16th-December-2025

خبرنامہ نمبر2025/9354
کوئٹہ، 16 دسمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز، نامزد اراکین کمیٹی، صوبائی وزراء اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہائیڈروپونکس کی سہولیات کے قیام اور باغبانی کے فروغ کے ایک اہم منصوبے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے میں بلوچستان کے دس اضلاع میں شروع کیا جائے گا جبکہ منصوبے کی کامیابی اور مؤثر نتائج کی بنیاد پر اسے مرحلہ وار دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہائیڈروپونکس جیسے جدید زرعی نظام کم پانی کے استعمال کے ساتھ زیادہ پیداوار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں جو بلوچستان جیسے خشک اور پانی کی قلت سے متاثرہ صوبے کے لیے نہایت موزوں ہیں منصوبے سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اجلاس کے دوران صوبے میں جاری آبپاشی کے منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام نے بلوچستان میں زیر تعمیر اور مختلف مراحل میں موجود ڈیمز کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جس میں منصوبوں کی رفتار، تکمیل کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم پانی میں زیادہ پیداوار جدید زراعت کی بنیادی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہائیڈروپونکس منصوبہ بلوچستان کے کسانوں کے لیے نئی معاشی راہیں کھولے گا اور صوبے کو زرعی خود کفالت کی جانب لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ نے گوادر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں دو سال سے زائد عرصے سے بارشیں نہ ہونے کے باعث قلتِ آب کے سنگین مسائل درپیش ہیں انہوں نے واضح کیا کہ گوادر میں زیر تعمیر ڈیمز کو صرف آبنوشی کے مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے وزیر اعلیٰ نے گوادر میں جاری ڈیمز کے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہا کہ آبپاشی اور ڈیمز کے منصوبے بلوچستان کے زرعی مستقبل کے ضامن ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ عملی اقدامات ناگزیر ہیں صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں اجلاس میں صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی اور نور محمد دمڑ نے شرکت کی، جبکہ میر صادق عمرانی اور میر علی حسن زہری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اتحادی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی انجنیئر زمرک خان، حاجی علی مدد جتک اور میر عبدالمجید بادینی بھی اجلاس میں موجود تھے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر، سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر9355/2025
کوئٹہ، 16 دسمبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے موقع پر اپنے پیغام میں عظیم اور بہادر معصوم بچوں، اساتذہ کرام اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم آج بھی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب رقم کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نہ صرف شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کا دن ہے بلکہ اس عہد کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دی جائے گی مگر مادرِ وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں، اساتذہ کرام اور سیکیورٹی اہلکاروں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، اور ان کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے بزدل، انسانیت سے عاری اور درندہ صفت دہشت گردوں کے مکروہ چہروں کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا جو نہ بچوں کو بخش سکے اور نہ ہی انسانیت کی کوئی رمق رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور ان شاء اللہ اس میں فتح پاکستان اور پاکستانی عوام کا مقدر بنے گی میر سرفراز بگٹی نے مادرِ وطن کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے عظیم جوانوں کو ملک و قوم کے ہیرو اور محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کے حوصلے اور اتحاد کی علامت ہیں۔

خبرنامہ نمبر9356/2025
نصیرآباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو 11ویں برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا ایک دلخراش اور ناقابلِ فراموش واقعہ ہیصوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ اے پی ایس کے معصوم شہداء کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد، عزم اور استقامت کی روشن مثال ہیں میر سلیم احمد خان کھوسہ شہداء کے لواحقین کا صبر حوصلہ اور قربانی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیصوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،میر سلیم احمد خان کھوسہ 16 دسمبر قربانی، عزمِ نو قومی یکجہتی اور ایک محفوظ مستقبل کی تجدید کا دن ہے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ پوری قوم اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،میر سلیم احمد خان کھوسہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔

خبرنامہ نمبر2025/9357
PRESS RELASEQUETTA, Dec16 2025:The Balochistan Ombudsman, Ali Ahmed Lehri, has concluded proceedings on a complaint regarding inadequate teaching staff at the Government Girls Primary School in Killi Mohim Khan Darweshabad, Tambo, district Kohlu.A spokesperson for the Ombudsman’s Secretariat said the complaint was filed by a local resident, Sohrab Khan, who reported that the school was functioning with insufficient staff. Acting on the complaint, the Ombudsman directed the District Education Officer (DEO) Kohlu to submit a detailed report, followed by an on-site inspection of the institution.The inspection found one female teacher present on duty, while the vacant teaching post had been formally advertised. The DEO later confirmed that the vacant position had since been filled and the appointed teacher had assumed charge.According to the spokesperson, with the staffing issue resolved and academic activities restored, the complaint has been disposed of as redressed.

خبرنامہ نمبر9358/2025
زیارت16دسمبر 2025: ضلعی انتظامیہ زیارت اور ایف سی کے زیر اہتمام عوام کے مسائل کے حل کے لیے قائداعظم ریذیڈنسی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض خان داوڑ،بریگیڈیئر نعمان، کرنل ذیشان،میجر عامر، ڈسٹرکٹ پولیس افسر ایاز موسیٰ خیل،سردار قاسم خان سارنگزئی ڈسٹرکٹ افسران ا ضلع زیارت کے قبائلی عمائدین اور بڑی تعدادمیں مختلف مکاتب فکر کے لو گو ں نے شر کت کی اس موقع پربڑی تعداد میں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں اور بی ایس ڈی آئی کی فیز ٹو سکیمات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنے کہا کہ عوام نے بی ایس ڈی آئی سکیمات کے فیز ٹو کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی ہیں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں ان کے اچھے تجاویز پر غور کیا جائے گا اور بی ایس ڈی آئی اسکیمات کو صاف اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گاعوا می مسائل کو سن کر حل کریں گے عوام نے کھلی کچہری میں جو مسائل بیان کئے ہیں اور جو ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کو فوری طور پر حل کریں گے اور جو حکا م با لا سے تعلق رکھتے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ہائر اتھارٹیز کو لکھا جائے گا، انہوں نے کہا عوامی مفادات کا تحفظ کریں گے عوام کو روزمرہ زندگی کی تمام بنیادی سھولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور زندگی کی تمام شعبہ جات کی فعالیت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع زیارت میں امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا اصل مقصدعوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کے مسائل کا ادراک ہے انہوں نے کہا کہ جو مسائل دفاتر میں حل ہوسکتے ہیں ان کو دفتر میں حل کریں گے جو عوام کے عام مسائل ہے ان کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سن کر ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
()()()
خبرنامہ نمبر9359/2025
زیارت16 دسمبر 2025:ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹررفیق احمد مستوئی بھی موجود تھے۔ زیارت میں انسداد پولیو مہم 15دسمبر کو شروع ہوگئی ہے چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ زیارت میں ستائیس ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ضلع زیارت میں 139 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس سلسلے میں 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑنیکہا تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، زیارت میں کوئی نو گو ایریانہیں لیکن اس کے باوجود اگر کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،حکومت کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک بچہ بھی قطروں سے محروم نہ رہ جائے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس کی ملک میں موجودگی نیک شگون نہیں اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں
()()()
خبرنامہ نمبر9360/2025
کوئٹہ: محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق سابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات (B-20) شجاع الدین کاسی، جو اس وقت وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، مورخہ 8 فروری 2026 کو عمر کی بالائی حد 60 سال مکمل کرنے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
()()()
خبر نامہ نمبر9361/2025
قلات :ضلع میں سبزی منڈی کے فعالی سے متعلق رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قلات طاہرسنجرانی چیرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری ایس ڈی او محکمہ بی اینڈ آر انجینیئر نوید موسیانی ADLG محمدابراہیم لانگو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی سراج احمد ٹیکس محرر محمدیعقوب APS ڈپٹی کمشنر علی محمدزہری شریک ہوئے۔ا جلاس میں سبزی منڈی کی فعالی دکانوں کی الاٹمنٹ دکانوں کے کرایہ کاتعین اور دیگر اہم امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاڈپٹی کمشنر منیردرانی نے کہا کہ سبزی منڈی کو جلداز جلد فعال بنایا جائیگا اور شفاف طریقے سے مارکیٹ کے دکانوں کی الاٹمنٹ کیاجائیگا سبزی فروٹ گوشت فروش تاجر برادری کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات تمام تروسائل بروے کارلارہاہے۔

خبرنامہ نمبر9362/2025
کوئٹہ۔16 دسمبر۔سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی حکومتِ بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی زیرِ صدارت مالی سال 2024–2025 کے لیے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سید ثناء اللہ آغا سمیت صوبے بھر کی مونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران، مونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز اور ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیف افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور لوکل گورنمنٹ بورڈ سے متعلق مالی امور، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات اور زیرِ التواء آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اجلاس کو اپنے اپنے محکموں کی مالی صورتحال، آڈٹ رپورٹس اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے افسران کو ہدایت کی کہ مالی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سرکاری وسائل کے شفاف، مؤثر اور قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ اعتراضات کا بروقت ازالہ، ریکارڈ کی درست تکمیل اور مالی دستاویزات کی بروقت تیاری محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔سیکرٹری بلدیات بلوچ نے واضح کیا کہ مالی بے ضابطگیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور آئندہ اجلاسوں میں پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر آئندہ کے لیے ضروری اقدامات، اصلاحی تجاویز اور سفارشات مرتب کی گئیں تاکہ مالی شفافیت اور انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر9363/2025
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا، اس موقع پر انکے ساتھ ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی، سابقہ ڈی ایچ او مستونگ صدر پی ایم اے ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی بھی موجود تھے۔ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، انتظامی امور، دستیاب ادویات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجہ اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مزید محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خبرنامہ نمبر9364/2025
بارکھان میں پولیو مہم کے پہلے روز (ڈے ون) کی ایوننگ ریویو میٹنگ ڈپٹی کمشنر بارکھان کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈی ایس او WHO، کیمونٹی کمیونیکیشن آفیسر، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی، لاین ڈیپارٹمنٹ مانیٹرز، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے پہلے دن کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان نے کہا کہ پولیو ایک موذی اور خطرناک مرض ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینا ہوں گی۔انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہلک مرض سے محفوظ بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر9365/2025
جعفرآباد۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم محکمہ خزانہ اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں شعبہ تعلیم سے متعلق سابقہ فیصلوں اور اقدامات پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس کے دوران رئیل ٹائم اسکول مانیٹرنگ (RTSM) سسٹم کی پیش رفت، فیلڈ اسٹاف کی مؤثر نگرانی اساتذہ و عملے کی غیر حاضری کی روک تھام ٹائم اسکیل سے متعلق امور اور دیگر انتظامی معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی اس کے علاوہ ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی موجودہ حالت، پیرنٹس ٹیچرز اسکول مینجمنٹ کمیٹیز (PTSMCs) کی فعالیت، غیر فعال اسکولوں کی بحالی، اور تعلیم کے شعبے میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیامزید برآں یونیسف کے تعاون سے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کالجز کو درپیش مسائل اور دیگر تعلیمی و انتظامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس شعبے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری تعلیمی ماحول کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، غیر فعال اسکولوں کو جلد از جلد فعال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، تاکہ ضلع جعفرآباد میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
()()()
خبرنامہ نمبر9366/2025
قلات۔خبرنامہ 16دسمبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی شہدائے APSپشاور کے یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر طاہرسنجرانی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں ونگ کمانڈر ایف سی لیفٹینینٹ کرنل نوید ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شکیل احمدزہری تھے تقریب میں سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی وسماجی رہنماوں اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں طلباء وطالبات نے تلاوت کلام پاک حمد اور نعت شریف شہدائے APS پشاورکو خراج عقیدت پیش کرنے اور دشمنوں کے بزدلانہ حملے کی مزمت اور ملک وقوم کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق تقاریر پیش کیں تقریب کے مہمان خاص اور اعزازی مہمانوں نے تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو نقد انعامات دیئے اور انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔

خبرنامہ نمبر9366/2025
kalat Handout 16 DecemberA ceremony was organized in memory of the martyrs of APS Peshawar under the supervision of the District Administration of Kalat. The special guest of the ceremony was Assistant Commissioner Tahir Sanjrani, while the guests of honor were Wing Commander FC Lieutenant Colonel Naveed, Deputy Director Agriculture Shakeel Ahmed Zehri. The ceremony was attended by heads of government departments, political and social leaders, and students in large numbers. In the ceremony, students recited the Holy Quran, Hamd, and Naat Sharif to pay tribute to the martyrs of APS Peshawar, condemned the cowardly attack of the enemies, and delivered speeches on the importance of education in the development of the country and nation. The special guests and guests of honor of the ceremony gave cash prizes to the students who secured positions in the speech competition and encouraged them.

خبرنامہ نمبر9367/2025
قلات۔خبرنامہ 16دسمبر: ملک بھرکی طرح قلات میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 16دسمبر آرمی پبلک سکول پشاور کے دلخراش سانحہ اور 16دسمبر سقوط ڈھاکہ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر قلات طاہرسنجرانی نے کی۔ریلی میں تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیاسی سماجی رہنماوں سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہوکر شاہی دربار روڈ ہسپتال روڈ ہربوئی روڈ مین بازار سے ہوتے ہوے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں APSپشاور کے شہداء سے اظہار ہمدردی اور دشمنوں کے بزدلانہ وار کے خلاف بینرز اٹھائے ہوے تھے۔ریلی کے موقع پر پولیس فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے تھے۔ریلی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طاہرسنجرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی اور دہشت گردوں کے بزدلانہ فعل کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔
خبرنامہ نمبر9368/2025
لورالائی.(خبرنامہ 16دسمبر 2025)ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کے مطابق فیملی گاڑیوں کو بلیک پیپر میں جزوی استثنا حاصل ہوگا، تاہم اس شرط کے ساتھ کہ آگے کے دونوں شیشے مکمل طور پر صاف ہوں گے جبکہ پیچھے کے شیشوں پر بلیک پیپر کی اجازت ہوگی۔معزز اور قبائلی شخصیات کی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس ضروری حد تک اجازت فراہم کرے گی۔لا اینڈ آرڈر ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری گاڑیوں کو متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے مطابق اجازت دی جائے گی۔عوام سے گزارش ہے کہ گاڑیوں سے سرچ لائٹس فوری طور پر ہٹا دیں۔دکاندار حضرات سے ایک بار پھر اپیل کی جاتی ہے کہ کالے شیشے یا بلیک پیپر لگانے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت جرمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دکاندار حضرات بلیک پیپر کے حوالے سے کسی بھی اتھارٹی لیٹر پر بلیک پیپر نہ لگائے، بلیک پیپر اتھارٹی لیٹر یا اجازت کیلے متعلقہ ایس ایچ او کی اجازت نامہ قبول ہوگی پولیس، سی آئی اے، ایگل سکواڈ، ٹریفک پولیس کو پہلے سے ہدایات دے چکے ہے کہ بلیک پیپر کے حوالے سے کوئی اتھارٹی قابل قبول نہیں۔

خبرنامہ نمبر9369/2025
گوادر16 دسمبر2025: یونیورسٹی آف گوادر اور پاکستان بیت المال کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف اور مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران طے پایا، جس کے تحت پاکستان بیت المال یونیورسٹی آف گوادر کے مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف اور دیگر مالی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر (ر) شعیب احمد خان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر
نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود تعلیم جاری رکھنے والے طلبہ کے لیے پاکستان بیت المال کی معاونت نہایت قابلِ تحسین ہے۔ تقریب میں یونیورسٹی آف گوادر اور پاکستان بیت المال کے علاوہ بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس معاہدے کو تعلیم کے فروغ، سماجی بہبود اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر9370/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم ضلع چاغی میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی حصے میں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
()()()
خبرنامہ نمبر9371/2025
کوئٹہ (خبر نامہ) 16 دسمبر:سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے آن لائن پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کی سرٹیفکیٹ (سی آر ایم ایس) پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی ثناء اللہ قریش، ڈائریکٹر نادرہ فیاض الرحمن،فوکل پرسن بی آر سید عباس آغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر ایم ایس ضیا ء الرحمٰن اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور نادرہ کے افسران نے شرکت کی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں ڈیجیٹل خدمات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر ایم ایس موبائل ایپلیکیشن کا اجراء صوبے میں رجسٹریشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی عملی مثال ہے۔سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے بتایا کہ اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہری اب لوکل کونسل کے دفاتر کے چکر لگائے بغیر آن لائن پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے، جس سے نہ صرف عوام کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ انہیں غیر ضروری مشکلات سے بھی نجات ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سول رجسٹریشن خدمات میں شفافیت، سہولت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے مزید کہا کہ اس ایپلیکیشن کے اجرا کے لیے نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان ایک ضمنی معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے، جس کے تحت دونوں ادارے قریبی رابطہ کاری اور مکمل تکنیکی معاونت کے ذریعے اس منصوبے کے ہموار نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس موبائل ایپلیکیشن کو ضلع کوئٹہ میں پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، اور پائلٹ مرحلے کے کامیاب نتائج کی روشنی میں اس سروس کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔آخر میں عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومتِ بلوچستان کے ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور عوام کو بہتر، تیز اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا واضح مظہر ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی اور ادارہ جاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

خبرنامہ نمبر9372/2025
کوئٹہ، 16 دسمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی زبیر جہاں خان نے ملاقات کی ملاقات کے دوران زبیر جہاں خان نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وہ اسکواش کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ایک عرصے تک ورلڈ ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں انہوں نے بلوچستان میں اسکواش کے فروغ کے لیے جہاں فیملی کی طویل اور نمایاں خدمات سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زبیر جہاں خان کی عالمی سطح پر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں اسکواش سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں اس موقع پر زبیر جہاں خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اسکواش کے عالمی کھلاڑیوں کی دستخطوں پر مبنی یادگاری شرٹ بطور سوئنیر پیش کی اور کوئٹہ میں جہاں فیملی کے زیر اہتمام اسکواش کے جاری مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی۔

خبرنامہ نمبر9373/2025
کوئٹہ 16دستمبر۔کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی،سیکرٹری آر ٹی اے محمد علی درانی،ایس ایس پی ٹریفک محمد سمیع، بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے عہدیداران اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تجویز کردہ مختلف ٹریفک منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ٹریفک مسائل کی بڑی وجوہات پر غور کرتے ہوئے خاص طور پر رکشوں اور چنگ چی رکشوں کے غیر منظم استعمال پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مرکزی علاقوں میں رکشوں کے لیے نیا اور مؤثر طریقہ کار متعارف کروایا جائے گاجس کے تحت ڈیجیٹلائزڈ اسٹیکرز کا اجرا کیا جائے گا اور رکشوں کے لیے مخصوص اسٹاپس مقرر کیے جائیں گے۔ بغیر روٹ پرمٹ کسی بھی رکشے کو شہر میں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی اجلاس میں نئی بسوں کے لیے روٹس اور ان کی تعداد مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاشہر میں بس سروس کے لیے 8 نئے روٹس مختص کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں کی جائیں گی رکشوں کے لیے لانگ ٹرم پلاننگ کے تحت نئے زونز مختص کیے جائیں گے جن میں صرف منظور شدہ روٹ پرمٹ رکھنے والے رکشے ہی چل سکیں گے۔ بغیر پرمٹ رکشوں کو بند کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کا عملہ اور ٹریفک پولیس مشترکہ طور پر کارروائیاں انجام دیں گے اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ رکشوں سے متعلق تجاویز پر عمل درآمد سے قبل رکشہ یونینز سے مشاورت کی جائے گی تاکہ فیصلوں کو مؤثر اور قابلِ عمل بنایا جا سکے مزید برآں چنگ چی رکشوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم انہیں شہر سے باہر مخصوص علاقوں میں چلانے کی اجازت ہوگی کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا اور شہریوں کو بہتر، منظم اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان فیصلوں پر مرحلہ وار عمل درآمد سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال میں واضح بہتری آئیگی۔

خبرنامہ نمبر9374/2025
کوئٹہ 16 دسمبر:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت چکن، آٹا اور چینی کی قیمتوں کے تعین اور کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کے علاوہ محکمہ انڈسٹریز اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش بالخصوص چینی، آٹا اور چکن کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جو بازاروں میں نرخ ناموں پر عملدرآمد اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ عوام کو روزمرہ اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ممکن ہو سکے۔
()()()
خبرنامہ نمبر9375/2025
قلات:گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول مغلزئی قلات میں سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طالبات کو انعامات دیے گئے۔اس موقع پر سکنڈہیڈ مسٹریس گرلز ہائر سیکنڈری سکول مغلزئی نے کامیاب ہونے والے طالبات کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ اساتذہ محنت سے طالبات کو کامیابی ملی ہے جو کہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ طلباء ہماری مستقبل ہیں اساتذہ ہمارے مستقبل کے معماروں کو جدید علوم سے آراستہ کرے اور طالبات کو چاہیئے کہ وہ سخت محنت اور لگن سے جدید علوم حاصل کرے تاکہ آگے چل کر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں تقریب میں سکنڈ ہیڈ مسٹریس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو بھی انعامات سے نوازا۔)
خبرنامہ نمبر9376/2025
قلات:ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی قلات کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قلات طاہر سنجرانی ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ سمیت قلات کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی بی ایچ یوز کی تعداد لیبررومز بی ایچ یوز میں اسٹاف کی تعداد انکی حاضریوں اور غیرحاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے حاضریوں کو یقینی بنانے ایمبولینسزکی تعداد بی ایچ یوز میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات بی ایچ یوز میں مرمت کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یوز کے صفائی ستھرائی دیکھ بال کرنا اور لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا آپ لوگوں کی زمہ د اری ہے ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کریں اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں لوگوں کو مشکلات سے نکالنا ہی اصل کام ہیڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اپنے تمام تر رپورٹس بروقت اپنے دفتر میں جمع کرائیں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے ملازمین کی ہرطرع سے حوصلہ افزائی کی جائیگی لوگوں کی امیدیں آپ لوگوں سے وابسطہ ہیں بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ قلات پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر9377/2025
زیارت: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے اجلاس میں ونگ 155کرنل ذیشان،میجر عامر،ڈسٹرکٹ پولیس افسر ایاز خان موسیٰ خیل،اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمان متعلقہ محکموں کے ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی اجلاس میں پچیس دسمبر کو ہونے والے قائداعظم ریزیدنسی کے پروگرام کی سیکورٹی،ڈسٹرکٹ زیارت کے امن وامان اور ڈسٹرکٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا ڈسٹرکٹ زیارت میں امن وامان کے قیام پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا امن وامان کے سلسلے زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تعلیم صحت،پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ بنا کر کام کیا جائے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

خبرنامہ نمبر9378/2025
ژوب 16 دسمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ژوب کی ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع میں پائیدار امن کا قیام، جرائم کی روک تھام، عام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. عوام دوست اقدامات اٹھانے کے نتیجے میں لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئیگی، قومی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہو جاتیں گے اور مجموعی طور پر اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آج ژوب کے ایک روزہ مختصر دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر ہدایات دیتے ہوئے کیا. سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعداد کار میں اضافہ کرنا اور جرائم کی روک تھام اور عوام دوست حکمت عملیوں کو نافذ کرنا اشد ضروری ہے۔ بلاشبہ ضلع ژوب کے عوام کی خدمت اور حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کاوشیں واقعی قابل تحسین ہیں تاہم گوڈ گورننس کے تمام پہلوؤں میں شفافیت اور جوابدہی کو برقرار رکھنے کی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ سپرد کردہ وسائل کو عوام کی بہتری کیلئے موثر طریقے سے بروئے کار لائیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں صوبے کی حقیقی ترقی و خوشحالی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دینی ہوگی۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ضلع ژوب کے ہر شہری کو معیاری تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو۔ اس میں سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو تربیت اور وسائل فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

خبرنامہ نمبر9379/2025
کوئٹہ, 16 دسمبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجاب کے سینئر سیاست دان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میاں منظور وٹو ایک دھیمے مزاج، نفیس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں شائستگی، بردباری اور وقار کو ہمیشہ مقدم رکھا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میاں منظور وٹو کی سیاست کا محور عوامی خدمت رہا، اور انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میاں منظور وٹو کے اہل خانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی رحلت سے ملکی سیاست کا ایک باوقار اور سنہری باب بند ہو گیا ہے، جس کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

خبرنامہ نمبر9380/2025
کوئٹہ، 16 دسمبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار شاہد رند کے والد گل حمید رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ شاہد رند اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے اور اس صدمے کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی رحلت سے خاندان کو جو خلا درپیش ہے، اللہ تعالیٰ اسے اپنے فضل اور رحمت سے پر فرمائیوزیر اعلیٰ بلوچستان نے شاہد رند اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شاہد رند اور سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں .

خبرنامہ نمبر9382/2025
لورالائی 16 دسمبر:ڈی آئی جی آفس لورالائی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈی آئی جی لورالائی رینج جناب جنید احمد شیخ نے کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر، ایس پی دُکی انور بادینی اور ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ نے بطور کمیٹی ممبران شرکت کی۔اجلاس کے دوران افسران کے سروس ریکارڈ، پیشہ ورانہ کارکردگی اور مجموعی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد لورالائی رینج کے چھ (6) حوالداروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور تین (3) اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور بروقت ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2025 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد محض چار سے پانچ ماہ کے اندر دوسرے پروموشن بورڈ کا انعقاد اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ محنتی، اہل اور باصلاحیت افسران کو ان کا جائز حق دیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ آج کا دن ترقی پانے والے افسران کے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ یہ ترقی ان کی محنت، دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی اعتراف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس ایک ذمہ دار عوامی ادارہ ہے، جس پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی اور عوام سے باعزت رویے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اور ترقی کے بعد افسران پر یہ ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔آخر میں ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی بالادستی، میرٹ، شفافیت اور انسانی وقار کو ہر صورت مقدم رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں اور اپنے کردار و طرزِ عمل سے ادارے اور عوام دونوں کے لیے مثال بنیں۔

خبرنامہ نمبر9383/2025
تربت۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی نے آج بروز منگل 16 دسمبر کو ٹیچنگ ہسپتال تربت کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تربت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری چیک کرنا، لیبارٹری روم، لیب، ایکسرے روم اور ایم آر آئی مشین کا جائزہ شامل تھا۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور نظم و نسق کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کبزئی نے ایم ایس ڈاکٹر وحید بلیدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بنائیجائے اور مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح سے وابستہ اداروں میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

خبرنامہ نمبر9384/2025
نصیرآبا16 دسمبر:ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں دوسرے روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سمیت ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جاری اقدامات کو مزید موثر اور وسیع کیا جائے تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامنز کے قطرے بھی پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں اور معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دیں۔ کسی بھی علاقے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جس ایریا انچارج یا یو سی ایم او کی جانب سے لاپرواہی پائی گئی، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

خبرنامہ نمبر9385/2025
لورالائی16دسمبر:ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ بازار میں غیر قانونی تجاوزات قبضہ گیری کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کیبہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے أج ڈی سی آفس میں ٹریفک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) اسماعیل منیگل اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم، میونسپل کمیٹی لورالائی کے چیف آفیسر محب اللہ بلوچ،چیرمین میونسپل کمیٹی محمد طاہر ناصر، ٹریفک انچارج منظور حسنی اور انجمن تاجران ویگر آفیسران بھی موجود تھے اس دوران شہر کے مختلف درپیش مسائل بلخصوص بازار میں ناجائز و غیر قانونی تجاوزات پر خصوصی گفتگو کی گئئ لورالائی شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری وبحالی سمیت بازار میں ہونے والے درپیش مسائل پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرئینگے کیونکہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر جناح روڈ،تحصیل روڈ،ژوب روڈ میں غیر قانونی پارکنگ اور شہر کے اندر مذید نئے پارکنگ بنا? جاہیں گیاور شہر میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور باچا خان چوک سمیت پرانا سبزی منڈی اور بازار کے مختلف جگہوں پر قبضہ گروپ کے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اور ٹریفک کے نظام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہیں تاکہ عوام کے سہولیات میں بہتری اسکییں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کو ہدایات دی کہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محب اللہ بلوچ اپنے دائرہ اختیار میں تجاوزات اور گران فروشی سمیت صفائی کے نظام کی بحالی کے لیے قانونی کارروائی عمل لائے اور وقتا فوقتا اپنے ٹیم کے ساتھ بازار کا دورہ کرے تاکہ ان اقدامات کو یقینی بنایا جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر9386/2025
لورالائی 16دسمبر:ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے آج بروز پیر بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو (BSDI) پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر متعلقہ اسکیموں کے ٹھیکیدار، انجینئرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت زیرِ تکمیل منصوبوں میں *گورنمنٹ گرلز کالج میں واٹر سپلائی اسکیم اور فٹسال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور اب تک کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موقع پر موجود انجینئرز سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد اسماعیل مینگل نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کام کی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی ہے، جس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں۔انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ دورے کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہی ہے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور ضلع لورالائی میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 9387/2025
گوادر:گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی اور گرلز ہائی اسکول ملا بند میں سالانہ اسپورٹس ایونٹ “گولڈن ویک” کا باقاعدہ اور پروقار آغاز کر دیا گیا، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) محترمہ زراتون بی بی تھیں، جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) محترمہ فرزانہ ساجد بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔تقریب کا آغاز افتتاحی فیتہ کاٹنے سے کیا گیا، جس کے بعد خوشی کے اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اسپورٹس ویک کے پہلے روز ٹگ آف وار اور مختلف دوڑوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش، جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طالبات کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس میں حصہ لینے سے طالبات میں خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ ملتا ہے، جو عملی زندگی میں کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔انہوں نے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد طالبات کی ہمہ جہت تربیت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ “گولڈن ویک” کے دوران مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد طالبات میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مثبت تعلیمی ماحول کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

خبرنامہ نمبر 9388/2025
کوئٹہ 16 دسمبر:سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے آن لائن پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کی سرٹیفکیٹ (سی آر ایم ایس) پاک آئی ڈی موبائل موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ افتتاح کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی ثناء اللہ قریش، ڈائریکٹر نادرہ فیاض الرحمن،فوکل پرسن بی آر سید عباس آغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر ایم ایس ضیا ء الرحمٰن اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور نادرہ کے افسران نے شرکت کی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں شہری دوست ڈیجیٹل خدمات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر ایم ایس موبائل ایپلیکیشن کا اجرا صوبے میں سول رجسٹریشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی عملی مثال ہے۔سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہری اب لوکل کونسل کے دفاتر کے چکر لگائے بغیر آن لائن پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے، جس سے نہ صرف عوام کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ انہیں غیر ضروری مشکلات سے بھی نجات ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سول رجسٹریشن خدمات میں شفافیت، سہولت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے مزید کہا کہ اس ایپلیکیشن کے اجرا کے لیے نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان ایک ضمنی معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے، جس کے تحت دونوں ادارے قریبی رابطہ کاری اور مکمل تکنیکی معاونت کے ذریعے اس منصوبے کے ہموار نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس موبائل ایپلیکیشن کو ضلع کوئٹہ میں پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، اور پائلٹ مرحلے کے کامیاب نتائج کی روشنی میں اس سروس کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔آخر میں عبدالروف بلوچ نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومتِ بلوچستان کے ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور عوام کو بہتر، تیز اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا واضح مظہر ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی اور ادارہ جاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

خبرنامہ نمبر 9389/2025
کوئٹہ 16دسمبر۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ سے ان کے دفتر میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی دوران ملاقات انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو اپنے شعبے سے منسلک پوسٹ گریجویٹ ڈاکڑز، ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرز اور میڈیکل کالجز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے بڑے اطمینان سے سنا اور کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے کچھ مسائل حل ہو چکے ہیں اور جو چند رہ گئے ہیں انکو وہ متعلقہ حکام سے رجوع کر کے کوشش کریں گے وہ بھی جلد از جلد حل ہوسکیں آخر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا.

خبرنامہ نمبر 9390/2025
گوادر / پسنی:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر مومن بلوچ نے ڈائریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی امام بخش بزنجو اور انجینئر گلزار کے ہمراہ پسنی میں قائم ڈیسلینیشن پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ڈیسلینیشن پلانٹ سال 2013 میں پسنی میں نصب کیا گیا تھا، تاہم تاحال اسے عملی طور پر استعمال میں نہیں لایا گیا۔ پلانٹ کی یومیہ پیداواری صلاحیت دو لاکھ گیلن پانی ہے۔ معائنے کے دوران ٹیم نے بتایا کہ پلانٹ کا سسٹم مجموعی طور پر درست اور محفوظ حالت میں ہے۔حکام کے مطابق پلانٹ کو ابتدائی طور پر ٹرائل بنیادوں پر فعال کیا جائے گا، جس کے بعد اس میں موجود ممکنہ تکنیکی خامیوں اور ضروری بہتری کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام تقاضے پورے ہونے کے بعد ڈیسلینیشن پلانٹ کو جیونی منتقل کرنے کا امکان ہے تاکہ وہاں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ تمام اقدامات حکومتِ بلوچستان اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل میں لائے جا رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برائے پانی و بجلی (گوادر) نور الحق بلوچ کی خصوصی نگرانی میں اس منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔

خبرنامہ نمبر 9391/2025
کوئٹہ، 16 دسمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو منگل کے روز اسکائش لیجنڈ جہانگیر خان سمیت اسکائش کے عالمی کھلاڑیوں ہدایت جہاں ورلڈ نمبر 2 زرک جہاں ورلڈ نمبر 6 اور زبیر جہاں ورلڈ نمبر 8 کی دستخط کی گئی اسکائش شرٹ بطور سوئنیر پیش کی گئی یہ شرٹ زبیر جہاں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کی اور بتایا کہ کوئٹہ میں جہاں فیملی کے زیر اہتمام اسکائش ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاررہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جہاں فیملی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسکائش سے ان کی وابستگی اور اس کھیل کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

خبرنامہ نمبر 9393/2025
چمن :ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی پی پی ایچ ائی کے ضلعی سربراہ ضیاء اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی شِریک تھے اجلاس میں ڈی سی چمن کو ضلع چمن کے تمام بی ایچ یوز رورل ہیلتھ سنٹرز ہسپتالوں انفراسٹرکچر ڈاکٹروں سٹاف کی حاضریوں اور محکمہ صحت چمن کے مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی اجلاس میں ضلع چمن میں ہیلتھ سہولیات اور ہیلتھ ملازمین کی پرفارمینس حاضریوں اور ویکسینیشن اور ہیلتھ سروسز کو بہتر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ محکمہ صحت کے ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ یونٹس کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور تمام سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر حاضر سٹاف کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

خبرنامہ نمبر 9392/2025
تربت ۔ یونیورسٹی آف تربت نے اسپرنگ 2026 سیشن کے لیے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پہلی میرٹ لسٹ میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ داخلہ فیس 24 دسمبر 2025 تک حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی یونیورسٹی آف تربت برانچ میں یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔فیس جمع کروانے کے بعد جمع شدہ چالان کی ایک نقل ایڈمیشن سیل میں جمع کریں۔ فیس چالان یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل سے دفتری اوقات کے دوران حاصل کیا جا سکتا ہے۔منتخب امیدواروں کو یہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے ایڈمیشن سیل میں پیش ہوں۔اگر کوئی امیدوار 24 دسمبر 2025 تک داخلے سے متعلق تمام ضروری کارروائیاں مکمل نہیں کرتا/کرتی، تو اس کا داخلہ منسوخ تصور کیا جائے گا اور اسکی جگہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا۔ وہ امیدوار جو پہلے سے کسی تعلیمی پروگرام میں داخل ہیں، مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں واقع ایڈمیشن سیل سے رابطہ کریں۔پہلی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video