خبرنامہ نمبر9103/2025
قلات ڈپٹی کمشنر2025: منیراحمددرانی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹراقبال نورزئی ڈیزیزسرولنس آفیسر ڈبلوایچ او ڈاکٹرنوروز بلوچ ڈی ایس پی منظور مینگل سمیت محکمہ صحت قلات اوردیگر تمام محکموں کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا.ڈبلیوایچ او کے ڈیزیز سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروز بلوچ نے بزریعہ ملٹی میڈیا پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 15 دسمبر 2025 سے شروع ہوکر 18دسمبر 2025 چار روز تک جاری رہیگا۔ پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل کے19 یونین کونسلز میں 39636بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں ضلع قلات میں تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے .
ڈپٹی کمشنر منیر درانی نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعراء ادباء کی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمداری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے پولیو مہم کے دوران کوئی غفلت لاپروائی قابل قبول نہیں پولیو مہم میں بہتریں کارکردگی پیش کرنے والے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی
خبرنامہ نمبر9104/2025
کوئٹہ۔ 02 دسمبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 164 سے زائد غیر فعال بی ایچ یوز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس سے بنیادی سطح پر صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ ان مراکز صحت کی بحالی سے ہر سال صوبے کے ایک لاکھ سے زائد مریض او پی ڈی کی سہولت سے مستفید ہوں گے، جو گلی محلوں اور دیہی سطح پر عوام کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ حکومت کا فوکس گورننس کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات کی بہتر فراہمی اور حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے پر ہے کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم نظام ہی دہشت گردی کے خاتمے کا ضامن بن سکتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کی جانے والی یہ اصلاحات حکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے
خبرنامہ نمبر9105/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں منگل اور بدھ کے روز موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔
خبرنامہ نمبر9106/2025
پنجگور 02 دسمبر 2025: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چتکان میں گولڈن ویک 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی، پھلین بلوچ تھے۔ تقریب میں پروفیسرز، لیکچررز اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا، جبکہ طلبا نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا تقریب سے ایم این اے پھلین بلوچ، پرنسپل پروفیسر نزیر احمد بلوچ اور بابو عبدالخالق نے خطاب کیا۔ طلبا نے رسہ کشی، زور آزمائی اور دیگر دلچسپ کھیلوں میں حصہ لے کر تقریب کو مزید پرجوش بنا دیا، جبکہ پروفیسرز اور کلاس فور ملازمین کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ تقریب کا منفرد پہلو رہا رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طویل عرصے بعد کالج آکر خوشی ہوئی جہاں سے ان کا علمی و سیاسی سفر شروع ہوا تھا۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا و اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کالج کو جدید انٹرنیٹ سروس سے منسلک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا پرنسپل پروفیسر نزیر احمد بلوچ نے کہا کہ گولڈن ویک کا مقصد طلبا کو تعلیمی مصروفیات سے ہٹ کر صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جسمانی و ذہنی طور پر تازہ دم ہو سکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کھیل اور مطالعہ دونوں مل کر ایک متوازن اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر9107/2025
وشبود پنجگور 02 دسمبر 2025: گورنمنٹ انٹر کالج وشبود میں گولڈن ویک کی پُروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین میونسپل کارپوریشن پنجگور، شکیل احمد قمبرانی تھے تقریب میں وائز اکیڈمی کے ننھے بچوں نے خوبصورت گیت پیش کیا، جبکہ طلبا و طالبات نے رنگا رنگ پروگرامز اور مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر تقریب کو مزید پرجوش بنا دیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف مکران کے لیکچررز، سیاسی و سماجی شخصیات، علاقائی عمائدین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔پرنسپل پروفیسر نعمت اللہ بلوچ نے کہا کہ گولڈن ویک کا مقصد طلبا میں اعتماد، ٹیم ورک اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی ہمہ جہت تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں اور اس قسم کی تقریبات طلبا میں مقابلے کا جذبہ اور محنت کی روش پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کالج کے مسائل کے حل اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
خبرنامہ نمبر9108/2025
تربت 02 دسمبر2025: 2025:یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز اور سائنس کلب کے زیراہتمام، نیدرلینڈز کی ایراسمس یونیورسٹی کے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سوشل اسٹڈیز کے اشتراک سے “ضلع کیچ میں کاریز سسٹم کی اہمیت اور درپیش چیلنجز” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا سیمینار کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن تھے، جبکہ نظامت کے فرائض شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمٰن نے انجام دیے۔ فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز عالمی ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم “Forgotten Flows of Karez” کی اسکریننگ سے ہوا، جس کی ہدایت کاری میر عبدالمالک جبکہ پروڈکشن حمل اسلم اور بوہیر بلوچ نے کی۔ فلم میں قدیم کاریز نظام کی تاریخی، ثقافتی اور تکنیکی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس کی تیزی سے معدوم ہوتی حالت کو نہایت موثر انداز میں اجاگر کیا گیا فلم کے بعد پینل ڈسکشن کا انعقاد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، نیدرلینڈز کے آئی آئی ایس ایس کے پی ایچ ڈی اسکالر اور بیوٹمز کے اسسٹنٹ پروفیسر حمل اسلم، کتاب “Karez of Makran” کے مصنف ڈاکٹر شبیر احمد، گھنہ کاریز کے شیئر ہولڈر حفیظ اللہ اور سماجی کارکن اجمیری لال نے شرکت کی پینل کے شرکاء نے کاریز نظام کی سماجی و اقتصادی اہمیت، پانی کی منصفانہ تقسیم کے روایتی طریقہ کار اور اس نظام کی انجینئرنگ خصوصیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے کاریز کو خطے کی ثقافتی شناخت اور ماحول دوست آبی انتظام کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں، غیر منصوبہ بند ٹیوب ویلوں، خشک سالی، کاریز ماہرین کی کمی اور حکومتی عدم توجہی نے اس قدیم نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث ضلع کیچ کے متعدد کاریزات خشک ہو چکے ہیں مقررین نے زور دیا کہ کمیونٹی، حکومت اور سماجی تنظیموں کو مل کر بحالی کے قابل کاریزات کی نشاندہی اور ان کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس ہزاروں سال پرانی آبی روایت کو جدید دور میں دوبارہ زندہ کیا جاسکے سوال و جواب کے سیشن کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے شرکاء کی دلچسپی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاریز نظام پر ایک قومی سطح کی کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ماحول دوست اور تاریخی آبی نظام کی بحالی کے لیے ٹھوس اور قابلِ عمل پلان تیار کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر9109/2025
کوئٹہ 02 دسمبر 2025:
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے نیب بلوچستان کے تعاون سے “اینٹی کرپشن ویک” منانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ یہ خصوصی مہم 1 سے 9 دسمبر 2025 تک صوبے بھر میں جاری رہے گی۔
ڈاٹریکٹیر جنرل ایکسائز نے کہا کہ نیب بلوچستان کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو باضابطہ مراسلہ موصول ہوچکا ہے، جس کے تحت عوامی آگاہی کی وسیع مہم چلائی جائے گی۔ اس دوران صوبے کے تمام ڈویژنز میں بینرز، اسٹینڈیز اور بل بورڈز کے ذریعے کرپشن کے خلاف واضح اور مؤثر پیغامات آویزاں کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارتھ نے بتایا کہ مہم کے سلسلے میں سیمینارز، آگاہی واکس، لیکچرز اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں سمیت ہر طبقہ فکر کو کرپشن کے خلاف متحد کیا جاسکے۔نیب بلوچستان نے آگاہی مہم کے لیے تین مرکزی تھیمز تجویز کیے ہیں:نوجوانوں کا کرپشن کے خلاف اتحاد — کل کی امانت کی حفاظت
2. ہمارا ایمان، کرپشن سے پاک پاکستان
3. ذاتی احتساب ہی بہترین احتسابڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارتھ کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے اینٹی کرپشن مہم کے بینرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جو یکم دسمبر سے تمام اضلاع میں نمایاں مقامات پر نصب کیے گے ہیں
خبرنامہ نمبر9010/2025
صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران سیکریٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی کے دفتر آمد، جہاں پر انہیں گوادر میں پانی کے سنگین مسائل اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران چیف انجینئر نارتھ اعظم زرکون اور ڈپٹی سیکریٹری پی ایچ ای تنویر جاموٹ بھی موجود تھے۔ افسران نے صوبائی وزیر کو گوادر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی، لائنوں کی بحالی، ٹینکر سروس، ڈیسالینیشن پلانٹس کی کارکردگی اور زیر تکمیل اسکیموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ گوادر کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی سپلائی میں درپیش رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادر بلوچستان کا معاشی دروازہ ہے، اس لیے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں گوادر کے لیے اضافی واٹر ٹینکرز، بجلی کی مسلسل فراہمی، اور اوچھی آبادی تک پانی پہنچانے کی نئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام افسران باہمی رابطہ مضبوط کریں اور عوامی ریلیف کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ کام کریں۔
خبرنامہ نمبر9011/2025
لورالائی 2 دسمبر 2025: لورالائی ڈویژن میں صفائی ستھرائی کے لیے شروع کی گئی 15 روزہ خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، تاہم شہر میں معمول کی صفائی کا عمل بدستور پوری رفتار سے جاری وساری ہے۔ یہ مہم کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محیب اللّٰہ بلوچ کی مؤثر نگرانی میں جاری رہی۔دو ہفتوں پر مشتمل اس خصوصی مہم کے دوران گلی گلی صفائی، نالیوں کی کھدائی و بحالی، مرکزی بند نالیوں کا کھولنا، کچرے کی فوری اٹھان، جھاڑو برداری، اور مختلف زونز میں ٹریکٹر ٹرالی و سوزوکی کیری کے ذریعے کچرا منتقل کرنے کا عمل مسلسل جاری رہا۔
آج بھی کھڈی محلہ، اصغر کون محلہ، دھوبی گھاٹ محلہ سمیت متعدد علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کی بحالی کا کام مؤثر انداز میں مکمل کیا گیا۔چیف آفیسر محیب اللّٰہ بلوچ نے کہا کہ یہ صرف 15 روزہ مہم نہیں بلکہ ایک مسلسل سفر ہے۔ ہمارا ہدف شہر لورالائی کو بلوچستان کا صاف ترین شہر بنانا ہے۔ اس کے لیے شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو پہلے سے زیادہ مؤثر بنایا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کو صرف سرکاری فریضہ نہ سمجھیں بلکہ سماجی ذمہ داری کے طور پر اپنے اپنے علاقوں میں بھرپور گتعاون کریں۔
صفائی مہم کے دوران شہر میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ نالیوں کی صفائی اور کچرے کی بروقت اٹھان نے متعدد علاقوں کی سابقہ صورتحال کو بہتر کر دیا، جس پر شہریوں نے مکمل اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی تسلسل سے کام جاری رہا تو لورالائی نہ صرف صاف ستھرا بنے گا بلکہ ایک صحت مند، خوشنما اور قابلِ فخر شہر کے طور پر نمایاں ہوگا۔
خبرنامہ نمبر9012/2025
کویٹہ۔ دارالفلاح اسلامیہ کوئٹہ کے زیر اہتمام بیوٹمز لاء سٹی کیمپس کے تعاون سے یتیم، بے سہارا اور نادار بچوں کے لئے “سویٹ ایڈ” کے عنوان سے ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کا مقصد یتیم بچوں کے لئے فنڈ ریزنگ کرنا، طلبہ و طالبات اور لوگوں میں موجود یتیم، بے سہارا اور نادار بچوں کی مدد و معاونت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل دارالفلاح اسلامیہ سہیل احمد نے کہا کہ ان کے ادارے کو قائم ہوئے ایک صدی کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس وقت اس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 77 بچے قیام پذیر ہیں اور دارالفلاح اسلامیہ ان بچوں کی بہترین کفالت، تعلیم وصحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یتیم اور نادار بچوں کی پرورش اور انہیں ایک بہترین زندگی گزرانے میں کردار ادا کریں، یونیسیف کے پروگرام کوآرڈینیٹر مزمل احمد پانیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یتیم اور نادار بچوں کی مدد و معاونت کے لیے یونیسیف مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، بلوچستان میں یتیم اور نادار بچوں کے لئے صوبائی حکومت اور دیگر ادارے اس سلسلے میں مزید بہتر کردار ادا کرے، ڈائریکٹر بیوٹمز لاء ڈاکٹر آصف نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات میں دوسروں کی مدد و تعاون کا جذبہ بیدار کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ہرگرد پر نظر رکھیں، نادار اور بے سہارا بچوں کی کفالت کر کے انہیں معاشرے کا باوقار شہری بنائے،اس موقع پر طلبہ وطالبات نے یتیم اور نادار بچوں کے لئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے تھے جہاں شرکاء نے خریداری کی اور چندہ بھی دیا۔
خبرنامہ نمبر 9013/2025
کوئٹہ 2دستمبر2025:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت سمنگلی روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے کیو ڈی پی اور کنٹونمنٹ بورڈ کا مشترکہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو)، کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اور کیو ڈی پی کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سمنگلی روڈ پر جاری تعمیر و توسیع کے کام کو مزید تیز کرنے کے فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ محکموں کے مابین مضبوط رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین المحکماتی تعاون سے کام کی رفتار میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ضلعی انتظامیہ سمنگلی روڈ منصوبے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون کے ساتھ کام کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 9014/2025
کوئٹہ 02 دسمبر2025: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کوئٹہ کے تمام ایکسین روڈز اور بلڈنگز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو)، اور سب ڈویژن سٹی، صدر، کچلاک اور سریاب کے ایکسینز نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام سب ڈویژنز میں جاری ترقیاتی اسکیمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ دسمبر کے مہینے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ تمام ترقیاتی اسکیمات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ سب ڈویژنز میں ایکسینز کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر کام کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ معیار اور رفتار دونوں برقرار رہیں۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ شہریوں کی سہولت اور بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
خبرنامہ نمبر9015/2025
تربت ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں پولیو مہم کے کامیاب انعقاد اور آئندہ حکمت عملی سے متعلق ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی DPEC کا اہم اجلاس ڈی سی آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحت انتظامیہ عالمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی,ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عزیز دشتی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ارسلان، یونیسیف، پی پی ایچ آئی، متعلقہ سرکاری محکموں اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈبلیو ایچ او نمائندے ڈاکٹر ارسلان نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پیش رفت جاری ہے تاہم رواں سال پاکستان میں اب تک 30 کیس سامنے آئے ہیں جو تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ میں قومی پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی اور امید ہے کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صرف محکمہ صحت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین بچوں کو قطرے پلانے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں کیونکہ ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں جو مشکل راستوں کے باوجود فرض نبھا رہے ہیں اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔اختتامی خطاب میں ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جذبہ اور عملی اقدام ضروری ہے۔ ضلع کیچ شعور اور ذمہ داری میں ہمیشہ نمایاں رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ پولیو مہم بھی کامیابی سے مکمل ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو معذوری نہیں بلکہ محفوظ اور صحت مند مستقبل دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کیچ میں بھی تین روزہ قومی پولیو مہم 15 دسمبر سے 18 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے 67 ہزار 491 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 9016/2025
تربت02 دسمبر2025 : ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی نے اُن کے دفتر میں باہمی رابطوں کے تسلسل کے طور پر ملاقات کی۔ ملاقات ڈپٹی کمشنر آفس میں خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ملاقات کے دوران میر حمل کلمتی کے ہمراہ ضلع کیچ اور ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے علاقائی معتبرین، عمائدین اور سیاسی رہنما بھی موجود تھے، جنہوں نے مقامی سطح کے مسائل اور اہم عوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ڈپٹی کمشنر کیچ اور میر حمل کلمتی نے ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے علاقے میں امن و ترقی کے فروغ، انتظامی امور کی بہتری، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر علاقائی مسائل جیسے بنیادی سہولیات، ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کی مشترکہ کوششیں مکران میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کریں گی۔
خبرنامہ نمبر 9017/2025
تربت 2 دسمبر 2025: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے مختلف امتحانی مراکز کادورہ کیا، جہاں انہوں نے تربت یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کے جاری فال سمسٹر 2025 کے فائنل امتحانات کےانتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شکیل احمد، ڈپٹی رجسٹرار شاہد خالد اور اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات خلیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وائس چانسلر نے متعلقہ حکام اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ دوران امتحان مکمل طور پرمستعد رہیں اور امتحانی عمل میں شفافیت اورنظم وضبط کوہرصورت یقینی بنائیں۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے امتحانات کےشفاف، منظم اور سازگار ماحول میں انعقاد پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے رجسٹرار آفس اور شعبہ امتحانات کی مشترکہ کاوشوں کوسراہا۔ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف تربت تدریسی معیار کو بلند کرنے اور امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہرممکن سہولیات اور وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی معیار کو دور حاضر کے جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بہتری اور اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر9018/2025 خضدار 2 دسمبر جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کا دورہ، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی سے ملاقات*
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی سے ملاقات کی اس موقع پر مراد گزوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کا میڈیکل کالج میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں کالج کے فیکلٹیز کے ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد انور بنگلزئی پروفیسر ڈاکٹر مراد مری پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی پروفیسر ڈاکٹر خالدہ بانو ڈاکٹر حضور بخش ڈاکٹر عبدالمطلب اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی نے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور جھالاوان میڈیکل کالج کے درپیش مسائل پر مرکوز رہی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی نےڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کو کالج میں درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں طلبہ اور طالبات کے ہاسٹل انتظامی امور اور درسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کالج کے لیے درکار سہولیات اور بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے پرنسپل صاحب کی خدشات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ پیش کردہ تجاویز اور طلباء و طالبات کی رہائشی ہاسٹل کا جائزہ لے کر خالی سرکاری عمارتوں میں طلباء و طالبات کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا انہوں نے انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اور طبی اداروں کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
خبرنامہ نمبر9019/2025
گوادر 02 دسمبر 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے گوادر یونیورسٹی کے لیے گرلز ہاسٹل کی الاٹمنٹ کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچستان گورنمنٹ کی جانب سے تعمیر کردہ ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ اقدام طالبات کے لیے محفوظ اور معیاری رہائش کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ گرلز ہاسٹل کی دستیابی بالخصوص اُن طالبات کے لیے انتہائی سہولت فراہم کرتی ہے جو گوادر شہر سے باہر کے علاقوں سے یونیورسٹی آف گوادر میں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ اس ہاسٹل کے قیام سے نہ صرف بیرونی اضلاع سے آنے والی طالبات کے رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ مقامی طالبات کے لیے بھی ایک مثبت اور معاون تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے علاوہ رجسٹرار دولت خان، ڈین فیکلٹی اف سوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر، پرنسپل گوادر کالج نصیر احمد یونیورسٹی کے افسران و دیگر معزز مہمان شامل تھے۔ وائس چانسلر نے حکومت بلوچستان، خصوصاً وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرلز ہاسٹل جیسی سہولیات یونیورسٹی کی ترقی اور طالبات کے تعلیمی سفر کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے اسے تعلیم کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اپنے خطاب میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایسی سہولیات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہاسٹل کا آغاز طالبات کے لیے بہتری، سہولت اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے گا۔
خبرنامہ نمبر9020/2025
گوادر : گوادر یونیورسٹی کے لیے گرلز ہاسٹل کا افتتاح ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے گوادر یونیورسٹی کے لیے گرلز ہاسٹل کی الاٹمنٹ کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچستان گورنمنٹ کی جانب سے تعمیر کردہ ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ اقدام طالبات کے لیے محفوظ اور معیاری رہائش کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ گرلز ہاسٹل کی دستیابی بالخصوص اُن طالبات کے لیے انتہائی سہولت فراہم کرتی ہے جو گوادر شہر سے باہر کے علاقوں سے یونیورسٹی آف گوادر میں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ اس ہاسٹل کے قیام سے نہ صرف بیرونی اضلاع سے آنے والی طالبات کے رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ مقامی طالبات کے لیے بھی ایک مثبت اور معاون تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے علاوہ رجسٹرار دولت خان، ڈین فیکلٹی اف سوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر، پرنسپل گوادر کالج نصیر احمد یونیورسٹی کے افسران و دیگر معزز مہمان شامل تھے۔ وائس چانسلر نے حکومت بلوچستان، خصوصاً وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرلز ہاسٹل جیسی سہولیات یونیورسٹی کی ترقی اور طالبات کے تعلیمی سفر کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے اسے تعلیم کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اپنے خطاب میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایسی سہولیات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہاسٹل کا آغاز طالبات کے لیے بہتری، سہولت اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے گا۔
خبرنامہ نمبر 9021/2025
سبی 2 دسمبر 2025:
اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج سبی میں سبی ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول کے تحت منعقدہ طالبات کے تقسیمِ انعامات کی خصوصی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل، پی ایس ٹو ڈی سی فہیم احمد، لیکچررز، طالبات اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران اے سی منصور علی شاہ نے مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی فاتح اور رنرز اپ طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ پرنسپل گرلز کالج نے نمایاں کارکردگی پر طالبات کو میڈلز پہنائے۔ اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے کہا کہ طالبات نے جس جذبے، محنت اور شاندار نظم و ضبط کے ساتھ اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لیا وہ نہ صرف کالج بلکہ پورے سبی ڈویژن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں طالبات کی بڑھتی ہوئی شمولیت معاشرے میں مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی فٹنس بلکہ اعتماد، قیادت اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سبی کو کالج انتظامیہ کی جانب سے جو سفارشات پیش کی گئی تھیں، انہیں بی ایس ڈی آئی کے اگلے مرحلے میں مکمل طور پر شامل کیا جائے گا تاکہ کالج میں تعلیمی اور کھیلوں کے ماحول کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ طالبات کے لیے مثبت اور معیاری مواقع فراہم کرنے کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
خبرنامہ نمبر9022/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے گوادر میں جاری آبی بحران اور مستقبل میں ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر جی ڈی اے میرجان بلوچ، ایکسین محکمہ آبپاشی گلاب بلوچ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ داد کریم بلوچ، انجینئر ساجد سخی، جی ڈی اے کے انجینئر کمبر بلوچ، محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی بریفنگ:ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں پانی کی موجودہ صورتحال، سپلائی سورسز، واٹر باؤزرز اور گوادر شہر، اورماڑہ، پسنی، جیوانی اور دیگر علاقوں میں پانی کے سپلائی میکنزم کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پانی کی ڈیمانڈ اور موجودہ سپلائی کے حوالے سے سوالات کیے اور ایکسین پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ جو مسائل ایک ہفتے میں حل کیے جا سکتے ہیں، وہ فوری طور پر حل کیے جائیں اور کسی قسم کی تاخیر کے بغیر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہو، ٹیوب ویل یا بورنگ کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو ایمرجنسی بنیاد پر ریلیف ملے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید احکامات دیے کہ پانی کے مین سورسز پر فلو میٹر لازمی طور پر نصب کیا جائے اور گوادر میں اور ماڑہ و سینٹ سر کے فوری کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر کے تمام ڈیمز خشک ہو چکے ہیں سوائے شادی کور ڈیم کے، اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے ان کے زیر غور اسکیموں اور منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خاص طور پر کلانچ ویلی پروجیکٹ کے زیر تعمیر مراحل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
جی ڈی اے کی بریفنگ:
جی ڈی اے کے واٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر میرجان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو شہر اور گردونواح کے علاقوں میں پانی کی سپلائی، واٹر باؤزرز کی تعداد، فی لیٹر ریٹ اور پانی کی ترسیل کے نظام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کور ڈیم کی پائپ لائن، میرانی ڈیم سے واٹر باؤزرز، اور پورٹ اتھارٹی کے ڈیسلینیشن پلانٹ کے ذریعے شہر اور اولڈ سٹی میں پانی کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم، انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ اس وقت گوادر کے بیشتر ڈیم خشک ہو چکے ہیں، سوائے شادی کور ڈیم کے۔ایکسین محکمہ آبپاشی گلاب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو گوادر کے مختلف ڈیموں کی موجودہ صورتحال، اسٹوریج کیپسٹی، کیچمنٹ ایریاز، شادی کور ڈیم، وزیر تعمیر ڈیمز اور تکمیل کے قریب دیگر ڈیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے مستقبل میں پانی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
خبرنامہ نمبر9024/2025
گوادر: ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) پیشکان، گنز اور پنوآن کے تفصیلی مانیٹرنگ دورے کیے۔ دوروں کے دوران انہوں نے نہ صرف عملے کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا بلکہ او پی ڈی ریکارڈز، مریضوں کے اندراج، اور فراہم کی جانے والی بنیادی طبی سہولیات کے معیار کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔
ڈاکٹر مرشد دشتی نے ای پی آئی (ٹیکہ کاری پروگرام) سائٹس پر ویکسینیشن کے عمل، اسٹوریج سسٹم اور حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ بچوں اور ماؤں تک ویکسینیشن کی سہولت بھرپور طریقے سے پہنچائی جائے۔ انہوں نے ایم سی ایچ (ماں اور بچے کی صحت) مراکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، ریکارڈز اور دستیاب تربیت یافتہ عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے ضروری ادویات کی فراہمی، اسٹاک کی صورتحال اور مراکز میں موجود طبی آلات کی فعالیت کا بھی مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر مرشد دشتی نے کہا کہ پی پی ایچ آئی عوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر کام کر رہی ہے اور تمام مراکز صحت کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ، بروقت خدمات اور شفاف ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت کے شعبے میں بہترین سہولیات میسر آسکیں۔
خبرنامہ نمبر9025/2025
کوئٹہ 2دسمبر2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ایریگیشن کے افسران کے ہمراہ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جتک اسٹاپ کا ہنگامی دورہ کیا۔علاقے میں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور سڑک پر مسلسل پانی کے بہاؤ سے ٹریفک میں شدید رکاوٹ اور شہریوں کو مشکلات درپیش تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے مسائل سنے اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کا متبادل راستہ فوری طور پر بحال کیا جائے،سڑک پر بہنے والا گندا پانی صاف کرکے ٹریفک میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،راستے کو مکمل طور پر کھلا اور قابلِ آمدورفت بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے بروقت ایکشن پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر9026/2025
کوئٹہ02 دسمبر 2025: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری میں 150 جوانوں کی بھرتی مکمل طور پر سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جو صوبے میں گڈ گورننس اور شفاف بھرتی نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ائی جی پولیس بلوچستان نے میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی، شفافیت اور میرٹ کی پاسداری فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت سیکیورٹی اور گڈ گورننس کے محاذوں پر مسلسل مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کے مطابق امن و استحکام کے ساتھ اداروں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس آئندہ بھی قابل، محنتی اور ذہین امیدواروں کی بھرتی کے عمل کو جاری رکھے گی تاکہ صوبے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نہ صرف ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں بلکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے مطابق پولیس فورس کو مضبوط اور مؤثر بنانا وقت کی ضرورت ہے، اور اس مقصد کے لیے بہترین انسانی وسائل کی بھرتی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے ہونہار نوجوان پولیس فورس کا حصہ بن کر صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خبرنامہ نمبر9027/2025
کوئٹہ، 2 دسمبر2025: پراونشل ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سحرین نوشیروانی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عالمی ایڈز ڈے کی پریس کانفرنس میں سال 2025 کے دوران صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 452 ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔ تاہم بعض میڈیا نمائندگان نے اسے غلط طور پر اتنی ہی تعداد میں ہلاکتوں کے طور پر رپورٹ کیا جو درست نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ 452 مریضوں میں اضافہ مراد تھا نہ کہ اموات اور یہ معلومات پریس کانفرنس کے دوران تحریری صورت میں بھی میڈیا کو فراہم کی گئی تھیں۔ڈاکٹر سحرین نوشیروانی نے صحافیوں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں ایڈز کی صورتحال اور اعداد و شمار سے متعلق کسی بھی رپورٹ سے قبل پروگرام سے رابطہ کرکے درست معلومات حاصل کریں۔
خبرنامہ نمبر9028/2025
نصیرآباد:ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے آج خریف 2025 کی گِرداوری کے سلسلے میں پٹوار سرکل مہراب پور اور شاہلیانی کے مختلف دیہات کا تفصیلی دورہ کیا۔ مہراب پور میں انہوں نے دیھ گھڑی میر محمد دیھ جھُلو اور دیھ سیر جبکہ شاہلیانی میں دیھ شاہلیانی، دیھ شاہ وسایو، دیھ کنڈی اور دیھ جنگ دوست کی پڑتال کی۔ اس موقع پر قانونگو گامن خان اور نائب تحصیلدار اُستامحمد خدا بخش جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے زمینوں کی صورتحال زیرِ کاشت رقبے اور رجسٹرڈ ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ خریف 2025 کی گِرداوری کی درست اور شفاف پڑتال زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ اور عشر کی منصفانہ وصولی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام پٹوار حلقوں کا ریکارڈ بروقت درست اور مکمل کیا جائے تاکہ ریونیو معاملات میں شفافیت برقرار رہے۔
انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریونیو نظام کی بہتری، ریکارڈ کی درستگی اور عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا
خبرنامہ نمبر9029/2025
گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) زراٹون بی بی نے ضلع گوادر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پاک چائنا میں اسمبلی کے دوران انہوں نے طلبہ کو روزانہ ڈائری لکھنے اور جنرل نالج کے سوالات حل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ہر کلاس کا ایک طالب علم روزانہ اپنی معلومات دوسروں کے ساتھ شیئر کرے۔ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول زربار میں انہوں نے طلبہ کو زیادہ ورزش کرنے اور سرگرمیوں کے آغاز سے قبل تازہ دم رہنے کی ہدایت دی۔گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول سینیٹر اسحاق وارڈ میں طلبہ مختلف عملی مشقوں میں مصروف تھے، جبکہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول گوادر میں اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع کے سکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔زراٹون بی بی نے کہا کہ یہ دورے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی مجموعی نشوونما کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اختتامی تقریب میں انہوں نے اسپورٹس گالا کے انعقاد میں ارشد کلمتی کی کوششوں کو سراہا اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر9030/2025
گوادر/پسنی: اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری نے ار ایچ سی ہسپتال اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے سب سے پہلے ہسپتال کے مختلف سیکشنز اور اسٹاف کی حاضری و کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرؤف نے ہسپتال کی موجودہ صورتحال، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے نظم و نسق کو بہتر بنانے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بلند کرنے کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی کا دورہ کیا، جہاں پرنسپل حاجی مولا بخش نے اسکول کے کلاس رومز اور تدریسی عمل کا مشاہدہ کرایا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء سے سوالات کے ذریعے ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا اور طلباء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی جاری رکھیں۔
خبرنامہ نمبر9031/2025
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اربن فاریسٹ کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں شہری علاقوں میں جنگلات کے فروغ سے متعلق منصوبوں پر غور وغوض کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نے سریاب روڈ پر ایک اہم شہری جنگلاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے جو کہ 63 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا، اس سبز اقدام کا مقصد شہری ماحولیاتی نظام میں بہتری لانا ہے، اس منصوبے میں ہزاروں درخت کو لگانے ہدف ہے تاکہ عوام کے لیے قابل رسائی سر سبز جگہ میسر آسکے،انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قدرتی پودوں کو شہری انفراسٹرکچر کے ساتھ مربوط کرے گا، جو آلودگی اور گرمیوں میں درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اربن فارسٹ کا کاربن کریڈٹس پر مثبت اثر پڑتا ہے کیونکہ یہ درختوں کی تعداد بڑھا کر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتے ہیں، جو گرین ہاؤس گیسز میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ سڑک کے ساتھ بھی درخت لگائے جائیں۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ اربن فاریسٹ کے ساتھ رہائشی اور کمرشل علاقے کی تعمیر بھی ہوگی جس میں ہسپتال، سکول، پارکنگ اور مال شامل ہیں۔ جو کہ حکومت کے لیے آمدنی کا باعث بھی بنے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، سیکرٹری جنگلات عبدالفتح بھنگر، سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی اسحاق جمالی، سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی، سیکرٹری ماحولیات علی اکبر بلوچ، کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے اورنگ زیب کاسی نے شرکت کی۔
Recast
خبرنامہ نمبر9023/2025
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلع گوادر کے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفس کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صابر علی نے مولانا ہدایت الرحمان کو محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر صابر علی نے محکمہ کی سرگرمیوں، جانوروں کی صحت اور ویکسینیشن پروگرامز، لائیوسٹاک کے بہتر انتظامات اور مقامی کمیونٹی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ لائیوسٹاک کے شعبے میں درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور مقامی عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
خبرنامہ نمبر9032/2025
گوادر/اورماڑہ:2025: اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے تحصیلدار نورخان بلوچ کے ہمراہ اورماڑہ کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں آر ایچ سی اورماڑہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اسلامیہ، اور باتیل ہاؤسنگ اسکیم شامل تھی۔اس موقع پر اے ڈی ایچ او آر ایچ سی اورماڑہ، ڈاکٹر علی اکبر بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور اسپتال کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اسلامیہ اورماڑہ کا بھی دورہ کیا، جہاں اسکول کے مختلف کلاس رومز اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ ہیڈ مسٹریس نے اسکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی کارکردگی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے باتیل ہاؤسنگ اسکیم اورماڑہ کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں تحصیلدار نورخان بلوچ سے اسکیم کی تفصیلات اور منصوبے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
خبرنامہ نمبر9033/2025
چمن 2 دسمبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صباون کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے بی ایس ڈی آئی کی طرف سے فیز ون سولرائزیشن سکیم مکمل ہونے کا تفصیلی جائزہ لیا اور سکول ہیڈ مسٹریس نے ڈی سی چمن کو سکول کی سولرائزیشن تدریسی عمل استانیوں اور سٹاف کی حاضریوں پرفارمینس اور طالبات کی تمام سبجیکٹس کی کورس نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اور سکول کی مجموعی صورتحال کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ محکمہ تعلیم چمن موجودہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں سر فہرست ضلع کی مجموعی تعلیمی صورتحال کو بہتر کرنا شامل ہے انہوں نے کہا کہ تمام استانیاں اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی اور وقت کی پابندی کریں اور استنانیاں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ ضلع چمن کو تعلیمی میدان میں ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے میں ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں
خبرنامہ نمبر9034/2025
چمن 2 دسمبر 2025:
اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے شہر میں ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے پر متعدد قصائیوں کو گرفتار کر کے انھیں تھانے میں بند کر دیئے۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتے میں دو دن ہر قسم کے گوشت کی فروخت پر پابندی کیخلاف ورزی پر یہ کارروائی کی گئی۔ اور کہیں دکانوں کو بند کردیا گیا



