خبرنامہ نمبر4748/2025
کوئٹہ 4جولائی ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) بورڈ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین بلال کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، (P&D) زاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات ، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری قانون ڈاکٹر پرویز احمد نوشیروانی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سروس ڈیلوری بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں اور اس کے ساتھ صوبے کے محاصل میں اضافے کا زریعہ بن سکتے ہیں اس لیے ہماری حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے چلانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ہمارے سامنے ہمارے ملک کے اور دنیا کے ترقی یافتہ شہروں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقی کی ہے اجلاس میں S&GAD آفیسرز کلب کو مخصوص مدت کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کی تجویز پیش کی گئی تاکہ اس میں جدید طرز پر اصلاحات اور بروئے کارلایا جا سکے اسی طرح صفاہ کوئٹہ پروجیکٹ کو وسعت دے کر اسے 9 یونین کونسلز تک پھیلانے اور وہاں سے کچرا اٹھانے کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ و اتھارٹی کے سروس رولز سے متعلق اجلاس کے شرکاء کے آپس میں تفصیلی گفتگو ہو ئی اور اس پر مزید کام کے لیے ایک سب کمیٹی کے قیام کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام دکانیں اور کمرشل ایریاز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ ان اثاثوں کو موثر طریقے سے استعمال میں لا کر صوبے کی آمدن میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ، ضلع لسبیلہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ذریعے پرائیویٹ پارٹنرشپ لانے کی تجویز بھی سامنے آئی جس کے زریعے صنعتی ترقی اور مقامی روزگار میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کے ساتھ اشتراک ضروری ہے۔ حکومت سرمایہ کاری، روزگار، اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو موثر طور پر اپنانے کے لیے تگ ودو کررہے ہیں تا کہ صوبے کے بڑے شہروں کے نظام زندگی کو جدید طرز پر لایا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4749/2025
کوئٹہ 4 جولائی ۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، انتظامی اور مالی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، خاص طور پر آئندہ BS امتحانات، کلاس شیڈول اور مختلف شعبوں کو درپیش مالی و انتظامی چیلنجز زیر بحث آئے۔ مقصد یہ تھا کہ تعلیمی نظام کو مو¿ثر اور رواں رکھا جا سکے۔تمام شرکاءنے اجلاس میں اپنے قیمتی تجاویز اور شعبہ جاتی رپورٹس پیش کیں۔ وائس چانسلر نے تمام تجاویز کو سراہتے ہوئے ٹیم ورک، شفافیت اور طلبہ کو مرکزِ توجہ رکھنے پر زور دیا۔اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کے رویے سے متعلق اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ وائس چانسلر نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی بھی ملازم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی اعلیٰ افسر سے بدتمیزی یا غیر مناسب رویہ اختیار کرے۔اجلاس میں شریک تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور انتظامی افسران نے وائس چانسلر کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں پیشہ ورانہ آداب اور باہمی احترام کو ہر صورت میں برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ تعلیمی ماحول میں نظم و ضبط اور ترقی ممکن ہو۔اس موقع پر وائس چانسلر نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی کہ زیر التواء تعلیمی اور مالی امور کو فوری حل کیا جائے تاکہ امتحانی عمل بروقت اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہو۔رجسٹرار جامعہ بلوچستان، جناب محمد طارق جوگیزئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور انتظامی امور اور امتحانی تیاریوں پر اہم نکات پیش کیے اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ جامعہ میں تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی ذمہ داری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4750/2025
نصیرآباد4جولائی ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر آباد ڈویژن احمد نواز جتک ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی محمد احسن بشیر حفیظ الرحمن ہاشمی شکیل انصاری مبشر کھوسہ سب ڈویژنل افیسر کچھی امجد ارباب بنگلزئی ایگزیکٹو ا نجینئراربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ جہانزیب بنگلزئی اے ڈی ایل جی لوکل گورنمنٹ جھٹ پٹ احمد حسن چانڈیو ایس ڈی او استامحمد رحمت اللہ جکھرانی یاسین جمالی محمد اسماعیل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے فرداً فرداً بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کا جلد از جلد معیار کے مطابق تکمیل تک پہنچنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل میں جتنی دیر ہوگی ان کے برے اثرات عوام پر مرتب ہونگے آبنوشی کی فراہمی انہی منصوبوں سے جڑی ہوئی ہے تمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹو انجینئرز منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ابنوشی کہ فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں سخت گرمیوں کی وجہ سے پانی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اس لیے آبنوشی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لوگوں کی شکایات کا تدارک کرنا انتہائی ضروری ہے اجلاس کے موقع پر کمشنر معین الرحمن خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی وہ اسکیمات ہیں جن سے تمام گلی محلوں اور وارڈز کے مکین مستفید ہوسکتے ہیں بلخصوص تنگ اور چھوٹی گلیوں میں سولر لائٹس سیوریج اور ٹف ٹائلز کے منصوبے مفاد عامہ میں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ٹف ٹائلز کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کے بعد ہی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو استعمال کرنے دیا جائے جن جن علاقوں میں اسکیمیں زیر تعمیر ہیں ان پر پوری توجہ مبذول کی جائے انہوں نے کہا کہ اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ا نجینئر پختہ تعمیراتی عمل پر گہری نظر مرکوز رکھیں اور محکمے معیار اور لوگوں کے مفاد کو خاطر ملحوظ رکھ کر ترقیاتی منصوبوں مکمل کئے جائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4751/2025
لورالائی 4 جولائی ۔اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ کا دورہ کر کے سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکورٹی پر مامور لیویز اور پولیس کے جوانوں کو ہدایت کی کہ ہمیشہ کی طرح الرٹ رہے اور کسی بھی مشکوک شخص کو فوراً گرفتار کریں دشمن ہمارے درمیان نفرت پئ دا کر کے ہمیں آ پس میں لڑانے کی کوشش کر تا ہے حالانکہ قانون میں مذہبی آ ذادی سب کو حاصل ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی پر مامور لیویز اور پولیس نوجوانوں کو ڈیوٹی کی پابندی پر شاباش دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4752/2025
کوئٹہ 4جولائی۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے شمال مشرقی و جنوبی حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد شامل ہیں۔ اگلے 4 روز میں جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بارش کا امکان ہے۔جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ خضدار، وڈھ، سوراب، قلات، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کچھی اور ژوب میں مختلف مقامات پر شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ موسی خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ اور آواران میں ہلکی بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں (17.0)، خضدار میں (06.1)، زیارت میں (04.5) اور لورالائی میں (01.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47.5 ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4753/2025
گوادر4جولائی ۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایکسین پی ایچ ای مومن بلوچ کی زیر نگرانی انجینئر سلمان بلوچ کی قیادت میں پی ایچ ای کی ٹیم نے ڈور، فقیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ اس دوران متعدد غیر قانونی کمرشل اور مین پانی کے کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔محکمہ پی ایچ ای نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ازخود اپنے غیر قانونی پانی کے کنکشنز ختم کر دیں، تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ترجمان پی ایچ ای کے مطابق، شہر بھر میں مزید کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4754/2025
کوئٹہ، 04 جولائی 2025:
بلوچستان میں سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کی بہتری اور نگرانی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ذریعے روڑز نیٹ ورک کی حالت زار کی جانچ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکریٹری بابر خان، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، سیکریٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل اور سیکریٹری مواصلات لعل جان جعفر نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سڑکوں کی حالت جانچنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی نظام کے خدوخال سے آگاہ کیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس جدید نظام کے تحت بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں روڑز نیٹ ورک کی ڈیجیٹل سطح پر نگرانی ممکن ہو سکے گی جو بروقت مرمت اور معیار کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال ایک بڑا چیلنج ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر سمارٹ اور ڈیجیٹل حل اپنانا ہوں گے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا سکتی ہے سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنتی ہے اس لیے ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال اور سڑکوں کی پائیداری کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے نہ صرف مالی وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے بلکہ ہر منصوبے کو زمینی حقیقت کے مطابق مکمل بھی کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ ہر منصوبہ عوامی ضرورت، معیار اور پائیداری کے اصولوں کے مطابق مکمل ہو ،سڑکوں کے معیار، مدت اور ساخت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے مجوزہ اے آئی بیسڈ سسٹم کو قابل عمل بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو مشاورت تیز کرنے اور تفصیلی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ آئندہ فیصلہ مکمل مشاورت اور تکنیکی پہلوؤں کے جائزے کے بعد کیا جائے گا تاکہ یہ نظام نہ صرف مالی وسائل میں رہتے ہوئے قابل عمل بلکہ مؤثر بھی ثابت ہو۔
خبرنامہ نمبر4755/2025
کوئٹہ: 04 جولائی 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں عوامی وفود اور انفرادی درخواست گزاروں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کا مقصد حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا، عوامی مشکلات کا براہ راست ادراک حاصل کرنا اور ان کے ازالے کے لیے بروقت اقدامات کو یقینی بنانا ہے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل، تجاویز اور شکایات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھیں جن میں صحت، تعلیم، پینے کے پانی، سڑکوں، روزگار ، اور بلدیاتی خدمات سے متعلق معاملات شامل تھے وزیر اعلیٰ نے ہر شہری کی بات بغور سنی اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کو ہدایات دیں کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس حوالے سے رپورٹ براہ راست وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجی جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا نصب العین عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا فوری اور منصفانہ حل ہے بلوچستان کے شہریوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو متنبہ کیا کہ عوامی شکایات پر سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کسی نے دانستہ کوتاہی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر4756/2025
کوئٹہ: 04 جولائی 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سروس ڈلیوری اور مفاد عامہ کے امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن اور ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کو “حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ” سے نوازا ہے وزیر اعلیٰ نے دونوں افسران کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، گڈ گورننس، اور ضلعی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایسے افسران جو اپنی ذمہ داریوں کو خلوص، دیانت اور پیشہ ورانہ قابلیت سے ادا کرتے ہیں، وہ قابلِ ستائش ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اچھی طرزِ حکمرانی کا قیام مضبوط اور فعال ضلعی انتظامیہ کے بغیر ممکن نہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے دیگر افسران کو بھی تلقین کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور میرٹ و شفافیت کو یقینی بنائیں وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ تمام اضلاع کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ پیش رفت دکھائیں گے تاکہ صوبے میں ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر 4757/2025
کوئٹہ 4 جولائی 2025
عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے تمام آفیسران و اہلکاران عدالت عالیہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ نہایت مودبانہ ، مناسب ، مہذب ، عاجزانہ اور مددگار رویہ اختیار کرنے, ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے اور ان کی مکمل رہنمائی اور کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری ازالہ ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے.تا کہ عدالت عالیہ میں سائلین کو ایک مثالی ماحول فراہم ہو. مزید یہ کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف غیر مناسب رویہ سے متعلق شکایت پر انتہائی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
خبرنامہ نمبر4758/2025
کوئٹہ 4 جولائی2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ شفافیت ہی اعتماد کی بنیاد ہے. آج کی تیز رفتار دنیا میں ہمارے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے اعلیٰ معیار کی کسٹمر سروس فراہم کرنا خوش آئند ہے. مزید ان لائن رسائی، فوری اور شفاف خدمات پر توجہ مرکوز کرکے، ہم اپنے صارفین کے ساتھ اعتما اور اعتبار کا رشتہ پیدا کر سکتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر ہم انتظار کے اوقات کو کم کر سکتے ہیں اور کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ گورنر بلوچستان پاسپورٹ کے عملے کو اپنے طریقہ کار میں تیزی پیدا کرنے اور ٹائم لائنز کے بارے میں شہریوں کو واضح معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی. ان خیالات کا اظہار انہوں زونل ڈائریکٹر پاسپورٹ بلوچستان فیاض حسین سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ فوری اور شفاف خدمات پر توجہ دیکر ہم عوام کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد ایسی خدمات فراہم کرنا ہے جو موثر اور کسٹمر پر مرکوز ہوں۔ کسٹمر سروس کو ترجیح دے کر اور جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں. انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اپنے ادارے کی کارکردگی اور اپنی خدمات کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں اور بہتر بناتے رہیں، اس کیلئے ہمیں غیرمعمولی کسٹمر سروسز کی فراہمی، مسلسل بہتری اور ڈیجیٹل سہولت کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی.
خبرنامہ نمبر4759/2025
کوئٹہ: 04 جولائی 2025:
بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کے تحت کوئٹہ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے تقریب میں وزیر اعلیٰ نے ہنرمندی، تخلیقی صلاحیت اور جدت پر مبنی تربیت مکمل کرنے والے باصلاحیت طلباء و طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل ان ہی باہنر اور باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے، جنہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 46 طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپس دیے گئے جبکہ تربیت مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے تقریب میں پاکستان کی ممتاز سافٹ ویئر اور آئی ٹی کمپنیوں نے اس پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے 50 نوجوانوں کے لیے ملازمتوں اور انٹرن شپس کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا، جو اس انیشیٹو کی کامیابی اور افادیت کا واضح ثبوت ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا، انہیں روزگار کے بہتر مواقع دینا اور صوبے میں معاشی خود کفالت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، اور یہ انیشیٹو صوبے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہا ہے اب تک بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کے تحت صوبے بھر سے 6000 سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں جدید تربیت دی جا چکی ہے یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھول رہا ہے بلکہ بلوچستان کی مجموعی معاشی و سماجی ترقی کا محرک بھی بن رہا ہے۔
خبرنامہ نمبر4760/2025
نصیرآباد۔۔۔۔۔۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف محرم الحرام کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں، تمام ماتمی جلوسوں کے ہمراہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں ڈیرہ مراد جمالی، منجھوشوری اور تحصیل چھتر سمیت دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے عشرہ اول کے دوران طبی خدمات کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جبکہ یوم عاشورہ کے حوالے سے بھی تمام تر حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، ضلع بھر کے تمام طبی مراکز مکمل طور پر فعال اور منظم ہیں، یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے ساتھ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور ایمبولنس موجود ہوگی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے منجھوشوری سمیت مختلف علاقوں میں قائم طبی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹرز اور سٹاف سے ملاقات کرکے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے موقع پر محکمہ صحت اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے تسلسل کو ہر صورت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
خبرنامہ نمبر4761/2025
خاران :ٹیم لیڈر مرسی کور (ساٶتھ)بلوچستان اور پروجیکٹ منیجر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر امین اللہ نے کہا کہ ٹی بی کے تشخیص سے علاج تک مرسی کور محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر اُن مریضوں کا علاج مفت کرتے ہیں جو کہ سرکاری ہسپتالوں کے بجاۓ شام کے وقت پراٸیویٹ ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورے خاران کے موقع پر محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ضلعی آفیسران ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر احمد بلوچ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نور احمد کبدانی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر انور ایم این ای آصف ملازئی سے ملاقات اور مختلف سرکاری و پرائیوٹ لیبارٹریز کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس دوران ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر مرسی کور سید شعیب شاہ بھی تھے اور جس اضلاع میں یہ پروگرام چل رہا ہیں وہاں پر مرسی کور کے فیلڈ سپروائزر موجود ہیں انھوں نےکہا کہ مرسی کور اس وقت بلوچستان میں 19 اضلاع میں کام کررہی ہیں ۔جن میں مرسی کور خود براہ راست دس اضلاع میں۔ایس پی او (SPO) سات اضلاع میں جب کہ گرین سٹار دو اضلاع میں ٹی بی کی روک تھام اور علاج و معالجہ پر کام کر رہے ہیں۔۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ کی أبادی میں 277 ٹی بی کے مریض پاۓ جاتے ہیں
پچھلے سال(2024) کے ڈیٹا کے مطابق اب تک پندرہ ھزار ٹی بی کے مریضوں کا علاج کامیابی سے کیا گیا. مگر اب بھی مزید پندرہ سے بیس ہزار مریض بلوچستان میں کہیں نہ کہیں موجود ہیں۔جن کو مختلف ذراٸع استعمال کرکے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ساتھ ان کو ڈھونڈ کر یہ ٹارگٹ پورہ کیا جاٸیگا۔
اس کار خیر میں تمام اضلاع کے ڈی ایچ او ۔ڈی ایس ایم ۔ڈی ٹی سی اور خاص کر انتظامیہ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔تاکہ یہ مشن پورہ کیا جاسکے اور جلد بلوچستان کو ٹی بی سے پاک کیا جاۓ۔
خبرنامہ نمبر4762/2025
خضدار، 3 جولائی 2025: جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کمیٹی کے چیئرمین بشیر احمد جتک کر رہے تھے۔ ملاقات میں کالج کی موجودہ صورتحال، مستقل عمارت کی جلد تعمیر، اصل اراضی پر منتقلی، منصوبے کے لیے درکار فنڈز اور پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) کی تعیناتی جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے جھالاوان میڈیکل کالج کی عارضی عمارت کا بھی دورہ کیا اور طلبہ کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ پرنسپل ڈاکٹر عبدالصمد گچکی نے وفد کو بتایا کہ کالج انتظامیہ نے تمام تر ضروری تجاویز اور سفارشات متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہیں، اور امید ظاہر کی کہ فنڈز کی منظوری اور پی ڈی کی تعیناتی کے مراحل جلد مکمل کیے جائیں گے۔ وفد نے پرنسپل اور انکی ٹیم کی کاوشوں اور تعلیمی شعبے میں خدمات پر انکی تعریف کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس عزم کے ساتھ کام کریں گے۔ وفد کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین بشیر احمد جتک نے اس بات پر زور دیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج اس وقت عارضی عمارت میں کام کر رہا ہے، جو طلبہ اور فیکلٹی کے لیے نا مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی تعلیم کے لیے مستقل عمارت کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ خضدار اور گردونواح کے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جماعتوں نے جھالاوان میڈیکل کالج کو علاقائی ترقی کا سنگ میل قرار دیتے ہوئے، اس کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی حمایت کی ہے۔ وفد نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے منصوبے کے لیے فوری طور پر فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ تعمیراتی عمل کا آغاز ہو سکے۔ چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ کمیٹی منصوبے کے ہر مرحلے پر نظر رکھے گی اور اس کی شفاف اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ وفد میں مولانا عنایت اللہ رودینی، عبدالقدیر زہری، عبدالحمید بلوچ، حاجی محمد اقبال، سفر خان مینگل، خلیل احمد گرگناڑی اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ خضدار کے عوام جھالاوان میڈیکل کالج کے مستقل قیام کو ایک تعلیمی اور طبی انقلاب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل نہ صرف خضدار بلکہ پورے جنوبی بلوچستان کے لیے صحت و تعلیم کے شعبے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔
خبرنامہ نمبر4763/2025
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اپریشن فوڈ اتھارٹی ریاض ناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نقیب اللہ ناصر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو کوئٹہ میں جاری خوراک سے متعلق صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں شہر میں دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا اور فوری عملی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔اسکے ساتھ گندے پانی سے اگنے والی سبزیوں کی کاشت اور فروخت کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 2025/4764
کوئٹہ4 جولائی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، انصاف و قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے بلوچستان کے قیدیوں کے لیے ایک اہم اور انسان دوست اقدام اٹھایا ہے۔وفاقی حکومت نے جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے عرش، دیت اور دمن کی ادائیگی کی مد میں 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم جاری کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد اُن قیدیوں کو رہائی دلوانا ہے جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں قید ہیں۔یہ رقم ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے چیک کی صورت میں وصول کی، جو کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے توسط سے جاری کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف عدالتی انصاف کے نظام میں بہتری لائے گا بلکہ ان قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن ثابت ہوگا۔حکومت بلوچستان اس رقم کو شفاف طریقے سے مستحق قیدیوں میں تقسیم کرے گی تاکہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد جیلوں سے رہائی پا سکیں اور معاشرے میں ایک باعزت زندگی گزار سکیں۔
خبر نامہ نمبر 2025/4765
کوئٹہ4 جولائی:ممبر اوگرا زین العابدین نے ایوانِ صنعت و تجارت کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر محمد کاکڑ، ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ غلام سرور بروہی، ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب کوئٹہ امیر محمد رند، ریجنل ہیڈ اوگرا جناب مہر اللہ مری اور دیگر شریک ہوئے۔ ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ غلام سرور بروہی نے گیس کنیکشنز میں تاخیر، اضافی بلنگ و جرمانوں جیسے عوامی مسائل پر روشنی ڈالی، جن کے فوری حل کے لیے ممبر اوگرا کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی۔
خبر نامہ نمبر 2025/4766
اوتھل 4جولائی:۔ڈپٹی کمشنر لسبیلامحترمہ حمیرہ بلوچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع لسبیلا میں سال 2024-25 کے دوران جاری ترقیاتی اسکیمات کی موجودہ پیش رفت اور سال 2025-26 کے لیے مجوزہ نئی اسکیمات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلاکو جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر لسبیلا نے افسران کو ہدایت کی کہ سال 2024-25 کی تمام زیر تعمیر اور ادھوری ترقیاتی اسکیمات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی اسکیم میں ناقص میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سال 2025-26 کے لیے منظور شدہ اسکیمات کے لیے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی تیار کی جائے، تاکہ منصوبوں کو شفافیت، معیار اور وقت کے اندر مکمل کیا جا سکے۔ اجلاس کے آخر میں انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ ضلع لسبیلا کی ترقیاتی رفتار میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔