December 27, 2024
File 1 News

DGPR NEWS FILE NO-4 28.06.2024

خبر نامہ نمبر2635/2024
کوئٹہ28جون:۔صوبائی حکومت بلوچستان کی ہدایت پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/واسا اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات زیر صدارت ایم ڈی واسا کے دفتر میں میٹنگ منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی کنکشنز۔ناہندگان اور غیر قانونی ٹیوب ویلز کیخلاف جلد کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔کمر شل اور گھریلو غیر قانونی کنکشن غیر قانونی ٹیوب ویلز اور صارفین کے زمہ جو بقایاجات ہیں۔فوری طور پر جمع کرائیں۔جمع نہ ہونے کی صورت میں ان کا کنکشن منقطع کردیا جائیگا۔جبکہ غیر قانونی ٹیوب ویلوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔نادہندہ ہونے کی صورت میں مذکورہ ٹیوب ویل کو سیل کردیا جائیگا۔اس ضمن میں محکمہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں مختلف علاقوں میں ڈسکنکشن کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔جو غیر قانونی کنکشن اور واسا بل جمع نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع کریگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا کیتمام صارفین جن کے زمہ بقایاجات ہیں وہ فوری طور پر جمع کراہیں اور غیر قانونی کنکشن اور غیر قانونی ٹیوب ویلز جو رجسٹرڈ نہیں۔وہ اپنے علاقے کے واسا سب ڈویژن میں فارم لے کر رجسٹرڈ کرائیں۔بصورت دیگر نادہندگان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔اور کنکشن بھی منقطع اور ٹیوب ویلز کو سیل کر دیا جائے گا۔اس ضمن میں مزید طے پایا کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں کسی بھی قسم کی جائیداد کی منتقلی کیلئے محکمہ واسا (این او سی) لازم قرار دے دی گء ہے۔ اور اس ضمن میں تمام تحصیلدار،سب رجسٹراراور اسٹبلشمنٹ آفیسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔
خبر نامہ نمبر2636/2024
کوئٹہ 28 جون۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت کوئٹہ میں مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر پیشگی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنرز، پی ڈی کوئٹہ پیکج،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے علاوہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،ایریگیشن،ایف سی،میٹروپولیٹن کارپوریشن،محکمہ صحت، زراعت واسا پی ایچ ای کیسکو ایگریکلچر سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال مون سون سیزن میں شدید بارشیں متوقع ہیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہذا مون سون سے قبل تمام متعلقہ محکمے اپنی پیشگی تیاریوں کو مکمل کریں تاکہ لوگوں اور املاک کے نقصان کو کم از کم کیا جا سکے اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں بروقت انتظامات اٹھاتے ہوئے کنٹنجلسی پلان مرتب کریں اور متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رکھیں۔ کوئٹہ کے تمام ندی نالوں کی بروقت صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تمام چوک پوائنٹس کو کلیئر کر کے برساتی پانی کو راستہ دیں۔کوئٹہ شہر میں کسی جگہ بھی برساتی پانی کھڑا نہ ہو۔اس سلسلے میں امداد چوک،زرغون روڈ،ایسٹران بائی پاس، گاہی چوک اور یونیورسٹی چوک پر برساتی پانی کے لیے انتظامات کئے جائیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن،سی اینڈ ڈبلیو،ایریگیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون اور مشترکہ اقدامات اٹھانے پر روز دیا گیا۔کوئٹہ شہر کے تمام نالوں ہنہ،اسپن کاریز،سٹی نالہ،محمود آباد نالہ یونیورسٹی نالہ اور دیگر نالوں پر تجاوزات کے خاتمے اور تعمیرات کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں محکمے ایریگیشن کو تمام ڈیمز پر بھاری مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں استمعال میں لایا جاسکے۔اجلاس میں کہاگیا کہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹانے اور امدادی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے سرانجام دینے کے لیے کنٹرول روم کا قائم ضروری ہے لہذا تمام محکموں میں کنٹرول روم قائم کرکے فعال رکھا جائے۔محکمہ صحت اور ڈی ایچ آوز امدادی سامان اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے اس کے علاؤہ سانپ اور کتوں کے کانٹے کی ویکسین کو بندوبست کریں۔اجلاس میں مون سون کی متوقع شدید بارشوں سے قبل پیشگی تیاریاں،فنڈز اور مشنریرز کی دستیابی،ڈیمز کی دیکھ بھال اور حفاظت،نالوں کی صفائی،چوک پوانٹس صاف اور تجاوزات کے خلاف اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز منظم اور بروقت ہوسکے۔اجلاس میں کہا گیا کہ طغیانی کی صورت میں قریبی آبادی کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کے لیے ٹینٹ ویلیج کا انتظام کیا جائے اجلاس میں شدید بارشوں کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی کہ بارشوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور قبل از وقت تیاری مکمل کی جائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے کہاکہ برساتی نالوں پر قبضے اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں۔ان کے خلاف کارروائی جاری رکھا جائے جبکہ نالوں کی بروقت صفائی اور چوک پوائنٹس کو کلیئر کیا جائے۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنہ اوڑک،اغبرگ،سرہ غنڈگئی،سرہ خلہ اور کرخسہ ڈیم کی قریبی آبادیاں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی بھی صورتحال کے بارے میں آگاہ رہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں بارش کے کھڑے پانی کو جلداز جلد راستہ فراہم کریں تاکہ شہر کی کسی بھی سڑک پر پانی کھڑا نہ ہوسکے۔نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے فنڈز حاصل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ڈیمز اور نالوں کی قریبی آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ابھی سے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات سے بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرکے عوام الناس کو آگاہ رکھیں۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024