خبرنامہ نمبر 9610/2025*
کوئٹہ25 دسمبر:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کرسمس کے پُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہ کرسمس خوشی، ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کو جنم دیتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ وہ اس اجتماعی خوشی میں غریبوں، یتیموں اور نادار افراد کو بھی شامل کریں۔ گورنر مندوخیل نے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے پرامن جذبات اور انسان دوستی کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری آئندہ ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس کوششیں کرتی رہے گی اور معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان شمولیت، رواداری اور تعاون کے رحجان کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
خبرنامہ نمبر 9611/2025
کوئٹہ25 دسمبر:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قائداعظم محمد علی جناح کے 149 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں قائد کی پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے گرانقدر خدمات اور غیرمتزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے قائد کے اتحاد، ایمان اور ڈسپلن کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی پائیدار اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدار آج بھی قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے قائد کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عہد کریں۔ مزید برآں گورنر نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے تعاون، رواداری اور بھرپور شرکت کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کریں۔
خبرنامہ نمبر 9612/2025
کوئٹہ، 25 دسمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن و امان کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قلات آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ریاستی ادارے ہر سطح پر دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے انہوں نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، عوام کے تحفظ اور ترقی کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خبرنامہ نمبر 9613/2025
لورالائی25دسمبر: رکن بلوچستان اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کرسمس کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس خوشی، محبت، امن اور ایثار کا درس دیتا ہے جو پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ہر شعبۂ زندگی میں اپنی محنت، دیانت اور قربانیوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ اسلام بھی امن، برداشت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان کے مطابق پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کے حقوق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کے جان و مال، عبادت گاہوں اور مذہبی آزادی کے مکمل تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، صفائی، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جو قابلِ تحسین ہیں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ کرسمس کا یہ بابرکت موقع ملکِ پاکستان میں امن، خوشحالی، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے اور پوری قوم متحد ہو کر ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہو۔
خبرنامہ نمبر 9614/2025
بارکھان 25دسمبر:بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 149 واں یومِ پیدائش.
بارکھان: بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 149 واں یومِ پیدائش ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بارکھان میں بھی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس بارکھان میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین بھنگر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف اور چیئرمین میونسپل کمیٹی بارکھان خان خیرو خان وڈیرہ صدیق کھیتران سمیت دیگر افسران و معززین نے شرکت کی
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائدِ اعظمؒ کی جدوجہد، قیادت اور فرمودات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ”دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کا وجود ختم کر سکے” ۔اس موقع پر بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی اور بانیٔ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔علاوہ ازیں، ضلع بارکھان کے ہیڈکوارٹر میں واقع گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول بارکھان میں بھی یومِ ولادت کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں پر شرکاء نے قائدِ اعظمؒ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کی۔
خبرنامہ نمبر 9615/2025
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے سابق وزیراعظم ، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانی سیاست میں استحکام، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بڑے ترقیاتی منصوبے، مضبوط ادارے اور معاشی بہتری کی سمت پر گامزن کی۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور تجربہ آج بھی پاکستان کے لیے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور طویل عمر عطا فرمائے۔اور وہ اسی جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں۔
خبرنامہ نمبر 9616/2025
خضدار 25 دسمبر: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرک ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد نسیم لانگو اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ ڈاکٹر کہور خان ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر قربان علی انچارج ٹراما سینٹر ڈاکٹر عبدالرؤف انچارج ٹی ایچ کیو وڈھ ڈاکٹر میلاد احمد زہری ایم ایس سول ہسپتال زہری ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر رشید احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر پی پی ایچ ائی ڈاکٹر منیر احمد ڈاکٹر رشیدہ ڈاکٹر گلسیما ڈویژنل انفارمیشن افیسر شبیر احمد بلوچ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل سطح کے اسپتالوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں منتقل کرنے، مختلف سی ڈی ز کو بی ایچ یوز میں اپ گریڈ کرنے اور مختلف آر ایچ سیز کے ڈی ڈی اوز سے متعلق مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر کے ساتھ مل بیٹھ کر ہیلتھ سیکٹر میں جاری سرکاری منصوبوں کی تفصیلات حاصل کریں تاکہ ہیلتھ سیکٹر کو ان سے متعلق مکمل آگاہی ہو۔اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی ایکسٹینشن، ٹیچنگ ہسپتال میں فرنیچر کی کمی اور پولیس سیکیورٹی کی تعیناتی کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے 40 مستقل غیر حاضر ویکسینیٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی فہرست ڈپٹی کمشنر کو پیش کی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔سول ہسپتال زہری کے اہم ایس ڈاکٹر میلاد احمد زہری نے ادارے کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او، ایم ایس سول ہسپتال زہری سے روزانہ مریضوں کی تعداد پر مشتمل رپورٹس بھی طلب کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں کا تفصیلی جائزہ (ویلیوایشن) تیار کیا جائے تاکہ جہاں سہولیات کی کمی ہے، وہاں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے انہیں پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کی سہولت موجود نہیں، وہاں ہسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا۔ اجلاس میں پرنسپل نرسنگ کالج کے ادارے کو سولر کی منتقلی پر بھی گفتگوہوئی۔
خبرنامہ نمبر 9617/2025
تربت25 دستمبر:ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں بھی بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ ولادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت اکبر اسماعیل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ امتیاز سخی سمیت مختلف محکموں کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے ضلعی و تحصیل افسران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی کی جانب سے قومی پرچم کو فضا میں لہرا کر دن بھر کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ بعدازاں اسکول کے آڈیٹوریم میں ضلع کیچ کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تربت تھے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد ملی نغمے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور قیامِ پاکستان کے لیے ان کی بے مثالی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہی پاکستان کا قیام ممکن ہوا اور آج ہم ایک آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کی پوری زندگی جدوجہد، دیانت داری اور اصول پسندی کی روشن مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قائدِ اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہو کر ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم نے دو قومی نظریے کو عملی طور پر ثابت کرکے ہمیں پاکستان جیسی آزاد ریاست عطا کی، جو آج ایک ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے۔اختتامی کلمات میں پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت اکبر اسماعیل نے قیامِ پاکستان میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے کردار کو تاریخ کا ایک عظیم باب قرار دیا۔آخر میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد، پرنسپل اکبر اسماعیل اور دیگر معززین نے تقریری مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
خبرنامہ نمبر9818/2025
بارکھان 25 دسمبر:بارکھان میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانی بچاؤ آگاہی ریلی نکالی گئی۔ریلی کا مقصد عوام میں پانی کی اہمیت اور اس کے درست استعمال سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ریلی میں پی ایچ ای افسران، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پانی بچاؤ کے نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پانی کے ضیاع کو روکنے سے متعلق پیغامات درج تھے۔پی ایچ ای حکام کا کہنا تھا کہ پانی ایک قیمتی نعمت ہے، اس کے ضیاع سے مستقبل میں سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، اس لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ پانی کا درست استعمال یقینی بنائے۔
خبرنامہ وب 9619/2025
چمن :اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے کرسمس ڈے پر چمن عیسائی برادری کے چرچ مبارک باد دینے گئے اور وہاں کرسمس کیک کاٹا گیا اور وہاں موجود لوگوں سے گھل مل گئے اور عیسائی برادری کے ساتھ خوشی کے اس موقع پر اے ڈی سی چمن نے تمام عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔
خبرنامہ نمبر 9620/2025
بارکھان 25دسمبر:ملک بھر کی طرح بابائے قوم حضرت قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 149واں یومِ پیدائش ضلع بارکھان میں بھی نہایت عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس بارکھان میں ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین بھنگر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، چیئرمین میونسپل کمیٹی بارکھان خان خیرو خان، وڈیرہ صدیق کھیتران سمیت مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، سماجی شخصیات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی بے مثال جدوجہد، اصول پسندی، دیانت داری اور دوراندیش قیادت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائدِ اعظمؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر قائدِ اعظمؒ کے تاریخی الفاظ
“دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی”
کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر بانیٔ پاکستانؒ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔دریں اثناء، گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول بارکھان میں بھی قائدِ اعظمؒ کے یومِ پیدائش کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جہاں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے تقاریر، تقاریب اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے قائدِ اعظمؒ کی قومی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔۔
خبرنامہ وب 9621/2025
کوئٹہ 25 دسمبر:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے آج آن کی رہائش گاہ پر علاقائی معتبرین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران عوام نے درپیش مسائل، مشکلات اور شکایات سے حاجی علی مدد جتک کو آگاہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل نہایت توجہ، سنجیدگی اور تحمل سے سنے اور موقع پر ہی متعدد امور کے حل کے لیے متعلقہ محکموں اور حکام سے رابطے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ باقی مسائل کے جلد اور مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوامی خدمت ان کے سیاسی سفر کا بنیادی مقصد ہے اور حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسمبلی کے اندر اور باہر ہر فورم پر عوام کی آواز بن کر جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔عوامی حلقوں نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے مسائل سننے اور فوری توجہ دینے کے عمل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔
خبرنامہ نمبر 9122/2025
بارکھان25دسمبر:بارکھان:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بارکھان میں پانی کی اہمیت، اس کے تحفظ اور درست استعمال سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک بھرپور آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد شہریوں کو پانی کے ضیاع سے بچاؤ اور اس قیمتی قدرتی نعمت کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ریلی میں پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے افسران، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی شہر کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “پانی بچاؤ، زندگی بچاؤ”، “پانی ضائع نہ کریں”، اور “آنے والی نسلوں کے لیے پانی محفوظ بنائیں” جیسے بامقصد اور شعور بیدار کرنے والے پیغامات درج تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پرجوش انداز میں پانی بچاؤ کے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم اور قیمتی نعمت ہے، جس کی قدر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے جا استعمال کے باعث پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، جو مستقبل میں سنگین مسائل کا سبب بن سکتے ہیں پی ایچ ای حکام کا کہنا تھا کہ اگر آج پانی کے درست اور محتاط استعمال کو یقینی نہ بنایا گیا تو آنے والی نسلوں کو شدید قلتِ آب جیسے خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ گھریلو سطح پر پانی کے ضیاع کو روکیں، لیکیج کی بروقت نشاندہی کریں اور پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پانی کے تحفظ کے لیے نہ صرف خود ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں میں بھی اس حوالے سے شعور اجاگر کرتے رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر 9623/2025
کوئٹہ، 25 دسمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، آج ہم اس خواب کو عملی تعبیر کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز قائداعظم ریزیڈنسی زیارت میں یومِ قائد کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ صرف ہمارا مؤقف نہیں بلکہ دنیا کے بڑے بڑے رہنماء بھی اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان ایک مضبوط، باوقار اور ابھرتی ہوئی ریاست ہے۔ بالخصوص رواں سال مئی کے بعد جس انداز میں افواجِ پاکستان نے، سپہ سالار سے لے کر آخری سپاہی تک، پاکستان کی حرمت، خودمختاری اور عزت کا دفاع کیا، وہ قومی تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی سے پسپا کیا گیا، اس کے نتیجے میں پاکستان کے وقار اور عالمی احترام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیاں اور روابط اس بات کا ثبوت ہیں کہ عزت ہمیشہ فاتح قوموں کو دی جاتی ہے، شکست خوردہ اقوام کو نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی، پائیدار امن اور عام آدمی تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے، جس پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اچھی طرزِ حکمرانی کا ایسا ماڈل متعارف کرانا ہماری ترجیح ہے جو ریاستِ پاکستان کو مضبوط کرے اور قومی مفادات کے عین مطابق ہو ،انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں ریاستِ پاکستان کے خلاف منظم انداز میں سازش کی جا رہی ہے، جس کے مختلف پہلو ہیں، اور ان سازشوں کو ہر سطح پر بے نقاب اور ناکام بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دشمن ازل سے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرتا آ رہا ہے، کبھی بلوچ اور پشتون کے نام پر، کبھی پنجابی اور سندھی کے نام پر، تاکہ قوم کو لسانی بنیادوں پر کمزور کیا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 14 اگست 1947 سے پہلے ہماری کوئی اجتماعی قومی پہچان نہیں تھی، مگر قیامِ پاکستان کے بعد ہماری پہلی اور سب سے مضبوط شناخت ایک باوقار پاکستانی کی ہے، اس کے بعد ہماری لسانی اور علاقائی شناختیں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب لسانی بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنے میں دشمن ناکام ہوا تو پاکستان کے نظریاتی تشخص پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کا مطلب کیا، لا الٰہ الا اللہ” محض ایک نعرہ نہیں بلکہ وہ نظریاتی بنیاد ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتی ہے اور ایک قوم بناتی ہے انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد کو کمزور کرنے کے لیے مذہب کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جسے فتنہ الخوارج کہا جاتا ہے، چاہے وہ ٹی ٹی پی ہو، ٹی ٹی اے ہو یا افغان عبوری حکومت کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گرد سرگرمیاں۔ ان عناصر کا مقصد پاکستان کی اس نظریاتی جڑ کو کمزور کرنا تھا جس کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناحؒ نے رکھی تھی، مگر دشمن اپنے عزائم میں ناکام رہا میر سرفراز بگٹی نے فخر کے ساتھ کہا کہ ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت، دکی، پشین اور دیگر تمام پشتون قبائل نے افواجِ پاکستان اور ایف سی بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل جن علاقوں میں دہشت گرد عناصر دندناتے پھرتے تھے، آج اللہ کے فضل و کرم سے، سیکیورٹی فورسز بالخصوص کمانڈر 12 کور اور ایف سی بلوچستان کی قیادت میں وہاں فتنہ الہندوستان اور خوارج کا ایک فرد بھی نظر نہیں آتا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ عوام کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اپنی سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ بلوچستان ایک بار پھر مکمل امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور قائداعظم کے پاکستان کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 9624/2025
کوئٹہ، 25 دسمبر 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، آج ہم اس خواب کو عملی تعبیر کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز قائداعظم ریزیڈنسی زیارت میں یومِ قائد کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ صرف ہمارا مؤقف نہیں بلکہ دنیا کے بڑے بڑے رہنماء بھی اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان ایک مضبوط، باوقار اور ابھرتی ہوئی ریاست ہے۔ بالخصوص رواں سال مئی کے بعد جس انداز میں افواجِ پاکستان نے، سپہ سالار سے لے کر آخری سپاہی تک، پاکستان کی حرمت، خودمختاری اور عزت کا دفاع کیا، وہ قومی تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی سے پسپا کیا گیا، اس کے نتیجے میں پاکستان کے وقار اور عالمی احترام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیاں اور روابط اس بات کا ثبوت ہیں کہ عزت ہمیشہ فاتح قوموں کو دی جاتی ہے، شکست خوردہ اقوام کو نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی، پائیدار امن اور عام آدمی تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے، جس پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اچھی طرزِ حکمرانی کا ایسا ماڈل متعارف کرانا ہماری ترجیح ہے جو ریاستِ پاکستان کو مضبوط کرے اور قومی مفادات کے عین مطابق ہو ،انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں ریاستِ پاکستان کے خلاف منظم انداز میں سازش کی جا رہی ہے، جس کے مختلف پہلو ہیں، اور ان سازشوں کو ہر سطح پر بے نقاب اور ناکام بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دشمن ازل سے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرتا آ رہا ہے، کبھی بلوچ اور پشتون کے نام پر، کبھی پنجابی اور سندھی کے نام پر، تاکہ قوم کو لسانی بنیادوں پر کمزور کیا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 14 اگست 1947 سے پہلے ہماری کوئی اجتماعی قومی پہچان نہیں تھی، مگر قیامِ پاکستان کے بعد ہماری پہلی اور سب سے مضبوط شناخت ایک باوقار پاکستانی کی ہے، اس کے بعد ہماری لسانی اور علاقائی شناختیں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب لسانی بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنے میں دشمن ناکام ہوا تو پاکستان کے نظریاتی تشخص پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کا مطلب کیا، لا الٰہ الا اللہ” محض ایک نعرہ نہیں بلکہ وہ نظریاتی بنیاد ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتی ہے اور ایک قوم بناتی ہے انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد کو کمزور کرنے کے لیے مذہب کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جسے فتنہ الخوارج کہا جاتا ہے، چاہے وہ ٹی ٹی پی ہو، ٹی ٹی اے ہو یا افغان عبوری حکومت کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گرد سرگرمیاں۔ ان عناصر کا مقصد پاکستان کی اس نظریاتی جڑ کو کمزور کرنا تھا جس کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناحؒ نے رکھی تھی، مگر دشمن اپنے عزائم میں ناکام رہا میر سرفراز بگٹی نے فخر کے ساتھ کہا کہ ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت، دکی، پشین اور دیگر تمام پشتون قبائل نے افواجِ پاکستان اور ایف سی بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل جن علاقوں میں دہشت گرد عناصر دندناتے پھرتے تھے، آج اللہ کے فضل و کرم سے، سیکیورٹی فورسز بالخصوص کمانڈر 12 کور اور ایف سی بلوچستان کی قیادت میں وہاں فتنہ الہندوستان اور خوارج کا ایک فرد بھی نظر نہیں آتا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ عوام کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اپنی سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ بلوچستان ایک بار پھر مکمل امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور قائداعظم کے پاکستان کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 9625/2025
قلعہ عبداللہ، 25 دسمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء مرحوم بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ مرحوم ایک مخلص، اصول پسند اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا دیر تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔
خبرنامہ نمبر 9626/2025
خضدار25دسمبر: خضدار پریس کلب میں محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کا موضوع تھا ” پانی کی اہمیت” ، سیمینار میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ سیمینار کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی تھے۔ سیمینار کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا قاری محمد انور شاکر نے تلاوت کی سعادت حاصل کی اور عبدالواحد رند نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای عبدالرئوف قمبرانی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین ایڈووکیٹ بشیر احمد جتک خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی سابق رجسٹرار خضدار یونیورسٹی محمد عالم جتک عبدالواحد رند اور اقدس فاطمہ نے سیمینار سے خطاب کیا ان سب نے پانی کی اہمیت پر تفصیلی اور فکر انگیز خطابات کیئے۔ یہ سیمینار بلوچستان جیسے خشک سالی زدہ علاقے میں پانی کے بحران پر توجہ مبذول کرانے کا ایک مؤثر ذریعہ تھا مقررین اور شرکائے سیمینار نے اس کی اہمیت اور افادیت کی تعریف کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی نے کہاکہ پانی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جسے قرآن مجید میں بار بار حیات کا سرچشمہ قرار دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی نے مزید کہا کہ خضدار جیسے علاقے میں پانی کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے مگر یہاں پانی کی شدید کمی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں، کم بارشوں اور زیر زمین پانی کی سطح میں گراوٹ کی وجہ سے کئی علاقے خشک سالی کا شکار ہیں۔ خضدار کے آس پاس کے پہاڑی سلسلے اور وادیاں قدرتی خوبصورتی سے بھرپور ہیں مگر پانی کی کمی ان کی زراعت اور روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔پاکستان بھر میں پانی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2025 تک پاکستان پانی کی شدید قلت والے ممالک میں شامل ہو جائے گا اور ہوا بھی ویسا ہی ہے۔ زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گر رہی ہے اور دریاؤں پر ڈیموں کی کمی کی وجہ سے زراعت اور پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ خشک ندیوں اور بنجر زمینیں اس بحران کی عکاسی کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز کو پیدا کیا ہے انسانی جسم کا تقریباً ساٹھ سے ستر فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ خون میں 90 فیصد سے زائد پانی ہوتا ہے، جو غذائی اجزائ کو جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتا ہے۔ پانی کے بغیر انسانی جسم چند دنوں میں ناکارہ ہو جاتا ہے۔ یہ نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ جسم کے درجہ حرارت کو منظم رکھتا ہے، ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور جلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ سیمینار سے پی ایچ ای خضدار کے ایگزیکٹو انجینیئر عبدالرؤف قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار جیسے اقدامات سے عوام میں شعور اجاگر ہوتا ہے کہ پانی کو ضائع نہ کیا جائے۔ بارش کا پانی جمع کرنا، لیکج روکنا، اور درخت لگانا ضروری ہے۔ اسلام بھی پانی کی بچت کا حکم دیتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وضو کرتے ہوئے بھی اسراف نہ کرو، چاہے دریا کے کنارے ہی کیوں نہ ہو۔آئیے ہم سب مل کر پانی کی اس نعمت کی قدر کریں اور اسے محفوظ بنائیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے فیض یاب ہو سکیں۔ خضدار جیسے علاقوں میں ایسے سیمینارز کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ پانی کا بحران کم ہو سکے۔ تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل ڈویژنل انفارمیشن آفیسر شبیر بلوچ عبدالحمید قمبرانی انعام اللہ مینگل ٹکری محمد بخش مینگل ٹکری بشیر احمد مینگل سکندر ہنینا صحافی عہدیدار و ممبران ایوب بلوچ منیر احمد زہری یونس بلوچ ندیم گرگناڑی عبدالجبار حسنی عامر باجوئی مرتضیٰ بلوچ عبدالرزاق زہری الطاف باجوئی جب کہ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے عبدالرحیم لہڑی وقار احمد عرس بلوچ سمیت دیگر شریک تھے ۔ سیمینار کے اختتام پر خضدار گرائمر اسکول ٹائون شپ کی طالبہ اقدس فاطمہ کو نقدی انعام بھی دیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 9627/2025
لورالائی 25دسمبر :ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتیں صوبے کے سماجی اور معاشی ڈھانچے کا ایک اہم اور قابلِ قدر حصہ ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور انسانی وقار پر خصوصی زور دیتا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق غیر مسلم شہریوں کے جان و مال، عبادت گاہوں اور مذہبی آزادی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کا آئین بھی انہی اصولوں کی عکاسی کرتا ہے اور صوبائی حکومت اسلامی اقدار اور آئینی تقاضوں کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ مسیحی برادری نے بلوچستان کی ترقی میں بالخصوص تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے شعبوں میں نمایاں اور قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مذہبی آزادی اور مساوی مواقع ایک پُرامن اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہیں، اور صوبے میں بسنے والے تمام شہری برابر کے حقوق اور عزت کے مستحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے امن، خوشحالی اور سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتوں کے ساتھ مل کر ایک پُرامن، ہم آہنگ اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
خبرنامہ نمبر 9628/2025
شہید سکندرآباد، سوراب 25 دسمبر:ملک بھر کی طرح ضلع شہید سکندرآباد، سوراب میں بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 149واں یومِ پیدائش نہایت عقیدت، احترام اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس شہید سکندرآباد میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری افسران، معززینِ علاقہ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر شہید سکندرآباد صاحبزادہ نجیب اللہ کی جانب سے قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ پرچم کشائی کے موقع پر شرکائ نے قائداعظمؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوراب شیخ اکبر علی، ڈی ایس پی سوراب عبدالغفور اورکزئی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ محمد یاسین، مختلف محکموں کے ضلعی افسران، بلدیاتی نمائندگان، معزز شہری، قبائلی عمائدین اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت، سیاسی بصیرت اور بے مثال جدوجہد کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ قائداعظمؒ کی انتھک محنت، قربانیوں اور اصولی سیاست کے نتیجے میں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار وطن نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان پر عمل کر کے ہی ہم درپیش چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قائداعظمؒ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، دیانت داری، محنت اور قانون کی پاسداری کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قائداعظمؒ کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں انصاف، مساوات اور قانون کی بالادستی ہو، جس کے حصول کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔تقریب میں ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ دعا میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل، عوام کی فلاح و بہبود اور قومی یکجہتی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکائ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔خبرنامہ نمبر 9628/2025
شہید سکندرآباد، سوراب 25 دسمبر:ملک بھر کی طرح ضلع شہید سکندرآباد، سوراب میں بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 149واں یومِ پیدائش نہایت عقیدت، احترام اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس شہید سکندرآباد میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری افسران، معززینِ علاقہ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر شہید سکندرآباد صاحبزادہ نجیب اللہ کی جانب سے قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ پرچم کشائی کے موقع پر شرکائ نے قائداعظمؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوراب شیخ اکبر علی، ڈی ایس پی سوراب عبدالغفور اورکزئی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ محمد یاسین، مختلف محکموں کے ضلعی افسران، بلدیاتی نمائندگان، معزز شہری، قبائلی عمائدین اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت، سیاسی بصیرت اور بے مثال جدوجہد کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ قائداعظمؒ کی انتھک محنت، قربانیوں اور اصولی سیاست کے نتیجے میں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار وطن نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان پر عمل کر کے ہی ہم درپیش چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قائداعظمؒ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، دیانت داری، محنت اور قانون کی پاسداری کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قائداعظمؒ کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں انصاف، مساوات اور قانون کی بالادستی ہو، جس کے حصول کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔تقریب میں ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ دعا میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل، عوام کی فلاح و بہبود اور قومی یکجہتی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکائ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر 9629/2025
گوادر: بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (BESSI) کا گوادر زون آفس اور ڈسپینسری کمشنر BESSI عمران بنگلزئی کی انتھک محنت، خلوص اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں باقاعدہ طور پر فعال ہو چکی ہے۔ یہ اقدام گوادر کے محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔BESSI مزدور طبقے کو ان کی بنیادی سہولت، خصوصاً صحت کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ کمشنر BESSI کی کاوشوں سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر، ڈاکٹر سنگین اسلم کو گوادر ڈسپینسری میں تعینات کر دیا گیا ہے، جو مزدور طبقے کی صحت و علاج معالجے کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ جس طرح بلوچستان کے دیگر اضلاع میں BESSI مزدوروں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے، اسی طرح اب گوادر کے مزدور بھی ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
گوادر میں قائم BESSI کی ڈسپینسری مزدوروں کو ابتدائی اور محدود علاج کی سہولت فراہم کرے گی، جبکہ پیچیدہ یا مزید علاج کی ضرورت کی صورت میں مریضوں کو کراچی ریفر کیا جائے گا، جہاں BESSI کے پینل میں شامل بڑے ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے گوادر کے مزدوروں اور دیگر لیبر ورکرز کو براہِ راست سہولیات میسر آئیں گی۔
ایڈریس:
بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (BESSI) گوادر آفس
مین ایئرپورٹ روڈ، نزد کیفے کلانچی، بالکل سامنے لیبر ورکر بورڈ آفس کی بلڈنگ میں واقع ہے۔
خبرنامہ نمبر 9630/2025
گوادر25دسمبر: ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل وےلفےئر و اسپیشل ایجوکیشن کی سربراہی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی خصوصی ٹیم اور گوادر پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 12 غیر مقامی افراد کو گرفتار کر لیا۔یہ کارروائی شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی، جہاں یہ افراد منظم انداز میں بھیک مانگنے میں مصروف تھے۔ سوشل ویلفیئر حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے جو طویل عرصے سے گوادر میں بھیک مانگنے کے پیشے سے وابستہ تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کا خاتمہ، عوام کو درپیش مسائل میں کمی اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ حقیقی مستحق افراد کی بحالی اور فلاح کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی متعلقہ اداروں کو کریں تاکہ شہر کو اس مسئلے سے پاک رکھا جا سکے۔گوادر پولیس ذرائع کے مطابق تمام گرفتار بھکاریوں کو سختی سے متنبہ کرنے کے بعد آج بذریعہ بس ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 9631/2025
قلعہ سیف اللہ بلوچستان25 دسمبر :آج کرسمس کے خوشی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار اور ضلع کے پولیس سربراہ ایس پی شاہ رخ خان نے مسیحی برادری سمیت ضلع بھر میں امن، بھائی چارے اور بین مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کے تحت منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں دونوں افسران نے کرسمس کا کیک مشترکہ طور پر کاٹا اور مسیحی برادری کو تہوار کی دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب اور برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور حکومت و ضلعی انتظامیہ مکمل یقین رکھتی ہے کہ ہر شہری بلا تفریق مذہب اپنے تہوار پر بھرپور شرکت اور خوشیاں منا سکے۔تقریب میں دیگر سرکاری اہلکار، مذہبی رہنما، مسیحی کمیونٹی کے معززین اور طلبہ بھی موجود تھے، جنہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ جشنِ کرسمس منانے کے جذبے کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات فول پروف طریقے سے یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ مسیحی برادری بلا خوف و خطر اپنے مذہبی تہوار کو پر امن ماحول میں منا سکے۔ ایس پی شاہ رخ خان نے بھی امن، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں۔یہ تقریب بین المذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے عکاس تھی، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں ہر مذہبی کمیونٹی کو آئینی حقوق حاصل ہیں اور سیکیورٹی و حکومتی ادارے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام شہری اپنے مذہبی تہوار پُرامن طریقے سے منا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 9632/2025
تربت25دسمبر : یونیورسٹی آف تربت کا تیسرا کانووکیشن 13 جنوری 2026 کویونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوگا۔ اس عظیم الشان تقریب کی فل ڈریس ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی، جس میں تمام اہل گریجویٹس کی شرکت لازمی ہے جو پہلے سے درخواستیں جمع کرچکے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی متحرک قیادت میں کانووکیشن کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں اور تمام انتظامات مکمل کرلی گئی ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کےمطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس موقع پراپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی تعلیم، تحقیق اور کمیونٹی سروس میں اپنی ذمہ داریاں بھرپورطریقے سے پورا کررہی ہے اور ہم مستقبل میں بھی کانووکیشن سمیت بڑی تعلیمی تقریبات کا تسلسل برقرار رکھیں گے تاکہ علمی، تحقیقی اور سماجی خدمت کا یہ سفر جاری رہے۔ تمام اہل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریہرسل اور کانووکیشن کے دن اپنی شرکت کو یقینی بناکر اس باوقار تقریب کو یادگار بنائیں۔ مزید معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے دفتر یا فون نمبرز 400508/400510-0852 پر رابطہ کریں۔
خبرنامہ نمبر 9633/2025
چمن 25 دسمبر : ڈی سی کمپلیکس چمن میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ ولادت کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور قائد ملت کی 149 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی پی او چمن عبداللہ عمران چیمہ اے سی چمن امتیازعلی بلوچ اکاؤنٹ افسر ظاہر خان اور دیگر آفسران شریک تھے قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر ڈی سی چمن اور دیگر افسران نے سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور قیامِ پاکستان کے لیے ان کی بے مثالی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہی پاکستان کا قیام ممکن ہوا جسکی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کی پوری زندگی جدوجہد، دیانت داری اور اصول پسندی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائدِ اعظم کے موٹو ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم نے دو قومی نظریے کو عملی جامہ پہنا کر ہمیں پاکستان جیسی ایک آزاد ریاست سے نوازا اور آج ہم پوری اسلامی امہ میں پہلا ایٹمی اور میزائل طاقت ہے جسکی وجہ سے پاکستان بھی دیگر طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے اور آج دنیا میں پاکستان اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ آئیے ہم عہد کریں کہ ہم باہمی اتفاق و اتحاد سے قائد ملت کی عظیم اصولوں افکار اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خبرنامہ نمبر 9634/2025
ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر تمام اقلیتی برادری کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی برادری کے ساتھ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ تہوار محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے ہمارے مذہب دین اسلام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور ان کے ساتھ انصاف ، اچھے تعلقات استوار کرنے کی درس دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں کی بہت سے خدمات اور قربانیاں ہیں کرسمس کے موقع پر ان کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی اخلاقی زمہ داری بنتی ہے تاکہ وہ پُرامن اور آزاد فضا میں اپنے تہوار منا ئیں ۔اس موقع پر ڈی سی سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ ، ایف سی 61 ونگ کے کرنل سید فخر رفیق طلحہ اور اسسٹنٹ کمشنر سوراب اکبر علی و دیگر افیسران نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور ان میں میٹھا ئیاں بھی تقسیم کی ۔
خبرنامہ نمبر 9635/2025
جعفرآباد ۔گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ اللہ یار میں 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ ولادت نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی تھے تقریب میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی مختلف دستاویزی ڈاکیومنٹریز دکھائی گئیں جبکہ طلبہ کے مابین کوئز مقابلے اور تقاریر بھی منعقد ہوئیں۔ تقاریر میں طلبہ نے قائد اعظم کی قیادت، اصول پسندی، ایمانداری اور پاکستان کے قیام کے لیے ان کی لازوال جدوجہد پر روشنی ڈالی۔اختتامی خطاب میں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی پرنسپل اور پروفیسر حافظ حبیب احمد مگسی اور دیگر پروفیسرز نے قائد اعظم محمد علی جناح کی حیات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی زندگی ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام صرف پاکستان کے قیام تک محدود نہیں بلکہ یہ آج بھی ہمارے سماجی، تعلیمی اور قومی معیار کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ پرنسپل نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف علمی میدان میں بلکہ اخلاقی اور سماجی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کی اہمیت کا سبق دیا ہے، اور موجودہ دور میں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس سبق کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنائیں۔ اس موقع پر طلبہ نے قائد اعظم کی قربانیوں اور ان کے اعلیٰ اقدار کو یاد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ ملکی ترقی اور خدمتِ خلق میں اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔






