خبرنامہ نمبر2106/2025کوئٹہ25 مارچ ۔ قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے اس مشکل وقت میں صبر، ہمت اور حوصلہ کیلئے دعا کی۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2107/2025کوئٹہ 25 مارچ۔ : صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہےکہ ماں کی وفات ایک ایسا دکھ ہے جس کا کوئی مداوا نہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی فوج نے ہمیشہ مادر وطن کی خدمت کی ہے اور آج ہم اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل دے۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿Quetta (March 25): Dr. Rubaba Khan Buledi, in her condolence message, stated that the loss of a mother is an irreplaceable sorrow. Under the leadership of General Asim Munir, the Pakistan Army has always served the motherland, and today, on this sorrowful occasion, we stand with General Syed Asim Munir and his family. She prayed that may Allah grant the deceased a high rank in Jannah and grant patience to the family.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2108/2025استامحمد25مارچ ۔ . ٹی بی سے بچاو کے عالمی دن کی مناسبت سے ایس پی او، محکمہ صحت اور پی پی ایچ آی کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد ای پی آی ہال میں منعقد کیا گیا , جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے کی، تلاوت قران پاک کی سعادت صدام حسین نے حاصل کی واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال استامحمد میں ٹی بی سے بچاوکے عالمی دن کی مناسبت سے ایس پی او۔ PPHI ، محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماہانہ جائزہ اجلاس سیمنار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد ڈاکٹر کرار حسین جمالی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی محمد عثمان خان جمالی ڈی ٹی سی ڈاکٹر اسلم نزیر، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نصراللہ میمن،صدام منظور ابڑو،منصور احمد سومرو ڈاکٹر ظفر سمیجو ڈاکٹر انیس سومرو ڈاکٹر سری چند ایس پی او کے ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر عبدالرزاق بلوچ، اسٹاف بنیادی مراکز صحت انچارج و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے ادارے سے متعلق شرکائ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 24 مارچ کو دنیا بھر میں ٹی بی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس کے بارے میں سیمنار اور آگاہی واک کا مقصد عوام میں ٹی بی جیسے مرض سے متعلق معلومات اور اس کے تدارک کے لیے حفاظتی تدابیر اپنانے کی جانب راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی بی سو فیصد قابل علاج مرض ہے مرض کی تشخیص کی صورت میں مبتلا افراد کو فوری طور پر مستند معالج سے رابطہ کرنا چاہیئے بروقت علاج سے اس مرض کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرار حسین جمالی نے کہا کے ھیلتھ کے حوالے سے ھماری خدمات استامحمد کی عوام کے لیے ھر وقت دستیاب ھیں، پی پی ایچ آی کے مینجر محمد عثمان خان جمالی نے کہا کے استامحمد میں پی پی ایچ آی کے زیر اہتمام بی ایچ یو میں ٹی بی کا علاج مفت کیا جا رھا ھے انھوں نے کہا کے ھمارا مقصد ٹی بی سے پاک معاشرے کا قیام ھے اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو نے کہاکہ ورلڈ ٹی بی کے دن کا مقصد لوگوں میں ٹی بی کے بارے میں شعور اور آگاہی دینا ہے،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروایزر نے کہا کہ لوگ انسان سے نہیں بلکہ مرض سے نفرت کریں آج الحمد اللہ اس مرض کا ڈسٹرکٹ میں تشخیص اور علاج موجود ہے اس مرض سے بچنے کے لئے مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے اس مرض کے لگنے کی علامات کھانسی کا جسم میں دوہفتے سے زیادہ موجود ہونا اس دوران بھوک نہ لگنا بلغم میں خون کا آنا رات کو بخار آنا اور وزن کا کم ہونا شامل ہیں کسی فرد میں اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو اپنا ٹیسٹ ضرور کرائیں اجلاس کے شرکاء سے اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں اس لئے بطور ایک زمہ دار ڈاکٹر اور شہری اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس طرح سے محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی اور SPO مشترکہ طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس سے عام عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی کا کردار قابل ستائش ہے جو دیہی علاقوں میں بنیادی مراکز صحت بہتر انداز میں دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں جبکہ ٹی بی کے حوالے سے آج کے اس پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس مرض کے خلاف ہم سب کو جہاد کرنا ہوگا جس علاقے میں اس مرض سے متعلق علامات ظاہر ہوں اس کے لیے ضروری ہے کہ اسی مرض میں مبتلا مریض کا فوری ٹیسٹ کرائیں تاکہ ان کا بروقت علاج کیا جاسکے کوئی بھی مرض اتنا خطرناک نہیں ہوتا جتنا ہم سمجھتے ہیں لیکن اس مرض کی تشخیص کرکے اس کا علاج کرانا ہم سب پر اس کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروایزر عبدالرزاق بلوچ نے سب شرکا ءکا شکریہ ادا کیا،اورٹی بی سے بچاو کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طلبا- کی کثیر تعداد نے شرکٹ کی۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2109/2025تربت25 مارچ۔ : ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ نے سیٹلائٹ ٹاون تربت میں زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو جلد از جلد سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں یہ سڑک گزشتہ تین سال سے زیر تعمیر ہے، تاہم اب تک مکمل نہیں ہو سکی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس منصوبے کی تاخیر کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ اداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی پی ڈی تربت سٹی پروجیکٹ بھرام گچکی اور انجنیئر قاسم گچکی نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں درپیش رکاوٹوں اور تعمیراتی پیش رفت آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا دورہ میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے دراثنا ڈپٹی کمشنر نے چاہ سر کراس تا ایئرپورٹ روڈ ،مبارک قاضی چوک اور چاہ سر سے شاہی تمپ کے درمیان زیر تکمیل کلورٹ کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی ٹیم کو ہدایت کی کہ کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ جلد مکمل کیا جائے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے دورہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی ہدایات کے بعد سڑک کی تعمیر جلد مکمل ہوگی، جس سے سفری سہولتوں میں بہتری آئے گی اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2110/2025بارکھان 25مارچ ۔ ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرخادم حسین بھنگر۔ہائی وے انچارج سمیت تمام لیویزتھانہ انچارج نے بھرپورشرکت کی میٹنگ میں تمام انچارجج نے اپنے اپنے علاقے کی صورت حال اور مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ نیشنل ہائی وے گشت بھی روزانہ کی بنیاد میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ضلع کا امن خراب کرنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی جائے گی۔عید کا موقع ہے۔ خاص کرنیشنل ہائی وے پر گشت انتہائی ضروری ہے۔کسی قسم کی کوئی بھی واردات ہونے پر متعلقہ انچارج کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔مزید کہا کہ ضلع بھر کی عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ اس سلسے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2111/2025لورالائی24مارچ ۔ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے لائبریری ہال میں مرسی کور کے زیر اہتمام اور صوبائی ٹی بی پروگرام کے تعاون سے ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے ایک روزہ سمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ہیلتھ کئیر پروئیڈر ڈاکٹرز ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حلیم اتمانخیل ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر فہیم اتمانخیل۔ا ڈپٹی ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی عبدالسلام کبزئی یس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسیخیل،چسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالسلام اتمانخیل۔ ڈاکٹر زائد جلالزئی ،اے ایس وی ای پی ائی عادل عزیز،ڈاکٹر کاشف فیمیل ڈاکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔سمینار کو ضلعی سپروائزر فضل داد جلالزئی نے ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے تفصیلات بتائی جبکہ کوارڈینیٹر ڈاکٹر حبیب اللہ کبزئی نے ٹی بی کے ابتدا علاج نہ کرنے پر انکے نقصانات اور ٹی بی پروگرام اور مرسی کور کی جاںب سے کئیے گئیے اقدامات کے بارے میں شرکاءکو تفصیلات بتائی۔سمینار سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حلیم اتمانخیل ،ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے اگر مریض کو بروقت علاج شروع کرایا جائیں تو مریض جلد صحتیاب ہوجاتا ہے اور صیح جگہ پر اور صیح ڈاکٹر سے اور اسی مرض سے متعلقہ شعبہ سے علاج کرانا بیماری کو جڑ سے ختم کردیتا ہے انہوں نے کہا ک ٹی بی کے بارے میں اورنیس لروگرام ہر جگہ منعقد ہونے چائے تاکہ ملک اور قوم کے تمام طبقات کو اگائی ہوں۔بعد میں ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2112/2025 چمن25مارچ ۔ چمن میں امن وامان کی قیام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چمن کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد و گاڑیوں ے تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور لیویز و پولیس فورس کے دیگر افسران و اہلکاروں کو رمضان کی آخری عشرے میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقےمیں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے دن اور رات کو سخت سیکورٹی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ذمہ داری اور ترجیحات میں شامل ہےاس مقصد کیلئے انہوں نے اے سی چمن صدر امتیازعلی بلوچ ہیڈکواٹر انچارچ رسالدار حاجی جہانگیرخان کاکڑ نائب رسالدار عبدالباری اور لیویز و کیو آر ایف فورسز کوعلاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلے شہر کے مختلف علاقوں اور ناکوں پر اچانک سینپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے تمام لیویز فورس کو سختی سے ہدایات جاری کہ رمضان المبارک کی اخری دنوں میں پورے علاقے میں سیکورٹی کی انتظامات مزید سخت کریں اور علاقے میں 24 گھنٹے گشت جاری رکھیں اورناکہ جات لگا کر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کی جائے اور شرپسند عناصر پر کھڑی نظر رکھیں ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2113/2025لورالائی 25مارچ ۔ میونسپل کمیٹی لورالائی کا بجٹ اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین محمد نعیم ملازئی منعقد ہوا بجٹ اجلاس کے دوران میونسپل کمیٹی لورالائی کے چیرمین محمد طاہر خان ناصر نے مالی سال 2024/2025 کے لیے ساڑھے 15 کروڑ تیر تھالسی لاکھ روپے (154300000) کا بجٹ پیش کردیا جسے تمام ممبران نے کثرت رائے سے منظور کرلیا بجٹ اجلاس میں چیف آفیسر اور اکاونٹنٹ حیات الللہ کاکڑ موجود تھے بجٹ سیشن سے چیرمین میونسپل لورالائی محمد طاہر خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کیمٹی لورالائی کو کارپوریشن کا درجہ دیا جاے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ?بادی کے حساب سے بجٹ اور دیگر وسائل مہیا کیئے جاتے تاکہ ہم بھی اپنے علاقوں میں شہریوں کو فوری اور زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور بجٹ کے باوجود میونسپل کمیٹی لورالائی نے مثالی کارکردگی دکھایا ہے 2023/2024 کے بجٹ میں تمام ممبران کو ترقیاتی اسکیمیوں کے لیے فنڈز دیا گیا اور ہم نے کوشش کی کہ عوام کے پیسے اجتماعی کاموں کے لیے خرچ ہوسکیں اور اس مرتبہ بھی ہم بجٹ سازی میں تمام ممبران کو ساتھ لیکر میونسپل کمیٹی لورالائی کے علاقوں میں تعلیم صحت کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ نکاسی اب اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کریں کیونکہ لورالائی اور اس سے ملحقہ آبادیاں سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا کررہےہیں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک تمام ممبران کی یکساں اہمیت ہے سب کو عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کے لیے مینڈیٹ دے کر منتخب کیا ہے میں بھی چاہتا ہوں کہ انکی تجاویز بجٹ کا حصہ ہوں اور ہر ممبر کو اپنے ووٹرز کی خدمت کا موقع ملے چیرمیں میونسپل کمیٹی لورالائی محمد طاہر خان ناصر نے مذید کہا کہ میرے پارٹی لیڈر ایم پی اے حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کا وژن ایک ترقیاتی یافتہ اور پڑھا لکھا لورالائی ہے اس مقصد کے لیے پارٹی قائد نے لورالائی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں شاہد اسکی نظیر دوسرے علاقوں میں نہیں ملے گی روڑ سکیٹر ہو یا ایجوکیشن اور ہیلتھ کے شعبہ جات ہوں ان میں بڑے بڑے پروجیکٹس اور ادارے بنائے ہیں اور ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ پارٹی قائد کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھ کر میونسپل کمیٹی لورالائی کے تحت عوامی فلاح وبہبود کے کام کرکے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے گزشتہ بجٹ میں دوسری جماعتوں کے کونسلران کو ترقیاتی مد میں فنڈز دئیے موجودہ بجٹ میں بھی انکی اسکمیوں کو اہمیت دیا جائے گا اور انہیں اعتماد میں لیکر عوامی فلاح وبہبود پر کام کیا جائے گا چیرمین میونسپل کمیٹی نے مذید کہا کہ 3کروڑ روپے میٹن مارکیٹ بنانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے 4کروڑ روپے سے ٹو پلازہ بنا یا جائے گیا 2کروڑ روپے سے شہر کے وان واے بریکر پر خرچ کیے جائیں گے اور اسی طرح شہر کے تمام اسٹیٹ لاٹس کی مرمت کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں 2کروڑ روپے کونسلر وں کے سلا ئی مشین اور وشنگ مشین کے مد میں رکھے گئے ہیں اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کررہے ہیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے جو سیوریج کے پانی کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ میں میونسپل کمیٹی کے تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بجٹ کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح باہم اعتماد ہوکر کام کریں تو عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی آسکتی ہے اس موقعے پر کونسلر عبدالوحد ناصر کونسلر حاجی احسان اللہ لانگو نے بھی بجٹ پر اظہار خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ چرمین میونسپل کمیٹی تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے ہم سب کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود ہے کیوں نہ ہم یکسو ہوکر علاقائی مسائل پر فوکس کریں انہوں نے مختلف کمیٹیاں بنانے کی بھی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ بجٹ کی منظوری اور اس پر بحث مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی چیرمین نےمونسپل کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔﴾﴿﴾﴿﴾
﴿خبرنامہ نمبر2115/2025لورالائی 25مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے زیرصدارت پی پی ایچ ائی اور مرسی کور اور صوبائی ٹی بی پروگرام کے تعاون سے ورلڈ ٹی بی ڈے کے مناسبت سے اجلاس منعقد ہو اور اگائی ریلی کا انعقاد کیا گیا م اجلاس سے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے خطاب کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ٹی بی پروگرام اور فیلڈ سپر وائزر فضل داد جلالزئی نے شرکاءکو ٹی بی کے بارے میں تفصیلا بریفنگ دی،اود اگائی ریلی بھی نکالی گئی۔اس وقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حمید لہڑی ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی فرحان کاکڑ،ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ملیریا بی ار ایس پی اسحاق موسیخیل ،ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسیخیل ،اے ڈی ایس ایم سلام کبزئی ڈاکٹرز پیرا میڈیکس نے شرکت کی۔سمیناد سے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ بے شک ٹی بی خطرناک مرض ہے لیکن قابل علاج ہے اور اس سلسلے میں اور اس بیماری کے کمی میں ہر ایک کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔اود انکے ساتھ ساتھ شعور و اگائی کے زریعے بھی تمام دوردراز علاقوں کے کیمیونٹی کو اسکے افادیت ضرورت اور اسکے خطرناک اثرات سے اگاءکرنا ضروری ہے تاکہ ہم سب ملکر ملک اور قوم کو ٹی بی جیسے بیماری سے ہم اپنے عوام کو بچایا جاسکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2116/2025 کوئٹہ 25مارچ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس دہشت گردی کو تقویت دیتی ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے وہ منگل کو یہاں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد، درپیش چیلنجز اور رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا سیکرٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سید ظفر شاہ بخاری نے اجلاس میں 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کیا اور اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ کئی افسران ٹرانسفر کے باوجود گاڑیاں واپس نہیں کر رہے جس پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے ممکن ہے سرکاری افسران اور ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ جو افسران کام نہیں کر رہے اور عوامی مسائل کا ادارک نہیں رکھتے انہیں عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے تاکہ غیر فعال افسران کے خلاف جبری ریٹائرمنٹ کا آپشن استعمال کیا جا سکے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے سرکاری افسران اور اہلکاروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے اور وہ خود ملازمین کی حاضری مانیٹر کریں گے انہوں نے کہا کہ نتائج نہ آنے کی صورت میں سخت فیصلے لیے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف عمارتوں کی تعمیر نہیں ہونا چاہیے بلکہ عوامی فلاح کو یقینی بنایا جائے اگر ضرورت پڑے تو سرکاری افسران اور اہلکار دور دراز علاقوں میں عوامی خدمات کی انجام دہی کے لیے ٹینٹ میں گزارا کرلیں تاکہ عوام کو احساس ہو کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اس اقدام سے حکومت اور افسران کی نیک نامی ممکن ہوگی اور تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا ملازم ریاستی بیانیے سے انحراف نہیں کر سکتا ریاست مخالف عناصر کو بیڈ گورننس تقویت دیتی ہے جس کا سدباب کرنا ضروری ہے بلوچستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہر سرکاری اہلکار کو عوامی مسائل حل کرنے پر مکمل توجہ دینی ہوگی تاکہ عام بلوچستانی کے مسائل حل کئے جاسکیں اور بلوچستان کا وہ فرد جو سردی میں ٹھٹرتا اور گرمی میں جھلستا ہے اس کو ریلیف دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے پی ایس ڈی پی میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے لڑا جائے گا ریاست نے ہمیشہ مذاکرات کی کوشش کی لیکن ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا تشدد کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی کسی بھی افسر یا اہلکار کو ان کے سامنے نہیں جھکنا چائیے ، حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر افسر کو ریاست کے ساتھ واضح وڑن کے ساتھ کھڑا ہونا ہے انہوں نے تمام سرکاری افسران کو ہدایت دی کہ وہ پوری توجہ اور تندہی کے ساتھ ریاستی بیانیے کی ترویج اور حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سرکاری اہلکار ریاست کی فراہم کردہ سہولیات کا حق ادا کریں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مانگی ڈیم اور بیکڑ روڑ منصوبوں میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا انہوں نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ کابینہ اور حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور تکمیل کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور حائل رکاوٹوں کو دور کرکے عام آدمی کی ضروریات کے منصوبوں کو فوقیت دیں رولز آف بزنس مین پھنسے رہنے کے بجائے مسائل اور رکاوٹوں کا حل تلاش کریں، سمریاں بھیجوانے اور سوالیہ نشان کے بجائے فیصلہ سازی کریں اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں سروس ڈلیوری کا نظام سہل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کریں ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2117/2025لورالائی25, مارچ ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی نے ملاقات کی۔ انہوں نے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کو لورالائی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محکمہ صحت میں ایک سالہ کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں و سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے بریفینگ دی انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں 25، ڈی ایچ او آ فس لورالائی میں 13,ڈی ایچ کیو بارکھان میں 4 ڈی ایچ او آ فس بارکھان میں ایک , ڈی ایچ کیو موسیٰ خیل میں 11,ڈی ایچ او آ فس موسیٰ خیل میں ایک .اور ڈی ایچ کیو دکی ایک جبکہ ڈی او آ فس ضلع میں 6 اسپشلسٹ ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں ڈی ایچ اوز کے ماتحت ڈاکٹرز کی بھرتی اس لئے کی گئی ہے جو دیہی علاقوں کے بی ایچ اوز میں تعینات کئے گئے ہیں کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور وزیر علی بلوچستان و چیف سیکرٹری بلوچستان کے ویژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کنٹریکٹ تعیناتی سے ان دونوں شعبوں میں بہتری دیکھنے کو ملے گی اور ان دونوں شعبوں میں بند اور غیر فعال اداروں کھولنے میں مدد ملے گی۔ اور دور دراز علاقوں میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہوں گی ۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2118/2025گوادر۔ 25 مارچ ۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سیف اللہ کھیتران، نے آج جی ڈی اے کے زیر تعمیر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر حاجی سید محمد اور پروجیکٹ ڈائریکٹر میرجان بلوچ نے انہیں منصوبے کی پیشرفت اور تکنیکی پہلووں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ سنٹرل پارک کے قریب زیر تعمیر یہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ 4 لاکھ گیلن پانی کی گنجائش کا حامل ہے اور جی ڈی اے کے بڑے ماحولیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں شامل ہے۔ اس سے قبل، ایک اور 4 لاکھ گیلن گنجائش کا پلانٹ سینیٹر اسحاق کرکٹ گراونڈ کے قریب نصب کیا جا چکا ہے، جس کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے سیوریج لائن کے ذریعے گندا پانی جمع کر کے جدید سسٹمز کے ذریعے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے بعد پانی کو زرعی مقاصد، باغبانی، پارکس، گراونڈز اور شہر کے دیگر سبزہ زاروں کے لیے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ شہر کی ہریالی اور باغبانی کی ضروریات بھی اسی سے پوری کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ اس دوران، انہوں نے واٹر پروجیکٹ کے واٹر اسٹوریج ٹینک، جی ڈی اے کے زیر تعمیر ورکشاپ اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور ان پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر2025/2119نصیرآباد25مارچ:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی اسسٹنٹ کمشنر سلیم کاکڑ چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ان سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کومنیٹ کے صدام حسین ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی ڈاکٹر عبدالسلام ڈی ایس پی غلام یاسین جمالی امتیاز علی نذر محمد ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت دیگر موجود تھے اجلاس کے موقع پر شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی نے تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے دیہی علاقوں میں مقامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ وہاں کے باسی بہتر معنوں میں پولیو کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں کوشش کی جائے کہ ان علاقوں میں فیمیل ٹیموں میں غیر معمولی اضافہ کیا جائے جن یونین کونسلز میں کارگردگی مایوس کن رہی تو ان ایریاز کے یو سی ایم اوز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں آخری نوٹسز جاری کیے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن سرحدی اضلاع کے ساتھ پولیو مہم کے حوالے سے مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے متعلق ہمیں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق متعلقہ سرحدی علاقوں میں ان اضلاع کی پولیو ورکرز کی ٹیمیں بھیجی جائیں اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر عملی طور پر اقدامات کریں تاکہ پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ورکرز کے ساتھ جانے والے تمام پولیس اہلکار تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں جبکہ پولیو ورکرز کو ٹریننگ کے دوران خصوصی توجہ دلوائی جائے اگر ٹیمیں ٹریننگ کو بہتر معنوں میں نہیں سمجھ سکیں تو خدشہ ہے کہ پولیو مہم وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے گی جس کی توقعات کی جا رہی ہے اگر بہتر معنوں میں انہیں ٹریننگ دی جائے تو ہمیں کافی حد تک مسائل سے نجات مل سکے گی۔
خبر نامہ نمبر2025/2120نصیرآباد25مارچ:۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کی روشنی میں صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں بھجوایا جانے والا راشن تمام حقدار اور مستحقین تک پہنچایا جا رہا ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں شہداء کے لواحقین میں بھی راشن تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں بھی حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے راشن میں شریک کیا جائے پولیس سمیت دیگر محکموں میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کے لواحقین میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف افیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ شہداء نے جو اپنے خون کا نذرانہ دیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا حکومت بلوچستان کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کے موقع پر شہدا کے لواحقین کی ہر ممکن معاونت اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات دیے گئے ہیں ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ حکومت بلوچستان کے احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ضلع بھر کے دیگر تمام شہداء کے لواحقین کو بالترتیب راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے ضلع انتظامیہ بہتر معنوں میں اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔
خبر نامہ نمبر2025/2121تربت25 مارچ: محکمہ تعلیم ضلع کیچ اور یونیسیف کے اشتراک سے گرلز ہائی اسکول ڈگاری کہن میں داخلہ مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ تھے۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ صابر علی نے کی، جبکہ مختلف تعلیمی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی تقریب میں اسکول کے بچوں نے ٹیلنٹ شو میں ٹیبلو، ڈرامے، تقریریں اور آرٹ مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور محکمہ تعلیم و یونیسیف کی کوششوں کو سراہا۔ بعد ازاں، انہیں سووینئر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے ڈی ای او اور ہیڈ ماسٹرز کو شیلڈز بھی پیش کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈرائنگ مقابلے کے مقام کا دورہ کرکے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے اسکول میں گلاب کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
۔خبر نامہ نمبر2025/2122تربت25 مارچ: ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے کیچ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار روم کا دورہ کیا، جہاں صدر مجید شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے ان کا استقبال کیا۔انٹرایکٹیو سیشن میں قانون کی حکمرانی، بی ایریاز میں ایف آئی آرز کی کمی، منشیات، پیشہ ور گداگری، ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وکلاء نے تجاویز پیش کیں اور ڈی سی کیچ کی سابقہ خدمات کو سراہا ڈپٹی کمشنر نے وکلاء کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور صحافیوں کے تعاون سے معاشرتی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر نامہ نمبر2025/2123تربت25 مارچ: ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے عوامی شکایات کے پیش نظر اپنے زیریں عملے کو دفتر طلب کرکے سرزنش کی۔ انہوں نے مفاد عامہ کے کاموں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو سختی سے تنبیہ کی کہ دفتری امور کو مقررہ وقت میں مکمل نہ کرنے پر انضباطی کارروائی کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ اگر آئندہ کسی اہلکار کے خلاف عوامی شکایت موصول ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، جس میں معطلی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے سرکاری امور میں تاخیر کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے عملے کو اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے نبھانے کی ہدایت کی۔
خبر نامہ نمبر2025/2124کوئٹہ 25مارچ:۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورئی نے اپنے ایک بیان میں بی این پی کے سربراہ کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست مخالف بیانیے کو تقویت دینے کی ایک سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر شہری کی عزت و وقار کی محافظ ہے اور کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنے مفادات کے حصول کے لیے خواتین کو استعمال کرے یا شدت پسندی اور انتشار کو ہوا دے۔ جب ریاست مخالف عناصر پر قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے تو کچھ مخصوص گروہ عزت و غیرت کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔حاجی ولی محمد نورئی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام شدت پسندی، انتہا پسندی اور ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں۔ یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، لیکن عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور کسی کو بھی ملک دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست اپنی رٹ قائم رکھے گی اور کسی بھی گروہ کو قانون کو ہاتھ میں لینے یا عوام کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حاجی ولی محمد نورئی نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ بلوچستان میں امن اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر2025/2125کوئٹہ 25 مارچ:۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں بھی ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ سب ڈویژن (سٹی) نواں کلی کچلاک بازار سمنگلی روڈ سریاب روڈ دکانی بابا چوک برما ہوٹل جوائنٹ روڈ سپنی روڈ گوالمنڈی چوک و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ نے کاروائیوں کے دوران 104 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے 4 دکانیں سیل کردیے 20 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 4 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے 20 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے جبکہ 46 دکانداروں کو وارننگ جاری کئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر بھر میں قصاب خانوں، تندوروں ،دودھ و دہی فروشوں اور دیگر اشیا خوردونوش کی دکانوں پر وزن ،معیار اور قیمتوں کاجائزہ لیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف اور اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 22 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 6 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانداروں کو جیل منتقل کردہے.جبکہ 1 دکان سیل کردی 6 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے سمنگلی بلیلی اور کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیں اس دوران 28دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں سے 2 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے۔ 1 دکان سیل کردی جبکہ 9 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں 19 دکانوں کو دورہ کیا جس میں 2 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 1 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا اوراسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں 26 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 1 دکاندار کو جیل بھجوا دیا۔
خبرنامہ نمبر 2025/2126کوئٹہ25مارچ:ـصوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں میر شعیب نوشیروانی نے جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں، اور ان کا بچھڑ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ صوبائی وزیر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
خبرنامہ نمبر 2127/2025کوئٹہ25 مارچ:_ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے سربراہ بی این پی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج کرنا ان کا آئینی و قانونی حق ہے تاہم اس وقت قومی شاہراہوں پر دفعہ 144 نافذ ہے، لہٰذا بی این پی کو احتجاج کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت لینی چاہیے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بی این پی مینگل کی ہڑتال کی کال پر عوام کا ردعمل نوشتہ دیوار ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں اس کے برعکس جب ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو عزت و غیرت کے نام پر مفاداتی ایجنڈے کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ترجمان نے کہا کہ ریاست ہر فرد کی عزت نفس کی محافظ ہے شدت پسندی کی حوصلہ افزائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ریاست اپنی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی
خبرنامہ نمبر 2025/2128کوئٹہ25 مارچ:ـ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ والدہ جیسی عزیز ہستی کی وفات کا دکھ ناقابلِ بیان ہے اور اس کا کوئی مداوا نہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب کرے