خبرنامہ نمبر1352/2026
کوئٹہ، 14 فروری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر مرحوم میر نبی بخش خان ڈومکی کی اہلیہ، میر حسن خان ڈومکی کی والدہ محترمہ اور صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی کی نانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کہا کہ خاندان کی بزرگ ہستی کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1353/2026
بارکھان (14 فروری): ضلع بارکھان کے علاقے موسیانی لنجانی میں صوبائی وزیر سردار عبدالرّحمٰن کھیتران کے دورے کے موقع پر پُرجوش اور تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے۔ دورے کی اطلاع ملتے ہی گردونواح سے عوام، عمائدین اور قبائلی معتبرین کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا.صوبائی وزیر نے عوام کے درمیان بیٹھ کر کھلے دل سے ان کے مسائل سنے، شکایات قلمبند کیں اور متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت صرف دعووں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور کسی کو بھی اس کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔”دورے کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فراہمی آب، تعلیمی سہولیات اور دیگر بنیادی مسائل پر خصوصی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی اسکیمیں شفافیت اور معیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسیانی لنجانی اور یونین کونسل تکھڑا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور علاقے کو جدید بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر کی آمد پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ عمائدین نے ان کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون اور اعتماد کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1354/2026
کوئٹہ، 14 فروری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے دالبندین پریس کلب کے صدر و سرپرست اعلیٰ، سینئر صحافی حاجی عبد الستار کشانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے شاہد رند نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم حاجی عبد الستار کشانی ایک مخلص، باوقار اور متحرک صحافی تھے جنہوں نے علاقے میں مثبت صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی ناگہانی وفات سے علاقائی صحافتی برادری ایک زیرک اور بااصول شخصیت سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور صحافتی حلقوں میں ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی معاون وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1355/2026
کوئٹہ، 14فروری.۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او قائم لاشاری، فشریز ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے نمائندوں ڈاکٹر علاؤالدین خان اورہ مس نگہت نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد بوٹس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجراءکے عمل کو تیز، شفاف اور موثر بنانا تھا۔اجلاس کے دوران ایک ہزار (1,000) ماہی گیر کشتیوں کے لائسنس کے اجراء کے عمل پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ وائس چیئرمین نے اس امر پر زور دیا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر اسٹیشن اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کریں تاکہ رجسٹریشن کے تمام مراحل کو آسان بنایا جا سکے اور غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ لائسنسنگ کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور سہولت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ماہی گیر برادری کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ اس اقدام سے نہ صرف ساحلی علاقوں کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔وائس چیئرمین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت میں اہداف کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور پیش رفت رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان ماہی گیری کے شعبے کی ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار کشتیوں کے لائسنس کا اجراءمحض ایک انتظامی کارروائی نہیں بلکہ یہ ہمارے ساحلی عوام کے روزگار، ان کے مستقبل اور صوبے کی معاشی خوشحالی سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1356/2026
نصیرآباد14فروری ۔ : سپرنٹنڈنگ انجینئر مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو)سرکل نصیرآباد فدا حسین کھوسہ نے میر حسن سے شیرانی تک زیر تعمیر بلیک ٹاپ روڈ کے اہم ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری کام کا موقع پر معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل، سب، بیس کورس اور بلیک ٹاپ کے معیار کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو فوری طور پر تیز کیا جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے لہٰذا کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کے منصوبے کو پی سی ون اور طے شدہ معیار کے عین مطابق مکمل کیا جائے تاکہ سڑک پائیدار اور دیرپا ثابت ہو اور علاقے کے عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر بی اینڈ آر روڈز نادر علی پہنور نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو منصوبے کی اب تک کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ کام کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، کوالٹی کنٹرول پر خصوصی توجہ دی جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام تر انتظامات کو بہتر انداز میں ہم آہنگ کیا جائے تاکہ یہ اہم شاہراہ جلد از جلد مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1357/2026
کوئٹہ 14فروری ۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی ہدایات اور چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی رہنمائی میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کی جانب سے صوبے بھر میں ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں تاکہ خدمات پر سیلز ٹیکس کے نظام کو مزید مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق بلوچستان میں قائم تمام ریسٹورنٹس جو تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور قانون کے مطابق ٹیکس نظام کا حصہ بنیں۔ ریسٹورنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہر ٹیکس پیریڈ کی سیلز ٹیکس ریٹرنز بروقت فائل کریں تاکہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔مزید برآں ریسٹورنٹس کیلئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے آن لائن پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کے ساتھ انضمام(انٹیگریشن)کو یقینی بنائیں اور ہر لین دین پر POS کے ذریعے قابلِ تصدیق (Verifiable) انوائس جاری کریں۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت، درست ریکارڈ اور کاروباری سرگرمیوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کی مکمل رجسٹریشن، POS انٹیگریشن اور بروقت ٹیکس ادائیگی سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا بلکہ صوبے کے محصولات میں بہتری آئے گی، جس سے عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کو مزید فروغ ملے گا۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹ مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ جرمانوں سے بچتے ہوئے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1358/2026
کوئٹہ 14 فروری ۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، کوئٹہ، نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کے اسپنی روڈ پر واقع دفتر کو بسنت یا پتنگ بازی کے لیے استعمال کیا گیا۔ محکمہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق، دفتر آبادی کے وسط میں واقع ہے اور 13 فروری کو چند بچےبسنت منانے کے لیے دفتر کے آس پاس آئے۔ موجودہ عملے نے بچوں کو شائستگی سے بتایا کہ دفتر کی حدود میں پتنگ بازی ممکن نہیں اور انہیں واپس جانے کی ہدایت کی ۔ کسی بھی صورت میں دفتر یا عملے نے کسی تقریب یا پتنگ بازی کا انعقاد نہیں کیا۔محکمہ عوام سے مودبانہ درخواست کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو شیئر کرنے سے پہلے متعلقہ حکام سے تصدیق کریں تاکہ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن سے بچا جا سکے۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات شفافیت کے ساتھ معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور عوام کے تعاون کا شکر گزار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1359/2026
خضدار 14فروری – ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے موسم بہار کے شجرکاری مہم کا ڈی سی آفس میں موجود نرسری کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ ہر شہری اپنے گھروں، دفاتر، دکانوں اور اردگرد کے ماحول میں پودے لگائے تاکہ ایک سرسبز اور صحت مند ماحول تشکیل دیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ خضدار کے عوام کو نرسری میں موجود پھولوں کے پودے پھل اور دیگر اقسام کے درخت رعایتی قیمتوں پر دیے جائینگے انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ ایک عظیم عبادت بھی ہے۔ شجرکاری ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اور اس جدوجہد میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1360/2026
خضدار 14 فروری ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے موسم بہار کے شجرکاری مہم کا سنی فارسٹ نرسری خضدار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و تحفظِ جنگلی حیات کے ڈویژنل کنزرویٹر محمد اقبال زہری ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر قیوم ذہری ڈویژنل فارسٹ افیسر اویس اکبر اسٹاف افیسر ڈپٹی کمشنر مراد گذوزئی اور دیگر افیسران موجود تھے موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ ہر شہری اپنے گھروں، دفاتر، دکانوں اور اردگرد کے ماحول میں پودے لگائے تاکہ ایک سرسبز اور صحت مند ماحول تشکیل دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو الودگی سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے اور ہر شخص کو چاہیے کہ وہ کم سے کم دو درخت لگائے اور اس کی ابیاری کر کے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ ایک عظیم عبادت بھی ہے۔ شجرکاری ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اور اس جدوجہد میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔آخر میں ڈویژنل کنزرویٹر جنگلات محمد اقبال زہری نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس شجرکاری کے لیے درختوں کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم خشک سالی کے باعث ضلع خضدار اور گردونواح میں پانی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے حل کے بغیر شجرکاری کو کامیاب بنانا مشکل ہوگا ناممکن نہیں۔
Quetta, February 14:A meeting was convened under the chairmanship of Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, to review and accelerate the Boats Registration Certificate process. The meeting was attended by CEO Qaim Lashari, along with representatives of the Fisheries Department, Government of Balochistan, Dr. Alluddin Khan and Ms. Nighat.The primary objective of the meeting was to ensure that the process of issuance of Boats Registration Certificates is expedited, transparent, and efficient. Detailed deliberations were held regarding the processing and issuance of 1,000 fishing boat licenses.The Vice Chairman emphasized that the Fisheries Department must immediately coordinate closely with Station Assistant Directors to streamline all stages of the registration process and eliminate unnecessary delays. He directed that transparency, merit, and facilitation must be ensured throughout the licensing process to promptly address the concerns of the fishing community.He stated that this initiative would not only strengthen the economy of coastal areas but also promote investment and trade activities, thereby contributing to the overall economic growth of the province.The Vice Chairman further instructed the concerned officials to ensure the timely achievement of targets and to submit regular progress reports for effective monitoring. He reaffirmed that under the leadership of Mir Sarfraz Bugti, the Government of Balochistan remains committed to the development and modernization of the fisheries sector.He added that the issuance of 1,000 boat licenses is not merely an administrative procedure, but a significant step directly linked to the livelihoods of coastal communities, their future, and the economic prosperity of the province.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1361/2026
سنجاوی خبرنامہ 14فروری ۔صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی، حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دمڑ ہاوس سنجاوی میں معذور افراد میں موٹر سائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس اقدام سے خصوصی افراد کی زندگیوں میں خودمختاری اور سہولت کی ایک نئی امید پیدا ہوئی۔تقریب محض چابیاں تقسیم کرنے تک محدود نہ رہی بلکہ یہ ہمدردی، مساوات اور سماجی ذمہ داری کے عملی اظہار کی ایک خوبصورت مثال بنی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم اور قابلِ قدر حصہ ہیں انہیں سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کے نزدیک صرف الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدامات کا نام ہے اور یہی سوچ انہیں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے مستحق افراد کو روزگار، تعلیم اور دیگر ضروری امور کی انجام دہی و آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی جس سے وہ خود کفالت کی جانب مضبوط قدم بڑھا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی صلاحیتوں پر توجہ دے کر انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے اور یقیناََ یہ افراد ملک کی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1362/2026
سنجاوی 14فروری ۔صوبائی وزیرِ خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے زیرِ تعمیر سول ہسپتال سنجاوی کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی سنجاوی کے چیئرمین حاجی خان محمد دمڑ، سردار حبیب سرنگزئی، ڈائریکٹر زراعت منیر ترین، مختلف محکموں کے سرکاری افسران، معزز مشران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔دورے کے دوران صوبائی وزیر کو ہسپتال کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار اور تیز رفتار پیش رفت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ سنجاوی اور گردونواح کے عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سول ہسپتال سنجاوی کی تکمیل سے علاقے کے شہریوں کو اپنے ہی شہر میں بہتر علاج معالجے کی بہتر سہولیات دستیاب ہونگی اور انہیں دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔دورے کے اختتام پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1363/2026
دکی14,فروری ۔ضلع دکی میں امن و امان کی صورتحال اور ماہِ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی دکی کے چیئرمین ملک کلیم اللہ ترین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور بادینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کی مجموعی سیکیورٹی، ٹریفک کے مسائل اور رمضان میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین ملک کلیم اللہ ترین نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی مزید موثر بنائی جائے اور ٹریفک پولیس کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ملاقات کے دوران فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افطار اور سحری کے اوقات میں رش میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، لہٰذا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور امن و امان کی فضا قائم رکھنا نہایت ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور بادینی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دکی میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہر میں گشت کے لیے 36 اہلکاروں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کو متحرک کیا جائے گا جبکہ مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل گشت بھی جاری رہے گا۔ مزید برآں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 10 اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد آصف خجک، دکی پریس کلب کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسیٰ خیل، لعل محمد ترین اور محمد حسین جعفر بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے ذریعہ دکی میں پرامن ماحول کو برقرار رکھا جائے گا اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1364/2026
گوادر14فروری ۔ ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم (این آئی ڈی) فروری کے پہلے روز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ایس ڈی پی او گوادر ڈی ایس پی چاکر بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ، ڈی ایس او ڈاکٹر فاروق بلوچ، مانیٹرنگ افسران، ٹیم انچارجز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر ذمہ دار افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پہلے روز کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ پولیو مہم کے پہلے دن مجموعی کوریج اور مقررہ ہدف کا حصول تسلی بخش رہا جبکہ فیلڈ میں ٹیموں اور ورکروں کو کسی قسم کی رکاوٹ یا پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اجلاس میں 31 جنوری کے ناخوشگوار واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی اور فیلڈ مانیٹرنگ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران حفاظتی انتظامات اور نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ٹیمیں بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے انکاری والدین کے بچوں کی کوریج کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ایسے تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر کور کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چپ کلمتی اور گوادر سینٹرل ساوتھ کے علاقوں میں چند انکاری والدین کی نشاندہی ہوئی ہے جنہیں جلد از جلد قائل کرکے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ٹیموں کی موثر و مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع گوادر کو پولیو فری بنانے کے قومی ہدف میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1365/2026
بارکھان 14فروری ۔ صوبائی وزیر سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے یونین کونسل تکھڑا میں بستی غلے محمد عظیمانی لنجانی کا اہم دورہ کیا، جہاں مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی مشکلات کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔علاقہ مکینوں نے اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر مزید تیز ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1366/2026
سنجاوی 14فروری۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنجاوی میں نئے قائم شدہ چلڈرن وارڈ کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر خوراک و بلوچستان فوڈ اتھارٹی جناب حاجی نورمحمد خان دومڑ نے اپنے دستِ مبارک سے کیاتقریب میں علاقے کی معزز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جن میں چیئرمین حاجی خان محمد دومڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صدیق دومڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ زراعت آفیسر منیر احمد ترین چیئرمین ملک بایع خان دومڑ ملک افضل نیازی سیف اللہ دومڑ، مولوی عبدالصمد اور دیگر معتبرین شامل تھےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نورمحمد خان دومڑ نے کہا کہ بچوں کے لیے علیحدہ اور جدید سہولیات سے آراستہ وارڈ کا قیام علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر میسر آسکیں چلڈرن وارڈ کے قیام سے نہ صرف سنجاوی بلکہ گرد و نواح کے علاقوں کے بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہوں گی، جس سے والدین کو دور دراز شہروں کا رخ کرنے کی زحمت سے نجات ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر علاقے کے عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کےترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے
یہ افتتاح سنجاوی کی صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور علاقے کی فلاح و بہبود کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔
۔۔۔





