خبرنامہ نمبر 3086/2025
استا محمدیکم مئی: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا امتحانی عملے سے خطاب، امتحانات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ہم سب کا مقصد خدمت خلق اور ملک کی تعمیر وترقی ہو نی چاہیے 2 مئی سے شروع ہونے والے ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں ڈیوٹی انجام دینے والے عملے اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی عمل میں پہلے ہی خاصی تاخیر ہو چکی ہے، اور اگر مزید تاخیر ہوئی تو اس سے نئی نسل کا تعلیمی مستقبل متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔اجلاس میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ امتحانات کے دوران اپنے فرائض ادا کرنے والے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں، کیونکہ کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کے خطاب کے بعد تمام موجود افسران و اساتذہ نے امتحانی فرائض سر انجام دینے کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم، جن افراد نے امتحانی ڈیوٹی سے انکار کیا، ان کی جگہ نئے ملازمین کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف اور بروقت یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے آخر میں امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ ادارے اور افراد تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے حصے کا کردار بخوبی نبھائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 3087/2025:
استامحمدیکم مئی :ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نگرانی کیجارہی ہے، کیرتھر کینال کی بھل صفائی و ان کی تعمیراتی امور میں عوام کی مشاورت کو ترجیح دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر استامحمد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے اور کیرتھر کینال کی بھل صفائی و تعمیراتی امور میں عوامی مشاورت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن نیک محمد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سپر ینٹنڈنٹ عبدالرحمن بلوچ و سپرینٹنڈنٹ غلام سرور بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کے ویژن کے مطابق علاقے کی مجموعی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مقامی سطح پر مسائل کا مستقل حل فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر اور دیرپا بنانے کے لیے سخت نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں، صحت مراکز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی اور تعمیرات سمیت تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ان اداروں میں کام کرنے والے افسران و دیگر عملے کی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں ماہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی اور اس سے متعلق تعمیراتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ آبپاشی کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق، زمینداروں کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی مشاورت سے ترقیاتی عمل کو بہتر بنایا جا سکے اور ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ارشد حسین جمالی نے مزید کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
خبرنامہ نمبر 3088/2025
گوادر یکم مئی : ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللّٰہ کھیتران کی خصوصی ہدایت پر گوادر کے مشرقی ساحل پر دیمی زر روڈ کے ساتھ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیر کی گئی اوپن اسٹورم ڈرین کی صفائی شروع کر دی گئی ہے، اوپن ڈرینیج کا مقصد بارش کے پانی کی نکاسی تھا، لوگوں کی لاپرواہی کے باعث سوریج لائن میں تبدیل ہو کر گندگی کا ڈھیر بن چکی تھی۔ شہریوں کی جانب سے اس ڈرین میں گھریلو گندہ پانی اور کچرا ڈالنے کے باعث نہ صرف نکاسی آب کی لائن بند ہو گئی بلکہ پورا علاقہ بدبو اور آلودگی کا شکار ہو گیا۔جی ڈی اے کی شعبہ انجینئرنگ اور میونسپل ونگ نے آج دیمی زر اوپن اسٹورم ڈرین کی صفائی کا عمل شروع کیا۔ جی ڈی اے کی ہیوی مشینری کے ذریعے ڈرین میں جمع شدہ گندگی، کچرا اور سوریج کا پانی نکالا گیا۔یہ صفائی مہم صرف دیمی زر تک محدود نہیں بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود نکاسی آب اور سیوریج لائنوں کی بھی بھرپور صفائی کی جا رہی ہے تاکہ شہر کو صاف، شفاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے نے سیوریج کے گندے پانی کے لیے دیمی زر میں ایک اضافی وٹل ویل تعمیر کیا ہے، جو کہ نگوری وارڈ، بلوچ وارڑ، گزراں وارڈ، ملا فاضل چوک، گلگ اور اردگرد کی تمام آبادیوں کے لیے ایک کلیکشن پوائنٹ کا کام دے گا۔ اس وٹ ویل میں جمع ہونے والا گندا پانی بعد ازاں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پمپ کیا جائے گا، جس سے علاقے میں نکاسی آب اور صحت و صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔جی ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نکاسی آب کے نظام کو گندگی سے آلودہ کرنے سے گریز کریں اور شہر کو صاف رکھنے میں تعاون کریں تاکہ ایک خوشحال، صحت مند اور خوبصورت گوادر کی جانب قدم بڑھایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 3089/2025
کوئٹہ یکم مئی:علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی حصوں اور نشیبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم دوپہر کے وقت چاغی، خضدار، شیرانی، موسیٰ خیل، زیارت، بولان، مسلم باغ، دریجی سمیت گرد و نواح کے بعض علاقوں میں بارش اور گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 3090/2025
حب یکم مئی: ہندوستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خاتمے کے اعلان کے خلاف بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں میئر حب وڈیرہ بابو فیض شیخ کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی کے رہنماؤں اقلیتی برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر حب بابو فیض شیخ نے کہا کہ اگر مودی سرکار نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو 1965کی تار یخ دہرائیں گے مودی کوپاک فوج کے ساتھ بلوچستان کے عوام بھی واہگہ بارڈر پر ملیں گیقلیتی کونسلر مولچند لاسی نے مودی کی اصلیت بتاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پاکستان سے ہندوستان جانے والے اقلیتی برادری کے افراد کے ساتھ بھی ناروا سلوک اختیار کرتی ہے بارڈر پر ہمارے لوگوں سے ظلم اور زیادتی کی جاتی ہے ان سے پیسے لئے جاتے ہیں اور انہیں ہراساں کیا جاتا ہے مودی سرکار جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے سول سوسائٹی حب کے چیئر مین حضرت مولانا یعقوب ساسولی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے جنونی شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہ اگر مودی کو جنگ کا شوق ہے تو آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج ہی ہندوستان کو سبق سکھانے کے لئے کافی ہے لیکن اگر مودی سرکار نے طبل جنگ بجایا تو اس مرتبہ بلوچستان کے محب وطن پاکستانی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ اس جنگ میں شریک ہوکر بز دل مودی سرکار کو دھول چٹائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 3091/2025
تربت یکم مئی 2025:یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسراور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کیوای سی ڈاکٹرریاض احمدنے لاہور میں فورمین کرسچین کالج (ایک چارٹرڈ یونیورسٹی) میں منعقدہ پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس ان ہائر ایجوکیشن کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرکے یونیورسٹی آف تربت کی نمائندگی کی۔ڈاکٹرریاض احمد نے کانفرنس میں اپناتحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھاManipulating Grades and Evaluations: Unpacking the Power Dynamics Between Students and Teachers in Higher Education,۔ اپنے موضوع کی اہمیت اوراثرپذیری کی وجہ سے یہ تحقیقی مقالہ شرکائے کانفرنس کی خصوصی توجہ کا مرکزرہا۔ان کے ہمراہ کیوای سی کے ٹیم ممبران نعمان شکیل اور گنج بخش نے بھی کانفرنس اوراس سے قبل ورکشاپس میں بھرپورشرکت کی۔ان ورکشاپس اور سیشنز میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے تعلیمی معیار میں بہتری، تعلیمی دیانت داری اور ادارہ جاتی خود احتسابی کے موثر طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس میں موثرشرکت یونیورسٹی آف تربت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ اعلی تعلیم میں معیار کی بہتری کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی میں تعلیمی، انتظامی اور ادارہ جاتی معیار کی بہتری کے لیے کیوای سی،فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کی قومی و بین الاقوامی درجہ بندی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 3092/2025
تربت یکم مئی 2025: ضلعی انتظامیہ کیچ نے ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر گداگری کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں لیویز فورس نے غیر قانونی طور پر مقیم بھکاریوں کو شہر سے نکال کر ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ بھکاری راہگیروں کو پریشان کر رہے تھے، جس پر شہریوں نے شکایات کی تھیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد شہر کو گداگری سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے تربت کو صاف، محفوظ اور پرامن بنانے کی سمت مثبت قدم قرار دیا ہے۔
خبرنامہ نمبر 3093/2025
شیرانی;1یکم مئی 2025 ایم پی اے شیرانی کم ژوب ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا کہ دور جدید میں دنیا کا سب بڑا ہتھیار معیاری تعلیم ہے بغیر معیاری تعلیم کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا خواب ادھورا اور نا ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر کالج مانی خواہ میں (SBK) کے تحت کامیاب ہونے والے اساتذہ کرام کو تقرری آرڈرز تقسیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر یوسف ہاشمی ڈویژنل ڈائریکٹر گل رحمان مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے ایم پی اے ڈاکٹر نواز کبزئی ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ و دیگر نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر پاکستانی شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے نئے اساتذہ کی تعناتی سے معیاری تعلیم کے فروغ کو تقویت ملے گی اور دور دراز علاقوں میں بند سکول فعال اور تعلیم جیسی نعمت سے محروم بچے زیور تعلیم آراستہ ہو سکیں گے اس حوالے سے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی پیشہ ورانہ فرائض کو نہایت ایمانداری اور خلوص نیت سے ادائیگی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے اور نہ ہی کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 3094/2025
لورالائی ایکم مئی 2025:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لورالائی کی یوم مزدور کے حوالے سے ایک ریلی منعقد کیا گیا ہے گورنمنٹ بوائز ٹاؤن ہائی سکول سے شروع ہوا ریلی شہر سے کے مختلف سڑکوں سے ہوئے سے ہوتا ہوے واپس گورنمنٹ ٹاؤن ہائی سکول میں پر جلسے کی شکل اختیار کی بچوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے اور اس شاندار تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لورالائی محمد مدثر۔گورنمنٹ بوائز ٹاؤن ہائی سکول کے پرنسپل روزی خان صاحب۔گورنمنٹ مڈل سکول گنوخان کے ہیڈ ماسٹر حاجی امیر محمد خان۔گورنمنٹ وائز مڈل سکول سیون لائن کے ہیڈ ماسٹر جعفر خان ناصر صاحب حاجی عبدالخالق ناصر صاحب اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد مدثر خان نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن بہت بڑا دن ہے مزدوروں بڑی قربانی دی ہے اس دن حاصل کیا ملک کی طرح انہوں نے کہا ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے مزدوروں کا بہت اہم کردار ہے ہمیں ان مزدوروں کا خیال کرنا چاہیے آج کا یہ دن پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے ہمیں اس دن کا منانے کا مقصد صرف اور صرف ان مزدوروں کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے اس تقریب سے حاجی روزی خان حاجی امیر محمدخان حاجی عبدالخالق ناصر جعفر خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے بھی یوم مزدور کے حوالے سے مناسبت سے دن پر روشنی ڈالی اور کہا محنت کش کا عالمی دن محنت کش ہاتھوں ہاتھوں سلام پیش کرنے کا دن ہے وہ دن رات محنت کر کے ہمارے کل کو روشن بناتے ہیں یوم مزدور نے ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں کوئی کام چھوڑنا نہیں ہوتا اور ہر مزدور کا عزت کا اقدار ہے۔
خبرنامہ نمبر 3095/2025
لورالائی ایکممئی:گورنمنٹ گرلزہائی سکول پہاڑی محلہ میں ورلڈ واٹر ڈے کی مناسبت سے ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں والدین، این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر سکولوں کی طلبات کی کثیر تعداد نے شرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالکریم،سکول کی ہیڈ مسٹریس سلمی جبین اور دیگر نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ واٹر ڈے پر ہمیں پاکستان میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران کا سنجیدگی سے ادراک کرنا ہوگا۔ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود، پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جو شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ خشک ہوتے دریا، گرتے ہوئے زیر زمین پانی کے ذخائر، اور صاف پانی تک محدود رسائی ہمارے مستقبل کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔اس سال کا موضوع“امن کے لیے پانی”ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پانی صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں، بلکہ یہ سماجی انصاف، قومی سلامتی، اور پائیدار ترقی کا مسئلہ بھی ہے۔ ہمیں پانی کے تحفظ، مساوی تقسیم، اور بہتر حکمرانی میں فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پانی لا محدود نہیں۔ آئیں ہم سب مل کر ذمہ داری سے، یکجہتی سے اور پائیداری کے اصولوں کے تحت عمل کریں تاکہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔ سکول کے بچوں نے ماحول کو بچانے اور پانی اور گلیشیرز کی اہمیت اجاگر کرنے لیے پوسٹرز بھی تیار کر رکھے تھے۔بلا شبہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
خبرنامہ نمبر 3096/2025
کوئٹہ یکم مئی 2025: عالمی یومِ مزدور کے موقع پر صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام مزدوروں کے حقوق کی پاسداری کرنے والا واحد مذہب ہے، جو محنت کی عظمت کو بلند مقام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تعمیر و ترقی میں مزدوروں اور کسانوں کی محنت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اور انہی کی محنت کے باعث قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ سردار عمرانی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ مشیر برائے محنت و افرادی قوت نے کہا کہ مزدوروں اور ان کے بچوں کی بہبود صوبائی حکومت کا ایک بنیادی مقصد ہے، اور یہ امر باعثِ فخر ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار محنت کشوں کے بچے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت محنت کشوں کے بچوں کو روزگار، صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ ایک باوقار اور خودمختار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں محنت کشوں کی شب و روز جدوجہد کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، اور آج کے دن ہم ملک کے مزدوروں کو ان کی لازوال خدمات پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 3097/2025
استا محمد یکم مئی:یومِ مزدور کے موقع پر ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی انصاف اور معاشی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب محنت کشوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ تقریب میں مختلف سرکاری افسران، مزدور تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر محنت کشوں کی لازوال قربانیوں اور ملک کی تعمیر وترقی میں ان کردار پر روشنی ڈالی ۔ڈپٹی کمشنر نے آخر میں مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
خبرنامہ نمبر 3098/2025
موسیٰ خیل یکم مئی۔:ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کے زیرِ اہتمام آج یکم مئی کو یوم مزدور کے سلسلے میں ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ نے کی، جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور کثیر تعداد میں شہریوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلیکس ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ہوا اور شہر کے مختلف اہم راستوں سے گزرتی ہوئی اختتامی مقام پر پہنچی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ نے یوم مزدور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت و مشقت کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت مزدور دوست پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور انہیں ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں۔ ریلی میں شریک لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مزدوروں کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہریوں نے بھی اس ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مزدوروں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
خبرنامہ نمبر 3099/2025
کوئٹہ یکم مئی: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے کہا ہے کہ بلوچستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے موجودہ دور میں نوجوان نسل خصوصاً سوشل میڈیاانفلوئنسرز کاکردار اہم ہے،انہیں چاہئے کہ اپنے صوبے کی خوبصورتی اور یہاں موجود مواقع کو بہترین طریقے سے اجاگر کریں،اس سلسلے میں جلد ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر خان زرکون نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو ہرطرح کی سہولیات اور تعاون فراہم کرینگے وہ آگے آئیں اورصوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں،ہمارا مقصد جھوٹ کو سچ ثابت کرنا نہیں بلکہ سچ کو عوام کے سامنے لانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی اے کے دفترمیں مجوزہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وی لاگرز اورسوشل میڈیا انفلوئنسرزکے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی، بیوٹمز اور بی بی او آئی ٹی کے حکام بھی موجود تھے،اجلاس کے شرکاء نے بلوچستان کے مختلف سیکٹرز کی ترویج، نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی روک تھام اور مثبت اقدامات کوفروغ دینے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں، بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ہم سب کا مقصد یہی ہے کہ بلوچستان کیلئے کچھ مثبت کریں،بلوچستان بورڈ اٖ انوسیٹمنٹ اینڈ ٹریڈ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ بلوچستان کو قدرت نے بیش بہا وسائل سے نوازا ہے،معدنیات،زراعت، لائیواسٹاک، ماہی گیری، سیاحت،ساحلی ترقی اوردیگر شعبوں میں موجودمواقع کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
Handout NO 3100/2025 May 01, 2025
The Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) has underscored the critical role of youth and social media influencers in reshaping the narrative around Balochistan and showcasing its true potential to the world. In a consultative meeting held at the office of the Balochistan Public Private Partnership Authority (PPA), BBoIT leadership emphasized collaboration with content creators to highlight the province’s natural beauty, economic opportunities, and development potential.Speaking on the occasion, Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of BBoIT, said:“The young generation, especially social media influencers, must step forward to present a positive and authentic image of Balochistan to the world. They are the voice of our future, and through their platforms, they can bring global attention to the province’s vast potential.He announced that a dedicated conference would soon be organized to further engage influencers, encourage dialogue, and build a joint narrative for Balochistan’s progress.Abdul Kabeer Khan Zarkoon, CEO of BBoIT, added:“We are committed to providing full support and resources to the youth. Our mission is not to distort reality, but to ensure that the truth about Balochistan’s potential reaches both national and international audiences.”Representatives from BBoIT, the Balochistan Public Private Partnership Authority, and BUITEMS participated in the discussion alongside leading social media influencers and vloggers. Attendees shared suggestions on how to combat misinformation and promote various sectors of Balochistan—including mines and minerals, agriculture, livestock, fisheries, tourism, and coastal development.The BBoIT leadership reiterated that promoting investment and business is only one part of the board’s vision. Equally important is fostering youth engagement and encouraging positive digital activism that benefits the entire province.With its rich natural resources and strategic location, Balochistan offers immense opportunities for economic growth. The Board’s upcoming initiatives aim to build trust, generate interest, and position Balochistan as a region of peace, prosperity, and progress
خبرنامہ نمبر 3101/2025کوئٹہ 01 مئی :
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اہم جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، محکمہ داخلہ، محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی، محکمہ تعلیم سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے صوبائی ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان سرگرمیوں میں معاونت کے الزام میں مختلف نجی بس کمپنیوں کی 11 بسوں کے روٹ پرمٹ معطل کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کیلئے صوبائی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے اُن کا کہنا تھا کہ فیصلے اجتماعی ہوں گے ریاست کا مفاد مقدم اور میرٹ کو ہر حال میں فوقیت دی جائے گی دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ ہر شہری کی جنگ ہے تعلیم کے شعبے میں اہم پیش رفت پر وزیر اعلیٰ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار محض دو ماہ کے عرصے میں 1436 بند اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اجلاس میں محکمہ تعلیم کے حکام نے آگاہ کیا کہ 7908 کنٹریکٹ اساتذہ کے تعیناتی آرڈر جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 3500 اساتذہ کے آرڈر جلد جاری ہوں گے وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ صوبائی ایکشن پلان کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے اور ریاست مخالف پروپیگنڈوں و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ بعض این جی اوز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتی ہیں لہٰذا ان کا بھی جائزہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع قوانین لائے جائیں گے اور اس تیز رفتار دور میں جہاں سچ اور جھوٹ کے درمیان فاصلہ کم ہو چکا ہے وہاں سچائی پر مبنی حقائق عوام کے سامنے لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط نے رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور اخراجات سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کہ تمام منصوبوں کے لئے مختص وسائل کا بروقت اجراء یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور ان کے ثمرات سے عام آدمی استفادہ کرسکے
خبرنامہ نمبر3102/2025
کوئٹہ یکم مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا. پاکستان کبھی بھی بھارت کی آبی جارحیت کی سیاست کے سامنے نہیں جھکے گا اور آبی معاہدے کے تحت دنیا کے ہر ذمہ دار فورم پر اپنے حقوق کا بھرپور طریقے سے دفاع کریگا۔ اپنے ایک بیان میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدے کے مطابق پانی کے ہر قطرے پر پاکستان کا ناقابل تردید حق ہے اور وہ تمام دستیاب فورمز پر اس حق کا حصول یقینی بنائیگا۔ انہوں نے حکومت اور عوام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری، وقار اور حقوق کیلئے قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں. گورنر بلوچستان نے بغیر ثبوت کے پہلگام حملے کے الزامات کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کے اقدام کو بیبنیاد الزام قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ طے شدہ اصولوں کے تحت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ بین الاقوامی طور پر ضمانت یافتہ معاہدہ ہے۔ ایسا کر کے بھارت دوسرے معاہدوں کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کے اقدامات غیرذمہ دارانہ ہیں اور اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔
خبرنامہ نمبر3103/2025
کوئٹہ یکم مئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان ایجوکیشن الائنس کے نمائندہ وفد نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراء نور محمد دمڑ، میر شعیب احمد نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ، سینیٹر شاہ زیب درانی سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر، اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن صالح بلوچ سمیت اساتذہ کے مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے معمار ہیں تعلیم کے محکمے میں اصلاحات ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں اصلاحاتی عمل کے ذریعے صوبائی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سکالرشپ کی فراہمی کا صوبائی منصوبہ بھی میرٹ کو فروغ دینا ہے اور بلوچستان بورڈ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اساتذہ سے تجاویز لی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اساتذہ میرے دل کے بہت قریب ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر لازم ہیں وزیراعلیٰ نے اساتذہ کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی وفد میں شامل اساتذہ نے وزیراعلیٰ کے تعلیم کے شعبے کے لیے خصوصی اقدامات کو سراہا۔
خبرنامہ نمبر3104/2025
خضداریکم مئی: ڈی سی آفس سہیل الرحمان کانفرنس ہال خضدار میں ایس بی کے کے تحت کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اس تقریب کے مہمان خاص تھے۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے خوش نصیب امیدواروں آرڈرز تقسیم کیئے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں کہ وہ شعبہ تعلیم کا حصہ بننے جا رے ہیں اور دوسرا یہ کہ ان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ وہ نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں،انہیں پڑھائیں اور ناخواندگی کا خاتمہ کردیں، بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں اساتذہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے کنٹریکٹ ٹیچرز کے بعد اب ایس بی کے ٹیچرز کی تعیناتی عمل میں آئی ہے جس کا براہ راست فائدہ ایجوکیشن کو پہنچے گا اور معیار تعلیم میں بہتری آئیگی۔ آرڈرز وصول کرنے والے تمام ٹیچرز کو میں یہ پیغام دونگا کہ وہ اخلاص اور محنت کے ساتھ پڑھائیں اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں۔
خبرنامہ نمبر3105/2025
لورالائی ایکم مئی:ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم کی خصوصی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان و ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے مشترکہ احکامات پر لورالائی پولیس، لیویز، سی آئی اے اور سی ٹی ڈی اسپیشل ونگ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل، بھتہ خوری اور 7ATA کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر اجمل مندوخیل کی زیر نگرانی، ایس ایچ او عبدالرحمن لونی، ایس ایچ او عبدالرازق ملازئی، سی آئی اے انچارج انور جلالزئی اور سب انسپکٹر ممتاز احمد کی قیادت میں کی گئی اس اہم کارروائی میں 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد گرفتار ہونے والے مرکزی اشتہاری ملزم محمود ولد عبدالہادی ساکن سگھر قتل اور 7ATA کے مقدمات سمیت بھتہ خوری کے کیسز میں مطلوب تھا۔اس کے ساتھ مفرور ملزمان میں عجب خان ولد عبدالہادی اور بہرام خان ولد عبدالہادی شامل ہیں، جو مختلف بھتہ خوری کے مقدمات میں پولیس و لیویز کو مطلوب تھے۔ انکے ساتھ شریک جرم ملزمان ظریف ولد بدری قوم کبزئی ساکن لورالائی، ذین اللہ ولد ذین الدین قوم جوگیزئی ساکن قلعہ سیف اللہ بھی گرفتار تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عددLMG اور 2 عدد کلاشنکوف،ایک ٹی ٹی کوف رائفل، ایک ایم پی فور رائفل برآمد تمام ملزمان کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمات تھانہ لورالائی میں درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
خبرنامہ نمبر3106/2025
چمن یکم مئی: ضلعی انتظامیہ چمن اور لیویز فورس کی نشے کی عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 25 افراد سے زیادہ نشے کی عادی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انھیں ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر میں داخل کر دئیے گئے یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کی زیر نگرانی ہیڈکواٹر انچارج رسالدار جہانگیر خان کاکڑ، نائب رسالدار علاوالدین، ایم ٹی او محمدقاسم اور لیویز فورس نے شہر کے مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران سر انجام دیا اس موقع پر لیویز فورس نے بتایا کہ 25 سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرنے کے بعد منشیات سے بچاؤسینٹر مولوی عبداللہ کے سینٹر میں داخل کر دئیے گئے ہیں ان افراد کے سینٹروں میں تمام تر اخراجات ضلعی انتظامیہ اٹھائے گی ڈی سی چمن اور شہر میں قائم منشیات سے بچاو ڈرگ سینٹرز مالکان کے درمیان فیصلہ ہوا ہے کہ شہر میں موجود نشے کی عادی افراد کو گرفتار کرکے منشیات سے بچاو سینٹروں میں داخل کرانے کے بعد انکی تمام تر اخراجات ضلعی انتظامیہ فراہم کریگی۔
خبرنامہ نمبر3107/2025
اوتھلیکم مئی: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل میں جدید آٹو میٹڈ CBC (Complete Blood Count) مشین کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ جو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران کی نگرانی میں انجام پایا یہ جدید مشین محض 60 سیکنڈز میں خون کی مکمل رپورٹ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو ایمرجنسی اور عمومی مریضوں کی فوری تشخیص میں انقلابی سہولت ثابت ہو گی ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے تنصیب کے عمل کا خود جائزہ لیا اور کہا کہ اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عوامی مفاد میں ایک اہم قدم ہیانہوں نے ایم ایس اور تکنیکی ٹیم کو ہدایت دی کہ مشین کے مکمل فعال ہونے کے بعد اس کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت تشخیص اور علاج میسر آ سکے ایم ایس ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ CBC مشین کی دستیابی سے اسپتال میں روزانہ درجنوں مریضوں کو فائدہ پہنچے گا، اور ٹیسٹ کے نتائج میں تیزی سے بہتری آئے گی۔
خبرنامہ نمبر3108/2025
ہنگلاج ماتا مندر کے سالانہ میلے کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ پی پی ایچ آئی کی جانب سے ادویات و ایمبولینس کی پہلی کھیپ ہنگلاج مندر روانہ کردی گئی مکران کوسٹل ہائی وے اگور کے قریب واقع ہنگلاج مندر کے سالانہ میلے میں حکومت بلوچستان سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت لسبیلہ پی پی ایچ آئی کے اشتراک سے میگا میڈیکل کیمپ قائم کیا جائیگا ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر پی پی ایچ آئی حاجی خان کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل میں 24,گھنٹے ایمرجنسی ایمبولینس کی سہولیات سمیت ERC کے ریسکیو اہلکاروں و ڈاکٹرز کی خدمات یاتریوں کو فراہم کی جائیں گی ہنگلاج مندر پر سالانہ میلے کی مناسبت سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ کے سلسلے میں ادویات کی روانگی کے موقع پر ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی بھی موجود تھے ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ایدھی ایمبولینسز کا قافلہ جلد ہنگلاج مندر پہنچے گا جہاں میلے کے دوران ایدھی فاونڈیشن کے رضاکار و ایمبولینسز کی خدمات یاتریوں کو کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کے دوران فراہم کی جائیں گی واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے لئے ادویات ہنگلاج مندر پہنچا دی گئی ہیں۔