December 26, 2024
File 1 News

News File No-1, 28-06-2024

خبرنامہ نمبر2629/2024
کوئٹہ 28 جون: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں صعنتی سرگرمیوں کی کمی اور بیرونی سرمایہ کاری کے فقدان کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجود مقامی کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ اور تاجر برادری کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گاڑیوں کے شورومز کی فعالیت ایک جانب معیشت کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے تو دوسری جانب اس شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات بھی روشن ہیں. خاص طور سے دنیا بھر میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں پہلے ہی یہاں گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتی ہیں. یہ بات انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں حاجی محمد عمر خلجی کی قیادت میں شورومز مالکان کے ایک نمایندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس مواقع پر گورنر بلوچستان نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے مقامی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی شہرت کے حامل بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کو ضروری مواقع اور سہولیات فراہم کی تو وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے اپنے سرمایہ کار اور شوروم مالکان اپنے تئیں یا پارٹنرشپ میں گاڑیاں بنانے کے کارخانے لگائیں گے جس سے معاشی ترقی کے علاوہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے. شوروم مالکان پر مشتمل نمایندہ وفد نے گورنربلوچستان کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے منسوخ شدہ ٹریڈ لائسنس دوبارہ بحال کیے جائیں، سیل کیے گئے شورومز کھولیں، کاروبار پر غیرضروری پابندیاں ختم کی جائیں اور آزادانہ کاروبار کی اجازت دی جائیں. انہوں نے احتجاج کے دوران کاٹی کی گئی ایف آئی ار واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا. گورنر بلوچستان نے وفد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جانیں گے.,
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2630/2024
کوئٹہ28 جون2024:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج سکول ٹیچر عامر غوری کی عیادت کی۔ عامر غوری دو روز قبل ایک بچے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچاتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ سے معذور ہوگیا۔ جناب چیف جسٹس نے اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر کوئٹہ سمیت اعلیٰ حکام کو طلب کیا اور زیر علاج عامر غوری کے علاج اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی پہنچ گئے۔ جنہوں نے زیر علاج عامر غوری کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں حکومت کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر رجسٹرار ہائی کورٹ اور ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2631/2024
لسبیلہ 28 جون 2024:ممکنہ۔بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ڈیزاسٹرالرٹ پلان کی حتمی شکل دیدی تمام محکموں بلدیاتی نمائندوں این جی او کی مشاورت سے مون سون بارشوں سے ممکنہ ہائی رسک قراردیے گئے 90 ویلیجزکی نشاندہی اورحکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے ڈیزاسٹر پلان پر عمل درآمد کیلئے اے ڈی سی جنرل کوفوکل پرسن مقررکیاگیا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں بتائی انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ مون سون کی موسلادھار بارشوں سے قبل پیشگی حفاظتی انتظامات کوموثر بنایاجائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے وزیراعلی سمیت تمام متعلقہ حکام کو پیشگی مون سون انتظامات اور ضروریات سے متعلق آگاہ کردیا ہے ضلعی انتظامی آفیسر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تمام ضلعی محکموں اورانتظامیہ کے مابین کوآرڈینیشن کا موثر نظام قائم ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سردارعبدالرشید پھورائی کی مشاورت سے تمام بلدیاتی نمائندوں کو ڈیزاسٹر پلان کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے فلاحی اداروں ایدھی ویلفئیر فاﺅنڈیشن اورلسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ ودیگر فلاحی ادارے بھی انتظامیہ کیساتھ ڈیزاسٹر پلان کی تیاریوں میں شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2632/2024
کوئٹہ 28جون 2024:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ذاہد سلیم، سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، بی ایم جی ایف کے نمائندے جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ہر حال میں اس مرض کا خاتمہ ممکن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا انتہائی اہم ہے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے اور بچوں کو اس سے محفوظ رکھا جا سکے تاکہ معاشرہ محفوظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اگر ضرورت پڑی تو زیادہ نفری بھجوائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ اگر کسی نے پولیو ٹیم کو روکنے کی کوشش کی اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اس کی تدارک کے لیے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت سب کے لیے ایک چیلینج ہے اور اس مہم میں ایل کیو ایس کو بڑھانا ہے اور انہوں نے ہر ڈپٹی کمشنر کو ایوننگ ریویو میٹنگ خود اٹینڈ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کو قائل کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ اس مہم میں ہر ایک بچے تک پہنچنا ہے اور قطرے پلانے ہیں یہ ایک فرد مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان کے 16 اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ انسداد پولیو کی یہ مہم بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شروع کی جارہی ہے اور بلوچستان کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بناپر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔ مہم میں 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے اور مہم میں 3 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی 326 فکس سائیٹس اور 222 ٹرانزٹ سائٹس ہوں گے۔ بلوچستان بھر میں پولیو وائرس کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2633/2024
لسبیلہ28 جون 2024:اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر لسبیلہ نے ڈیزاسٹر کنٹرول روم قائم اورتمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالحمید کے زیرصدارت ڈی ایچ کیو آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر ہیلتھ کمیٹی اورتحصیل لیول پر ریسکیو ہیلتھ کمیٹیز تشکیل دی گئیں اور ممکنہ مون سون ڈیزاسٹر کے پیش نظر متعلقہ ذمہ داران کی مشاورت سے ریسکیو پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ایدھی ویلفئیر فاﺅنڈیشن سندھ بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ کے رمضان جاموٹ این آر ایس پی کے جنرل منیجر جہانگیر نیشنل این اسٹافچافدر ڈاکٹر شہلا، ڈاکٹر مسعود پی پی ایچ آءسپورٹ منیجر عمران ستار کغوسہ مرک ریسکیو انچارج لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز لاسی ودہگر شریک ہوئے۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکڑر عبدالحمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ اور چوبیس گھنٹہ الرٹ رکھا گیا ہے ضلعی سطح پر مون سون بارشوں کے پیش نظر 24 گھنٹے ریسکیو ایمبولینس سروس الرٹ کردیا گیا ہے محکمہ صحت کی جانب سے ادویات ضلعی محکمہ صحت کو مہیا کردی گئی ہیں پیشگی انتظامات کے حوالے سے محکمہ صحت نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے کہ مون سون کے پیش نظر ایدھی ویلفئیر فاﺅنڈیشن کے سربراہ سے ایدھی بحری بری اورہیلی سروسزکی ایمرجنسی بنیادوں ہر ممکنہ ضروریات کے پیش نظر رابطہ کیا جائے تاکہ بوقت ضرورت ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ28 جون2024:اکاو¿نٹنٹ جنرل بلوچستان کھلی کچہری، وزیراعظم پاکستان کے نظریہ کے تحت اکاو¿نٹنٹ جنرل بلوچستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ کھلی کچہر04 جولائی 2024ءبروزجمعرات صبح 11.00بجے اے جی بلوچستان کے دفتر میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں سے اے جی بلوچستان جناب نصراللہ جان, ڈی ڈی اوز( DDOs)صوبائی سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے مسائل کو سنیں گے اور ان کے حل کے لئے اسی وقت احکامات صادر فرمائیں گے۔اکاو¿نٹنٹ جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ ملازمین اور پینشنرز کو چاہیے ہے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے دیر ینہ مسائل کے حل کے لئے رابطہ کریں تاکہ ان کو بروقت حل کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

25-12-2024

News

25-12-2024