خبرنامہ نمبر5676/2025
کوئٹہ 20 اگست ۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان، عتیق اللّٰہ خان نے ہنہ اڑک میں واقع ٹراوٹ فش ہیچری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں فشریز انسپکٹر نور محمد کاکڑ نے ہیچری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔یہ ہیچری 1958 میں قائم کی گئی تھی اور حالیہ سیلابوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈی جی فشریز کا یہ دورہ ہیچری کی مرمت اور بحالی کے انتظامات کے سلسلے میں کیا گیا تاکہ اس قیمتی اثاثے کو دوبارہ فعال اور موثر بنایا جا سکے۔ہیچری میں اس وقت تقریباً 120 بروڈرز موجود ہیں اور یہ سالانہ اندازاً 65 ہزار مچھلیوں کے بیج (سیڈز) تیار کرتی ہے، جنہیں بعد ازاں قریبی تازہ پانی کے ڈیموں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ڈی جی فشریز نے یقین دہانی کروائی کہ ادارہ ٹراو?ٹ فش ہیچری کی مرمت اور بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گا تاکہ ماہی پروری کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5677/2025
دکی20, اگست ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ضلع دکی کا ایک روزہ دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم ،ایس ایس پی سید زاہد شاہ ودیگر افسران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈپٹی کمشنر آ فس دکی میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم 2025 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر درختوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازں کمشنر نے ضلعی انتظامی آ فسران کے ساتھ منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ ز نے اپنے اپنے محکمے کے متعلق کمشنر لورالائی ڈویژن کو بریفنگ دی اور کئے گئے اقدامات سے کمشنر کو آ گاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر نے تمام ضلعی ا فسران کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی ہدایات جاری کیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاون دکی کا وزٹ کیا کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اور پرنسپل بوائز ہائی سکول کو احکامات جاری کیے کہ وہ ٹھیکیدار سے نئی بلڈنگ کو مکمل کر واکر پرانی عمارت سے طلباء کی کلاسز وہاں شفٹ کریں ۔غیر فعال سکولوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔جہاں پرائمری سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، وہاں دیگر سکولوں سے اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار بلند ہو ئے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے پلیٹ فارم کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دکی کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔اس وقت ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم ایم ایس ڈاکٹر داود خان کاکڑ ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی رند ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ و دیگر افسران تھے۔کمشنر نے او پی ڈی کا جائزہ لیا۔پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ہسپتال میں ایڈ مٹ مریضوں کی عیادت کی۔ او ٹی کی غیر فعالی پر سخت براہمی کا اظہار کیا۔اور جلد ازجلد فعال کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے ہسپتال کا میڈیکل سٹور۔لیبارٹری۔ و دیگر شعبوں کا وزٹ کیا انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دور دراز سے آنے والا کوئی بھی مریض مایوس نہ لوٹے۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔خواتین کے لیے طبی سہولیات (بشمول فیمیل ڈاکٹرز کی موجودگی) اور ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے پلیٹ فارم کو مسائل کے حل کے لیے موثر بنایا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضلع میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے ۔مون سون کے موسم میں سیلاب کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے۔لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں انتظامیہ سے رابط کر یں۔علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان کا قلع قمع کیا جائے۔کمشنر نے کول ما ئینز ایریا کا وزٹ بھی کیا اور کان کنی کرنے والے مزدوروں سے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ای آر سی مائنز کا خصوصی وزٹ کیا۔اور مائنر کو دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے 1122 کے ای ایم ٹی نے کمشنر کو بریفنگ دی۔کمشنر نے دکی ٹو چمالنگ زیر تعمیر روڈ کا معائنہ بھی کیا۔کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رکھیں اور صورتحال سے انہیں بروقت آگاہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5678/2025
پشین 20 اگست ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ضلعی محکمہ جات کی کارکردگی اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجنیئر نجم کبزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) عبدالوہاب خان ناصر،اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین،ایکسین بی اینڈ آر(روڈز) مجیب خان پانیزئی،ایس، ڈی، او(بلڈنگ) بلال احمد خان،ایکسین ایریگیشن حسن اللہ،ضلعی ایجوکیش آفسر فیض اللہ خان کاکڑ،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر جانداد خان اور دیگر متعلقہ آفسران نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کو ضلع کی مجموعی صورتحال اور یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت،تخمینہ لاگت،معیار کی نوعیت،مالیاتی امور اور معیاد تکمیل سمیت دیگر درپیش مشکلات و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز،معیاری اور قابل اعتماد ہے،بریفنگ کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت سمیت عوامی فلاح و بہبود کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اور اس بابت سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ عوامی خوشحالی و ترقی کے لیے مزید موثر اور بروقت اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کمشنر نے ہدایات جاری کئے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کے رفتار کو مزید تیز کیا جائے،اور ان عوامی فلاحی منصوبوں کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے تمام ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے درپیش مالی مسائل کو بھی حل کیا جائے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن کے عین مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر عوامی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،اور اس بابت کسی قسم کی غفلت،کوتاہی اور لاپرواہی قابل قبول نہیں ہے،بعد آزاں کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور ہسپتال سے متعلق امور اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس دوران مریضوں کو درپیش مسائل بھی سنے،جسے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے،جبکہ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر منصوبہ جات کا بھی معائنہ کیا،اور کام کے معیار اور بروقت مکمل کرنے کے ہدایات بھی جاری کیے،علاوہ ازیں کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا دورہ بھی کیا،اور وہاں موجود مختلف شعبہ جات سمیت جدید لائبریری اور کمپیوٹر سیکشن کا معائنہ کرنے کے دوران انکا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے،جبکہ معیاری تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے،انہوں نے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ دور جدید کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ علم کا حصول وقت حاضر کی ضرورت ہے۔جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5679/2025
تربت 20اگست ۔ تربت یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کاسترھواں اجلاس، اہم تعلیمی اقدامات، پالیسیوں اور اصلاحات کی منظوری یونیورسٹی آف تربت کی اکیڈمک کونسل کا سترھواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت یونیورسٹی کے ویڈیوکانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کے تمام امور بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022، یونیورسٹی کے وضع کردہ قواعد و ضوابط اور آئینی اداروں کے پاس کردہ فیصلوں کے مطابق چلائے جائیں گے تاکہ یونیورسٹی میں شفافیت، موثر ونتیجہ خیز گورننس اور تعلیمی معیار کی بہتری کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے اس بات کو یونیورسٹی کے لئے سنگ میل قرار دیا کہ ان کے دورمیں 2026 کے اسپرنگ داخلوں میں نئے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اور اصلاحات تمام اسٹیک ہولڈرز کے توقعات پر پورااترنے اوریونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اکیڈمک کونسل نے اپنے سولہویں اجلاس کی کارروائیوں کی توثیق کی اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور فیکلٹی آف لا ءکے بورڈز آف فیکلٹی کے فیصلوں کے علاوہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ،ایفیلی ایشن کمیٹی اور مختلف شعبہ جات اور پروگرامز کے بورڈز آف اسٹڈیز کی کارروائیوں اورسفارشات کی بھی منظور دی۔ اجلاس نے بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کے تحت تربت یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجوں سے فیکلٹی ممبران کو ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکے لیے نامزد گی کی بھی منظوری دی۔کونسل نے چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرامز میں پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے ٹرانسکرپٹ کے ڈیزائن کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم لٹریسی پروگرام کےتحت Each One Teaches Oneمہم کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا اکیڈمک کیلنڈر2025، وزیر اعظم پروگرام کے تحت نیشنل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام [این ایس سی پی]سینٹر کا قیام، ریونیو جنریشن اورایچ ای سی کی ہدایات کی روشنی میں فہم القرآن اورپاکستان اسٹڈیزکورس کوسلیبس میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں،اجلاس نے فیکلٹی آف لا کے بلڈنگ میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سینٹر کے قیام، ایچ ای سی کی بین الاقوامی تعاون کے پروگراموں میں تربت یونیورسٹی کی بھرپورشرکت، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2024 پرعملدرآمد اور ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی قواعدو ضوابط کی منظوری دی۔اجلاس میں ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور کنٹرولر امتحانات کے علاوہ حکومت بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں سمیت اکیڈمک کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5680/2025
قلات 20اگست ۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں محکمہ صحت ضلع قلات کے زیراہتمام سکیپ بلوچستان کی معاونت سے ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت اور بریسٹ کینسر سے بچاو کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینارکے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ تھے سیمینار سے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اوردیگرمقررنین ڈی ایچ او قلات ڈاکٹرانجم ضیاء سیکپ بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن حسرت پروگرام منیجر محمد یونس، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عزیز رند این آرایس پی کے رشید بلوچ ای پی آئی آفیسر میر بلال مینگل علی حسن مینگل نے اور دیگر نے ماں کے دودھ کو نومولود کی صحت، قوتِ مدافعت اور بہتر نشوونما کے لیے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماوں کو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بچے کو کم ازکم چھ ماہ تک ماں کا دودھ پلانی چاہیئے ماں کے دودھ میں تمام وٹامنز اور پروٹین موجود ہیں جو بچے کے لیئے نہایت ہی ضروری ہے پیدائش کے ایک گھنٹہ کے بعد ماں کو اپنا دودھ پلانا ضروری ہے ماں کا دودھ بچے کا مدافعتی نظام بہتر بناتا ہے چھ ماہ بعد بچے کو نرم غذا دینا شروع کیا جائے دو سال تک ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی رہےماں کے دودھ میں وافر مقدار میں کولیسٹرم ہے جسکو عام زبان میں گاڑھا دودھ کہا جاتاہے ماں کا دودھ قدرت کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ کی افادیت اور اہیمت کے حوالے سے گھر گھر جاکر لوگوں کو آگاہی دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ کہ دودھ نہ پلانے والی ماوں میں بریسٹ کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔سیمینار کے اختتام پرمہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے مہمانوں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5681/2025
کوئٹہ 20 اگست ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار نہایت اہم ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتر ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئیٹہ زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر کوئیٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی کے علاوہ کوہیٹہ زون میں شامل تمام اضلاع کے انجینئرز آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو تمام اضلاع کے انجینئر آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے یہ اضلاع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تنظیم نو کے بعد تمام انجینئر آفیسران اپنے اپنے جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس حوالے سے چیف انجینئرز اپنے اپنے متعلقہ زون کی مانیٹرنگ کریں اور کوتاہی برتنے والے انجینئر آفیسران اگر غیر حاضر ہوئے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسی طرح اگر ٹھیکداران بھی غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کا مرتکب پائے گئے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ چیف انجینئرز اور ایس ای جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ لینے خود جاہیں اور ہر دو ہفتوں کے بعد اپنی پروگریس رپورٹ ارسال کریں انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کے حوالے سے حاہل تیکنیکی مساہل کی بھی نشاندھی اسی رپورٹ میں کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں سستی نا رہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ تمام جاری منصوبوں پر معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ معیار کے حوالے سے ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری اسکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5682/2025
کوئٹہ، 20 اگست۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے حالیہ ایک اہم گرفتاری کے بعد تحقیقات کے دائرے کو وسیع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ٹارگٹ کلرز کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ایک سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ترجمان کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ضمیر ایڈووکیٹ بھی دیگر مشتبہ افراد کے ہمراہ تحویل میں آئے تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں شاہد رند نے کہا کہ پہلے ہی واضح کیا جاچکا ہے کہ سیکورٹی فورسز “گرے ایریاز” میں آپریشنز کررہی ہیں جہاں دوست اور دشمن میں فرق کرنا ایک مشکل عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار قیام امن کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے ترجمان صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ کسی بے قصور کے ساتھ ناحق نہیں ہوگا، جبکہ پوچھ گچھ اور تحقیقات ایک قانونی عمل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن قائم رکھنے اور صوبے کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5683/2025
کوئٹہ20 اگست ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرکی روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی فوڈ یونٹس کا سراغ لگایا، جنہیں مختلف وجوہات و فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر موقع پر سیل کر دیا گیا۔ مذکورہ یونٹس میں ایک کھویا سپلائر اور ایک جوس پروڈکشن یونٹ شامل تھا جو رہائشی مکانات میں خفیہ طور پر قائم کیے گئے تھے۔انسپیکشن کے دوران کھویا سپلائر کے پاس کسی بھی قسم کی رسید یا ٹریس ایبلٹی ریکارڈ موجود نہ تھاجبکہ یونٹ میں کھویا انتہائی ناقص اور غیر صحت بخش حالت میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ مزید برآں یونٹ بی ایف اے کے لائسنس کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔دوسری جانب جوس پروڈکشن یونٹ میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ برانڈز کے نام سے مشروبات تیار کیے جا رہے تھے۔ ٹیم کو معلوم ہوا کہ خام مال اور تیار شدہ مصنوعات کا ذخیرہ انتہائی خراب حالت میں تھا جبکہ پروسیسنگ لائن بھی ناقص اور غیر معیاری پائی گئی۔ جوس پیکنگ پر غلط ایڈریس اور جعلی رابطہ نمبرز درج تھے اور کوئی لیب رپورٹ بھی فراہم نہ کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے یونٹ میں تیار ہونے والے چار مختلف برانڈز کے جوس کے نمونے موقع پر لے کر لیبارٹری تجزیے کے لیے روانہ کر دیے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ مصنوعات عوامی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھیں جس کی بناء پر یونٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ترجمان بی ایف اے کا کہنا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے کسی کو بھی غیر معیاری اور جعلی مصنوعات تیار کرنے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5684/2025
قلات 20اگست۔ تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی کے زیر صدارت لوکل کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ریڈر تحصیلدار بابو الطاف مینگل پٹواری طارق مرتضی پٹواری عبدالخالد ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز عبدالکریم مینگل لوکل کمیٹی ممبران موسی خان مینگل مبارک محمدحسنی ملک عصمت کھیازئی شیر احمد مینگل وڈیرہ رحیم مینگل محمدزکریا جتک نے شرکت کی اجلاس میں لوکل سرٹیفکیٹ اجراء کے لئے درخواست گزار کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے کمیٹی ممبران نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کےبعد لوکل سرٹیفکیٹس دستخط کردیئے۔تحصیلدار حاجی عبدالغفار لہڑی نے تمام لوکل کمیٹی ممبران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ ہر بدھ کو لوکل کمیٹی کا اجلاس ہوگا کمیٹی میں شامل تمام ممبران اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیئے لوگوں کو کسی قسم کا مشکل پیش نہ آئے کمیٹی کے اجلاس میں مسلسل شرکت نہ کرنے والے کمیٹی ممبران کو کمیٹی سے نکال دیاجائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5685/2025
کوئٹہ 20آگست۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ درخت انسانی صحت کے لیے لازم و ملزوم ہیں، یہ نہ صرف ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کوئٹہ میں پودا لگا کر ڈویژن میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اپنے حصے کا کم از کم ایک درخت ضرور لگائے۔ انہوں نے کہاکہ درخت انسانی صحت کے تحفظ، صاف فضا کی فراہمی اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔ کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جنگلات اور سبزہ زار قدرت کی وہ نعمتیں ہیں جن کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر شجرکاری مہم کے دوران کوئٹہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے۔ سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور عام شہریوں کو اس قومی ذمہ داری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ شجرکاری کو تحریک کی شکل دی جا سکے۔کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ پہلے سے لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائیں تاکہ یہ درخت صحیح معنوں میں معاشرے کو فائدہ پہنچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ “درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، جس سے نہ صرف انسان بلکہ چرند پرند بھی مستفید ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ یہ آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5686/2025
نصیرآباد 20اگست ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر آفس استامحمد کا دورہ کیا جہاں پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک سردار ہارون خان جمالی ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ہیڈز کو اجلاس کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے ضلع بھر میں مفاد عامہ میں اقدامات ترقیاتی منصوبوں و دیگر درپیش مسائل کے متعلق بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ تمام ضلعی آفیسران ڈپٹی کمشنر کے ساتھ باہمی مشاورت رکھیں تعلیم صحت آبنوشی صفائی ستھرائی انفراسٹرکچر کی بحالی ایریگیشن سمیت دیگر تمام امور میں گہری نظر مرکوز رکھیں تمام افیسران اپنے دفاترز اور فیلڈ میں موجود رہیں گے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر پر لازم ہے کہ وہ تمام محکموں میں جاری امور کے حوالے سے فرداً فرداً آگاہی حاصل کرنے کے لیے جائزہ لیتے رہیں تاکہ تمام تر تفصیلات جمع کرکے ان کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جائیں اور تمام محکموں کی کارکردگی میں مزید سدھار لایا جاسکے ہم پر لوگوں کی خدمت کے سلسلے میں ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں انہیں صحیح معنوں میں سرانجام دیں تاکہ لوگ حکومتی کارکردگی سے استفادہ حاصل کر سکیں بعد ازاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے دیگر افیسران کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات بلڈنگز عبد الستار بنگلزئی نے انہیں منصوبے کے تعمیراتی عمل کے متعلق آگاہی فراہم کی کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ہدایت دی کہ منصوبے کو پی سی ون معیار کے مطابق تکمیل مدت میں مکمل کیا جائے اور تمام ترقیاتی عمل اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5687/2025
نصیرآباد 20اگست ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر استامحمد آفس کے سامنے پودا لگا کر ضلع استامحمد میں ایک بیٹی ایک شجر کے عنوان سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا شجر کاری مہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک سردار ہارون خان جمالی سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر افشاں فدا حسین نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع استامحمد میں ہمیں 15 ہزار پودے لگانے اور تقسیم کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اب تک بڑی تعداد میں پودے لگائے اور تقسیم کئے گئے ہیں ان شاء اللہ محکمہ جنگلات کی جانب سے جو ٹارگیٹ دیا گیا ہے اس پورا کیا جائے گا کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ہدایت دی کہ سکولوں طبی مراکز سرکاری دفاترز اور ایریگیشن کینالز کی پشتوں پر لگائے جائیں تاکہ علاقے کو مزید سر سبز و شاداب بنایا جاسکے اس حوالے سے تمام سکولوں میں پودے لگائے جائیں کمشنر نے احکامات دیے کہ ضلع بھر میں دئیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانا مشکل نہیں مگر ضروری ہے کہ اس ٹارگٹ کے دوران لگائے گئے تمام پودوں کی بہتر معنوں میں آبیاری کی جائے تک تک ایک ننھا پودا تناور درخت بن نہیں جاتا تب تک ہمیں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا تاکہ یہ ننھے پودے ضائع ہونے سے بچ جائیں اور مستقبل میں لوگ و دیگر چرند و پرند ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5688/2025
کوئٹہ20اگست ۔ BC ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد سے آئے ہوئے (DSsp(UT مطالعاتی دورہ پر بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح SSP PSP ہیڈ کوارٹرز عاطف سلیم عباسی PSP ، اور اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ نے شرکت کی۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد سے آئے ہوئے مطالعاتی ٹیم کو ویلکم کیا اور بریفنگ روم میں ان کو بلوچستان کے موجودہ حالات کے متعلق بریف کیا اور ساتھ ہی تلقین کی آپ نے بھی ایک بڑے عہدے پر فائز ہونا ہے۔ اپنے آپ کو عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رکھیں اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ ہرگز نہ کریں۔ کیونکہ ہماری قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی برقرار ہے اور عوام سکون کا سانس لے رہی ہے۔ آپ کو مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔ اللہ تعالٰی نے آپ تمام کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں ملک وقوم کی ایمانداری سے خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ آفیسران کا مستقبل روشن ہے۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے بلوچستان کانسٹیبلری کی ڈ پلائمنٹ ، ڈیوٹی اور مسائل کے متعلق بریفنگ دی۔ اور اجلاس کے دوران سیکورٹی و دیگر اہم معاملات زیر بحث آئے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی سے آئے ہوئے 37 ڈی ایس پیز کیلئے ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے نیشنل پولیس اکیڈمی سے آئے ہوئے 37 ڈی ایس پیز ہیڈ کوارٹر بدر لائن کا دورہ کرایا اور کی تعمیر شدہ بلوچستان کانسٹیبلری کی بلڈ نگ وسویٹ ہوم کا وزٹ کروایا۔ آخر میں ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے نیشنل پولیس اکیڈمی سے آئے ہوئے تمام افسران کو بلوچستان کانسٹیبلری کی جانب سے یادگار شیلڈ پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5689/2025
نصیرآباد 20اگست ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے تحصیل ہسپتال استامحمد کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ٹی بی سینٹر میل و فیمیل وارڈز ڈائیلاسز یونٹ جین ایکسپرٹ روم۔ ایم ڈی آر۔ او پی ڈی سمیت دیگر شعبوں کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک سردار ہارون خان جمالی میر ضرار خان جمالی سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی ایس ایس پی حسنین وارث اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق سمیت دیگر آفیسران تھے دورے کے موقع پر انہوں نے ہسپتال میں پودا بھی لگایا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر جان جمالی اور ایم ایس ڈاکٹر عبد الجبار سومرو نے انہیں عام آدمی کو دی جانے والی طبی سہولیات و دیگر درپیش امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ڈاکٹرز کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی پیشہ ورانہ خدمات کو مزید بہتر معنوں میں سرانجام دیں سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں لیبارٹری سمیت ٹی بی کے مریضوں پر خصوصی توجہ دی جائے ہمارے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5690/2025
نصیرآباد 20اگست ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ضلع استامحمد کے دورے کے موقع پر استامحمد میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی اراضی و دیگر تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے جمالی ہاﺅس بکھرڑہ گئے سردار ہارون خان جمالی نے ان کا استقبال کیا سردار ہارون خان جمالی اور میر ضرار خان جمالی نے تمام مہمانوں کو روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پہنائی اور استقبالیہ دیا اس موقع پر ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی ایس ایس پی حسنین وارث اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق پرنسپل گرلز ہائی نگہت عابد۔ میر حسین خان جمالی خیر بخش لاشاری اور محمد بچل سومرو سمیت دیگر آفیسران و علاقہ معتبرین موجود تھے اس موقع پر سردار ہارون خان جمالی نے تمام آفیسران کا جمالی ہاﺅس بکھرڑہ میں استقبال کیا اور اس بات کا ایادہ کیا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے لیے فراہم کی گئی اراضی پر صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی کے فنڈز سے تعمیراتی کا شروع کروایا جائے گا بچیوں کے لیے گرلز ڈگری کالج کا قیام خوش آئند ثابت ہوگا ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان نے کہاکہ گرلز کالج کی تعمیر سے مقامی سطح پر بچیوں کو بہتر معنوں میں تعلیم دی جاسکے گی وقت اور حالات کو مدنظر رکھ کر بچیوں کو بہتر معنوں میں تعلیم دی جائے گی کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ گرلز کالج کے لیے اراضی وقف کرنا خوش آئند اقدام ہے ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں اس منصوبے کو شروع کیا جائے گا کیونکہ یہ منصوبہ علاقے کی عوام اور بچیوں کے بہتر مستقبل میں سود مند ثابت ہوگا صوبائی حکومت جہالت کی تاریکی کے خاتمے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے استامحمد کالج کا منصوبہ بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے ڈویڑنل انتظامیہ بھی اپنی تمام خدمات سرانجام دے گی تاکہ طالبات کو صحیح معنوں میں علم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5691/2025
قلات 20اگست ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے بنیادی مراکز صحت آرایچ سی مندے حاجی کا سرپرائز دورہ کیا انچارج آرایچ سی ڈاکٹر منور قمبرانی نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کاتفصیلی دورہ کرایاڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کی ادویات کے اسٹور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل سے متعلق آگہی حاصل کی زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کرکے انکی عیادت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیئے ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کررہے ہیں تاکہ ڈاکٹروں کی حاضریاں یقینی بنایا جاسکے صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نےمحکمہ صحت کے افسران کو احکامات جاری کئے کہ ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے کے ساتھ مخلص رہیں اور بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5692/2025
کوئٹہ 20اگست۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام بی ایچ یوز کے مسائل اور غیر حاضر سٹاف کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ نے بریفنگ میں بتایا کہ مسلسل غیر حاضری پر 2 ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کیا گیا جبکہ ایک ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایم ایس مفتی محمود ہسپتال نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے 41 ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔ انہوں نے اجلاس کو ہسپتال کو درپیش مسائل، خصوصاً سکیورٹی اور بجلی کی کمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مسائل کے حل اور سروسز میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5693/2025
قلات 20اگست ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرفرزانہ احمد زئی نے افس اسٹاف یاسمین گل کے ہمراہ منگچر خالق اباد سرکل کا دورہ کیا دورے کا مقصد کافی عرصے سے عدم فنکشنل گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سورجمنزئکی فعالی کیلئے اقدامات کاجائزہ لیناتھا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے احکامات پر سکول میں ٹیچرز کی تعیناتی عمل میں لاکر اسکول کو آپریشنل کردیا گیا ہے اسکول مانیٹرنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسکول میں بچیاں علم کے زیور سے آراستہ ہورہی ہیں تایم اسکول کا تعمیراتی کام زیرالتواءہے ڈسٹرکٹ قیجوکیشن افسر فرزانہ احمدزءنے ٹاساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ ہمیں خوشی ہے ایس بی کے بھرتی کئے گئے ٹیچرزجائے تعیناتی پر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ییں ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ کی خصوصی توجہ علم دوستی کی بدولت علاقہ مکین طالبات مطمئن اورخوش ہیں کہ انہیں ایسا انتظامی افسر میسر آیا ہے جو ایجوکیشن سیکٹر کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جو علاقے میں تعلیمی سہولیات فراہمی کی جانب اہم پیش رفت تصور کی جارہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ 5694/2025
گوادر 20 اگست 2025: اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی قیادت میں گوادر میں ایک کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔کچہری میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر صابر علی بلوچ، فشریز کے نمائندہ شاہ فہد، پبلک ہیلتھ کے انجینئر سلمان بلوچ اور دیگر افسران موجود تھے، جنہوں نے شہریوں کے مسائل براہ راست سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر شہریوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، طبی آلات اور دوائیوں کی کمی سمیت دیگر صحت کے مسائل پیش کیے۔ پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات سامنے آئیں کہ پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کے باعث خاص طور پر فقیر کالونی اور گھٹی ڈور کے علاقے شدید متاثر ہیں۔والدین نے پرائیویٹ اسکولوں کی بھاری فیسوں اور سہولیات کی کمی کی نشاندہی کی جبکہ محکمہ تعلیم کے چھوٹے گریڈ کے ملازمین کی تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران کے بجائے ضلعی سطح پر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
شہریوں نے بارڈر ٹریڈ، کنٹینر ٹرمینل کی بندش، پانی و بجلی کی قلت اور شہر میں آوارہ جانوروں بالخصوص گایوں کی موجودگی جیسے مسائل بھی اجاگر کیے۔ اس پر چیئرمین بلدیہ ماجد جوہر نے بتایا کہ کس ورکشاپ طویل عرصے سے بند ہے اور بلدیہ اپنے محدود اخراجات سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کرتی ہے۔مزید برآں، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سمندری ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے گوادر میں ایک فعال ریسکیو سینٹر قائم کیا جائے تاکہ ماہی گیروں اور سمندر سے وابستہ افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔اختتامی کلمات میں اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ عوام کسی بھی مسئلے پر بلا جھجک براہ راست ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازم عوام کا خادم ہے، اگر کوئی ملازم عوامی خدمت میں کوتاہی کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر5695/2025
کوئٹہ20 اگست ، 2025:
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرکی روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی فوڈ یونٹس کا سراغ لگایا، جنہیں مختلف وجوہات و فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر موقع پر سیل کر دیا گیا۔ مذکورہ یونٹس میں ایک کھویا سپلائر اور ایک جوس پروڈکشن یونٹ شامل تھا جو رہائشی مکانات میں خفیہ طور پر قائم کیے گئے تھے۔انسپیکشن کے دوران کھویا سپلائر کے پاس کسی بھی قسم کی رسید یا ٹریس ایبلٹی ریکارڈ موجود نہ تھاجبکہ یونٹ میں کھویا انتہائی ناقص اور غیر صحت بخش حالت میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ مزید برآں یونٹ بی ایف اے کے لائسنس کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔دوسری جانب جوس پروڈکشن یونٹ میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ برانڈز کے نام سے مشروبات تیار کیے جا رہے تھے۔ ٹیم کو معلوم ہوا کہ خام مال اور تیار شدہ مصنوعات کا ذخیرہ انتہائی خراب حالت میں تھا جبکہ پروسیسنگ لائن بھی ناقص اور غیر معیاری پائی گئی۔ جوس پیکنگ پر غلط ایڈریس اور جعلی رابطہ نمبرز درج تھے اور کوئی لیب رپورٹ بھی فراہم نہ کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے یونٹ میں تیار ہونے والے چار مختلف برانڈز کے جوس کے نمونے موقع پر لے کر لیبارٹری تجزیے کے لیے روانہ کر دیے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ مصنوعات عوامی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھیں جس کی بناء پر یونٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ترجمان بی ایف اے کا کہنا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے کسی کو بھی غیر معیاری اور جعلی مصنوعات تیار کرنے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر5696/2025
کویٹہ20 اگست2025: صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ لیڈرز اوڈیسی سکول اینڈ کالج، لرن او بوٹس اور ترکیہ کا قونصل خانہ جدید سائنسی علوم کو بلوچستان میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان اقدامات سے بلوچستان کے نوجوانوں میں ذہنی انقلاب برپا ہوگی جو مستقبل میں ملکی ترقی میں اپنی فنی تعلیم کو فروغ دے کر اہم کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیڈرز اوڈیسے اسکول اینڈ کالج، LearnOBots اور ترکیہ قونصل خانے کے اشتراک سے کوئٹہ میں 21 ویں صدی کی تعلیمی مہارتوں کو متعارف کرانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا۔صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید درانی نے نے لیڈرز اوڈیسے، LearnOBots اور ترکیہ کے قونصل خانے کے تعاون کو سراہتے ہوے اسے نوجوان طلبا کے لیے ایک “ذہنی انقلاب” قرار دیا۔ کوئٹہ میں ترکیہ کے اعزازی قونصل جنرل اور سابق سپیکر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ لیڈرز اوڈیسی اسکول اینڈ کالج اوراس کے شراکت داری سے بلوچستان میں اس پائلٹ پروگرام کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا ہے، جس میں پورے بلوچستان کے اسکولوں اور کالجوں تک وسعت دی جائے گی جو تعلیم کے میدان میں جدت لانے کے لئے اہم اور انقلابی قدم ثابت ہوگی،یہ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں میں 21 ویں صدی کی تمام تر جدیدیت اور سکلڈ تعلیم کی طرف بھرپور رہنمائی فراہم کریگی۔ انھوں نے کہا کہ لرن اوبوٹس جو جدید سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، آرٹس اور ریاضی کی تعلیم میں بلوچستان میں جدت لانے کیلئے کوشاں ہےجو بلوچستان کے نوجوان طالب علموں کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کی رفتار بڑھ رہی ہےبلوچستان کو بھی بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے اور یہ اقدام ہمارے نوجوانوں کو قیادت کے لیے ضروری اوزار فراہم کرتا ہے۔تقریب سے زاہد جان مندخیل،سی ای او لیڈرز اوڈیسے اسکول اینڈ کالج کوئٹہ نےاپنے خطاب میں کہا کہ ہم بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں کام کر رہے ہیں بچوں کو بااعتماد اور قابل قائدین بنانے میں اساتذہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نصاب نوجوانوں کو عملی مہارتیں اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتیں فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی معیار کے تقاضوں کے لیے تیار ہوں۔ زاہد جان مندخیل نے کہا کہ ہم تمام شراکت دار اس اقدام کے ساتھ بلوچستان کےمیں کام اور حدود سے تجاوز کرنے والے مواقع کے ساتھ بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اس سے قبل لرن او بوٹس کے فاؤنڈر اور سی ای او محمد فیصل نے سیمینار کے اغراض ومقاصد اور مستقبل کے پلان کے حوالے سے شرکاء کو بریفننگ دی۔ LearnOBots کے نمائندگان، بشمول جنرل مینیجر محسن اور کاروباری ماہر منیب، نے میکرسپیس، انوویشن لیبز اور مقامی طور پر تیار کردہ ہارڈویئر کٹس کے منصوبے پیش کیے تاکہ طلبا کو عملی تجربہ حاصل ہو۔اس موقع پر پاکستان پارٹی ایلیویشن کے کوآرڈینیٹر خرم شہزاد، پرنسپل لیڈرز اوڈیسی سکول پرنسپل حناء زاہد، بلوچستان کے یونیورسٹیوں وائس چانسلرز، سیاسی وقبایلی وعمایدین اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں۔ اس موقع پر اے آئی سے چلنے والے STEAM نصاب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور 21ویں صدی کی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ یہ اہم پروگرام لیڈرز اوڈیسے اسکول اینڈ کالج، LearnOBots اور ترکیہ قونصل خانے کے اشتراک سے منعقد ہوا،سمٹ کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ STEAM اور AI سے چلنے والی تعلیم کو بلوچستان کے تمام اضلاع کے کلاس رومز تک پہنچایا جائے گا، تاکہ نوجوان قائدین، مبتکر اور مسئلہ حل کرنے والے صوبے کے مستقبل کی تشکیل کر سکیں۔
خبرنامہ نمبر5697/2025
گوادر: 20اگست2025:
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی سربراہی میں شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ اسکالرشپ کے طریقۂ کار اور معیار (کریٹیریا) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اس اسکالرشپ کے حوالے سے کسی بااثر شخص کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی، اس کا معیار صرف اور صرف میرٹ پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکالرشپ کے لیے ضلع گوادر کے مقامی طلبہ و طالبات، چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں، اگر میرٹ پر پورا اتریں گے تو انہیں بلا امتیاز یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ اسکالرشپ کی تقسیم مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اسکالرشپ میں 50 فیصد کوٹہ طالبات اور 50 فیصد طلبہ کے لیے مختص کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں کے مالی حالات اور خاندانی پس منظر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ اہل طلبہ و طالبات سے تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے میرٹ کا تعین کیا جائے گا تاکہ حقدار طلبہ اس موقع سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، پرنسپل گرلز ڈگری کالج سبین بلوچ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج نصیر بلوچ،صحافی ساجد بن رحیم، سیاسی کارکن حفیظ کیازئی اور ناصر سہرابی سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر 5698/2025
نصیرآباد 20اگست2025 ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ
واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیرِ صدارت آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ افسران، ڈپٹی کمشنر کے پرسنل اسٹاف آفیسر منظور شیرازی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں اور کمیٹی ممبران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی
اجلاس میں ضلع بھر کی تعلیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بالخصوص سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اس سے براہِ راست بچوں کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً اچانک اور سرپرائز وزٹ کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کو بھی پابند کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اسکولوں کی کارکردگی پر براہِ راست رپورٹ مرتب کریں۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ دورانِ معائنہ اگر کوئی استاد اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر پایا گیا تو نہ صرف اس کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی بلکہ اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسکولوں میں صرف حاضری نہیں بلکہ معیارِ تعلیم بہتر بنانا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ اساتذہ کو اپنی تدریسی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی
ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا ضامن ہے، لہٰذا نصیرآباد میں تعلیمی میدان میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اساتذہ کو اپنی ڈیوٹی کو فرضِ منصبی سمجھ کر انجام دینا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے
اجلاس کے آخر میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بھی کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے اور ضلعی سطح پر تعلیمی معاملات کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے
خبرنامہ نمبر5699/2025
نصیرآباد 20اگست2025: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس۔امیدواروں کے کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال، انٹرویوز شفافیت کے ساتھ مکمل واضح رہے کہ آج
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، مختلف محکموں کے نمائندگان ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مختلف آسامیوں کے لیے درخواست دینے والی خواتین امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین اور انٹرویوز کا مرحلہ مکمل کرنا تھا۔اجلاس میں امیدواروں کے دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی تاکہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ خواتین امیدواروں نے کمیٹی کے سامنے انٹرویوز دیے، جن میں ان کی قابلیت، تعلیمی پس منظر اور پیشہ ورانہ مہارت کو پرکھا گیا۔
ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر درخواست اور ہر دستاویز کی غیر جانبدارانہ جانچ کی جا رہی ہے۔
میرٹ پر پورا اترنے والے ہی امیدوار منتخب ہوں گے تاکہ اداروں میں صرف قابل اور اہل افراد کو آگے لایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شفاف بھرتی کا عمل نوجوانوں کے اعتماد کو بحال کرے گا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام امیدواروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ مکمل انصاف اور برابری کا سلوک کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی تمام انٹرویوز اور دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے بعد سفارشات مرتب کر کے حتمی فہرست جاری کرے گی۔
خبرنامہ نمبر5700/2025
کوئٹہ 20 اگست 2025: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ نئے لوگوں کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم آپ سب کو کھلے دل و دماغ کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کی شمولیت کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے ہمارا سیاسی قافلہ مزید مضبوط اور مستحکم ہو جائیگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پاکستان تحریکِ انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق ضلع ناظم خاران میر شوکت بلوچ ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر شہزادہ بہادر خان پیرکزی، جنرل سیکرٹری علی آحمد محمدحسنی، اسٹوڈنٹ ونگ کے صدر میرسجاد مینگل اور دیگر سینکڑوں عہدیداران اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر آج باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا. واضح رہے کہ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنماء جہانگیر شاہ نے بھی مسلم لیگ ن شمولیت کا اعلان کیا. اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو اور رکن صوبائی اسمبلی اشوک کمار سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اور عہدیداران موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک ملک گیر سیاسی جماعت ہے. ہم مساوی ترقی اور عوام کے حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں آپ سب کا ساتھ دینے پر فخر ہے کیونکہ ہم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں آج دیگر سیاسی پارٹیوں سے سیاسی رہنماؤں اور قبائلی معتبرین کی شمولیت بہت خوش آئند ہے. اب ہم سب کی آولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے کام کریں۔ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے پاکستان مسلم لیگ ن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آپ کی شمولیت اور شرکت سے پاکستان مسلم ن کو بہت تقویت ملے گی.
خبرنامہ نمبر5701/2025
نصیرآباد.20اگست2025:
کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی کے ہمراہ پٹ فیڈر کینال اور اس سے منسلک زیلی شاخوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خریف سیزن میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں کو درپیش صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ایریگیشن کی جانب سے کمانڈ ایریا کے تمام کاشتکاروں کو خریف سیزن کے دوران منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، اور اس عمل کی نگرانی کے لیے محکمہ کے انجینیئرز بھرپور طور پر متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیلی شاخوں کے آخری سرے تک پانی کی رسائی کو ممکن بنایا گیا ہے تاکہ تمام چھوٹے بڑے کاشتکار یکساں طور پر مستفید ہو سکیں، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کے غیر منصفانہ عمل کو برداشت نہیں کیا جا رہا۔ کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے محکمہ ایریگیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کو زرعی لحاظ سے زرخیز اور پیداواری میدان میں آگے لانے میں محکمہ ایریگیشن کا اہم اور مثبت کردار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے کاشتکار گندم، چاول، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کی پیداوار میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، جو نہ صرف علاقے بلکہ پورے صوبے کی غذائی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ زرعی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطے میں ہے، اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی یا کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔