September 30, 2025
News

29th-September-2025

خبرنامہ نمبر71866/2025
کوئٹہ، 29 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ، وزیر تعلیم راحیکہ حمید خان درانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز شریک ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم نے اجلاس کو جاری منصوبوں کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے والے محکموں کو سراہا جبکہ سست روی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے واضح ہدایت دی کہ تمام محکمے جنوری تک منظور شدہ اسکیموں کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں اجلاس کو بتایا گیا کہ گرین بس منصوبے کی توسیع پر کام تیزی سے جاری ہے اور نئی گرین بسوں کی خریداری مکمل ہوچکی ہے جو اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی پورٹ پہنچ جائیں گی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گرین اور پنک بس منصوبوں کو اکتوبر میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے گرین بسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی جبکہ خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس بھی جلد شروع کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ورکنگ ویمن کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ا±نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ خواتین خود مختار اور سماجی و معاشی میدان میں فعال کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے ہدایت دی کہ مئی تک تمام مجوزہ اسکیموں کی ٹیکنیکل اپروول مکمل کرلی جائے تاکہ بجٹ سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور منظور شدہ اسکیمیں بجٹ کا حصہ بنائی جاسکیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کی سخت نگرانی چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عام آدمی کی مشکلات کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تمام محکمے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے فعال اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7187/2025
کوئٹہ 29 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر جاری اسکیموں کی مو¿ثر اکاو¿نٹبلٹی یقینی بنائی جائے پیر کو پی ایس ڈی پی سے متعلق اجلاس کے دوران سی ایم آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بعض غیر معیاری اور ادھوری اسکیموں پر شدید برہمی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوامی فنڈز کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے، اور ناقص و غیر معیاری منصوبے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ غیر معیاری اسکیموں کے ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور جوابدہی کے عمل کو مزید سخت اور شفاف بنایا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کسی کو عوامی وسائل لوٹنے یا ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برتنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی ایم آئی ٹی تمام اسکیموں کی باقاعدہ فیلڈ وزٹ کرے اور اس کا آغاز میرے اپنے علاقے بیکڑ سے کیا جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خبردار کیا کہ مفاد عامہ اور عام آدمی کی بہبود کیلئے ہونے والے ترقیاتی عمل میں جو افسران یا ٹھیکیدار اپنے فرائض میں کوتاہی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا سی ایم آئی ٹی بغیر کسی دباو کے اپنے امور سرانجام دے ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے جس میں خیانت کسی صورت قابل برداشت نہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7188/2025
بارکھان29ستمبر ۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے دورہ بارکھان کے دوران مختلف تمن داروں، عمائدین اور عوامی وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں مقامی سطح پر درپیش مسائل، انتظامی امور اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفود نے علاقے میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے مطالبات پیش کیے، جنہیں صوبائی وزیر نے غور سے سنا۔ اس موقع پر سردار عبدالرحمن کھیتران نے متعلقہ محکموں کے حکام کو فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے اور مو¿ثر فالو اپ کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی عوامی مسائل کے بروقت ازالے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہے، جبکہ بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی پر عملدرآمد جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7189/2025
بارکھان 29 ستمبر۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے عوامی رابطہ مہم کے تحت بارکھان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی معززین، قبائلی عمائدین اور شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کے مسائل و تجاویز سنے۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔معززین و قبائلی شخصیات نے صوبائی وزیر کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7190/2025
بارکھان 29 ستمبر ۔ ضلع بارکھان میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب بگٹی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ناصر خان، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر شاہ زمان حسنی، ڈی ایس او، اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر شاہ زمان حسنی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین، علمائے کرام، میڈیا، اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ بارکھان کو پولیو سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔یہ مہم محکمہ صحت اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد بچوں کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7191/2025
لورالائی29ستمبر ۔ لورالائی میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی (DPEC)کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہم کے موثر انعقاد، چیلنجز اور مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحیلم اوتمانخیل، نے اجلاس کے دوران پولیو مہم کی تازہ ترینصورتحال،اور اہداف 64400 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جاہیں موبائل ٹیمیں 197فکس 10ٹرانزنٹ پوانٹ8ہے پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھرگھرجاکربچوں کوپولیوکےقطرےپلائیں تاکہ کوءبچہ رہ ناجائےاجلاس میں ڈی ایس پی عبدالکریم مندوخیل،whoکے ڈویڑنل کوارنئٹرڈاکٹر زرک اچکزئی،فوکل پرسن مختار احمد لونی سی ایم اوز سمیت مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں اور ڈاکٹرعبدالحکیم اوتمانخیل نے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور تمام محکموں کے درمیان قریبی رابطہ رکھا جائے گا تاکہ کوئی بچہ قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہیکہ وہ 13 اکتوبرسے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم میں محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں کردار ادا کریں.پولیو مہم کی مکمل کامیابی کے ضمن قبائلی وسیاسی عمائدین سمیت علما? کرام اور تمام مکاتب فکر کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے تعاون جاری رکھتے ہو? اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7192/2025
تربت 29ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے نواب شمبے زئی کی قیادت میں بارڈر کمیٹی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مولانا محمد اکرم، پزیر بشیر، فدا بلیدی سمیت سرحدی تجارت سے وابستہ دیگر نمائندے بھی شریک تھے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع کیچ کے عوام اور کاروباری طبقے کا روزگار بڑی حد تک پاک۔ایران سرحدی تجارت پر منحصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدوئی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کی بندش کے باعث مقامی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور عوام کو سنگین معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ وفد نے درخواست کی کہ بارڈر پوائنٹ کو کھولنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ روزگار کے مواقع بہتر ہوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔وفد نے اس امر پر زور دیا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بارڈر کی بندش کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق، سرحدی تجارت کی طویل بندش سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور مقامی معیشت مزید دباو¿ کا شکار ہوسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سرحدی تجارت کی معطلی سے کاروباری طبقہ اور عام لوگ متاثر ہورہے ہیں اور اس کے اثرات روزگار پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عبدوئی بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے متعلق عوامی موقف کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7193/2025
تربت 29 ستمبر۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تربت میں کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور افتتاح سے قبل ہی کیچ کلچرل سینٹر رنگ و نور کا ایک دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔ احاطے میں گہما گہمی اپنے عروج پر ہے، اسٹیج کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش آخری مراحل میں ہیں جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کرنے والے اسٹالز بھی نصب کیے جا رہے ہیں جو مقامی ثقافت اور ہنر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے فیسٹیول کمیٹی کی نگرانی میں رضاکاروں اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد سرگرم عمل ہے۔ نوجوان نہ صرف انتظامی امور میں تعاون کر رہے ہیں بلکہ اپنی عملی شمولیت سے فیسٹیول کے ماحول کو مزید پررونق بنا رہے ہیں۔ تین روزہ یہ رنگا رنگ ایونٹ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے، جسے مقامی تاریخ، ثقافت اور فنون کا ایک جامع مظہر قرار دیا جا رہا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے فیسٹیول سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا جہاں فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی نے انہیں تیاریوں پر بریفنگ دی اور مختلف انتظامات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “کیچ کلچرل فیسٹیول نہ صرف مقامی ثقافت کی جھلک پیش کرے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمی بھی ثابت ہوگا۔”دوسری جانب میڈیا ٹیم نے حافظ صلاح الدین سلفی کی قیادت میں فیسٹیول سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا نمائندوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے خطے کی ثقافت، روایات، دستکاری اور فنون کو اجاگر کرنے کا سنہری موقع ملے گا، جس سے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی کیچ کی شناخت میں اضافہ ہوگا کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور شہری بے صبری سے اس تاریخی ایونٹ کے آغاز کے منتظر ہیں۔ تربت کی فضا اس وقت ثقافتی رنگوں اور جوش و جذبے سے لبریز ہے، جو فیسٹیول کی بھرپور کامیابی کا پیش خیمہ قرار دی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7194/2025
نصیرآباد29ستمبر ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ میں محکمہ ایریگیشن اپنے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور یہ اہداف حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔اس مرتبہ نصیرآباد ڈویڑن کے کمانڈ ایریا میں خریف کی بمپر کرافٹ فصل حاصل ہونگی جس کی قوی امید کی جا رہی ہے صوبائی وزیر آبپاشی پیر محمد صادق عمرانی، سیکرٹری ایریگیشن
محمد صالح ناصر بلوچ اور چیف انجینئر کینال ناصرمجید کی ہدایات پر فیلڈ میں تمام انجینئرز اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سال چاول کی فصل ریکارڈ سطح پر ہونے کی امید ہے کیونکہ محکمہ نے سر توڑ کوششیں کی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے گرین نصیرآباد کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نصیر شاخ، ٹیمپل شاخ،جھڈیر شاخ جھٹ پٹ شاخ۔محبت شاخ، قیدی شاخ، عمرانی شاخ اور روپا شاخ سمیت مرکزی نہروں اور آوٹ لیٹس کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا،اس کے علاوہ اوچ اور مانجھوٹی کے ذریعے صحبت پور کے علاقے کو بھی سیراب کیا گیا۔ضلع نصیرآباد اور جعفرآباد میں کیرتھر کینال کے ذریعے ڈمب، فیض آباد، خانپور، نورپور، گنداخہ،باغ ہیڈ۔ ڈوری، کمبو اور مٹھڑی کے ذریعے وسیع رقبے کو پانی فراہم کیا گیا جس پر چاول کی بڑی فصل زیر کاشت آئی۔ تمام تر مشکلات کے باوجود پانی کی ترسیل کو برقرار رکھا گیا۔محکمہ نے کسان بھائیوں سے قریبی روابط رکھے اور ان کے مشوروں پر عمل کیا، فیلڈ افسران دن رات موجود رہے تاکہ مسائل بروقت حل ہوں، جس کا اعتراف عوام بھی کر رہی ہے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ ربیع سیزن کے آغاز پر بھی نہروں کے کمانڈ ایریاز کو سرسبز رکھنے کے لیے پانی کی ترسیل جاری رہے گی۔ جہاں کمی یا خامیاں پائی گئیں ان کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محکمہ کسانوں کے مجموعی مفاد کے لیے مثبت اقدامات کررہا ہے، دباو برداشت کرتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کے تحت وسیع رقبے کو زیر کاشت لایا گیا اور مستقبل میں اس دائرہ کو مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشنز اور بے ضابطگیوں کے تدارک کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام کارروائیاں انصاف اور مساوات کے اصول پر ہوں گی۔ کسانوں سے درخواست ہے کہ وہ پانی کے ضیاع کو روکیں اور ضرورت پوری ہونے پر اپنے آو¿ٹ لیٹس بند کریں تاکہ دوسرے علاقوں کے لوگ بھی پانی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ ایریگیشن کسانوں کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے، اس ضمن میں تمام اہلکاروں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ آبپاشی ایک جامع منصوبہ بندی کے ذریعے پانی کے بہتر انتظام کے ساتھ ساتھ غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھے گا۔آخر میں انہوں نے کسانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اپنا آبیانہ (واٹر ٹیکس) جمع کرائیں تاکہ صوبائی حکومت کو مالی وسائل کی فراہمی ممکن ہو اور مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر نصیرآباد کی خصوصی دلچسپی اور ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے یہ اہداف کامیابی سے حاصل کیا جا رہا ہے اور محکمہ ایریگیشن کو امید ہے کہ کسانوں کے تعاون سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھی کینال کے ذریعے سوئی کے علاقوں میں بھی ہم فصلیں کاشت کروانے میں کامیاب ہوئے جس سے مقامی لوگوں کو مثبت انداز سے مستفید ہو رہی ہے اور اس ضمن میں مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7195/2025
دکی29ستمبر۔ ڈی ایس پی دکی غلام اکبراور انسپکٹر مائنز صابر شاہ کاکڑ نے مختلف کول مائنز کا دورہ کیا، جہاں معائنے کے دوران متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ سیکشن 19(2) مائنز ایکٹ 1923 کے تحت معائنہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیٹیگری “ڈی” کی کانوں کے معائنے میں یہ خامیاں پائی گئیں کہ کان کے انتظامی عہدوں کی نوٹیفکیشن نہیں کی گئی تھی، کانوں کو چھوٹے ٹھیکیداروں کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، ناکافی نگران عملہ موجود تھا اور مستند فرسٹ و سیکنڈ کلاس منیجر تعینات نہیں تھے۔ مزید یہ کہ بنیادی حفاظتی سامان مثلاً فلیم پروف سوئچز، ریسکیو کا سامان، ایمبولینس، وینٹیلیشن فینز، سیلف ریسکیورز اور گیس ڈیٹیکٹرز دستیاب نہیں تھے، ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص تھا، ورکنگ، وینٹیلیشن اور سرفیس پلان موقع پر موجود نہیں تھے، چھت اور اطراف کو لکڑی کے سہاروں سے محفوظ نہیں کیا گیا تھا، ابتدائی طبی امداد کی سہولتیں موجود نہیں تھیں اور مزدوروں کے رجسٹر میں بنیادی کوائف درج نہیں تھے۔ ان سنگین خلاف ورزیوں پر چیف انسپکٹر مائنز کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور لیویز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 70 کانیں اور 6 وزن مشینیں سیل کر دیں اور لیز ہولڈرز کو ہدایت دی کہ مزدوروں کی جان کے تحفظ کے لیے قوانین اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی کان کنی کو محدود کرنے کے لیے نہیں بلکہ مزدوروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور کان کنی کے شعبے کو جدید حفاظتی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں انسانی جان کسی غفلت کے باعث ضائع نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7196/2025
دکی , 29, ستمبر ۔ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو قاضی حسین احمد، سپرنٹینڈنگ انجینئر بی اینڈ آ ر عبدالرزاق مندوخیل ایکسین ملک اسد خان ترین اور ٹھیکیدار حاجی سعید زرکون نے دکی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا وفد نے زیر تعمیر آر ایچ سی کلی حاجی تاج محمد ترین، میڈل سکول سردار میر عثمان ترین ڈسٹرکٹ کمپلیکس، ٹرانسپورٹ اڈہ اور گرلز کالج سمیت متعدد سکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ آ فسران نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو قاضی حسین احمد نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں انہوں نے کسی بھی منصوبے میں تاخیر اور ناقص میٹریل کے استعمال پر سختی سے تنبیہ کی اور کام کو مزید تیز کرنے اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7197/2025
لورالائی 29 ستمبر ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کلی صفر خان (برنیما) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، اسٹاف کی حاضری، اس پی ڈی رجسٹر اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، جبکہ موجود مریضوں سے بھی طبی سہولیات کے بارے میں رائے لی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام مراکز صحت کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ اہلِ علاقہ نے ایڈیشنل کمشنر کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دوروں سے طبی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7198/2025
دکی: 29, ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی ڈاکٹر عبدالسلام کی سربراہی میں ڈی ایس پی دکی غلام اکبراور انسپکٹر مائنز صابر شاہ کاکڑ نے مختلف کول مائنز کا دورہ کیا، جہاں معائنے کے دوران متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ سیکشن 19(2) مائنز ایکٹ 1923 کے تحت معائنہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیٹیگری “ڈی” کی کانوں کے معائنے میں یہ خامیاں پائی گئیں کہ کان کے انتظامی عہدوں کی نوٹیفکیشن نہیں کی گئی تھی، کانوں کو چھوٹے ٹھیکیداروں کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، ناکافی نگران عملہ موجود تھا اور مستند فرسٹ و سیکنڈ کلاس منیجر تعینات نہیں تھے۔ مزید یہ کہ بنیادی حفاظتی سامان مثلاً فلیم پروف سوئچز، ریسکیو کا سامان، ایمبولینس، وینٹیلیشن فینز، سیلف ریسکیورز اور گیس ڈیٹیکٹرز دستیاب نہیں تھے، ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص تھا، ورکنگ، وینٹیلیشن اور سرفیس پلان موقع پر موجود نہیں تھے، چھت اور اطراف کو لکڑی کے سہاروں سے محفوظ نہیں کیا گیا تھا، ابتدائی طبی امداد کی سہولتیں موجود نہیں تھیں اور مزدوروں کے رجسٹر میں بنیادی کوائف درج نہیں تھے۔ ان سنگین خلاف ورزیوں پر چیف انسپکٹر مائنز کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور لیویز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 70 کانیں اور 6 وزن مشینیں سیل کر دیں اور لیز ہولڈرز کو ہدایت دی کہ مزدوروں کی جان کے تحفظ کے لیے قوانین اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی کان کنی کو محدود کرنے کے لیے نہیں بلکہ مزدوروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور کان کنی کے شعبے کو جدید حفاظتی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں انسانی جان کسی غفلت کے باعث ضائع نہ ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7199/2025
کوئٹہ. 29 ستمبر ۔پروموشن کمیٹی کی سفارش پر معزز چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بی ایس-20) کو محمد امجد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بی ایس-21) کے عہدے پر فوری طور پر ترقی دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ترقی ایک سال کی پروبیشن مدت کے ساتھ عمل میں لائی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7200/2025
کوئٹہ، 29 ستمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پروگرام کی پیش رفت، وسعت اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو جدید فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ انہیں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق روزگار کے مواقع میسر آ سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بلوچستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں ہنر مند اور بااختیار بنا کر صوبے کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بااعتماد اداروں اور فرمز کے اشتراک سے پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ تربیت یافتہ نوجوان بیرون ملک روزگار حاصل کر کے اپنی اور صوبے کی معیشت کو مستحکم کرسکیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کر کے ان کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام صرف ایک تربیتی منصوبہ نہیں بلکہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور بلوچستان کی معاشی خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اور پروفیشنل ٹریننگ کے مزید مراکز قائم کرنے اور موجودہ پروگراموں میں جدت لانے کے لیے پرعزم ہے اجلاس کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بلوچستان کے ہنر مند نوجوان مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پروگرام کے تمام پہلوو¿ں پر جامع نگرانی کی جائے تاکہ اس کے ثمرات براہ راست نوجوانوں تک پہنچ سکیں اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7201/2025
کوئٹہ29 ستمبر ۔صوبائی وزیر خوراک بلوچستان و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، حاجی نور محمد دمڑ نے 29 ستمبر عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خوراک انسانی زندگی کی بقا اور معاشرتی استحکام کی بنیادی ضرورت ہے۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ صوبے کے ہر شہری تک معیاری اور محفوظ خوراک کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خوراک کی کمی کو دور کرنے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی محکمہ خوراک عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب نرخوں پر فراہم کرنے، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ خوراک کی قلت اور غذائی مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے پائیدار زرعی اصلاحات، جدید طریقہ? کاشتکاری اور کسانوں کی معاونت ناگزیر ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں خوراک کے بہتر استعمال اور غذائی توازن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں بھوک اور غذائی کمی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ صوبائی وزیر خوراک نے عالمی اداروں اور فلاحی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر غذائی تحفظ کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر سال 29 ستمبر کا دن عالمی یوم خوراک ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ بھوک کے خلاف جنگ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور حکومت بلوچستان ہر ممکن کوشش کرے گی کہ عوام کو صاف، معیاری اور وافر مقدار میں خوراک میسر ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7203/2025
تربت –29ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے نواب شمبے زئی کی قیادت میں بارڈر کمیٹی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مولانا محمد اکرم، پزیر بشیر، فدا بلیدی سمیت سرحدی تجارت سے وابستہ دیگر نمائندے بھی شریک تھے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع کیچ کے عوام اور کاروباری طبقے کا روزگار بڑی حد تک پاک۔ایران سرحدی تجارت پر منحصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدوئی بارڈر کراسنگ پوائنٹ کی بندش کے باعث مقامی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور عوام کو سنگین معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ وفد نے درخواست کی کہ بارڈر پوائنٹ کو کھولنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں تاکہ روزگار کے مواقع بہتر ہوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔وفد نے اس امر پر زور دیا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بارڈر کی بندش کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق، سرحدی تجارت کی طویل بندش سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور مقامی معیشت مزید دباو¿ کا شکار ہوسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سرحدی تجارت کی معطلی سے کاروباری طبقہ اور عام لوگ متاثر ہورہے ہیں اور اس کے اثرات روزگار پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عبدوئی بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے متعلق عوامی مو¿قف کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7204/2025
کوئٹہ، 29 ستمبر۔:کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بوستان اسپیشل اکنامک زون صوبہ بلوچستان میں صنعتی و معاشی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ منصوبہ مستقبل قریب میں خطے کی تقدیر بدلنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سیکرٹری انڈسٹریز محمد خالد سرپرہ کے ہمراہ بوستان اسپیشل اکنامک زون کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی، ڈائریکٹر اسپیشل اکنامک زونز آصف کھوسہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور مقامی قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران مقامی قبائل کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ کے معاملات کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حل کیا جائے گا اور مقامی قبائل کو اعتماد میں لے کر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بوستان اسپیشل اکنامک زون میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور یہاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے منصوبے شروع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس زون میں مختلف صنعتوں کے قیام سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جو بلوچستان کی معیشت کو استحکام بخشنے میں مددگار ثابت ہوگا۔شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اس منصوبے کے حقیقی شراکت دار بن سکیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ اور سرمایہ کاری کے امور کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے تاکہ ترقیاتی عمل میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔بوستان اسپیشل اکنامک زون بلوچستان حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت صوبے میں سرمایہ کاری، روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, September 29:Commissioner Quetta Division Shahzeb Khan Kakar has said that the Bostan Special Economic Zone holds great significance for the industrial and economic development of Balochistan, and this project will play a pivotal role in transforming the region’s future in the near term.He expressed these views during his visit to the Bostan Special Economic Zone along with Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar and Secretary Industries Muhammad Khalid Sarparah On this occasion, Deputy Commissioner Pishin Mansoor Ahmed Qazi, Director Special Economic Zones Asif Khosa, senior officials, and local tribal elders were also present.During the visit, an important meeting was held with representatives of local tribes, where detailed discussions were held regarding the allotment of land in the area. The Commissioner assured that all matters related to land allotment will be addressed in a transparent, fair, and merit-based manner while ensuring that the local tribes are fully taken into confidence. He further stated that the Bostan Economic Zone would not only accelerate industrial development in the province but also create wide-ranging employment opportunities for the local population.On this occasion, Vice Chairman of BBoIT Bilal Khan Kakar said that both domestic and foreign investors are showing growing interest in the Bostan Special Economic Zone, and large-scale investment projects are being initiated here. According to him, the establishment of diverse industries in the zone will usher in a new era of prosperity and development in the region while also contributing to the long-term stability of Balochistan’s economy.The participants unanimously agreed that local communities would be provided with facilities on a priority basis so that they become true stakeholders in this project. It was also decided that matters relating to land allotment and investment would be expedited to ensure that the development process moves forward without any hindrance.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7205/2025
جعفرآباد29ستمبر ۔ ۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے 13 سے 16 اکتوبر تک شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم (NID) کے سلسلے میں یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (یو سی ایم اوز) اور ایریا انچارج کی دو روزہ ٹریننگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر این اسٹاف ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی نے ڈپٹی کمشنر کو ٹریننگ کے مختلف مراحل اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ پولیو وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے مہم کی کامیابی کو ایک قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایریا انچارج اور یو سی ایم اوز موثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ مقررہ دنوں میں ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچ سکے اور مہم کے نتائج میں کسی قسم کے خدشات باقی نہ رہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ فیلڈ میں ٹیموں کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم کو بھی مربوط انداز میں چلایا جائے تاکہ والدین اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلوانے میں بھرپور تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور اس مشترکہ کوشش کو کامیاب بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7206/2025
زیارت 29ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوافسران نے ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے کہاکہ افسران ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کریں اور اس سلسلے میں میرٹ کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا پانی نعمت خداوندی ہے عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ہم عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7207/2025
تربت 29 ستمبر . ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیچ کلچرل سینٹر کا دورہ کیا، جہاں فیسٹیول سے متعلق انتظامات تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کو فیسٹیول کمیٹی کے سیکرٹری التاز سخی اور حافظ صلاح الدین سلفی نے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور فیسٹیول کے شیڈول، پروگرامز اور مختلف تقریبات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ٹین روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں ادبی محافل، مشاعرے، مقامی اور ملکی نامور شعرا و ادبا کی شرکت، بلوچی زبان و ادب کی نایاب کتب کی نمائش اور مکالماتی سیشنز شامل ہوں گے۔ اسی طرح ثقافتی رنگوں سے مزین حصے میں بلوچی موسیقی، لوک رقص، دستکاری اور روایتی کھانوں کے اسٹالز سجائے جائیں گے جو خطے کی تہذیبی ورثے کی عکاسی کریں گے ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ کیچ کلچرل فیسٹیول ضلع کی شناخت کو اجاگر کرنے، نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کرنے اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ یہ میلہ تربت اور کیچ کے عوام کے لیے یادگار ثابت ہویہ فیسٹیول نہ صرف ادبی ذوق کو جلا بخشے گا بلکہ ثقافتی رنگوں سے بھرپور ماحول میں لوگوں کو اپنی روایات اور اقدار سے قریب کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7208/2025
قلات 29ستمبر۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے زیراہتمام اینٹی کرپشن کے عنوان سے متعلق تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیاتقریری مقابلے کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ تھے۔جبکہ ججز کے فرائض گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسر آغا عثمان شاہ گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے پروفیسر تاج محمود پروفیسرحاجی شمس پندرانی نے سرانجام دیئے۔تقریری مقابلے میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور گرلز ڈگری کالج کے طلباء طالبات نے بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے اور اینٹی کرپشن سے متعلق انگریزی اور اردو میں بہترین تقاریر پیش کیں انگریزی تقاریر میں پہلی پوزیشن گرلزڈگری کالج کے طالبہ مقدس نے حاصل کی دوسری پوزیشن پوسٹ گریجویٹ کالج کے طالبہ رازمہ حلیم جبکہ تیسری پوزیشن پوسٹ گریجویٹ کالج کے طالب علم محمود نے حاصل کی اسی طرع اردو تقاریر میں گرلزڈگری کالج کی طالبہ اقصی عبدالطیف دوسری پوزیشن لائبہ جبکہ تیسری پوزیشن سمیہ نے حاصل کی تقریری مقابلے کے شرکاء سے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک انتہائی اہم موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیاہے کرپشن ایک ناسور ہے جو پورے نظام کو تباہ کردیتاہے اگرکسی قوم کسی معاشرے یا کسی ملک کو تباہ کرنا ہو تو اسے بندوق یاکسی اور ہتھیار سے مارنے کی ضرورت نہیں اسے کرپشن پر لگادو ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صرف مالی بدعنوانی کو کرپشن نہیں کہتے بلکہ ڈیوٹی سے غیرحاضری بھی کرپشن میں شمار ہوتاہے اپنے سوچ کو مثبت نہ رکھنا بھی کرپشن ہوتاہے ہم سب کو مل کر اس ناسورکو جڑ سے اکھاڑناہے ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات میں اس کے لیئے شعور پیداکریں تاکہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔تقریری مقابلے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ پرنسپل گرلزکالج ثاقبہ امام اور ججز نے پوزیشن لینے والے طلباءوطالبات میں شیلڈ تقسیم کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ۔29ستمبر ۔ تاحیات چیئرپر سن پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ بیگم ثاقبہ رحیم الدین نے پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ نیا باب آپ کے لیے نئی قوت، لگن اور وژن لے کر آئے تاکہ آپ ہمارے بچوں اور ان کے مستقبل کی بہتری کے لیے ٹرسٹ کے عظیم مشن کو مزید آگے بڑھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو بیگم ثاقبہ انٹر اسکول ڈیکلیمیشن کانٹیسٹ 2025 کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد دیتی ہوں۔ یہ پروگرام نہ صرف ہمارے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں اور اعتماد کا مظہر تھا بلکہ اس نے آئندہ نسلوں میں تنقیدی سوچ، اظہارِ خیال اور قیادت کو پروان چڑھانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ بیگم ثاقبہ نثار نے کہا کہ ہمارے لیے یہ نہایت حوصلہ افزا ہے کہ پچیس اسکولوں نے اس مقابلے میں شرکت کی۔شرکت کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو خصوصی مبارکباد، بالخصوص: انگریزی کیٹیگری: نسرین (فوجی فاو¿نڈیشن اسکول) – پہلی پوزیشن، اور سجود (وائلڈرنس اسکول) – دوسری پوزیشن۔ اردو کیٹیگری: نجلہ رحمان (گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی) – پہلی پوزیشن، اور علیزہ (گورنمنٹ پاک گرلز ہائی اسکول) – دوسری پوزیشن۔ میں دل کی گہرائیوں سے بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اس یادگار اور بامعنی تقریب کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر نئے سیکرٹری جنرل کرنل طارق محمود حسن بٹ، نئے جوائنٹ سیکرٹری محمد انجم بیگ، فواد احمد (سی ای او، بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج) اور اسد اللہ خان (جوائنٹ سیکرٹری، قلم قبیلہ ادبی ٹرسٹ) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی توانائی، دیانت داری اور لگن کے ساتھ ٹرسٹ مزید ترقی کرے گا اور نئے سنگِ میل حاصل کرے گا۔انہوں نے معزز مہمانوں جن میں وزیر برائے اقلیتی امور سنجے کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان سلطان ترین، سابق وائس چانسلر جامعہ بلوچستان و مشیر پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ بریگیڈیئر (ر) آغا احمد گل، مشیر پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ ایڈووکیٹ محترمہ فائقہ داود بڑیچ کا خصوصی شکری ادا کیا۔ ان شخصیات کے ساتھ ساتھ دیگر ممتاز سماجی اور علمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔انہوں نے نئی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ وہ حکمتاتحاد اور کامیابی سے ہمکنار ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7209/2025
کوئٹہ، پیر 29 ستمبر..۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری مخلوط حکومت کا آغاز ہی سے یہ موقف رہا ہے کہ بلوچستان کے معاملات پر ہمیشہ وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جائے یہ ہدایات ہمیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی حاصل ہیں کہ صوبے کے اہم مسائل پر سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جب منرلز اینڈ مائنز بل بلوچستان اسمبلی میں آیا تو ہم نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کو ساتھ بٹھا کر کمیٹی میں بھجوایا جہاں تفصیلی غور و خوض ہوا سی ایم ہاوس میں بھی اس پر شق وار بحث کی گئی جس میں متعلقہ انجمنوں اور ماہرین کو بھی شامل کیا گیا تاکہ ایک جامع اتفاق رائے تشکیل دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ انسان سے پڑھنے یا سمجھنے کی غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن بدقسمتی سے بعض عناصر نے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہمارا موقف واضح ہے کہ بلوچستان اسمبلی ایک سپریم ادارہ ہے اور فیصلے اسی ایوان کے اندر ہونے چاہئیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر اپوزیشن کے دوستوں، اپوزیشن لیڈر سمیت حتیٰ کہ ان جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے جو اسمبلی میں موجود نہیں کہ وہ آ کر اس بل پر اپنی رائے دیں اور مل کر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کریں اگر کسی شق پر اپوزیشن یا دیگر جماعتوں کو اعتراض ہے تو ہم اسے بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں اور اگر حکومت کے دلائل سے وہ قائل ہو جائیں تو بھی یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن اور سپیکر اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں مثبت ماحول فراہم کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ طے پایا کہ بل کو مشترکہ قرارداد کی شکل دی جائے اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ ہماری رہنمائی کرے گا تاکہ آئندہ اس بل کو دوبارہ ایوان میں لا کر متفقہ طور پر منظور کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ اپوزیشن کی درخواست پر مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر عملدرآمد ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے روک دیا گیا ہے اور آئندہ 10 سے 15 روز میں اس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی جو بھی دوست سی ایم ہاو¿س آ کر مشاورت کرنا چاہیں ان کے لیے دروازے کھلے ہیں چاہیں تو اسمبلی میں بیٹھ کر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے وفاقی نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اس عمل میں شامل ہوں گے تاکہ ہر پہلو کا احاطہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست ہمیشہ مکالمے اور اتفاق رائے کی سیاست رہی ہے ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا قول ہے کہ جمہوری اقدار اور قومی ترقی صرف اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے ہی ممکن ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ مائنز اینڈ منرلز سے متعلق بل کو متفقہ قرارداد کی صورت میں منظور کیا جائے گا تاکہ یہ قانون صوبے کے عوام کی امنگوں اور اجتماعی اتفاق رائے کا عکاس ہو
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7210/2025
گوادر/اورماڑہ:29ستمبر ۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی مکران ممتاز کاشانی، تحصیلدار نور خان بلوچ، ڈی ایس ایف فوڈ اتھارٹی مہتاب حمید اور نائب رسالدار بشیر یوسف پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اورماڑہ شہر کے دکانوں، ہوٹلوں اور ہول سیلرز کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس دوران کوسٹل ہائی وے پر قائم تمام ہوٹلوں اور ریستورانوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ ٹیم نے صفائی کے ناقص انتظامات پر کئی دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو جرمانے عائد کیے جبکہ دکانوں میں فروخت کے لیے رکھی گئی زائد المیعاد اشیاءکو ضبط کر کے موقع پر ہی نذرِ آتش کر دیا۔حکام کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور صاف ستھری اشیائ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور غیر معیاری یا مضر صحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر ہر صورت عمل کیا جائے تاکہ عوامی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7211/2025
زیارت 29ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوافسران نے ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے کہاکہ افسران ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کریں اور اس سلسلے میں میرٹ کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا پانی نعمت خداوندی ہے عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ہم عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7212/2025
جعفرآباد29ستمبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیز ٹو اسکیم کا ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای محمد کاظم لونی کے ہمراہ تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ اسکیم طویل عرصے سے مختلف مسائل کا شکار رہی جس کے تدارک کے لیے ڈپٹی کمشنر نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت اس منصوبے کی منظوری دی۔ دورے کے موقع پر ایگزیکٹو انجینئر محمد کاظم لونی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے لیے بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے فلٹریشن تالابوں کی چھتوں کی مرمت اور مضبوطی کے کام کے ساتھ ساتھ مشینری کی اپ گریڈیشن اور دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اسکیم کے تمام رکاوٹوں کو دور کر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل کے بعد علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر شروع کیا گیا ہے اور پی ایچ ای کی یہ اسکیم بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے منظور کی گئی ہے تاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اسے پی سی ون کے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ لوگ جلد از جلد اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایت کے مطابق اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات بہتر معنوں میں دستیاب ہوں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7213/2025
*خضدار، 29 ستمبر ۔کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انتظامیہ کی سطح پر مربوط نظام قائم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں کمشر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے انتظامی امور کو مزید موثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے جامعہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت دی ان کا کہنا تھاکہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ کا مذید کہنا تھاکہ “انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، ڈویژن بھر میں ایسا مربوط نظام قائم کرنے کے خواہش مند ہیں کہ جس کے تحت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام مسائل دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کریں انہوں نے انجینئر عائشہ زہری کی کاوشوں کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کہ جو آواران جیسے ضلع میں انتظامی امور سنبھال رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری، جو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں، نے آواران جیسے دور دراز ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور چیلنجز سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی سے کمشنر قلات ڈویژن کو آگاہ کیا۔یہ ملاقات بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری انتظامی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں حکومتی خدمات کو عوام تک پہنچانا ہے۔ دونوں افسران نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر ریلیف کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کے لیئے انٹر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ،29 ستمبر ۔ بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے 29 ستمبر 2025 کو ایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ میں “بدعنوانی کے خاتمے میں طلباءکے کردار اور نیب کے کام کا طریقہ کار” کے حوالے سے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ لیکچر کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباء کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کو ششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے ایڈوکیٹ افشاں بانو ، سپیشل پراسیکیوٹر نیب اور خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کی قیادت میں طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلبائ کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔نیب افسران نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباء معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ افسران نے طلباءکو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلبائ بدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلبائ کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پرایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ کے پرنسپل امتیاز علی نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ لیکچر کا اختتام پر نیب کی جانب پرنسپل ایف جی ڈگری کالج کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta: 29th September 2025: As part of its ongoing anti-corruption awareness campaign, NAB (Balochistan) organized an awareness lecture on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Federal Govt Boys Degree College Quetta Cantt on 29th September 2025. The primary objective of the seminar was to aware youth about detrimental effects of corruption and to promote collective efforts for building a corruption-free society. The NAB officers, Ms. Afshan Bano Special Prosecutor and Mr. Khuram Shehzad Deputy Director engaged themselves with students and faculty, discussing NAB’s vision, mission and the significant role students can play in eradicating menace of corruption. NAB officers emphasized students to adopt such moral standards wherein abhorrence against corruption become integral part of their personalities. It was also deliberated that the teachings of Islam also assert on self-accountability and do not allow an iota of dishonesty and corruption. They added that nepotism, influence peddling, bribery, extortion and favouritism were underlined as forms of corruption, but unfortunately, these have been taken by the society as a norm. The collective efforts of students, as crucial m embers of society, can play a pivotal role for laying foundation of a corruption-free society. The speakers effectively and patiently responded to the questions raised by the students and faculty members at the end of the session. At the end principal FG Boys Degree College Quetta Cantt was presented the souvenir by Deputy Director NAB (Balochistan). The event concluded with mutual express of gratitude and a note of thanks by both sides. On this occasion, the principal FG Boys Degree College Mr. Imtiaz Ali appreciated the efforts of NAB Balochistan and also assured to extend all possible assistance in the anti-corruption awareness drive of NAB Balochistan.

خبرنامہ نمبر7214/2025
کوئٹہ 29 ستمبر۔ گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ وہ تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بن سکیں۔ میڈیا لٹریسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت ایک دوسرے سے لازم و ملزوم تصورات ہیں۔ اس ضمن میں انڈیویجول لینڈز کی جانب سے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید مہارتیں سکھانے اور کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے ان کو فکری رہنمائی کے مواقعوں تک رسائی حاصل کرنے کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاوس کوئٹہ میں انڈیویجول لینڈز کے پروگرام مینیجر سیف اللہ کھوسو کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. زہر اہتمام “گورنرز یوتھ پروگرام” کی افتتاحی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت و شمولیت کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ معذور افراد اور ٹرانسجینڈرز بھی ہمارے سماج کا حصہ ہیں. ان کو بنیادی سہولیات اور ضروری مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب ایک معذور شخص بھی لاکھوں لوگوں کی مدد اور خدمت کر سکتا ہے. وفد نے گورنر بلوچستان اپنے درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کے مسائل کو غور سے سے سنا اور کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7215/2025
جعفرآباد29ستمبر۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیز ٹو اسکیم کا ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای محمد کاظم لونی کے ہمراہ تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ اسکیم طویل عرصے سے مختلف مسائل کا شکار رہی جس کے تدارک کے لیے ڈپٹی کمشنر نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت اس منصوبے کی منظوری دی۔ دورے کے موقع پر ایگزیکٹو انجینئر محمد کاظم لونی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے لیے بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے فلٹریشن تالابوں کی چھتوں کی مرمت اور مضبوطی کے کام کے ساتھ ساتھ مشینری کی اپ گریڈیشن اور دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اسکیم کے تمام رکاوٹوں کو دور کر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل کے بعد علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر شروع کیا گیا ہے اور پی ایچ ای کی یہ اسکیم بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے منظور کی گئی ہے تاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اسے پی سی ون کے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ لوگ جلد از جلد اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایت کے مطابق اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات بہتر معنوں میں دستیاب ہوں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7216/2025
خضدار، 29 ستمبر: کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انتظامیہ کی سطح پر مربوط نظام قائم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں کمشر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے انتظامی امور کو مزید موثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے جامعہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت دی ان کا کہنا تھاکہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ کا مذید کہنا تھاکہ “انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، ڈویژن بھر میں ایسا مربوط نظام قائم کرنے کے خواہش مند ہیں کہ جس کے تحت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام مسائل دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کریں انہوں نے انجینئر عائشہ زہری کی کاوشوں کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کہ جو آواران جیسے ضلع میں انتظامی امور سنبھال رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری، جو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں، نے آواران جیسے دور دراز ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور چیلنجز سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی سے کمشنر قلات ڈویژن کو آگاہ کیا۔یہ ملاقات بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری انتظامی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں حکومتی خدمات کو عوام تک پہنچانا ہے۔ دونوں افسران نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر ریلیف کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کے لیئے انٹر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7217/2025
گوادر:29ستمبر ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے ضلع کے مختلف بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) بشمول بی ایچ یو مونڈی، بی ایچ یو چب کلمتی اور بی ایچ یو نگور شریف کا تفصیلی مانیٹرنگ وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے او پی ڈی رجسٹر، اسٹاف کی حاضری، دستیاب ادویات، طبی آلات، میڈیسن اسٹاک اور دیگر متعلقہ ریکارڈز کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی عوام کے اعتماد کو بڑھانے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔مانیٹرنگ وزٹ کے دوران عوام کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا اور بہتری کے لیے مختلف تجاویز دی گئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی ایچ آئی کی جانب سے جاری کوششوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ دیہی اور دور دراز علاقوں کے لوگ بھی بہتر علاج معالجے سے مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7218/2025
سبی 29 ستمبر۔ صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوامی سہولت اور آسانی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، خواتین کو شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے سبی میں خواتین کے لیے علیحدہ نادرا سینٹر کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں خواتین کے لیے مختص نادرا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں خواتین اور مرد ایک ہی سینٹر میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوتے تھے، رش کی وجہ سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا بلکہ خواتین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ حکام سے سفارش کی اور نادرا کے چیئرمین سے باضابطہ طور پر درخواست کی، جس کے نتیجے میں خواتین کے لیے علیحدہ سینٹر کی منظوری دی گئی اور آج یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خواتین کو بے حد آسانی میسر آئے گی، ان کا قیمتی وقت بچے گا اور وہ ایک باعزت ماحول میں اپنی شناختی دستاویزات حاصل کر سکیں گی۔ صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ سبی بالخصوص ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سینٹر کے قیام کے لیے ہر سطح پر بھرپور تعاون فراہم کیا۔ سردار کوہیار خان ڈومکی نے مزید کہا کہ عوام کو سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشترکہ طور پر ایسے منصوبے لا رہی ہیں جن سے براہِ راست عوام کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایسے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ خواتین کے اس نئے نادرا سینٹر سے سبی اور گردونواح کی ہزاروں خواتین مستفید ہوں گی اور یہ اقدام عوامی سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7219/2025
گوادر:ستمبر ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ و انٹرویوز کے تیسرے مرحلے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان بھرتیوں کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا گیا، جس کے مثبت اثرات عوامی سطح پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ دفاتر میں جوائننگ دے کر تعینات مقامات پر حاضر ہوں، اور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری و دیانت داری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کو بہترین تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں نئی بھرتیوں کے نتیجے میں ضلع کے مزید 22 غیر فعال اسکول دوبارہ فعال کیے جائیں گے۔ اسی طرح محکمہ تعلیم و صحت میں اساتذہ اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ بھرتیاں سنگ میل ثابت ہوں گی۔اعداد و شمار کے مطابق، محکمہ تعلیم میں کل 294 خالی آسامیوں میں سے 270 پر اساتذہ بھرتی کیے جاچکے ہیں، جبکہ محکمہ صحت میں 27 پوسٹوں پر عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف تعلیمی و صحت کے معیار کو بہتر بنائیں گے بلکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بھی انقلابی تبدیلی لائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7220/2025
گوادر/پسنی: 29ستمبر۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے تحصیل پسنی اور اورماڑہ میں انسدادِ پولیو مہم اور ایم آر ویکسینیشن کے حوالے سے ایل ایس ڈبلیوز، ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز کو خصوصی تربیت فراہم کی اور ان کے ساتھ بریفنگ سیشن و میٹنگ منعقد کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم پورے صوبے میں 13 اکتوبر سے شروع ہو کر 19 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو اور دیگر ویکسین سے بچاو کی مہمات میں کامیابی عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، لہٰذا والدین اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بچوں کو لازمی ویکسین دلائیں تاکہ معاشرہ پولیو اور خطرناک بیماریوں سے پاک ہو سکے۔بعدازاں ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے آر ایچ سی پسنی کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے طبی عملے اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور موجود سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ادویات کے ذخیرے، طبی آلات، ویکسینیشن سینٹرز، لیبارٹری اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ضلعی محکمہ صحت کے مطابق جاری اقدامات کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور انسداد پولیو سمیت دیگر ویکسینیشن مہمات کو کامیاب بنانا ہے تاکہ آئندہ نسلیں صحت مند اور محفوظ مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7221/2025
خضدار 29 ستمبر کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری کی خضدار میں اہم ملاقات کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں انتظامیہ کی سطح پر مربوط نظام قائم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ملاقات میں کمشر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے انتظامی امور کو مزید مو¿ثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے جامعہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے کہا کہ انتظامیہ کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، ڈویژن بھر میں ایسا مربوط نظام قائم کرنے کے خواہش مند ہیں کہ جس کے تحت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام مسائل دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کریں انہوں نے انجینئر عائشہ زہری کی کاوشوں کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کہ جو آواران جیسے ضلع میں انتظامی امور سنبھال رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری، جو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں، نے آواران جیسے دور دراز ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور چیلنجز سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی سے کمشنر قلات ڈویژن کو آگاہ کیا۔ یہ ملاقات بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری انتظامی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں حکومتی خدمات کو عوام تک پہنچانا ہے۔ دونوں افسران نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر ریلیف کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کے لیئے انٹر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر722/2025
گوادر 29 ستمبر:(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں مختلف خالی آسامیوں پر امیدواروں کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت مندرجہ ذیل امیدواروں کے نام شامل ہیں:
1۔ گل بہار ول احمد فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن۔
2۔ سرفراز والد محمد امین ECG ٹیکنیشن۔
3۔ نیک نور نور محمد OT اسسٹنٹ۔
4۔ عائشہ محمد امین ڈسپنسر/کمپاونڈر۔
5۔ قلیان وسیم اکرم لیڈی ہیلتھ ورکر۔
6۔ سجادہ ولد جاوید علی لیڈی ہیلتھ ورکر۔
7۔ ذرینہ خالد لیڈی ہیلتھ ورکر۔
8۔ رضوان عبدالمجید چوکیدار۔
9۔ ساقب حاصل چوکیدار۔
10۔ شہناز شنکو سویپر
11۔عدنان یار محمد نائب قاصد۔
12۔ وسیم خان مجید ویکسینیٹر۔
13۔ زینب نبی بخش ویکسینیٹر
14۔ عصمت محمد امین ویکسینیٹر۔
15۔عدنان واحد بخش ویکسینیٹر۔
16۔دیبا مولا بخش ویکسینیٹر۔
17۔محمد سلیم نبی بخش ویکسینیٹر۔
18۔عرفان محمد اسحاق ویکسینیٹر۔
19۔الہی بخش غلام محمد ویکسینیٹر۔
20۔حاصل خان زباد ویکسینیٹر
21۔نصیب حیدر ویکسینیٹر۔
22۔محبوب علی اشرف علی ویکسینیٹر۔
23۔ناصر اسلم محمد اسلم ویکسینیٹر۔
24۔فراز علی باہوٹ ویکسینیٹر۔
25۔عبدالرازق واحد بخش ویکسینیٹر۔
26۔امیر علی رحمت علی ویکسینیٹر۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل 30 ستمبر 2025 کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گوادر میں حاضر ہو کر اپنی جوائننگ دیں۔
نوٹ۔ اپنے ہمراہ اپنے اسناد کی 4 سیٹ اٹیسٹڈ شدہ لے ائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبرRecast
کوئٹہ،29 ستمبر 2025: بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ، نیب بلوچستان نے 29 ستمبر 2025 کو ایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ میں “بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار اور نیب کے کام کا طریقہ کار” کے حوالے سے ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ لیکچر کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباءکو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے ایڈوکیٹ افشاں بانو ، سپیشل پراسیکیوٹر نیب اور خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کی قیادت میں طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔نیب افسران نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباءمعاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ افسران نے طلباءکو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلبائ بدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلبائ کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پرایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ کے پرنسپل امتیاز علی نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ لیکچر کا اختتام پر نیب کی جانب پرنسپل ایف جی ڈگری کالج کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی.

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Recast
Quetta: 29th September 2025: As part of its ongoing anti-corruption awareness campaign, NAB (Balochistan) organized an awareness lecture on “Functions of NAB and Role of Students in Eradication of Corruption” at Federal Govt Boys Degree College Quetta Cantt on 29th September 2025. The primary objective of the seminar was to aware youth about detrimental effects of corruption and to promote collective efforts for building a corruption-free society. The NAB officers, Ms. Afshan Bano Special Prosecutor and Mr. Khuram Shehzad Deputy Director engaged themselves with students and faculty, discussing NAB’s vision, mission and the significant role students can play in eradicating menace of corruption.
NAB officers emphasized students to adopt such moral standards wherein abhorrence against corruption become integral part of their personalities. It was also deliberated that the teachings of Islam also assert on self-accountability and do not allow an iota of dishonesty and corruption. They added that nepotism, influence peddling, bribery, extortion and favouritism were underlined as forms of corruption, but unfortunately, these have been taken by the society as a norm. The collective efforts of students, as crucial members of society, can play a pivotal role for laying foundation of a corruption-free society. The speakers effectively and patiently responded to the questions raised by the students and faculty members at the end of the session.
On this occasion, the principal FG Boys Degree College Mr. Imtiaz Ali appreciated the efforts of NAB Balochistan and also assured to extend all possible assistance in the anti-corruption awareness drive of NAB Balochistan.
At the end principal FG Boys Degree College Quetta Cantt was presented the souvenir by Deputy Director NAB (Balochistan). The event concluded with mutual express of gratitude and a note of thanks by both sides.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7223/2025
کوئٹہ، 29 ستمبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کے روز صوبائی ترقیاتی پروگرام سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ترقیاتی عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے پر مشاورت کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اتحادی جماعتوں کے اراکین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات سے صوبے میں مثبت تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبے عوامی امنگوں کے عکاس ہیں اور صوبے کے ہر علاقے میں ترقیاتی ثمرات کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں شرکائ نے مختلف تجاویز پیش کیں اور ترقیاتی عمل میں مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ترقیاتی عمل کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿