11th-February-2026

خبرنامہ نمبر 1258/2026
بارکھان /رکھنی11فروری ۔ صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران کی رکھنی آمد کے موقع پر کارکنوں اور مقامی عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ قائم کیے گئے تھے جہاں کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعروں کی گونج میں اپنے قائد کا خیرمقدم کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے عوام سے براہِ راست رابطے کو ترجیح دیتے ہوئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں پینے کے صاف پانی، نکاسی آب، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل پیش کیے گئے۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔دورے کے موقع پر ایک خوشگوار اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب صوبائی وزیر بچوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ نہ صرف خوشگوار گفتگو کی بلکہ ان کے ہمراہ بلند آواز میں “پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے، جس سے فضا قومی جوش و خروش سے گونج اٹھی۔ بچوں نے بھی بھرپور انداز میں نعرے لگا کر اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رکھنی سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں پانی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔صوبائی وزیر نے پارٹی کارکنوں اور عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور باہمی مشاورت سے علاقے کی ترقی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد اور بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقے کے مسائل جلد حل ہوں گے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1259/2026
کراچی، 11فروری۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت لسبیلہ کے علاقے ڈام میں جاری جھینگا (شرمپ) فارمنگ منصوبے پرپیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ فشریز، حکومتِ بلوچستان کے اعلیٰ حکام، منصوبہ جاتی ٹیم کے ارکان، مقامی سول نمائندگان اور اسسٹنٹ کمشنر وندر سیف مغل نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی رابطہ کاری کو مزید موثر بنابے پر زور دیا گیا۔اجلاس کے دوران وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے اس امر پر زور دیا کہ جھینگا فارمنگ منصوبہ نہ صرف بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہے بلکہ اس سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، یہ منصوبہ علاقے کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کریں۔اجلاس میں مقامی کمیونٹی کے نمائندگان کے تحفظات اور تجاویز کو بھی سنا گی جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے مقامی آبادی کے اعتماد اور شمولیت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اس ضمن میں مقامی سطح پر آگاہی اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق بلوچستان میں پائیدار ترقی، جدید زراعت اور آبی وسائل کے موثر استعمال کے عزم کا اعادہ کیاگیا اور اس بات کا یقین دلایا گیاکہ شرمپ فارمنگ منصوبہ مقررہ اہداف کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Karachi, February 11:A meeting was held under the chairmanship of Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT), Mr. Bilal Khan Kakar, to review the progress of the Shrimp Farming Project currently underway in Damb, Lasbela.The meeting was attended by senior officials from the Fisheries Department, Government of Balochistan, members of the project team, local civilian representatives, and the Assistant Commissioner of Winder, Mr. Saif Mughal.During the meeting, a detailed review of the project’s overall progress was conducted, challenges being faced were discussed, and emphasis was placed on further strengthening interdepartmental coordination.While addressing the participants, Vice Chairman Mr. Bilal Khan Kakar emphasized that the shrimp farming project is not only an important initiative for promoting investment in Balochistan but will also create new employment opportunities for the local population. He stated that the project will play a significant role in the economic development of the region. He directed all relevant departments to further accelerate the pace of implementation through mutual cooperation and a coordinated strategy.The concerns and suggestions of representatives of the local community were also heard during the meeting. It was mutually agreed that ensuring the trust and active participation of the local population is essential for the success of the project. In this regard, greater emphasis was placed on strengthening awareness and engagement at the local level.The meeting reaffirmed the commitment to sustainable development in Balochistan, modern agricultural practices, and the effective utilization of water resources in line with the vision of Chief Minister Balochistan, Mr. Mir Sarfraz Bugti. Participants expressed confidence that the Shrimp Farming Project will be completed in a timely manner in accordance with its defined objectives.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1260/2026
نصیرآباد11فروری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ویژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت ڈویڑنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نصیرآباد ڈویڑن کے چار اضلاع میں محکمہ صحت کی 29 آسامیوں پر تعینات ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی سمیت ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے بتایا کہ ڈویژن کے چار اضلاع میں 12 میڈیکل آفیسرز، 6 لیڈی میڈیکل آفیسرز، 5 ڈینٹل سرجنز اور 6 نرسنگ اسٹاف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا تسلسل برقرار رہے گا۔ کمشنر نصیرآباد نے واضح کیا کہ ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی حکومت بلوچستان کے تمام احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1261/2026
کوئٹہ 11 فروری ۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیرِ صدارت اخبارات کے مدیران کا ایک اہم تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے علاقائی اور قومی اخبارات کے مدیران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں روزنامہ جنگ، سنچری ایکسپریس، دنیا، انتخاب، بلوچستان نیوز، آزادی، بلوچستان ایکسپریس، ببلوچستان ٹائمز، زمانہ اور انڈیپنڈنٹ کے ایڈیٹرز شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اخبارات کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ مثبت اور تعمیری روابط کے ذریعے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔اجلاس میں ایکریڈیشن کمیٹی کو فعال بنانے، میڈیا اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی پی آر عسکر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رہیں گی۔ڈی جی پی آر عسکر خان نے کوئٹہ پریس کلب آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کریں گے اور صحافی برادری کے ساتھ براہِ راست ملاقات کریں گے تاکہ باہمی روابط کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1262/2026
سبی 11 فروری ۔ضلعی انتظامیہ سبی نے ایک بار پھر عملی اقدامات سے اپنے وعدوں کو سچ کر دکھایا ہے۔بی ایس ڈی آئی فیز۔2 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز شفاف، کھلے اور مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر منعقد کیے گئے۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (بی اینڈ آر) میں ٹینڈرز کی اوپننگ سرکاری افسران، سیکیورٹی نمائندگان اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی موجودگی میں کی گئی، جہاں پہلے ٹیکنیکل دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی، بعد ازاں فنانشل بڈز کھولی گئیں۔قواعد و ضوابط کے مطابق کم ترین بولی دینے والے اہل اور رجسٹرڈ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو ترقیاتی منصوبے الاٹ کیے گئے، جس سے اوپن میرٹ، شفافیت اور سرکاری وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ضلعی انتظامیہ سبی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی مداخلت، سفارش یا غیر قانونی طریقہ کار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی فلاح کے منصوبے میرٹ پر مکمل ہوں گے اور ہر قدم پر شفافیت کو ترجیح دی جائے گی۔یہ صرف ٹینڈرز کی اوپننگ نہیں،بلکہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1263/2026
نصیرآباد11فروری ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے میٹرک کے جاری امتحانات کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے امتحانی انتظامات، حاضری، نگرانی اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ بہادر خان کھوسہ نے امتحانی مرکز کے مختلف کمروں کا معائنہ کیا اور امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ نقل کی روک تھام نہایت ضروری ہے کیونکہ نقل کا عمل طلبہ کی صلاحیتوں اور خوداعتمادی کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور تعلیمی نظام کو کمزور کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی عمل کو صاف، شفاف اور منصفانہ بنانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کو سخت اور موثر انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ اپنی محنت اور قابلیت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1264/2026
کوئٹہ 11فروری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت چیمبر آف مائنز کے قیام کے لیے اراضی کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر (پولیٹیکل) کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ شہر میں چیمبر آف مائنز کے قیام کے لیے مناسب اراضی کی تلاش اور الاٹمنٹ کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چیمبر آف مائنز کے لیے کم از کم 25 ہزار اسکوائر فٹ زمین درکار ہے جو شہر کے قریب اور باآسانی قابلِ رسائی ہو۔متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مختلف موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ جلد از جلد اراضی کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات کا شعبہ صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف مائنز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ایک مو¿ثر پلیٹ فارم میسر آئے گا جس سے نہ صرف مقامی بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے لیے سیکیورٹی، اندرونِ شہر رسائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں صوبے کی اہم صنعت معدنیات ہی ہوگی اور اس شعبے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1265/2026
زیارت، 11 فروری ۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کا میٹرک امتحانی مرکز کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے جاری میٹرک سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت لطیف اللہ غرشین اور تحصیلدار زیارت نور احمد پانیزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں اور پینے کے صاف پانی، سکیورٹی انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے امتحانی مرکز کے انچارج اور عملے سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ امتحانی ماحول کو مکمل طور پر شفاف، پرامن اور نقل سے پاک رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی ذرائع سے امتحان دینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔امتحانی مرکز کے عملے نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو یقین دلایا کہ تمام ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے محکمہ تعلیم زیارت کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کی سہولت اور ذہنی سکون کے لیے امتحانی مراکز میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے امتحانات دے سکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے ہیٹنگ اور مناسب فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1266/2026
کچھی11فروری ۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی جار اللہ کاکڑ نے آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں امتحانی مرکز ماڈل ہائی اسکول ڈھاڈر کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور نگران اساتذہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو امتحانی انتظامات، سیکیورٹی اقدامات، نقل کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئی حکمتِ عملی اور امتحانی عملے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ادارہ ہذا کے سربراہ داود جان رند بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جار اللہ کاکڑ نے امتحانی ہالز کا معائنہ کیا، طلباءسے بات چیت کی اور انہیں محنت اور دیانتداری سے امتحانات دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا نقل کی کوشش کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نقل ایک ناسور ہے جو طلباء کی صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے۔ نقل کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابی وقتی ہوتی ہے جو نہ تو طالب علم کے علمی معیار کو بہتر بناتی ہے اور نہ ہی انہیں عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی صرف محنت، لگن اور دیانتداری سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور طلباءکی اخلاقی و تعلیمی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ نوجوان نسل باصلاحیت اور خوداعتماد بن کر ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کریں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مستقل مزاجی اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1267/2026
: زیارت11 فروری۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالمالک ،ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن فیمیل میمونہ،ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب اڈی ڈی اونقیب اللہ کاکڑ ،اے ڈی اوسنجاوی محمد زمان دمڑ نے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرعںدالقدوس اچکزئی نے فیلڈ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کہ بنیادوں پر ڈسٹرکٹ میں جاری نہم اور دہم کے سالانہ میٹرک امتحانات کا وزٹ کریں نقل کے خاتمے کے کردار ادا کریں۔امتحانی سینٹرز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ کنٹریکٹ ٹیچرز کی آسامیوں کو اٹھائیس فروری تک آرڈرز کردیں گے اور نام فنکشنل اسکول جو اب فنکشنل ہوئے ہیں ان کے لیے کمیٹی بنا کے یکم مارچ تک کھول دیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پورے ڈسٹرکٹ میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1268/2026
سبی 11 فروری کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کی صدارت میں ڈویژنل ای پی آئی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی، ڈویژنل ڈائریکٹر صحت سبی ڈویژن ڈاکٹر عبدالخالق، اے سی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر احسان اللہ، این پی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر راحت سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جبکہ سبی ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ای پی آئی اور ای او سی کے سربراہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر سبی کو ای پی آئی سے متعلق مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں اکتوبر تا دسمبر 2025 کے دوران ہونے والی ویکسینیشن، کے پی آئیز، کوریج و ڈراپ آوٹ، سرویلینس و سپروڑن، نیئر (NEIR) اور شراکت دار اداروں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں ویکسینیٹرز اور پارٹنرز کی حاضری، نیئر میں غیر رجسٹرڈ ویکسینیٹرز کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف دو ممالک ایسے ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے، اس لیے اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور مو¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ای او سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای پی آئی کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر فورم کا قیام ایک مثبت اقدام ہے اور اس سلسلے میں یہ پہلا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ کمشنر سبی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت سیوریج نظام کی بہتری اور جہاں سیوریج نظام موجود ہے وہاں نالیوں کو ڈھانپنے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔ انہوں نے سیوریج کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے نظام کی بہتری سے پولیو کے انوائرمینٹل سیمپلز کے نتائج بھی بہتر ہوں گے۔ اجلاس میں تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ پولیو ٹیموں کو ٹریننگ کے دوران ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ مہم کے دوران والدین میں شعور و آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ کمشنر سبی نے واضح کیا کہ ویکسینیشن کے ڈیٹا میں کسی قسم کا فرق قابل قبول نہیں ہوگا اور اگر کسی ویکسینیٹر یا متعلقہ اہلکار کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر سبی ڈویژن نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت، ویکسینیشن پروگرام، ماں و بچے کی صحت اور نیوٹریشن سے متعلق تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں کیونکہ ان شعبوں کے درمیان مو¿ثر انضمام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1269/2026
کوئٹہ 11 فروری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سرکاری ملازمین کے لیے علاج و معالجہ کی مجوزہ انشورنس پالیسی پر پیشرفت ،سول اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی از سر نو بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم ، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر ،سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زوکون ، اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی وزیر اعلیٰ کو سیکرٹری صحت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے علاج کے لئے مجوزہ صحت انشورنس پالیسی پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پالیسی حکومت بلوچستان کی جانب اپنے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جو سرکاری ملازمین سرکاری امور کی روانی میں مصروف عمل ہے یہ جو سڑکوں پہ ہیں ان سب کو بہترین ہیلتھ کیئر کی سہولیات فراہم کرینگے انہوں نے ہدایت کی کہ سات مارچ 2026 کو سرکاری ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس پالیسی کے باقاعدہ آغاز کیلئے تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جائے انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت ہر سرکاری ملازم کو 10 لاکھ روپے تک ملک کے بہترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر ہوگی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کی از سر نو بحالی کے لئے تمام ضروری امور پر عمل درآمد تیز کیا جائے اور اس حوالے سے محکمہ صحت اپنا ایک میکنزم بنائے وزیر اعلیٰ نے مذکورہ پالیسی سے متعلق کہا کہ اس پالیسی سے سرکاری ملازمین کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جاسکے گی

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1270/2026
کوئٹ 11فروری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر جنگلات سردار مسعود لونی کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عمران گچکی نے محکمہ کے افسران اور عملے کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ درختوں کی موثر نگہداشت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری پر خطیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم اصل کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب لگائے گئے پودوں کی بقا اور افزائش پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا جتنا ضروری ہے، اس کی نگہداشت اس سے کئی گنا زیادہ اہم ہے۔ اگر بعد از شجرکاری اقدامات موثر نہ ہوں تو قیمتی وسائل ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس لیے تمام اضلاع میں جہاں جہاں شجرکاری کی گئی ہے وہاں فوری طور پر پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکرز کو متحرک کیا جائے اور باقاعدہ عملہ تعینات کیا جائے جو پودوں کی دیکھ بھال، حفاظت اور افزائش کی نگرانی کرے۔سیکرٹری جنگلات نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں بعد از شجرکاری نگہداشت کا واضح اور قابلِ عمل منصوبہ مرتب کیا جائے، جس میں آبپاشی کا شیڈول، ذمہ دار اہلکاروں کی تعیناتی اور مانیٹرنگ کا نظام شامل ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اقدامات کی باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شجرکاری اور بعد از شجرکاری سرگرمیوں کی مناسب دستاویز بندی کی جائے۔ متعلقہ اضلاع سے اہم سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز باقاعدگی سے شیئر کی جائیں تاکہ شفافیت برقرار رہے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔سیکرٹری جنگلات عمران گچکی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ درختوں کو اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان کی حفاظت اور نگہداشت میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محلوں، دیہات اور شہروں میں لگائے گئے پودوں کو پانی دینا، انہیں نقصان سے بچانا اور ان کی نشوونما پر توجہ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کیونکہ سرسبز اور محفوظ ماحول ہی ہمارے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر جنگلات کے وڑن کے مطابق شجرکاری اور درختوں کی نگہداشت کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ صوبے میں ایک پائیدار اور سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1271/2026
بارکھان /رکنی11فروری ۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے آج رکنی فاریسٹ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ درخت نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند فضا فراہم کرنے کی ضمانت بھی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر فاریسٹ آفیسر محمد زبیر نے صوبائی وزیر کو بریفینگ دی صوبائی وزیر نے محکمہ جنگلات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کیلئے تمام اداروں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1272/2026
دکی 11,فروری ۔ دورے کے دوران لائبریری انچارج ڈاکٹر فرید خان کاکڑ نے لائبریری میں موجود کتب، مطالعاتی سہولیات، ممبرشپ نظام اور طلبہ و عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دکی نے لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے مطالعہ کے فروغ کو معاشرتی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے لائبریری کی بہتری، سہولیات میں اضافے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پبلک لائبریری اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1273/2026
کوئٹہ 11 فروری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پودا لگا صوبے میں شجر کاری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا موسم بہار کی آمد کی مناسبت صوبے بھر پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور سکریٹری جنگلات عمران گچگی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1274/2026
گوادر: 11 فروری ۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے موسمِ بہار کے موقع پر جی ڈی اے کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سید ہاشمی روڈ پر پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر انوائرمنٹ رسول بخش بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ جاوید سمین، انوائرمنٹ آفیسر حمل دشتی اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر کو ماحولیاتی طور پر ماحول دوست، سرسبز و شاداب اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہیہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ شجرکاری سیزن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہزاروں پودے لگانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ گوادر کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ڈائریکٹر جنرل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کی کامیابی عوامی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، لہٰذا شہری نہ صرف پودے لگانے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بلکہ پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں تاکہ یہ پودے مستقبل میں تناور درخت بن سکیں۔انہوں نے جی ڈی اے کے شعبہ باغبانی کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں شجرکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت، نگہداشت اور باقاعدہ دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ گوادر کو ترقی یافتہ اور جدید شہر بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سرسبز، شاداب اور ماحولیاتی لحاظ سے بہتر شہر میں تبدیل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1275/2026
چمن11 فروری ۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن ڈاکٹر محمد آویس نے آج شام شعبہ حادثات کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر ظہور احمد اور اسٹاف شعبہ حادثات میں مریضوں کے علاج و معالجہ اور انھیں طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف پائے گئے ایم ایس ڈاکٹر آویس نے مریضوں سے ملے اور انکا حال احوال پوچھا اور انھیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شعبہ حادثات کا انٹری رجسٹر بھی چیک کیا اور ریکارڈ کی درستگی اور بروقت اندراج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز میں مستعدی، نظم و ضبط اور مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1276/2026
چمن11 فروری ۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے خصوصی طلبائ میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں، اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ خصوصی طلباءکو تعلیمی اداروں تک رسائی اور آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی تاکہ بلا کسی پریشانی اور تکلیف کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔اس موقع پر اے ڈی سی چمن فدا بلوچ ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی، اکاونٹ آفیسر حاجی ظاہر درانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی چمن نے کہا کہ خصوصی طلباءکو سہولیات کی فراہمی اور تعلیم کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ اس موقع پر خصوصی طلباء نے ڈی سی چمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی چمن کی اس اقدام سے ہم دوسروں کی محتاجی سے نجات حاصل کریں گے اور دوسرے لوگوں پر بوجھ بننے کے بجائے خود تعلیمی اداروں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1277/2026
چمن11 فروری ۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ماہ رمضان کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران و دکانداران ہیئر ڈریسر، درزی ایسوسی ایشن، تندور ایسوسی ایشن، قصابان یونین، مارکیٹ ایسوسی ایشن اور دودھ فروشوں کے نمائندے شریک تھے اجلاس میں اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری کی قیمتوں پر تفصیلی مشاورت کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی اور انجمن تاجران کے درمیان تمام ریٹس پر اتفاق رائے سے قمیتوں کا تعین کیا گیا البتہ روٹی کے وزن کے معاملے پر تندور مالکان نے بعض تحفظات کا اظہار کیا، جنہیں دور کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری باہمی تعاون سے کام کریں گے ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کے معیار سرکاری نرخ نامے صفائی ستھرائی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ عمران چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ کاکڑ، نائب تحصیلدار احمد اور نوجوان رہنما اصف خان اچکزئی بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1278/2026
گوادر11فروری ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) زراتون نے ایل سی بیگم النس کے ہمراہ مڈل اسٹینڈرڈ امتحانات کے مختلف مراکز کا دورہ کر کے امتحانی انتظامات، حاضری اور مجموعی ماحول کا جائزہ لیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر میں 232 طالبات دو ہالز میں امتحان دے رہی تھیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملابندا میں 116 طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔ اسی طرح گرائمر اسکول میں 88، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل میں 134 (تین ہالز میں) اور نیو ٹاون گرائمر اسکول میں 34 طالبات امتحان میں مصروف پائی گئیں۔تمام مراکز پر امتحانی عمل منظم، شفاف اور پرامن ماحول میں جاری پایا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ امتحانات میرٹ کے مطابق احسن انداز میں مکمل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1279/2026
پشین 11 فروری:۔ ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی نے ضلع بھر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر کے جاری امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی حال، نگرانی کے نظام، سیکیورٹی انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ حکومت بلوچستان کی نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی عمل حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے پولیس حکام کو بھی ہدایت جاری کی کہ امتحانی مراکز کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے شفاف انعقاد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video