقائی مفادات پر یقین رکھتے ہیں ہم تعصبی نہیں تعصبی وہ لوگ ہیں جو ایک شخص یا فرد کو قومی رنگ دے رہیے ہیں حاجی محمد خان اتمان خیل نے کہا لورالائی میں جتنے بھی قومیں ہیں وہ ہماری اپنی قوم ہیں ہر فورم لورالائی کے حقوق کے لیے بات کرتا رہوں گا اپنے ڈسٹرکٹ لورالائی کے ترقی خوشحالی کے لیے دن رات کام کروں گا اسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لورالائی عوام کے لیے ہماری دروازے دن رات کھلا رہیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1761/2025سوراب11مارچ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضرورت کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مہراباد، اسد اللہ سمالانی تحصیلدار سوراب محمود احمدکرد بازار پنچایت کے ممبران، لائیو اسٹاک حکام، لیویز فورس اور پولیس کے ہمراہ سوراب بازار کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں، گراں فروشی، منافع خوری، زائد المیعاد اشیاء کی فروخت، سلاٹر ہاوس کی صورتحال، مرغی فروشوں اور قصاب خانوں کی صفائی، اور بازار میں تجاوزات جیسے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومتی نرخوں کی مکمل پاسداری کریں اور کسی بھی قسم کی مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر کسی دکاندار کو نرخ نامے کی خلاف ورزی، غیر معیاری اشیاءکی فروخت یا صفائی کے ناقص انتظامات میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔دورے کے دوران بازار پنچایت کے ممبران اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس میں بازار میں نرخوں کے استحکام، صفائی کے انتظامات کو مزید موثر بنانے، اور عوامی سہولت کے لیے مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک رہیں اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی، منصفانہ قیمتوں کا تعین، اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام کو بھی ہدایت دی گئی کہ اگر وہ کہیں گراں فروشی یا غیر معیاری اشیاءکی فروخت دیکھیں تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1762/2025خضدار 11 مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے نال بازار کا دورا کیا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور تجاوزات کے خلاف ایکشن ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر نال ندیم اکرم ، نائب تحصیلدار اللہ داد کے ہمراہ نال بازار کا دورہ کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نال نے سبزی فروشوں ،گوشت فروش،پرچون و دیگر دکانوں میں سرکاری نرخنامہ ،کوالٹی اور صفائی کا جائزہ لیا اور بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہو عارضی تجاوزات کو ختم کردیادورے کا مقصد رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نال نے سختی سے وارننگ دی کہ گرانفروشی کرنے ،عارضی تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگاخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1763/2025لورالائی11,مارچ ۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت فروغِ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نئی تعلیمی سال شروع ہوتے ہی تمام سکولوں میں مفت کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں تمام میں سکول داخلہ مہم بھی جاری ہیں کنٹریکٹ اور ایس بی کے اساتذہ بھرتی ہونے سے نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی آ ر سی کے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم اللہ شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر دکی ڈاکٹر نصیر الدین توخء، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آ فیسر معصوم خان لونی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر بارکھان محمد نوید ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر موسیٰ خیل محمد امین جعفر ، بشیر احمد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ای او لورالائی محمد مدثر نے بتایا کہ لورالائی ضلع میں کل سرکاری سکولوں کی تعداد 454ہیں کنٹریکٹ اساتذہ 28 ہیں جن کی تعیناتی کی وجہ سے 9 سکولوں کو فنکشنل کیا گیا ہیں ایس بی کے پوسٹ 105 ہیں۔ڈی ای او دکی نصیر الدین نے بتایا کہ ضلع دکی میں سکولوں کی کل تعداد 428 ہے کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی 65 ہے جس سے 27 سکولوں کو فنکشنل کررہے ہیں ایس بی کے اپروڈ پوسٹ 165 ہے جس سے ضلع میں کل 78 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جاسکتا ہے ڈی ای او بارکھان نوید نے بتایا کہ ٹوٹل سکول 658 ہیں کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ 136ہیں ایس بی کے اپروڈ لسٹ 130 ہیں جس سے کل 73 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جائے گا۔ ڈی ای او موسیٰ خیل عبدالحمید جعفر نے کہا کہ ہمارے کل سکول 355ہیں ایس بی کے لسٹ 66 ہے کنٹریکٹ کی تعداد 69 ہے جس سے 38 سکول فنکشنل کئے گئے ہیں ایس بی کے اساتذہ بھرتی ہونے پر تمام 73 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جائے گا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے مزید کہا کہ تعلیم و صحت دو اہم شعبے ہیں ان میں عوامی خدمت کے مواقع زیادہ ہیں کسی بھی ٹیچر کی غیر حاضری ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں تمام اضلاع کے ایجوکیشن آ فیسران کو نئے تعلیمی سال کے آ غاز پر پابندی سے سکولوں کے ویزٹ اور سخت نگرانی کی ہدایت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1764/2025کوئٹہ11 مارچ ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور شمالی بالائی پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت سرد موسم جبکہ نشیبی علاقوں اور جنوبی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ضلع کوئٹہ، زیارت، سوراب، ژوب، قلات، بولان، پشین، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور شیرانی کے علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت ژوب میں (10.0/24.0)، اور قلات میں (10) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1765/2025 کوئٹہ 11مارچ ۔محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر”M/S GRAHN EVAD کو کوئٹہ، خضدار، خاران، لورالائی اور گوادر میں خواتین بازارکی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے استعمال اور پیشگی ادائیگی کے باوجود کام کو نامکمل چھوڑنے کی وجہ سے چھتیس (36) ماہ کیلیے بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ فرم کو حکومت بلوچستان کے پروکیورمنٹ کے عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہےاسی طرح گورنمنٹ کنٹریکٹر”M/S انعام اینڈ سنز لیویز لائن ضلع لورالائی کی سکیم نا مکمل چھوڑنے اور ناقص کارکردگی و پیشگی ادائیگی کے باوجود کام ادھورا چھوڑنے کیوجہ سے 6 ماہ کی مدت کے لیے کسی بھی خریداری کے عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ کنٹریکٹر “M/S Abaan Brothers & CO کو نوشکی، پشین، لورالائی اور مستونگ میں نئی چیک پوسٹ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے استعمال اور پیشگی ادائیگی کے باوجود کام نامکمل چھوڑنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کی سرکاری خریداری کے کسی بھی عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1766/2025کوئٹہ، 11 مارچ2025وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خضدار کے اقلیتی رہنماؤں نے ملاقات کی ، ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سئنیر رہنماء آغا شکیل احمد درانی، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، سینیٹر دنیش کمار اور ایم پی اے روی کمار بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خضدار کی غریب اقلیتی کمیونٹی کے لیے 34 لاکھ روپے کا چیک اقلیتی نمائندوں کے حوالے کیا اقلیتی بہبود فنڈ کی یہ رقم متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں اقلیت سے تعلق رکھنے والے خضدار کے غریب اقلیتی خاندانوں کو دی جائے گی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں تمام اقوام اور مذاہب کے افراد کو مساوی حقوق اور سہولیات حاصل ہیں صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی سماجی اور تعلیمی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ صوبےکی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کے لیے بینظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت سالانہ 100 اسکالرشپس مختص کی گئی ہیں اقلیتی طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے اس موقع پر اقلیتی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقلیتوں کی بہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا
خبرنامہ نمبر2025/1767استامحمد 11مارچ2025:ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی نے آج مختلف عوامی فلاحی اداروں کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی، مسائل اور عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فراہمی آب کے نظام کا معائنہ کیا۔ عوام کو درپیش مسائل، خاص طور پر پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور تقسیم کار آب کے نظام میں بہتری کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خراب واٹر سپلائی لائنوں اور رکاوٹ زدہ نکاسی آب کے مقامات کی فوری مرمت کی جائے تاکہ عوام کو بلاتعطل پانی کی فراہمی جاری رہے مارکیٹ کمیٹی کے دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں، معیار اور بازار کی صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈگری کالج کے معائنے کے دوران، تعلیمی معیار، طلبہ کی حاضری، اساتذہ کی کارکردگی اور کالج کی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے تعلیمی مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کالج میں تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے انہوں نے سیڈ فارم کے معائنے کے دوران، فصلوں کی موجودہ حالت، بیجوں کے معیار، اور زراعت میں جدید طریقوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ کسانوں کو معیاری بیج اور جدید زرعی تکنیکوں کی آگاہی فراہم کی جائے تاکہ پیداوار میں بہتری آئے نیز ڈپٹی کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر کا دورہ کر کے مستحق افراد کو دی جانے والی امداد کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی اور عملے کو ہدایت دی کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے تمام اداروں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت دی کہ عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے جس پر جو ذمہ داریاں حکومت بلوچستان کی جانب سے عائد ہیں وہ انہیں بخوبی سرانجام دیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
خبرنامہ نمبر1768/2025گوادر۔ 11 مارچ 2025ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر سیف اللہ کھیتران نے آج جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ جس میں جی ڈی اے سینٹرل پارک، جی ڈی اے ہایئر سیکنڈری اسکول، اور زیرِ تعمیر قدیم ثقافتی ورثہ شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کو سینٹرل (ہربوئی) پارک کے دورہ پر ڈائریکٹر انوائرمنٹ، رسول بخش بلوچ نے انہیں پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل نے پارک انتظامیہ کو شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول میں تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ہایئر سیکنڈری اسکول کے دورہ پر پہنچے جہاں وائس پرنسپل، سجن لغاری نے ان کا استقبال کیا اور اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں، درس و تدریس کے ماحول اور ترقیاتی امور پر آگاہی دی۔ ڈائریکٹر جنرل نے اسکول کے مختلف شعبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے زور دی۔اور کہا جی ڈی اے اسکول ایک شاندار و عظیم الشان تعلیمی ادارہ ہے جس کی کوالٹی ایجوکیشن پر کسی قسم کی کوتاہی یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر جنرل نے بعد ازاں جی ڈی اے کے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری قدیم ثقافتی ورثہ، چار پادگو اور ٹیلی گراف آفس کا بھی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر، انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے جدید ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہر کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف گوادر کی تاریخ محفوظ ہوگی بلکہ آنے والی نسلوں اور سیاحوں کے لیے بھی یہ معلوماتی و تاریخی مقامات اہمیت کے حامل ہوں گے۔ دورے کے دوران چیف انجینئر جی ڈی اے، حاجی سید محمد بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا۔
خبرنامہ نمبر1769/2025
لورالائی ۔11,مارچ 2025.
کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت فروغِ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نئے تعلیمی سال کے شروع ہوتے ہی تمام سکولوں میں مفت کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں تمام میں سکول داخلہ مہم بھی جاری ہیں کنٹریکٹ اور ایس بی کے اساتذہ بھرتی ہونے سے نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی آ ر سی کے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کلیم اللہ شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر لورالائی محمد مدثر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر دکی ڈاکٹر نصیر الدین توخئ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آ فیسر معصوم خان لونی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر بارکھان محمد نوید ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر موسیٰ خیل محمد امین جعفر ، بشیر احمد و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی ای او لورالائی محمد مدثر نے بتایا کہ لورالائی ضلع میں کل سرکاری سکولوں کی تعداد 454ہیں کنٹریکٹ اساتذہ 28 ہیں جن کی تعیناتی کی وجہ سے 9 سکولوں کو فنکشنل کیا گیا ہیں ایس بی کے پوسٹ 105 ہیں ۔ڈی ای او دکی نصیر الدین نے بتایا کہ ضلع دکی میں سکولوں کی کل تعداد 428 ہے کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی 65 ہے جس سے 27 سکولوں کو فنکشنل کررہے ہیں ایس بی کے اپروڈ پوسٹ 165 ہے جس سے ضلع میں کل 78 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جاسکتا ہے ڈی ای او بارکھان نوید نے بتایا کہ ٹوٹل سکول 658 ہیں کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ 136ہیں ایس بی کے اپروڈ لسٹ 130 ہیں جس سے کل 73 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جائے گا۔ ڈی ای او موسیٰ خیل عبدالحمید جعفر نے کہا کہ ہمارے کل سکول 355ہیں ایس بی کے لسٹ 66 ہے کنٹریکٹ کی تعداد 69 ہے جس سے 38 سکول فنکشنل کئے گئے ہیں ایس بی کے اساتذہ بھرتی ہونے پر تمام 73 نان فنکشنل سکولوں کو فنکشنل کیا جائے گا ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے مزید کہا کہ تعلیم و صحت دو اہم شعبے ہیں ان میں عوامی خدمت کے مواقع زیادہ ہیں کسی بھی ٹیچر کی غیر حاضری ناقابل برداشت ہیں ۔ انہوں تمام اضلاع کے ایجوکیشن آ فیسران کو نئے تعلیمی سال کے آ غاز پر پابندی سے سکولوں کے ویزٹ اور سخت نگرانی کی ہدایت کی ۔
خبرنامہ نمبر1770/2025
حب11مارچ2025:
ڈپٹی کمشنرحب نثاراحمد لانگو نےانتظامی افسر کا چارج سنبھالتے ہی حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانٹیرنگ کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے پیر کےروز ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا منصب سنبھالنے اوردفتری امور کی سرانجام دہی کے بعد انتؑظامی افسر نے ضلع حب کے مختلف علاقوں اورجنگی گوٹھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا دورے کے موقع پر میونسپل کارہوریشن حب کے انجینئر مہر شاہ بھی انکے ہمراہ سائٹ پر موجود رہے ڈپٹی کمشنر حب نے صوبائ وزیر میر علی حسن زہری کے فنڈزسے دوکروڑروپے کی لاگت سے جاری ٹف ٹائل اسکیم کا معائنہ کیا علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کے دورے پر خوشی کا اظہارکیا انجینئر مہر شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو سائٹ دورے کے موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے پر 60فیصد فزیکل پروگریس ہوچکی ہے صوبائ وزیر میر علی حسن زہری کی تجویز پر ترقیاتی منصوبوں کے تحت ضلع حب میں نئے سیوریج لاِننوں کی تعمیر اوراسٹریٹ ٹف ٹائل کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طرزِ زندگی فراہم کی جا سکے اس سلسلے میں میئر میونسپل کارپوریشن حب اورچیف افسر میونسپل کارپوریشن ان منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ بھی کرتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثارلانگو کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں ہر پیشرفت اورمانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں اس سلسلے میں انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیگی ضلع حب کے عوامی حلقوں اورعلاقہ کونسلران کا کہنا ہیکہ نثار احمد لانگو کی قیادت میں حب میں انتظامی امور مزید بہتر ترقیاتی کام تیز ہوں گے اور شہریوں کو زیادہ سہولتیں میسر آئیں گی
خبرنامہ نمبر1771/2025
دالبندین 11مارچ2025:: ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت اینٹی نارکوٹکس کمیٹی (DNCC) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی این سی سی کے ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء نے دالبندین سمیت دیگر علاقوں میں منشیات اڈوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور منشیات فروشوں و نشئی افراد کی گرفتاری و علاج معالجہ کے لیے جہد و جہد کرنے کا مشترکہ اور مستقل حل نکالنے پر اتفاق ہوا۔
خبرنامہ نمبر1772/2025
چمن11مارچ 2025:
محکمہ تعلیم میں ایک اہم پیش رفت کے تحت آج سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالسلام اچکزئی کی زیر صدارت ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اے سی چمن امتیاز علی بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل و فیمیل) اڈاپٹرز ضلع بھر کے ہیڈ ماسٹرز (میل و فیمیل) اور دیگر متعلقہ افسران اور مہمانان خاص نے شرکت کی تقریب میں مقررین نے تعلیمی معیار کی بہتری اور
تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے جدید تدریسی طریقوں کو اپنانے پر زور دیا گیا۔ ضلع چمن میں اڈاپٹرز کو ساتھ اسکولوںسکول
خوشی محمد روڈ سکول،
حاجی حبیب خان سکول،
ملا شاہسوار سکول،
خیروجان باغچہ سکول،
عطاء جان سکول،
اور گرلز صباون سکول،
کو تین سال کیلئے اڈاپٹ کرنے کی ذمہداری سونپی گئی اور اڈاپٹرز سکولوں کی تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے کردار ادا اور بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کریں گے۔ اساتذہ کی تربیت اور ان کی کارکردگی کے مؤثر جائزے پر روشنی ڈالی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن نے نصاب کی بہتری اور تدریسی مواد کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری ایک بڑا مسئلہ ہے، جسے سخت نگرانی اور تادیبی کارروائی کے ذریعے کم کرنے کی طریقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بایو میٹرک سسٹم لگایا جائے گا انہوں نے اڈاپٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات (پینے کا صاف پانی، بیت الخلاء، بجلی، فرنیچر) کی فراہمی یقینی بنائیں۔اسکولوں میں موجود سہولیات کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ
غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا تعلیمی اداروں کو دی جانے والی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تقریب سے ڈی این او ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اڈاپٹرز
11 پنجاب، آئی آر سی
ای ایس پی،
حاجی عطاء اللہ،
سی ایم پی،
حاجی محمد قسیم،
حاجی شفیق کاکڑ، اور سکولوں کی پرنسپلز نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
خبر نامہ نمبر1773/2025
کوئٹہ11 مارچ:۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، قاتلوں کو چن چن کر عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، ان کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں حکومت اور سیکیورٹی ادارے دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم قومی یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ریاستی طاقت کا بھرپور استعمال ہوگا۔ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر1774/2025
پشین 11مارچ:۔پشین میں ری ہیبیلیٹیشن سینٹر میں بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے چیسٹ کیمپ کاانعقاد کیاگیا 2روزہ چیسٹ کیمپ میں 215مریضوں کی چیک اور 61مریضوں کے نمونے حاصل کئے گئے۔منگل کو بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجرڈاکٹرشیر افگن رئیسانی کی خصوصی ہدایت پر ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع ری ہیبی لیٹیشن سینٹر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ایس پی او کے تعاون سے2روزہ مفت چیسٹ کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔چیسٹ کیمپ کے پہلے روز90او پی ڈیز کی گئی جبکہ 53ایکسرے کئے گئے اس کے علاوہ 27مریضوں کے نمونے حاصل کئے گئے جبکہ چیسٹ کیمپ کے دوران دوسرے روز125او پی ڈیز کی گئی جبکہ 101ایکسریز کی گئی اسی طرح 34مریضوں کے سیمپلز حاصل کئے گئے۔،کیمپ کے دوران ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر ڈاکٹرنصیب اللہ،ایس پی او کے سید طارق شاہ،ایم آئی ٹی محسن اور سکرینر ظاہر زہری نے فرائض سرانجام دئیے۔چیسٹ کیمپ کا مقصد لوگوں کی چیک اپ کے ساتھ ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہے تاکہ لوگ ٹی بی ایچ آئی وی جیسی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
خبر نامہ نمبر1775/2025
گوادر11مارچ:۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں نیشنل پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ نے ڈینگی کے پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر اور روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میرجان بلوچ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ داد کریم بلوچ، پی پی ایچ آئی، محکمہ ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کمیٹی، این آر ایس پی سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شریک تھے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے لاروا کی افزائش بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے تمام محلوں اور گلیوں میں بھرپور اسپرے کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے متعلقہ محکموں کی مختلف ٹیموں کو اسپرے مہم اور مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ہدایت دی کہ ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں ڈینگی کے لاروا کی افزائش ہوسکتی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صاف پانی کی موجودگی میں ڈینگی مچھر کی افزائش زیادہ ہوتی ہے، جس کے پیش نظر پبلک ہیلتھ کے واٹر باکسز، بازاروں میں پنکچر کی دکانوں اور گھروں کے کھلے پانی کے ٹینکوں میں خصوصی اسپرے اور ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے محکمہ تعلیم، این آر ایس پی، لوکل گورنمنٹ، محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت کے اشتراک سے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے تحت گھروں، محلوں، میونسپل کمیٹی گوادر اور مختلف تحصیلوں میں آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں۔مزید برآں، شہریوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ غیر ضروری طور پر پانی ذخیرہ نہ کریں اور اگر پانی محفوظ کرنا ناگزیر ہو تو ٹینکوں اور برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ڈینگی کے مچھر افزائش نہ پاسکیں۔ اس کے علاوہ، گھروں میں مچھر دانی (ماسکیٹو نیٹ) کے استعمال کی بھی ترغیب دی گئی تاکہ شہری اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اجلاس کے اختتام پر ہدایت دی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ گوادر کے شہریوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر1776/2025
استا محمد11مارچ:۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی، محمد عثمان جمالی نے مانیٹرنگ آفیسر صدام ابڑو کے ہمراہ ضلع کے بنیادی مراکز صحت کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مراکز صحت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر، ضلع کے تمام مراکز صحت کو جدید میڈیکل آلات فراہم کیے گئے تاکہ بی ایچ یو (بنیادی مراکز صحت) کا عملہ مریضوں کا مؤثر معائنہ کر سکے اور انہیں معیاری علاج مہیا ہو۔ محمد عثمان جمالی نے محدود وسائل اور پی پی ایچ آئی کے دفتر کی عدم فعالیت کے باوجود عوامی خدمت کے عزم کو برقرار رکھا اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ متحرک رہے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر نے عملے کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کریں، تاکہ بچے، خواتین اور بزرگ مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے مراکز صحت میں صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا، تاکہ مریضوں کو ایک صاف اور محفوظ ماحول میں علاج فراہم کیا جا سکے محمد عثمان جمالی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی ایچ آئی کی ٹیم عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور ضلع میں صحت عامہ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
خبر نامہ نمبر1777/2025
گورنر بلوچستان کا خواتین سیمینار سے خطاب
سیاست، تجارت اور عدلیہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی مساوی نمائندگی اور شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے پورے معاشرے کو بااختیار بنانے کیلئے راہ ہموار ہو جائیگی۔ ہمارا وژن ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر عورت عزت، احترام اور مساوی حقوق کے ساتھ رہ سکے۔ بلوچستان میں، خواتین زراعت اور مالداری میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور وہ بچوں کی پرورش اور گھریلو انتظام میں تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں
کوئٹہ 11 مارچ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے انٹرنیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈز کے زیر اہتمام خواتین کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست، تجارت اور عدلیہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی مساوی نمائندگی اور شرکت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے پورے معاشرے کو بااختیار بنانے کیلئے راہ ہموار ہو جائیگی۔ ہمارا وژن ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر عورت عزت، احترام اور مساوی حقوق کے ساتھ رہ سکے۔ اس موقع پر ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر ربابہ بلیدی، صوبائی سیکرٹری سائرہ عطاء اور ڈاکٹر عبدالرحمٰن اچکزئی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایک روزہ خواتین سیمینار سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں، خواتین زراعت اور لائیو اسٹاک میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور وہ بچوں کی پرورش اور گھریلو انتظام میں تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم، اپنی صلاحیتوں اور محنت کے باوجود، ہمارے صوبے بلوچستان میں خواتین کو بنیادی سہولیات اور مواقع کی کمی کی وجہ سے نمایاں رکاوٹوں کا سامنا ہے. انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے حقوق اور مواقع کا تحفظ اور فروغ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں، یہ ضروری ہے کہ ہم ان کے حقوق اور بااختیار بنانے کو یقینی بنائیں۔ ”خواتین کو بااختیار بنانے اور اقتصادی شمولیت” کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد لائق تحسین ہے۔ پروگرام کا یہ عنوان ایک منصفانہ اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے اہم پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار بنانے کی اصطلاح رسمی حقوق دینے سے آگے ہے۔ یہ خواتین کو موروثی وقار اور قدر کے ساتھ مساوی افراد کے طور پر تسلیم کرنے کے بارے میں ہے۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے پاکستان پاورٹی ایویلیوایشن فنڈز کے سی ای او نادر گل بڑیچ اور دیگر متعلقہ اداروں کو خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اپنے ملک اور صوبے میں معاشی ترقی اور سماجی تبدیلی کو تیز کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے. آخر میں گورنر بلوچستان نے مقررین اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے.
خبر نامہ نمبر1778/2025
کوئٹہ 11مارچ:۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ضلع کچھی میں دہشت گردوں کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی معصوم مسافروں پر حملہ کرنا یہ دہشت گردوں کی ایک بزدلانہ عمل ہے دہشت گردوں کے گرد گہرا تنگ کرنے کے لیے ہماری حکومت تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے ریاست کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرینکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گے۔ صوبے میں پرامن فضا برقرار رکھنے کے لیے ہم روز اول سے اولیت دیتے ہیں کسی کو بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
خبر نامہ نمبر1779/2025
حب 11مارچ:۔صوبائی وزیر زراعت و کو آپریٹیو اور پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما و ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی نے نہ صرف معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں بلکہ پورے ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانا اور حملے کا نشانہ بنانا ایک غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے گھناؤنے جرائم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ریاست کو پوری قوت کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی معصوم جان ان کے ناپاک عزائم کی بھینٹ نہ چڑھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند ہیں اور ہمیشہ ترقی و خوشحالی کے حامی رہے ہیں۔ اس خطے کو بدنام کرنے اور بدامنی پھیلانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور دشمن عناصر کو ہر صورت ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرین کے اہل خانہ کو مکمل تعاون دیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے تاکہ بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے
خبرنامہ نمبر 2025/1780
خاران 11 مارچ :_کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیر صدارت رخشان ڈویژن میں جاری شجر کاری مہم کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، کنزرویٹر آف فاریسٹ رخشان نزیر احمد کرد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، پی پی ایچ آئی ڈی ایس ایم خاران نور احمد کبدانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خاران نوروز خان، ڈی ایف او خاران بختیار احمد، ڈی ایف او واشک، ڈی ایف او چاغی، ڈی ایف او نوشکی فزیکلی شریک ہوئے، جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز و دیگر محکمہ جات کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔اجلاس میں کنزرویٹر آف فاریسٹ رخشان ڈویژن نزیر احمد کرد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمشنر رخشان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کے تحت رخشان ڈویژن میں ایک لاکھ کے قریب درخت لگائے جا چکے ہیں اور مزید شجر کاری کا عمل جاری ہے۔ مزید یہ کہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف ڈیمز ایریاز میں پودوں کے بیج پھینکے جا رہے ہیں، جس سے آئندہ مثبت نتائج کی توقع ہےکمشنر رخشان نے شجر کاری مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈیپارٹمنٹس اور افسران کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ شجر کاری کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ فاریسٹ، زراعت، تعلیمی ادارے، طلباء، اور زمینداروں کے ساتھ مل کر خصوصی آگاہی سیشنز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے تاکہ شجر کاری کے فروغ میں مزید بہتری لائی جا سکے۔کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے تعلیمی اداروں کے سربراہان، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، پی پی ایچ آئی اور دیگر محکمہ جات کی شجر کاری مہم میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مہم مشترکہ کوششوں سے کامیابی کی طرف گامزن ہے۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر رخشان نے اعلان کیا کہ شجر کاری میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، بہترین فاریسٹ آفیسرز، کالج پرنسپلز، اسکول ہیڈ ماسٹرز اور دیگر محکموں کے افسران کوخصوصی سرٹیفیکیٹس اور سوینئرز سے نوازا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 2025/1781
خاران 11 مارچ :ـ کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (TTC) خاران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کنزرویٹر آف فاریسٹ رخشان ڈویژن نزیر احمد کرد اور ڈائریکٹر کیمپس TTC خاران سید اللہ داد شاہ بھی موجود تھے۔کمشنر رخشان نے گروتھ ٹنل فارم کا افتتاح کیا اور شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے۔ انہوں نے ٹی ٹی سی کے اسٹاف اور طلباء کی شجر کاری میں خصوصی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ ٹی ٹی سی جیسے ادارے میں شجر کاری کے نمایاں اور مثبت اثرات سامنے آئیں گےانہوں نے ماحول کے تحفظ اور سرسبز و شاداب بلوچستان کے لیے نوجوانوں کے کردار کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شجر کاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1882
خاران 11مارچ :ـکمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گورنمنٹ بوائز شہید محمد نور مسکان زئی ڈگری کالج خاران کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کنزرویٹر آف فارسیٹ رخشان نزیر احمد کرد ، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز رخشان پروفیسر نیک محمد بلوچ، ڈویژنل فارسیٹ آفیسر خاران بختیار احمد، اور پروفیسر عبد الشکور گہرام زئی پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خاران اور کالج طلباء کے ہمراہ کالج میں شجر کاری مہم کے تحت میں درخت لگائے اور 370 لگائے گئے درختوں کے دیکھ بھال کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر کمشنر رخشان نے کالج پرنسپل، اسٹاف اور کالج طلباء کی جانب سے شجر کاری مہم میں خصوصی دلچسپی لینے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا شجر کاری کی بڑی اہمیت ہے خاص کر تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے طلباء کو بھرپور شجر کاری مہم کا حصہ بننا چاہیے۔
خبرنامہ نمبر 2025/1783
گوادر 11 مارچ:ـڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر سیف اللہ کھیتران نے آج جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ جس میں جی ڈی اے سینٹرل پارک، جی ڈی اے ہایئر سیکنڈری اسکول، اور زیرِ تعمیر قدیم ثقافتی ورثہ شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کو سینٹرل (ہربوئی) پارک کے دورہ پر ڈائریکٹر انوائرمنٹ، رسول بخش بلوچ نے انہیں پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل نے پارک انتظامیہ کو شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول میں تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ہایئر سیکنڈری اسکول کے دورہ پر پہنچے جہاں وائس پرنسپل، سجن لغاری نے ان کا استقبال کیا اور اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں، درس و تدریس کے ماحول اور ترقیاتی امور پر آگاہی دی۔ ڈائریکٹر جنرل نے اسکول کے مختلف شعبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے زور دی۔اور کہا جی ڈی اے اسکول ایک شاندار و عظیم الشان تعلیمی ادارہ ہے جس کی کوالٹی ایجوکیشن پر کسی قسم کی کوتاہی یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر جنرل نے بعد ازاں جی ڈی اے کے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری قدیم ثقافتی ورثہ، چار پادگو اور ٹیلی گراف آفس کا بھی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر، انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے جدید ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہر کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف گوادر کی تاریخ محفوظ ہوگی بلکہ آنے والی نسلوں اور سیاحوں کے لیے بھی یہ معلوماتی و تاریخی مقامات اہمیت کے حامل ہوں گے۔
دورے کے دوران چیف انجینئر جی ڈی اے، حاجی سید محمد بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا۔
خبرنامہ نمبر 2025/1784
کوئٹہ 12 مارچ: ـصوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا نیو نیوز کے رپورٹر حماد علی سے اظہار تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر آمد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی نیو نیوز کے رپورٹر حماد علی کی رہائش گاہ آمدان کے مرحوم بھائی اور ٹکری شوکت کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاصوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ جوان بیٹے کا غم اللہ کسی بھی ماں باپ کو نا دے اس موقع پر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ مرحوم ایک نیک شخص تھے، اور اللہ نے انہیں ماہِ صیام کے پہلے عشرے میں اپنے پاس بلا لیا، جو ان کی بخشش کی علامت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا کرے آمین
خبرنامہ نمبر 2025/1785
کوئٹہ 11مارچ:۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے دہشت گردوں کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہےانہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے گرد گہرا تنگ کرنے کے لیے ہماری حکومت تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کریں گے جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے بھرپور جواب دیا جائے گا بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں قومی یکجہتی سے دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے ریاست کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پرامن فضا برقرار رکھنے کے لیے ہم روز اول سے اولیت دیتے رہے ہیں اور کسی کو بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔
خبرنامہ نمبر 2025/1786
کوئٹہ11 مارچ: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کی مکمل حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے. امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کامیابی سے تمام مغویوں کو بہت جلد بازیاب کرائیں گے۔