خبرنامہ نمبر 2814/2025کوئٹہ 24 اپریل ۔ محکمہ خزانہ بلوچستان نے مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور سرکاری وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور انقلابی اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ بجٹ کی تیاری کے دوران موثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے محکمے نے کارکردگی کے معیار کو بلند کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کی زیرِ نگرانی کی گئی اس اصلاحاتی مہم میں غیر ضروری اور غیر فعال عملے کی چھانٹی کرتے ہوئے 71 ملازمین کو محکمہ خزانہ سے واپس سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) بھیج دیا گیا ہے۔ ان ملازمین کی موجودگی محکمے کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہی تھی۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فیصلے میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد محکمانہ نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور بجٹ سازی جیسے اہم قومی عمل کو زیادہ مو¿ثر اور شفاف بنانا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ اقدامات اصلاحاتی عمل کی جانب ایک مثبت پیش رفت تصور کیے جا رہے ہیں، جو آنے والے دنوں میں مالیاتی نظم و ضبط کے قیام میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2815/2025 کوئٹہ 24اپریل ۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت زراعت اور معدنیات کے ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکریٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ زراعت اور معدنیات کے محاصل کا ہمارے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور صوبے کی کثیرثعداد میں عوام کی زریعہ معاسش اس سے وابستہ ہیں دونوں شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے زرعی شعبے میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے شمسی توانائی پر منتقل کر نے کے لئے ہماری حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھا ئے ہیں جو کہ زیادہ بنجر زمین کو زیر کاشت لانے میں معاون ثابت ہو نگے۔ نئے آنے والے بجٹ 26-2025 میں زراعت اور مائننگ کی فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع کے بنیادی ضروریات کے لیے آنے والے بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2816/2025حب 24 اپریل ۔ ترجمان صدر مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان صوباِئی وزیر زراعت کوآپریٹیوبلوچستان میر علی حسن زہری نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس جام کمال خان کے ساتھ ملاقات کی اوربلوچستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ملاقات میں علاقائی ایشوز اورترقیاتی اموربلوچستان کےزمینداروں کو کسان کارڈاجراء سے متعلق بات کی گءوفاقی وزیر جام کمال نے صوبائی وزیر زراعت ومحسن حب میر علی حسن زہری کی بلوچستان میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کوششوں اورضلع حب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق وژن کوسراہا جام کمال خان عالیانی نے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کو یقین دیانی کرائی کہ علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کام کرینگے صوبائی وزیرمیر علی حسن زہری نے ضلع حب اوربلوچستان کی ترقی کیلئے جام کمال کے تعاون اوروژن کو دوررس نتائج کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ جام کمال ہمارے بڑے ہیں انکی گائیڈلائن پر ضلع حب اوربلوچستان کی ترقی کیلئے کام کرینگے جام کمال کی وزارت اعلی کے دورمیں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی سے ہایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن حب حاجی محمد عظیم سنیاں تصور اقبال جام گروپ کے کونسلر سیف اللہ شیخ و دیگر موجود تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2817/2025تربت 24 اپریل ۔ :رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کا دورہ کیا، جہاں پرنسپل پروفیسر آمان اللہ اور اساتذہ سے ملاقات میں ادارے کو درپیش مسائل، خصوصاً ٹرانسپورٹ کی کمی اور طلبہ کی مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے رکن صوبائی کی پرنسپل اور فیکلٹی کی جانب سے ادارے کو درپیش تعلیمی و انتظامی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی نے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی دی انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی اور کالج مسائل اور مشکلات کے حل سے متعلق ھر مکمن اقدامات کی جائے گی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2818/2025کوئٹہ24اپریل – صوبائی محتسب بلوچستان نے جِناح ٹاون، کوئٹہ میں واقع دی کرٹیکل مائنڈز اسکول کا دورہ کیا تاکہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے اور مثبت تعلیمی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔دورے کے دوران محتسب نے اسکول کی جدید کلاس رومز، سائنس اور اے آئی لیبز، اور فن لینڈ کے تعلیمی ماڈل سے متاثر سیکھنے کے ماحول کا مشاہدہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ان اداروں کو سراہنا تھا جو بچوں کے مرکز پر مبنی تعلیم اور تعلیمی جدت کو فروغ دے رہے ہیں۔اس موقع پر اسکول کی مینیجنگ ڈائریکٹر سکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) دانیا حسن بگٹی، اساتذہ اور دیگر عملے نے صوبائی محتسب کا پرتپاکاستقبال کیا اور اسکول کے وژن پر روشنی ڈالی۔ طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران اسکول کے اقدار پر مبنی، تخلیقی اور ہمدردی کو فروغ دینے والے ماحول کا مشاہدہ کیا گیا۔صوبائی محتسب نے اس موقع پر کہا:یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کوئٹہ میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ موجود ہے جو ترقی پسند اور جدید تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔ دی کرٹیکل مائنڈز اسکول نے معیاری اور جامع تعلیم کے میدان میں ایک مثال قائم کی ہے۔ ہم ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور بچوں کی بہتری کو اولین ترجیح دینے والے اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔صوبائی محتسب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا دفتر صوبے میں شفافیت، اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر تعلیمی شعبے میں۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2819/2025اوتھل24اپریل ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلسبیلہ مسعود حلیم نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل کا دورہ کیا اسکول کے تدریسی معیار، انتظامی امور اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران DEO مسعود حلیم نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طالبات سے براہ راست سوالات کیے تاکہ ان کے تعلیمی معیار اور اساتذہ کی تدریسی محنت کا اندازہ لگایا جا سکے انہوں نے مختلف مضامین میں طالبات کے جوابات سنے اور ان کی تعلیمی قابلیت پر اظہار اطمینان کیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ بچیوں کی معیاری تعلیم پورے معاشرے کی بہتری کا پیش خیمہ ہے اس لیے گرلز ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے اسکول میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ان کی بہتری کےن لیے اقدامات کا عندیہ دیا اسکول انتظامیہ کی جانب سے DEO لسبیلہ کو تدریسی عمل، حاضری اور دیگر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، مسعود حلیم نے محکمہ تعلیم لسبیلہ اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی کارکردگی کو مزید فعال کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کئے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2820/2025 خضدار24 اپریل۔ : پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی نے کالج سے منسلک خضدار ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ دندان کے کنسلٹنٹس کے ہمراہ اسپیشل ڈینٹل یونٹ جس میں حال ہی میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ جدید ترین او پی جی (OPG) مشین جو نصب کی گئی ہے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی نے مشین کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید او پی جی مشین خضدار اور جھالاوان کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، جو مختلف امراض دندان اور منہ کے جملہ مسائل کی تشخیص اور علاج میں موثر کردار ادا کرے گی، خاص طور پر جبڑے کے ٹیومرز اور دیگر پیچیدہ مسائل کی بروقت تشخیص میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس مشین کی بدولت اب مقامی افراد کو دیگر شہروں کے طویل اور مہنگے سفر سے نجات ملے گی اور وہ اپنی دہلیز پر معیاری تشخیصی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ ڈاکٹر عبدالصمد گچکی نے اسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈینٹل کنسلٹنٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی خلوص اور جذبے کے ساتھ خضدار اور گرد و نواح کے غریب و نادار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جو لائقِ تحسین ہے۔ پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج نے مزید کہا کہ ادارے کی بھرپور کوشش ہے کہ تدریسی اسپتال میں تمام شعبوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور طلباءکو بھی جدید طبی ٹیکنالوجی کے عملی مشاہدے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ مستقبل کے ماہر اور باصلاحیت معالج بن سکیں۔ ڈاکٹر عبدالصمد گچکی نے ڈینٹل یونٹ کی ٹیم کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے اور لگن سے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2821/2025تربت24اپریل ۔ یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ تعلیم اور گرین یوتھ موومنٹ کلب ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کےزیراہتمام یوم ارض مشترکہ طورپرمنایاگیا۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم کی جانب سے ماڈل نمائش جبکہ گرین یوتھ موومنٹ کلب کی جانب سے شارٹ ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیاگیا جن کا مقصد طلبہ کو ماحولیات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تخلیقی انداز میں اظہار خیال کا موقع فراہم کرناتھا۔ یونیورسٹی آف تربت کےفیکلٹی آف سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے یوم ارض نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر رجسٹرار گنگزار بلوچ اور شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہناز اسلم بھی موجود تھیں۔ماڈل نمائش کی نگرانی شعبہ تعلیم کی ٹیچنگ فیلو ہانی بدل نے کی، جبکہ شعبہ نیچرل ایند بیسک سائنسز کے فیکلٹی ممبرجیئند بلوچ نےمختصر ویڈیو مقابلے کی نگرانی کے فرائض انجام دیئے۔ نمائش میں شعبہ ایجوکیشن کے طلبہ نے تخلیقی اور تعلیمی پروجیکٹس پیش کیے، جن میں پائیدار ماحولیاتی نظام کے ماڈلز، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پوسٹرز، پانی کے تحفظ کے ماڈلز، ری سائیکل شدہ آرٹ ڈسپلےاور ماحول دوست طرززندگی کو اجاگر کرنے والی عملی سرگرمیوں سمیت کئی تخلیقی و تعلیمی پروجیکٹس شامل تھے۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر حکیم نے کہا کہ اس نوعیت کی تخلیقی سرگرمیاں یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی قومی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف تربت طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے۔مختصر ویڈیو مقابلے میں شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کی طالبہ ایمان لیاقت نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسی شعبے کی عائشہ عبد الرحیم اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کی زوہیب الٰہی نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے جمیل نذیر اور محمد حارث کی ٹیم نے حاصل کی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2822/2025قلعہ سیف اللہ24اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساجد حسین شاہ ڈی پی ایم حمید اللہ کاکڑ (ESP), ڈی ٹی ایم (CPD) کلیم اللہ کاکڑ، ڈی ڈی او, محبوب شاہ کاکڑ , CEP عبدالغفار کاکڑ، ڈی ڈی او غلام محمد ،ڈی ڈی او عزیز اللہ و دیگر (سکول داخلہ مہم 2025 ) نے اہم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ رواں سال 2025 میں ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کو 8597 بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جس میں 4840 بچے اور 3890 بچیاں شامل تھے۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے ضلعی اور کلسٹر لیول پر واک اور سیمینار منعقد ہوئے۔ ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ نے ٹارگٹ کو پورا کرتے ہوئے 9099 بچے اور بچیاں کو سکولوں میں داخل کرایا جس میں 4840 بچے اور 3757 بچیاں شامل تھیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے DEO سید ساجد حسین ترمزی نے کہا کہ37 سکولوں کو ٹیچرز کی Rationalisation سے فنکشنل کیا اور جو مسنگ پوسٹ تھے اس مسئلے کو بھی جلد حل کرکے مزید غیر فعال سکول کو فعال کرینگے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2823/2025تربت 24 اپریل۔ س:ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے ڈپٹی چیئرمین میر باہڑ جمیل دشتی سے تحصیل دشت کے مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلروں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل، بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا تھا۔منتخب بلدیاتی عوامی نمائندوں نے میر باہڑ جمیل دشتی کو تفصیلات ً آگاہ کیا اور کہا کہ کئی علاقوں میں تعلیمی اداروں کی کمی، اساتذہ کی غیر موجودگی، بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی، اور طبی عملے کی قلت جیسے مسائل لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں میر باہڑ جمیل دشتی نے وفد کی شکایات کو انتہائی سنجیدگی سے سنا اور موقع پر موجود افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور ایسے مسائل کے مستقل حل کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ادارے پی سی ون تیار کر کے بروقت جمع کرائیں تاکہ بجٹ کی منظوری کے بعد عملی اقدامات کا آغاز کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر تمام یونین کونسلوں کے مسائل کی نگرانی کریں گے اور عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور یونین کونسلز میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی جائے گی۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2824/2025تربت 24 اپریل۔ :یونین کونسل کوہک، تحصیل دشت کے چیئرمین محراب دشتی نے مالی سال 2024-2025 کے لیے 49 لاکھ روپے کا سالانہ بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ اجلاس یونین کونسل آفس میں منعقد ہوا، جس میں کونسل کے تمام کونسلران نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین محراب دشتی نے بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوہک میں عوامی ضروریات اور مقامی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو اولین ترجیح دی گئی ہے اجلاس میں کونسل کے اراکین نے مختلف ترقیاتی تجاویز پر سیر حاصل بحث کی، جن میں دیہی علاقوں میں اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے، بنیادی طبی مراکز کو فعال کرنے، اور سڑکوں و دیگر انفرااسٹرکچر کی مرمت شامل تھیں۔ تمام تجاویز کو بجٹ میں شامل ممکنہ گنجائش کے تحت زیر غور لایا گیا چیئرمین محراب دشتی نے یقین دہانی کروائی کہ یونین کونسل کوہک کے عوام کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے، اور تمام دستیاب وسائل کو عوامی مفاد میں بروئے کار لایا جائے گا۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2825/2025نصیرآباد24اپریل ۔ : کمشنر نصیرآباد معین الرحمٰن خان کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں جاری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اس حوالے سے آج کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویڑن بھر کے ایکسین پی ایچ ای جن میں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینیئر نصیرآباد حفیظ الرحمن ہاشمی، ایکسین جعفرآباد کاظم لونی، ،ایکسین استامحمد محمد احسن بشیر، سمیت کچھی، صحبت پور، اور جھل مگسی شامل ہیں نے شرکت کی اور اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں جاری ترقیاتی امور و واٹر سپلائی اسکیموں سمیت درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر معین الرحمٰن خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام اسکیمات کو مقررہ وقت پر مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہیں اور ان کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولت میسر آئے گی۔ اجلاس میں مختلف اسکیمات کی رفتار، مالی رکاوٹیں، تکنیکی مسائل اور ممکنہ حل پر بھی غور کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2826/2025تربت 24 اپریل ۔چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی کی جانب سے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہائی اسکول سری کہن کو سولر سسٹم اور پانی کا موٹر فراہم کیا گیا، تاکہ طلبائ کو بہتر اور آرام دہ تعلیمی ماحول میسر آ سکے یہ سہولت کونسلر حاجی محمد اسلم نے اسکول کے ہیڈماسٹر جمیل احمد کے حوالے کی، جبکہ اس موقع پر نعیم عادل، کامریڈ مراد علی اور دیگر معززین بھی موجود تھے اسکول انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی سہولت اور تعلیمی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2827/2025نصیرآباد:24اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کا گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گوٹھ تاج محمد لہڑی کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، منیر احمد خان کاکڑ نے آج گورنمنٹ ہائی سکول گوٹھ تاج محمد لہڑی کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سکول کے پرنسپل بختیار احمد مری پی اے منظور احمد شیرازی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباءسے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری رجسٹر کا جائزہ بھی لیا، جہاں تمام اساتذہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود پائے گئے، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔منیر احمد خان کاکڑ نے سکول کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں ایسے تعلیمی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کی محنت و لگن کو سراہا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی طرح اپنے فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو معیاری و بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز سکول عزیز آباد تحصیل تمبو کا دورہ کیا اساتذہ کرام کی حاضری رجسٹر چیک کیا اور کہا کہ بچوں کو دنیاوی تعلیم کے زیور سے منور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت و دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ آگے چل کر نہ صرف وہ کامیابیاں حاصل کریں بلکہ بہتر معاشرے کی تشکیل میں بھی کردار ادا کر سکیں۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2828/2025 تربت 24 اپریل۔ :ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے ڈپٹی چیئرمین میر باہڑ جمیل دشتی نے دشت کسر ڈنک کے دیرینہ پانی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے 3000 فٹ طویل، 4انچ قطر کی پائپ لائن کی تنصیب کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے کو پانی کی مستقل فراہمی یقینی بنانا ہے، جواس علاقے کے لوگوں کا ایک دیرینہ عوامی مطالبہ تھا ڈپٹی چیئرمین اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئر زوہیب اور انجینئر اقبال کے ہمراہ منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔ موقع پر موجود اہلِ علاقہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین مقامی مسائل کے حل کے لیے محدود وسائل کا بہترین استعمال کر رہے ہیں، جو قابلِ ستائش ہےاس موقع پر یونین کونسل کنچتی کے وائس چیئرمین ابابگر دشتی بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے منصوبے کو علاقے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2829/2025تربت 24 اپریل ۔بلوچستان بار کونسل کے زیرِ اہتمام مکران ڈویژن کے نوجوان وکلا کے لیے منعقدہ تین روزہ ووکیشنل کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ کورس کا اختتامی اجلاس ہائی کورٹ بلڈنگ تربت میں منعقد ہوا، جس میں معروف قانونی ماہرین اور سینئر وکلا نے شرکت کی تقریب سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد ایڈووکیٹ، قاسم گاجیزئی ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل ناظم الدین ایڈووکیٹ، مہراللہ گچکی ایڈووکیٹ، مجید دشتی ایڈووکیٹ، رستم جان گچکی ایڈووکیٹ اور جاڈین دشتی ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے نوجوان وکلا کو قانونی پیشے کے تقاضوں، اخلاقی ذمہ داریوں، عدالتی طریقہ کار، اور پیشہ ورانہ دیانت داری کے اصولوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ وکلا نے بلوچستان بار کونسل خصوصاً ممبر قاسم گاجیزئی ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے یہ کورس مسلسل تیسری مرتبہ تربت میں منعقد ہوا۔ اس اقدام سے مقامی وکلا کو کوئٹہ جانے کی زحمت سے نجات ملی اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت اپنی ہی ڈویڑن میں حاصل کرنے کا موقع ملا قاسم گاجیزئی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربت میں ایسے تربیتی پروگرامز کا انعقاد مکران کے نوجوان وکلا کے لیے ایک سنگِ میل ہے، جس سے نہ صرف ان کی علمی و فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ قانونی میدان میں ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو بھی فروغ ملے گا۔شرکا نے کورس کو ایک اہم اور قابلِ قدر موقع قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تربیتی پروگرامز کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ مکران ڈویڑن کے وکلا جدید قانونی مہارتوں سے بہرہ مند ہو سکیں.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2830/2025تربت 24اپریل ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹیک مکران شاکر علی بلوچ نے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر تربت کا دورہ کیا، جہاں پرنسپل محمد یوسف بلوچ نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری کلاسز کا معائنہ کیا، طلباءاور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ طلباءکو وقت کی پابندی اور عملی مہارتوں پر زور دیتے ہوئے روزگار میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2831/2025نصیرآباد:24اپریل ۔ کمشنر نصیرآباد معین الرحمٰن خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کے افسران کا اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر زور دیا گیا واضح رہے کہ آج کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیرآباد غلام سرور عمرانی ،محمد ارسلان، سیعد احمد، رحمت اللہ جھکرانی، محمد اسماعیل و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں اربن اور رورل علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تمام ضلعی افسران نے اپنے محکمے کی جانب سے جاری و مکمل ہونے والے منصوبوں کے متعلق فردا فردا تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر معین الرحمٰن خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گلیوں کی تعمیر کے دوران سطح بندی (لیولنگ) کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ نکاسی آب کا موثر نظام قائم رہے اور بارش یا استعمال شدہ پانی سڑکوں پر نہ پھیلے مزید کہا کہ روڈز کی تعمیر کے دوران ان کے شولڈرز پر خصوصی توجہ دیں کمشنر نصیرآباد نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی نگرانی کے ذریعے کاموں کا جائزہ لیں اور عوامی مفاد کو ترجیح دیں۔اجلاس میں مقامی سطح پر ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے تجاویز بھی زیر غور آئیں، جبکہ کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح اور بہتری ہر منصوبے کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2832/2025تربت 24 اپریل۔ :ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے وائس چیئرمین میر باہڑ جمیل دشتی نے بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی کے چیئرمین غفور شاد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان اکیڈمی کی مجموعی کارکردگی، درپیش مسائل اور موجودہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی اور اکیڈمی کے اب تک کی پیش رفت آگاہ کیا گیا اس موقع پر چیف آفیسر کیچ حمل کاشانی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی منصور احمد اور ضلعی چیئرمین کے پی ایس حمل بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود سہولیات کا مشاہدہ کیا وفد نے بلوچستان اکیڈمی سمیت دیگر علمی و ادبی اداروں کے لیے حکومتی گرانٹس نہ ھونے کے برابر ھے انہوں نے کہا کہ یہ ادارے قوم کے
خبرنامہ نمبر2834/2025کوئٹہ، 24 اپریل ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ زکوٰة کی تنظیم نو اور اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مستحقین تک مالی امداد شفاف اور بروقت انداز میں پہنچانے کے لئے موثر میکنزم پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں ایک جامع پلان مرتب کیا جائے گا جس میں محکمہ زکوٰة کی تنظیم نو، اصلاحات اور مو¿ثر حکمت عملی کے خدوخال شامل ہوں گے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی عمل کے دوران محکمہ زکوٰة کے کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، البتہ دستیاب افرادی قوت کو مو¿ثر انداز میں یوٹیلائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس کے تحت زکوٰةکی رقم براہ راست اسٹیٹ بینک سے جاری ہوکر مستحق فرد کے ذاتی اکاونٹ میں منتقل ہوجائے تاکہ کرپشن، کمیشن اور دفتری رکاوٹوں سے پاک ایک شفاف نظام قائم ہو وزیر اعلیٰ نے زکوٰة کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے مستحق افراد زکوٰة سے محروم ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔ل انہوں نے ہدایت دی کہ پیچیدہ دفتری عمل کے بجائے ایک سمارٹ اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے فوری اور براہ راست امداد یقینی بنائی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر جامع سفارشات مرتب کرکے منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ زکوٰة کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زکوٰة تقسیم کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور، زکوٰة و اوقاف محترمہ شہناز صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، سیکرٹری زکوٰة و مذہبی امور محمد اسحاق جمالی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2835/2025کوئٹہ, 24 اپریل ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے اہم اور بروقت فیصلوں کو ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کی جانب ایک فیصلہ کن اقدام قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور علاقائی تعاون کو ترجیح دی ہے مگر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان ایک انتہائی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جسے پوری پاکستانی قوم مسترد کرتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اگر بھارت نے آبی جارحیت کے تحت پاکستان کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس سے دو طرفہ کشیدگی میں مزید تناو آئے گا اور یہ اقدام براہِ راست اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ل انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اس دوٹوک موقف کو سراہا کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنی قومی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور واہگہ بارڈر کی بندش، بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تیسرے ملک کے ذریعے ہونے والی تجارت کی مکمل معطلی، اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں کمی جیسے فیصلے ناگزیر ہوچکے تھے یہ اقدامات بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں کے خلاف پاکستان کی خوددارانہ پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں وزیر اعلیٰ نے بھارت کے شہریوں کو جاری تمام ویزوں کی منسوخی اور سارک کے تحت دیے گئے ویزوں کی تنسیخ کو ایک دانشمندانہ قدم قرار دیا جو قومی مفاد کے عین مطابق ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، قومی وقار اور وسائل کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت، قومی سلامتی کے فیصلوں میں وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملکی دفاع میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2836/2025کوئٹہ24 اپریل ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی زیر صدارت صوبے کے روڈز اور پلوں کی د یکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر سیکرٹری خزانہ عمران زرکون ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سعد بن اسد ڈیولپمنٹ آفیسر کو ئٹہ ظہور احمد کے علاوہ سپریٹنڈنگ انجینئرز اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو صوبے بلخصوص کوئٹہ شہر کے تمام روڈز اور پلوں کی موجودہ حالت کے بارے میں مکمل اور تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کی کسی طرح روڈز کی تعمیر میں اوور لیپنگ سے بچا جاسکتا ہے اور اسکے علاوہ روڈز کی کوالٹی کو دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے سیوریج سسٹم میں بہتری لانے اور مین ہولز کی مرمت اور دیکھ بھال کرنے سے ہی روڈز ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہ سکتے ہیں علاوہ ازیں کوئٹہ شہر کے تمام پلوں کی مرمت اور دیکھ کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صوبے کے روڈز اور پلوں کی مرمت اور دیکھ بھال صحیح انداز میں کیا جائے صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ مختلف محکموں کے مابین اوور لیپنگ گڈ گورننس میں بڑی رکاوٹ ہیں اگر محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں تو بہت مشکلات اور مساہل خودبخود ختم ہو جاہیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ شہری علاقوں میں روڈز مکمل ہونے کے بعد مکمل طور پر اس روڈ کو میٹروپولٹن کے حوالے کیا جائے اور اس روڈ کی دیکھ بھال اور مرمت بھی ان ہی کے کے ذمے دی جائیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لے کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے حکومت کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام کو ہدایات دیں کہ صوبے کے جتنے بھی روز اور پل کہ جنکی مرمت کرنا لازمی ہے انکی تفصیلات مرتب کرکے پیش کریں تاکہ ان پر کام تیزی سے کیا جائے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے سیوریج کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ جو بھی روڈ منصوبہ شروع کریں سب سے پہلے اس روڈ کے سیوریج کے نظام کو تقریباً پندرہ سال کے لیے محفوظ اور موثر بناییں تاکہ اس روڈ کی کی کوالٹی اور لاہیف دونوں دیر پا محفوظ رکھنے میں مدد ملے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2837/2025کوئٹہ, 24 اپریل ۔صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کو پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ربابہ نے کہا کہ ملک کی قیادت نے جس تدبر اور بصیرت کے ساتھ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لیے بروقت فیصلے کیے ہیں، وہ پوری قوم کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی اعلان نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے، جسے پاکستان نے دانشمندی سے مسترد کر کے ایک اصولی اور ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش، واہگہ بارڈر کی فوری بندش، اور بھارت کے ساتھ تیسرے ملک کے ذریعے ہونے والی ہر قسم کی تجارت کا خاتمہ، ایسے فیصلے ہیں جو قومی مفاد میں ناگزیر ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں اور ان فیصلوں سے یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر پرعزم ہے صوبائی مشیر نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی محدودگی، ویزوں کی منسوخی اور سارک کے تحت جاری تمام بھارتی ویزوں کی تنسیخ کو بھی ایک سنجیدہ سفارتی پیغام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے قومی یکجہتی، عوامی اعتماد اور ریاستی اداروں کی ہم آہنگی کا بھرپور مظاہرہ ہوا ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین، نوجوان اور بزرگ، سب اس عزم میں شریک ہیں کہ وہ ملکی سلامتی کے ہر اقدام میں اپنی آواز اور عملی حمایت پیش کریں گے، اور اس نازک موقع پر افواجِ پاکستان، حکومت اور قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2838/2025 خضدار :24 اپریل۔ کمشنر قلات ڈویژن شا ہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت محکمہ جات کے ہیڈ آفیسرز کا تعارفی اجلاس آج یہاں کمشنر کانفرنس ہال خضدار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر لطف الرحمن جنرل منیجر این ایچ اے قلات رینج کاشف علی شیخ ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن زکریا شاہوانی سمیت تمام محکموں کے افیسران موجود تھے گورنمنٹ محکمہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق پراگریس رپورٹ اجلاس میں پیش کی.کمشنر قلات ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ محکمہ جات کے آفیسرز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ترقیاتی اسکیمات کو بروقت اور معیاری نداز میں پائیہ تکمیل تک پہبچائیں وہ اپنے محکموں میں حکومت کے نمائندے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو اسکیمات اور فنڈز مختص کئے جاتے ہیں ان کا براہ راست فائدہ عوام کو ملنا چاہئے۔ اس سلسلے میں سستی کاہلی اور غیر ذمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں رہنی چاہئے۔ کمشنر قلات ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ آج محکمہ جات کے ہیڈز سے تعارفی اجلاس تھا تاہم اگلا اجلاس محکموں کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے بلایا جائیگا اور اس اجلاس میں محکموں میں جاری ترقیاتی اسکیمات اور درپیش مسائل کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا جائیگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2839/2025: کوئٹہ 24 اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، یونیسف کے نمائندہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اور اس موذی مرض سے اپنے بچوں کو محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں اور ویکسینیشن مہم کو مو¿ثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود تمام شرکاءکو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے اور ویکسینیشن کے اہداف کو ہر صورت میں حاصل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ رکھیں تاکہ پولیو کے خلاف اس جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔اجلاس میں ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندے نے پولیو کی موجودہ صورتحال، ویکسینیشن مہم کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی تجاویز اور مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2840/2025کوئٹہ: 24اپریل ۔پاکستان مسلم لیگ ن۔ بلوچستان کی صوبائی خاتون رہنما محترمہ فاطمہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور ملک استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ہے، عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔ شہباز شریف نے ذمہ داری سنبھالتے ہی ملک کو درپیش معاشی اور توانائی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، جن کے مثبت نتائج عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔نہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں، جن میں بجلی کے بلوں میں ریلیف، صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت ادویات، اور خواتین و نوجوانوں کے لیے خود کفالت پروگرام شامل ہیں۔محترمہ فاطمہ خان نے گورنر بلوچستان اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) شیخ جعفر خان مندوخیل کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ ان کا حالیہ دورہ روس ایک تاریخی قدم تھا جو بلوچستان اور ملک کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی شیخ جعفر خان مندوخیل نے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔ چونکہ گورنر ہاوس کے دائرہ اختیار میں جامعات آتی ہیں، لہٰذا انہوں نے جامعات کی بہتری، سہولیات کی فراہمی، اور طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرامز کا آغاز کر کے نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔فاطمہ خان نے آخر میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ سفر عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2841/2025لورالائی 24اپریل ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورعلی کاکڑ کی زیر صدارت پولیو ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جہانزیب ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ناصر کھیتران سمیت دیگر مانیٹرز موجود تھے اجلاس کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو جاری پولیو مہم چوتھے دن کے کیچپ ڈے کی کامیابی اور دیگر درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نے ہدایات دی کہ کیچ اپ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے تمام مانیٹرز اور ورکرز پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ بچوں کو پولیو امراض سے بچاو کی ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کیا جائے اس حوالے سے ضلع انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی ہم سب کا مقصد بچوں کے بہتر مفاد میں اقدامات کرنا ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2842/2025دکی24اپریل۔ڈپٹی کمشنربرکت علی بلوچ کی زیر صدارت کول مائنز سیکورٹی ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایس پی د±کی عاصم شفیع، اسسٹنٹ کمشنر دکی ڈاکٹرعبدالسلام،چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین،کول مائنز اونرز، نمائندہ 87 ونگ، مائنز انسپکٹر صابر شاہ، مائنز رائلٹی آفیسر، کول سپلائرز، ٹرک ایسوسی ایشن، پی ٹی کنٹریکٹرز، لیبر نمائندگان اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی اجلاس کا مقصد کول مائنز سے وابستہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانا تھاڈپٹی کمشنربرکت علی بلوچ نےاجلاس سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ مائنز ایریا میں سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے اور تمام ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،ضلعی انتظامیہ کوئلہ کانوں سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل رابطے اور ہم آہنگی سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہےانہوں نےکہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مستعدی سےاپنےفرائض سرانجام دے رہے ہیں عوام کی جان ومال کا تحفظ اور حفاظت ہماری اولین ترجیحات کہ امن وامان کی صورتحال کو مذید بہتر کیا جاسکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2843/2025پشین 24اپریل پشین کی محکمہ تعلیم نے یونیسف اور انتظامیہ کی تعاون سے سکولوں میں مقررہ ہدف سے زیادہ داخلے کرائے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زاہد حسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) یاسین اختر اور یونیسف کے ڈسٹرکٹ منیجر اسماعیل جلالزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں تعلیمی سال 2025 ءکے دوران حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ میں 15648 بچوں کو سکولز میں داخل کرانیکا ہدف دیا گیا تھا جس سے پشین کی تعلیمی آفیسر فیض اللہ کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر زاہد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر اور یونیسف کی تعاون اور کوششوں سے مقررہ ہدف سے بڑھ کر مجموعی طور پر اکیس ہزار پانچ (21005) بچوں کو سکولز میں داخل کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں ٹوٹل 1,043 سکولز ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں، جن سکولوں میں صاف پانی، چار دیواری، تزہین و آرائش اور کمروں کی مرمت سمیت دیگر مسائل تھے انہیں یونیسف کے مدد سے تقریبا حل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیر تعلیم کی سخت ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کے تمام سکولز میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنادی گئی ہے غیر حاضر اور گھوسٹ اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسران روزانہ کی بنیادوں پر سکولوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں غیر فعال سکولوں کو بھی جلد فعال بنائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2844/2025کوئٹہ 24 اپریل- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)، پی پی ایچ آئی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران صحت کے مختلف مراکز میں عملے کی غیر حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ بعض کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی گئی۔اجلاس میں مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز) میں واقع قبضہ شدہ سرکاری کوارٹرز کے معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ فوری طور پر ان کوارٹرز کو واگزار کرانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے تمام محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں کو کامیاب بنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2845/2025خضدار 24 اپریل۔: ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کی میٹنگ ڈسٹرکٹ کانفرنس روم خضدار میں منعقد ہوئی۔ جس میں کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاﺅٹس کرنل عبدالحفیظ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں سیکورٹی اور قانون نافذ ادا کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور مختلف محکمہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ خضدار میں قیام امن کے لئے موثر اقدامات عمل میں لانے قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور اسٹریٹ کرائمز و دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے پر غورو خوض ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ، لیویز پولیس ایف سی اور دیگر سیکورٹی ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت قیام امن کے لئے کردار ادا کریں گے۔ آئے روز نیشنل ہائی ویز کی بندش شٹر ڈاﺅن کا خاتمہ کیا جائیگا، امن عامہ میں رکاوٹ ڈالنے اور انتشار پیدا کرنے والے گروہوں کے سختی سے سختی سے نمٹا جائیگا،عوام کو پرسکون انداز میں کاروبار کرنے کے لئے پر امن ماحول فراہم کیا جائیگا، معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا ، گورنمنٹ کی رٹ کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام سیکورٹی ادارے طے شدہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرکے خضدار ڈسٹرکٹ میں مثالی امن کا نفاذ قائم کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2846/2025 کوئٹہ 24اپریل ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کوئٹہ ملک صورت خان اپنی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ کلی ملک عبدالسلام یونین کونسل کچلاک میں فیلڈ ڈے کا کامیاب انعقاد، کسانوں کو جدید زرعی طریقوں کی تربیت اور کھاد کی تقسیم۔ فیلڈ ڈے میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوئٹہ ملک صورت ، ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی حبیب اللہ، ایگریکلچر آفیسر شیخ سیف اللہ خان، ایگریکلچر آفیسر سیف اللہ کاکڑ، فیلڈ اسسٹنٹ راز محمد، فیلڈ اسسٹنٹ جعفر خان، بیلدار فیض اللہ اور زمیندار ملک امان اللہ کے ساتھ زمینداروں نے بھی شرکت کی۔فیلڈ ڈے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ملک صورت خان ٹیم کے اہمراہ گندم (ذردانہ) کی نمائشی پلاٹ کا معائنہ کیا۔موجودہ گندم کی فصل کا اچھی نشونما اور بہترین پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے زمیندار ملک اما ن اللہ کو یوریا کھا دی۔اخر میں نظامت زرعی اطلاعات کی طرف سے پبلیسٹی افیسر ڈاکٹر سید قدیم اغا ٹیم کے ساتھ فیلڈ ڈے کو اوجاگر کرنے کے لیے مکمل کوریج دی۔زمیندار ملک امان اللہ نے فیلڈ ڈے کا انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر صورت خان اورپبلسیٹی افیسر ڈاکٹر سید قدیم اغا کا شکریا ادا کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2847/2025سوراب 24 اپریل– ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) غلام مصطفی رئیسانی کی زیر صدارت سب ڈویڑن دشت گوران کے گورنمنٹ پرائمری اسکول بتگو میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت گوران نعیم قاسم شاہوانی، نمائندہ ایف سی عبدالکریم، رسالدار حافظ عبداللہ زہری سمیت محکمہ تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفی رئیسانی نے تمام عوامی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے مسائل کا فوری اور موثر حل یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ بلا واسطہ طور پر انتظامیہ تک اپنی آواز پہنچا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نعیم قاسم شاہوانی نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت کھلی کچہریوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔دورانِ کچہری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واپڈا، لائیو اسٹاک اور بعض دیگر محکموں کے نمائندگان کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ ان اداروں کی غیر حاضری کے حوالے سے متعلقہ اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر شکایت ارسال کی جائے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2848/2025لورالائی24اپریل ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ کے زیر صدارت ضلع لورالائی کے پرائیویٹ سیکٹر این جی اوز کا مشترکہ اجلاس کا انعقادعوامی مسائل حل کرنے میں پرائیویٹ سیکٹر این جی اوز کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ کے زیر صدارت منقعدہ ضلع لورالائی میں پرائیویٹ سیکٹر این جی اوز کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر باچیت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ضلع لورالائی میں خدمات سرانجام دینے والے مختلف این جی اوز جن میں مسلم ایڈ۔یو این ڈی پی۔یونیسف اور دیگر این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نور علی خان کاکڑ نے کہا کہ جہاں حکومت عوام کو زندگی کی سہلولیات فراہم کرنے میں دن رات محنت کررہی ہے وہاں عوامی مسائل کے حل کرنے میں پرائیویٹ سیکٹر این جی اوز کا کردار بھی قابل تعریف ہے انہوں نے ضلع لورالائی میں خدمات سرانجام دینے والے این جی اوز کو اپنی کارکردگی مستقبل میں اور بہتر کرنے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ این جی اوز آئندہ تعلیم۔صحت اور دیگر اداروں میں اپنا کردار جاری و ساری رکھے ن
خبرنامہ نمبر2848/2025اسلام آباد 24اپریل2025:صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائ وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پسماندہ علاقوں میں نادار اورمستحق خاندانوں کی مدد کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں سماجی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ صوبے میں بی آئی ایس پی کی رسائی اور اثرات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی اجلاس میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر2849/2025
خبرنامہ نمبر2850/2025کوئٹہ، 22 اپریل2025: 2025:صوبائی مشیر برائے کلائمیٹ چینج و ماحولیات، نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے سیارے میں سرمایہ کاری کرکے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ فار انوائرمنٹل سسٹینبلیٹی اینڈ انوویشن اور ماؤنٹ وویو ٹیکنالوجیز پارک کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی یومِ ارتھ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم “ہماری طاقت، ہمارا سیارہ” ہمیں یاد دلاتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حل ہمارے اختیار میں ہیں۔ اس عالمی مسئلے کا حل صرف اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے۔ ہمیں آلودہ ایندھن کے استعمال کو ختم کرکے شمسی توانائی، ہوا، اور پن بجلی جیسے صاف اور قابلِ تجدید توانائی ذرائع کو اپنانا ہوگا۔ نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ پاکستان، خاص طور پر بلوچستان، موسمیاتی تبدیلی کے محاذ پر کھڑا ہے اور اس کے خطرناک اثرات جیسے شدید سیلاب، طویل خشک سالی، شدید گرمی کی لہریں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے ایک موقع ہے کہ ہم ان بڑھتے ہوئے خطرات پر سنجیدگی سے غور کریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت، سول سوسائٹی، نوجوان، اور نجی شعبے کو ساتھ ملا کر ماحول دوست اقدامات کو تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صاف توانائی، پائیدار ترقی، اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یومِ ارض کو صرف ایک دن کے طور پر نہ منائیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے درخت لگانے، پانی کی بچت، پلاسٹک کے استعمال میں کمی، اور ماحول دوست پالیسیوں کی حمایت پر زور دیا۔
خبرنامہ نمبر2851/2025نصیرآباد24اپریل2025: پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ متحرک ھوگئے ہیں واضح رہے کہ وہ پولیو کی مہم کی مانیٹرنگ خود کر رہے ہیں اس حوالے سے آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے تحصیل منجھو شوری اور تحصیل بابا کوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی اور انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے ان والدین سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے نہ صرف والدین کو مہم کی اہمیت سے آگاہ کیا بلکہ بچوں کو اپنی نگرانی میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلوا کر ایک مثبت مثال قائم کی۔انہوں نے منجھو شوری، کونا تمبو سمیت متعدد علاقوں میں پولیو ٹیموں سے بھی ملاقاتیں کیں، ان کے ریکارڈ کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ڈپٹی کمشنر کا یہ متحرک کردار نہ صرف صحت عامہ کے تحفظ کے لیے قابلِ تحسین ہے بلکہ پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ھے
خبرنامہ نمبر2852/2025حب24، اپریل 2025:*چیئرمین ضلع کونسل حب جاوید جمالی کے زیرصدارت ضلع حب میں محکمہ زراعت توسیعی کی جانب سے کسان کارڈاجراء ؓزمینداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیعی شاہدرونجھو ودیگر شریک ہوئے اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسر نے زمینداروں کی رجسٹریشن کیلئے لوہی دریجی وندر میں ڈیسک قائم کرنے اورکسان کارڈویریفکیشن اجراء پروفارماکے حوالے سے ضلع کونسل چیئرمین کوبریفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کسان کارڈاجراءاورزمینداروں کی رجسٹریشن کےطریقئہ کار کوزرعی اراضیات کی ویریفکیشن سے مشروط کیا گیایے تاکہ حقیقی زمینداروں کو پروگرام سے استفادے کے مواقع میسریوں ۔اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ زراعت توسیعی زمینداروں کے لئے آگاہی پروگرامز کاانعقاد کریگی ضلع کونسل چیئرمین جاوید جمالی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا شھید بینظیر کسان کارڈپروگرام پیپلز پارٹی کی حکومت کا اہم کارنامہ ہے صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائ وزیرزراعت وکوآپریٹیو محسن حب میر علی حسن زہری کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت بلوچستان کے زمینداروں کی احساس محرومی کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں وفاقی وزارت ایگریکلر فوڈریسرچ کمیٹی اجلاس میں صوبائ وزیر زراعت میرعلی حسن زہری نے بھرہوراندازمیں بلوچستان کی نمائندگی کی یے زمینداروں کو معیاری بیج سبسٹڈی پرفراہمی یوریاکھاد کی اضلاعی کوٹے میں اضافے سیڈکارپوریشن قیام کیجانب وفاقی حکومت کی توجہ مبذول کرائ ہے بلوچستان کی تارہخ میں پہلی مرتبہ وفاقی وزارت زراعت فوڈریسرچ کمیٹی کے سامنے بلوچستان کاموقف جرات مندانہ اندازمیں پیش کیایے بلوچستان کے زمینداروں کے ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائ پر انرجائزیشن سے زرعی شعبے میں انقلاب ائیگا ضلع کونسل چیئرمین نے کہا کہ کسان کارڈپروگرام کو ٹرانسپیرنسی اور زمینداروں کی مشاورت سے آگے لیکر جائیں گے اس سلسلے میں صوبائ وزیرزراعت محسن حب میرعلی حسن زہری کی واضح پالیسی ہے کہ دریجی حب سمیت بلوچستان کے تمام زرعی اضلاع میں ایگریکلچر سیکٹر کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کیا جائے انشاء اللہ بلوچستان میں ایگریکلچر سیکٹر کی ترقی کا نیا دورشروع ہونیوالا ہے*
خبرنامہ نمبر2853/2025نصیرآباد24اپریل2025:: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کا گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گوٹھ تاج محمد لہڑی کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، منیر احمد خان کاکڑ نے آج گورنمنٹ ہائی سکول گوٹھ تاج محمد لہڑی کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سکول کے پرنسپل بختیار احمد مری پی اے منظور احمد شیرازی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری رجسٹر کا جائزہ بھی لیا، جہاں تمام اساتذہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود پائے گئے، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔منیر احمد خان کاکڑ نے سکول کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں ایسے تعلیمی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کی محنت و لگن کو سراہا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی طرح اپنے فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو معیاری و بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز سکول عزیز آباد تحصیل تمبو کا دورہ کیا اساتذہ کرام کی حاضری رجسٹر چیک کیا اور کہا کہ بچوں کو دنیاوی تعلیم کے زیور سے منور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت و دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ آگے چل کر نہ صرف وہ کامیابیاں حاصل کریں بلکہ بہتر معاشرے کی تشکیل میں بھی کردار ادا کر سکیں
خبر امہ نمبر2854/2025دالبندین 24اپریل2025: ڈپٹی کمشنر چاغی، عطاء المنعم، نے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ چاغی آر ایچ سی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹاف کی حاضری اور دیگر تمام شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام ملازمین ہر وقت اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں، غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے مختلف پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی کو جانچا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ صحت عامہ کے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔