خبرنامہ نمبر9393/2025
کو ئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے بھا رتی ریا ست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے ایک خاتون ڈاکٹر کے حجاب کو زبردستی ہٹانے کے شرمناک اور قابل نفرت واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کے لباس، حجاب اور ذاتی وقار میں مداخلت نہ صرف انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی آزادی اور خواتین کی عزت نفس پر کھلا حملہ بھی ہے۔اسپیکر نے اس عمل کو طاقت کے غلط استعمال، مسلمانوں کی تذلیل اور خواتین کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کسی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی عہدہ کسی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ خواتین کی عزت کو مجروح کرے یا مذہبی شناخت کا تمسخر اڑائے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ کسی خاتون کے حجاب کو زبردستی ہٹانا بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کے عالمی منشور اور مذہبی آزادی سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد اب بھارت میں مسلمانوں بالخصوص مسلم خواتین کو نشانہ بنانا انتقامی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 70 برس سے زائد عمر کے بوڑھے بھارتی وزیر اعلی کی جانب سے ایسا غیر اخلاقی عمل بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر غیر مشروط معافی مانگی جائے، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایسے رویّوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔اسپیکر نے مزید کہا کہ بلوچستان اسمبلی خواتین کے وقار، مذہبی آزادی اور انسانی احترام کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔اس واقعے نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے کہ وہ جمہوریت کاعلمبردار ہے، کیونکہ جب ریاستی سربراہ خود اقلیتوں خصوصا مسلم خواتین کی مذہبی شناخت کو مجروح کرے تو یہ ریاستی سرپرستی میں تعصب اور امتیازی سلوک کی واضح دلیل بن جاتا ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر9394/2025
کو ئٹہ:صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران سے بارکھان کے مختلف مکاتبِ فکر پر مشتمل وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ضلع بارکھان کو درپیش عوامی اور ترقیاتی مسائل سے صوبائی وزیر کو تفصیلاً آگاہ کیا۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے وفد کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر چیف انجینئر اعظم زر کون نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی، جس میں ضلع بارکھان میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش تکنیکی و انتظامی امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے اس موقع پر کہا کہ بارکھان کی پائیدار ترقی اور عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
()()()
خبرنامہ نمبر9395/2025
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار میرحسن محمدظریف گولہ نے یونین کونسل میر حسن میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے پولیو مہم میں خدمات سرانجام دینے والی ٹیموں سے ملاقات کی اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل، ٹیموں کی کارکردگی اور مجموعی پیشرفت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ تحصیلدار محمد ظریف گولہ نے پولیو ورکرز کی ٹیلی شیٹس کی جانچ پڑتال کی اور فیلڈ میں موجود ٹیموں کے ریکارڈ کو تسلی بخش قرار دیا، جبکہ مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عملی طور پر مہم کی نگرانی بھی کی۔ انہوں نے والدین سے بھی بات چیت کی اور انہیں پولیو ویکسین کی اہمیت، افادیت اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اس کے لازمی ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار چھتر محمد ظریف گولہ نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر دیے گئے ٹارگٹس کو ہر صورت مکمل کیا جائے اور کسی بھی بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نصیرآباد سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام محکموں، فیلڈ اسٹاف اور پولیو ورکرز کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دورانِ مہم اگر ٹیموں کو کسی بھی قسم کی مشکلات، سکیورٹی مسائل یا دیگر رکاوٹوں کا سامنا ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت اقدامات کرتے ہوئے مسائل کا سدباب کیا جا سکے اور انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔
()()()
خبرنامہ نمبر9396/2025
نصیرآباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف سی، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز، کے نمائندگان اور انٹیلیجنس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، بی ایس ڈی آئی اسکیموں 2025 کی موجودہ پیشرفت، شہر کے مرکزی بازار اور دیگر اسٹریٹجک مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، انسداد اسمگلنگ اور انسداد تجاوزات آپریشن، ضلع میں صحت و تعلیم کی مجموعی صورتحال، مدارس کی رجسٹریشن اور بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کے کانسپٹ پیپرز سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے ہدایت کی کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت فیز ون کی تمام اسکیموں کو مقررہ معیار اور پی سی ون کے مطابق ہر صورت مکمل کیا جائے، جن محکموں میں فیز ون کی اسکیمیں تاحال مکمل نہیں ہوئیں وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور کام کی رفتار میں نمایاں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی امور صرف اور صرف پی سی ون کے معیار کے مطابق ہی قابل قبول ہوں گے اور غیر معیاری تعمیر و ترقی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کی تمام اسکیموں کے تحریری امور مکمل کئے جائیں تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں کو منظور کیا جائے اور حکام بالا کو آگاہی فراہم کی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس کے تمام ایجنڈوں پر خصوصی توجہ دینا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور تمام محکمے باہمی تعاون سے عوامی مفاد میں اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع میں امن، ترقی اور سروس ڈیلیوری کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔
()()()
خبرنامہ نمبر9397/2025
جعفرآباد۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے گئے اور مفاد عامہ میں تیار کردہ اسکیموں کو منظوری کے بعد حکامِ بالا کو ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی کے نمائندے، ایگزیکٹیو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی سمیت محکمہ ایریگیشن، مواصلات و تعمیرات، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جنہوں نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق تجاویز اور کانسپٹ پیپرز پیش کیے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تمام منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت اور معیار کے اصولوں کے تحت ترتیب دیے جائیں اور ہر اسکیم پی سی ون کے معیار کے مطابق ہو تاکہ ترقیاتی عمل کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں، ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے گریز کیا جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غیر معیاری کام اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور مفاد عامہ کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت شروع ہونے والے منصوبے ضلع جعفرآباد کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
خبرنامہ نمبر9398/2025
کوئٹہ، 17 دسمبر:بلوچستان میں زمینوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے حکومت بلوچستان اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں باہمی مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے معاہدے پر دستخط کئے تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 25 اضلاع میں جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم (GIS) کی مدد سے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا اس اقدام کے ذریعے زمینوں کا ریکارڈ جدید، محفوظ اور شفاف نظام سے منسلک ہو گا، جس سے زمینوں سے متعلق امور میں بہتری اور عوام کو سہولت میسر آئے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن صوبے میں شفافیت، بہتر گورننس اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے نہ صرف بدعنوانی کے امکانات میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو زمینوں کے حصول، منتقلی اور تصدیق جیسے معاملات میں بھی آسانی فراہم ہو گی وزیر اعلیٰ نے منصوبے پر عمل درآمد مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اس وژن کی عملی مثال ہے تقریب میں صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ممبر بورڈ آف ریونیو ٹو بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
()()()
خبرنامہ نمبر9399/2025
قلات۔خبرنامہ 17دسمبر ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قلات طاہرسنجرانی قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرنصراللہ لانگو DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ انچارج آرایچ سی مندے حاجی ڈاکٹر منور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح ایس ڈی او محکمہ بی اینڈ آر انجینیئر نوید موسیانی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر محمدطاہر پاپولیشن آفیسر محمداعظم ڈسٹرکٹ میڈیسن اسٹور انچارج ڈاکٹر وسیم لانگو ڈاکٹر عبدالباسط سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس رضوان حیدر نے شرکت کی۔اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی حاضریاں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی کمی ڈاکٹروں کی ٹرانسفرپوسٹنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بی ایچ یوز میں ایمبولینسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور دیگر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مندہونا ضروری ہے ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنائیں غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہم سب کی زمداری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ صحت سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
خبرنامہ نمبر9400/2025
Probationer Officers of Balochistan Civil Services Academy, Quetta Embark on Inland Study Tour, Engage with National Institutions
Quetta – The probationers of the 1st Pre-Service Training for Section Officers of the Balochistan Civil Services Academy (BCSA) have commenced a comprehensive inland study tour, designed to provide them with firsthand exposure to the operational mechanisms of key national institutions.
On the second day of the tour, the delegation visited pivotal organizations in the federal capital, including the National Emergencies Operation Center (NEOC) and the National Institute of Disaster Management (NIDM) under the National Disaster Management Authority (NDMA). The engagements focused on understanding Pakistan’s disaster risk management framework, early warning systems, and national preparedness protocols.
Subsequently, the officers visited the Ministry of Climate Change and Environmental Coordination. Here, they were briefed on the interlinkages between climate change and disaster risks, national climate policies, and ongoing adaptation initiatives. The tour also included a session at the Planning Commission of Pakistan, offering insights into national development planning, resource allocation, and the integration of sustainable development goals into federal projects.
The study tour is being led by Mr. Nazar Muhammad Kakar, Chief Instructor, BCSA, and Mr. Muhammad Suhail, Directing Staff (Pre-Service), BCSA. The initiative aims to bridge theoretical training with practical governance, equipping the future civil servants of Balochistan with a broader perspective on national challenges and inter-governmental coordination.
This exposure is expected to enhance the probationers’ understanding of federal-provincial synergy in addressing critical issues related to disaster management, climate resilience, and strategic planning.
()()()
خبرنامہ نمبر9401/2025
بلوچستان سول سروسز اکیڈمی (بی سی ایس اے) کی پہلی پری سروس تربیتی کورس کے زیرِ تربیت سیکشن آفیسرز نے اپنا اندرونی مطالعاتی دورہ شروع کر دیا ہے۔، افسران کی ٹیم نے اسلام آباد میں کلیدی قومی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوسرے دن انہوں نے سب سے پہلے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تحت کام کرنے والے قومی ہنگامی آپریشن سینٹر (این ای او سی) اور قومی ادارہ برائے آفات کا انتظام (این آئی ڈی ایم) کا معائنہ کیا، جہاں ملکی سطح پر آفات کے انتظام، ابتدائی انتباہی نظاموں اور ہنگامی منصوبہ بندی کے متعلق جامع آگاہی حاصل کی۔اس کے بعد وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے دورے کے دوران افسران کو قومی موسمیاتی پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد، اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں سے روشناس کرایا گیا۔ آخر میں، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے دورے میں قومی ترقیاتی ترجیحات، منصوبہ بندی کے طریقہ کار اور معاشی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی۔اس دورے کی قیادت جناب نذر محمد کاکڑ، چیف انسٹرکٹر، بی سی ایس اے اور جناب محمد سہیل، ڈائریکٹنگ اسٹاف (پری سروس)، کر رہے ہیں۔ اس مطالعاتی سلسلے کا بنیادی مقصد نئے افسران کو وفاقی اداروں کے عملی کام، پالیسی سازی کے عمل اور قومی ترجیحات سے براہ راست آشنا کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں وہ اپنے فرائض کی بہتر انجام دہی کے ساتھ موثر حکمرانی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔یہ تربیتی اقدام بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کی ان تدریسی کوششوں کا حصہ ہے جو مستقبل کے سول سرونٹس کو ملکی انتظامیہ کے ہمہ جہت تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اٹھائی جا رہی ہیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر9402/2025
قلات17دسمبر:ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نیقائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی کے ہمراہ ایم سی اور صدر میں پولیو ٹیموں کا تفصیلی دورہ کیا پولیو میں خدمات سرانجام دینے والے ٹیموں کی سیکیورٹی اموراوردیگر ایشوزسے آگاہی حاصل کی انہوں نے پولیو ٹیموں سے دوران ملاقات درپیش مسائل دریافت کئیدورے کے دوران ٹیموں کی کارکردگی ڈور مارکنگ فنگر مارکنگ روٹ میپ مائیکروپلان پرعملدرآمدکا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منیراحمدرانی کا کہنا تھا ک پولیو خطرناک اورموذی مرض ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل ہم سب کی ذمہ داری ہے سیکیورٹی ہاء رسک ایریازمیں پولیوورکرزکو محفوظ ماحول کی فراہمی اورفرنٹ لائن کام کرنے ورکرزکی تحفظ کیساتھ کمیونٹی کے اعتماد کی بحالی میں سیکیورٹی ادارے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اسی طرح ہرشخض کو اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ٹیمیں مزید بہتر انداز میں کام کریں تاکہ کوئی بچہ قطرہ پلائے سے محروم نہ ہوڈپٹی کمشنر نیپولیو ورکرز کی خدمات کوسراہتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی گائیڈلائن کیمطابق پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئیضلعی محکمہ صحت اوپولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
خبرنامہ نمبر9403/2025
اُستامحمد۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سردار ہارون خان جمالی، اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، ایس ایس پی اُستامحمد غلام حسین باجوئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی کے علاوہ محکمہ تعلیم، خزانہ، ایکسائز، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واپڈا سمیت دیگر تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کیاجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت پیش کی گئی ترقیاتی اسکیمات جن میں صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، خزانہ اور دیگر محکموں کی اسکیمات شامل تھیں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان اسکیمات کو منظوری کے لیے مزید کارروائی کی غرض سے متعلقہ فورمز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی مجموعی صورتحال، منشیات جیسے ناسور کی روک تھام، غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی، مدارس کی رجسٹریشن، ٹریفک نظام کی بہتری، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کی روک تھام اور بغیر کاغذات گاڑیوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر اہم انتظامی و سماجی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہونے والی بحث و مباحثہ اور سامنے آنے والے فیصلوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، اور فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی سستی، کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں، اور خود کو عوام کا خادم تصور کریں نہ کہ حاکم۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے شفافیت، دیانت داری اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کی اسکیموں کی بروقت تکمیل سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور علاقے میں خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
()()()
خبرنامہ نمبر9404/2025
سبی 17 دسمبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے فیلڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اس دوران بسوں، ویگنوں اور دیگر مسافر بردار ٹرانسپورٹ کو روک کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے پولیو ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ہر بچے تک پولیو کے قطرے یقینی بنائے جا سکیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر9405/2025
سبی 17 دسمبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت پی پی ایچ آئی کے تمام بی ایچ یوزز کی کارکردگی کے حوالے سے ایم آر ایم (MRM) جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈی ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند اور ضلع بھر کے تمام بی ایچ یوز انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بی ایچ یوز انچارجز نے اپنے اپنے مراکز صحت کی کارکردگی، دستیاب سہولیات، درپیش مسائل اور مریضوں کی آمد و رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کے بروقت علاج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈی ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ سلطان کوٹ اور کڑک بی ایچ یو کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی ہے، جبکہ دہپال بی ایچ یو کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عوامی ضرورت کے پیش نظر بعض علاقوں کے بی ایچ یوز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں دی گئی سفارشات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔
خبرنامہ نمبر9406/2025
()()()
کوئٹہ (17 دسمبر)، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ محکمہ محنت و افرادی قوت اور بی ٹیوٹا (B-TEVTA) صوبے کی معاشی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد اداروں کی استعداد کار کو بڑھا کر شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو جدید فنی تربیت سے آراستہ کر کے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور نیاز احمد نیچاری اور ایم ڈی بی ٹیوٹا (B-TEVTA) محمود الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں محکمے کے انتظامی و مالی امور، زیر التواء منصوبہ جات اور بی ٹیوٹا کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے کا بہترین حل فنی تعلیم کا فروغ ہے۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کا نوجوان صرف ڈگری ہولڈر نہ ہو بلکہ ہنر مند بھی ہو۔ انہوں نے صوبے بھر میں موجود ٹیکنیکل سینٹرز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ایسے کورسز متعارف کروانے کی ضرورت پر زور دیا جن کی مارکیٹ میں مانگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت کش کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں صنعتی یونٹس اور نجی اداروں میں لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں اور ان کے بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ کان کنوں اور فیکٹری ورکرز کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔ سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ موجودہ دورہ میں روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہوگا۔ صوبائی مشیر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمے کی بہتری اور فعالیت پر تمام تر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ قلیل مدتی اور طویل مدتی بنیادوں پر اصلاحات کا نفاذ ممکن بنایا جا سکے۔ ملاقات میں سیاسی و قبائلی شخصیت سخی ممتاز عمرانی اور دوست محمد ساتکزئی بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر9407/2025
کوئٹہ17 دسمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری کے مرد و خواتین کے ساتھ مل کر کیک کاٹا. اس دوران کرسچن کمیونٹی کے متعدد مذہبی اور سیاسی رہنماء بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان نے صوبے میں بسنے والے تمام مسیحی برادری کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقلیت اور اکثریت سے بڑھ پاکستان کے برابر شہری ہیں. ہم مسیحی برادری کی تمام خوشی و غمی میں شریک ہوتے ہیں اور بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں. کرسمَس کی مناسب سے منعقدہ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی.
خبرنامہ نمبر9408/2025
کوئٹہ17 دسمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حقیقی تعمیر و ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی نصف سے زائد آبادی یعنی خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔ صوبے کے سب سے بڑے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کی تقریباً پانچ ہزار زیرتعلیم طالبات ہمارے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہیں اور ہمیں ان کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کیلئے انہیں تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر خودمختار بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کی طالبات اور اکیڈمک اسٹاف کے ساتھ گورنر ہاؤس کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پرنسپل گرلز کالج پروفیسر سعدیہ فاروقی، اکیڈمک اسٹاف اور فارغ التحصیل ہونے والی گریجویٹس کی بڑی تعداد موجود تھی. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کے 200 قابل اکیڈمک اسٹاف میں سے 52 پی ایچ ڈی اور ایم فل کے ممتاز سکالرز ہیں۔ یہ نہ صرف فکری تجسس اور علم کے حصول کے رحجان کو فروغ دینے کیلئے کالج کی لگن کی عکاسی کرتا ہے بلکہ طالبات بھی ایک طاقتور قوت کے طور پر کام کرتی ہیں اور انہیں تعلیمی کامیابیوں کی اسی طرح کی بلندیوں کیلئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی ہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور بااختیار بنانے میں سرمایہ کاری کرکے ہم درحقیقت اپنی قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم انہیں ان کے مقاصد کے حصول کیلئے ضروری مواقع اور وسائل فراہم کرتے رہیں۔ کالج گریجویٹس نے مختلف سوالات کیے جن کا گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تفصیل سے جواب دیئے. گرلز کالج کے اکیڈمک اسٹاف کا گورنر سے مطالبہ کیا کہ کالج کی سطح پر بی ایس پروگرام کو مزید کامیاب بنانے کیلئے مزید پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز کی ضرورت فوری طور پر پورا کیا جائے. پرنسپل سعدیہ فاروقی نے گورنر بلوچستان کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کی طالبات کیلئے دو بسیں، ٹیچنگ اسٹاف کیلئے ایک کوسٹر اور بینڈ گروپ اینڈ پرفیکٹ کیلئے دو لاکھ بیس ہزار نقد رقم کا اعلان کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی علم دوستی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کی تعبیر کیلئے ہمارا تعاون آئندہ بھی حاصل رہیگا.
خبرنامہ نمبر9409/2025
کوئٹہ17 دسمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات یو این ایچ سی آر کے ڈپٹی نمائندہ (Mr. Oscar Manuel Sanche) کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال، پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی باعزت وطن واپسی اور میزبان کمیونٹی کے حالات سمیت تعلیم اور صحت کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران یو این ایچ سی آر سب آفیس کے سربراہ (Tesfaye Beklele) اور چیف کمیشنر افغان مہاجرین ارباب طالب کاسی بھی موجود تھے. وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلاشبہ میں پناہ گزینوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ میزبان کمیونٹی کی ترقی و خوشحالی کیلئے یو این ایچ سی آر کی گرانقدر خدمات ہیں. موجودہ حکومت افغان پناہ گزینوں کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے. ہمیں افغان مہاجرین اور ان سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا قیام پورے خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔ یواین ایچ سی آر کا ڈپٹی نمائندہ نے ملاقات میں پچھلے چار عشروں سے افغان مہاجرین کی مہمانوازی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا.
خبرنامہ نمبر9410/2025
قلعہ سیف اللہ۔ڈپٹی کمشنر ساگرکمار کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کے شعبے کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کاکڑ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال سمیت محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کاکڑ نے ضلع میں صحت کی سہولیات، بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹرز، سول ہسپتال اور دیگر طبی اداروں کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری، حفاظتی ٹیکہ جات، ماں اور بچے کی صحت، پولیو مہم اور دیگر عوامی فلاحی پروگراموں سے متعلق تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ایمرجنسی سروسز، تشخیصی آلات، عملے کو درپیش مسائل اور بہتری کے لیے درکار اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں صفائی، نظم و ضبط، مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور سہولیات کی بہتری پر خصوصی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساگرکمار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں اور سرکاری صحت مراکز میں بہتری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی اور سہولیات میں مزید بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔آخر میں اجلاس میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا تاکہ ضلع میں صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر9411/2025
نصیرآباد17دسمبر:اُستامحمد۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سردار ہارون خان جمالی، ایس ایس پی اُستامحمد غلام حسین باجوئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی کے علاوہ محکمہ تعلیم، خزانہ، ایکسائز، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واپڈا سمیت دیگر تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت پیش کی گئی ترقیاتی اسکیمات جن میں صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، خزانہ اور دیگر محکموں کی اسکیمات شامل تھیں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان اسکیمات کو منظوری کے لیے مزید کارروائی کی غرض سے متعلقہ فورمز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی مجموعی صورتحال، منشیات جیسے ناسور کی روک تھام، غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی، مدارس کی رجسٹریشن، ٹریفک نظام کی بہتری، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کی روک تھام اور بغیر کاغذات گاڑیوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر اہم انتظامی و سماجی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہونے والی بحث و مباحثہ اور سامنے آنے والے فیصلوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، اور فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی سستی، کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں، اور خود کو عوام کا خادم تصور کریں نہ کہ حاکم۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے شفافیت، دیانت داری اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کی اسکیموں کی بروقت تکمیل سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور علاقے میں خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
خبرنامہ نمبر9412/2025
شہید سکندر آباد سوراب (17 دسمبر)۔۔ ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت ضلع میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری سے متعلق اہم اجلاسوں کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کیا گیا۔ سب سے پہلے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی تعلیمی صورتحال، اسکولوں کو درپیش مسائل، اساتذہ کی دستیابی، بنیادی سہولیات اور جاری و آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر جامع غور و خوض کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شکیل عالیزئی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، RTSM فیصل رفیق سمیت تمام میل و فیمیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کو ضلع کے اسکولوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں تعلیمی معیار، اساتذہ کی کمی، بنیادی سہولیات کی دستیابی اور درپیش مسائل شامل تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعلیم کے شعبے میں موجود تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اسکولوں کی بہتری کے لیے فوری اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ BSDI اسکیمز کے تحت جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت PPHI کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، DSM (PPHI) سہل اسلام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کے بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی، ویکسینیشن مہمات اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے صحت کے شعبے میں جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون سے ضلع میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر9413/2025
خاران()ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے ونگ کمانڈنٹ خاران رائفلز ودان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرزاق کبدانی کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو (BSDI) پروگرام کے تحت تحصیل سر خاران مسکان قلات میں جنازہ گاہ شیڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر چاکر انور بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خاران ڈاکٹر مشتاق احمد مہیم انجینئر ریحان ملنگزئی وعلاقے کے معتبرین بھی موجود تھے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات ایم پی اے خاران میر شعیب جان نوشیروانی کے وژن کے تحت ترقیاتی سکیموں کے تکمیل سے عوام کو بروقت ریلیف مل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں تیزی سے ترقیاتی عمل جاری ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ استفادہ ہو اور جس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام میں اجتماعی مفاد عامہ کو ترجیح دی گئی ہیں اس جنازہ گاہ شیڈ کے تعمیر سے یہاں کے لوگوں کو موسمی حالات کے پیش جنازہ پڑھانے میں مشکلات میں کمی آسکتی ہیں انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو اپنے ٹیم کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہے ہے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور ضلع خاران میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر9414/2025
لورالائی، ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او کریم مندوخیل،ایس ایچ او تھانہ صادق علی شہید صدر سب انسپکٹر محمد اکرم حمزازئی، سی آئی اے انچارج لورالائی سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی لورالائی کے علاقے ژڑکاریز میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کئی ایکڑ تاریاک/افیون کی کاشت شدہ اراضی پر موجود فصل کو تلف کرکے سولر پلیٹ ضبط کرلیا اور بور ناکارہ کردیا۔ اس کارروائی کا مقصد علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو اس تباہ کن ناسور سے محفوظ رکھنا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ تاریاک اور افیون کی کاشت مکمل طور پر غیر قانونی ہے، جو نہ صرف سنگین قانون شکنی کے زمرے میں آتی ہے بلکہ معاشرتی بگاڑ، جرائم کے فروغ اور نوجوانوں میں منشیات کے استعمال جیسے خطرناک رجحانات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کے کاروبار اور غیر قانونی کاشت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی لورالائی رینج نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف اس قومی مہم میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی بروقت اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کسان غیر قانونی فصلوں کے بجائے قانونی اور متبادل زرعی پیداوار کو اپنائیں تاکہ باعزت اور پائیدار روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پرامن، صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے منشیات کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔
خبرنامہ نمبر9415/2025
خاران17دسمبر: ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے ونگ کمانڈنٹ خاران رائفلز ودان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرزاق کبدانی کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو (BSDI) پروگرام کے تحت تحصیل سر خاران مسکان قلات میں جنازہ گاہ شیڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر چاکر انور بلوچ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خاران ڈاکٹر مشتاق احمد مہیم انجینئر ریحان ملنگزئی وعلاقے کے معتبرین بھی موجود تھے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات ایم پی اے خاران میر شعیب جان نوشیروانی کے وژن کے تحت ترقیاتی سکیموں کے تکمیل سے عوام کو بروقت ریلیف مل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں تیزی سے ترقیاتی عمل جاری ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ استفادہ ہو اور جس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام میں اجتماعی مفاد عامہ کو ترجیح دی گئی ہیں اس جنازہ گاہ شیڈ کے تعمیر سے یہاں کے لوگوں کو موسمی حالات کے پیش جنازہ پڑھانے میں مشکلات میں کمی آسکتی ہیں انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو اپنے ٹیم کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہے ہے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور ضلع خاران میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر9416/2025
بارکھان17دسمبر:ضلع بارکھان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے فوراً بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی طور پر صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
خبرنامہ نمبر9417/2025
لورالائی17 دسمبر:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمداسماعیل مینگل کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں دوسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل سمیت ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو)محمد اسماعیل منیگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جاری اقدامات کو مزید موثر اور وسیع کیا جائے تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامنز کے قطرے بھی پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں اور معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دیں۔ کسی بھی علاقے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جس ایریا انچارج یا یو سی ایم او کی جانب سے لاپرواہی پائی گئی، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
خبرنامہ نمبر9418/2025
ژوب 17دسمبر:اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے محکمہ پی ایچ ای کے افسران کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی سکیم بی ایس ڈی آئی پروجیکٹ فیز -1 کے تحت کلی گردہ بابڑ، خوستی، کلی ونی اور کلی شیخان، تبلیغی مرکز میں زیر تعمیر واٹر سپلائی سکیمز کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے تعمیراتی کام، سولر سسٹم اور واٹر ٹینکس کے تعمیراتی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں سے مذکورہ تعمیراتی فلاحی سکیموں کے حوالے ان کے تحفظات بھی دریافت کیے۔ بی ایس ڈی آئی پروجیکٹ کے تحت دور دراز علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بنیادی عوامی فلاحی تعمیرات ہورہے ہیں جس سے ان علاقوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی۔
خبرنامہ نمبر9419/2025
لورالائی 17دسمبرڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے آج لورالائی بازار کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین طاہر خان ناصر اور چیف آفیسر محب اللہ بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں ایک باضابطہ میٹنگ منعقد ہوا جس کا بنیادی مقصد شہر میں عوام کو درپیش ٹریفک مسائل کا حل تلاش کرنا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر میران بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل، چیف آفیسر محب اللہ بلوچ اور چیئرمین طاہر خان ناصر نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل روڈ, جناح مارکیٹ اور کٹوی موڑ سے ڈپٹی کمشنر افس تک تینوں مین شاہراہوں کو نو پارکنگ ایریا قرار دیا جائے گا، جس پر جلد باقاعدہ عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کو سرکاری باغ کا دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے واکنگ ٹریک کا معائنہ کیا اور اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کی مختلف سڑکوں اور قائم شدہ کار پارکنگ ایریاز کا بھی دورہ کیا اور کار پارکنگ کے منتظمین سے ملاقات کی، ان کے کام کی حوصلہ افزائی کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ، چیف آفیسر محب اللہ بلوچ، چیئرمین طاہر خان ناصر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحصیل روڈ پر ہر وقت ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے تحصیل روڈ کو مستقل طور پر نو پارکنگ ایریا قرار دے کر اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سوموار کے روز ایک باقاعدہ پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جس میں تمام کار پارکنگ مالکان، انجمن تاجران اور میڈیا نمائندگان کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اس اقدام میں اپنا تعاون اور خدمات پیش کریں۔
خبرنامہ نمبر9420/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم سے متعلق آن لائن جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈاکٹر ظفر اقبال، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شے صغیر، متعلقہ محکموں کے افسران اور انسدادِ پولیو ٹیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل، فیلڈ کارکردگی اور کوریج میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم 19 دسمبر تک جاری رہے گی، تاہم ابتدائی مرحلے میں ایک دن مہم متاثر ہوئی تھی۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مطابق فیلڈ میں انسدادِ پولیو مہم کی سرگرمیاں تسلی بخش انداز میں جاری ہیں اور ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث عملے کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔حکام نے بتایا کہ اسپورٹس ویک کی سرگرمیوں کے باعث بعض علاقوں میں گھروں کی کوریج رہ گئی تھی، تاہم اب ان تمام گھروں کو دوبارہ وزٹ کیا جا رہا ہے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر یاسر طاہر نے تصدیق کی کہ چند علاقوں میں بعض خاندانوں کی جانب سے ویکسین سے انکار کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی آگاہی اور مؤثر رابطہ مہم کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعض علاقوں میں کم کوریج کی ایک بڑی وجہ آبادی کی نقل مکانی اور لوگوں کی مسلسل آمد و رفت ہے، جس کے باعث بچوں تک بروقت رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ان تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں، جبکہ درست اور بروقت فیلڈ رپورٹنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر مہم کا معیار زیادہ تر علاقوں میں برقرار رکھا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے والدین اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
خبرنامہ نمبر9421/2025
قلات17دسمبر:خالق آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یوسی 12 کے چیئرمین کی خالی نشست پر ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد ڈاکٹرعلی عمرانی کے سربراہی میں انتخابات کاانعقاد کیاگیا۔یوسی 12 کے چیرمین کے لیئے عبدالغفار ولد عبدالغفور بلامقابلہ چیرمین منتخب ہوگئے.
خبرنامہ نمبر9422/2025
چمن 12دسمبر:اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے ہمراہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف ہسپتال کی تمام شعبوں افسران کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کا بھی بغور معائنہ کیا۔اسپیکربلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق خان اچکزئی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے اور مریضوں کی علاج و معالجہ میں کسر اٹھا نہ رکھی جائے سپیکر بلوچستان اسمبلی کی اس دورے کو مریضوں اور وہاں موجود عوام نے سراہا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اویس ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ ایڈیشنل کمشنر فدامحمدبلوچ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عطائاللہ اور دیگر معزیزین بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر9423/2025
سبی 17 دسمبر:ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے تبلیغی اجتماع گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجتماع گاہ میں سکیورٹی انتظامات، ٹریفک پلان، صفائی، بجلی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی دشواری یا ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے تمام تر انتظامات مؤثر انداز میں یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے تبلیغی اجتماع میں شریک علمائے کرام سے ملاقات کی، ان سے خیریت دریافت کی اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبرنامہ نمبر9424/2025
لورالائی 17دسمبر 2025 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد اسماعیل منیگل نے DC آفس میں نئے أرمز لائسنس کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ أفیسر أن سمیت سرکاری افسران و قبائلی عمائدین نے شرکت کی ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ آرمز لا ئسنس سسٹم کا آغاز عوام کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ایک اہم کوشش ہے جس سے ضلعی انتظامیہ کے امور میں مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کو ان کے بنیادی دستاویزی حقوق بہتر انداز میں میسر آئیں گےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اب أرمزلائسنس کی سہولیات نادرا اور حکومت بلوچستان کے مشترکہ اشتراک سے قائم کی گئی ہے جس کی مقصد صوبے بھر میں آرمز لائسنس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنا نا ہے ڈیجیٹل انضمام با یو میٹرک تصدیق اور ریگو لیٹری نگرانی کے ذریعے سے مکمل شفافیت، درست معلومات اور دستاویزات کی لازمی تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سسٹم سے شفافیت، آسانی اور تیز رفتار سہولت فراہم ہوگی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مکمل اور درست معلومات فراہم کریں تاکہ انہیں بروقت سہولت مل سکیں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہکمیپوٹرز أرمز لائسنس کے حصول کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں اور مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کمپیوٹرائزڈ أرمز لائسنس برانچ سے رجوع کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے لورالائی کے مقامی شہری أرمز لائسنس کے اجرائ کے لئے شناختی کارڈ، ، امیدوار کی تعلیمی اسناد، ڈپلکیٹ لائسنس کی صورت میں ایف آئی آر اور متعلقہ کاغذات سے تصدیق شدہ دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ برانچ سے رجوع کریں۔ ۔
خبرنامہ نمبر9425/2025
حب۔ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم بلوچ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کررہے ہیں اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نوربخش بزنجو بھی موجود ہیں ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم بلوچ کاکہنا تھاکہ پولیو مہم کے دوران گھر گھر آنے والی رضا کار ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ملکر اس پولیو کے خلاف جنگ کرنی ہے اوراپنے مستقبل کے معمارکو پولیو سے محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرناہے ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم بلوچ نے ای پی ائی سینٹر کا دورہ کیا عملے کی حاضریاں چیک کی اور ان کے مسائل معلوم کئیے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی
خبرنامہ نمبر9426/2025
حب 17 ستمبر :حب،: صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض شیخ، چیف آفسر کارپوریشن نصیب الل? کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ اکرم کالونی، جام یوسف کالونی، پاٹھڑہ کے مختلف وارڈ اور مین آر سی ڈی روڈ پر بند سیوریج کی نکاسی، صفائی ستھرائی کے کام مصروف ہیں۔
خبرنامہ نمبر9427/2025
لسبیلہ 17 ستمبر :لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے وائس چانسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے زیر اہتمام تین روزہ ورکشاپ میں شرکت کی جو کہ 10 سے 12 دسمبر 2025 تک اسلام آباد میں “بلوچستان کے وائس چانسلرز اور پرو وائس چانسلرز کے لیے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ لیڈرشپ ایکسیلنس” کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی ۔ یہ اقدام گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے وژن اور رہنمائی کے تحت کیا گیا۔مینیجنگ ڈائریکٹر NAHE ڈاکٹر نور آمنہ ملک کی پیشہ وارانہ قیادت میں پروگرام کو انتہائی بہترین انداز میں ترتیب دیا گیا ۔جس سے شرکائ کے درمیان بامعنی بات چیت اور تعمیری مکالمے کو فروغ دیا گیا۔ گورنر سیکریٹریٹ اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کر کے ورکشاپ کو ایک منفرد رنگ دے کر اس کی معیار کو مزید بہتر بنایا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے سود مند اور مستفید ورکشاپ منعقد کرانے پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا جب کہ منیجنگ ڈائریکٹر NAHE ڈاکٹر نور امنہ ملک کو ورکشاپ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر بھی مبارک باد پیش کی ۔
خبرنامہ نمبر 9428/2025
کوئٹہ: چیف منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت مزید 61 نوجوانوں کو سعودی عرب اور قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ان نوجوانوں کو تقریب کے دوران ویزے اور سفری دستاویزات دی گئیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق، صوبے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر حمود الرحمٰن تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیرون ملک پاکستان اور بلوچستان کے سفیر ہیں۔”باعزت روزگار کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ چیف منسٹر یوتھ سکل پروگرام ملکی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے بھیجا جانے والا زر مبادلہ نہ صرف ان کے خاندانوں بلکہ ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔نوجوانوں اور ان کے والدین نے اپنے تاثرات میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا کہ میرٹ پر نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔تقریب میں ڈائریکٹر بی ٹیوٹا غلام مصطفی رئیسانی سمیت ادارے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔





