خبرنامہ نمبر1112/2026
کوئٹہ 5 فروری۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انکے ساتھ بھارت کی جانب سے ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اجاگر بھی کرتا آ رہا ہے اور پاکستان کی یہ اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو حاصل رہیگی جب تک ان کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا. آج کشمیر ڈے منانے کا مقصد بھی اپنے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں لہذا ضروری ہے کہ عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے مسئلہ کی طرف مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے. بلوچستان کے غیور عوام مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1113/2026
کوئٹہ، 4 فروری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلے میں گریڈ 1 تا گریڈ 15 کی 25 ہزار سے زائد سرکاری آسامیوں کے اشتہارات جاری کر دیے گئے ہیں ان اقدامات کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور گڈ گورننس کے اصولوں کو مضبوط بنانا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گریڈ 16 اور گریڈ 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری باقاعدہ طور پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ شفاف، منصفانہ اور آئینی طریقہ کار کے تحت بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے وہاں جلد از جلد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے تاکہ امیدواروں کو مزید انتظار کا سامنا نہ کرنا پڑے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دیگر محکموں کی خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کے طرز پر آن لائن ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیاں ہی گڈ گورننس کی بنیاد ہیں اور صوبائی حکومت اس اصول پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کی کوئی بھی نوکری بیچنے نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی اور ہر اہل امیدوار کو اس کا حق میرٹ پر دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1114/2026
کوئٹہ، 4 فروری۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے 5 فروری یوم کشمیر کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور ان کی ازادی کی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اس دن کو ہم صرف ان کے ساتھ یکجہتی کے دن کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی ان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے اوراسی تناظر میں ہمیشہ 5 فروری کو پورے ملک میں یوم کشمیر کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا تا پے۔پاکستان ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ نہیں، بلکہ یہ انسانی حقوق کا ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے باوجود، کشمیری عوام کو اب تک اپنے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور وہاں کے عوام پر ظلم و تشدد کے نئے باب لکھے جا رہے ہیں۔ انکی جداگانہ حثیت کو ختم اور ہندو مذہبی رجعت پسندی کو فروغ دینے سمیت ہندووں کو آباد کر کے مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف عالمی سطح پر اواز بلند کی جائے گی نسیم الرحمان خان نے کہا کہ ہمہں بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہونے کی بناء پر ہمیں نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اس اہم ایشیو پر اپنا کشمیری بھائیوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ وہ بھی ہماری طرح ایک آزاد شہری کی طرح اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1115/2026
کوئٹہ 04 فروی : وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک خصوصی بیان میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو حق خودارادیت کے حصول تک کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے بدترین جبر اور استبداد کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں اور وہ اپنی آزادی کی جنگ پوری دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں پر محیط مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہنوں کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ ہم آج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وادی میں جلد امن و آزادی کا سویرا ہو اور ان کی مشکلیں خوشیوں میں بدل جائیں۔ مشیر برائے ترقی نسواں نے خاص طور پر مقبوضہ وادی میں خواتین اور بچوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں نے اس تحریک آزادی میں جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کا استعمال اور خواتین کی بے حرمتی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس پر عالمی ضمیر کو جاگنا ہوگا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالیں اور بھارت کو انسانیت سوز مظالم سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب قربانیوں کا رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر کی فضاوں میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, February 04: The Adviser to the Chief Minister of Balochistan for the Department of Women Development, Dr. Rubaba Khan Buledi, in a special statement issued on the occasion of Kashmir Solidarity Day (February 5), paid rich tribute to the steadfast struggle of the Kashmiri people for their right to freedom.Dr. Rubaba Khan Buledi said that this day serves as a renewal of the pledge for the entire Pakistani nation that it will never abandon its Kashmiri brothers and sisters until they achieve their right to self-determination. Dr. Rubaba Khan Buledi stated that despite the worst forms of oppression and tyranny by the Indian occupying forces, the morale of the Kashmiri people remains rock-solid, and they continue to fight their struggle for freedom with courage and resilience.Dr. Rubaba Khan Buledi added that the Pakistani nation salutes the decades-long sacrifices of the brothers and sisters of occupied Kashmir and stands shoulder to shoulder with them today as well, praying that peace and freedom dawn soon in the valley and their hardships turn into happiness.Expressing deep concern over the plight of women and children in the occupied valley, the Adviser for Women Development said that the sacrifices made by Kashmiri mothers, sisters, and daughters in this freedom movement will be written in golden letters in history. The use of pellet guns against unarmed Kashmiris and the violation of women’s dignity constitute grave violations of human rights, and the global conscience must awaken to these atrocities.Dr. Rubaba Khan Buledi further said that it is the moral and legal responsibility of the United Nations and the international community to resolve the Kashmir issue peacefully in accordance with their own resolutions and to stop India from committing crimes against humanity. She reiterated that Pakistan will continue its moral, political, and diplomatic support for the Kashmiris at every forum, as Kashmir is the jugular vein of Pakistan and the pain of the Kashmiris is our pain.She expressed hope that the time is not far when these sacrifices will bear fruit and the sun of freedom will rise over the skies of occupied Kashmir.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1116/2026
خضدار 4 فروری .۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کونسل بالینہ کھٹان میں قائم مختلف پولیو یونٹس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی ایچ او خضدار نے فیلڈ میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور بچوں کے فنگر مارکس، ٹیم رجسٹرز اور مائیکرو پلان کے مطابق سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کے دوران انسداد پولیو مہم میں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی اور موقع پر موجود عملے کو ہدایات دیں کہ وہ مہم کو مزید موثر، منظم اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر خضدار نے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1117/2026
کوئٹہ 4فروری.۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، نیشنل ای او سی کے نمائندگان، پروونشل ای n او سی ممبران، مانیٹرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آج دوسرے روز ہونے والی پولیو کوریج سے متعلق یونین کونسل وائز اور سب ڈویژن وائز تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا۔ بریفنگ میں نان ایکسیسبل (NA)، اسٹل NA، نان ایکسیسبل رفیوزل، اسٹل رفیوزل، رفیوزل کوریج اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی رپورٹ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ رفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی بہتر کرنے پر زور دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1118/2026
گوادر۔ 4 فروری .۔ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کی زیر صدارت مالی سال 2026-27 کے لیے جی ڈی اے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور جاری اسکیموں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی و وفاقی پی ایس ڈی پی 2026-27 میں جی ڈی اے کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شاہد علی، سپرنٹنڈنگ انجینئرر نادر بلوچ سمیت دیگر متعلقہ انجینیئرز اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گوادر میں معاشی، سماجی، سیاحتی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق متعدد اہم منصوبوں پر غور کیا گیا، جن میں شہری سہولیات میں اضافہ، عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی اور شہر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔خصوصی طور پر جی ڈی اے اولڈ ٹاون بحالی منصوبے فیز ٹو، جی ڈی اے ہسپتال میں ڈاکٹرز و میڈیکل اسٹاف کے لیے رہائشی مکانات کی تعمیر، دیمی زر روڈ پر کمرشل ڈیولپمنٹ، گوادر کلب، گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن، جی ڈی اے کی نئی ہاوسنگ اسکیم اور جی ڈی اے ملازمین کے لیے رہائشی فلیٹس جیسے اہم منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں ٹی ٹی سی کالونی، بخشی کالونی، شمبے اسماعیل وارڈ اور سربندر میں ڈرینیج، سیوریج، اسٹریٹ ڈویلپمنٹ اور شاہراوں کی توسیع سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ انجینئر ز کو ان تمام ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون اور ابتدائی تشکیل کے مراحل مکمل کر نے کی ہدایت کردی، تاکہ ان منصوبوں کو بروقت صوبائی و وفاقی پی ایس ڈی پی 2026-27 میں شامل کرنے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو جدید معیار، شفافیت اور شہری ضروریات کے مطابق ترتیب دے دیں تاکہ گوادر کو عالمی معیار کے مطابق ایک جدید، منظم اور سہولتوں سے آراستہ شہر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1119/2026
کوئٹہ 4 فروی ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ واٹر سیکیورٹی اور ریزیلینس ایکشن پلان سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زیرِ زمین پانی کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر، پانی کے غیر ضروری و غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور مستقبل میں پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایک جامع ایمرجنسی ایکشن پلان پر غور کیا گیا جس کے تحت رین واٹر ہارویسٹنگ، ریچارج پوائنٹس کے قیام، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اور زرعی شعبے میں اسپرنکلر و ڈرپ ایریگیشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایکشن پلان کے لیے جو مختص بجٹ رکھا جائے گا اسے موثر اور درست انداز میں استعمال کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے کی تکمیل میں ورلڈ بینک، اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور مختلف این جی اوز بھی تعاون فراہم کریں گی تاکہ کوئٹہ کو مستقبل کے شدید آبی بحران سے بچایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ محکمہ واسا، ایریگیشن، زراعت، جنگلات اور پی ڈی ایم اے کے نمائندگان پر مشتمل واٹر کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو باہمی تعاون سے تمام امور کی نگرانی کرے گی۔ ایکشن پلان کے تحت نہ صرف پانی کے ذخائر کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ برساتی اور سیلابی پانی کو موثر انداز میں استعمال میں لانے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے تاکہ ایک جانب پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکے اور دوسری جانب سیلابی تباہ کاریوں سے شہریوں، ان کے گھروں اور املاک کو بھی محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1120/2026
قلات4فروری ۔ عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے مورخہ 6 فروری 2026 بروز جمعہ بوقت:11:00بجے دن کھلی کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے کھلی کچہری ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوگا۔ضلعی انتظامیہ قلات کےجاری کردہ اعلامیے میں علاقے کے معززین سیاسی سماجی شخصیات اور عوام الناس کے نام پیغام میں کہا گیا ہیکہ 6 فروری کو ہونے والے کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنے جائز مسائل بیان کریں تاکہ انکے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات اٹھاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1121/2026
لورالائی4فروری ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد اسماعیل مینگل کا پولیو مہم کے دوران مختلف ٹیموں کا فیلڈ وزٹ کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد اسماعیل مینگل نے جاری پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں قائم پولیو ٹیموں کا فیلڈ وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کے عمل، ڈور چاکنگ، فنگر مارکنگ اور ٹیلی شیٹس میں اندراجات کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ مہم کو مزید موثر اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، لگن اور محنت سے انجام دیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، جس کے لیے فیلڈ ٹیموں کی درست رپورٹنگ اور بروقت ڈیٹا اندراج نہایت ضروری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو موذی مرض پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1122/2026
لورالائی 4فروری ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے آج بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو (BSDI) پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی دورہ کیا* اس موقع پر متعلقہ اسکیموں کے ٹھیکیدار، بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم لورالائی نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت زیرِ تکمیل منصوبوں میں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور کلی سگر واٹر فلٹریشن پلانٹ اسکیم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور اب تک کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موقع پر موجود ٹھیکیدار سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نےاس موقع پر ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کام کی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی ہے، جس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں۔انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ دورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہی ہے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور ضلع لورالائی میں ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1123/2026
کوئٹہ، 4 فروری۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آزادی اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری عوام اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس عظیم جدوجہد کے دوران اب تک ہزاروں نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام اسی صورت ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بنیادی اور دیرینہ تنازعہ ہے، جس کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ? تعبیر نہیں ہو سکتا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل پر کشمیر پر قابض ہو کر کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے اور بے گناہ شہریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم بھارتی ریاستی جبر اور مظالم کا مکروہ چہرہ اب عالمی برادری سے زیادہ دیر پوشیدہ نہیں رہ سکتا اور نہ ہی کشمیری عوام کی آواز کو مزید دبایا جا سکتا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خود ارادیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ماضی میں بھی حاصل رہی ہے اور آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ہماری دعائیں، ہمدردیاں اور اخلاقی حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی مقبوضہ کشمیر بھارتی ریاستی جبر سے آزادی حاصل کرے گا اور دنیا کے افق پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر ابھرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1124/2026
کوئٹہ4:فروری۔ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے سیکرٹری بلوچستان فوڈ اتھارٹی ارشد بگٹی نے ملاقات کی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ موسیٰ خیل، ایڈیشنل سیکرٹری عبد الہادی، سردار احسان دمڑ، سعید دمڑ اور صوبائی وزیر خوراک کے پرسنل سیکرٹری موسیٰ کاکڑ بھی موجود تھے ملاقات کے دوران محکمہ خوراک اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے متعلق انتظامی امور، کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے محکمہ خوراک کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک کو مزید ترقی یافتہ اور مستحکم بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کرنا ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی اور انتظامی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ملاقات میں فوڈ اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافے، شفافیت کے فروغ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1125/2026
کوئٹہ، 4 فروری ۔ حکومتی وفد سے آل پارٹیز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیرسگالی کے پیغام کے طور پر صوبہ بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ حکومت نے تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔آل پارٹیز کے وفد میں عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف شامل تھیں۔ وفد میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے، پاکستان تحریک انصاف کے سلام آغا، ایچ ڈی پی کے رہنما عصمت یاری، اے این پی کے رہنما ثنا اللہ کاکڑ، نیشنل پارٹی کے میر عنایت بزدار، ملازمین کی طرف سے اسماعیل کاسی اور این ڈی ایم کے عنایت شاہ شامل تھے۔حکومتِ بلوچستان کی جانب سے مجاز کمیٹی کے اراکین میں صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، صوبائی وزیر علی مدد جتک، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید اقبال شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون اور اسپیشل سیکریٹری خزانہ عارف خان اچکزئی شامل تھے۔ملاقات میں وفد نے بلوچستان کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور حکومت نے گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ کیا، جبکہ 12 فروری کو آل پارٹیز کے اکابرین اور حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں التواء شدہ تمام مسائل کے حل کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1126/2026
کوئٹہ4فروری ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے نوجوانوں کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے وژن کے تحت، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے پالیسی ڈائیلاگ برائے شراکت داران بر موضوع انسداد انتہاپسندی (CVE) میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور اگر انہیں درست رہنمائی، مواقع اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کی جائے تو وہ نہ صرف اپنے لیے روزگار پیدا کر سکتے ہیں بلکہ صوبے کی معاشی ترقی میں بھی موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں، تعلیم اور کاروبار کی طرف راغب کرنا انتہاپسندی کے خلاف سب سے موثر حکمتِ عملی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ حکومتِ بلوچستان جلد ہی بزنس فسیلیٹیشن سینٹر قائم کر رہی ہے، جس کا مقصد نوجوان کاروباری افراد کو ایک ہی چھت تلے کاروباری رجسٹریشن، سرمایہ کاری سے متعلق رہنمائی، قانونی معاونت، مارکیٹ تک رسائی اور سرکاری محکموں کے ساتھ روابط جیسی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں وہ اپنے کاروباری خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور بزنس فسیلیٹیشن سینٹر اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، جدت اور محنت کو اپنا شعار بنائیں اور صوبے کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, February 4:Under the vision of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti for youth prosperity and sustainable development, the Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, participated as a guest speaker in a Policy Dialogue for Stakeholders on Countering Violent Extremism (CVE).While addressing the gathering, Bilal Khan Kakar said that the youth of Balochistan are talented, and if they are provided with proper guidance, opportunities, and institutional support, they can not only create employment for themselves but also play an effective role in the economic development of the province. He emphasized that engaging youth in positive activities, education, and entrepreneurship is the most effective strategy against extremism.In his speech, he shared that the Government of Balochistan is soon establishing a Business Facilitation Center, aimed at providing young entrepreneurs with one-window facilities including business registration, investment-related guidance, legal assistance, access to markets, and coordination with government departments. He stated that this center would serve as a strong platform for youth to turn their business ideas into reality.Bilal Khan Kakar further said that under the leadership of Chief Minister Mir Sarfraz Bugti, the provincial government is taking serious steps to empower youth, and the Business Facilitation Center is an important initiative in this regard. He urged young people to fully benefit from government opportunities, embrace innovation and hard work, and play their role in building a bright future for the province.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1127/2026
سبی 4 فروری ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران اور پولیو ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ فیلڈ میں جاری سرگرمیوں، کوریج اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے پولیو ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کی مکمل سپورٹ کریں اور باہمی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور منظم انداز کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم کے دوران ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ کسی بھی وجہ سے ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، انکاری والدین کو موثر انداز میں آگاہی فراہم کریں اور مہم کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے ہی پولیو کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1128/2026
نصیرآباد:4فروری ۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ای آر ایم کے تیسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دن بھر کی پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فیلڈ میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں اور ورکرز کی کارکردگی، درپیش مسائل اور مجموعی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز حسین جمالی بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے جس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور ٹیمیں گھر گھر جا کر سو فیصد کوریج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے فیلڈ ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کاوشوں سے ہی پولیو کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مہم کے دوران درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1129/2026
تربت: 4 فروری ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر بدھ کے روز پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم ایوننگ اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کیچ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مہم کی موثر نگرانی، درپیش چیلنجز اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ کوئی بھی بچہ مہم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی اور ہر یونین کونسل میں مہم کی مکمل اور بروقت رپورٹنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیلڈ اسٹاف کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران باہمی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ہر گھر تک مو¿ثر رسائی ممکن بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1130/2026
جعفرآباد4فروری ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان، پولیس، ایف سی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کے قیام۔ مڈل کے امتحانی مراکز پر سکیورٹی۔ یکجہتی کشمیر۔سمیت دیگر متوقع احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی کے امور کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں باہمی رابطہ کاری کو مزید موثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ ضلع بھر میں امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حساس اور مختلف مقامات پر جوانوں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کے مفاد میں بہتر سیکیورٹی اقدامات کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے اور اداروں کے درمیان قریبی رابطہ امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اجلاس کے اختتام پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون اور مسلسل رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1131/2026
جعفرآباد4فروری ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد حضور بخش بگٹی، ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عائشہ بگٹی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد نواز جتک، ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ایف سی آفیسر حساس اداروں کے نمائندوں سمیت محکمہ مواصلات و تعمیرات اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع جعفرآباد میں بی ایس ڈی آئی کی جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ خصوصاً بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو پروگرام فیز ون اور فیز ٹو کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کچھ محکمہ ایجوکیشن کی اسکیمات جوکہ کچھ وجوہات کی بنیاد پر شروع نہیں ہوئی تھیں ان کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع کے عوام کو براہ راست اور دیرپا فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ معیار اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو پروگرام کے تحت ضلع جعفرآباد میں اجتماعی نوعیت کے ایسے منصوبے شامل کیے گئے ہیں جن میں تعلیم، صحت اور آبنوشی کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور ضلع کی مجموعی ترقی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1132/2026
سبی 4 فروری ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران اور پولیو ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ فیلڈ میں جاری سرگرمیوں، کوریج اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے پولیو ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کی مکمل سپورٹ کریں اور باہمی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور منظم انداز کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم کے دوران ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ کسی بھی وجہ سے ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، انکاری والدین کو موثر انداز میں آگاہی فراہم کریں اور مہم کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے ہی پولیو کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1133/2026
کوئٹہ 4فروی ۔ صوبائی وزیر خزانہ ، معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے 5فروری یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے ا پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی موقف اور بیانیےکو اجاگر کیا ہے انکے ساتھ بھارت کی جانب سے ہونے والے مظا لم وزیادتی کو عالمی سطح پر اجاگر بھی کرتا آ رہا ہے اور پاکستان کی یہ اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو حاصل رہیگی جب تک ان کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا. آج دن کشمیر ڈے منانے کا مقصد بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرسکیں اور اس کے ساتھ عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے مسئلہ کی طرف مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے. ہمارے صوبے بلوچستان کے لوگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1134/2026
کوئٹہ 4 فروری ۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر دن کا مقصد منقسم کشمیر کے سبھی حصوں میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے یہ دن منانے کا سلسلہ گذشتہ کئی سال سے بلا تعطل جاری ہے اور بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کے ساتھ 05 فروری کو پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ یکجہتی دن منانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ شیخ عبداللہ اور اندرا گاندھی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے وقت 1975ءمیں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 28 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کیا تاہم اس دن کو سرکاری طور پر 05 فروری کے روز منانے کا آغاز 2004ء میں ہوا ، انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں کے منصفانہ جہدوجہد، حق خود ارادیت، سیاسی و سفارتی حمایت اور غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ استصواب رائے کے ذریعے جس کے ساتھ جانا چاہیں جاسکتے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کشمیریوں نے جہدوجہد آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور مظالم برداشت کیے،76 برسوں سے بھارت غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کو ڈرانے اور دبانے کی مذموم مہم چلا رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے لوگ ان تمام انسانیت سوز سلوک اور مظالم کے باوجود اپنے وطن کی آزادی کیلئے جہدوجہد کر رہے ہیں ہم پاکستان کے عوام ان کی تحریک آزادی کی عظیم جہدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، میر صادق عمرانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل صرف و صرف کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جمہوری طریقے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ غیر جانب اور آزاد استصواب رائے سے کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1135/2026
کوئٹہ:4فروری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ریڈ زون سیکیورٹی بنکرز اور کنکریٹ دیوار منصوبے کے حوالے سے ساہیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، ایس پی ریڈ زون حنان اچکزئی سمیت مواصلات و تعمیرات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔سائٹ وزٹ کے دوران چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کو منصوبے کی پیش رفت، تکنیکی پہلووں اور تعمیراتی مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے منصوبے کو درپیش مختلف چیلنجز، سیکیورٹی خدشات اور انتظامی مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن کے باعث منصوبے کی تکمیل میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ریڈ زون کی سیکیورٹی پلان کے حوالے سے واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ریڈ زون ایک انتہائی حساس مقام کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط، موثر اور مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی بنکرز اور کنکریٹ دیوار منصوبہ نہ صرف حساس سرکاری عمارات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے میں معیار، شفافیت اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام تکنیکی و سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعمیراتی محکموں کے درمیان باہمی رابطہ مزید موثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خدشے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے منصوبے کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے اور پیش رفت سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو باقاعدگی سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1136/2026
خضدار 4 فروری ۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا ہے کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکر ویکسینیٹر جونیئر کلرک اسسٹنٹ کمپیوٹر اپریٹر اور دیگر تعینات ہونے کے بعد اپنے فرائض ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری محنت اور دیانت داری سے کام کو یقینی بنائیں- تمام ملحقہ اسٹاف خدمت خلق کو اپنا شعار سمجھیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کیا انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں انٹرویو لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علم دین ایم ایس ٹیچنگ اسپتال سرمد سعید ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو ڈویژنل انفارمیشن افیسر شبیر احمد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعیناتی کے اس عمل کے بعد محکمہ صحت میں جونیئر کلرک لیڈی ہیلتھ ورکر ویکسینیٹر ڈیٹا انٹری اپریٹر کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام جونیئر کلرک لیڈی ہیلتھ ورکر ڈیٹا انٹری اپریٹر ویکسینیٹر اور دیگر کے ڈاکومنٹس کی اچھے طریقے سے چھان بین کی جا رہی ہے انشاءاللہ تمام مراحل کے مکمل ہونے کے بعد تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی واضح رہے کہ خضدار ڈسٹرکٹ میں 78 خالی پوسٹس ہے جن میں جونیئر کلرک ویکسینیٹر ڈیٹا انٹری اپریٹر لیڈی ہیلتھ ورکراور دیگر اسامیوں کا انٹرویو لیا جا رہا تھا انٹرویو اور کاغذات کی چھان بین کے بعد ان تمام خالی اسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1137/2026
چمن 4فرور ی ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کے افیسران کیساتھ زراعت کی آمدنی ٹیکس وصولی اور زمینداری رجسٹریشن کے حوالےسے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تحصیلدار احمد خان، قانون گو سپرنٹینڈنٹ ریونیو، عبدالظاہر پٹواری، محمد علی سرور خان اور دیگر ضلعی افسران شریک تھے اجلاس میں زرعی آمدنی ٹیکس کی وصولی کے اقدامات اور زرعی زمینداران کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع چمن کے تمام زمینداران تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ کاپیاں 13 فروری 2026 تک زرعی آمدن کی رجسٹریشن سپرنٹنڈنٹ ریونیو آفس میں جمع کرائیں گے جس کے بعد ہر زمیندار کو AIT (Agriculture Income Tax) نمبر الاٹ کیا جائے گا اور تمام رجسٹرڈ زمینداران کو ڈیجیٹل لائنسنسیں جاری کی جائیں گی۔ جسکی درج ذیل فوائد ہوں گے .1. زرعی انکم ٹیکس کی پابندی۔2. زرعی (گرین ٹریکٹر، ٹیوب ویل، ٹیبل) وغیرہ سبسڈی ریٹ پر دستیابی .3. اے آئی ٹی نمبر کے تحت زرعی بینک سے لون لینے میں آسانی۔4. زمیندار کے فیلڈ میں زرعی ماہرین کی راہنمائی۔ مذکورہ بالا شرائط پر پورا نہ اترنے کی صورت میں یعنی زرعی واجبات نہ جمع کرنے کی صورت میں زمینداران زرعی اور ریونیو ریکارڈ سے استفادہ حاصل نہیں کر سکتے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1138/2026
چمن 4فروری ۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید این سٹاف، پولیو ٹیموں کے افسران نمائندے اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز و افسران شریک تھے اجلاس میں پولیو مہم کی تیسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور انسداد پولیو مہم کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں افسران نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ مہم کی کامیابی تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون پر مبنی ہے انہوں نے تمام پولیو ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1139/2026
موسیٰ خیل4 فروری ۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کی زیرِ صدارت سرکاری ملازمین کے ‘ایس اے پی’ (SAP) ڈیٹا اور تاریخِ پیدائش کی درستگی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور متعلقہ حکام نے اصل ریکارڈ کے ساتھ شرکت کی اجلاس میں ان کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو کمیٹی کے دائرہ اختیار میں تھے اور ان کی موقع پر ہی درستگی کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ پیچیدہ کیسز کو مزید کارروائی کے لیے حکامِ بالا کو ارسال کر دیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ریکارڈ میں شفافیت اور بروقت درستگی ہماری ترجیح ہے تاکہ ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام فیصلے خالصتاً میرٹ اور اصل سروس بک کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، اور جو معاملات مقامی سطح پر حل طلب نہیں، انہیں فوری طور پر اعلیٰ حکام کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1140/2026
کوئٹہ 4 فروری .۔صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی مدد جتک نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود، شفاف طرزِ حکمرانی اور پائیدار ترقی کے واضح وژن کے تحت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کے شعبوں میں ایسے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے مثبت اثرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں اسکولوں کی بحالی، اساتذہ کی تقرری، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرکاری اسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عام شہری کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔حاجی علی مدد جتک نے گرین بس سروس کو حکومت بلوچستان کا ایک تاریخی اور عوام دوست منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جدید، ماحول دوست اور سستی سفری سہولت سے نہ صرف شہریوں کو آرام دہ سفر میسر آیا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی واضح کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبے جن میں سڑکوں کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی، روزگار کے مواقع، نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے پروگرامز اور سماجی بہبود کے اقدامات شامل ہیں، صوبے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔آخر میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1141
موسیٰ خیل 4 فروری .ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے “ایوننگ ریویو” اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندوں، مانیٹرنگ آفیسران اور متعلقہ یو سی ایم اوز (UCMOs) نے شرکت کی اجلاس میں مہم کے ابتدائی تین دنوں کے دوران مقررہ اہداف، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور مانیٹرنگ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دور افتادہ علاقوں میں کوریج کو بہتر بنانے اور انکاری والدین کو قائل کرنے کے حوالے سے ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ مہم کے بقیہ دنوں میں ٹیمیں مزید جانفشانی سے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع کا کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے تاکہ مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
…






