October 18, 2025
News

15th-October-2025

خبرنامہ نمبر7737/2025
کوئٹہ 15 اکتوبر ۔بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیاتی پیغام میں سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم آغا سر راج درانی ایک کہنہ مشق سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی بقاء اور سندھ دھرتی کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کیلئے صرف کی، انہوں نے کہا کہ مرحوم جمہوریت پسند سوچ کے حامل نرم مزاج انسان تھے جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کے منشور پر کاربند رہتے ہوئے جمہوریت کے فروغ اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک سچے اور مخلص رہنما سے محروم ہوا، انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی ملکی و پارٹی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، میر محمد صادق عمرانی نے دعائ کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7738/2025
کوئٹہ 15اکتوبر۔ پاکستان مسلم (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی کی والدہ کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تبارک تعالٰی سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7739/2025
کوئٹہ 15 اکتوبر ۔سینیئر صوبائی وزیر و صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی کی والدہ کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ والدہ ماجدہ رب العزت کی عطاءکردہ نعمتوں میں ایک عظیم نعمت ہے والدین اور خصوصاً ماں کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاءکرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7740/2025
کوئٹہ۔15 اکتوبر ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفئیر حاجی ولی محمد نورزئی نے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے،یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں پارلیمانی سیکرٹری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7741/2025
کوئٹہ 15اکتوبر۔ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی والدہ ماجدہ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ وغم رنج کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ مرحومہ کو اللہ پاک اپنی جوار رحمت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7742/2025
کچھی 15 اکتوبر ۔گزشتہ روز، لیویز فورس کی ایک ٹیم، ایس ایچ او کٹن کی قیادت میں، کٹن کے علاقے میں پولیو مہم کے دوران حفاظتی خدمات انجام دے رہی تھی، جس پر تقریباً 15 مسلح دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں نے لیویز کی گاڑی کے ٹائروں کو نشانہ بنایا اور فیول ٹینک کو نقصان پہنچنے کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔ مشکل حالات کے باوجود، لیویز اہلکاروں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہادری سے حملے کا مقابلہ کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کچھی نے فوری طور پر اضافی نفری روانہ کی، جبکہ پاک فوج کی 152 ایئر ڈیفنس یونٹ اور فرنٹیئر کور کی 151 وِنگ (سبی اسکاوٹس) نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔کامیاب سرچ اور کلیئرنس آپریشن کے دوران تمام لیویز اہلکار محفوظ رہے، البتہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس جرات مندانہ کارروائی میں لیویز فورس کی بہادری اور سبی اسکاو¿ٹس کی بروقت قیادت قابل تحسین ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7743/2025
رکھنی 15 اکتوبر ۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس بلوچستان کی انسدادِ منشیات ٹیم نے رکھنی کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو اہم دھچکا پہنچایا۔ کارروائی کے دوران 10 کلو آئس میٹھ اور تقریباً 60 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر کے ایک گاڑی اور ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ایکسائز ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے تحت ٹیم نے بروقت منصوبہ بندی کے ساتھ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ دورانِ کارروائی ملزمان کی جانب سے فرار کی کوشش کی گئی، تاہم ایکسائز اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں قابو کر لیا۔ ضبط شدہ منشیات اور گاڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر کو بھی گرفتار کیا جا سکےترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں انسدادِ منشیات مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اور محکمہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے محکمہ ایکسائز کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف سماجی برائیوں کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں بلکہ علاقے میں امن و امان کی فضا بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ عوام نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ معاشرہ منشیات کے ناسور سے مکمل طور پر پاک ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7744/2025
لورالائی 15, اکتوبر ۔شہر کی صفائی مہم جاری ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر کوڑا دان نصب کئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے صفائی مہم کے سلسلے میں چیئرمین طاہر خان ناصر نے چیف آفیسر محب اللہ خان سنجرانی اور کونسلرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر نئے چھوٹے کوڑا دان نصب کیے گئے تاکہ کچرا مقررہ جگہ پر جمع ہو اور شہر کی خوبصورتی و صفائی برقرار رکھی جا سکے۔چیئرمین محمد طاہر خان اعر چیف آ فیسر محیب اللہ بلوچ نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں اور صفائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور خوبصورت شہر بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور اس میں ہر شہری کا کردار اہم ہے۔شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔ یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں سٹریٹ لائٹس لگائے گئے ہیں جس سے گلی گلی روشن ہے اور شہر کے تمام روڈ وں پر دوکانوں کے سامنے جگہ جگہ درخت بھی لگائے گئے ہیں۔جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7745/2025
لورالائی 14 اکتوبر ۔زمیندار ایکشن کمیٹی بارکھان کے وفد نے سید اسماعیل شاہ کی قیادت میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم کے اعلان کردہ ڈی 2 کیسز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے منصوبے میں غیر ضروری تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔زمینداروں نے کہا کہ بلوچستان کا زمیندار پہلے ہی بجلی کی عدم دستیابی سے متاثر ہے، اور اب اگر سولرائزیشن کی ادائیگی مزید مو¿خر ہوئی تو گندم کی آئندہ کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ زرعی معیشت کو بچانے کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس اہم مسئلے پر سیکرٹری انرجی سے فوری رابطہ کریں گے تاکہ درکار فنڈز کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زمیندار ملکی معیشت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس موقع پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر بارکھان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ تمام ضروری دستاویزات مکمل کر کے سیکرٹری انرجی کو بھجوا دی گئی ہیں اور وہ خود اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔زمیندار ایکشن کمیٹی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بروقت اقدامات کرے تاکہ کسان گندم کی فصل وقت پر بو سکیں اور خطے کی زرعی پیداوار میں است حکام لایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7746/2025
لورالائی15اکتوبر۔ایس ڈی او واپڈا محمدخان مرات سے کلی نیو باور ناصران بجلی بحالی کمیٹی نے ملاقات کی ملاقات کا مقصد کلی نیو باور ناصران کے صارفین کو بجلی کی فراہمی ودیگر بجلی سے منسلک مسائل پر بات چیت تھی۔اس موقع پر کلی نیو باور ناصران بجلی بحالی کمیٹی کے ممبر ان حاجی مالک،حاجی جہان زیبب خان،عبدالجلیل،اظمیرخان،حبیب اللہ ،عبدالخالق کے کے،نقیب اللہ خان،خان حسین خان،خوشحال خان،جمیل خان ودیگر موجود تھے۔واپڈا نے کلی نیو باور ناصران کے صارفین کو بجلی کے بل ہر صورت جمع کرانے کا کہا تھااور اس بات پر زور دیا تھاکہ بل جمع نہ کرنے کی صورت میں بجلی کی فراہمی ناممکن ہوگی،کلی نیو باور ناصران بجلی بحالی کمیٹی کے ذمہ داران نے دن رات ایک کرکے علاقے کی مفاد اور بجلی کی مسلسل عدم موجودگی پر صارفین کی بھرپور تعاون سے بڑی تعداد میں بجلی بِلوں کی رقم ادائیگی کا ٹاسک پورا کرکے ایس ڈی او واپڈا محمدخان مروت کو جمع شدہ بل کی فائل پیش کی، کمیٹی ممبران نے ایس ڈی او واپڈا کو منصفانہ طور پر نیو باور ناصران کے بجلی فراہمی میں مذید بہتری لانے کو کہا اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا نے کلی نیو باورناصران بجلی بحالی کمیٹی ممبران کی بل جمع کرنے اور واپڈا سے ہر قسم کی تعاو ن اور انکی کارکردگی کو سراہا۔کمیٹی ممبران نے بجلی کی کمی پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیاایس ڈی او واپڈامحمدخان مروت نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی اور کہاکہ انشاء اللہ بہت جلد بجلی کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، کمیٹی نے علاقے کے عوام کی رائے پر ایس ڈی او واپڈا سے نیوباور ناصران کے لائن مین تبدیلی کی ڈمانڈ پر انہوں نے فوری طور پر لائن مین کو تبدیل کیا۔کلی نیوباور ناصران بجلی بحالی کمیٹی ایس ڈی او واپڈا محمد خان مروت اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کے جائز مطالبات پر عملی اقدامات اٹھاکرکلی نیو باور ناصران کے ساتھ جو تعاو¿ن کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7747/2025
قلات 15اکتوبر۔ بلوچستان کے تاریخی شہر قلات میں انسداد پولیو مہم میں شریک ٹیمیں موثرسیکیورٹی انتظامات کی بدولت فرائض سرانجام دے رہی ہیں ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کے ہمراہ ایم سی اور صدر ایریا کامانیٹرنگ دورہ کیااور پولیو ٹیموں کی کارکردگی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے پولیو ٹیموں سےملاقات کی اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی دورے کے دوران ٹیموں کی کارکردگی ڈور مارکنگ فنگر مارکنگ روٹ میپ مائیکروپلان اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیاڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ بھی کی ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے ہولیو مہم میں شریک ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر خالق آباد منگچرسمیت تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے مﺅثر اقدامات کئے گئے ہیں انکے دورے کامقصد بھی یہی ہیکہ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے انہوں نے فیلڈمانیٹرنگ کے دوران احکامات جاری کئے پولیو ٹیمیں مزید بہتر انداز میں کام کریں تاکہ کوئی بچہ قطرہ پلائے سے محروم نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7748/2025
لورالائی 15 اکتوبر۔ سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل کی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سابق صوبائی وزیر و جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما مولانا محمد سرور ندیم موسیٰ خیل نے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں خاص طور پر تعلیم، صحت، سڑکوں کی بہتری اور لورالائی ڈویژن کی مجموعی ترقی پر زور دیا گیا۔ مولانا سرور ندیم موسیٰ خیل نے عوامی مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کی قومی دھارے میں لانے کے لیے موثر حکمت عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مولانا سرور ندیم موسیٰ خیل کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے، اور تمام شعبوں میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن نے ترقیاتی عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7749/2025
نصیرآباد15 اکتوبر۔ ڈویژنل سطح پر مختلف سرکاری پوسٹوں کے امیدواروں سے ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ امتحانی عمل میں شفافیت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ڈویژن کے مختلف اضلاع، جن میں نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی اور استامحمد شامل ہیں، کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر عملہ کو نگرانی کے فرائض دئیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز بھی وقفے وقفے سے امتحانی مرکز دفتر (کمشنر نصیرآباد ) کا معائنہ کر رہے ہیں۔امتحانی مرکز کمشنر آفس نصیرآباد کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے، جہاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے آج تیسرے روز بھی جونئیر کلرکس کے لیے منعقدہ ٹیسٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ڈویژنل انتظامیہ اور نگرانی پہ معمور افیسرز کی کارکردگی کو سراہا۔ بھرتی کا یہ سلسلہ صوبہ بھر میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے وژن اور ہدایات کے مطابق اہل، محنتی اور قابل امیدواروں کو آگے لانے کی کڑی ہے تاکہ صوبے میں میرٹ پر مبنی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔دوسری جانب امتحان دینے والے امیدواروں نے کمشنر نصیرآباد کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی عمل سے قابل اور محنتی امیدواروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7750/2025
کوئٹہ 15اکتوبر۔ عالمی یومِ سفید چھڑی نابینا افراد کی خود اعتمادی، عزم اور خودمختاری کی علامت ہے عالمی یوم سفید چھڑی 2025 کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان، پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن بلوچستان اور ہیومن رائٹس ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کوئٹہ کے باہمی اشتراک سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان عصمت اللہ قریشی نے کی، جب کہ تقریب میں ویمن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کی سمیرہ نیاز، ریاض بلوچ پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر غلام دستگیر اور بلائنڈ ایسوسی ایشن بلوچستان کے نمائندے نعمت اللہ کاکڑ، نورالہی عدیل لاشاری اور حافظ سعداللہ سمیت مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں، نابینا افراد، سول سوسائٹی کے اراکین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر بلوچستان عصمت اللہ قریشی نے کہا کہ عالمی یوم سفید چھڑی ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ بصارت سے محرومی کے باوجود حوصلہ، محنت اور خود اعتمادی کے ذریعے زندگی کو باوقار انداز میں گزارا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی صرف نابینا افراد کا سہارا نہیں بلکہ ان کی خودمختاری، عزتِ نفس اور معاشرتی شمولیت کی علامت ہے۔عصمت اللہ قریشی نے مزید کہا کہ وزیر علی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر معذور اور خصوصی افراد، خصوصاً نابینا شہریوں کے لیے فلاحی اقدامات پر عمل پیرا ہے، جن میں فنی تربیت، تعلیمی سہولیات، روزگار کے مواقع، اور خصوصی وظائف کا اجراء شامل ہے۔ انہوں نے محکمہ کے افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر دن رات اس کوشش میں مصروف ہے کہ ہمارے خصوصی افراد بھی معاشرے کا فعال اور خودمختار حصہ بن سکیں۔اس موقع پر مقررین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی تعاون اور دلچسپی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے نہ صرف پالیسی سطح پر اصلاحات کی نگرانی کر رہے ہیں بلکہ عملی طور پر ان منصوبوں میں بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔تقریب کے آخر میں پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ سوشل ویلفیئر ا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نابینا افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ انہیں مساوی مواقع حاصل ہوں اور وہ معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7751/2025
کوئٹہ 15 اکتوبر۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے K21 ٹی وی چینل کی سینئر پروگرام اینکر رِدا سیفی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کے وژن کے مطابق ہم صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف صوبے میں محض فنڈز دینے کے بجائے ترقیاتی منصوبے دینے کے خواہشمند ہیں۔ علاوہ ازیں گورنر مندوخیل نے کہا کہ چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کے اقدامات کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں. نوجوان یوتھ پروگرام سے فارغ ہوتے ہی روزگار حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں جو کہ خوش آئند ہے. ایک سوال کے جواب میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام فنی اور پیشہ ورانہ اداروں کو مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے انفراسٹرکچر کی ترقی اور افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ایک جامع پلیٹ فارم ہے جو باصلاحیت نوجوانوں کو ضروری مواقع فراہم کرتا ہے، انہیں جدید مہارتوں کو حاصل کرنے، ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، دوسروں کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی بجائے ان کیلئے ضروری مواقع پیدا کرنے اور ملک و قوم کیلئے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کے قابل بناتا ہے۔ ہمارے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ انہیں ضروری مواقع اور سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ بھی ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7752/2025
کوئٹہ15 اکتوبر ۔صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک بااصول، تجربہ کار اور عوام دوست سیاستدان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا خلا عرصہ دراز تک محسوس کیا جاتا رہے گا حاجی نور محمد دمڑ نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7753/2025
کوئٹہ۔15 اکتوبر ۔ صوبائی سیکرٹری برائے سوشل ویلفئیر حاجی ولی محمد نورزئی نے 15 اکتوبر سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن اس عزم کے اعادہ کا دن ہے، کہ ہم اجتماعی طور پر بصارت سے محروم افراد کو بھرپور تعاون اور مدد فراہم کریں،کیونکہ بصارت سے محروم ان نابینا افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت اقوام عالم میں اس دن کا آغاز 1964ءکو ہوا تھا جب اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ سفید چھڑی کو نابینا افراد کیلئے بطور عزت اور قابلیت امید اور سہارا منتخب کیا جس کے بعد ہر برس اس دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے اگاہی سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،تاکہ اس بابت عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے،کیونکہ بصارت سے محروم افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں،اگر انہیں تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ معاشرے کے کار آمد افراد بن سکتے ہیں،جبکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،صوبائی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ نابینا افراد کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلی رہیں گی،جبکہ معزور افراد کی مدد و کفالت کے لیے جاری مختلف شعبوں کو وسعت دی جائے گی،اور ان کے لیے الگ بجٹ رکھتے ہوئے آسامیوں کے کوٹے کو 100 فیصد بڑھایا جائے گا،انہوں نے اس ضمن میں صوبے کے عوام اور متعلقہ اداروں پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی سے بصارت سے محروم نابینا افراد کی تعلیم،روزگار اور سماجی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اور بروقت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عام لوگوں کی طرح نابینا افراد بھی ملکی و صوبائی ترقی میں بھرپور اور موثر کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7754/2025
گوادر: 15اکتوبر۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے چیف انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالمطلب بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوادر میں خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والے آبی بحران اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف انجینئر عبدالمطلب بلوچ نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو پانی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے مختلف تکنیکی تجاویز پیش کیں، جن میں واٹر سپلائی نظام کی بہتری، نئے پائپ لائن منصوبوں کی تکمیل، اور متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی کے اقدامات شامل تھے۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ گوادر اور گرد و نواح کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7755/2025
گوادر15اکتوبر۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں واٹر کرائسز کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمن، ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن، چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ، پی ڈی واٹر جی ڈی اے میر جان بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر اور نواحی علاقوں میں پانی کی سپلائی، مقدار، کوالٹی اور واٹر باوزرز کے ریٹس کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہر پندرہ دن بعد اجلاس منعقد کرکے پانی سے متعلق تمام سرگرمیوں کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا تاکہ سپلائی نظام کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی سپلائی سے متعلق تمام معلومات درست اور بروقت ہونی چاہئیں تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ آٹھ لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور پانی کی تقسیم صاف، منصفانہ اور منظم انداز میں کی جائے۔ مزید کہا کہ مختلف کنٹریکٹرز کے ریٹس کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیا جائے، اور جو کنٹریکٹر کم نرخ پر معیاری پانی فراہم کرے، اسی کو ترجیح دی جائے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمن نے کہا کہ موجودہ پانی کے نرخ ایمرجنسی حالات میں طے کیے گئے تھے، تاہم اب ریٹس کو کم کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ کفایت شعاری اپناتے ہوئے پانی کے وسائل کا موثر استعمال کیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ چونکہ شادی کور ڈیم اور گوادر پورٹ کے ڈیسلینیشن پلانٹس شہر کو پانی فراہم کر رہے ہیں، اس لیے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے روزانہ دس لاکھ گیلن پانی واٹر باوزرز کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ اگر ضرورت بڑھی تو یہ مقدار مزید بڑھائی جائے گی۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے واضح کیا کہ پانی کے معاملے میں کسی قسم کی کرپشن یا سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو صاف، شفاف اور منصفانہ طریقے سے پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔مزید برآں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے درخواست کی جائے گی کہ پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک باقاعدہ آفیشل کمیٹی نوٹیفائی کی جائے تاکہ شفافیت اور بہتری کے ساتھ پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ جو کنٹریکٹر مقررہ معیار یا اہداف پر پورا نہیں اترے گا، اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7756/2025
سبی 15 اکتوبر۔ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف محکمہ ماحولیات سبی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرشید نے سبی بازار میں غیر قانونی پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے اور دکانداروں کو ماحول دوست متبادل استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بازار کے مختلف حصوں میں بائیو ڈی گریڈیبل بیگز کی فروخت بھی دیکھی گئی، جسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرشید نے دکانداروں اور شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، اس لیے ان کے استعمال کو ترک کرنا ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ محکمہ ماحولیات ماحول دوست سبی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7757/2025
زیارت 15اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت فاریسٹ کے تحفظ اور فاریسٹ لینڈ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ،اسسٹنٹ کمشنرسنجاوی شیر شاہ غلزئی،ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب خان کاکڑ،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ،زیارت اور سنجاوی کےنائب تحصیلدار،پٹوارنے شرکت کی اجلاس میں زیارت کے لینڈایشواور فاریسٹ تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان نے کہا کہ زیارت کی خوبصورتی صنوبر کے جنگلات کی وجہ سے ہیں فاریسٹ کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے زیارت کے جنگلات کو تحفظ اور ان کو وسعت دینا ہم سب کی زمہ داری ہے درخت زمین کا زیور ہے درخت ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں، زیارت کے فاریسٹ کی کٹائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کریں گے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7758/2025
ڈیرہ بگٹی 15اکتوبر ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے ایک حکمنامے کے مطابق محمد اسماعیل ولد غوث بخش قوم بندلانی بگٹی سکنہ کلپر کالونی سائی MC سوئی تحصیل و ضلع ڈیرہ بگٹی کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7759/2025
زیارت 15اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیارت صدارت ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری تیسرے دن انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مانئٹرنگ افسران اور زونل سپروائزرکی ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑکی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے تیسرےدن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زیارت اور سنجاوی کے دونوں تحصیلوں میں مہم کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ افسران اور زونل سپروائزر سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر اس موقع پر سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیو ورکر گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اس سلسلے میں اگر ایک بچہ بھی رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7760/2025
صحبت پور15اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے ایک حکمنامے کے مطابق زاہد حسین ولد عبدالباقی قوم کھوسہ سکنہ گاوں عبدالحلیم تحصیل مانجھی پور ضلع صحبت پور کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7761/2025
گوادر، 15 اکتوبر ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت تعلیمی تعاون کے ایک تاریخی سنگِ میل کے طور پر یونیورسٹی آف گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCT&VI) کا پہلا بیچ کامیابی کے ساتھ چین پہنچ گیا ہے۔ یہ طلبہ اب شین ڈونگ انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT) میں اپنی فنی و تکنیکی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔طلبہ اپنے تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ پروگرام کے بقیہ ڈیڑھ سالہ مرحلے کو چین میں مکمل کریں گے۔ یہ اقدام گوادر کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔یہ کامیابی 2023 میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (MoU) کا نتیجہ ہے جو یونیورسٹی آف گوادر (UG)، گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA)، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (COPHCL) اور شین ڈونگ انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT) کے درمیان دستخط ہوئی۔ یہ شراکت داری CPEC کے تحت تعلیم، ہنر اور انسانی وسائل کی ترقی کے نئے دور کی عکاس ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تمام طلبہ کے اخراجات بشمول ٹیوشن فیس، رہائش اور سفری اخراجات SICT، COPHCL اور GPA کی جانب سے مکمل طور پر برداشت کیے جا رہے ہیں۔اس کامیاب منصوبے کا سہرا ان رہنماوں کے وژن اور عزم کو جاتا ہے جنہوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔ سابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جناب پسند خان بلیدی نے PCT&VI کے قیام کی بنیاد رکھی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے تعلیمی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ موجودہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جناب نورالحق بلوچ نے فنی تعلیم کے فروغ میں مسلسل تعاون فراہم کیا، جبکہ COPHCL اور SICT کی قیادت نے اس منصوبے کے لیے تعلیمی و مالی معاونت فراہم کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر PCT&VI پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد نے اپنی انتھک محنت، رہنمائی اور انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے اس منصوبے کو کامیابی تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔یہ پیش رفت گوادر کے لیے فخر کا لمحہ ہے جو مقامی نوجوانوں کے لیے عالمی سطح پر فنی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ایک روشن اور باصلاحیت مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ15اکتوبر۔ بلوچستان رائٹرز فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف آرگنائزر پروفیسر محمد انور زیب نے کی۔ اجلاس میں آغا غریب شاہ انجم، یوسفی بلوچ، حمید عزیز آبادی، استاد صابر ندیم، سائر عزیز، حیدر عاطش، عبداللہ جوہر، عمر گل اور سلام صائم نے شرکت کی۔فورم کے مبصر اراکین میں حسن ندیم، کلیم ساگر اور ہدایت فدا شامل تھے۔اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف اہم نکات پر غور کیا گیا، جن میں تنظیمی اتحاد و ہم آہنگی، فورم کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے، اور ادبی حلقوں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فورم کے اراکین مشترکہ طور پر ادبی اداروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔اسی طرح مختلف علاقوں کے دوروں کے انعقاد اور شعری و ادبی نشستوں کے تسلسل پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں براہوئی زبان کے معروف شاعر محمد اسحاق سوز کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی گئی۔ مزید برآں طے پایا کہ اجلاس کی باقاعدہ تحریری رپورٹ اخبارات اور رسائل کو بھیجی جائے گی تاکہ فورم کی سرگرمیوں سے ادبی دنیا کو آگاہ رکھا جا سکے۔آخر میں ہدایت فدا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اگلے ادبی دیوان کے انعقاد کے لیے تیاری کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7762/2025
لورالائی15اکتوبر۔ ڈویژنل سطح پر مختلف پوسٹوں محکمہ مائینز انیڈ منرلز کے امیدواروں سے ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری رہے۔ امتحانی عمل میں شفافیت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ڈویژن کے مختلف اضلاع، جن میں لورالائی ،دکی ہرنائی،مسلم باغ، اور ژوب ڈویژن شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ ،ڈویژنل ڈاہر یکٹر اعزاز خان باروزئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کفایت بلوچ اور دیگر عملہ کو نگرانی کے فرائض دئیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنربھی وقفے وقفے سے امتحانی مرکز (گورنمنٹ بواہز ڈگری کالج ) حال کا معائنہ بھی کیا امتحانی مرکز کالج کے حال میں قائم کیا گیا ہے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ نے بھی رائلی انسپکٹر،اسسٹنٹ رائلی انسیکٹر،سرونیر،جونئیر کلرکس کے لیے منعقدہ ٹیسٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے ڈویژنل ڈاہر یکٹر،ڈپٹی ڈاہر ڈائریکٹر انتظامیہ اور نگرانی پہ معمور افیسرز کی کارکردگی کو سراہا۔ بھرتی کا یہ سلسلہ صوبہ بھر میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے ویژن اور ہدایات کے مطابق اہل، محنتی اور قابل امیدواروں کو آگے لانے کی کڑی ہے تاکہ صوبے میں میرٹ پر مبنی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔دوسری جانب امتحان دینے والے امیدواروں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی عمل سے قابل اور محنتی امیدواروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7763/2025
گوادر، 15 اکتوبر ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت تعلیمی تعاون کے ایک تاریخی سنگِ میل کے طور پر یونیورسٹی آف گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCT&VI) کا پہلا بیچ کامیابی کے ساتھ چین پہنچ گیا ہے۔ یہ طلبہ اب شین ڈونگ انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT) میں اپنی فنی و تکنیکی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ طلبہ اپنے تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ پروگرام کے بقیہ ڈیڑھ سالہ مرحلے کو چین میں مکمل کریں گے۔ یہ اقدام گوادر کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔یہ کامیابی 2023 میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (MoU) کا نتیجہ ہے جو یونیورسٹی آف گوادر (UG)، گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA)، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (COPHCL) اور شین ڈونگ انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT) کے درمیان دستخط ہوئی۔ یہ شراکت داری CPEC کے تحت تعلیم، ہنر اور انسانی وسائل کی ترقی کے نئے دور کی عکاس ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تمام طلبہ کے اخراجات بشمول ٹیوشن فیس، رہائش اور سفری اخراجات SICT، COPHCL اور GPA کی جانب سے مکمل طور پر برداشت کیے جا رہے ہیں۔اس کامیاب منصوبے کا سہرا ان رہنماوں کے وژن اور عزم کو جاتا ہے جنہوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔ سابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جناب پسند خان بلیدی نے PCT&VI کے قیام کی بنیاد رکھی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے تعلیمی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ موجودہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جناب نورالحق بلوچ نے فنی تعلیم کے فروغ میں مسلسل تعاون فراہم کیا، جبکہ COPHCL اور SICT کی قیادت نے اس منصوبے کے لیے تعلیمی و مالی معاونت فراہم کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر PCT&VI پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد نے اپنی انتھک محنت، رہنمائی اور انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے اس منصوبے کو کامیابی تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔یہ پیش رفت گوادر کے لیے فخر کا لمحہ ہے جو مقامی نوجوانوں کے لیے عالمی سطح پر فنی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ایک روشن اور باصلاحیت مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7764/2025
زیارت 15اکتوبر ۔ ڈسٹرکٹ زیارت میں عارضی ٹیچرز تعیناتی کے حوالے سے جن میل اور فی میل امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے انہوں نے ڈی آر سی کے چئیرمین اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ، کمیٹی کے ممبران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین اکاونٹس افسر عبدالغنی کے سامنے روبرو پیش ہو کر اپنی شکایات اور وضاحتیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں عارضی ٹیچرز تعیناتی مکمل میرٹ پر کی جائے گی اس سلسلے میں کسی بھی امیداوار سے ناانصافی نہیں ہوگی امیدواروں کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا میرٹ پر تعیناتی حکومت آف بلوچستان کی اولین ترجیح ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7765/2025
کوئٹہ 15 اکتوبر2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے ساتھ مسلسل اور بامقصد مکالمہ ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے پاس مصدقہ ثبوت موجود ہیں کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر منظم انداز میں نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کر رہے ہیں تاہم ایسے عناصر کی شکست یقینی ہے کیونکہ پاکستان کی بنیاد صداقت قربانی اور اتحاد پر رکھی گئی ہے یہ بات انہوں نے بدھ کو بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل یوتھ سمٹ 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے دور میں تصورات نے حقائق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ایسے میں ضروری ہے کہ نوجوان تحقیق دلیل اور سچائی کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ مقبول بیانیہ کا ہونا ضروری نہیں حق پر ہونا ضروری ہے اسلامی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ابو جہل کا بیانیہ اس وقت مقبول ضرور تھا مگر وہ باطل پر تھا نوجوانوں کو گرینڈ ڈائیلاگ کے ذریعے حقائق سے آگاہ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست پاکستان کا آئین مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے جس عورت کے شوہر اور بیٹے کو موسیٰ خیل میں اس کے سامنے گولی ماری گئی ریاست اس عورت کے ساتھ ہے سرفراز بگٹی مظلوم کے ساتھ کھڑا رہے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ صوبے میں احتجاج کے نام پر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی اور آج بلوچستان کی کوئی شاہراہ بند نہیں ہم نے وعدہ پورا کیا ریاست کی رٹ بحال کر دی ایک صوبے میں خواتین کی بالیاں چھیننے والوں کو گولی مار دی جاتی ہے لیکن بلوچستان میں ہمیں ان عناصر سے مذاکرات کے بھاشن دیے جاتے ہیں جو ریاست توڑنے کے خواب دیکھتے ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے ہر ہائی اسکول کالج اور یونیورسٹی میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ نوجوان جدید تعلیم اور تحقیق سے منسلک رہیں تاہم جہاں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا یا دہشت گردی کا اندیشہ پیدا ہوا وہاں فور جی سروسز معطل کی جائیں گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی بقا کی جنگ ہے آج سرفراز بگٹی اور اس کی کابینہ دہشت گردی کے خلاف صف اول میں کھڑی ہے ہمیں سب کو کھڑا ہونا ہوگا ورنہ یہ جنگ ہر گھر تک پہنچ جائے گی انہوں نے افغان بارڈر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر حملہ ہوگا تو افغانستان پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے افغانستان نے قیام پاکستان کی مخالفت کی بلوچستان کے پہلے علیحدگی پسند آغا عبدالکریم کو پناہ دی اس کے باوجود ہم نے دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی لیکن اب ون ڈاکیومنٹ ریجیم پر عمل درآمد ناگزیر ہے جب حج اور عمرہ بغیر پاسپورٹ ویزہ کے ممکن نہیں تو غیر ملکیوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ریاست ہر چیز سے مقدم ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے پاس مصدقہ شواہد ہیں کہ بلوچ علیحدگی پسند رہنماء افغانستان میں موجود ہیں انہوں نے چمن میں گزشتہ شب ہونے والے واقعے میں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شہادت پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر جب بھی چیلنج آیا پاک فوج نے اس کا ادراک کیا اور بروقت جواب دیا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے ہر افسر و سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں پوست کی کاشت پر مکمل پابندی عائد ہے اس غیر قانونی کاشت میں ملوث زمینداروں کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ ان کے ٹیوب ویل مہندم کیے جائیں گے اور زمینوں پر ایسا اسپرے کیا جائے گا کہ وہ دوبارہ قابل کاشت نہ رہیں انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا صوبائی حکومت نے یوتھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سولہ ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے سولہ ہزار نوجوان مستفید ہو رہے ہیں ایک اچھا پلمبر ایک بڑے انجینئر سے بہتر ہے کیونکہ عملی ہنر ہی حقیقی ترقی کی بنیاد ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو اتفاق رائے سے اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا ہے تاکہ اس پر وسیع اتفاق رائے ہو اور قدرتی وسائل کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ میرٹوکریسی اور شفافیت ہی وہ بنیادیں ہیں جن سے کرپشن ختم ہوگی اور نوجوانوں کا اعتماد بحال ہوگا انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے اور ناقص طرز حکمرانی کے باعث ریاست اور نوجوانوں کے درمیان جو خلیج پیدا کی گئی تھی ہم اسے میرٹ اور مکالمے کے ذریعے ختم کریں گے بلوچستان کے مجموعی بجٹ کا اسی فیصد حصہ غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہوتا ہے جبکہ اسی ارب روپے صحت کے شعبے کے لیے مختص کیے گئے ہیں صوبائی حکومت اصلاحات کے عمل سے گزر رہی ہے ہم نے درست سمت کا تعین کر لیا ہے جس کے اثرات بتدریج نمایاں ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ پالیسی متعارف کرائی ہے بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام اور یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہو رہے ہیں صوبے میں غیر حاضری اور غفلت کے باعث اٹھارہ سو اساتذہ کو برطرف کیا جا چکا ہے تاکہ تعلیمی نظام کو فعال اور مؤثر بنایا جا سکے تعلیم کے شعبے میں نظم و ضبط قائم کیے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کو اسکالرشپ اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے محکمہ زکوٰۃ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساٹھ کروڑ روپے کی تقسیم کے لیے پونے دو ارب روپے انتظامی اخراجات پر صرف ہوتے ہیں یہ نظام ناقابل قبول ہے ہم اسے درست کرنے جا رہے ہیں تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ کام کے مقامات پر خواتین اور بچیوں کو ہراسمنٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبے میں ویمن پروٹیکشن فورس قائم کی جائے گی جو فوری کارروائی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ بلوچستان اصلاحات امن تعلیم اور میرٹ کے سفر پر گامزن ہے ہم اپنے کاموں کی تشہیر کے بجائے وسائل عوام کی بنیادی ضروریات پر خرچ کر رہے ہیں نوجوانوں کا عزم خواتین کا اعتماد اور عوام کا اتحاد یہی بلوچستان کی اصل طاقت ہے اور یہی ریاست پاکستان کی بنیاد ہے

خبرنامہ نمبر7766/2025
دکی15 اکتوبر 2025: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت کول مائنز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمانڈر 87 ونگ شاہد بلال، ایس پی دکی سید زاہد حسین شاہ، سپلائر ایسوسی ایشن اور کول مائنز ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کا مرکزی موضوع کول مائنز میں غیر قانونی افغانی مزدوروں کی موجودگی اور ان کے ملک بدر کرنے/نکالنے کے اقدامات تھے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر دکی نے کول مائنز میں غیر قانونی افغانی مزدوروں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن ہالجز/مائنز میں غیر قانونی افغانی مزدور کام کر رہے ہیں، انہیں فوری طور پر فارغ کیا جائے اور ملک بدر کیا جائے یا نکال دیا جائے، اور اگر مالکان نے اس ہدایت پر عمل نہ کیا تو متعلقہ ہالجز کو فوری طور پر سیل کر کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی ملک بدری کے احکامات پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، لہٰذا تمام ہالجز مالکان اور مائنز انچارج فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افراد کو سختی سے جواب دہ ٹھہرائی جائے گی ۔

خبرنامہ نمبر7767/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں نیشنل یوتھ سمٹ 2025 کی تقریب میں اپنے خطاب کو مختصر کرتے ہوئے نوجوانوں کو سوالات کے لیے مدعو کیا اور کہا کہ وہ ہر سوال کا جواب دینے کے لیے موجود ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تقریب کے دوران ڈھائی سے تین گھنٹے تک مسلسل نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دیے انہوں نے ہر طالب علم کے سوال کو تحمل سنجیدگی اور دلیل کے ساتھ سنا اور تفصیلی جواب دیا اس موقع پر طلباء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے تند و تیز اور چیلنجنگ سوالات بھی کیے تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نہایت بردباری اور اعتماد کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات دیے جس پر شرکاء نے ان کے مکالماتی انداز اور خلوص کو سراہا

خبرنامہ نمبر7768/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آغا سراج درانی ایک بااصول اور باکردار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت جمہوری روایات کے استحکام اور سیاسی برداشت کے فروغ کے لیے وقف کی ان کی سیاسی بصیرت اور عوام دوستی کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

خبرنامہ نمبر7769/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

خبرنامہ نمبر7770/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا اصل سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں جن کی توانائی، جذبہ اور وژن ہی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یوتھ سمٹ 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ سمٹ محض ایک تقریب نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کے عزم، حوصلے اور صلاحیتوں کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح، تعلیم، روزگار اور تربیت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ریاستِ پاکستان اور خصوصاً حکومتِ بلوچستان سمجھتی ہے کہ اس بدلتی دنیا میں ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم نوجوانوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ شعور، ہنر اور سمت بھی دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ آج کے زمانے میں دشمن کی جنگ بندوقوں سے نہیں بلکہ خیالات اور پروپیگنڈے سے لڑی جا رہی ہے بعض قوتیں نوجوانوں کے ذہنوں میں ریاست کے خلاف منفی بیانیہ پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ریاست دشمن نہیں بلکہ ماں ہے جو اپنے نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے مواقع فراہم کر رہی ہے تعلیم، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام، روزگار کے منصوبے، کھیلوں کے میدان اور تربیتی کورسز اسی وژن کا حصہ ہیں مینا مجید بلوچ نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے لیکن اگر اس کا استعمال مثبت انداز میں نہ ہو تو یہی طاقت نقصان کا باعث بن جاتی ہے جھوٹی خبریں، گمراہ کن مواد اور نفرت انگیز مہمات ہمارے معاشرتی تانے بانے کو کمزور کرتی ہیں نوجوان سوشل میڈیا کو علم، تحقیق، جدت اور مثبت اظہار کا ذریعہ بنائیں تاکہ وہ خود اور معاشرہ دونوں آگے بڑھ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہی ہے یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام، اسپورٹس کمپلیکسز کا قیام، بینظیر بھٹو اسکالرشپ اسکیم اور یوتھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ پروگرام جیسے منصوبے اسی وژن کا تسلسل ہیں جن کے ذریعے ہزاروں نوجوان مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ریاست پر اعتماد اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں کیونکہ بلوچستان کی ترقی ان ہی کے ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا

خبرنامہ نمبر7771/2025
کوئٹہ 15اکتوبر2025:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایس ڈی او واسا، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں پانی کی فراہمی، غیر قانونی ٹیو ب ویلز، اور واسا و پی ایچ ای کے اشتراک سے جاری واٹر مینجمنٹ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کو پانی کی قلت جیسے سنگین مسئلے کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے تمام اداروں کو مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹیوب ویلز اور واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور ان عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے جو عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے واسا اور پی ایچ ای کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنایا جائے تاکہ کسی بھی علاقے میں پانی کی تقسیم میں تعطل نہ آئے۔ڈی سی کوئٹہ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شہر میں پانی کے موجودہ ذخائر، ٹیوب ویلز کی تعداد، ان کے فعال ہونے کی صورتحال، اور روزانہ کی فراہمی کی تفصیلات پر مشتمل ایک جامع رپورٹ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پانی کی فراہمی کے نظام کو شفاف، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجودہ صورتحال کا ازخود جائزہ لیں اور فوری اقدامات کے لیے عملی تجاویز پیش کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر7772/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر2025 ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں صفائی کی صورتحال کے حوالے سے صفا کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شہر کی صفائی، خوبصورتی،کوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اٹھانے لگا نے،عوام میں آگہی بیدار کرنے اور مجموعی ماحول کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں صفا کوئٹہ کے نمائندوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، تحصیلداران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ شہر کی صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اس موقع پر کہا کہ “کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، اس کی صفائی اور خوبصورتی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔اس کے علاؤہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر منظم انداز میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔سڑکوں کے علاؤہ ملحقہ گلیوں میں بھی صفائی ستھرائی کا کام کریں۔جبکہ گھروں سے کچرے اٹھانے کے لیے ڈور ٹو ڈور کلیکشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کچرہ سڑکوں اور گلیوں میں پڑے رہنے کی بجائے بروقت اور آسانی سے اٹھایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی،اور عوام کو کچرے گلیوں اور سڑکوں پر پھنکنے کی بجائے کوڑا دان اور مخصوص جگہ پر رکھنے کی ترغیب کریں۔اس کے علاوہ گلی محلوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر صفائی کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے حوالےسے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے شہر صاف ستھرا اور خوبصورت نظر ائے۔

خبرنامہ نمبر7773/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید ورکر خلیل احمد سمالانی کی والدہ اور بھائی نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید خلیل احمد سمالانی کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید خلیل احمد سمالانی نے جس عزم اور جرات کے ساتھ عوامی خدمت اور جمہوری استحکام کے لیے جدوجہد کی وہ قابلِ تحسین ہے ان کی قربانی کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر شہید خلیل احمد سمالانی کے اہلِ خانہ کی کفالت کے لیے ایک سرکاری ملازمت اور مالی معاونت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے اہلِ خانہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید اقبال شاہ بھی موجود تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اس فیصلے کو شہداء سے محبت اور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی کا عملی اظہار قرار دیا

خبرنامہ نمبر7774/2025
چمن15 اکتوبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پاک افغان سرحد پر جنگ شروع ہوتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ڈی سی چمن نے علی الصبح تمام ہیلتھ یونٹس کا دورہ کیا دورے کے دوران نیو ڈی ایچ کیو اور اولڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید باینی اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اویس اور تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور سٹاف ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈی سی چمن، ڈی ایچ او اور ایم ایس خود ایمرجنسی وارڈ میں موجود اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ فوری طبی امداد اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے ڈی سی چمن، ڈی ایچ او اور ایم ایس تینوں افسران نے صورتحال کی مکمل نگرانی کرتے ہوئے طبی عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ایمرجنسی وارڈ میں تمام سہولیات کو فعال رکھا گیا ہے جبکہ ایمبولینس سروس بھی ہائی الرٹ پر تینوں افسران صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور طبی عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جائے

خبرنامہ نمبر7775/2025
چمن15 اکتوبر 2025:
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پاک افغان سرحد پر علی الصبح پاکستانی فورسز اور افغان حکومت کے درمیان شدید گولہ باری اور جنگ شروع ہونے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں اور ہیلتھ یونٹس میں ایمرجنسی نافذ اور تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہر قسم کی چھٹیوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ڈی سی چمن نے پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن کے تمام ہیلتھ یونٹس اور ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے انہوں نے
ہر قسم کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام میڈیکل افسران، پیرا میڈیکل سٹاف اور معاون عملہ کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جائے تعیناتی پر اپنی فوری موجودگی کو یقینی بنائیں اور اگلے احکامات تک چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم کی
سخت تعمیل کی توقع ہے۔ کسی بھی غفلت یا عدم موجودگی کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور مجاز اتھارٹی کو رپورٹ کیا جائے گا

خبرنامہ نمبر7776/2025
گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال،ڈی ایس پی پولیس چاکر بلوچ ، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر شیخ صغیر سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انسدادِ پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی، ٹیموں کی فیلڈ سرگرمیوں، سیکیورٹی انتظامات اور عوامی ردِعمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے تیسرے روز کوئی خاص مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے۔مزید بتایا گیا کہ کل کیچ اپ ڈے کے دوران تمام “ریفیوزل” اور “ناٹ اویلیبل” کیسز کو مکمل طور پر کور کیا جائے گا۔ البتہ ٹیموں کی چند تبدیلیوں کے باعث معمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے، جنہیں فوری طور پر حل کر لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام معاملات جو کل کی فیلڈ ٹیموں کے ذریعے حل نہ ہو سکیں، ان کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی خود سنبھالیں گے تاکہ انسدادِ پولیو مہم کے تمام اہداف سو فیصد کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر7777/2025
تربت15اکتوبر2025:
تربت یونیورسٹی میں سمارٹ انویسٹنگ اینڈ کیپٹل مارکیٹس کے موضوع پر سیشن کا انعقاد
تربت [14اکتوبر2025] یونیورسٹی آف تربت اورڈارسن سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کےتعاون سےتربت یونیورسٹی میں ایک معلوماتی اور انٹرایکٹو آن لائن سیشن کا انعقاد کیاگیاجس کی میزبانی شعبہ منیجمنٹ سائنسز،شعبہ کامرس اور شعبہ اکنامکس نے مشترکہ طورپرکی۔ سیشن میں ان شعبہ جات کے فیکلٹی اور طلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ نظامت کے فرائض شعبہ مینجمنٹ سائنسز کےسربراہ ڈاکٹر غلام جان نے انجام دیئے۔
مہمان مقررڈارسن سیکیورٹیز کے سی ای او ملک دل اویز احمد،انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر مبشر صادق، پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سی ای او بلال فاروق زردی اور ڈارسن سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ محمد عظیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیپیٹل مارکیٹساورسمارٹ انویسٹنگ پرتفصیلی گفتگوکی۔ انہوں نے سرمایاکاری اورگیمبلنگ کے درمیان فرق کو بھی تفصیل کے ساتھ واضح کیا۔ مقررین نے ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے طریقہ کار،سرمایاکاری کے مختلف پہلووں اورفنانشل لٹریسی کے علاوہ معاشی ترقی کے لئے بروکریج فرموں کے کلیدی کردار،مارکیٹ ریگولیشن اور مالیاتی تعلیم کی اہمیت پربھی روشنی ڈالی۔سیشن کے دوران شرکاء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا مقررین نے پیشہ ورانہ اور علمی اندازمیں جواب دیا۔اس موقع پرفیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کےڈین ڈاکٹر عدیل احمد نے سیشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ترغیب دی کہ وہ یونیورسٹی اور انڈسٹریز کے درمیان روبط کو مزید مضبوط کرنے کے لئے آئندہ بھی اس نوعیت کے سیشنزمنعقد کیا کریں تاکہ طلباء قومی اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کو عملی طور پر سمجھ سکیں۔ اس موقع پرتربت یونیورسٹی کے کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرعبدالماجدناصر، کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر بادینی نے بھی اظہار خیال کیا۔ سیشن میں فیکلٹی ممبران چاکر فیض، محمد عالم، عطیہ اسلم، شاہل سید اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بھی موجود تھے۔
اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر غلام جان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ڈارسن سیکیورٹیز کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ یونیورسٹی آف تربت کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے لیے آئندہ بھی اس نوعیت کے معلوماتی سیشنز کے انعقاد میں تعاون جاری رکھیں گے۔

خبرنامہ نمبر7778/2025
نصیرآباد15اکتوبر2025:۔عمرانی بائی پاس روڈ کی ناقص تعمیر کا نوٹس، کمشنر نصیرآباد کی ہدایت پر تفصیلی رپورٹ طلب .کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے عمرانی بائی پاس روڈ کی ناقص تعمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خان خجک کو ہدایت جاری کی کہ وہ روڈ کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرکے کمشنر آفس میں پیش کریں۔
ہدایات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر استا محمد عبدالرزاق خان خجک نے ایکسین بی اینڈ آر کے ہمراہ عمرانی بائی پاس روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روڈ کی تعمیراتی معیار، موٹائی (تھکنس) اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر نے ڈپٹی کمشنر استامحمد کو بتایا کہ روڈ کی تعمیر کو صرف 2 دن ھوئے تھے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کے سبب ٹریفک کو اجازت دے دی گئی تھی ایکسین نے مزید بتایا کہ ایک لیئر ابھی رہتی ہے روڈ کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسین کو ہدایت کی کہ وہ ان کی تعمیر کو معیاری بنائیں تاکہ یہ منصوبہ دیر پا ثابت ھو اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں کمشنر نصیرآباد کے احکامات کے مطابق روڈ کی حالت اور تعمیر کے معیار سے متعلق حتمی رپورٹ جلد ہی کمشنر نصیرآباد کے دفتر میں جمع کروا دی جائے گی، جس کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر7779/2025
سبی 15 اکتوبر2025:
پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی، کورڈ اور رہ جانے والے بچوں کی صورتحال سمیت فیلڈ آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ٹیم لیڈر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جہانزیب کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، محکمہ صحت کے افسران، یو سی ایم اوز، مانیٹرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ٹیم لیڈر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جہانزیب کاکڑ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور پولیو ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو دوبارہ کور کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ سکے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مائیکرو پلان کے مطابق کام کیا جائے اور ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین حکمتِ عملی اور بروقت اقدامات سے ہی پولیو فری پاکستان کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

خبرنامہ نمبر7780/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں نیشنل یوتھ سمٹ 2025 کے موقع پر مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات کی جانب سے لگائے گئے سائنسی، ثقافتی، فنی اور تخلیقی اسٹالز کا معائنہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں جنہیں مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مختلف اسٹالز پر موجود طلبہ سے ان کے منصوبوں اور تحقیقی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں طلبہ نے وزیر اعلیٰ کو اپنے اسٹالز کے اغراض و مقاصد اور جدت پر مبنی خیالات سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی تخلیقی اور علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، اراکین صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی، میر برکت رند، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

خبرنامہ نمبر7781/2025
گوادر: ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو کپّر، بی ایچ یو نالینٹ اور بی ایچ یو بونڈی کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بنیادی صحت مراکز میں عملے کی حاضری، ای پی آئی (ادارہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات) سائٹس، ایم این سی ایچ سینٹرز اور دیگر تمام متعلقہ ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ایس ایم نے طبی عملے کی حاضری اور خدمات کی فراہمی کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اوقات میں ڈیوٹی انجام دیں اور مریضوں کے علاج و دیکھ بھال میں مزید بہتری لائیں۔
علاوہ ازیں، ڈی ایس ایم نے ای پی آئی مراکز میں حفاظتی ٹیکوں کی دستیابی، ریکارڈ کی درستگی اور ایم این سی ایچ سینٹرز میں زچگی و بچوں کی صحت سے متعلق سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی ضلع گوادر کے دور دراز علاقوں میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ہر شہری کو بنیادی صحت کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

خبرنامہ نمبر7782/2025
گوادر: ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال کے ہمراہ این آئی ڈی (تیسرے روز) کے سلسلے میں یونین کونسل کپّر کا فیلڈ مانیٹرنگ دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی ایس ایم اور ڈی ایس او نے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیلی شیٹس، بچوں کی فنگر مارکنگ، گھروں کی ڈور مارکنگ اور فیلڈ اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس ایم نے ٹیموں کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی موجودگی اور ان کی درست کارکردگی اس قومی مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ٹیم ممبر کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنی ہوں گی تاکہ ضلع گوادر کو پولیو فری بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر7783/2025
تربت/مند15 اکتوبر2025: ضلعی انتظامیہ کیچ اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے زبیدہ جلال ہائی اسکول مند میں عوامی شکایات کے ازالے اور مختلف محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے لیے ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تقریب میں 165 وِنگ کے وِنگ کمانڈر، اسسٹنٹ کمشنر تمپ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، اے ڈی ای اوز (مرد و خواتین)، محکمہ صحت کے نمائندگان، ایس ڈی او ایریگیشن سمیت بڑی تعداد میں علاقہ معززین، عوامی نمائندوں اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے عوامی مسائل تفصیل سے پیش کیے، جن میں بارڈر کی منتقلی اور بندش، تربت ، مند روڈ کی خستہ حالی و مرمت، اساتذہ کی کمی اور خالی آسامیوں کی تعیناتی، زیرِ التواء سڑک منصوبوں کے علاوہ امن و امان کی صورتحال اور منشیات فروشی کے بڑھتے خدشات شامل تھے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے عوامی مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعدد شکایات کے حل کے احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام محکمے عوامی مسائل کے فوری اور پائیدار حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھتے ہوئے پیش رفت سے عوام کو آگاہ کرتے رہیں۔

خبرنامہ نمبر7784/2025
قلات15اکتوبر2025:
پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پر جائزہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)جمیل بلوچ نے آن لائن کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل لائن آفیسر قلات لیویز منیراحمدمینگل ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروز بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی سمیت مانیٹرنگ آفیسران یوسی ایم اوزنے شرکت کی۔ اجلاس میں آج کے پولیو مہم ٹیموں کی کارکردگی درپیش مسائل مقررکردہ ہدف اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیایوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسران نے آج کے مہم ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق رپوٹ پیش کیئےڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ پولیو ٹیمیں کل آخری روز کیچ اپ کے دن گھرگھر جاکر رہ جانے والے بچے رفیوزلز مہمان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے مہم کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والےٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

خبرنامہ نمبر7785/2025
صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ محترمہ کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا کھونا زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے، جس کی کوئی نعم البدل نہیں ۔ صوبائی میر شعیب نوشیروانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ راحیلہ حمید خان درانی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

خبرنامہ نمبر7786/2025
تربت15اکتوبر2025: ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات اور ڈیجیٹل تبدیلیوں کے پیش نظریونیورسٹی آف تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں تعلیمی سال 2026 سےفنانشل ٹیکنالوجی [فن ٹیک] اوربزنس انالیٹکس میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کئے جائیں گے-اس فیصلے کی منظوری تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقدہ شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے بورڈ آف اسٹڈیز کے آٹھواں اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر غلام جان نے کی۔بورڈ کے ارکان نے ٹیکنالوجی پر مبنی بزنس پروگرامز متعارف کرانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات اور ڈیجیٹل تبدیلی کے رجحانات سے ہم آہنگ ان جدیدپروگرامز کے اجراء سے اس ریجن کے طلباء اورنوجوانوں کو وسیع تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع میسر آئیں گے۔اجلاس کے دوران کئی تعلیمی امور پر تفصیلی غوروخوض کے علاوہ نصاب میں اصلاحات، اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحان خلیل اور ہیریوٹ وٹ یونیورسٹی برطانیہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شجاعت مبارک نےآن لائن شرکت کی۔تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد ، گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم برکت اورفیکلٹی ممبران ڈاکٹرمحمد طاہر بادینی،سراج احمد اور وسیم راجہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر غلام جان نے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کی ترقی وترویج کے لئے گرانقدر خدمات اور پیشہ ورانہ تجاویزدینے پرتمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر7787/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس بدھ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں مشیر برائے بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل خان، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کے دوران کوئٹہ شہر میں صفائی کی مجموعی صورتحال، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام اور صفا کوئٹہ پروجیکٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں سے کچرے کے پرانے ڈھیر مکمل طور پر صاف کیے جائیں اور صفائی کے نظام کو مؤثر و پائیدار بنایا جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے، اس کی صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کوئٹہ کے مرکزی شاہراہوں، مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور نالوں کی صفائی کے عمل میں کوئی غفلت نہ برتی جائے، تاکہ شہریوں کو صحت مند اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جدید مشینری، افرادی قوت اور مربوط نگرانی کے ذریعے صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ صوبائی حکومت شہری سہولتوں کی بہتری کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی تاکہ صفا کوئٹہ پروجیکٹ کو کامیاب ماڈل کے طور پر دیگر شہروں تک وسعت دی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر7788/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ، رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، ترقیاتی حکمتِ عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار اہم ہے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر صوبے کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کر رہی ہے

خبرنامہ نمبر7789/2025
گوادر: اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو گران فروشی سے بچانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج شکیل بلوچ نے کمرشل بازاروں اور مختلف مارکیٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مقررہ سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، عوام سے ناجائز منافع خوری سے گریز کریں، اور اپنی دکانوں میں صفائی و حفظانِ صحت کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی شکیل بلوچ نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے بلکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضرورت فراہم کرنا بھی ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرے یا گران فروشی میں ملوث پایا جائے تو فوری طور پر ویڈیو، آڈیو یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے پرائس کنٹرول کمیٹی کو اطلاع دیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موصول ہونے والی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی جبکہ شکایت کنندہ کی شناخت کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا تاکہ عوام بلا خوف اپنی ذمہ داری نبھا سکیں۔
انچارج شکیل بلوچ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ گوادر کے شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء سرکاری نرخوں پر اور معیاری معیار کے ساتھ فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

خبرنامہ نمبر7790/2025
کوئٹہ ، 15اکتوبر 2025:۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں، جو معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سینٹرل پولیس آفس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی برادری ان پہلووں کو اجاگر کرتی ہے جو عموماً نظرانداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے صحافیوں کے طرزِ عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مثبت لائحہ عمل سے معاشرے میں گمراہ گن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے میڈیا ایک عظیم معاشرے کی تعمیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے دورِ حاضر میں میڈیا کے مثبت رول سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔اس موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر ٹو آئی جی پولیس بلوچستان مس رابعہ طارق بھی موجود تھیں۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے نومنتخب صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید کو مبارکباد پیش کی۔ آئی جی پولیس نے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری آئندہ بھی معاشرتی اصلاح اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی تجاویز اور تنقید مثبت انداز میں جاری رکھے گی۔