December 23, 2024
File 1 News

DGPR NEWS 25.06.2024

خبرنامہ نمبر2554/2024
کوئٹہ، 25 جون 2024:وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں بلوچستان صوبائی اسمبلی کی لائبریری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائ و سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ و دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ بھی موجود تھیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارٹی رہنماو¿ں کو صوبے میں مفاد عامہ سے متعلق تجویز کردہ اقدامات پر آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صحت کے شعبے میں سندھ کی طرز پر بہتری لانا چاہتے ہیں جس کے لئے حکومت بلوچستان کے حکام نے سندھ کا دورہ کرکے جامع تجاویز مرتب کی ہیں اس ضمن میں گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے نصیر آباد میں جگر کی پیوند کاری کا اسپتال قائم کیا جاررہا ہے جس سے لیور ٹرانسپلانٹ کا مہنگا علاج سرکاری سطح پر مفت ہوگا آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں تمام علاقوں کو ترقیاتی عمل کا حصہ بنایا گیا ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وفاق میں ہمارا مقدمہ بہتر طور پر لڑ رہے ہیں ہم نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کی شمولیت کے لیے اصولی موقف اپنایا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وفاقی حکومت ہمارے منصوبوں پر سنجیدگی سے غور کرے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلوچستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو شامل مشاورت رکھا جاررہا ہے ہمارا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے اور ہم اپنے مشن پر گامزن ہیں انشائ اللہ بلوچستان کا ہر فرد حکومتی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں بہتری محسوس کرے گا گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل حل کرکے ایک اچھی طرز حکمرانی کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کے مثبت ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2555/2024
Dr. Rubaba Khan Buledi Appointed as Member of Pakistan Medical and Dental Council’s National Expert CommitteeQuetta, June 25: The Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) has appointed Dr. Rubaba Khan Buledi as a member of its National Expert Committee from Balochistan. Dr. Buledi is the first doctor from Balochistan to represent the province in the PMDC’s Expert Committee.Currently, Dr. Buledi is a member of the Balochistan Assembly and Advisor to the Chief Minister on Women Development. She has previously served as Parliamentary Secretary for Health, Science and Information Technology, Law, and Parliamentary Affairs, and Chairperson of the Women Parliamentary Caucus.Dr. Buledi has been recognized for her outstanding services, including her role in drafting the Balochistan Healthcare Commission Act and developing a module for the health sector that was adopted by the Government of Khyber Pakhtunkhwa. She was awarded the highest civilian award, Sitara-e-Imtiaz, by the Government of Pakistan for her services during the COVID-19 pandemic.The Chief Minister of Balochistan, Mir Safraz Bugti, has congratulated Dr. Buledi on her appointment, praising her parliamentary and medical services. The Speaker of the Balochistan Assembly and all members of the assembly have also extended their felicitations to Dr. Buledi on her appointment as a member of the PMDC’s National Expert Committee.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2556/2024
کوئٹہ، 25 جون2024: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بلوچستان سے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ماہر طب کی حیثیت سے کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی کی رکن نامزد کردیا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی بلوچستان سے پہلی ماہر طب ہوں گی جو پی ایم ڈی سی کی ایکسپرٹ کمیٹی میں صوبے کی نمائندگی کریں گی ڈاکٹر ربابہ بلیدی اسوقت بلوچستان قانون ساز اسمبلی کی رکن اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہیں اس سے قبل وہ پارلیمانی سیکرٹری صحت، پارلیمانی سیکرٹری سائینس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، اور بلوچستان اسمبلی کی ویمن پارلیمنٹرین کاکس کی چئیرپرسن کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی چکی ہیں اور کوویڈ 19 کی عالمی وباءکے دوران نمایاں خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا، ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کا جامع ڈرافٹ تشکیل دیا ، جبکہ صحت کے شعبے میں ان کے تشکیل کردہ ماڈیول کو حکومت خیبر پختونخوا میں بھی نافذ کیا گیا جس پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انہیں اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ دیا ، بحیثیت پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی قیادت میں محکمہ قانون نے 211 سالہ قوانین کو یکجا کرکے اسے تحریری شکل میں شائع کرایا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی پارلیمانی و طبی خدمات کے نتیجے میں موجود وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان کی نامزدگی پاکستان کے اعلٰی سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کے لئے بھی کی ہے ، گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو پی ایم سی کی ایکسپرٹ کمیٹی کا رکن نامزد ہونے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام اراکین اسمبلی نے انہیں مبارکباد دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2557/2024
لورالائی25جون :2024لورالائی ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن محمد مدثر،آرٹی ایس ایم محمد خاںDOE فیمیل فوزیہ درانی DDEO فیمیل قمر سلطانہ DDEO میل طارق محمود DEOبہاردشاہ گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر گل خان چیرمین سیف اللہ یونیسیف لورالائی کے کلیم اللہ بالول،مسلم ایڈکے نیاز شاہBRSP کے میجب اللہ فوکل پرسن ایجوکیشن غفار ناصر محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم لورالائی کی کارکردگی سکولوں میں اساتزہ کی حاضریوں زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل بلڈنگ مرمت کے کام غیرفحال اوربندسکولوں کی فحالی سکولوں میں اساتزہ کی کمی ٹرانسفرپوسٹنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیامحکمہ تعلیم لورالائی کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرمیران بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم لورالائی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں سکولوں میں اساتزہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے غیرحاضر اساتزہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں اساتزہ کرام اپنا تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی زمداری ہے بعد ازیں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ ے مختلف گرلز سیکشن سکولوں کا دورہِ کیا سکولوں میں فرنیچرز پینے کا صاف پانی اور مسلئہ پر بات کی اور ان فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2558/2024
استامحمد25جون 2024:ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران اور ان کے نمائندگان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جلیل احمد نے کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل پیشگی اقدامات کرنا انتہائی ضروری عمل ہے اس بابت تمام محکموں کے ملازمین عملے کے ہمراہ الرٹ رہیں گے محکمہ ایریگیشن بی اینڈ ار میونسپلٹی لائیوسٹاک پی ایچ ای صحت سمیت دیگر تمام محکمے کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں جبکہ جن محکموں کے پاس سرکاری بھاری مشینری ہے وہ بھی مشینری اور عملے کو ہر مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رکھیں۔ میونسپلٹی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شہر کے تمام بند نالوں کو کھولنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ بارشوں کے وقت پانی کو راستہ دیا جائے اور ٹیل کے علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے پمپنگ مشینیں بھی تیار رکھی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی میں سیلاب سے جو نقصانات ہوئے تھے انہیں سامنے رکھ کر ابھی سے پیشگی اقدامات کرنے ہونگے تاکہ آنے والے دنوں میں عوام کو کسی بھی مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر نے احکامات دیئے کہ ہنگامی حالات سے قبل تمام محکموں سے غیر ضروری چھٹیوں کو منسوخ کیا جائے۔ سول ہسپتالوں میں ہنگامی حالات کے دوران ایمرجنسی نافذ ہوگی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت تمام محکموں کے آفیسران و ملازمین پر لازم ہوگا کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں۔

خبر نامہ نمبر2559/2024
کوئٹہ 25 جون: بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ نے سماعت کی۔ مؤرخہ 30 مئی 2024 کے ایک حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اے سی ایس ہوم بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی جی لیویز بلوچستان ایڈووکیٹ جنرل کے ہمراہ پیش ہوئے۔ معزز عدالت کی جانب سے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی جی لیویز بلوچستان سے استفسار کیا گیا کہ کیا پولیس اور لیویز بلوچستان صوبے میں امن و آمان کی صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت موجود ہے اگر ہے تو تفصیلی جواب جمع کروائیں۔ معزز عدالت نے اے سی ایس ہوم بلوچستان سے استفسار کیا کہ امن و آمان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر کے لیے ایف سی فورس کو طلب کرنے کا مقصد، قومی خزانے پر اس کے اثرات کیا ہوں گے۔ جس پر تفصیلی جواب جمع کرنے کے لیے وقت مانگ لیا گیا۔ اے سی ایسی ہوم بلوچستان سے سوال بھی کیا کہ ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور سڑکوں پر چیک پوسٹیں کھڑی کرنا عوام کی آزادانہ نقل و حرکت کے بنیادی حقوق کے خلاف نہیں ہے کیا اس سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ عام شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر نہیں ہو گی۔ ہسپتالوں تک بآسانی پہنچنے کے لیے سفر کرنے کیلیے تکلیف ہو رہی ہے۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے مزید استدعا کی کہ مذکورہ افسران کو مناسب وقت دیا جائے۔ جس پر معزز عدالت نے چار ہفتوں کا وقت دیا۔ این ایچ اے کے ایڈووکیٹ جناب نجیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ ڈی ایج اے اسکیم کے قریب کوئٹہ کچلاک روڑ کے یو ٹرن کو تیار کیا جا رہا ہے جس پر رپورٹ اگلی سماعت میں پیش کی جائے گی۔ انچارج پی ٹی اے کو ہدایت دی گئی کہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے تمام ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ گاڑیوں میں نسب ٹریکر کے مؤثر طریقہ کار کو یقینی بنائیں۔ بسوں اور کوچوں میں اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی ٹریفک کے نمائندے نے کوچ اور ٹو ڈی ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق چار ڈرائیورز کو غیر قانونی اشیاء استعمال کرنے پر بلیک لسٹ کر کے نادرا اور محکمہ داخلہ سے رپورٹ شئیر کر دی گئی۔ دریں اثناء ایس ایس پی ٹریفک بلوچستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوسٹل ہائی وے پر گاڑیاں چلانے والے کوچ اور ٹو ڈی ڈرائیوروں کا ڈرگ ٹیسٹ بھی شروع کر دیں اور رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کروائیں۔ بعدازاں سماعت 23 جولائی 2024 کے لیے ملتوی کر دی گئی۔