News

DGPR NEWS 15/07/2022

خبر نامہ نمبر4417/2022
کوئٹہ 15 جولائی:۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعہ کے روز قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و پارٹی معاملات سندھ بلوچستان کے درمیان پانی کے مسلئے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ اور قائم مقام گورنر نے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پشتونوں کے خلاف ایک تنظیم کی جانب سے کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو حکومت سندھ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھانے پر اتفاق کیا اور توقع ظاہر کی کہ سندھ حکومت پشتونو ں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے بھرپور قدامات اٹھائے گی ملاقات میں پشتونوں کے خلاف کاروائی کو قومی یکجہتی اور بین الصوبائی یگا نگت کے خلاف ایک مزموم سازش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ برادر اقوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی ہر سازش کو باہمی اتحاد و اتفاق سے ناکام بنایا جائے گا دونوں رہنماؤں نے پشتون اقوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی ملاقات میں کیر تھر کنال میں پانی کی بندش پر بھی اظہار تشویش کیا گیا اور سندھ بلوچستان کے مابین پانی کے دیرینہ مسلۂ کے فوری حل کو ناگزیر قرار دیا گیا وزیراعلیٰ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نے سندھ بلوچستان کے مابین پانی کے مسلۂ کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے اور امید ہے کہ سابق صدر اس مسلۂ کے مستقل بنیادوں پر حل میں اپنا کردار ادا کرینگے ملاقات میں بی اے پی کی اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے سے بھی اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ اور قائم مقام گورنر کا کہنا تھا کہ بی اے پی سینٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت کی حثیت رکھتی ہے اور مشاورتی اجلاس میں اہم قومی و سیاسی امور پر سینٹ اور قومی اسمبلی میں پارٹی کا مشترکہ موقف اپنانے اور دیگر پارٹی امور پر غور کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر4418/2022
کوئٹہ 15 جولائی:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مانگی ڈیم اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں اور انکے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کے جاری کامیاب آپریشن میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین کیا ہے وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردو ں اور انکے ٹھکانوں کا جلد مکمل خاتمہ کرکے دیرپا امن قائم کردیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کیا ہے کہ ملکی استحکام اور امن کو چیلنج کرنے والوں کو انکے انجام تک پہنچانے پر بلوچستان کے عوام اپنی افواج کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کی فائیرنگ سے حوالدار محمد خان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نے مادر وطن کی خاطر جان کا نزرانہ پیش کیا وزیراعلیٰ نے شہیدکے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
خبر نامہ نمبر4419/2022
اسلا م آ باد 15جولائی:۔وفا قی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی مدا خلت پر پا کستان ریلو ے نے ٹر ین حا دثہ میں جا ں بحق ہو جا نے وا لی خا تون کے ڈیتھ کلیم کی رقم مبلغ پند رہ لا کھ روپے مر حو مہ کے شو ہر شا ہد عمران کو ادا کر دی ہے جس پر شکا یت کنند ہ نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق گیا رہ نو مبر2019 ء کو شا ہد عمران کی اہلیہ لیا قت پور میں ایک ٹر ین حا دثہ کے دوران آگ لگنے سے جان کی با زی ہا ر گئی تھی۔ اس کے شو ہر نے پا کستان ریلو ے قوا نین کے مطا بق معا وضے کے لئے در خواست دی مگر شنو ائی نہ ہوئی تو اس نے وفاقی محتسب میں درخواست دائر کر دی۔ وفاقی محتسب کی طر ف سے رپورٹ طلب کر نے پر پا کستان ریلو ے کی طر ف سے بتا یا گیا کہ فوت شد گان کے معاوضے کے لئے پا کستان ریلو ے نے پو سٹل لا ئف انشو رنس کے ساتھ معا ہد ہ کر رکھا ہے جس کی منظو ری کے بعد ادا ئیگی کر دی جا ئے گی۔ وفاقی محتسب کے عملد رآ مد ونگ کے کنسلٹنٹ پر ویز حلیم راجپوت کی کو ششوں سے با لآ خر پا کستان ریلو ے نے شکا یت کنند ہ کو پند رہ لا کھ روپے ادا کر دئیے ہیں جس پر اس نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے لکھا ہے کہ اللہ تعا لیٰ اس ادارے کو ہمیشہ قا ئم و دائم رکھے جو عا م شہر یوں کو گھر بیٹھے مفت انصاف فرا ہم کر رہا ہے۔
خبر نامہ نمبر4420/2022
سبی 15جولائی:۔ ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے سبی شہر کے مختلف علاقوں الہ آباد اور غریب آباد کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی اور تحصیلدار زابر خان بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے بارشوں کی وجہ سے گھروں، گلیوں میں جمع پانی واٹر پمپس لگوا کہ نکلوانے کا کام شروع کروا دیا ہے انہوں نے ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کی اور ریلیف آپریشن کو خود لیڈ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ متاثرہ علاقوں کی نکاسی آب کے لیے مصروف عمل رہے امدادی سامان بھی اپنی نگرانی میں متاثرین کو فراہم کیا۔ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر موجود آفیسران اور لیویز اہلکاران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر اور مضافات کے علاقوں میں جمع پانی کو ہرصورت میں جلد از جلد نکالا جائے انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میونسپل کمیٹی کے واٹر پمپس کے علاوہ،4 واٹر پمپس منگوائے گئے ہیں جبکہ لیویز فورس کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے سرگرم عمل ہے، انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے کچھ مکانات کو نقصانات پہنچا ہے مگر تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کے بروقت انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
خبر نامہ نمبر4421/2022
خاران15 جولائی:۔ ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدارحیم میروانی کے ہدایت کے پیش نظر پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام حالیہ مون سون کے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے زیرآب آنے والے کلیوں کے متاثرین کے لئے فوری طور پر بی ایچ یو ہرو میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں متاثرہ کلیوں جلالزئی کیازی۔ہرو ثانی اور گردونواح کے کلیوں کے لوگوں نے استفادہ حاصل کیا سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قاضی محمد یوسف میل اور فیمیل پیرامیڈیکل اسٹاف کے ہمراہ مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 535 مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات دی گئی اس دوران 175 مرد مریض 250 خواتین مریض اور 110 بچوں کا علاج معالجہ کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں پی پی ایچ آئی خاران کے اسٹاف نگرانی کرتے رہے علاقائی متاثرین نے ضلعی انتظامیہ۔ محکمہ صحت بالخصوص پی پی ایچ آئی خاران کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے کہا کہ حالیہ مون سون کے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی کلیوں میں پانی داخل ہونے سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگئی تھی جس پر فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے مختلف امراض پر قابو پایا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر4422/2022
جھل مگسی15جولائی:۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہا کہ مون سون کی برسات کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے بچاؤ و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت چوکس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنداواہ پل کے جائزے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان اس وقت متحرک و مصروف عمل ہیں سیلاب کے خطرات و بارشوں اور فلڈ کی مجموعی صورتحال سے آگاہ ہیں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے متعلق کی جانے والی تمام تر حکمت عملی و پیشگی حفاظتی اقدامات پر اطمینان ھے جھل مگسی ڈسٹرکٹ وسیع و عریض علاقوں اور ندی نالوں و آبی گزرگاہوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے امسال مون سون کے سیزن میں پورے ڈسٹرکٹ کی ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی صورتحال ھے تاہم تمام صورتحال کے متعلق کافی متحرک اور چوکنا ہیں جہاں کہیں بارشوں سے کوئی خطرہ بانب لیتے ہیں تو اس کے لئے فوری طور پر انتظامات کر رہے ہیں پیشگی میں جو اقدامات عمل میں لائے گئے تھے اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے خطرات کو ذائل کرنے میں کامیابی حاصل ھو رہی ھے فرض شناسی، احساسِ ذمہ داری اور فرض منصبی کی سوچ ایک ایسا ہتھیار ہے جوکہ بڑے سے بڑے معرکے کو سرانجام دینے میں بھی کامیابی کی زینہ ثابت ہوجاتی ہے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی و کمشنر نصیرآباد ڈویژن کی سرپرستی میں میری پوری ٹیم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر شرجیل نور نے کہاکہ ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور جہاں کہیں نشیبی علاقے تھے وہاں بھی ضلعی انتظامیہ نے بروقت مشینری پہنچائی ھے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ضلع جھل مگسی کا تمام اضلاع کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع نہ ھو ضلعی انتظامیہ اپنی خدمات کا تسلسل اسی طرح جاری رکھے گی۔خبر نامہ نمبر4423/2022
کوئٹہ 15جولائی:۔امراض جگر کا جدید طرز علاج دور جدید کا تقاضا ہے، سالانہ دنیا بھر میں 257ملین افراد ہیپی ٹائٹس بی، 71ملین ہیپی ٹائٹس سی، 1.4ملین ہیپی ٹائٹس اے اور 20ملین ہیپی ٹائٹس ای میں مبتلا ہورہے ہیں اس سلسلے میں بروز ہفتہ 23جولائی 2022کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ جگر کے امراض سے متعلق پاکستان سوسائٹی آف ہیپٹالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ سپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے ماہرین جگر شرکت کریں گے۔ چیف آرگنائزز اسسٹنٹ پروفیسر ہیپاٹولوجی اینڈ گیسٹرانٹرولوجی (ماہر امراض جگر، یرقان اور آنت ڈاکٹر داؤد غلزئی کا اس سپوزیم بابت کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں جگر اور آنت کی بیماریوں سے متعلق جدید طرز علاج سے یہاں کے میڈیکل فیکلٹی کو آگاہی حاصل ہو۔ ان کے مطابق سپوزیم کے انعقاد کا مقصد بلوچستان کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو جگر کی بیماریوں سے متعلق نئی تحقیق اور نئے طرز علاج سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء کو ہیپی ٹائٹس اے، بی اور سی یعنی کالا یرقان، یرقان اور حمل کے دوران جگر کی بیماریوں کے علاج کے بارے گائنی (ماہر امراض نسواں) کو کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ انہیں نئے طرز علاج سے گاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سالانہ دنیا بھر میں 257ملین افراد ہیپی ٹائٹس بی، 71ملین ہیپی ٹائٹس سی، 1.4ملین ہیپی ٹائٹس اے اور 20ملین ہیپی ٹائٹس ای میں مبتلا ہورہے ہیں، اس وقت کالا اور زرد یرقان سمیت جگر کی دیگر بیماریاں دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے بلکہ ہر 30سیکنڈ میں ہیپی ٹائٹس کے باعث ایک شخص موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر یاسر خوستی و دیگر نے کہا کہ پریشان کن امر یہ ہے کہ صرف 20فیصد افراد کو معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ ہیپی ٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہے باقی 80فیصد افراد کو معلوم ہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں۔ اس وقت دنیا میں تقریباً ساڑھے 3 سو ملین کے لگ بھگ افراد ہیپی ٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے تقریباً 310ملین افراد کالے یرقان میں مبتلا ہیں اور کالے یرقان کا بروقت علاج نہ ہونے کے نتیجے میں 10سے 12سال کے دوران انسانی جگر سکھڑ کر کینسر ی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد ہی یہی ہے کہ بلوچستان میں یرقان سمیت جگر کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کرنا اور اس کے علاج سے متعلق میڈیکل فیکلٹی کو آگاہی دینا ہے اس سلسلے میں حکومتی سطح پر تقاریب کا انعقاد اور عوام میں آگاہی بیدار کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیے۔
خبرنامہ نمبر 4424/2022
تربت15جولائی:۔ دشت نگور رابطہ کمیٹی نے کمشنر مکران شبیر احمد مینگل,ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ اور تحصیلدار محمد امین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی کو شبیر احمد ولد کہور جو کہ دشت بشلی کا رہائشی تھا۔بدقسمتی سے دشت ندی پار کرتے وقت تیز سیلابی ریلہ میں بہ کر جا بحق ہوگیا تھا اور اس کی لاش ندی کے بہتے پانی کی وجہ سے وصول نہیں ہوئی تھی۔ مگر تحصیلدار محمد امین کی دن رات کی محنت سے اج اسکی لاش مل گی ہے۔واضح رہے ضلع انتظامیہ نے اسپیٹ بوٹ کے زریعے دن رات محنت کرکے محروم شبیر ولد کہور کی لاش کو تلاش کرکے فیملی کے حوالے کیا۔دشت نگور رابطہ کمیٹی نے کمشنر مکران،ڈپٹی کمشنر کیچ اور تحصیلدار محمد امین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ فیملی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 4425/2022
کوئٹہ 15جولائی:۔پبلک سروس کمیشن کے ایک اعلامیہ میں تمام متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ 18 جولائی 2022 سے شروع ہونے والے امتحان کے دوران بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے احاطے میں موبائل فون ڈیوائسز/ ہینڈ بیگ وغیرہ کی اجازت نہیں ہے، اس کے علاوہ امیدواروں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی کوئی سہولت بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔ بدتمیزی کی صورت میں امیدوار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ موبائل فون اور ممنوعہ گیجٹس کے ساتھ پائے جانے والے امیدوار کو تحریری امتحان / MCQs ٹیسٹ سے روک دیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 4426/2022
قلات15جولائی:۔حالیہ مون سون کی بارشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا اجلاس میں ونگ کمانڈرایف سی کرنل اسجدبگٹی اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ اسسٹنٹ کمشنرمنگچر بہرام سلیم ڈی ایس پی قلات منظورمینگل اور دیگر تمام محکموں کے سربرہان نے شرکت کی اجلاس میں مون سون کی گزشتہ بارشوں سے سڑکوں اور کچے مکانات اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا اور ممکنہ بارشوں سے سیلابی خطرات کے پیش نظر جامع حکمت عملی تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے بروقت تیار رہیں اور سڑکوں کی بحال اور امدادی سرگرمیوں کے لیئے تمام تروسائل بروے کار لائیں انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی نتظامیہ قلات مشکل کی ہرگھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑاہے۔
خبرنامہ نمبر 4427/2022
خضدار 15جولائی:۔کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں اور ہنگامی اقدامات سے قلات ڈویژن میں جانی نقصانات کم ہوئے ہیں البتہ تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے شہری علاقوں اور زرعی اراضی میں نقصانات بہت زیاد ہوئے لوگوں کی کھڑی فصلیں ڈوب گئی ان کے سمر سیبل جل گئے اور شمسی پلیٹوں کے نقصات ہوئے ہیں اور حفاظتی بندات کو بہت نقصان پہنچ گیا ہے کمشنر قلات ڈویثرن نے کہا ہماری کوشش اور اولین ترجیح تھی لوگوں کو ریسکیو کرکے ان کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا جائے اور انہیں امداد فراہم کردیا جائے الحمد للہ ہم اپنی اس مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں انتظامیہ نے ندی نالوں میں غیر قانونی طور بنائے ہوئے تجاوزات کا خاتمی کرکے پانی کے بہاو میں رکاوٹوں کا خاتمی کیا جس کی وجہ سے جانی نقصانات نہیں ہوئے ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن نے ڈ پٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی کے ہمراہ تحصیل وڈھ کے علاقہ د راکھالہ میں سیلابی ریلہ سے نقصانات و جاری امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے سی وڈھ محمد اقبال کھوسہ نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ روز دراکھالہ وڈھ میں تیز بارش کے بعد پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوا تھا جس کی طلاع ملتی ہی وڈھ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو ریسکیوکرکے قر یبی سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیا اور انہیں امداد بھی دی آج ان کے رہائشی علاقہ سے سیلابی پانی نکال کر انہیں واپس انکے گھروں میں شفٹ کردیا گیا کمشنر قلات ڈویژن نے فوری طور پر متاثرہ علاقے میں حفاظتی بند بنانے کی احکامات صادر کئے تاکہ آبادی آئندہ سیلابی بارش آنے سے محفوظ رہے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں سے قلات ڈویژن کے تمام ڈیموں میں ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کردیا گیا ہے اور ہر 24گھنٹے آپ پاشی سے متعلق عملہ و آفیسران سے ڈیمز کے بارے میں رپورٹ کی جاتی ہے اور طوفانی بارشوں سے مالداروں کے جانور بھی سینکڑوں کی تعدادمیں سیلابی ریلوں میں بہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہماری کوشش ہوگی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا تھا تاکہ انسانی جان محفوظ رہیں جس میں ڈپٹی کمشنرز وریونیوعملہ و عوام کی تعاون سے ہمیں کافی کامیابی ملی ہے جس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ قلات ڈویژن میں مون سون کے بارشوں کے باعث ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ریسیکو آپریشن دن رات جاری رہی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لوگوں کے املاک زمینداروں کی زرعی مشینری و شمسی پلیٹ ودیگر آلات حفاظتی بندات اور مالداروں کے مال مویشی کا نقصانات کا سروے رپورٹ بناکر حکام بالا کو مفصل رپورٹ بھیج دیا جائیگا اور ان کے نقصانات کے مطابق ان کو معاوضہ دلانے کی ہر ممکن کوشش ہوگی انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں متاٗثرہ لوگ خود کو تنہاہ نہ سمجھیں ہم پر متاثرین کی دن رات خدمت کرنا فرض ہے اس فرض کو ہم ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے کمشنر قلات ڈویژن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ قلات ڈویژن کے زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت اور گلہ بانی کے شعبہ سے وابستہ ہیں حالیہ بارشوں سے ان دونوں شعبوں کو کافی نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری سمیت تمام حکومتی آفیسران متاثر علاقوں کا دورہ کرکے امدادی سرگرمیوں کا خودجائزہ لے رہے ہیں۔
خبر نامہ نمبر4428/2022
نصیرآباد 15جولائی:۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ڈیرہ بگٹی گھگھی ریور سمیت دیگر بالائی علاقوں سے آنے والے ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر موندر چھتر ندی۔لنڈا ندی۔ شہنشاہ۔شاہ پور۔ میر حسن پل پر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے میرحسن پل کے مقام پر تیز بارش کے باوجود تمام صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے آفیسران پر زور دیا حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے موقع پر آر ڈی 418 اور آر ڈی 423 پر عملے کو بھاری مشینری کے ہمراہ الرٹ رکھا جائے خدانخواستہ سیلابی صورتحال وقوع پذیر ہوجائیتو عوام کو بروقت پیشگی اطلاع دی جائے ڈیرہ بگٹی و دیگر علاقوں سے آنے والے ممکنہ سیلابی ریلے سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے ہونگے ہم سب کا مقصد عوام کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرنے ہیں ان علاقوں میں زیادہ توجہ مرکوز کی جائے جہاں پر آبادی کو خطرہ لاحق ہو ان خیالات کا اظہار کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے دورے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ائی جی نصیرآباد رینج عبدالحئی عامر بلوچ ونگ کمانڈر کرنل احمد خان ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ معروف زمیندار وڈیرہ حاجی اسرارِ احمد بھنگر محمد مٹھل بھنگر سب انجینئر محمد سلیم بہرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بالائی علاقوں سے آنے والا سیلابی ریلہ ار ڈی 423 پر ہٹ کرتا ہے سیلابی ریلے کا پھیلاؤ ذیادہ ہوتا ہے جبکہ گھگھی ریور سے آنے والا سیلابی ریلہ ربیع کینال کی پشت توڑنے کے بعد کینال میں شامل ہو جاتا ہے محکمہ ایریگیشن مشینری اور دیگر عملے کے ساتھ الرٹ ہے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے پٹ فیڈر کینال کی دونوں اطراف کی پشتوں کا جائزہ لینے محکمہ ایریگیشن تحصیل انتظامیہ ایف سی اور پولیس کے جوانوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لیے احکامات دیئے کمیٹی کینال سسٹم کا مکمل جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی انہوں نے کہاکہ عوام کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ھے اس حوالے سے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کٹھن وقت میں عوام کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی تمام تر صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں ان کے احکامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ممکنہ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے عوام کے وسیع تر مفادات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔خبر نامہ نمبر4429/2022
جھل مگسی 15جولائی:۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہا کہ مون سون کی برسات کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے بچاؤ و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت چوکس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنداواہ پل کے جائزے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نیکہا کہ تمام ضلعی سربراہان اس وقت متحرک و مصروف عمل ہیں سیلاب کے خطرات و بارشوں اور فلڈ کی مجموعی صورتحال سے آگاہ ہیں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے متعلق کی جانے والی تمام تر حکمت عملی و پیشگی حفاظتی اقدامات پر اطمینان ھے جھل مگسی ڈسٹرکٹ وسیع و عریض علاقوں اور ندی نالوں و آبی گزرگاہوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے امسال مون سون کے سیزن میں پورے ڈسٹرکٹ کی ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی صورتحال ھے تاہم تمام صورتحال کے متعلق کافی متحرک اور چوکنا ہیں جہاں کہیں بارشوں سے کوئی خطرہ بانب لیتے ہیں تو اس کے لئے فوری طور پر انتظامات کر رہے ہیں پیشگی میں جو اقدامات عمل میں لائے گئے تھے اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے خطرات کو ذائل کرنے میں کامیابی حاصل ھو رہی ھے فرض شناسی، احساسِ ذمہ داری اور فرض منصبی کی سوچ ایک ایسا ہتھیار ہے جوکہ بڑے سے بڑے معرکے کو سرانجام دینے میں بھی کامیابی کی زینہ ثابت ہوجاتی ہے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی و کمشنر نصیرآباد ڈویژن کی سرپرستی میں میری پوری ٹیم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر شرجیل نور نے کہاکہ ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور جہاں کہیں نشیبی علاقے تھے وہاں بھی ضلعی انتظامیہ نے بروقت مشینری پہنچائی ھے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ضلع جھل مگسی کا تمام اضلاع کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع نہ ھو ضلعی انتظامیہ اپنی خدمات کا تسلسل اسی طرح جاری رکھے گی۔
خبر نامہ نمبر4430/2022
سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک،صوبے علاقے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت گرینڈ جرگے کے معتبرین،معزز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگے کے شرکاء نے علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائز اور علاقے میں امن عامہ کی تازہ صورت حال،اور مختلف تجاویز پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔جرگے میں علاقہ معتبرین جن میں سردار قاسم خان سارنگزئی،عبدالستار کاکڑ،ملک ایاز دمڑ،ملک محمد غوث پانیزئی،سعداللہ دوتانی،ملک عبدالجلیل دمڑ،ملک لاجوردمڑ،مولوی عبد الحلیم دمڑ،نوراللہ جان سارنگزئی قبائلی عمائدین کے علاؤہ علاقے کے معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگے میں امن وامان کے حوالے سے مشاورت اور اہم فیصلے بھی کئے گئے۔جرگے سے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقیات حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے ساتھ ساتھ بدامنی کے دیگر واقعات اور جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور کہا کہ گزشتہ روز علاقے میں رونما ہونے والا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت اور پشتون روایات کے منافی ہے اس کی روک تھام کے لیے موثر میکنزم تیار کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں زیارت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات ہم سب کے لیے ایک خاموش پیغام ہیں کہ اگر آج ہمارے مہمانوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو کل ہمارے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے،ملک اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں ان واقعات کو روکنے کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ماضی کی حکومتوں میں قائد اعظم ریزیڈنسی کو نشانہ بنایا گیا بغاو میں بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوا تھااور سنجاوی میں لال کٹائی اور دیگر واقعات ہوئے ہیں،زیارت ایک پرامن علاقہ ہے ضلع زیارت کے عوام محب وطن اور امن کے پیامبر ہے ضلع زیارت کی حیثیت کو ہم کسی کے حوالے نہیں کرسکتے ضلع زیارت کو ہم دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جرگے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب اپنے رائے پیش کریں اور ضلع زیارت میں امن وامان کے حوالے سے کردار ادا کریں،ہم بدامنی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے امن وامان کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ عوام کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر امن وامان کا قیام ممکن نہیں یہ علاقہ ہم سب کا علاقہ ہے اس علاقے کا تحفظ کرنا ہم سب کے فرائض میں شامل ہے۔آج کا یہ جرگہ سیاسی جرگہ نہیں ہے بلکہ صرف اور صرف ضلع زیارت میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جرگہ منعقد کیا گیا ہے ہم سب کو سیاست کو ایک طرف کرکے اور اپنے سیاسی علاقائی اختلافات کو بالائے طاق رکھ رکھ کر امن وامان کے لیے کردار ادا کرنا ہے یہ جنگ ہمارے علاقے صوبے ملک کی بقاء کی جنگ ہے ہمیں اپنے ملک صوبے اور ضلع زیارت کو امن کا گہوارہ بنانا ہے کیونکہ ملک اور قوم کی ترقی امن سے مشروط ہے جب امن ہوگا تو ترقی بھی ہوگی خوشحالی بھی آئے گی۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 15جولائی:نیشنل بینک کے ریٹائرڈ آفیسرکلیم احمد کی زوجہ، آصف کلیم، حسن کلیم کی والدہ،نقی احمد، کاشف مرزا کی خوشدامن، مستنیر خالد، علیم احمد (مرحوم)،نعیم احمد (مرحوم)، عمر سلیم، خاور ندیم، طاہر عظیم، شاکر وسیم کی بھابھی انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ آج جناح ٹاؤن مسجد بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین نوگزابابا قبرستان زرغون روڈ میں کی جائے گی۔