December 27, 2024
Uncategorized

DGPR NEWS

خبر نامہ نمبر536/2023
کوئٹہ 24 فروری۔بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری سینٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بارکھان کے افسوسناک واقعہ میں حکومتی اداروں نے جس زمہ داری اور محنت و لگن کا مظاہرہ کیا اور صورتحال کو جس احسن طریقے سے کنٹرول کیا وہ قابل تعریف ہے جسکا تمام تر کریڈٹ وزیراعلء میر عبدالقدوس بزنجو کی مدبرانہ قیادت میں صوبائی حکومت اور اداروں کا جاتا ہے جبکہ تمام قبائل نے بھی اس حوالے سے انتہائی مثبت کردار ادا کرکے صورتحال کی بہتری میں مدد کی اپنے ایک بیان میں سینٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ خان محمد مری کے بچوں کی باحفاظت بازیابی ہماری پولیس اور لیویز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے دن رات کی محنت اور کاوشوں سے بچوں کو بازیاب کر کے انکے والد کے سپرد کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلء بذات خود تمام کاروائی کی نگرانی کر کے اداروں کو رہنمائی فراہم کرتے رہے جس سے پولیس لیویز اور انتظامیہ کے حوصلہ اور اعتماد میں اضافہ ہوا اور ایک ٹیم کے طور پر اس مشکل مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ممکن ہو سکا جس پر سب متعلقہ ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ جسطرح تمام اہم پر وزیراعلء ایک ٹیم لیڈر کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ ریکو ڈک منصوبہ ہو سیلابی صورتحال یا پھر وفاق سے فنڈز کا حصول اور پھر بارکھان کا واقعہ ان سب امور کی احسن طریقے سے انجام دہی وزیراعلء کی قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار ہیں اور اللہ تعالء کی مدد و حمایت بھی وزیراعلء کے ساتھ ہے جس سے سخت ترین حالات بھی بہتر ہو جاتے ہیں
خبر نامہ نمبر537/2023
کوئٹہ 24فروری:۔ایکٹڈ پاکستان اور سوسائٹی کے اشتراک سے چار روزہ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام گرلز ہائی سکول ڈیرہ مراد حالی میں کیا گیا۔ تربیت کیلیے نصیرآباد ڈسٹرکٹ کے 54 میل فیمیل اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ استاد ایک معمار قوم ہے اور ایک استاد ہی ہے جسکی وجہ سے معاشرے کی ترقی کا انحصار ہے بین الا قوامی تنظیم ایکیٹڈ بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلیے مزید بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور گورنمنٹ ہمیشہ تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارہ جات کے ساتھ ملکر تعلیم کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات کررہی ہے ڈیٹی کمشنر نے کہا کہ ایکٹڈ پاکستان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اب وہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ ایکٹڈ پاکستان کے ایریا کوآرڈینیٹر راجہ ظہیر خان، ایجوکیشن ایڈوائزر سعدیہ ادیب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل یاسمین۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل خانزادی بلوچ، پرنسپل گرلز ہائی سکول عارفہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلیے یکجا ہوکر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اس طرح کی ورکشاپ انقعاد کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔
خبر نامہ نمبر538/2023
موسی خیل24فروری:۔گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں درخت لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل مہتاب شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، فاریسٹ آفیسر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، ڈی او ای ایجوکیشن، لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عظیم جان دمڑ نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے تمام آفیسران کو تاکید کی کہ وہ اپنے دفاتر اور گھروں میں شجرکاری کریں۔ ڈپٹی کمشنرعظیم جان دمڑ نے موسیٰ خیل کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند ماحول کے قیام کا واحد حل درخت اور پودے لگانا ہے۔ہذا ہرفرد ایک درخت ضرور لگائیں۔ درخت لگانے کے بعد شجر کاری مہم اور ملک و قوم کی بقاء اور سلامتی کے لیے دعائے خیر کی۔
خبر نامہ نمبر539/2023
گوادر 24 فروری:آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیر اہتمام جاری گوادر کتاب میلے کا دوسرا دن بھی شرکاء کے لئے دلچسپی کا محور بنا رہا۔ میلے کے دوسرے دن مختلف موضوعات پر بھر پور سیشنز منعقد کئے گئے۔ کتاب میلے کے دوسرے دن کے تمام سیشنز میں بھی شرکاء کی شرکت دیدنی تھی۔ کتاب میلے کا پہلا سیشن ایک تھیٹر شو پر مشتمل تھا جو خیر جان آرٹ اکیڈمی گوادر نے پیش کیا۔ تھیٹر شو میں گوادر کے نامور فن کاروں احسان دانش، شاہنواز، عبداللہ ثناء، اور عزیز ھارون نے فرفارم کیا۔ تھیٹر شو میں عدالت لگائی گئی تھی جس میں عوامی بنیادی منصوبہ بندی میں نقائص، نقائص سے انسانی جانوں کے زیاں اور ذمہ داروں کے تعین کو موضوع بناکر پیش کیا گیا تھا۔ تھیٹر شو کے موقع پر حال کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ شرکاء تھیٹر شو سے بے حد متاثر ہوئے۔دوسرے سیشن میں قومی میڈیا اور بلوچستان کے موضوع پر مذاکرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پینلسٹ میں بلوچستان کے نامور دانشور، صحافی اور روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی کے علاوہ جواد حسین اور گوادر کے نوجوان ہونہار صحافی جاوید مولا بخش شامل تھے۔ انور ساجدی نے قومی میڈیا کے بلوچستان کے حوالے سے کردار پر اپنا معنی خیز، دلچسپ تبصرہ اور تجزیہ پیش کیا۔ پینل کے دیگر شرکاء نے بھی اپنا بھرپور تبصرہ دیا۔ شرکاء نے پینلسٹ کو انہماک سے سنا اور ان کی گفتگو کے موقع پر حال تالیوں سے مسلسل گونجتا رہا۔ مذاکرے کی میزبانی گہرام اسلم ادا کررہے تھے۔ تیسرے سیشن میں مصوری اور فوٹوگرافی کی نمائش کی گئی۔ مصوری کی کٹیگری میں شبینہ سلیم اور صادق حسین کے فن پاروں کی نمائش کی گئی جبکہ فوٹوگرافی کے کٹیگری میں خیر جان خیرل، طارق فیض اور رحیم عابد کے تصاویر نمائش میں پیش کئے گئے۔ مصوری اور فوٹوگرافی کی نمائش کا افتتاح ملک کی معروف ادیبہ انجمن ترقی اردو پاکستان کی ڈاکٹر فاطمہ حسن اور عاصم رفیقی نے کیا۔مہمانوں نے مصوری اور فوٹوگرافی کی کٹیگری میں خدمات سرانجام دینے والے فنکاروں کے فن اور کام کو سر آہا جبکہ میلے میں شریک افراد نے مصوری اور فوٹوگرافی کی نمائش میں بھرپور حصہ لے کر اس میں گہرے دلچسپی لی۔ یہ سیشن دن بھر شرکاء کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔ سیشن کی میزبانی رحمت اللہ سر انجام دیئے۔میلے کا آخری سیشن خواتین کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ یہ سیشن شرکاء کی شرکت کے حساب سے انتہائی اہم رہا۔ خواتین اور بچوں نے جوش خروش کے ساتھ شرکت کرکے اس سیشن سے خوب لطف اٹھایا۔ بڑی تعداد میں کتابوں کی خریداری کی گئی۔ سیشن میں یونیورسٹی آف گوادر، گرلز کالج اور گرلز ھائی اسکول کے طالبات نے شرکت کی۔ خواتین کے سیشن کی میزبانی زیتون عبداللہ، جنت حمید، مھر بلوچ، سمی بلوچ اور گل صباء نے اداکیئے۔ یوں گوادر کتاب میلے کا دوسرا دن شرکاء کے لئے علمی اور فن و ادب کی جہتوں کو سمیٹنے کا سبب بنتے ہوئے اختتام کو پہنچا۔ گوادر کتاب میلہ 26 فروری کو جاری رہے گا۔
خبر نامہ نمبر540/2023
موسی خیل24فروری:۔ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اپنے ایک بیان میں عوام سے کہا کہ خانہ و مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس میں ہر آدمی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس ل? 20 فروری سے 03 مارچ 2023 تک جاری پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 23-2022 موبا?ل ایپ کے ذریعے خود شماری و اندراج کے وضع کردہ طریقہ کار سے فا?دہ اٹھا?یں تاہم خود شماری کے وقت صحیح معلومات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا?یں اسی طرح ضلع موسی خیل کے قابل قدر عوام یکم مارچ سے یکم اپریل 2023 تک گھر گھر خانہ و مردم شماری کرنے والے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی مظاہرہ کریں تاکہ صاف شفاف مردم شماری کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچے.
خبر نامہ نمبر541/2023
لورالائی24 فروری:۔کمشنرلورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نیکہا ہے۔کہ درخت ماحول کو الودگی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے ل?ضروری ہے۔کہ ہم سکول کالجز شہروں اور مضافات میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔اور اپنے ملک کو سرسبز بنائیں۔پرنسپل کالج ڈاکٹر عبدالصمد نے کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی کو بریفنگ دیتے ہو? کہا کہ بلوچستان ریزیڈنشنل کالج لورالائی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی نمایاں رہتا ہے۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے شجرکاری کے حوالے سی بھی بی ار سی لورالائی کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نیکہا۔ یقینا درختوں کے بے شمار فائدے ہیں۔زمین پر موجود تمام جانداروں کی زندگی کسی نہ کسی طرح پودوں اور درختوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم درختوں سیاکسیجن کے علاوہ لکڑی سیاۂ اور سرمایہ حاصل کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم برائے موسم بہار 2023 کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل بی ار سی کالج لورالائی ڈاکٹر عبدالصمد وائس پرنسپل منصورالرحمن۔ڈویژنل فارسٹ افیسر افسراسیاب خان۔ہارٹیکلچر افیسر اسفندیار کاکڑ۔یو سی چیرمین محمد طاہر ناصر۔کالج کے اساتذہ اور کالج میں زیر تعلیم طلباء کی کثیر تعداد نے شجرکاری مہم میں شرکت کی۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024