News

21-04-2025

خبرنامہ نمبر 2667/2025 کوئٹہ ، 20 اپریل :

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے 58ویں کانووکیشن کے انعقاد پر منتظمین، اساتذہ، میڈیکل پروفیشنلز اور کامیاب فیلوز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس موقع کو بلوچستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے سی پی ایس پی کا کردار قابلِ ستائش ہے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں کانووکیشن کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان طبی شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہاں کے نوجوان ڈاکٹرز قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے کامیاب فیلوز کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور پیشہ وارانہ دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت طبی شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے سی پی ایس پی کی اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ نہ صرف معیاری پوسٹ گریجویٹ تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ڈاکٹروں کی کامیابی پورے صوبے کے لیے باعثِ فخر ہے اور حکومت ان کی پیشہ وارانہ تربیت کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے انہوں نے کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

خبرنامہ نمبر2668/2025کوئٹہ 21 اپریل۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی زندگی تمام پاکستانیوں اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے کہ جنہوں نے اپنے کلام سے مسلمانوں کو جذبہ آزادی، حریت اور اجتماعیت کا درس دیتے ہوئے ان میں ایک نئی روح پھونکی علامہ محمد اقبال کی 87 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں بہت کم ایسے شعراءگزرے پیں کہ جن کے کلام میں خودی اور بیداری کا عنصر اس قدر نمایاں ہوانہوں نے کہا آج بھی نوجوانوں کو علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کو اپنانا چاہیے آج کے نوجوان اگر اس فلسفے کو سمجھ جائیں اور اپنی صلاحیتوں کا استعمال درست سمت میں کریں تو یقیناً کامیابی مقدر ہوگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاعر مشرق نے ہمیشہ اجتماعیت کا درس دیا اور اس امر پر زور دیا کہ مسلمانوں کی بقا اور تحفظ بھی دراصل رواداری ، بھائی چارے اور یگانگت میں مخفی ہے اور انہیں ہمیشہ اس کا ادراک رکھنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں شاہین کا تصور دراصل پورے عقل و شعور اور فکر و تدبر کے ساتھ بے خوف وخطر متعین منزل کا حصول ہے آج ہمیں بھی اپنے ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے یک جان ہونے کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں علامہ محمد اقبال کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے مکمل طور پر متحد رہنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام ملک دشمن اور تخریب کار عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کا قلع قمع کیا جا سکے اور ہم اپنے ملک کو کو دائمی طور پر امن کا گہوارہ بناتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بحیثیت پاکستانی اپنی مشترکہ کاوشوں کو عملی جامہ پہنائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2669/2025کوئٹہ ، 21 اپریل ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کی پیش رفت و بہتری سے متعلق اہم اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں جاری اور مجوزہ اسکیموں کی پیش رفت، شفافیت، اور موثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کے حوالے سے ایک جامع اور منظم سروے کرانے کی ہدایت دی تاکہ حقائق پر مبنی منصوبہ بندی ممکن ہو سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم موثر انداز سے مکمل ہو انہوں نے واضح کیا کہ ایسے اضلاع جو تعلیمی میدان میں پسماندہ ہیں ان کو امبریلہ اسکیموں میں ترجیح دی جائے تاکہ تعلیمی عدم توازن کا خاتمہ ممکن ہو انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امبریلہ اسکیموں کے لیے دستیاب وسائل کی تقسیم ہر قسم کی مصلحت، دباو یا سیاسی اثر و رسوخ سے بالاتر ہو کر صرف شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو ان اسکیموں میں اولین ترجیح دی جائے تاکہ نچلی سطح پر تعلیمی بہتری یقینی بنائی جا سکے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے لیے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور تمام اسکیموں میں شفافیت اور نتیجہ خیزی کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم سے جڑی اسکیموں میں مقامی کمیونٹی کی رائے اور ضروریات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے تاکہ منصوبے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہوں اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ خان زہری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ بابر خان، سیکریٹری تعلیم صالح محمد ناصر، سیکریٹری خزانہ عمران زرکون سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ، وزیر اعلیٰ نے تمام حکام پر زور دیا کہ تعلیمی میدان میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے ادارہ جاتی بہتری، شفاف طریقہ کار، اور موثر عمل درآمد پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2670/2025کوئٹہ، 21 اپریل

۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا جس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیل سے غور کیا گیا اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے وزیر اعلیٰ کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کی روایتی خوبصورتی کی بحالی کے لیے ایک جامع پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے گنجان آباد علاقوں کی شاہراہوں کی توسیع اور خوبصورتی کے لیے نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹ روڈ کی توسیع اور بیوٹیفکیشن کا منصوبہ بھی عملی طور پر شروع کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوئٹہ کو ملک کا خوبصورت ترین شہر بنانے کی خواہاں ہے انہوں نے واضح ہدایت دی کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تمام منصوبوں میں اعلیٰ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے وزیر اعلیٰ نے ایئرپورٹ روڈ کی توسیع سے متاثر ہونے والے 14 کچے گھروں کے مکینوں کو متبادل کے طور پر تمام سہولیات سے مزین خوبصورت پختہ مکانات تعمیر کر کے دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کا مقصد مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سے آنے والے افراد کے لیے بھی ایک خوشگوار اور مثبت تاثر قائم کرنا ہے وزیر اعلیٰ نے تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی جبکہ ایئرپورٹ روڈ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا انہوں نے کہا کہ خوبصورت دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے وال چاکنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، مشیر برائے بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ خان زہری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ بابر خان، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2671/2025کوئٹہ 21 اپریل ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پاپ فرانسسز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاپ فرانسسز کی عالمی امن ، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے انکی گران قدر خدمت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام الہامی مذاہب امن اور رواداری کا مظاہرہ کرنے کا درس دیتے ہیں اور عالمی امن کے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیر ہے وزیر اعلیٰ نے پاپ فرانسسز کے انتقال پر دنیا بھر کے مسیحوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2672/2025کوئٹہ21اپریل ۔ :

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حب اور بوستان میں قائم خصوصی اقتصادی زونز(SEZ,s) بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہونگے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے خصوصی محل وقوع اورجغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں صنعتی ترقی کے بیشمار مواقع موجود ہیں،حب اسپیشل اکنامک زون ایک قومی اہمیت کا منصوبہ ہے،جس سے صوبے میں صنعت کاری کے فروغ اور مثبت سماجی و اقتصادی اثرات کی توقع ہے، اس منصوبے سے 50,000 ملازمتوں کے مواقع اور 170 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ہدف رکھا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں 406 ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم خصوصی اقتصادی زون کو مزید5000ایکڑ تک توسیع دینے کی گنجائش موجود ہے، حب اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں کو 10 سال ٹیکس ہولڈنگ سمیت مشینری اور آلات کی درآمد پر ایک بار کی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔اسکے علاوہ بوستان خصوصی اقتصادی زون ترجیحی سی پیک SEZs میں شامل ہے جوضلع پشین میں 200ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ زون میں کئی صنعتی یونٹ زیر تعمیرہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے بوستان اکنامک زون کو سہولیات کی فراہمی کی جلد تکمیل کے لیے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور کئی سرمایہ کار اس میں صنعتیں لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زون کی تکمیل سے صوبے میں تجارت میں تیزی آئے گی اور خطے میں خوشحالی آئے گی، بوستان اسپیشل اکنامک زون صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے بہترین جگہ ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿Quetta, April 21: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, stated that the Special Economic Zones (SEZs) established in Hub and Bostan will play a key role in the development, prosperity, and employment generation in Balochistan.In a statement, he highlighted that Balochistan’s unique geographic location and strategic importance offer immense potential for industrial growth. He termed the Hub Special Economic Zone a project of national significance, expected to boost industrialization in the province and bring about significant socio-economic benefits. The project aims to create 50,000 job opportunities and generate tax revenues of around PKR 170 billion.He added that the Hub SEZ, spanning over 406 acres in Balochistan’s largest industrial city, has the potential to be expanded by an additional 5,000 acres. Investors in the Hub SEZ are being offered a 10-year tax holiday along with a one-time exemption on the import of machinery and equipment.Furthermore, he said that the Bostan SEZ, located in Pishin district over 200 acres, is among the priority SEZs under CPEC. Several industrial units are currently under construction within the zone. The Government of Balochistan has taken effective measures to ensure timely provision of facilities in the Bostan SEZ, attracting multiple investors to establish their industries.He concluded that the completion of these Special Economic Zones will accelerate trade and bring prosperity to the region, making the Bostan SEZ an ideal destination for industrialists and investors.﴾﴿﴾

﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر2673/2025 کوئٹہ 21اپریل ۔22 سے 30 مئی 2023 کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے پاکستان کے 34 ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ صوبے کی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور ایتھلیٹکس شامل ہیں، جس میں ملک بھر سے 13 دیگر ٹیموں کا مقابلہ ہوا۔ بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی حدود کی وجہ سے اسلام آباد، جہلم، کراچی اور لاہور میں بھی کچھ تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان کھیلوں میں 6,000 سے زیادہ ایتھلیٹس نے 32 کھیلوں میں حصہ لیا جن میں کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال سب سے زیادہ مقبول مقابلوں میں شامل تھے۔ بلوچستان کی کرکٹ ٹیم، خاص طور پر، ایک بھرپور تاریخ رکھتی ہے، جس کی تاریخ 1954 سے ہے، اور اس نے قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ سمیت کئی ملکی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ اسی رفتار کو استوار کرتے ہوئے، بلوچستان کے کھلاڑی اب 35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے کمر بستہ ہیں، اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور ایک بار پھر اپنے صوبے کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ نئے جوش اور عزم کے ساتھ، وہ مقابلے میں حصہ لینے اور دیرپا تاثر بنانے کے لیے تیار ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2674/2025استامحمد21اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کا واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے تالابوں میں پانی کی صورتحال شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی ترسیل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی حاصل کی واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تالابوں میں پانی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور پانی کے ضیاع کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پانی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ایک قیمتی قومی اثاثہ ہے جس کے بچاو کے لیے عوام اور انتظامیہ دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسکیم کی کارکردگی، صفائی ستھرائی اور تکنیکی امور کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں کہ وہ پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2675/2025نصیرآباد21اپریل ۔

کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں و دیگر امور کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر محمد یار مگسی گل حسن کھوسہ مہر اللہ انصاری سب ڈویژنل افیسر پٹ فیڈر کینال عبدالظاہر مینگل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی سمیت دیگر ایگزیکٹو انجینیئرز اور سب ڈویژنل افیسر نے پٹ فیڈر کینال کیرتھر کینال اور ڈرینیج سسٹم میں جاری ترقیاتی عمل۔ خریف سیزن میں ذرعی پانی کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور بھل صفائی کے کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کینالز اور اس کی ذیلی شاخوں میں بھل صفائی و دیگر تعمیراتی عمل جاری ہے محکمے کے انجینئرز کی پوری کوشش ہے کہ بھل صفائی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کینالز میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کو بوائی کے وقت زرعی پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کیرتھر کینال کی بریفنگ اور جاری ترقیاتی امور پر سسٹ روی پر حیرانگی کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ کیرتھر کینال ذرعی پانی کی فراہمی سے قبل ہی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے ایگزیکٹو انجینئر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے انہوں نے کہا کہ ایریگیشن سسٹم نصیرآباد ڈویڑن سمیت صوبے بھر کے لیے خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ایریگیشن کے تمام منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے جاری بھل صفائی کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے پٹ فیڈر کینال اور کیرتھرکینال اور ذیلی شاخوں پر بھل صفائی کا عمل موجودہ حکومت کا کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں بہتر اقدامات ہیں ان کو پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے تمام انجینئرز اپنی نگرانی میں بھل صفائی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اس بابت انجینئرز کی جانب سے لا پرواہی کسی صورت قبول نہیں کریں گے بھل صفائی کے کاموں کی تکمیل کے بعد ٹیل تک کے کسانوں کو ذرعی پانی کی فراہمی میں درپیش مسائل کا تدارک کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ انجینئرز تمام آن گوئنگ اسکیمات پر بھی خصوصی توجہ دیں اسکیموں میں پیشگی ادائیگی کے عمل کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے فزیکل امور کو مدنظر رکھ کر ہی فنانشیل طور پر ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈرینیج سسٹم کی پشتوں کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کٹھن حالات میں عوام کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2676/2025استامحمد21اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی پولیو مہم میں فعال شرکت ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنی ذاتی نگرانی میں سرگرمیوں کو فروغ دیا۔ انہوں نے خود رکشوں اور ویگنوں پر آنے والے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ورکرز سے قطرے پلوائے اور والدین سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں بھرپور حصہ لیں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہمارا مقصد ایک پولیو سے پاک معاشرہ قائم کرنا ہے اور اس میں ہر فرد کا کردار اہم ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خلاف مہم کی کامیابی کے لیے والدین کا تعاون ضروری ہے پولیو مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر نے علاقے میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور پولیو کے قطرے پلانے والے اہلکاروں کی محنت کو سراہتے ہوئے پولیو ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر بچے کے لیے یہ قطرے زندگی کی اہم ضرورت ہیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میرے اس اقدام سے نہ صرف پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی کی امید مزید بہتر ھوگی بلکہ یہ عوام میں آگاہی اور تعاون کے جذبے کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی ہے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو مہم شدید گرمیوں میں شروع کی گئی ہے اس لئے مہم کے دوران کام کرنے والے تمام ورکرز کو گرمیوں سے محفوظ رکھنے کےلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے شدید گرمیوں میں کام کرنے والے ورکرز کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2677/2025لسبیلہ 21اپریل

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی لسبیلہ تنویر احمد چنہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت توسیعی حکومت بلوچستان صوبہ بھر میں جلد ہی زمینداروں کو کسان کارڈ جاری کرنے والا ہے جس کے لیے ضلع لسبیلہ میں بھی زمینداروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے زمینداروں کو ایڈوائزری دی گءہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن مورخہ 28 اپریل بروز پیر تک اوتھل آفس آ کر کروالیں اگر پہلے سے ہی رجسٹریشن کروائی ہے تو شناختی کارڈ کے ہمراہ آفس سے اپنی رجسٹریشن کی تصدیق کروالیں اور نئی رجسٹریشن کے لیے زمین کھتونی کی کاپی اور شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائیں دیگر معلومات کیلئے دفتری اوقات میں اصغر سلیم 03136329751 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر2678/2025اوتھل 21اپریل ۔ ایلیمنٹری کالج اوتھل کے نئے پرنسپل محمد انور جمالی نے پیر کے روز اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر فرائض کی سرانحام دہی شروع کردی ہے چارج سنبھالنے کے موقع پر ایلیمنٹری کالج اوتھل کے پرنسپل محمد انور جمالی نے اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے عزم کا اظہارکیا کہ وہ ایلیمنٹری کالج اوتھل کو ایک مثالی تربیتی ادارہ بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ایلیمنٹری کالج میں اساتذہ کی تربیت اور طلباء کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2679/2025تربت 21 اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ڈپٹی کمشنر کیچ نے ڈیوٹی سے طویل غیر حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں تمام محکموں کے سربراہان کو خط لکھ کر ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں سے طویل عرصے سے غیر حاضر ملازمین کی تفصیلات،، فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں فہرست 21 اپریل 2025 تک ہر صورت میں جمع کرانا لازم قرار دی گئی ہے خط میں لکھا گیا ھے کہ مقررہ تاریخ تک فہرست فراہم نہ کرنے والے محکموں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس اقدام کو نظم و ضبط کے قیام اور سرکاری امور کی بہتری کے لیے نہایت اہم اور فوری نوعیت کا قرار دیا ہے، اور تمام محکموں کو اس حوالے سے سنجیدگی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2680/2025حب21 ,اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے پولیو ورکرز کی سیفٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے یوسی بیروٹ تھری کا دورہ کیا۔اورسیکیورٹی ایشوزکا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ این اسٹاف افسر پولیو پروگرام ضلع حب ڈاکٹر نزیر رونجہ نے فیلڈورکرز کی کارکردگی سے متعلق ڈی سی کو آگاہی دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے کہا کہ انکے دورے کا مقصد پولیو مہم میں شریک ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنا ہے تاکہ ضلع حب میں پولیو مہم کو مﺅثر طریقے سے کامیابی سے ہمکنارکیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ پولیو ایوننگ میٹنگ میں ٹیموں کی کارکردگی چیک کی جائیگی اورکہیں بھی کوآرڈینیشن کا ایشوہو تو اسے دورکیا جائیگا واضح رہے کہ ضلع حب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس پی افسر تعینات ہونے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیو ٹیموں کو سییکورٹی فراہم کیا جارہا ہے اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں پولیو ورکرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2681/2025صحبت پور21اپریل ۔

ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے ایک حکمنامے کے مطابق احمد نواز ولد علی نواز قوم کھوسہ سکنہ حاجی محمد اسماعیل کھوسہ تحصیل جھٹ پٹ ضلع جعفر آباد کا لوکل سرٹیفکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2682/2025لورالائی 21اپریل ۔

ڈسڑکٹ لائیوسٹاک آفیسر محمد رحیم نیازی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر حیوانات سردار زاداہ فیصل خان جمالی،سیکرٹری لائیوسٹاک محمد طی ب لہڑی،ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹر فاروق ترین نے بیماریوں کی انسداد کیلئے محکمے کو وسائل کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موبائل ویٹرنری کیمپس کا دائر ہ کار تمام ضلع تک بڑ ھایا جائے جس پر محکمہ لائیوسٹاک لورالائی کی ٹیموں نے تحصیل میختر، سورغنڈ، چنجن، درگئی سرگڑھ، شبوزی، دوسڑکہ، اغبرگ جلالزئی اور دیگر علاقوں میں فری موبائل ویٹرنری کیمپس کا کامیاب انعقا د کیا ہے۔ ڈسڑکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد رحیم نیازی نے کہا کہ گذشتہ روز کلی ملک سٹکئی حمزہ زئی غاڑہ، سیان ندی کے مقامات پر ان کی ہدایت پر لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر سید اسفند یار خان اور دیگر لائیو سٹاک کے عملے نے موبائل ویٹرنری میڈیکل کیمپ لگایا گیا تمام چھوٹے بڑے جانوروں کی ویکسینشن کی گئی اور مقامی مالداروں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی اور یہ سلسلہ جاری ہے اور محکمہ لائیوسٹاک کی ان کوششوں کی بدولت مالداروں کو براہ راست فائد ہ پہنچ رہا ہے﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2683/2025لورالائی 21,اپریل ۔

کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر محمد انور مندوخیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں علاج معالجہ کی سہولیات ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل کی حاضری ، حالیہ کنتریکٹ بھرتیوں ، اور ہسپتال میں رنگ وروغن ، صفائی ستھرائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ وہ جلد ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی وزٹ کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2684/2025کوئٹہ 21 اپریل.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،شہر میں 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،قیمت واضع جگہ آویزاں کرنے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، محکمہ انڈسٹری، مارکیٹ کمیٹی، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس اور کنزیومر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں آٹے کی حالیہ قیمتوں میں کمی کے تناظر میں روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ تجزیے کے بعد 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے کہا کہ تندور مالکان آٹے کی قیمت بڑھنے پر فوری ردعمل دیتے ہیں لیکن آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہیں کرتے، جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بارہا نوٹسز دیے جا چکے ہیں کہ روٹی کی قیمتیں کم کی جائیں، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئٹہ میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامی

خبرنامہ نمبر2687/2025لورالائی21اپریل ۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی لورالائیکی زیر صدارت ایوننگ ریویو اجلاس منعقد کیا گیا لورالائی میں جاری پولیو مہم ویکسینیشن کے پہلے روز کی اختتام پر مہم کی کارکردگی کے حوالےسے ڈی سی لورالائی کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ ڈبلیو ایچ اوڈاکٹر سی ایم وز سمت ودیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر لورالائی نے پولیو مہم کی پرامن اور کامیاب اختتام پر مہم میں شاملِ تمام عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے پہلے روز بچوں کو پولیو سے بچاو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہ جائے انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ڈی سی لورالائی نےلورالائی کے تمام والدین اور سرپرستوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطر لازمی پلاہیں تاکہ ہمارے بچوں کی مستقبل کو موذی امراض سے بچایا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2688/2025لورالائی 21اپریل ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ کا لورالائی کے مختلف دوردراز علاقوں کا دورہ پولیو ٹیموں کی کھڑی نگرانی کی۔اس موقع پر انہوں نے مختلف ٹیموں کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس خطرناک وائرس کے خاتمہ کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی خان کاکڑ نے سات روزہ پولیو مہم کے شروع ہونے کے موقع پر کمشنر لورالائی اور ڈی سی لورالائی کے ہدایت کی روشنی میں آج پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لیے لورالائی کے مختلف علاقوں جن میں تنگ چیک پوسٹ۔کچھ ون۔کچھ ٹو۔لشتی۔شاہ کاریز اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جبکہ وہاں کے رہائشیوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے۔جبکہ انہوں نے پولیو ٹیموں کے حفاظت کے حوالے سےفورس کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کے حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہے دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے پولیو ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اس موضی مرض کے خاتمہ کے لیے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ ہمارا معاشرہ اس خطرناک مرض سےنجات حاصل کرسکے آخر میں انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت دی کہ میں ان سات روزہ پولیو مہم کی خود نگرانی کرونگا اس مہم میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿خبرنامہ نمبر2689/2025تربت 21 اپریل ۔ :

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے تربت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور ٹرمینل بلڈنگ سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا ائیرپورٹ پہنچنے پر ایئرپورٹ منیجر سرمد رضوان، پروجیکٹ ڈائریکٹر کاشف علی، کمانڈنگ آفیسر شہری ہوا بازی طاہر سمیع اور اے ایس ایف انچارج غلام حسین نے ان کا استقبال کیا ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی سست رفتاری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے اور منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپرن اور پارکنگ ایریا مکمل ہو چکا ہے جبکہ ٹرمینل بلڈنگ آئندہ چند مہینوں میں مکمل کر لی جائے گی، جس سے بڑے جہازوں کی لینڈنگ ممکن ہوگی انہوں نے تعمیراتی کمپنی کو ہفتہ وار تحریری رپورٹ اور ویڈیو اپڈیٹس ڈی سی آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2690/2025جھل مگسی 21اپریل ۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ نے ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر بدر ندیم انصاری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بمقام گنداواہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر ناظم صحت جھل مگسی ڈاکٹر بدر ندیم انصاری, و دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے کہا ہے کہ عوام پولیو ٹیمز کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنا کر اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر ے ضرور پلائیں تاکہ اس خطرناک مرض کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور پولیو سے پاک معاشرہ قائم کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2692/2025کوئٹہ، 21 اپریل2025:

قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات میں صوبے کی تازہ ترین صورتحال، گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو ان کے ثمرات کی منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. قائمقام گورنر نے صوبائی بجٹ کے مؤثر استعمال، غربت، بیروزگاری اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید فنی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے صوبے بھر کے فنی و تکنیکی اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے کی خاطر جامع حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے کے روشن مستقبل کیلئے مشاورت اور باہمی روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا۔

خبرنامہ نمبر 2025/2693تربت21 اپریل:

ڈپٹی کمشنر کیچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی دانش ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر صدام بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ضلع کیچ محمد عیسیٰ ،سمیت تحصیل تربت ، تمپ بلیدہ اور دشت کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسران اور دیگر حکام نے شرکت کی ضلعی ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی دانش نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں محکمہ تعلیم کے زیر نگرانی میں پانچ ہزار کے قریب آسامیاں خالی ہیں جنکو بھرنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کچھ آسامیوں کی بھرتیوں کے لیے ایس پی کے (SBK) کے ذریعے ٹیسٹ منعقد کیے گئے ہیں جبکہ کچھ آسامیوں کو کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرنے کے لیے امیدواروں کی جانب سے پہلی ہی سے فارم جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ دیگر آسامیوں کو ضروری کاروائی کے بعد اخبارات میں مشتہر کرنے کے لیے بھیج دیا جائیگا تاکہ خالی آسامیوں کو شفاف طریقے سے میرٹ کے اصولوں کے مطابق پر کیا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں تعیناتی کے لیے میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس حوالے سے سفارش اور دخل اندازی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کو فوکل پرسن مقرر کرکے خالی آسامیوں کی بھرتیوں کے عمل کو نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کیے انہوں نے خالی آسامیوں کی بھرتیوں کی دوران کسی بھی قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے اجلاس میں احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام ڈی ڈی اوز اپنے اسٹاف کی ویری فیکیشن محکمہ خزانہ سے پانچ مئی تک کروائیں اور اس حوالے سے دائمی طور غیر حاضر اسٹاف کو معطل کرنے کی سفارشات پیش کردیں ۔اجلاس میں ضلع کیچ میں واقع 720 اسکولوں کے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ان اسکولوں میں ڈی ڈی اوز کی جانب سے کلسٹر بجٹ کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے عمل کو موثر بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ۔ اس حوالے سے انہوں نے پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

خبرنامہ نمبر 2025/2694زیارت21اپریل:ـڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر یاسر طاہر، محکمہ صحت کے باقی افسران سمیت ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے نمائندے بھی موجود تھے. ڈی ایچ او نے کہا کہ ضلع زیارت میں 19 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کے دوران 24987 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے. ضلع زیارت میں 139 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس سلسلے میں 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نےکہا تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، زیارت میں کوئی نو گو ایریانہیں لیکن اس کے باوجود اگر کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،حکومت کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک بچہ بھی قطروں سے محروم نہ رہ جائے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس کی ملک میں موجودگی نیک شگون نہیں اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

خبرنامہ نمبر 2025/2695نصیرآباد21اپریل:

ـایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیر آباد حفیظ الرحمن ہاشمی نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی سالانہ بندش کے باعث عوام کو پانی کی ترسیل محتاط انداز سے کی جا رہی ہے، تاہم عوام کو آبنوشی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈیرہ مراد جمالی فیز ٹو شرقی واٹر سپلائی اسکیم میں درپیش مشکلات کا تدارک کر دیا گیا ہے اور بہت جلد بالترتیب عوام کو دوبارہ ابنوشی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ چند روز قبل تکنیکی وجوہات کی بنا پر پانی کی ترسیل میں مشکلات پیش آئیں، جن کا بروقت تدارک کر لیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقی ڈیرہ مراد جمالی فیز ٹو واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں اور مشینری کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پانی کے تالابوں، فلٹریشن پلانٹس اور پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ایگزیکٹو انجینیئر حفیظ الرحمن ہاشمی نے مزید کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر اقدامات کر رہا ہے اور جلد تمام علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 2025/2696خضدار21 اپریل:ـ

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے پولیو مہم کا جائزہ لیا، معائنہ کرنے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں سے ملے ورکرز سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیئے ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی و دیگر اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے پولیو کے قطرے پلانے والے ورکز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے سلسلے میں مقرر کردہ ہدف کے تحت گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں اور کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائیں ۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ والدین بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے جو قومی مہم ہے اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکےاور پولیو مرض کا جڑ سے خاتمہ کریں ۔ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو کے مستقبل اپاہج بنا دیتا ہے ایک فرد پولیو کا شکار ہو پورے خاندان اور معاشرے پریشانی کا باعث بنتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے نظم انداز میں ہر طبقہ اپنا کردار ادا کرے اور اس مرض کو ہم اپنے ضلع و صوبہ اور ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رخصت کردیں۔

خبر نامہ نمبر 2025/2697سوراب 21اپریل ۔۔ضلع سوراب میں قومی انسداد پولیو مہم (NID) کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز ایم سی ایچ سینٹر سوراب میں کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوراب جناب حبیب نصیر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی اور ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر عبدالصمد کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) سردار علی، سی سی او طلال احمد، سپریڈنٹ ڈی ایچ او آفس خادم حسین، شبیر احمد آفریدی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔مہم کے دوران ضلع بھر میں 35,480 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 135 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مزید برآں، 9 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 14 فکسڈ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ ہر بچے تک بآسانی رسائی ممکن ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر سوراب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ٹیمیں بلاخوف و خطر اپنا فریضہ انجام دے سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے اور ضلع سوراب سمیت پورا ملک پولیو سے پاک ہو جائے۔افتتاحی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر جناب حبیب نصیر نے ڈی ایچ او سوراب، ڈی ایس او اور دیگر افسران کے ہمراہ ایم سی ایچ سینٹر کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع سوراب کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ مہم مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکے۔ اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی، شبیر احمد آفریدی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خبرنامہ نمبر 2025/2698استا محمد21اپریل:ـڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت این جی اوز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات و جاری ترقیاتی امور کے متعلق تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز (NGOs) کے نمائندگان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف تنظیموں جن میں اسلامک ریلیف، ورڈز، اور BRSP,کے نمائندگان نے شرکت کی اور ضلع بھر میں جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دینمائندگان نے اپنے اداروں کی کارکردگی جاری منصوبہ جات اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت، صاف پانی، خواتین کی ترقی اور دیگر سماجی شعبوں میں ان کی تنظیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے این جی اوز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں علاقے میں عوامی مسائل کے حل میں اہم شراکت دار ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اجلاس کا اختتام باہمی تعاون کے عزم کے ساتھ ہوا جہاں تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں.

خبرنامہ نمبر 2025/2699گوادر21اپریل:ـڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ قیادت قومی انسداد پولیو مہم (NID) کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ٹیچنگ ہسپتال گوادر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر مرشد دشتی، جی سو ڈاکٹر فاروق بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک مہلک وائرس ہے، جو متاثرہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتا ہے۔ ایسا بچہ نہ صرف خود اذیت میں ہوتا ہے بلکہ اُس کا پورا خاندان اور معاشرہ بھی تکلیف اور ذہنی اذیت کا شکار ہو جاتا ہے۔انہوں نے والدین، ذمہ دار شہریوں اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے افراد کو انسداد پولیو مہم کی اہمیت سے آگاہ کریں، اور اس قومی فریضے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے والدین کو قائل کریں کہ وہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی کوششوں سے ہی پولیو جیسے موذی مرض کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے، تاکہ ہمارا معاشرہ ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل کی جانب بڑھ سکے۔

خبرنامہ نمبر 2025/2700کوئٹہ 21 اپریل۔

ضلع کوئٹہ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس،مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،14 اساتذہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا مراسلہ اعلیٰ احکام کو ارسال۔جبکہ 9 اساتذہ کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ضلع کوئٹہ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، تمام ڈی ڈی اوز، آر ٹی سی ایم اور یونیسیف کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں تدریسی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر مسلسل غیر حاضر اساتذہ اور کلریکل سٹاف کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 14 ایسے اساتذہ جو طویل عرصے سے مسلسل غیر حاضر ہیں، ان کی ملازمت ختم کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، جبکہ مزید 9 اساتذہ کو سخت وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔اجلاس میں آر ٹی سی ایم کے نمائندے نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ 253 اسکولوں کے دورے کیے گئے، جن میں 157 اساتذہ غیر حاضر پائے گئے۔ اس صورتحال پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ان تمام 157 اساتذہ سے وضاحت طلب کی جائے اور باقاعدہ رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی شعبے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔یونیسیف کے نمائندے نے اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں اور مختلف اسکولوں میں تزئین و آرائش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور طلباء کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبے جاری ہیں۔اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے محکمہ تعلیم اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنائیں اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں تاکہ ضلع کوئٹہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 2025/2701کوئٹہ 21 اپریل

یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ٹی ڈی سی) اور ڈی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے تمام فیکلٹیز کے فیکلٹی ممبران،شعبہ جات کے سربراہان, کوآرڈینیٹرز اور متعلقہ انتظامی عملے کے لیے ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی آئی ایم ایس) پر ایک جامع تربیتی سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ سیشنز ڈائریکٹر ڈی آئی ٹی ، جناب محمد سلال خان کی سربراہی میں منعقد ہو رہے ہیں، جو ڈی آئی ایم ایس کے تعلیمی اور انتظامی عمل میں استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ڈی آئی ایم ایس ایک ویب بیسڈ سسٹم ہے جو یونیورسٹی میں سمسٹر سسٹم کے تمام مراحل کو خودکار بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں طلباء کے نتائج کی آن لائن اپ لوڈنگ، ڈیٹا مینجمنٹ، اور امتحانی عمل شامل ہیں۔ اس تربیت کا مقصد فیکلٹی ممبران کو ڈی آئی ایم ایس کے مؤثر استعمال میں مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ جات میں اس نظام کو مؤثر طریقے سے نافذ کر سکیں۔چیئرپرسن ایف ٹی ڈی سی، ڈاکٹر شاہدہ حبیب علیزئی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شعبہ جات کے سربراہان، کوآرڈینیٹرز اور کمپیوٹر سے واقف انتظامی عملہ اس تربیتی سیشن میں شرکت کریں تاکہ وہ اپنے شعبہ جات کے باقی عملے کو بھی تربیت دے سکیں۔محمد سلال خان نے ڈیپارٹمنٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی آئی ایم ایس) پر فیکلٹی آف فزیکل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے فیکلٹی ممبران، کوآرڈینیٹرز اور متعلقہ انتظامی عملے کوایک تفصیلی پریزنٹیشن دی، جس میں طلباء کے آن لائن نتائج، ڈیٹا انٹری، نمبرز اور ناموں کی فہرستوں کے انتظام میں اس کے استعمال کو اجاگر کیا گیا۔ یہ سیشن نہایت معلوماتی اور انٹرایکٹو رہا، جس میں فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی اور ڈی آئی ایم ایس کی خصوصیات اور اس کے نفاذ سے متعلق کئی اہم سوالات کیے۔تمام شعبہ جات کےتربیتی سیشنز کا شیڈول درج ذیل ہے,22 اپریل 2025 کو فیکلٹی آف بایولوجیکل، فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز23 اپریل کو فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز24 اپریل فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز25 اپریل فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز28 اپریل 2025 کو فیکلٹی آف سوشل سائنسزتمام سیشنز صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ڈی آئی ٹی اسمارٹ کلاس روم، مین لائبریری کے بیسمنٹ میں منعقد ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر 2025/2702خضدار 21 اپریل:ـڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے پولیو مہم کا جائزہ لیا، معائنہ کرنے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں سے ملے ورکرز سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیئے ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی و دیگر اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے پولیو کے قطرے پلانے والے ورکز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے سلسلے میں مقرر کردہ ہدف کے تحت گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں اور کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائیں ۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ والدین بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے جو قومی مہم ہے اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکےاور پولیو مرض کا جڑ سے خاتمہ کریں ۔ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو کے مستقبل اپاہج بنا دیتا ہے ایک فرد پولیو کا شکار ہو پورے خاندان اور معاشرے پریشانی کا باعث بنتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے نظم انداز میں ہر طبقہ اپنا کردار ادا کرے اور اس مرض کو ہم اپنے ضلع و صوبہ اور ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رخصت کردیں۔

خبرنامہ نمبر 2025/2703کچھی21اپریل:۔ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا رکھی گئی ادویات کے متعلق آگاہی حاصل کی اور بیمار مریضوں کی عیادت کر کے ان سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر زاہد حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اویس مگسی ڈی ایس ایم عمران خجک سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حاضری رجسٹرڈ بھی چیک کیا اور عملے کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا آپ کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے حکومت کی جانب سے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے غیر معمولی بجٹ خرچ کر رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف حکومت بلوچستان کے صحت مند پروگرام کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز روگردانی نہ کریں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی اس طرح کے سرپرائز وزٹ کیے جائیں تاکہ عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق آگاہی حاصل کی جائے غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کی جائے گی اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں اور لوگوں کو بلا تعطل طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس کا تدارک کیا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 2025/2704حب 21اپریل:_گندم کی فی من قیمتوں میں کمی کے بعد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے عوام الناس کوریلیف دینے کیلئے تندورپر روٹی کی قیمت مقررکردی ہے اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر حب نے نان بائی کے لئے نرخنامہ جاری کردیا ہے جاری نرخنامہ کے مطابق 120 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئ ہے اس سے زائد قیمتوں میں فروخت کرنے والوں کی شکایت اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں کی جاسکتی ہے اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن حب کے احکامات پر تحصیلدارجہانگیر خان کی سربراہی میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے حب سٹی کے تندورمالکان کو روٹی کی نئے نرخنامے کی نوٹیفکیشن کی کاپیاں حوالے کیں اورانہیں ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کریں خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل اورانکے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ حب کے احکامات کو خوش آئند قراردیتے یوئے کہا ہیکہ عوام الناس کو مہنگاہی سے نجات دلانے کیلئے انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں.