News

3-05-2025

خبرنامہ نمبر3129/2025

کوئٹہ 3 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مرکزی امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

.۔ خبرنامہ نمبر3130/2025

کوئٹہ 03 مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو،ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر و کابینہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے لیے بھرپور کام کرے گی اور صحافیوں کے مسائل ان کے حل اور ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کی ترویج کے لیے اپنے کردار کو مزید موثر طور پر ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ معاشرے میں جمہوری روایات اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور صحافی تنظیموں نے ہمیشہ اپنی قلم اور آواز کے ذریعے ملک و معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کی ہے انہوں نے نو منتخب صدر اور کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خبرنامہ نمبر3131/2025

کوئٹہ 3 مئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 3 مئی یومِ صحافت کے موقع صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادیِ صحافت کا سب سے اہم پہلو ذمہ دارانہ صحافت ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صحافت کو آزاد رکھے جبکہ مالکان کا فرض ہے کہ ذمہ دار صحافت کو فروغ دیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں حکومتِ بلوچستان صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ قومی چینلز بلوچستان کو صرف کرائم نیوز تک محدود نہ رکھیں بلکہ بلوچستان کے سماجی مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہیے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مثبت تنقید کو ہمیشہ اصلاح کا موقع سمجھا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی اہم اکائی ہے تمام ٹی وی چینلز کو یہاں اپنے بیوروز فعال کرنے چاہیے انہوں نے کہا کہ جو چینلز پیمرا معاہدے کے برعکس بیوروز بند یا ورکرز فارغ کر رہے ہیں، ان سے متعلق وفاقی وزارت اطلاعات کو آگاہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی مشاورت سے قابلِ عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے صحافیوں کے لیے مختص رہائشی کالونی کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے انہوں نے کہا کہ صحافی ہمارے معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہے جو نہ صرف صوبے کے مسائل اپنے زبان اور قلم سے اجاگر کرتے ہیں بلکہ حکومت وقت کو مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی فراہم کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت بہترین معاشرے کہ تشکیل کا سبب بنتی ہے جسے ہر سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

خبرنامہ نمبر3132/2025

کوئٹہ 03 مئی۔ ترجمان صوبائی حکومت بلوچستان شاہد رند نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان،سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو،ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے نو منتخب صدر و کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ صدر اور نئی منتخب ہونے والی کابینہ صحافیوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی سمیت آزادانہ، منصفانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کری گی ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ صحافی تنظیمیں صحافیوں کی مؤثر اور توانا آواز ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی آواز اور قلم سے معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کی ہے۔

خبرنامہ نمبر3133/2025

لسبیلہ، 03 مئی :ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا ہے کہ ہنگلاج مندر میلہ مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور ثقافتی یگانگت کی روشن مثال ہیضلعی انتظامیہ اس کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ ہنگلاج میلہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا یہ میلہ جو ہزاروں ہندو زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اس وقت اپنے عروج پر ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے میلے میں جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو مزید بہتری کے لیے واضح ہدایات جاری کیں انہوں نے میلے کے لیے قائم کیے گئے میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا جہاں طبی عملہ زائرین کو فوری امداد فراہم کر رہا تھا انہوں نے ادویات کی دستیابی، عملے کی موجودگی، صفائی اور دیگر سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موقع پر بہتری سے متعلق احکامات دیے ڈپٹی کمشنر نے خیمہ بستیوں میں قیام پذیر زائرین سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ دور دراز سے آنے والے زائرین کو سہولت دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جا رہا ہے سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کے ہمراہ مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ایس ایس پی کے مطابق زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر سے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے قریبی رابطے میں ہیں ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ زائرین کی سہولت کے لیے باہمی رابطہ مؤثر بنایا جائے صفائی، پانی، بجلی، طبی امداد اور سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہنگلاج میلہ صرف ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ یہ بلوچستان میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے مابین بھائی چارے اور برداشت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور ضلعی انتظامیہ اس روایت کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہے

خبرنامہ نمبر3134/2025

کوئٹہ۔ 3 مئی:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بعض اضلاع میں آندھی کی توقع ہے۔ چاغی، خضدار، شیرانی، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، مسلم باغ، دریجی سمیت اس کے گردونواح کے علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 12 جبکہ لسبیلہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خبرنامہ نمبر3135/2025

کوئٹہ، 3 مئی2025: صوبائی مشیر برائے کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے 3 مئی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحافت محض خبر رسانی نہیں، بلکہ ایک عظیم قومی خدمت ہے، جو عوام کی آواز کو طاقت دیتی ہے اور حکمرانوں کو جواب دہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد، غیرجانبدار اور ذمہ دار صحافت ہی کسی معاشرے کی فکری پختگی، جمہوری استحکام اور انسانی حقوق کے فروغ کی ضامن ہوتی ہے۔صحافیوں پر لازم ہے کہ وہ نہ صرف خود کو گمراہ کن معلومات (مس انفارمیشن) اور بدنیتی پر مبنی خبروں (ڈس انفارمیشن) سے محفوظ رکھیں، بلکہ عوام کو بھی ان کے منفی اثرات سے آگاہ کریں اور درست سمت دکھائیں۔ اپنے بیاں میں انکا مزید کہنا تھا کہ صحافت کا اصل جوہر سچائی، دیانت اور اصلاح میں پوشیدہ ہے۔ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تنقید کو مثبت رخ دیا جائے، ایسی تنقید جو اصلاح کا پیش خیمہ بنے، نہ کہ ایسی جو صرف کردار کشی، نفرت یا مایوسی کو فروغ دے۔ انہون نے اس امر کا اظہار کیا کہ صحافی معاشرے کے آئینہ دار ہوتے ہیں، اور ان کا قلم امید، بہتری اور انصاف کی نوید بننا چاہیے، نہ کہ صرف منفی پہلوؤں کی تشہیر کا ذریعہ۔ مشیر کھیل و آمور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات، وسائل کی کمی اور خطرات کے باوجود سچائی، دیانت اور جرائت کا علم بلند رکھا۔ ہم ان کی قربانیوں، جدوجہد اور پیشہ ورانہ وابستگی کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر3136/2025

کوئٹہ 3 مئی۔یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ نے (HEC) کے ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (HEDP) کے تحت، ورلڈ بینک کے تعاون سے کوئٹہ کے پانچ کالجوں میں LSAT ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا. یہ اقدام ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (HEDP) کے تحت، ورلڈ بینک کے تعاون سے ممکن ہوا۔اس کا مقصد طلباء کی عمومی صلاحیتوں LSAT معلوماتی نظم و نسق، ابلاغ، اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کا جائزہ لینا ہے۔ یہ ٹیسٹ ملک بھر کے منسلک کالجوں میں منعقد کیا گیا، جس میں بلوچستان کے پانچ کالجوں نے شرکت کی۔یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی قیادت میں کالجوں میں بی ایس پروگرامز کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر محمد حسین بلوچ، ڈائریکٹر کالجز بلوچستان، ڈاکٹر عاشف سجاد، ڈائریکٹر (QAAD)، اور ڈاکٹر طارق اسماعیل نے کلیدی کردار ادا کیا۔اس پروگرام کا مجموعی مقصد کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے تاکہ طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیم فراہم کی جا سکے۔ HEC، یونیورسٹی آف بلوچستان، اور ورلڈ بینک کے مابین یہ اشتراک اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔

خبرنامہ نمبر3137/2025

نصیرآباد3مئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بیروزگاری کے خاتمے کے لیے بہتر معنوں میں اقدامات کررہی ہے نوجوانوں کو حکومتی سطح پر روزگار فراہم کرنے کے لیے ہم نے بڑی تعداد میں سعودی عرب جرمنی و دیگر ممالک بھیجا ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے روزگار کرکے خودکفیل بن سکیں اس اقدام سے سینکڑوں گھروں کے چولہے جلیں گے اور غربت کا خاتمہ ممکن ہوگا 150 مزید ویزے جاری کئے گئے ہیں جبکہ دیگر نوجوانوں کو جرمنی کی زبان کا عبور دینے کے لیے بھی کام جاری ہے تاکہ یہاں سے جانے والے لوگوں کو جرمنی میں مشکلات درپیش نہ آئیں مزید تین کمپنیوں کو ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں جو مزید نوجوانوں کو چائنا آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک بھیجا جائے گا اس عمل کے وسیع تر بہتری کے نتائج برآمد ہونگے ہماری خدمت کا تسلسل جاری ہے ان شائاللہ صوبے اور علاقے کی عوام کے لیے مزید وسیع تر اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سخی میر ممتاز خان عمرانی محمد اشرف عمرانی علامہ عبدالحکیم انقلابی مستری مزدور یونین کے صدر ہارون الرشید چکھڑا سمیت بڑی تعداد میں سیاسی قبائلی و علاقہ معتبرین موجود تھے لوگوں نے صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی کو اپنے درپیش مسائل کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کرکے اپنے درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام دستیاب وسائل مفاد عامہ میں خرچ کیے جائیں لوگوں کے معیار زندگی کو مزید آسان کرنے کے لیے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی قیادت میں موجودہ کابینہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تعلیم صحت آبنوشی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی معیاری زندگی میں مزید بہتری آئے گی۔

خبرنامہ نمبر3138/2025

لورالائی 3مئی۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مدوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر خوردنی اشیاء کی دستیابی میں کوئی عزر قابل قبول نہیں ہو گا تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیادوں پر معائنہ کریں اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کویقینی بنائیں جبکہ مقررہ نرخ نامہ سے انکاری اور زائد رقم وصولی کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دکانداران اپنے دکان میں سرکاری نرخنامہ اویزاں کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بعد آزاں انجمن تاجران سے مشاورت کے بعد ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء ضروریہ کے نئے نرخوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہناتھا،جبکہ ٹریفک پالیسی اور پارکنگ ایریا کی ذمہ داری پولیس انتظامیہ نبھائیگی،دریں اثناء مذکورہ نرخ نامہ ضلع لورالائی کے حدود میں فوری طور پر نافذ العمل رہے گا جبکہ حکم عدولی کی صورت میں مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوں نے واضح کیا کہ لورالائی میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز کارروائی کرے گی۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر دوکاندار سرکاری نرخنامہ نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے گا اور ہر دوکان پر کمپیوٹرائزڈ وزن کی سہولت موجود ہوگی تاکہ مقررہ وزن اور قیمت کی پابندی یقینی بنائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر3139/2025

جعفرآباد3مئی:۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت ایس بی کے کے اساتذہ میں جائے تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ اللہ یار میں منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسران سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اساتذہ موجود تھے ارڈر تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے 93 اساتذہ جن میں 70 میل 23 فیمیل اساتذہ میں آرڈرز تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہی کہ جلد از جلد ایس بی کے اساتذہ میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے جائیں آج جن اساتذہ کو آرڈرز مل چکے ہیں اب ان پر ایک ذمہ داری عائد کی گئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ وہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں اور بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں نئے اساتذہ کی تعیناتی کے بعد ضلع بھر کے دیگر بند اسکولز بھی دوبارہ فعال ہو جائیں گے اور علم کی شمع مزید روشن رہے گی انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی قوم تشکیل دیتی ہیں اس لیے آپ پر لازم ہے کہ بچوں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کریں تاکہ ہماری قوم ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شانہ بشانہ کھڑی ہو سکے ہماری یہی کوشش رہے گی کہ جعفرآباد میں علم کی شمع کو مزید روشن کیا جائے اور جہالت کی تاریکی کو جڑ سے ہی اکھاڑ دیا جائے۔

خبرنامہ نمبر3141/2025

جعفرآباد3مئی:۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے ضلع جعفر آباد میں سیم شاخ کے مقام پر زیر تعمیر تین پلوں اور دیگر تعمیراتی امور کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر گورنمنٹ کنٹریکٹر میر نوبت خان جکھرانی نے انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سم شاخ کے مختلف مقامات پر تین پلیں تعمیر کی جا رہی ہیں جو کہ علاقہ مکینوں کے وسیع تر مفاد میں ہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالمجید بادینی کے خصوصی فنڈز سے زیر تعمیر ہیں تینوں پلوں پر ریٹرننگ والز بھی تعمیر کیے جائیں گے جبکہ سم شاخ کے دونوں گیٹس بھی بنائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی کے اخراج کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ میرے اچانک دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی تھیں جس کے لیے آج اچانک دورہ کیا ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام امور کو صحیح معنوں میں مکمل کرانے کے لیے ایک ٹیکنیکل پینل بنایا جائے جوکہ اے ڈی سی جی کی سربراہی میں انجینئرز ٹیکنیکل سطح پر جائزہ لیں گے تاکہ عوام کے خدشات دور ہوسکیں یہ منصوبہ عوام کو سیلابی صورتحال کے کٹھن مرحلوں میں بہتر معنوں میں مستفید کروا سکتا ہے ان پلوں کی تعمیر یہاں کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ سم شاخ کے گیٹس کی تعمیر کے بعد سیلابی صورتحال کے موقع پر زیادہ سے زیادہ پانی کو اخراج کیا جا سکے گا اور ڈیرہ اللہ یار شہر سے بھی سیلابی صورتحال کا خطرہ ٹل سکے گا اس لیے ضروری ہے کہ اس منصوبے کو پی سی ون کے مطابق تعمیر کیا جائے تاکہ لوگ ان پلوں کے ذریعے اپنی آمدو رفت کو یقینی بنائیں ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام تعمیراتی امور کا سرپرائز وزٹ کے عمل کو مستقبل قریب میں بھی یقینی بنائے تاکہ تمام تر منصوبے کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور یہ منصوبہ اپنے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں موجودہ حکومت لوگوں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کر رہی ہے اس طرح کے منصوبے لوگوں کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع کر سکیں گے

خبرنامہ نمبر3142/2025

کوئٹہ 3مئی:صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے یومِ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ سچائی، دیانتداری اور عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے ہر دور میں قربانیاں دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیے جا سکتے ہیں. میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان آزادیِ صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت صرف خبر رسانی کا ذریعہ نہیں بلکہ عوامی شعور اور احتساب کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکل حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔