خبرنامہ نمبر1689/2025
کوئٹہ 7 مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں بلوچستان حکومت خواتین کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، اور معاشی خودمختاری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام، کاروباری معاونت، قانونی تحفظ، اور سماجی بہبود کے منصوبے شامل ہیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خواتین کو مواقع فراہم کیے بغیر کوئی بھی معاشرہ حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے تمام سرکاری و نجی اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ خواتین کے حقوق اور ان کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں، تاکہ بلوچستان کی بیٹیاں بھی ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کر سکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, March 7 –On the occasion of International Women’s Day, Advisor to the Chief Minister of Balochistan for the Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi, emphasized that women play a key role in the development of any society. She stated that the Government of Balochistan is taking practical steps for the welfare, education, health, and economic empowerment of women.She further added that the Women Development Department is working on various projects aimed at empowering women in Balochistan. These initiatives include skill development programs, business support, legal protection, and social welfare projects.Dr. Rubaba Khan Buledi reiterated the government’s commitment to ensuring gender equality and protecting women’s rights. She emphasized that no society can achieve true progress without providing equal opportunities for women.She also appealed to all government and private institutions, civil society, and the media to play a positive role in advocating for women’s rights and development. She expressed hope that the daughters of Balochistan would excel in all fields and bring pride to the nation.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1690/2025
اسلام آباد 7 مارچ ۔ اسلام آباد، رکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں ایران کے پہلے سیکرٹری برائے تجارت و کامرس محسن شہبازی اور سیکرٹری برائے سیاسی امور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم این اے پھلین بلوچ نے مکران ڈویژن، گوادر، تربت، پنجگور اور ماشکیل میں جاری بجلی کے شدید بحران پر تفصیل سے گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ بحران نہ صرف عوامی زندگی بلکہ مقامی معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے۔ رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے ایرانی حکام کو آگاہ کیا کہ اس بحران کا فوری حل ناگزیر ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آئیں۔ ایرانی حکام نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ایران پاکستان کو اپنے معاہدے کے مطابق 200 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔اس پر رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر ایران سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ مکران ڈویژن کے عوام کو اس بحران سے نجات مل سکے۔ رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی اس ملاقات میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی اور ایرانی حکام کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جس سے مکران ڈویژن کے عوام کی مشکلات میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1691/2025
کوئٹہ 7 مارچ۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران کا نیو نیوز کے رپورٹر حماد علی سے ان کے مرحوم بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔ڈی جی پی آر محمد نور کھیتران کا حماد علی کی رہائش گاہ آمد۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ماہ صیام میں ان کی وفات ہوئی جو خوش نصیبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک شخص اور بہترین اخلاق کے مالک تھے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1692/2025
کوئٹہ7 مارچ۔ ایڈیشنل IGP / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت صوبے میں موجود چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری ، SSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -IV-III-II-I کے علاوہ A.D اسد اللہ BC ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آوٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل IGP / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چینی شہریوں کیلیے موثر سیکورٹی انتظامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چائنیز شہریوں اور دیگر غیر ملکی باشندوں کو سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چینی شہریوں کی سیکورٹی پر معمور BC کے انچارج کو احکامات جاری کیئے جائے کہ وہ چینی شہریوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکورٹی کو مزید بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام ذمہ داران کو اپنے ہیڈ کوارٹرز کی سیکورٹی ، مال گورنمنٹ اور دیگر سرکاری املاک کو محفوظ بنانے کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں۔ آغا محمد یوسف نے کہا کہ اپنے زیر کمان اہلکاروں کو ڈسپلن کی پابندی کرنے اور غفلت ، لا پرواہی سے گریز کرنے کی تاکید کی جائے۔ بلوچستان کانسٹیبلری میں SOPs جاری کئے جاچکے ہیں۔ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے زونل کمانڈرز کو ہدایات دی کہ اپنے زیر کمان ریزرو نفری کو فارغ اوقات میں اینٹی رائٹ اور اسپیشل آپریشنل تربیت دینے کا شیڈول بنائیں۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنائیں اگر کسی زون سے غیر حاضری کی شکایت آئی تو محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ زونل کمانڈرز ذاتی طور پر مختلف اوقات میں جا کر ناکہ جات، گاردات کو چیک کریں اور انہیں بریف کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1693/2025
کوئٹہ 7 مارچ۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں جوائنٹ روڈ،کچلاک بازار اور نواں کلی میں انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائیاں۔ وزیر اعلیٰ پورٹل میں جمع شدہ شکایات کی بنا پر اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) نعمت اللہ خان ترین نے ایس پی ٹریفک اور پولیس کے ہمراہ کچلاک بازار میں انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اس دوران سڑک پر سے تمام ریڑھیوں کو ہٹھایا گیا تھڑوں اور دکانوں کے سامنےرکھے سازوسامان اٹھوا کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کروایا اس دوران 4 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھی بھجوایا گیا اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی مین روڈجوکہ ہمیشہ ٹریفک کے لیے بند رہتا تھا وہاں پر تمام ریڑھیوں اور تھڑوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے تمام تر سامان سڑک سے ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا اس دوران 5 دکانداروں کو بھی گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1694/2025
کوئٹہ 7 مارچ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن/ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد اور اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر) حمزہ انجم نے رمضان سستا بازار بمقام جوائنٹ روڈ کا دورہ کیا اس دوران سستا بازار میں تمام تر اشیاء خوردنوش سبزیوں گوشت آٹے چینی بیکری سامان اور دیگر اشیاءکے معیار مقدار اور قیمتوں کا معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ جوائنٹ روڈ پر رمضان سستا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جو انتہائی کامیابی سے چل رہا ہے کوئٹہ کے مختلف دور دراز علاقوں سے لوگ رمضان سستا بازار میں خریداری کرنے کیلئے آرہے ہیں کیونکہ رمضان سستا بازار میں اشیاءخوردونوش سمیت تمام تر ضروری سامان بازار سے بارعایت نرخوں پر دستیاب ہے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رمضان سستا بازار میں آج مٹن 60 کلو گرام فروخت ہوا بیف 80 کلو قیمہ 40 کلو گرام جبکہ چکن 150 کلو گرام فروخت ہوئی۔اسی طرح دودھ 95 لیٹر دہی 50 کلو گرام چینی 1450 کلو گرام فروخت ہوئی۔ رمضان سستا بازار میں امتیاز سپر اسٹور،ایم ڈی ایس اسٹور اور نصیب بابا اسٹور کی جانب سے رمضان پیکج بنایا گیا جس میں رمضان کے حوالے سے تمام ضروری اشیاء خوردونوش اچھے معیار میں پیکج کی صورت میں مبلغ 3400 روپے میں دستیاب ہے جسکے آج کے دن میں 27 پیکج فروخت ہوے۔ تیل 10 لیٹر گھی 25 کلو گرام مختلف اقسام کے شربت 35 بوتلیں فروخت ہوئیں۔ رمضان سستا بازار میں بیکری سامان بھی دستیاب ہے جس میں بریڈ 36 پیکٹ کیک 16 عدد فنگر 25 پیکٹ رسک 35 پیکٹ شیرمال 50 پیکٹ فروخت ہوئیں۔ رمضان سستا بازار میں آٹا 20 کلو گرام کے 126 تھیلے فروخت ہوئے۔ چنے 40 کلو گرام ،بیسن 30 کلو گرام، چاول 40 کلو گرام،دال چنا 40 کلو گرام جبکہ دال ماش 30 کلو گرام فروخت ہوئیں اسکےعلاوہ رمضان سستا بازار میں تمام تر سبزیاں موجود ہیں جنکی آج کے دن کی خریداری تفصیلات یوں ہیں ٹماٹر 100 کلو گرام گوبھی 45 کلو گرام لیموں 18 کلو گرام مٹر 50 کلو گرام،کدو 25 کلو گرام بھنڈی 50 کلو گرام پیاز 110 کلو گرام، گاجر 50 کلو گرام، آلو 120 کلو گرام ،شملہ مرچ 20 کلو گرام،کھیرا 100 کلو گرام اور بینگن 30 کلو گرام فروخت ہوئیں۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان سستا بازار کی نگرانی کررہی ہے۔ اس دوران لوگوں سے بھی بات چیت کی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے اور انتہائی مہنگائی کے دور میں سستا بازار کا انعقاد کرنا خوش آئند اور قابل تحسین اقدام ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1695/2025
کوئٹہ 7مارچ۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جس میں ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کیپٹن(ر) عبداللہ بن عارف،اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر)حمزہ انجم،اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شعمون،اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک)نعمت اللہ ترین،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار پرمشتمل ٹیموں نے کچلاک،چشمہ اچوزئی،سمنگلی،سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ،اسپنی روڈ،نواں کلی،کاسی روڈ،سرکی روڈ گوالمنڈی چوک،پشتون آباد، خروٹ آباد طوغی روڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں دودھ فروشوں، قصائیوں اور تندوروں کے خلاف کاروائیاں کئیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائیوں کے دوران 134 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 8 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 44 دکانداروں کو گرفتار کرتے ہوئے 7 دکانداروں کو جیل بھجوایا گیا 30 دکانداروں کو جرمانے عائد کئے گئےاور 50 دکانداروں کو وارنگ جاری کی گئیں اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے قصاب خانوں میں گوشت کی قیمتوں،تندوروں پر روٹی کے وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا اور جنرل اسٹوروں پر اشیائ خوردونوش خصوصاً دالوں، چاول ،چینی اور گھی وغیر کی قیمتوں کا بھی جائزہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1696/2025
بارکھان: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے بارکھان کی ترقی اور بجلی کی فراہمی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ضلع بارکھان کے علاقے تومنی میں گریڈ بجلی اسٹیشن کے قیام کے لیے اپنی ذاتی زمین فراہم کرنے کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے لیٹر لکھا جاے گا اور اس اقدام کا مقصد علاقے میں بجلی کے مسائل کا حل اور مستقبل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گریڈ اسٹیشن بجلی کے نظام کو مستحکم کرے گا اور مستقبل میں توانائی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔ مزید برآں، اس منصوبے سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا، جو کہ مجموعی طور پر علاقے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اقدامات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ علاقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1697/2025
حب7 مارچ ۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوباءوزیر زراعت و کوآپریٹیو میر علی حسن زہری کی کوششوں سے ڈی سی کمپلیکس حب کا تعمیراتی کام تیِزی سے جاری ہے ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے ایکسین بلڈنگ محکمہ مواصلات وتعمیرات عبدالوہاب زہری کے ہمراہ 900 ملین کی لاگت سے زیر تعمیرڈی سی کمپلیکس ضلع حب کے پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ڈی او اقبال زہری سب انجینئر رحمت اللہ بلیدی کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر افسران بھی موجود تھے دورے کے موقع پر ایکسین بلڈنگ ضلع حب عبد الوہاب زہری نے منصوبے کے خدو خال کام کی نوعیت کے حوالے سے کمشنر ضلع حب کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر کمشنر ضلع حب منصور قاضی نے کہا کہ منصوبے کی نوعیت اور خدو خال کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کام کی نوعیت تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ اگر اسی رفتار سے منصوبے پر کام جاری رہا تو یہ منصوبہ جلد ہی بلکہ اپنے مقررہ وقت سے بھی پہلے مکمل ہونے کا امکان ہے اس موقع پر ایکسین ضلع حب عبد الوہاب زہری نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ ضلع حب کے عوام کے لیے صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری کی طرف سے تحفہ ہے میرعلی حسن زہری کی کوششوں کی بدولت ڈی سی کمپلیکس منصوبے پر ترجیجی بنیادوں پر کام جارہی ہےصوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے ہراجیکٹ کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع حب میں مفاد عامہ کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بناءجائے ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ مواصلات وتعمیرات ضلع حب انجینئر عبدالویاب زہری نے ڈپٹی کمشنر حب کو پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ترقیاتی منصوبے کا بنیادی مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے حکومت بلوچستان کے وڑن کو آگے بڑھا نا ہے ضلع حب کیلئے ماسٹرپلان منظور ہو چکا ہے عنقریب ماسٹر پلان کے تحت ضلع حب کی ماڈرنائزیشن پراجیکٹس پر کام شروع ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1698/2025
کوئٹہ 7 مارچ۔صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینہ مجید بلوچ نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک متحرک اور مضبوط قوم کی تشکیل کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ خواتین کو تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ محترمہ مینہ مجید نے کہا کہ ہر سال 8 مارچ کو عالمی سطح پر خواتین کا دن منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد صنفی مساوات کو فروغ دینا اور ان مسائل کی نشاندہی کرنا ہے جو خواتین کو ترقی کی راہ میں درپیش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ بلوچستان خواتین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ خودمختار اور معاشی طور پر مستحکم بن سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی خواتین خصوصاً نوجوان بچیاں انتہائی قابل اور ٹیلنٹڈ ہیں مناسب مواقعوں کی فراہمی سے وہ ملک اور صوبہ کا نام پر فلیڈ میں روشن کر سکتی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ملکی سطح پر پاکستان کی واحد جماعت ہے جو صنفی مساوات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے بغیر ترقی کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہمیں مل کر ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں ہر عورت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کامیابی کی منازل طے کر سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1699/2025
گوادر، 7 مارچ ۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) سیف اللہ کھتران نے جمعہ کے روز جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا، جن میں گوادر کے قدیم کاروباری مراکز گلگ مارکیٹ اور ملا فاضل چوکمیں جاری سیوریج، ڈرینج، سڑکوں کی تعمیر، اور ٹف ٹائلنگ کے منصوبے شامل ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات گوادر شہر کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے ایئرپورٹ روڈ کی توسیع، مکی مسجد سے ملا فاضل چوک تک سڑک کی تعمیر، اور شاہین چوک تا تھانہ وارڈ روڈ و ڈرینج کے ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی ماجد جوہر، جی ڈی اے کے سپرٹینڈنگ انجینئر روڑ نادر بلوچ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اولڈ ٹاون بحالی منصوبہ میر دودا خان مری اور دیگر بھی موجود تھے۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے جی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگ اور ملا فاضل چوک میں جاری ترقیاتی کاموں کی بدولت علاقے کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، کاروباری سرگرمیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، اور شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈی جی جی ڈی اے سیف اللہ کھتران نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت، اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قبل ازیں، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ جی ڈی اے کے دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سیف اللہ کھتران سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈی جی جی ڈی اے کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں گوادر کی ترقیاتی منصوبوں کے رفتار مزید تیز اور موثر انداز میں آگے بڑھے گی۔ موقع پر انہیں گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1700/2025
کوئٹہ 7 مارچ ۔ سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری اطلاعات نے اخبار فروشوں (ہاکرز) میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں، جو قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ مستحق ہاکرز کو فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا کہنا تھا کہ “حکومت بلوچستان وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اخباری صنعت کی ترقی اور ہاکرز کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ موٹر سائیکلوں کی فراہمی اخبار فروشوں کی کارکردگی میں بہتری لائے گی اور ان کی مشکلات میں کمی آئے گی۔” ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ فیصلہ اخبار فروش برادری کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے کام میں آسانی پیدا ہوگی۔” ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت دی جانے والی ان موٹر سائیکلوں پر اخبار فروشوں نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں مزید فلاحی اقدامات، خصوصاً رہائشی اسکیم اور روزگار کے دیگر مواقع بھی فراہم کیے جائیں، سیکرٹری اطلاعات نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ہاکرز ویلفیئر فنڈ کو مزید وسعت دی جائے گی اور اس کے ذریعے مزید فلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس فنڈ میں اضافے کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کرنے کا بھی عندیہ دیا، حکومت بلوچستان کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو صحافی برادری اور اخبار فروشوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1701/2025
استا محمد7ما رچ ۔ ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی، نے آج گرلز انٹر کالج کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے انہیں تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، لائبریری اور دیگر تعلیمی سہولیات کا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے بھی گفتگو کی اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔یہ دورہ تعلیم کے فروغ اور گرلز کالج میں تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا حصہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کالج انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے تدریسی عمل، تعلیمی سہولیات اور طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے کے بعد اساتذہ اور کالج انتظامیہ کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1702/2025
گوادر7مارچ ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں کے قیام اور قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن تاجران، دکانداروں، بیوپاریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان سستے بازاروں کے قیام اور ان میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر رمضان سستے بازار قائم کیے ہیں، جہاں کسی بھی تاجر یا ڈسٹریبیوٹر کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، ناجائز منافع خوری یا مصنوعی مہنگائی کی کوشش پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے دوران انجمن تاجران اور مارکیٹ کے نمائندوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے منگوائی جانے والی روزمرہ کی ضروری اشیاءمہنگے داموں دستیاب ہیں، جس کے باعث انہیں نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی اپنے جاری کردہ نرخ نامے کا ازسرِنو جائزہ لے تاکہ تاجروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سبسڈی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تاجروں کے جائز مطالبات پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی اسمگلنگ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور سب سے پہلے مقامی ضروریات کو پورا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی اور انجمن تاجران کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی ازسرِنو نرخوں کا جائزہ لے گی اور قیمتوں کو دوبارا تعین کیا جائے گا، تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب اور سستے نرخوں پر دستیاب ہوسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1703/2025
زیارت 7مارچ ۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تمام والدین اپنے بچوں کو جلد ہی اسکول میں داخل کراکے حکومت کے داخلہ مہم کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائ اللہ درانی نے ڈی سی آفس زیارت میں ضلع زیارت کے اسکولوں میں اندراج داخلہ مہم کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالفیاض، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ،کلسٹر ہیڈز اور ہیڈماسٹرز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے کہا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ہر سال مارچ کے پہلے ہفتے میں داخلہ مہم کمپئین شروع ہوتا ہے ہم نے ضلع زیارت میں باقاعدہ ریلی نکال کرداخلہ مہم شروع کیا ہے مارچ کے پہلے ہفتے میں ہم نے ضلع زیارت کے تمام اسکولوں کو مفت درسی کتب پہنچا دی ہیں، داخلہ مہم
میں گورنمنٹ آف بلوچستان کی طرف سے ہمیں بیالیس سو نئے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے مزہبی سکالرز، قبائلی عمائدین، والدین اور تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا اور اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین نے کہا کہ داخلہ مہم کو کامیاب کرنا ہماری اولین ترجیح ہےعلم کی روشنی ہر بچے تک پہنچائیں گے اور خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1704/2025
کوئٹہ: 7 مارچ 2025، سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری اطلاعات نے اخبار فروشوں (ہاکرز) میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں، جو قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ مستحق ہاکرز کو فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا کہنا تھا کہ “حکومت بلوچستان وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اخباری صنعت کی ترقی اور ہاکرز کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ موٹر سائیکلوں کی فراہمی اخبار فروشوں کی کارکردگی میں بہتری لائے گی اور ان کی مشکلات میں کمی آئے گی۔” ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ فیصلہ اخبار فروش برادری کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے کام میں آسانی پیدا ہوگی۔” ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت دی جانے والی ان موٹر سائیکلوں پر اخبار فروشوں نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں مزید فلاحی اقدامات، خصوصاً رہائشی اسکیم اور روزگار کے دیگر مواقع بھی فراہم کیے جائیں، سیکرٹری اطلاعات نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ہاکرز ویلفیئر فنڈ کو مزید وسعت دی جائے گی اور اس کے ذریعے مزید فلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس فنڈ میں اضافے کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کرنے کا بھی عندیہ دیا، حکومت بلوچستان کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو صحافی برادری اور اخبار فروشوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر1705/2025
استامحمد07مارچ2025:
ڈپٹی کمشنر استا محمد، ارشد حسین جمالی نے آج 50 بیڈ لیبر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی اور ایم ایس ڈاکٹر احمد علی گوپانگ نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی امداد، دستیاب سہولیات، عملے کی کارکردگی، اور درپیش مسائل سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، وارڈز، لیبارٹری، اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادویات کی کمی، جدید طبی آلات کی ضرورت اور عملے کی تعداد میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے اور ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا علاقہ بھی ہمارا ھے اور عوام بھی ہماری ھےان کی خدمت کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے شعبہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کوتاہی ہرگز نہ کریں
خبرنامہ ممبر1706/2026
کوئٹہ 7 مارچ2025:
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور پائیدار حل کی طرف بڑھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پرامن معاشرہ ہی حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی حاصل کر سکتا ہے۔ پورے خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں کہ وہ صوبےبھر میں امن و آشتی کی فضا کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ بالخصوص کوئٹہ کے تاجروں اور صرافوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس معظم جا انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عبدالناصر دوتانی، ڈی آئی جی اعتزاز گورایا اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جرائم اور دہشت گردی دو مختلف چیزیں ہیں جن سے نمٹنے کیلئے مختلف طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔ پرامن بلوچستان کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے موثر پولیسنگ بہت ضروری ہے جو عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کا ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ہے. قومی شاہراہیں جو کہ عام لوگوں، ٹرانسپورٹ، مسافروں اور مریضوں کیلئے بہت ضروری ہیں، کو ہر قسم کی نقل و حرکت کی سہولت کیلئے کھلا رکھا جانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی اکابرین، سول سوسائٹی اور میڈیا پرسنز اجتماعی مفاد کی خاطر پرامن بلوچستان کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ حکومت اور عوام ملکر کام کر کے ایک زیادہ پرامن اور خوشحال بلوچستان کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جہاں ہر شہری کو ترقی کی منازل طے کرنے کے مواقع میسر ہو۔
خبرنامہ نمبر1707/2025
کوئٹہ 07مارچ2025۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ علی درانی نے آر ٹی اے آفس کی کارکردگی،رنیویو اصلاحات اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے پارلیمانی سیکرٹری کو بتایا کہ کوئٹہ ڈویژن میں ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائےجارہے ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی سربراہی میں کوئٹہ کے عوام کو محفوظ اور بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے میں جامع حکمت عملی کے تحت عمل پیراہے۔شہر میں غیر قانونی رکشوں اور پرانی لوکل بسوں کے حوالے سے متعدد کارروائیاں کی ہیں جس میں 37بسیں اور 73کے قریب غیر قانونی رکشوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی رکشوں کے خاتمے کے لیے کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ریونیو میں اضافے کے حوالے سے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی گئی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہاکہ شہر میں لوکل بسوں کے لیے پالیسی واضح کی جائے تاکہ لوگوں کو سفری سہولیات کی بہتری ممکن ہوسکے اور ایسے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں جس سے عوام اور لوکل بس ٹرانسپورٹرزکا اعتماد بحال ہو۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کے لیے سرکاری ٹرمینلز کی تعمیر کے لیے تجاویز مرتب کی جائے۔
خبرنامہ نمبر1708/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ لان میں درخت لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
در خت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانے کے لئے معاشرہ کے ہر فرد کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے ۔ عوام میں شجر کاری سے متعلق خاص آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ان میں پودے لگانے کا زیادہ سے زیادہ شوق پیدا ہو اور زیادہ سے زیادہ درخت اور پودوں کو لگا کر اپنے صوبے کو سرسبز و شاداب بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری کیلئے ماحول دوست پودوں کا انتخاب کا انتخاب کیا جائے جو صوبے کے موسم کے مطابق ہوں اور مہم کے دوران لوگوں کو شجر کاری کی اہمیت اور ماحول پر سبزے کے مفید اثرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ماحولیات، قدرتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگلات کے پھیلاو اور درختوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ شجر کاری ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز بلوچستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم ایک اجتماعی کوشش ہے، جس میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔ آئیے مل کر اپنے ملک و صوبے کو سرسبز و شاداب بنائیں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔