خبرنامہ نمبر9070/2025
سبی یکم دسمبر 2025:
سبی ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول 27 سے 30 نومبر تک شاندار انداز میں جاری رہنے کے بعد رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ گزشتہ شب اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی اور 122 ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل عبدالمنان نے کیا۔ تقریب میں سبی، کوہلو، زیارت، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ فیسٹیول میں کرکٹ، کبڈی، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹینس، فٹبال، شوٹنگ بال ، میوزیکل نائٹ اور دلکش آتش بازی سمیت مختلف سرگرمیوں نے عوام کی غیر معمولی دلچسپی حاصل کی۔ یہ فیسٹیول محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ سبی کے باہمی تعاون سے منعقد ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے بہترین مہارت، کھیلوں کے جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان، ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی، کرنل عبدالمنان، کرنل شہریار، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے شرکاء نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔ عوام نے کہا کہ ایسے صحت مند مقابلے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کا سبب بنتے ہیں، شہر میں خوشیوں کی فضا پیدا کرتے ہیں اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں میں امن، بھائی چارے اور کھیلوں سے محبت کو فروغ دیتے ہیں۔ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی تقریبات کے تسلسل کا عزم ظاہر کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر9071/2025
کوئٹہ یکم دسمبر 2025
ڈپٹی کمشنر موسی خیل میر رزاق خان خجک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لی اس موقع پر میر رزاق خان خجک نے کہا کہ ضلع موسی خیل کی عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور انتظامی امور میں شفافیت ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دفاتر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنائیں ڈپٹی کمشنر نے عزم ظاہر کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 9072/2025
سنجاوی یکم دسمبر2025:
صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کے خصوصی فنڈ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی سنجاوی حاجی خان محمد دمڑ کی نگرانی میں شہر کے مختلف بازاروں، شاہراہوں، چوکوں اور گلیوں میں جدید سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اس منصوبے کی عمل داری میں لوکل گورنمنٹ کے انجینئر لطف صاحب، سردار عبداللہ خان ترین، حاجی علی محمد دومڑ، ٹھیکیدار احسان اللہ نیازی، چیئرمین ملک بایع خان دومڑ، چیئرمین حاجی نصرالدین ترین، ڈپٹی چیئرمین دنیا خان باچا اندڑ، ٹھیکیدار محمد ولی اچکزئی، ٹھیکیدار احسان اللہ نیازی اور محبوب خان سمیت متعلقہ عملہ پیش پیش ہے نصب کی جانے والی یہ سٹریٹ لائٹس جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں جو نہ صرف توانائی کی بچت کریں گی بلکہ رات کے وقت بازاروں اور گلیوں میں مکمل روشنائی فراہم کریں گی۔ اس اقدام سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ملے گی اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی ماحول زیادہ محفوظ ہو جائے گا علاقہ مکینوں نے اس ترقیاتی منصوبے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سنجاوی حاجی خان محمد دمڑ نے عوامی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ شہریوں نے دونوں رہنماؤں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
خبرنامہ نمبر9073/2025ا
کوئٹہ یکم دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر موسی خیل میر رزاق خان خجک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔
اس موقع پر میر رزاق خان خجک نے کہا کہ ضلع موسی خیل کی عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور انتظامی امور میں شفافیت ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دفاتر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے عزم ظاہر کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 9074/2025 خضدار 1 دسمبر 2025: ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپیکٹر عبد الرشید میڈیکل سٹورز ایسویشن خضدار کے صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل نائب صدر ڈاکٹر نثار احمد کے ہمراہ خضدار بازار کے میڈیکل اسٹوروں کی چیکنگ کی اس دوران میڈیکل اسٹور پر زائدالمیعاد ادویات کو چیک کیا اسٹور لائسنس بھی چیک کیے چند میڈیکل اسٹور لائسنس کی معیاد ختم ہو چکی تھی جسے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپیکٹر نے سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے لائسنسوں کی جلد از جلد تجدید فوری طور پر کروائیں نہیں تو ان کے میڈیکل سٹورز سیل کیے جائیں گے تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو سختی سے نوٹس دیتے ہوا کہا کہ میڈیکل اسٹور مالکان اپنے میڈیکل لائسنس کی تجدید فوری طور پر کروائیں اگلی بار لائسنس منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے
خبرنامہ نمبر 9075/2025 خضدار 1 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج نرسنگ کالج اور 25 بیڈڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے انڈر ٹریننگ نرسز اور میڈوائف طالبات سے گفتگو کی اور ان کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پروفیشنل تربیت کو مکمل توجہ اور لگن سے حاصل کریں تاکہ گائنی کالوجی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔علاوہ ازیں اس بات پر زور دیا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد جب وہ اپنے اپنے علاقوں میں واپس جائیں تو وہاں بھی عوام الناس کی خدمت کا جذبہ برقرار رکھیں اور معیاری صحت خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے ہدایات جاری کیں کہ طالبات کو جدید ترین آلات اور عملی تربیت کے بہترین مواقع فراہم کیئے جائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نرسنگ ایجوکیشن اور خواتین کی صحت سے متعلق منصوبوں کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا۔طالبات نے ڈپٹی کمشنر کے دورے اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کا اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سے مسلسل فیلڈ وزٹس کر رہے ہیں اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیئے براہِ راست ایکشن لے رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 9076/2025
کوئٹہ — صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے منسٹر پی ایچ ای آفس میں ایک اہم عوامی کھلی کچہری منعقد کی، جس میں رکنی، کوٹیہ اور مختلف علاقوں سے شہریوں، عمائدین اور نمائندہ وفود نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں ۶نے اپنے مختلف مسائل، خصوصاً پینے کے صاف پانی کی قلت، واٹر سپلائی اسکیموں میں رکاوٹوں، اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث درپیش چیلنجز سے آگاہ کیاصوبائی وزیر نے تمام درخواستوں اور مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر موجود افسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، جسے جدید منصوبہ بندی، شفاف اقدامات اور ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے حل کیا جائے گا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے پورے صوبے، خاص طور پر دیہی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے،اس لیے حکومت پانی کے ذخائر، سپلائی لائنوں کی بہتری اور متبادل ذرائع کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے وزیر پی ایچ ای کی پالیسیوں اور عوامی رابطہ مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری اقدامات سے پانی کی کمی کا دیرینہ مسئلہ کم ہوگا
خبر نامہ نمبر 9077/2025
کوئٹہ: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران سے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئیملاقات کے دوران رہنماؤں نے صوبائی وزیر کی عوامی خدمات، ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی اور مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کو سراہا۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ باہمی رابطوں اور تعاون کے ذریعے صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو براہِ راست ریلیف مل سکے
خبرنامہ نمبر 9078/2025
خضدار:یکم دسمبر2025:۷ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی سے ان کے آفس میں بی این پی کے رہنماء اور قبائلی شخصیت سابق ناظم خضدار سردار نصیر احمد موسیانی کی ملاقات ۔ یہ ملاقات علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی شکایات کے حل پر تبادلہ خیال کے لیئے ہوئی، جس میں انہوں نے ضلع کے بنیادی معاملات ، تعلیم، صحت اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔سردار نصیر احمد موسیانی نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو ضلع اور خصوصاََ تحصیل زہری کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے یقین دہانی کرائی کہ تمام معاملات کے حل کے اقدامات کیئے جارہے ہیں
خبرنامہ نمبر 9079/2025
نصیرآباد یکم دسمبر2025
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی کے نمائندگان میر بلال صادق عمرانی، میر نیاز احمد لہڑی، ایس ایس پی غلام سرور بھیئو، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان شریک تھے۔ اجلاس میں BSDI فیز ون کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ پیش کیا گیا۔ بتایا گیا کہ فیز ون میں مواصلات و تعمیرات کے تحت 14 روڈز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 15، لوکل گورنمنٹ کی 17 جبکہ دیگر محکموں کی بھی متعدد اسکیمات زیر تعمیر ہیں۔ فیز ون کے منصوبوں کے ہینڈ اوور و ٹیک اوور سے قبل تین کاپیاں مرتب کی جائیں گی تاکہ پی سی ون کے معیار کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے واضح کیا کہ BSDI کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ تمام اسکیمات کی کوالٹی اور کوانٹٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور انہیں بہتر مفاد عامہ میں استعمال کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جب تک کوئی منصوبہ پی سی ون کے تمام تقاضوں پر پورا نہیں اترتا اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ BSDI فیز ٹو کے تحت ایسی اسکیمات شامل کی جارہی ہیں جن کا تعلق عوامی مسائل کے حقیقی حل سے ہو۔ کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کی روشنی میں ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ ان شکایات کا مؤثر تدارک ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیز ٹو میں چھوٹی مگر ضروری اسکیمات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پیش کی جانے والی نئی اسکیمات کو منظوری کے بعد حکام بالا کو ارسال کیا جائے گا تاکہ BSDI فیز ٹو کے منصوبوں کی بحالی، منظوری اور عملدرآمد میں تیزی لائی جاسکے اور عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
خبرنامہ نمبر 9080/2025
کوئٹہ یکم دسمبر2025:۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم اور ویکسینیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر پولی ٹیکل کوئٹہ ڈویژن محمد کلیم اللہ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن،محکمہ لائیو اسٹاک اور سماجی تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ اور ان کے کاٹنے کے مسلسل واقعات باعث تشویش ہیں، جن کے پیش نظر سماجی تنظیم کی جانب سے ویکسینیشن اور سرجری کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ لائیو اسٹاک سماجی تنظیم کے تعاون سے گھوڑا ہسپتال میں کتوں کی ویکسینیشن اور سرجری کے لیے مناسب جگہ مختص کرے اور عملہ تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کیے گئے کتوں کو ٹیگ اور مخصوص چپ لگا کر رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ مہم کے دوران انہیں تلف نہ کیا جائے۔اس موقع پر اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسیز (Anti-Rabies Vaccine) اور علاج معالجے کی دستیابی کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کیونکہ شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں کی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں، لہٰذا ان کے سدباب کے لیے مربوط اور موثر کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن اور سرجری مہم کے اخراجات کے حوالے سے سیکرٹری لائیو اسٹاک کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی تاکہ منصوبے کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔کمشنر نے ایم سی کیو کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کی نشاندہی، انہیں پکڑنے اور ویکسینیشن ٹیم کے حوالے کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تمام اداروں اور سماجی تنظیموں کو باہمی تعاون سے شہر کو محفوظ بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی تاکید کی۔
خبرنامہ نمبر 9081/2025
کوئٹہ، یکم دسمبر2025:۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے N-25 ( مستونگ ،کوئٹہ، چمن ) سیکشن پر پاکستان ایکسپریس وے ڈیولائزیشن منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکام، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ مہر اللہ بادینی،ایس پی ٹریفک کوئٹہ ،ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس میں این ایچ اے کے حکام
نے کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کوئٹہ سے چمن تک قومی شاہراہ کے مختلف سیکشنز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بلیلی چیک پوسٹ سے کچلاک اور چمن تک مختلف مقامات پر تعمیر و بحالی کے منصوبے فعال انداز میں جاری ہیں جبکہ لکپاس کے مقام پر بھی سڑک کی بہتری کے لیے کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔این ایچ اے حکام نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سفر کی سہولیات میں بہتری کے لیے کچلاک، خیزی چوک اور جبل نور بس اڈے پر فلائی اوور بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں اس کے علاوہ پشین، قلعہ عبداللہ، سراناں اور جنگل علیزئی سمیت مختلف علاقوں میں بھی سڑک کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلیلی چیک پوسٹ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جہاں بھی سڑک کی کھدائی کی جائے وہاں سے ملبہ فوری طور پر اٹھایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو کیونکہ بلیلی چیک پوسٹ پر ٹریفک کا ہجوم لگا ہوا ہوتا ہے اور عوام گھنٹوں رش میں پھنسی رہتی ہے جو کسی اذیت سے کم نہیں لہذا بلیلی چیک پوسٹ پر تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ،ایس پی ٹریفک اور این ایچ اے کا افسران کو ہدایت دی کہ وہ آج ہی بلیلی کا دورہ کریں اور متبادل راستے یا ایسی مینجمنٹ کریں جس سے وہاں پر ٹریفک جام نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی مرحلے کے دوران ٹریفک کے متبادل اور بہتر انتظامات یقینی بنائے جائیں، تاکہ عوام کے روزمرہ سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور منصوبے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور و خوض بھی کیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 9082/2025
کوئٹہ یکم دسمبر2025:۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ،ڈائریکٹر انجنئیرنگ بیورو،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، گرین بس روٹ، رش کے اوقات میں ٹریفک کنٹرول، چنگچی رکشوں پر پابندی اور غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رکشوں کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔مزید بتایا گیا کہ گرین بس کے روٹ کو کچلاک تھانے سے سونا خان تھانے تک توسیع دی جائے گی جبکہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 45 مقامات پر کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جنہیں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت فعال کیا جائے گا۔اجلاس میں سی بی ڈی ایریا (مرکزی کاروباری علاقے) میں رکشوں اور چنگچی رکشوں کے داخلے پر پابندی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں پائلٹ پروجیکٹ کے لیے واضح طریقہ کار وضع کیا جائےاس حوالے سے زون وائز خصوصی اسٹیکرز یا رنگوں کے ذریعے شناختی نظام متعارف کرانے کے پالیسی پر غور و خوض کیا جائے،رش کے اوقات میں ٹریفک کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی جائےجبکہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی جائےانہوں نے کہا کہ الیکٹرونک رکشوں کی سی پی ڈی ایریا میں آمدورفت اور طے شدہ مقامات تک بسوں کے ذریعے رسائی کی پالیسی شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔کمشنر نے واضح کیا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام ادارے اپنے اقدامات میں تیزی لائیں۔بعدازاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے شہر سے ڈیری فارموں کی باہر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں،محکمہ لائیو اسٹاک ،کیوڈی اے اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی اجلاس میں ڈیری فارموں کو شہرسے باہر منتقل کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر کیو ڈی اے اور متعلقہ ایسوسی ایشن جگہ کی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔
خبرنامہ نمبر 9083/2025
شہید سکندر آباد سوراب، یکم دسمبر 2025۔۔۔ضلع شہید سکندر آباد سوراب میں پولیو کے مکمل خاتمے اور آئندہ قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سمیت متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک افسران میں ایس پی اختر محمد اچکزئی، اسسٹنٹ کمشنر شئے اکبر علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی، ڈی ڈی ایچ او و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یوسف ثانی، عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے ڈیزیز سرولینس آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد لانگو، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس فضل محمد قمبرانی سمیت دیگر محکموں کے نمائندگان شامل تھے۔اجلاس کے دوران WHO کے ڈی ایس او ڈاکٹر عبدالصمد لانگو نے انسداد پولیو مہم کی مکمل تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 15 دسمبر 2025 سے پورے ضلع میں شروع کی جائے گی، جس میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے لیے فیلڈ ٹیموں کی تشکیل، ٹریننگ، ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی اور ویکسین کی ترسیل سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران دور دراز علاقوں تک رسائی، ٹیموں کی حوصلہ افزائی، سیکیورٹی اور مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے بچوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ علما کرام، میڈیا، سول سوسائٹی اور والدین سے درخواست ہے کہ وہ قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔واضح رہے کہ حکومت بلوچستان، محکمہ صحت اور عالمی شراکت دار پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں، اور ضلع شہید سکندر آباد سوراب میں شروع ہونے والی یہ مہم انہی کوششوں کا ایک اہم تسلسل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مضبوط منصوبہ بندی، بہتر کوآرڈینیشن اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کو پولیو فری بنانے کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 9084/2025
کوئٹہ یکم دسمبر 2025:۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزہی کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ سریاب عزت اللہ کی سربراہی میں گیس کمپنی کی شکایت پر کمپریسر مافیا کے خلاف بڑا اور مؤثر کریک ڈاؤن، چار افراد گرفتار جبکہ متعدد غیرقانونی کمپریسر برآمد کرکے تحویل میں لے لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے متعلقہ ٹیم کے ہمراہ علاقے میں اچانک کارروائیاں کیں، جن کے دوران گھروں، دکانوں اور ورکشاپس میں نصب غیرقانونی گیس کمپریسر ضبط کیے گئے۔ کارروائی کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ضبط شدہ آلات کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا۔اسپیشل مجسٹریٹ سریاب عزت اللہ نے کہا کہ گیس کمپریسر کا استعمال اور فروخت دونوں قانوناً سنگین جرم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمپریسر کے استعمال سے علاقے میں گیس پریشر شدید متاثر ہوتا ہے، شہریوں کو مشکلات درپیش آتی ہیں اور گیس لیکج و دھماکوں جیسے خطرناک حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولت، سیکیورٹی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کمپریسر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت اور تیز کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیرقانونی آلات کے استعمال سے مکمل گریز کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی میں انتظامیہ سے تعاون کریں جو عوامی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر9085/2025
نصیرآباد یکم دسمبر2025؛ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی کے نمائندگان میر بلال صادق عمرانی، میر نیاز احمد لہڑی، ایس ایس پی غلام سرور بھیئو، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان شریک تھے۔ اجلاس میں BSDI فیز ون کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ پیش کیا گیا۔ بتایا گیا کہ فیز ون میں مواصلات و تعمیرات کے تحت 14 روڈز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 15، لوکل گورنمنٹ کی 17 جبکہ دیگر محکموں کی بھی متعدد اسکیمات زیر تعمیر ہیں۔ فیز ون کے منصوبوں کے ہینڈ اوور و ٹیک اوور سے قبل تین کاپیاں مرتب کی جائیں گی تاکہ پی سی ون کے معیار کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے واضح کیا کہ BSDI کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ تمام اسکیمات کی کوالٹی اور کوانٹٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور انہیں بہتر مفاد عامہ میں استعمال کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جب تک کوئی منصوبہ پی سی ون کے تمام تقاضوں پر پورا نہیں اترتا اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ BSDI فیز ٹو کے تحت ایسی اسکیمات شامل کی جارہی ہیں جن کا تعلق عوامی مسائل کے حقیقی حل سے ہو۔ کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کی روشنی میں ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ ان شکایات کا مؤثر تدارک ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیز ٹو میں چھوٹی مگر ضروری اسکیمات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پیش کی جانے والی نئی اسکیمات کو منظوری کے بعد حکام بالا کو ارسال کیا جائے گا تاکہ BSDI فیز ٹو کے منصوبوں کی بحالی، منظوری اور عملدرآمد میں تیزی لائی جاسکے اور عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
خبرنامہ نمبر9086/2025
کوئٹہ یکم دسمبر ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اور کمپریسر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شہر میں پرائس کنٹرول اقدامات کو مؤثر بنانے اور کمپریسر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور تحصیلداران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور غیرقانونی گیس کمپریسر کے استعمال کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مارکیٹوں میں باقاعدہ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غیرقانونی کمپریسرز کے استعمال سے شہریوں کو درپیش مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر9087/2025
باکھان یکم دسمبر 2025.
ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو کی خصوصی ہدایت پر اہم کامیابی — لیویز فورس اور کیو آر ایف کی مشترکہ کارروائی میں دوہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتاربارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو کی خصوصی ہدایات اور براہِ راست نگرانی میں انچارج کیو آر ایف نور احمد کھیتران کی سربراہی میں لیویز فورس بارکھان نے ایک بڑی اور اہم کارروائی انجام دی ہے۔لیویز ہیڈکوارٹر بارکھان سے روانہ ہونے والی کیو آر ایف اور لیویز فورس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے بغاؤ میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دو قتلوں (دفعات 302) میں مطلوب خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران فورس نے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے ملزم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی۔ بھرپور حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم نے بغیر کسی جانی نقصان کے ملزم کو قابو کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی روشنی میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ کامیاب کارروائی نہ صرف لیویز فورس بارکھان کی مستعدی، جرات اور فرض شناسی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فورس کی بھرپور کوششوں کا عملی ثبوت بھی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر، کیو آر ایف انچارج نور احمد کھیتران اور پوری لیویز فورس کو اس کامیاب کارروائی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سلام ہے لیویز فورس بارکھان — جن کی دن رات کی محنت سے علاقے میں قانون کی رٹ مضبوط ہو رہی ہے۔
خبرنامہ نمبر9088/2025
کوئٹہ،01دسمبر:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے خواتین وفاقی محتسب فوزیہ وقارنے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے نئے ریجنل آفس کوئٹہ کے قیام کے تناظر میں ادارہ جاتی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اجلاس میں ہراسگی سے بچاؤ کے قوانین سے متعلق آگاہی بڑھانے، شکایات کے مؤثر ازالے اور سرکاری و نجی اداروں میں قانون پر عملدرآمد کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی سرگرمیوں کے استحکام اور خواتین کی ورک فورس میں زیادہ شمولیت کے لیے محفوظ، باوقار اور ہراسگی سے پاک ماحول ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بی بی او آئی ٹی فوسپاہ کی کاوشوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، جس میں آگاہی سیشنز، تربیتی ورکشاپس اور کاروباری اداروں کے ساتھ روابط شامل ہیں۔محترمہ فوزیہ وقار نے ادارے کے وسعت پذیر مینڈیٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیا ریجنل آفس کوئٹہ شہریوں کو فوری انصاف اور معاونت کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا کیونکہ پہلے بلوچستان کے زیادہ تر کیسز اسلام آباد میں نمٹائے جاتے تھے۔
خبرنامہ نمبر9089/2025
یکم دسمبر 2025:گوادر یونیورسٹی اور انڈی ویجوئل لینڈ کے اشتراک سے میڈیا لٹریسی اور ڈیجیٹل حقوق کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح پیر کے روز جامعہ گوادر کے مین سیمینار ہال میں ہوا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال معاشرے میں غلط فہمیوں اور بے چینی کا باعث بنتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان اس کے مثبت اور مؤثر استعمال سے واقف ہوں۔ ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اس تربیتی ورکشاپ کو طلبہ کے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بھی بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل میں ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور اس پیش رفت کے پیش نظر ایسی تربیت وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل سکلز فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ورکشاپ کے دوران ٹرینرز نے شرکاء کو میڈیا کے جدید تقاضوں، معلومات کی درستگی، خبر کی تصدیق، میڈیا ایتھکس اور ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ مختلف عملی سیشنز میں صحافیوں اور طلباء کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق عملی تربیت بھی دی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد (سرٹیفیکیٹس) تقسیم کیے گئے۔
خبرنامہ نمبر9090/2025
تربت۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تمپ شے حق حیات سرکاری وفد کے ہمراہ یکم دسمبر کو سوراپ مند بارڈر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سرحدی صورتحال اور بارڈر کی بندش کے باعث عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایرانی سرحدی فورسز کے حکام سے ملاقات کریں، باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کیلئے گفتگو کریں اور بارڈر کھولنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری پیش رفت سے انہیں آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ اور عوامی مشکلات کے حل کیلئے بارڈر کا کھلنا نہایت ضروری ہے، اور اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں و فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کیچ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بارڈر کھولنے کے سلسلے میں مثبت پیش رفت اور خوشخبری کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد، تجارت کی بحالی اور سرحدی علاقوں کی معاشی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
خبرنامہ نمبر9091/2025
کوئٹہ، یکم دسمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گیس کمپریسر مافیا کے خلاف مؤثر اور بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں سب ڈویژن سریاب اور سب ڈویژن سٹی میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران 100سے زائد کمپریسر ضبط کیے گئے جبکہ 18 دکاندار گرفتار اور 10 دکانیں سیل کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور اچکزئی نے کمالو، ازبک بازار اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دکاندار گرفتار کیے اور 2 دکانیں سیل کر دیں۔
اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 25 کمپریسر ضبط کیے، 4 دکاندار گرفتار کیے اور 3 دکانیں سیل کیں۔اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 65 کمپریسر ضبط کیے، 3 دکانیں سیل کیں اور 4 دکاندار گرفتار کیے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے کمپریسر مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر9092/2025
کراچی، یکم دسمبر 2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی، مستونگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی اور خضدار سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبائی معاملات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں امن و استحکام، سیاسی ہم آہنگی اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق جاری اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے صوبائی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
خبرنامہ نمبر9093/2025
نصیرآباد۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی ایڈوائزر مینا مجید بلوچ کے احکامات اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں نصیرآباد ڈویژن میں ڈویژنل اسپورٹس فیسٹیول اپنی شاندار کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول کے تحت منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اوستہ محمد کرکٹ کلب اور صحبت پور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو یادگار بنا دیا۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچا اور کھلاڑیوں کی جدوجہد کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ تھے جبکہ ڈپٹی ڈویژنل اسپورٹس آفیسر فیروز علی ابڑو، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر طارق رئیسانی (کچھی)، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جعفرآباد نعمت رند، اسپورٹس فیسٹیول نصیرآباد کے آرگنائزر عبدالغفار عابد، عبدالکریم ڈومکی، اسرار کھوسہ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر خلیل احمد بنگلزئی، خادم بنگلزئی، قمر بگٹی اور عمران خالد بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے روایتی اجرک پہنائے گئے جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں شیلڈز اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقامی ٹیلنٹ کی مزید ترقی ممکن ہو سکے۔ مقابلوں میں محکمہ کھیل کے افسران نے بھی خصوصی شرکت کی جن میں ضلع صحبت پور کے اسپورٹس آفیسر طارق ریسانی، ضلع جعفرآباد کے اسپورٹس آفیسر نعمت اللہ اور نصیرآباد کے محکمہ کھیل کے جونیئر کلرک بابو اختر رسول گولہ، در محمد گولہ شامل تھے، جن کی شرکت نے فیسٹیول کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خبرنامہ نمبر9094/2025
تربت یکم دسمبر 2025۔ محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز حکومتِ بلوچستان کے زیر اہتمام 26 نومبر سے شروع ہونے والے مکران ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول 2025ء کے خواتین مقابلوں کا شاندار آغاز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ تھے، جنہوں نے افتتاحی گیم کا باضابطہ آغاز کیا۔
فیسٹیول میں پندرہ سے زائد مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں کرکٹ، فٹبال، ڈاٹ بورڈ، کیرم، لڈو، رسا کشی، روپ اسکیپنگ، 100 میٹر ریس، بوڑی ریس، کبڈی، میوزیکل چیئر، اسپون ریس، بیڈمنٹن سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں۔تمام انتظامات ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کیچ عبدالغفار دشتی کی زیر نگرانی مکمل کیے گئے۔
تقریب میں اسپورٹس آفیسر عبدالغفار دشتی، ڈپٹی کمشنر کے پی اے شیر جان بلوچ, کیپٹن عبدالباسط، اسپورٹس سپروائزر ادیب بلوچ, کیپٹن رحیم بخش بلوچ اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ انڈور اور آؤٹ ڈور تمام گیمز میں حصہ لیا، جبکہ کالج تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔
کھلاڑیوں نے ایڈوائزر برائے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان برائے کھیل و نوجوان امور مینا مجید بلوچ, سیکریٹری کھیل و نوجوان امور درّہ بلوچ, اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان یاسر خان بزائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کیچ اور مکران یوتھ افیئرز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور مطالبہ کیا کہ اسپورٹس منسٹر مینا مجید بلوچ فیسٹیول کے ساتھ اسٹڈی ٹور کا اہتمام بھی کریں
خبرنامہ نمبر9095/2025
گوادر: ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو شینیکانی در کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اسٹاف کی حاضری، اوپی ڈی ریکارڈز، ادویات کی فراہمی اور مجموعی صحت سروسز کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت مراکز میں فعال سروسز فراہم کرنا پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔علاقے کے عوام نے ڈی ایس ایم کے دورے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے صحت سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔
خبرنامہ نمبر9097/2025
اُستامحمد — اسپیشل سپورٹ پروگرام کے تحت تعلیمی معاونت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا واضح رہے کہ
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے ارسال کردہ اسپیشل سپورٹ پروگرام (SSP) کے 11 تعلیمی معاونت کے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر اُستامحمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور تمام درخواستوں کا تفصیلی معائنہ کیااجلاس میں موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 4 کیسز مکمل اور معیار پر پورا اترنے کے باعث منظور کر لیے گئے۔ منظور شدہ طلبہ میں محمد یوسف ولد محمد اسلم، عذرا دختر جان محمد، عبدالمنان ولد منٹھار، اور عادل ولد محمد انور شامل ہیں۔ان طلبہ کے حق میں 50، 50 ہزار روپے کی تعلیمی معاونت کی منظوری دی گئی، جو چیک کی صورت میں متعلقہ یونیورسٹیوں کو ارسال کی جائے گی
مزید 3 کیسز کو ضروری دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث موخر کیا گیا۔ مطلوبہ کاغذات مکمل ہونے کے بعد اُن پر آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور کیا جائے گااسی طرح 3 کیسز ایسے تھے جن میں متعلقہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کر چکے تھے، اس لیے وہ پروگرام کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مؤخر کر دیے گئے ایک کیس ضلع نصیرآباد سے متعلق پایا گیا، جسے کارروائی کے لیے متعلقہ ضلع کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں یہ بات بھی واضح کی گئی کہ اسپیشل سپورٹ پروگرام کے تحت صرف وہی کیسز زیر غور لائے جاتے ہیں جو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ ارسال ہوں
ڈپٹی کمشنر اُستامحمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نوجوانوں کی طاقت اور اُن کا مستقبل ہے مستحق طلبہ کی معاونت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ کوئی بھی حقدار طالبعلم مدد سے محروم نہ رہے۔
خبرنامہ نمبر9098/2025
خضدار یکم دسمبر 2025: بلوچستان کے معروف سیاسی و قبائلی شخصیت، سابق وزیرِ داخلہ اور رکنِ صوبائی اسمبلی میر ظفراللہ خان زہری نے آج ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی پرجوش اور خلوصِ دل سے بھرپور ماحول میں ہوئی۔ دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی اور ان کے درمیان چند ایک اہم مسائل زیرِ بحث رہے۔ میر ظفراللہ خان زہری کی عوام دوستی، دور اندیشی اور مسائل کے فوری حل کی صلاحیت سے ہر طبقۂ فکر بخوبی واقف ہے۔ وہ ہمیشہ سے بلوچستان کے عوام کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریکِ رہے ہیں۔ آج کی ملاقات بھی ان کی اسی سنجیدگی، ذمہ داری اور خدمتِ خلق کے جذبے کا ایک اور خوبصورت مظہر تھی۔
خبرنامہ نمبر9099/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کا اہم اجلاس طلب کیا، جس میں ضلع بھر کی تعلیمی صورتحال، درپیش مسائل اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل عبدالوہاب مجید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل زراتون بی بی، ڈی ای او زاہد حسین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو اسکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف، طلبہ کی تعداد، مسنگ سہولیات، ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی کمی، کلسٹر بجٹ اور دیگر ڈھانچہ جاتی و انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ غیر فعال اسکولوں کی تعداد، ان میں ٹیچنگ اسٹاف کی تعیناتی اور طلبہ کی کم تعداد سمیت دیگر مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ اسکولوں میں شیلٹرز، باتھ رومز اور سولرائزیشن سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر افسر ماہانہ 30 اسکولوں کا دورہ کرے اور وہاں موجود مسائل کی رپورٹ پیش کرے۔پی ایس ڈی پی اور زیرِ تعمیرات کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کاموں سے متعلق تمام معلومات متعلقہ افسر کے پاس موجود ہونی چاہئیں۔
جن اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے، وہ کلسٹر بجٹ کے ذریعے پوری کی جائیں۔جن اسکولوں میں طلبہ موجود نہیں، وہاں تعینات اسٹاف کو قریبی فعال اسکولوں میں منتقل کیا جائے تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر9096/2025
نصیرآباد یکم دسمبر2026:
نصیرآباد۔۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی پیک مہم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی این اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس پی طارق شہباز کٹوہر بابو قاسم ڈومکی ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر این اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار نے کہا کہ ضلع انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ سے زائد ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جن یونین کونسلز میں گزشتہ مہم کے دوران کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی اب ضروری ہے کہ اس بار شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ان علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران فنگر مارکنگ ڈور مارکنگ اور ایل کیو ایس پر خصوصی توجہ دیں فنگر مارکنگ کے عمل سے رہ جانے والے بچوں کی صحیح معنوں میں شناخت کی جاسکے گی اور انہیں پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے پولیو مہم کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔
خبرنامہ نمبر9100/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے ڈی پیک انسداد پولیو مہم (این آئی ڈی دسمبر) کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ این آئی ڈی دسمبر کی انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے گزشتہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ پیش کیا، جس میں انکاری والدین، غیر حاضر بچے اور حاصل کردہ ٹارگٹ پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے زیرو ڈوز بچوں کی تعداد، مانیٹرنگ، یو سی ایم اوز، کم کارکردگی والے یونین کونسلز اور دور دراز علاقوں میں کوریج کے حوالے سے تفصیلی بحث کی۔ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی انتظامات، پبلسٹی اور آگاہی مہم میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کی شمولیت کے حوالے سے بھی تفصیلی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ہر شام اپنی زیر صدارت جائزہ میٹنگ منعقد کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی کمی نہ رہ جائے اور مہم مکمل طور پر کامیاب ہو۔
خبرنامہ نمبر9101/2025
کراچی، 01 دسمبر 2025
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کے روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال پہنچ کر ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ڈاکٹرز سے علاج کی پیش رفت پر بریفنگ لی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے میر محمد صادق عمرانی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے خاندان سے بھی خیرسگالی کا تبادلہ کیا انہوں نے متعلقہ طبی عملے کو ہدایت کی کہ صوبائی وزیر کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میر محمد صادق عمرانی پارٹی کے دیرینہ نظریاتی کارکن اور ہمارے قابل احترام ساتھی ہیں ہم سب ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں
خبرنامہ نمبر 9102/2025
گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے ضلع میں صحت کے شعبے کے درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے محکمہ صحت کے ضلعی افسران کا اہم اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے ضلع میں صحت کی سہولیات، خالی پوسٹیں اور دیگر انتظامی و عملی مسائل پر تفصیلی بریفنگ لی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں لیڈی میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجن اور دیگر تکنیکی پوسٹیں خالی ہیں، اور بی ایریا میں ڈینٹل سرجن کی پوسٹیں بھی خالی ہیں۔ اس کے علاوہ ای پی آئی، نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ، ٹی بی کنٹرول پروگرام، ملیریا، ڈینگی، زچہ و بچہ (MNCH) پروگرام اور دیگر صحت کے مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ غیر فعال آر ایچ سی سربندن اور ماڑا ٹی وی سینٹر کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایمبولینسز، ادویات، اسٹاک، سٹاف، سروِس ڈلیوری، پی ٹی بلڈنگز کی حالت، بجٹ الاؤکیشن اور ڈی ڈی او کوڈ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، شیخ محمد بن راشد المختوم میڈیکل سینٹر کو جلد فعال کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بات کی گئی۔
ٹیچنگ اسپتال گوادر کے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے بتایا کہ اسپتال میں آپریشن تھیٹر کی شدید ضرورت ہے اور اسپیشلسٹ پوسٹیں، میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجن کی خالی پوسٹیں فوری طور پر بھری جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں کل 13 ایمبولینسز موجود ہیں، جن میں سے چار جرمنی سے آ رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر اور تکنیکی سٹاف کے لیے ریزیڈنس اور کالونی کی مرمت، ڈائلیسس کے 18 مریضوں کے لیے بجٹ کی کمی، تلسمیا سینٹر میں مریضوں کے مسائل اور وسائل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ بہتری کے لیے تجویز کردہ اقدامات پر بھی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ متعارف کرانے سے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ بہت جلد اسپتال کا دورہ کریں گے اور موجودہ مسائل کا خود جائزہ لیں گے۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے پی پی ایچ آئی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 33 بی ایچ یوز موجود ہیں، اور انہوں نے اسٹاف کی تعداد، بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز اور لیبارٹری سہولیات، ٹیلی ہیلتھ کلینک (شاد و بند) اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی کے پاس تین ایمبولینسز موجود ہیں، جو ان روڈ ہیں۔ علاوہ ازیں، ای پی آئی سینٹرز، بی ایچ یوز میں ایل ایچ ویز کی کارکردگی، بلڈنگ، باونڈری والز اور مرمت کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔






