December 23, 2024
File 1 News

DGPR NEWS FILE EVENING SHIFT

خبر نامہ نمبر2687/2024
گنداواہ/ جھل مگسی 1جولائی:۔ڈپٹی کمشنر جھل سید رحمت اللّہ شاہ نے عوامی شکایات کے پیشِ نظر منافع خور برف فروشوں کے ناجائز عمل کا فوری نوٹس لے لیاڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے برف فروش دکانداروں کو اپنے آفس بلا کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے کسی قسم کی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہیں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں و برف فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے برف (30) روپے فی کلو نرخ مقرر کیا گیا ہے عوام الناس مقررہ نرخ سے زیادہ برف فروخت کرنے والے دکانداروں کی فوری طور پر شکایات دفتر ہٰذہ کو کروائیں تاکہ انکے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جاسکے واضح رہے اس سے قبل برف فروش 80 سے 100 روپے فی کلو برف فروخت کررہے تھے
کسی بھی شکایات کے اندراج کیلئے دیئے گئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیجئے
?DC Office__ 0837430141

?DC House__0837430146

?JM Administration Media Reporter__03345503227
خبر نامہ نمبر2688/2024
قلعہ عبداللہ یکم جولائی:- کوآرڈینیٹر NEOC کیپٹن (ر) انوار الحق نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے اور مہم کی تیاریوں اور پیش رفت کی نگرانی کے حوالے سے قلعہ عبداللہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ عبداللہ فاروق نے انسداد پولیومہم کے انتظامات، مجموعی صورتحال اورٹیموں کے حوالے سے ڈی ای او سی قلعہ عبداللہ میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر تمام پارٹنر ایجنسیوں کے سربراہان، ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے سربراہ، ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے ساتھ کمیونیکیشن عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر این ای اے سی کیپٹن(ر) انوار الحق نے بچے کو حفاظتی قطرے پلاکر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح لیا۔
خبر نامہ نمبر2689/2024
حب 1جولا ئی:۔محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس حب میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نور محمد بزنجو، اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی، اسسٹنٹ کمشنر وندر امیر حمزہ، ڈی ایس پی حب امام بلوچ، تحصیلدار حب جہانگیر کاکڑ، چیف آفیسر حب سید سلیم شاہ، ایم ایس جام غلام قادر گو رنمنٹ ڈاکٹر نا صر کے الیکٹرک کے سنیل کمار، لیڈا کے افسران سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کیئے جا ئیں گے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے پو لیس اور ایف سی ہمہ وقت الر ٹ رہے گی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نے چیف آفیسر میونسپل کا رپو ریشن حب کو ہد ایت جا ری کی کہ وہ امام با رگا ہوں اور جلوس کے روٹس کی صفا ئی ستھر ائی کا خاص خیال رکھیں اور سیوریج لا ئنوں کی جنرل صفا ئی،فا ئر بر یگیڈز سمیت دیگر ضروری انتظا ما ت کو مکمل کریں، ڈپٹی کمشنر حب نے ڈی ایچ او کو ہد ایت جا ری کی کہ وہ عاشورہ کے دن عزاداری کرنے والو ں کے لیئے امام با رگا ہ جام کالو نی کے قریب ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر یں گے جبکہ ایم ایس جام غلام قادر گو رنمنٹ ہسپتال حب میں 10محرم الحرام کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتا ل حب میں ڈاکٹر ز سمیت عملے کی حاضریو ں کویقینی بنا ئیں گے، کے الیکٹر ک انتظا میہ کو ہدایت جا ری کی کہ یکم محرم الحرام سے 9محرم الحرام تک مجالس کے اوقات میں لو ڈشیڈنگ نہیں کی جا ئے جبکہ 10محرم الحرم عاشورہ کے روز بالکل لو ڈشیڈنگ نہیں کی جا ئے، ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے پو لیس افسران کو ہد ایت جاری کی کہ وہ یکم محرم الحرام سے 9محرم الحرام کو امام گا ہ حسینی جام کا لو نی اور امام با رگا ہ بخاری اکرم کا لو نی کی مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنا ئیں جبکہ 10 محرم الحرام عاشورہ کے روز ماتمی جلوس کے روٹس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا ئیں

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

21-12-2024

News

22-12-2024

News

22-12-2024