News

14th-March-2025

خبرنامہ نمبر1848/2025گوادر، 14 مارچ ۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سیف اللہ کھیتران نے آج اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت کھیلوں کے میدانوں کی بحالی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر سورگ دل (ابراہیم پیلے فٹبال گراونڈ) اور ینگ جان فٹسال گراونڈ کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلی بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں تمام منصوبوں پر معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دی۔انہوں نے کہا کہ گوادر نہ صرف اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ کھیلوں کے اعتبار سے بھی ایک زرخیز خطہ ہے، جہاں معیاری سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ جی ڈی اے نے سینٹر محمد اسحاق کرکٹ گراونڈ اور بابائے بزنجو فٹبال گراونڈ کی تزئین و آرائش مکمل کر لی ہے، جس کے نتیجے میں رمضان المبارک کے دوران ان میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت ان میدانوں میں ایک خوبصورت میلے کا سماں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے، اور شائقین بھی جوش و خروش کے ساتھ مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی جدید ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ دورے کے موقع پرجی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد اور اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میر دودا خان مری نے ڈائریکٹر جنرل کو ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1849/2025گوادر، 14 مارچ ۔ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سیف اللہ کھیتران نے آج اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت کھیلوں کے میدانوں کی بحالی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر سورگ دل (ابراہیم پیلے فٹبال گراونڈ) اور ینگ جان فٹسال گراونڈ کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلی بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں تمام منصوبوں پر معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دی۔انہوں نے کہا کہ گوادر نہ صرف اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ کھیلوں کے اعتبار سے بھی ایک زرخیز خطہ ہے، جہاں معیاری سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ جی ڈی اے نے سینٹر محمد اسحاق کرکٹ گراونڈ اور بابائے بزنجو فٹبال گراونڈ کی تزئین و آرائش مکمل کر لی ہے، جس کے نتیجے میں رمضان المبارک کے دوران ان میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت ان میدانوں میں ایک خوبصورت میلے کا سماں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے، اور شائقین بھی جوش و خروش کے ساتھ مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے شہر کی جدید ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ دورے کے موقع پرجی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد اور اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میر دودا خان مری نے ڈائریکٹر جنرل کو ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1850/2025کوئٹہ14 مارچ۔پاپولیشن کونسل اور پاکستان کے میڈیا سے وابستہ افراد نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہے جس سے نمٹنے کے لیے میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، میڈیا سے وابستہ افراد کو اس ضمن میں شعوری آگاہی کے مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا پاپولیشن کونسل اور یو این ایف پی اے کے اشتراک سے منعقدہ “قومی میڈیا کولیشن میٹنگ” میں اس اہم معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں ملک بھر کے نامور صحافیوں اور میڈیا اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی پروگرام میں پاپولیشن کونسل کے سینئر ڈائریکٹر، ڈاکٹر علی میر نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں اس امر پر زور دیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف معیشت بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور قومی ترقی کے امکانات کو بھی متاثر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، اور روزگار جیسے بنیادی مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں، اور میڈیا کی مدد سے عوامی شعور بیدار کر کے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے پاپولیشن کونسل کے ڈپٹی مینیجر کمیونیکیشن اکرام الاحد نے میڈیا کی عالمی سطح پر مثبت سماجی تبدیلی میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی صحافت کے ذریعے کئی سماجی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے حوالے سے میڈیا کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہو جاتا ہے پاپولیشن کونسل کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن، علی مظہر چوہدری نے میڈیا کے ذریعے آبادی کے مسئلے کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن کی قیادت کی۔ اجلاس میں کولیشن کے اراکین نے ایک اسٹریٹجک پلان مرتب کیا جس کے تحت میڈیا میں ان مسائل کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے۔ ان میں موسمیاتی تبدیلیوں پر آبادی کے اثرات، خواتین کو بااختیار بنانا، این ایف سی ایوارڈ میں بہبودِ آبادی کے اشاریے شامل کرنا، سیاسی عزم کو فروغ دینا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کردار کو اجاگر کرنا اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو سماجی تحفظ کے نیٹ ورکس میں شامل کرنا جیسے نکات شامل تھے روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر اکرام جنیدی نے آبادی کے مسائل کی رپورٹنگ میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور ان سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ادارتی ترجیحات اور سیاسی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹنگ کرنی پڑتی ہے لیکن آبادی جیسے اہم سماجی مسائل کو اجاگر کرنا میڈیا کی بنیادی ذمہ داری ہے میٹنگ کے اختتام پر شریک صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آبادی میں توازن کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

*Media Urged to Drive Population Management Agenda in Pakistan*Quetta, March 14 The media has been urged to take a proactive role in addressing Pakistan’s population challenges, as rapid growth continues to strain national resources and hinder development. This was the focal point of the National Media Coalition Meeting on Harnessing Media for Positive Social Change, organized by the Population Council with support from the United Nations Population Fund (UNFPA).Journalists from prominent media outlets across the country attended the event, emphasizing the media’s capacity to shape public discourse and influence policy decisions. Dr. Ali Mir, Senior Director of the Population Council, highlighted the urgency of population management, stating that unchecked growth threatens economic stability, public services, and the country’s overall progress. “The media has the power to inform, educate, and influence public perception, ultimately driving policies that promote sustainable population growth,” he asserted.Ikram ul Ahad, Deputy Manager Communication at the Population Council, underscored the media’s global role in influencing policy and challenging misconceptions. He noted that Pakistan’s media has a unique opportunity to advocate for evidence-based policymaking, raise awareness about family planning, and promote sustainable development initiatives.A key session, led by Ali Mazhar Choudhary, Director of Communication at the Population Council, focused on integrating population issues into mainstream media coverage. Coalition members identified critical areas requiring attention, including the link between population growth and climate change, women’s empowerment, female education, and the role of Lady Health Workers (LHWs) in family planning efforts.Ikram Junaidi, Senior Reporter at Daily Dawn, discussed the challenges journalists face in reporting on population-related issues, including editorial constraints and political sensitivities. However, he emphasized that consistent, well-researched reporting can significantly impact public awareness and policy direction.In his closing remarks, Dr. Ghulam Farid Khan, Programme Analyst at UNFPA, praised the coalition’s efforts in equipping media professionals with the tools to hold policymakers accountable. “Through responsible journalism, we can expose gaps in service delivery, highlight resource allocation issues, and advocate for effective solutions to Pakistan’s pressing population challenges,” he stated.The meeting concluded with a commitment from media representatives to amplify discussions on population management, reinforcing the media’s role as a catalyst for positive social change in Pakistan.﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1851/2025کوئٹہ 14 مارچ-ڈپٹی

کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کی کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز 114 دکانوں کا دورہ کیا گیا جس پر 32دکانیں سیل،27 دکاندار گرفتار،9 دکانداران جیل منتقل،17 دکانداروں کو جرمانے اور40 دکانداروں کو وارننگ جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ مین شہر ، دیبہ، بروری روڈ، نواں کلی، آخری سٹاپ، بلیلی ،لیاقت بازار، ائیرپورٹ روڈ و دیگر علاقوں میں قصاب خانوں دودھ فروشوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیں۔ان کاروائیوں کے دوران 114 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 32 دکانیں سیل کردیے 27 دکانداروں کو گرفتار کرکےان میں 9 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے جبکہ 40 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ کارروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف،اسسٹنٹ کمشنر(صدر) حمزہ انجم،اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اوراسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے حصہ لئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گراں فروشی کی کوئی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی،گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور رمضان مبارک میں ان کاروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہیں اس کے علاوہ دودھ فروشوں اور قصاب خانوں پر پرائس لسٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گالہذا دکاندار حضرات اور تاجر برادری ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول لسٹ پر عمل درامد کو ہر صورت یقینی بنائے وگرنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1852/2025پنجگور 14 مارچ ۔ :سکول داخلہ مہم 2025 کے سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن پنجگور کے زیر اہتمام ماڈل ہائی سکول چتکان سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا جس میں پنجگور کے تمام بوائز ہائی سکول کے کلسٹر ہیڈز اور سکولوں کے طلباءنے حصہ لیا واک ماڈل ہائی سکول سے برآمد ہوکر چاکر اعظم چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور عطاءاسد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمدجان بلوچ نے کی واک میں دیگر آفیسران ڈی او ای پنجگور ملک سعید اکبر ڈی او ای تحصیل پروم محمد حیات ،محمد علی بلوچ واجہ فدااحمد بھی شریک تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطا اسد ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ ملک سعید اکبر محمد حیات بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور موجودہ صوبائی کی کوشش ہے کہ تعلیم کے ثمرات گھر گھر تک پہنچ سکیں اور کوئی بھی بچہ سکولوں سے باہر نہ رہے اس مقصد کے لیے ضلع تحصیل اور کلسٹر لیول پر داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے واک اور آگاہی مہم چلایا جارہا ہے تاکہ والدین تعلیم کی اہمیت سے باخبر رہ کر اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو سکولوں میں لاکر داخل کرائیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ نے مذید کہا کہ پنجگور میں نئے داخلوں کے لیے ہمیں جو ٹارگٹ دیا گیا ہے وہ 4312 ہے کلسٹر ہیڈ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ بچے سکولوں میں داخل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ اسکے بعد تحصیل لیول پر واک اور آگاہی مہم چلایا جائے گا پھر کلسٹر لیول پر آگاہی پروگرام منعقد کیئے جائیں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1853/2025نصیرآباد14مارچ ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انجمن تاجران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تاجران صدور تاج بلوچ خان جان بنگلزئی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی تارا چند علی محمد بوہڑ لیاقت علی چکھڑا محمد علی عمرانی بابو قاسم ڈومکی منظور شیرازی سمیت دیگر افراد موجود تھے اجلاس کے موقع پر ماہ صیام کے سستا بازار اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی کرنا انتہائی ضروری عمل ہے ڈیلرز اپنے جائز منافع حاصل کریں اضافی رقم لوگوں سے بٹورنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے مل مالکان سے خریدی گئی چینی پر تاجران عوام سے زیادہ منافع ہرگز نہ لیں اس حوالے سے خریدی گئی چینی کی انوائس ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع کروائی جائے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ قریبی اضلاع سے چینی کے ریٹس معلوم کر کے نصیر آباد میں بھی انہی نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اتوار بازار میں تاجران اور لوگوں کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا تدارک کیا جائے گا سستے بازار میں مارکیٹ کمیٹی سبزی فروٹ کے سٹالز لگاکر عوام کو ریلیف فراہم کریں جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھی سستا بازار میں فروٹس کے سٹالز لگائے جائیں جس میں کم قیمت میں عوام کو فروٹ دستیاب ہو انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ تاجران سمیت دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ہم سب کا مقصد مفاد عامہ میں اقدامات کرنا ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1854/2025کوئٹہ14 مارچ ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دوکانی بابا چوک تا رئیسانی چوک کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے تعطل کا شکار دوکانی بابا چوک تا رئیسانی چوک روڈ کی تعمیر کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے رئیسانی چوک تا دوکانی بابا چوک 1000 میٹر چوک کی طرف دوکانی بابا چوک سے ساروان ہاوس کیطرف 300 میٹر کا کام جاری ہے جبکہ 400 میٹر ڈس مینٹلنگ اور بجلی کے کھمبوں کی وجہ رکی ہوئی ہے جسکو جلد ہی واپڈا کے ساتھ مل کر حل کیا جائے گا واضح رہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے یہ سختی سے ہدایات ہیں کہ تعطل کا شکار جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں انھیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات میسر ہوں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1855/2025کوئٹہ، 14 مارچ 2025:بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانات میں بے ضابطگیوں کے پیش نظر مزید 4 امتحانی عملے پر مستقل پابندی عائد کردی ہے۔ کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اہلکار امتحانی مراکز میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے امتحانات میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ پابندی کا شکار ہونے والوں میں نعیم الدین، فیض محمد، رحمت اللہ اور رحیم جان شامل ہیں، جو مختلف امتحانی سینٹرز میں تعینات تھے نوٹیفکیشن کے مطابق ان افراد پر نہ صرف امتحانی ڈیوٹی بلکہ بورڈ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی مستقل پابندی لگا دی گئی ہے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی پرچوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کنٹرولر امتحانات میڈم عابدہ کاکڑ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کیسز میں ملوث 4 امیدواروں کے پرچوں پر کوڈ لگانے کے بجائے انہیں انکوائری کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے سامنے پیش ہوں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی متعلقہ امیدواروں کے رول نمبرز درج ذیل ہیں: گورنمنٹ ہائی سکول کوہلو 266443، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میروہ نصیر آباد 477652، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نسئی قلعہ سیف اللہ 602023، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول سوراب 351638۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر1856/2025حب 14مارچ 2025 صوبائی وزیر انڈسٹریز وکامرس کوہیارخان ڈومکی نے ضلع حب کے صنعت کاروں کے شکایات ازالے اور صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایم ڈی لیڈالیاقت علی کاشانی ڈائریکٹر فنانس شفیق قاسمی گڈانی ماربل ایسوسی ایشن نمائندگان چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری رفعت انجم پبلک ریلیشن افسر فرحان اور دیگر شریک ہوئے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال صنعت کاروں کو درپیش سیکورٹی پانی بجلی گیس ایشوز زیر بحث آئے،چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان سے دوران ملاقات انڈسٹریل سیکٹر کی ترقی اور ماربل انڈسٹری کی توسیعی منصوبوں سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں ایریگیشن کینال سے لیڈاواٹراسٹوریج ٹینک تک پانی فراہمی کیلئے پائپ لائن اسکیم اورحب کے اندسٹریز کی لاجسٹک سپورٹ کیلئے ایک اور پل کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کو وفاقی حکومت سے ایک اور پل کی منظوری حاصل کرنی ہوگی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے کہا کہ حب کے صنعتکار ٹیکس دینے کے انکاری نہیں ہیں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو ایسا ایس اوپی بنانا پڑیگا کہ صنعت کاروں کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت ہو بلوچستان ریونیو اتھارٹی کمشنر کوبھی اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اور لیڈاکیساتھ ملکر کوآرڈینئشن سے ٹیکس ایشوز کو سلجھانا ہوگا صوبائی وزیر کوصنعتکاروں نے بتایا کہ گڈانی ماربل اندسٹری کی فنسنگ نہ ہونے لیبر زکیلئے فرسٹ ایڈریسکیو مرکز اور سیکورٹی ایشور کے حوالے سے فوری نوعیت کے اقدامات ناگزیر ہیں صنعت کاروں نے بتایا کہ بلوچستان ایمپلائزسوشل سیکیورٹی ہسپتال منیجمنٹ کی کوتاہیوں کو دورکرنے کی ضرورت ہے لیڈاکی توسط سے بلوچستان ایمپلائزسوشل سیکیورٹی کی گورننگ باڈی میں نمائندگی برائے نام دی گئی ہے کسی بھی اجلاس کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے صوبائی وزیر نے اس موقع پر صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے دورے کا مقصد صنعت کاروں کے شکایات کا ازالہ انڈسٹریل سیکٹر کی ترقی کیلئے اقدامات کو تیز کرنا ہے کوہیارخان ڈومکی نے کہا کہ انڈسٹریل چلے گا تو روزگار اور معیشت مستحکم لوگوں کو روزگار ملیگا لیڈا کے قیام کا مقصد صنعتی شعبے کی ترقی اور صنعت کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے صنعتکاروں کی مشاورت سے پالیسی پر کام کرینگے گڈانی ماربل انڈسٹری کی توسیعی منصوبوں کیلئے مطلوبہ اراضیات کا حصول ممکن بنایا جارہاہے لینڈالاٹمنٹ کیلئے ڈپٹی کمشنرلسبیلہ کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو75 کروڑروپے ادائیگی کی گئی ہے بورڈآف ریونیو بلوچستان کی جانب سے تاحال اراضیات لیڈاکو ٹرانسفر نہیں کی گئی ہے ماربل انڈسٹری میں گریڈاسٹیشن قیام اوردیگر ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پر کام کرنے جارہے ہیں بلوچستان کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں صنعتی شعبہ کلیدی کردار اداکرسکتا ہے

خبرنامہ نمبر1857/2025حب 14مارچ 2025 صوبائی وزیر انڈسٹریز کامرس سردارکوہیارخان ڈومکی نے ضلع حب میں وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا ایم ڈی لیڈالیاقت علی کاشانی نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی سائٹ پر روڈانفراسٹر کچر واٹر ڈسٹریبوشن نیٹ ورک پائپ لائن اسکیم کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر کو بریفنگ کے موقع پر بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے اسپیشل اکنامک زون منصوبہ تین ارب روپے کی لاگت کا انڈسٹریل سیکٹر میں اہم منصوبہ ہے وفاقی حکومت اس منصوبے کیلئے دوارب روپے اور صوبائی حکومت ایک ارپ فراہم کرنے تھے منصوبے میں پاورجنریشن کیلئے گریڈاسٹیشن گیس پائپ لائن کی منظوری جدید ترین سیکورٹی انتظامات کی سہولیات فراہمی بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں انھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے منصوبے کے شیئر کا گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے پراجیکٹ کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے منصوبے کی ضروریات اور کنسلٹنسی کی معیار کے گریڈاسٹیشن پی سی ون ری ویژن کیلئے حکام کو بھیج دی گئی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ منصوبے کو آئندہ مالی سال تک مکمل کریں صوبائی وزیر نے پراجیکٹ کے مختلف سائٹ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انڈسٹریل سیکٹر کی ترقی کیلئے وزیر اعلی بلوچستان کے تعاون سے وفاقی حکومت سے منصوبے سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،

خبرنامہ نمبر1858/2025کوئٹہ۔ 14 مارچ2025:محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قلات عبد الفتاح (ٹی اینڈ اے /بی ایس۔ 18) کے عمرہ ادائیگی اور بیرون ملک ہونے کی بناء پر اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قلات عبد الحق (ٹی اینڈ اے / بی۔ 16 ) کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قلات کا چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کی وطن واپسی تک کام کرتے رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر1859/2025تربت 14 مارچ 2025:ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ( ر) بشیر احمد بڈیچ کی سربراہی میں یوم پاکستان 23 مارچ 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی پی او کیچ راشد الرحمن زہری ،اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ ، بلوچستان ریزیڈنشل کالج تربت ، گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج تربت ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت ، گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت، گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول تربت کے پرنسپل صاحبان سمیت دیگر تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے مختلف قسم کے تقریبات کے انتظامات ہر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان تقریبات کو بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور فکر کیا گیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ان تقریبات میں پرچم کشائی اور مارچ پاسٹ کے علاوہ تعلیمی اداروں میں مختلف قسم کے ورائٹی پروگرام منعقد کیے جاہیں گے جس میں تقریری مقابلے ، ملی نغمے ، ٹیبلو اور حب الوطنی پر مبنی مختلف قسم کے دیگر پروگرامز شامل ہونگے تاکہ یوم پاکستان کی تقریبات کو شاندار طریقے سے منایا جاسکے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منظور بلوچ آور محکمہ تعلیم کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ ملکر تقریباًت کے انتظامی معاملات اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے گی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڈیچ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیچ اور لیویز حکام سے اس ایونٹ کے انعقاد میں سیکیورٹی کی صورتحال کو فول پروف بنانے کے حوالے سے صلاح مشورہ بھی کیا

خبرنامہ نمبر1860/2025حب 14 مارچ 2025:صوبائی وزیر انڈسٹریز کامرس سردارکوہیار ڈومکی نے کہا ہیکہ ضلع حب بلوچستان کی معاشی ترقی کا حب ہے انڈسٹریلائزیشن کے فروغ اور ترقی کیلئے پالیسی پر عملدرآمد کیا جائیگا صنعتکاروں کی مشاورت سے حب اسپیشل اکنامک زون کے توسیعی منصوبوں پرکام ہوگا صنعت کاروں کیلئے سیکیورٹی پانی گیس بجلی اور انفراسٹرکچر ڈیولپمننٹ سہولیات فراہمی پر کام شروع ہوچکا ہے کراچی سے نزدیک ترین شہر ہونے کی بدولت سرمایہ کاروں کیلئے لیڈاانڈسٹریل زون کو ماڈل صنعتی زون بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارت کا حلف لینے کے بعد ضلع حب کے پہلے دورے کے موقع پر میڈیا بریفنگ میں کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتکارون کے اعتماد کی بحالی اور انویسٹرز کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کی جانب خصوصی پالیسی بنائی گئی ہے چیمبر آف کامرس کے صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریلائزشن کا نیا ماڈل متعارف کرائیں گے صنعتکاروں کو اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے پر دس سال تک ٹیکس میں چھوٹ دیجائیگی اسپیشل اکنامک زون منصوبوں کو آئندہ سال تک مکمل کیا جائیگا منصوبوں میں شفافیت اور پی ایس ڈی پی کے تحت صنعتی زون کی ترقی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ اور تکمیل کیلئے فنڈز اجراء ممکن بنایا جائیگا تاکہ بروقت منصوبے مکمل کئے جاسکیں صوبائی وزیر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انڈسٹریز اور کارخانے چلیں گے توملکی معیشت کی ترقی کاپہیہ چلے گا لیڈاکے قیام کا مقصد صنعتی اداروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ صنعتکار ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کرداراداکرسکیں انہوں نے بتا یا کہ حب دورے کا مقصد صنعتکاروں کودرپیش مسائل سے آگہی حاصل کرنا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ گڈانی ماربل انڈسٹری کی ترقی کیلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے بجلی ٹیرف مہنگی ہونے کی وجہ سے سولرائزیشن پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ صنعتکاروں کو سستی بجلی مہیا ہو،۔ صوبائی وزیر نے لیڈاانڈسٹریل ایریا میں ماحولیاتی آلودگی اورر سوشل ایمپلائز سیکورٹی ہسپتال کے حوالے سے کہا کہ وہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے نجی صنعتی اداروں کی جانب سے لیبرز کی برطرفی کے ایشو پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایڈوائزرلیبراینڈمین پاورسرداربابا غلام رسول عمرانی سے اس معاملے پر بات کرینگے،