News

10-03-2025

خبرنامہ نمبر1737/2025 کوئٹہ 10مارچ ۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اس کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سربراہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ صوبائی وزیر عبد الرحمن کھیتران صوبائی وزیر ہاصم کرد گیلو صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے شرکت کی اجلاس میں پارلیمانی رہنماوں نے صوبے میں پارٹی کی کارکردگی پارٹی ورکرز کے مساہل اور صوبے کے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے معاملات کو منظم اور بلخصوص پارٹی کے ورکرز کے شکایات کو حل کرنے کے ایک کمیٹی بنائی گئی جو پارٹی کے اندرونی معاملات اور ورکز کے شکایات کے ازالے کے لئے بھرپور کوششیں کرینگے پارٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ صوبے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مذید مضبوط بنانے کے لیے مذید اقدامات کیے جائیں گے اور اس حوالے سے اولین ترجیحات میں پارٹی کے ورکرز کے مسائل حل کرنے ہیں تاکہ پارٹی کے ورکرز کا اعتماد بحال ہو اور ورکز دل و جان سے پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں واضح رہے کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے معاملات اور ورکز کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی کمیٹی کے اراکین سردار عبد الرحمان کھیتران میر عاصم کرد گیلو حاجی نور محمد دمڑ اور میر شعیب نوشیروانی پر مشتمل ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1738/2025کوئٹہ10 مارچ ۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے سیکریٹری عبدلاالفتح بھنگر نے گزشتہ روز ضلع کوئٹہ میں مسلخ رینج (اسٹیٹ فاریسٹ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ بلوچستان محمد اسلم، یو-جی پی پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر علی عمران، رینج لینڈ بلوچستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جعفر علی بلوچ، چیف کنزرویٹر آف سوائل کنزرویشن بلوچستان مسرور جمال اور ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ کوئٹہ ریاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری جنگلات نے ضلع کوئٹہ میں واقع مسلخ رینج میں جاری ترقیاتی اسکیم بلوچستان میں خوراک کے تحفظ اور معاشی بہتری کے لیے چراگاہوں کی بحالی کے تحت مکمل کیے گئے مختلف فیلڈ سرگرمیوں اور کاموں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یو-جی پی پی منصوبے کے تحصیل مسلخ میں مکمل کیے گئے فیلڈ ورک کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات نے متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل بلوچستان میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور مقامی لوگوں کی معیشت کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1739/2025کوئٹہ10 مارچ۔ صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی سربراہی میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء اور آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع الدین کاسی کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد بلوچستان کی جیلوں میں قید خواتین کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ان کی فلاح و بہبود اور قانونی معاونت کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی مختلف جیلوں میں درجنوں خواتین قید ہیں، جنہیں بنیادی سہولیات اور قانونی معاونت کی ضرورت ہے۔ محکمہ ترقی نسواں کی کوشش ہے کہ ان خواتین کو وہ تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں جو انہیں جیل میں درپیش مشکلات کو کم کرسکیں اور انہیں ایک محفوظ اور بہتر ماحول میسر آئے۔انہوں نےکہا کہ محکمہ ترقی نسواں اس مفاہمتی یادداشت کے تحت جیلوں میں قید خواتین کے لیے قانونی معاونت، نفسیاتی مدد، صحت کی سہولیات اور ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ رہائی کے بعد ایک خودمختار اور باعزت زندگی گزارسکیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جیل میں موجود خواتین کو بھی وہی حقوق اور سہولیات حاصل ہوں جو انکا آئینی و قانونی حق ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ترقی نسواں اور جیل خانہ جات مل کر کام کریں گے۔ محکمہ ترقی نسواں اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان طے پانیوالےمعاہدے کے تحت خواتین قیدیوں کے لیے تعلیمی اور فنی تربیت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ رہائی کے بعد ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔ جیلوں میں خواتین کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے، جن میں ان کی ذہنی صحت اور خود انحصاری کے حوالے سے اقدامات شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کی تمام جیلوں میں خواتین قیدیوں کے لیے خصوصی مراکز قائم کرنے پر غور کر رہا ہے، جہاں انہیں پیشہ ورانہ تربیت، تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط حکومت بلوچستان کا ایک اہم قدم ہے جو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾

﴿*Quetta March 10, – A significant Memorandum of Understanding (MoU) was signed between the Secretary of the Women Development Department, Saira Atta, and the Inspector General of Prisons, Malik Shujauddin Kasi, under the leadership of Provincial Advisor for Women Development, Dr. Rubaba Khan Buledi. The purpose of this agreement is to ensure the provision of better facilities, welfare, and legal assistance for female prisoners in Balochistan’s prisons. Speaking on the occasion, Dr. Rubaba Khan Buledi stated that dozens of women are imprisoned in various jails across Balochistan, and they require basic facilities and legal support. The Women Development Department is committed to providing all necessary facilities to ease their difficulties in prison and to ensure a safe and improved environment for them. She emphasized that, under this MoU, the Women Development Department will offer legal assistance, psychological support, healthcare facilities, and vocational training opportunities for incarcerated women so that they can lead an independent and dignified life after their release. Dr. Rubaba Khan Buledi further stated that their goal is to ensure that female prisoners receive the same rights and facilities that are their constitutional and legal entitlement. The Women Development Department and the Prisons Department will work together under this agreement to provide educational and vocational training opportunities for female inmates, enabling them to build a better future after their release. Special programs will be introduced in prisons focusing on mental health and self-reliance. She also mentioned that the Women Development Department is considering establishing special centers in all prisons of Balochistan for female inmates, where they will be provided with professional training, education, and improved healthcare facilities. Dr. Rubaba Khan Buledi concluded that signing this MoU for female prisoners is an important step by the Government of Balochistan, which will serve as a milestone in protecting women’s rights and improving their quality of life.﴾﴿﴾﴿

﴾﴿خبرنامہ نمبر1740/2025حب10مارچ ۔ ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے کہا ہیکہ ماہ صیام رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہےیہ مہینہ انسانیت کو احترام رمضان اورخوداحتسابی کا درس دیتا ہے اشیائے خوردونوش کے قیمتوں کی نگرانی پر مامور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائیگا شہر میں گرانفروشی کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنر حب اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف دلایا دیاجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ تمام انتظامی افسران کو احکامات دیے گئے ہیں کہ گرانفروشوں اورتجاوزات مافیا کیخلاف کارواءکی جائے شہر میں ٹریفک ایشوز کے حوالے سے بھی انتظامیہ اپنی ذمہ دارہاں نبھائیگی ضلع حب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود نے نثار احمد لانگو کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ضلع حب تعیناتی پرمبارکباد دی اس موقع پر ضلعی انتظامی افسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ضلع حب میں بطوراسسٹنٹ کمشنر جس طرح عوامی مسائل کے حل کیلئے کوششیں کیں ڈپٹی کمشنر حب تعیناتی کے بعد ترجیحات میں عوامی مسائل کاحل سرفہرست ہے یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کا ہمیں ادراک یےکوشش ہوگی کہ انتظامی افسر کی حیثیت سے ضلع حب میں امن وامان تعلیم وصحت کے شعبوں کی بہتری اورعوام۔ کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں ضلع حب کے عوامی حلقوں نے نثاراحمد لانگوکی بطورڈپٹی کمشنر ضلع حب تعیناتی کے فیصلے کو حکومت بلوچستان کا احسن اقدام قراردیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1741/2025لورالائی 10مارچ ۔ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن منور حسن مگسی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ و ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی ، ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر محمد فہیم ، ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ،ڈ ی ایچ او موسیٰ خیل ڈاکٹر عبد الماجد امین ، ڈپٹی ڈی ایچ او بارکھان ڈاکٹر عبد الغفار نے شرکت کی جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو دکی و موسیٰ خیل بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں سمیت تمام ہیلتھ مراکز میں دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات پر غور کیا گیا۔ اور درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے۔ ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی نے بتایا کہ لورالائی ڈویژن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مستقل اور کنٹریکٹ بنیاد پر تعینات کررہے ہیں۔ دکی ، لورالائی میں کنٹریکٹ سٹاف تعیناتی ہوگئیں ہیں بارکھان میں پراسس مکمل ہیں جبکہ ضلع موسیٰ خیل میں اس حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس طرح ایم اوز اور ایل ایم اوز بھی تعینات کررہے ہیں درخواستیں موصول ہوئی ہیں انہوں نی کہ جس میں سرپلس ہو اسکو دوسرے ضلع میں ایڈ جسٹ کیا جائے گا تمام اضلاع میں ادویات کی بجٹ 50 فیصد ریلیز ہوگیا ہے ڈی ایچ او دکی نے بتایا کہ ہمارے ہا ں 50، 60 لاکھ روپے کی ادویات موجود ہیں 11 ایمبولینس ہیں اس میں 2 اف روڈ ہیں ڈی ایچ او بارکھان ، ڈی ایچ او موسیٰ خیل نے بتایا کہ ان کے ہاں 30، 30 لاکھ روپے کی ادویات موجود ہیں ڈویڑنل کمشنر لورالائی ڈویڑن منور حسن نے شرکاءسے کہا کہ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی ادویات و دیگر مشنری مہیا کر رہی ہیں صحت کارڈ اس کے علاوہ ہیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی ضرورت کے لئے وہ مزید بھی ڈیمانڈ کرسکتے ہیں تاکہ صحت کے مراکز میں علاج معالجہ کی صورتحال بہتر ہو انہوں نے تما م ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی کریں اور ان سے کوئی رعایت نہ کریں انہوں نےکہاکہ ڈی ایچ اوز غیر فعال صحت کے مراکز کی نشان دہی کریں اور اس کی وجوہات معلوم کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1742/2025سوراب 10 مارچ- ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے ڈی سی آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد اسد اللہ سمالانی، سپریڈنٹ ڈی سی آفس فضل محمد قمبرانی، رسالدار عطاءاللہ پی آر او سکندر الہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔محکمہ جنگلات کے افسران نے ڈپٹی کمشنر سوراب کو شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسم بہار 2025 کے دوران سوراب میں 6,000 درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت سرسبز و شاداب ماحول کی تشکیل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوراب نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے اور ہر شہری کو اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ علاقے کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ سمالانی اور سپریڈنٹ فضل محمد قمبرانی نے بھی شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحولیاتی بہتری کے لیے ضروری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک تحفہ ہے۔شجرکاری مہم کے تحت ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مزید درخت لگانے کا بھی اعلان کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1743/2025کوئٹہ 10مارچ2025۔کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق کوئٹہ کے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بس/کوچز کے مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 سیکشن 50 شق نمبر 2 اور 3 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور عوامی سہولت کے مفاد میں کمشنر/چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ سٹی سے بسوں اور کوچوں کی روانگی کے شیڈول تاحکم ثانی جاری کیا گیاہے۔جس کے مطابق کوئٹہ سے بسوں کی روانگی کا وقت درج ذیل مقرر کیا گیاہے۔ کوئٹہ /سبی تا ڈیرہ مراد جمالی N-65 دوپہر 2بجے۔کوئٹہ /لورالائی تا رکنی N-70‏ صبح /دن 12بجے ۔کوئٹہ /ژوب تا دانہ سر N-50صبح 10:00 بجے ۔لہذا تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں/آپریٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مطلع شدہ شیڈول پر فوری عمل درآمد کریں بصورت دیگر خلاف ورزی پر مروجہ قوانین و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر1744/2025کوئٹہ، 10 مارچ2025 : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو قوم کی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی مسائل کا بخوبی احاطہ کیا اور ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورننس، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے قومی قیادت کو ایک واضح سمت دی صدر مملکت کا خطاب اور ان کا عزم پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور یہ خطاب تمام سیاسی قوتوں کے لیے ایک رہنما اصول فراہم کرتا ہے میر سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ کے اس اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ قومی امور پر مشتمل ایک اہم خطاب پر غور کرنے کے بجائے پی ٹی آئی اراکین شخصیت پرستی اور غیر ضروری تنازعات میں الجھے رہے جس سے ان کی غیر سنجیدگی اور غیر جمہوری رویہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی منصب پر فائز صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی فہم و فراست کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان ایک مستحکم، معاشی اور فلاحی ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر جمہوری رویوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا

خبرنامہ نمبر1745/2025تربت 10 مارچ2025: 2025:اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ نے رمضان المبارک میں شہر کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سمیت زائد المیعاد اشیاء کی جانچ پڑتال کیا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تربت نے جاوید میاداد سپر مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور زائد المیعاد اشیاء کو چیک کیا دورے کے دوران غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو معیاری اور جائز قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنائیں ۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

خبرنامہ نمبر1746/2025کوئٹہ 10 مارچ2025:بلوچستان ہائی کورٹ کےجسٹس عبدااللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بنچ کے روبرو بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع میں تاخیر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نصیر احمد بنگلزئی ،اے اے جیز نصر ت بلو چ ،اور مس سلمیٰ عبدالفتح ،شیخ محمد علی ایڈووکیٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حب نصیب ترین کے ہمرا ہ ،این ایچ اے کے نجیب اللہ کا کڑ ایڈووکیٹ محمد شہر یا ر سلطا ن چیئر مین این ایچ اے، بشارت حسین ممبر (مغربی زون )سید اشرف علی شاہ جی ایم (بلو چستان ویسٹ زون گوادر، عبدالمنان ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل)این ایچ اے ایڈیشنل سیکرٹری بشیر کھیتران اور ڈپٹی چیف پی ڈی اینڈ ایس آئی ڈویژن فیضان علی پیش ہو ئے ۔سما عت کے دوران عدالتی ہدایت کے مطابق چیئر مین این ایچ اے شہر یا ر سلطا ن اور ایڈیشنل سیکرٹری پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیو بشیر کھیتران بشارت حسین ممبر (مغربی زون )سید اشرف علی شاہ جی ایم (بلو چستان ویسٹ زون گوادر اور عبدالمنان ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل)، ڈپٹی چیف پی ڈی اینڈ ایس آئی ڈویژن فیضان علی این ایچ اے ودیگر نے پیش ہو کر بتا یا کہ ہا ئی ویز کی توسیع اور عوام کو تمام تر سہولیات کی فرا ہمی وزیر اعظم پا کستان کی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے مزید بتا یا کہ بلو چستان میں بہت سے منصوبے جا ری ہیں جن میں این 25کرا چی ،خضدار ، خضدار کچلاک ، چمن روڈ نوکنڈی ماشکیل روڈ ، ہو شاب ،آواران،خضدار روڈ این 85سی پیک روڈ ڈی آئی خان ژوب روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں بلکہ این 25کرا چی ،خضدار ، کو ئٹہ چمن روڈ اور این 85قومی شاہرا ہ کے با قی پورشنز /سیکشنزکو دورویہ کر نے میں تاخیر کے حوالے سے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے اس سلسلے میں انہوں نے اس با بت تفصیلی پیش رفت رپورٹ کے لئے اگلی سما عت تک مہلت کی استدعا کی۔ اس موقع پر ایڈیشل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے درکا ر فنڈز و دیگر کی تفصیلا ت بتا ئی اور کہا کہ وہ اسلام آ باد میں سیکرٹری پلاننگ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرا ئیں گے تا کہ این 25کو دورویہ کر نے اور اس کی مر مت اور این 85کے جا ری منصوبے کی تکمیل کا سامان ہو سکے اس موقع پر بنچ نے پلاننگ کمیشن آف پا کستان کو ہدایت کی کہ وہ بلو چستان میں این ایچ اے کے جا ری اسکیمز کیلئے درکا ر تمام تر فنڈز کی ادائیگی یقینی بنا ئیں اور اس با بت اگلی سما عت پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جا ئیں ۔اس موقع پر ممبرا ین ایچ اے بلو چستان نے بھی قومی شاہرا ہ این 25سے متعلق پرا گریس رپورٹ جمع کرا ئی جسے ریکارڈکا حصہ بنایا گیا بنچ نے ممبر این ایچ اے کے خضدار کھڈ کو چہ سیکشن اور اراضی سے متعلق پروسیڈنگز کے با رے میں رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر چیئر مین این ایچ اے نے کہا کہ وہ خضدار، کھڈ کو چہ ،کو ئٹہ روڈ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور اراضی سے متعلق نوٹس لے رہے ہیں اس موقع پر این ایچ اے کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ این 25کرا چی ، خضدار ، کو ئٹہ ، چمن روڈ کی بروقت تکمیل کو ترجیحی بنیا دوں پر ممکن بنا ئیں سی پیک روڈ این 85سوراب گوادر روڈ ودیگر کی تعمیر و مرمت سے بلو چستان کے لوگوں کو مشکلا ت اور حادثات کا سامنا ہے سما عت کے دوران جی ایم (بلو چستان ،ویسٹ )گوادر سید اشرف علی نے بھی پراگریس روپورٹ جمع کرا ئی جس سے ریکارڈ پر لیا گیا اسے با قی ماندہ کا م کر نے اور اس بابت اگلی سما عت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔ میونسپل کمیٹی حب کے چیف آفسر کی جا نب سے بھی رپورٹ جمع کرا ئی گئی جو درخواست گزار و دیگر کو فرا ہم کر نے سمیت ریکارڈ پر لیا گیا بعد ازاں کیس کی سما عت 14اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ۔

خبرنامہ نمبر1747/2025چمن10 مارچ 2025 اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیازعلی بلوچ اور نائب تحصیلدار احمدخان نے آج شہر کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معیار صفائی ستھرائی کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے گوشت گھی دالیں چینی آٹا اور دیگر تمام اشیاء کی مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کی دکانوں پر آویزاں لسٹ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے بسکٹ کے کارخانوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور سیفٹی پریکاشنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر چار مالکان کو گرفتار کر لیا اس موقع پر انہوں نے قصائیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گوشت کی خرید وفروخت سرکاری نرخ نامے کے عین مطابق یقینی بنایا جائے جس میں بڑا گوشت ہڈی والا 900 روپے فی کلو بغیر ہڈی کی 1050 روپے فی کلو،چھوٹا گوشت 18 سو روپے فی کلو ھے اور خود ساختہ مہنگائی اور سرکاریسرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں دکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں دکاندار کو گرفتار ااور دکانوں کو سیل کرنا اور انھیں جیل بھیجنا بھی شامل ہے

خبرنامہ نمبر1748/2025کوئٹہ 10 مارچ2025 ۔ضلعی انتظامیہ کی آبادی والے علاقوں میں منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی،14 منی پیٹرول پمپ سیل۔تفصلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف گنجان آبادی والے علاقوں میں منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک)نعمت اللہ ترین نے کچلاک اور دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 14 منی پیٹرول پمپس سیل کردیے جبکہ متعدد پیٹرول پمپ مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مالکان جلد از جلد اپنے پمپس آبادی والے علاقوں سے ختم کرکے کہی اور شفٹ کریں ۔ ضلعی انتظامیہ اب روزانہ کی بنیاد پر آبادی والے علاقوں میں کاروائیاں کریگی ان تمام پمپوں کو بند کیا جائیگا جو آبادی میں ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی کو شدید خطرات درپیش ہے۔

Clipping

10-03-2025

News

09-03-2025

Clipping

09-03-2025

News

08-03-2025