










خبرنامہ نمبر89/2025
کوئٹہ، 6 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے جس کا موثر تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور انہیں حقائق سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاونٹر وائلنٹ ایکسٹریزم کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا ، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلینس تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کے لیے ایک موثر اور مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو انتہاپسندانہ رجحانات کے سدباب اور مثبت بیانیے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا انہوں نے زور دیا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات ناگزیر ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت، تعمیری اور حقیقت پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو گمراہ کن عناصر کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری ناگزیر ہے اور صوبائی حکومت اس حوالے سے جامع اقدامات کر رہی ہے اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، انتہاپسندی کے خلاف جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو موثر ہم آہنگی کے ساتھ اقدامات کی ہدایت کی گئی دریں اثنائ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے، جس سے صوبے میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری مزید واضح ہوئی ہے اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔
خبرنامہ نمبر95//2025
کوئٹہ6 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے مذہبی مقامات کی ترقی و بحالی حکومتی سرپرستی میں یقینی بنائی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور حکومت اقلیتی برادریوں کے مذہبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں منگل کو یہاں سینیٹر دنیش کمار کی سربراہی میں ملنے والے اقلیتی برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ملاقات میں ہنگلاج ماتا مندر کے ماسٹر پلان، جاری و مجوزہ تعمیراتی منصوبوں اور اراضی کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنگلاج ماتا مندر کے زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام منظور شدہ فنڈز کے فوری اجراءاور درکار اراضی کی جلد فراہمی کی ہدایت کی اجلاس میں سینیٹر دینش کمار، رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری جنگلات عبد الفتح بھنگر، ہنگلاج ماتا مندر کے لیے قائم کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اقلیتی وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی کی دستار بندی پر مبارکباد دی پھول پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر96//2025
کوئٹہ، 6 جنوری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں کم بی ٹی یو گیس پر مبنی صنعتی منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں تکنیکی فزیبیلٹی کی تکمیل کے بعد منصوبوں کو کمرشل بنیادوں پر شروع کرنے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے لیے اخبارات میں ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EOI) جاری کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری توانائی داود خان بازئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری بابر خان سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس کو دی گئی تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع قلات میں واقع مارگند گیس فیلڈ اور سوئی میں زن گیس فیلڈ پر کم بی ٹی یو گیس کے موثر استعمال کے لیے مختلف صنعتی پلانٹس کی تنصیب تجویز کی جا رہی ہے جن میں فرٹیلائزر، سیمنٹ، توانائی اور سیرامکس سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ صنعتیں شامل ہیں ان منصوبوں کا مقصد مقامی وسائل کو صنعتی ترقی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سرمایہ کار کمپنیاں سماجی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی اولین ترجیح مقامی ہنرمند افراد کو روزگار کی فراہمی کو بنائیں انہوں نے کہا کہ صنعتی منصوبوں سے نہ صرف صوبے کے لیے ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے جس سے مقامی معیشت مستحکم ہوگی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور حکومت ان وسائل کو جدید خطوط پر بروئے کار لا کر صنعتی ترقی اور معاشی خود انحصاری کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے عمل کو شفاف، مسابقتی اور سرمایہ کار دوست بنایا جائے تاکہ سنجیدہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو اجلاس میں اس امر کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ گیس فیلڈز سے متعلق ایکسپریشن آف انٹرسٹ کے اشتہارات جلد از جلد اخبارات میں شائع کیے جائیں گے، جبکہ مجوزہ صنعتی پلانٹس کی تنصیب کے لیے ممکنہ سائٹس، انفراسٹرکچر اور لاجسٹک سہولیات کا جامع جائزہ لے کر عملی اقدامات کیے جائیں گے.۔








