January 17, 2025
News

17-01-2025

خبرنامہ نمبر 386/2025اسلام آباد۔ 17 جنوری۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز بھارہ کہو اسلام آباد میں واقع بخاری ہاوس گئے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 387/2025 گوادر 17جنوری۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی خصوصی ہدایت اور تعاون سے محکمہ لائیو اسٹاک کی ویٹرنری ڈسپنسری نلینٹ، جو 2019 سے بند اور غیر فعال تھی اس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر امجد اور نلینٹ کے معتبر سماجی رہنما کے ہمراہ ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسپنسری کے لیے ضروری ادویات بھی ذمہ داران کے حوالے کی گئیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر جاوید قادر نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ڈسپنسری کی بندش کے باعث نلینٹ کے مالداروں کو اپنے مال مویشیوں کی بیماریوں اور ان کے علاج معالجے کے لیے شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں کے نتیجے میں اب نلینٹ کے مال مویشیوں کے علاج معالجے اور ویکسینیشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈسپنسری کی بحالی سے نہ صرف مال مویشیوں کی صحت بہتر ہوگی بلکہ علاقے کے مالداروں کو درپیش مشکلات بھی ختم ہوں گی، جو مقامی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ علاقہ مکینوں اور سماجی رہنماو ں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 388/2025کوئٹہ 17 جنوری۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس سریاب سرکل نے جناح روڈ کواری روڈ پر دوران چیکنگ 16 غیرقانونی رکشوں کو سیکشن 115 میں قبضے میں لے لیے گئے جبکہ 23 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی ہورہی ہے۔جس سے شہر میں غیر قانونی رکشوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔ دوسری جانب تمام رکشوں کے پرمنٹس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے لہذا تمام رکشہ مالکان اپنی رکشہ کا پرمٹ جلداز جلد کمپیوٹرائزڈ کریں تاکہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنایا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 389/2025کوئٹہ17 جنوری۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے گزشتہ روز کیچ کے قریب ہوشاب میں لیویز اہلکاروں کا ڈرائیور پر مبینہ تشدد کے واقع کا فوری نوٹس لیکر ڈپٹی کمشنر کیچ سے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیچ نے ڈرائیور پر مبینہ تشدد میں ملوث سربازی لیویز چیک کے دو لیویز ملازمین دفعدار ارشاد احمد اور سپاہی محمد یونس کو معطل کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کو واقعے کی تحقیات کیلئے انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنیکی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ لیویز کے جوان شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور خدمات کی فراہمی کے دوران بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوام کے مسائل حل ھوں گے تو لیویز فورس کے وقار میں اضافہ ہوگا عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ھونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز ایک کنیونٹی فورس ہے جو اپنی سماج کا دفاع کرتا ہے۔ فرائض میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی کرپشن میں ملوث اہلکاران کی فورس میں کوئی جگہ نہیں وہ خود کو فارغ سمجھیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 390/2025حب 17 جنوری۔ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ: ایک اجتماعی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے اقدامات شروع کردیے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآ?ٹ میں کہا ہیکہ جنگلی تحفظ کے تحفظ کیلئے ضلع حب کے تمام علاقوں میں شکار کے لئے پابندی عائد کردی گئے ہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے جاری کررہحکم نامہ کے مطابق ضلع حب دریجی کی حدود ( دریجی سسی پنوں، چیچائی، جراڈ پیر، کچہ کراڈو، کیلہ، مسافری، مٹھڑی تارہ ڑے ) سمیت پورے ضلع میں تاحکم ثانی ہر قسم کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر حب منصور قاضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کا کہنا ہیکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے وائلڈلائف ایکٹ کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کیلئےکلیدی کردار ادا کر رہا ہےجنگلی حیات قدرتی خزانے کے انمول اثاثے ہیں، اور ان کی حفاظت ہم سب کا مشترکہ فرض ہےہمیں چاہیے کہ۔ ذمہ دار شہریوں کے طور پر کام کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنے ماحول کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر391/2025تربت 17 جنوری۔ جامعہ تربت کے شعبہ اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم نے یونیورسٹی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایا سے پی ایچ ڈی مکمل کر کے ایک اہم تعلیمی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اسی ہفتے ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایا میں کامیابی کے ساتھ اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کیاہے۔ جامعہ تربت کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن ،یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نےڈاکٹر عبدالقیوم کو ان کی شاندار تعلیمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وائس چانسلر نے جامعات کی ترقی میں قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی ممبران کے اہم کردار پرروشنی ڈالتے ہوئےکہاہے کہ ہمارے نوجوان، متحرک اور اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی ممبران جامعہ تربت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا عزم، علمی صلاحیتیں اور تحقیقی سرگرمیوں میں ان کی شاندار کارکردگی قابل تعریف ہے۔ڈاکٹر عبدالقیوم کی تحقیق پاکستان میں اہم سماجی، اقتصادی اور گورننس کے مسائل پر روشنی ڈالتی ہے۔ ان کا تحقیقی کام خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، آمدنی میں عدم مساوات کو کم کرنےاور گورننس کے مسائل کو حل کرنے سمیت پاکستان کی پائیدار ترقی پرمبنی ہے۔وائس چانسلر کا کہناہے کہ جامعہ تربت کو اپنے فیکلٹی ممبران پر بے حد فخر ہے جو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر392/2025گوادر :17 جنوری۔ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ماجد سہرابی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کی ترقی، عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ماجد سہرابی نے گوادر کے عوام کی سہولت اور بہتر خدمات کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں، ڈپٹی کمشنر نے ان تجاویز کو سراہتے ہوئے علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔اس ملاقات میں گوادر کے سماجی و معاشی مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے تعاون سے علاقے کی ترقی کے عمل کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر393/2025 کوئٹہ 17جنوری۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے تعلیمی سال 2025 اور آئندہ کے لیے، ضلع کوئٹہ کے سرکاری اور نجی اسکولوں میںایک تبدیلی متعارف کرائی ہے کہ طلباءکے رزلٹ کارڈز میں “پاس” کو “پروموٹڈ” اور “فیل” کی جگہ “ریٹینڈ” سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبائ کے عزت نفس کو فروغ دینا، ڈپریشن کو کم کرنا، ڈراپ آو¿ٹ کی شرح کو کم کرنا، اور ایک مثبت تعلیمی ماحول کو فروغ دیتے ہوئے جذباتی مدد فراہم کرنا ہے۔یہ تبدیلی طلبائ کی حوصلہ افزائی کرے گی اور طلبائ میں ناکامی کے خوف کو کم کرے گی. یہ قدم تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور تمام طلباء کو کامیابی کے مساوی مواقع حاصل کرنے کو یقینی بنانے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 394/2025 کوئٹہ 17جنوری۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ سب ڈوسیڑن سٹی کے مختلف علاقوں میں سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بیچنے اور استعمال کرنے کے خلاف کاروائی کی اس دوران متعدد دکانوں سے ہزاروں کے تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کو ضبط کرلیا گیا اور تمام دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور دکاندار متعلقہ محکمے سے منظور شدہ تھیلوں کا استعمال کریں بصورت دیگر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 395/2025 کوئٹہ 17جنوری۔ اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)ماریہ شمعون نے عوامی شکایات کی بنا پر میٹروپولیٹن عملے، اہلکاران اور پولیس کے ہمراہ سریاب روڈ پر انسداد تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا اس دوران سڑک پر جھومپڑیاں اور دکان کے سامنے تھڑے بنائے گیے تھے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات درپیش تھے سڑک ہمیشہ بند رہتا تھا اس دوران 6 دکانداران کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیاگیا۔ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن نے مزدوروں اور مشینری کے ساتھ تمام جھومپڑیوں اور تھڑوں کو مسمار کردیا جن دکانداروں یا عام لوگوں نے سڑک پر گاڈیاں کھڑی کرکے پارکنگ بنائے ہوے تھے ان سب کو سخت وارننگ جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے کہا کہ سریاب روڈ پر کسی قسم کی تجاوزات کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو بھی دکاندار سڑک پر تھڑا لگائے گا اسکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر396/2025کوئٹہ 17 جنوری۔ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس جی سی کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز کارروائیوں میں 113کمپرسر ضبط اور 6 دکاندار گرفتار کئے گئے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) بہادر خان نے محکمہ گیس کے آفیسران و اہلکاران کے ہمراہ کچلاک بازار میں متعدد دکانوں پر چھاپے مارے اس دوران گیس کمپریسر بیچنے اور استعمال پر 72 کمپریسر ضبط اور متعدد دکانداران کو گرفتار کرلیے۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین نے کوئٹہ سٹی ایریا میں متعدد دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے جس ہوٹل میں کمپریسر نصب تھا انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالکان کو گرفتار کرلیا اسکے ساتھ شہر میں مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر 42 کمپریسر ضبط کرلیے۔اس کے علاو¿ہ اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے محکمہ گیس کے آفیسران کے ہمراہ سب ڈویڑن سریاب میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے۔ جس میں مختلف دکانوں سے گیس کمپریسر برآمد کرلیے اس دوران تمام برآمد ہونے والے کمپریسروں کو ضبط کرکے محکمہ گیس کے حوالے کردیے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ میں کمپریسر مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کریگی۔ اگر پھر بھی دکانداروں نے خلاف ورزی کی تو انکے دکانات سیل کیے جائیگے۔ اور دکانداروں کو ایک مہینے کے لیے جیل بھجوایے جائیگے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر397/2025کوئٹہ 17 جنوری-ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کاروائیاں میں 95 دکانوں کا دورہ ،4 دکانیں سیل،10 افراد گرفتار ،4 دکاندار جیل منتقل ،12 دکانداروں پر جرمانے عائد اور23 دکانداروں کو وارننگ جاری کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ضلعی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری کی گئی اس دوران ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 95 جنرل سٹوروں، تندوروں، بیف اور مٹن شاپس اور منی پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔جبکج قصابوں میں قیمتوں اور معیار تندوروں پر وزن اور منی پیٹرول پمپس پر قیمتوں اور گیج کا معائنہ کیا۔ اس دوران ناجائز منافع خوری کرنے پر 10 دکانداروں کو گرفتار کرلیے 4 دکانیں سیل ، 4 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے12 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ 23 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ یہ کاروائیاں کچلاک بازار، سمنگلی چوک ،خیزی چوک، عالمو چوک، نواں کلی، گل محمد کلی، طوغی روڈ ،پرنس روڈ، گوالمنڈی چوک اور جوائنٹ روڈ پر کئی گئیں۔ان کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون ،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ حصہ لیے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر398/2025کوئٹہ۔ 17 جنوری۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق شمال مغربی بلوچستان اور ملک کے شمالی حصوں میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی لہر 18 جنوری کو ملک کے مغربی حصوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ درمیانی درجے کی بارش سے چاغی، نوشکی، خاران، پشین، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں 18 جنوری کی رات کو سیلاب آسکتا ہے۔ جبکہ بارش کی وجہ سے کوئٹہ، زیارت میں سڑکوں پر بندش اور پھسلن ہو سکتی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 399/2025 کوئٹہ 17جنوری۔ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں عدالت کی جانب سے 14 سال سزا و دس لاکھ جرمانہ کرنا قانون کی فتح ہے،یہ ایک کھلا کیس ہے کس طرح سیٹلمنٹ کرکے کئی ایکڑ زمین لی گئی۔ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس میں ملک ریاض کے پاس ایک آپشن تھا کہ وہ مقدمہ لڑتے اور دوسرا طریقہ تھا کہ وہ الزام کو عدالت میں چیلنج کرنے کی بجائے عدالت سے باہر نیشنل کرائم ایجنسی سے سیٹلمنٹ کرتے۔ دونوں صورتوں میں فرق یہ تھا کہ اگر وہ عدالت میں کیس لڑتے اور ہار جاتے تو انہیں جرمانہ تو ہوتا ہی ساتھ ہی جرم ثابت ہو جانے کی وجہ سے انہیں مجرم بھی قرار دیا جاتا۔ملک ریاض نے دوسرا طریقہ اپنایا، دوسرے راستے میں انہیں ایک سو نوے ملین پاونڈ ادا کرنے کو کہا گیا جو ریاست پاکستان کو لوٹائے جانا تھے جبکہ فائدہ یہ تھا کہ اس کے بدلے انہیں “مجرم قرار نہ دیے جانے” کا راستہ دیا گیا۔ عمران خان حکومت نے این سی اے کو ریاست پاکستان کا اکاو نٹ دینے کی بجائے سپریم کورٹ کا وہ اکاو نٹ دیا، جو ملک ریاض کو کسی اور کیس میں جرمانہ ادا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ یعنی ملک ریاض سے حاصل کردہ پیسہ ایک اور مقدمے کے چکر میں ملک ریاض کے ہاتھوں ادا کروا دیا گیا۔ یعنی ملک ریاض کا ایک ہی سرمایہ دو جرمانوں کے لیے استعمال کروایا گیا۔ اس کے بدلے میں القادر ٹرسٹ کی زمین لی گئی،اب یہ بچہ بچہ جان سکتا ہے آخر ملک ریاض نے یہ عنایت کیوں کی یہ کیس کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال،ریاست پاکستان سے دھوکے، اپنے حلف سے غداری اور کانفلیکٹ آف انٹرسٹ کا دو جمع دو چار جیسا واضح مقدمہ ہے پی ٹی آئی کا کوئی بھی سوچ سمجھ رکھنے والا کارکن یا حامی اگر اس کا دفاع کرتا ہے، تو زیادتی کرتا ہے۔ عمران خان اس قدر آگے چلے گئے تھے کہ اپنی کیبنٹ کو بھی بائے پاس کیا تھا انکو بھی علم نہیں تھا کہ عمران خان کیا کرنے جارہے ہیں،یہ باقی سیاسی لوگوں کیلئے بھی ایک پیغام ہے کہ اپنے مقاصد اور فائدوں کیلئے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچاو گے اور مجرموں کی سہولتکاری کروگے تو ثبوتوں کی روشنی میں قانون کے مطابق مجرم بھی بن جاوگے اور اصلیت بھی سب پر واضح ہوجائیگی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر400/2025کوئٹہ، 17 جنوری۔بلوچستان کے صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز، اتحادی جماعتوں اور حکومتی اراکین اسمبلی نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلے کو انصاف اور قانون کی بالادستی کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد حاصل کیے اور سنگین بدعنوانی کے مرتکب قرار پائے۔ یہ عدالتی فیصلہ حق و سچ کی جیت ہے اور ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ ایک اہم موڑ ہے، جو ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کے قیام کا واضح پیغام دیتا ہے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے، وہ انصاف کی فتح ہے اور اس سے بدعنوانی کے خلاف واضح پیغام گیا ہے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں عدالت نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں، اور ہر شہری اور سیاسی رہنما کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے ریاستی وسائل کا ناجائز استعمال کیا، اور یہ فیصلہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ ایک شفاف عدالتی عمل کی عکاسی کرتا ہے، اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے صوبائی وزیر ڈیری ڈویلپمنٹ سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ عدالتی فیصلہ بدعنوان عناصر کے خلاف ایک واضح پیغام ہے اور یہ قانون کی بالادستی کی جیت ہے صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے، اور اس فیصلے کا احترام ہر کسی پر لازم ہے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے کہا کہ یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ انصاف کے اس فیصلے سے قانون کے احترام کا پیغام پورے ملک میں گیا ہے صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانا غیر مناسب ہے، ہمیں قانون پر اعتماد کرنا ہوگا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ ریاست قانون کی بالادستی کے لیے سنجیدہ ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اداروں پر اعتماد رکھنا اور ان کے فیصلوں کا احترام کرنا جمہوریت کا اہم حصہ ہے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل ، مشیر محنت و افرادی قوت سردار زادہ غلام رسول عمرانی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بدعنوانی کے خلاف قانون کی ایک مضبوط مثال ہے اور عدالتی فیصلہ انصاف کا مکمل احاطہ کرتا ہے اس فیصلے کی پاسداری ہر سطح پر ہونی چاہئے پارلیمانی سیکرٹریز میر محمد خان لہڑی، حاجی ولی محمد نورزئی، سردار مسعود خان لونی، اسفندیار کاکڑ، نوابزادہ زرین خان مگسی، میر اصغر رند، عبدالصمد گورگیج، لیاقت علی لہڑی، عبیداللہ گورگیج، محترمہ شہناز عمرانی، سنجے کمار، حاجی برکت علی رند، ہادیہ نواز نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو سراہا جانا چاہیے اور اس کا احترام کرنا ہم سب پر لازم ہے یہ ملکی تاریخ کا ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ ہے جس سے کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوگی اور انصاف کا معیار تمام شخصیات کے لئے یکساں ہونے کا واضح پیغام جائے گا اراکین اسمبلی ملک نعیم خان بازئی، پرنس آغا عمر خان احمد زئی، فرح عظیم شاہ، سلمہ بی بی، مولوی نوراللہ، ڈاکٹر اشوک کمار، زرک خان مندوخیل نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کی جیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بناتا ہے اس فیصلے کے اثرات کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے دیرپا نتائج کے حامل ہوں گے، دوسری جانب بلوچستان کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے بھی عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے صوبے کے مختلف علاقوں بشمول کوئٹہ، نصیر آباد، صحبت پور، خاران میں عوام اور سیاسی نمائندوں کی طرف سے فیصلے کے حق میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر401/2025 کوئٹہ 17جنوری۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتساب عدالت کی جانب سے دئیے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تمام تر قانونی تقاضوں کو پورے کیے گئے ہیں عدالتی اور قانونی فیصلوں کے بعد عدالت کے خلاف بولنا ایک اچھی روایت نہیں ملک کو نازک حالت میں پہنچانے والے عمران خان ہی ہیں فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اور میگا کرپشن کرکے اپنے ذاتی مفادات کو ملک سے بالا تر رکھا انہوں نے کہا کہ بجائے اداروں کو الزامات دینے کے سب کے پاس فیصلوں پر اعتراض کرنے کے لیے فورم دستیاب ہیں وہاں رجوع کرنا چاہیے ہم۔سب کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے عمران خان کے فیصلے میں عدالت نے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے ہیں اگر سب اپنی اپنی پسند کا فیصلہ لیں تو عدالتوں کی ضرورت کیا ہے کوئی ایک شخص ہو یا سیاسی پارٹیاں ہمیں قانونی فیصلوں اور قانون کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں قبول کرنا چاہیے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر402/2025نصیرآباد17جنوری۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاونڈ میں 14 سال سزا جبکہ بشرا بی بی کو 7 سال کی سزا سنانے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حق و سچ کا بول بالا کرکے انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ سنایا ہے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو کہ انصاف کے عین اصولوں کے مطابق ہے مجرم نے میگاکرپشن کرکے اپنے ذاتی مفادات کو ملک سے بالاتر رکھا اور 190ملین پانڈ کی کرپشن کرکے ملک کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا آج کے اس فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے ملک میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں میگاکرپشن میں ملوث بانی پی ٹی آئی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں تھے انہیں جو کیا تھا اب اس کی سزا بھگتے گا عمران خان اور بشرا بی بی کے ساتھ پاکستان کے قوانین کے تحت ہی بہترین فیصلہ سنایا گیا ہے جس کی ہم خوش آئند قرار دیتے ہیں عدالتی فیصلہ حق و سچ کی جیت ہے فیصلے کے مطابق عمران خان کو 10 لاکھ جبکہ بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنادی گئی ہے اس فیصلے سے عوام کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جارہا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر403/2025سبی 17 جنوری۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی دوستین دشتی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈبلیو ایچ او سے نصیر احمد کرد سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ 3فروری کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے 100 فیصد نتائج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کو موثر بنانے کے لیے مائیکرو پلان پر کام کیا جائے انکاری اور رہ جانے والے کیسز کو زیرو سطح پر لایا جائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نصیر احمد کرد نے بتایا کہ ضلع سبی میں 39217 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 288 ٹیمیں کام کریں گی جبکہ فکسڈ سائٹ 46 اور ٹرانزٹ ٹیمیں 22 ہوں گی انہوں نے بتایا کہ ضلع سبی کا ماحولیاتی سیمپل بھی بار بار مثبت آ رہا ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے ماحولیاتی سیمپل مثبت انے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم پر مکمل توجہ دی جائے اور تمام متعلقہ افسران پولیو مہم کے حوالے سے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ جب تک تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں اپنا حصہ نہیں ڈالیں گے تب تک پولیو مہم میں وہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی جس کے ہم خواہش مند ہیں اس لیے ضروری ہے کہ مہم کے دوران نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے جائیں کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر404/2025نصیرآباد17جنوری۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی پیک اور پوسٹ پولیو کمپین کے سلسلے میں علیحدہ علیحدہ اجلاسز منعقد ہوئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی این اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کامنیٹ کے صدام حسین سکیورٹی انچارج علی اصغر ڈومکی ڈاکٹر سکندر خان کھوسہ حفیظ الرحمن ہاشمی ملک عرفان خان کاکڑ عبید اللہ پندرانی عبدالحمید ابڑو فیصل اقبال کھوسہ ثنا اللہ چکھڑا امتیاز علی منجھو ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر این اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ 3 فروری سے 7 فروری تک انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 57 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جن یونین کونسلز میں گزشتہ مہم کے دوران کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی اب ضروری ہے کہ اس بار شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ان علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے اور زیرو ڈوز ریکارڈ کو بھی مرتب کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران فنگر مارکنگ ڈور مارکنگ اور ایل کیو ایس پر خصوصی توجہ دیں فنگر مارکنگ کے عمل سے رہ جانے والے بچوں کی صحیح معنوں میں شناخت کی جاسکے گی اور انہیں پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے پولیو مہم کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی قبہ شیر خان میں پولیو مہم کے حوالے سے مسائل جنم لے رہے ہیں پولیو قطرے سے انکاری والدین کو کور کرنا کٹھن عمل تھا مگر ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت اور پولیو ورکرز کے ساتھ مل کر بہتر معنوں میں اقدامات کیے اور کامیابی حاصل کی انہوں نے سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جن ایریا انچارج کی جانب سے سستی برتی جا رہی ہے انہیں فارغ کیا جائے ہم اپنے بچوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے پولیس کے جوانوں کو ٹیموں کے ساتھ بھیجا جائے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیو کی ٹیموں کی ضلعی انتظامیہ بہتر معنوں میں حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی انہوں نے ہدایات دی کہ پولیو مہم شروع کرنے سے قبل ٹیموں کو بہتر معنوں میں ٹریننگ دی جائے تاکہ انہیں فیلڈ میں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر405/2025سبی 17 جنوری۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی دوستین دشتی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈبلیو ایچ او سے نصیر احمد کرد سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ 3فروری کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے 100 فیصد نتائج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کو موثر بنانے کے لیے مائیکرو پلان پر کام کیا جائے انکاری اور رہ جانے والے کیسز کو زیرو سطح پر لایا جائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نصیر احمد کرد نے بتایا کہ ضلع سبی میں 39217 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 288 ٹیمیں کام کریں گی جبکہ فکسڈ سائٹ 46 اور ٹرانزٹ ٹیمیں 22 ہوں گی انہوں نے بتایا کہ ضلع سبی کا ماحولیاتی سیمپل بھی بار بار مثبت آ رہا ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے ماحولیاتی سیمپل مثبت انے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم پر مکمل توجہ دی جائے اور تمام متعلقہ افسران پولیو مہم کے حوالے سے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ جب تک تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں اپنا حصہ نہیں ڈالیں گے تب تک پولیو مہم میں وہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی جس کے ہم خواہش مند ہیں اس لیے ضروری ہے کہ مہم کے دوران نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے جائیں کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 406/2025حب 17 جنوری۔آئندہ ماہ فروری میں منعقدہونیوالی پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب نیشنل پولیواین اسٹاف افسر حب سرویلنس افسر ڈبلیو ایچ او اورلائن ڈیپارٹمنٹ افسران شریک ہوئےاجلاس میں بتایا گیا کہ 3 فروری سے شروع ہونیوالی مہم۔ میں ضلع حب کے 90825 بچوں کو پولیو سے بچاکی ویکسین دیجائیگی اس مقصد کیلئے ضلع حب میں پولیو کی ایک لاکھ ایک ہزار ویکسین ڈیمانڈ کی گئ ہیں ضلع بھر کے تنام علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کوریج اوررساءیقینی بنانے کیلئے پولیو عملے کیساتھ سیکیورٹی بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اٹھارہ ٹرانزٹ پوائنٹ 23فیکس مراکز قاِئم 82ایریا انچارج 22یوسی ایم او اور 326 ٹیمیں تعینات ہونگی اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو یائ رسک علاقوں کی نشاندہی اورمائیکروپلان کے مطابق سندھ بارڈرسے ملحقہ ایریازپر خصوصی توجہ مرکوزکرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میںگزشتہ سال 73 کیسز اوربلوچستان میں 27 پولیو کیسز رہورٹ ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے حوالے سے انتظامی افسران کو واضح احکامات اورآن لائن میٹنگز بھی کرچکے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر407/2025گوادر:17 جنوری۔ مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن آفیسر پی پی ایچ آئی صابر حیاتان نے بی ایچ یو ہری بیلار، بی ایچ یو بان بیلار، بی ایچ یو کوچو اور بی ایچ یو بل ہڈوکی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ادویات، فرنیچر اور جدید طبی آلات فراہم کیے۔دورے کے دوران انہوں نے بی ایچ یوز کے عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈز اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ مانیٹرنگ آفیسر نے مریضوں کے مسائل اور شکایات کو بھی توجہ سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ان دوروں کا مقصد بنیادی صحت کے مراکز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور عوام کو صحت کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ صحت عامہ کے مسائل کا موثر انداز میں تدارک کیا جا سکے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خرنامہ نمبر 408/2025کوئٹہ17 جنوری۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے نمائندے فلورنس رول نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد حکومت بلوچستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یورپی یونین کے فنڈ سے چلنے والے منصوبے “بلوچستان میں سیلاب کے بعد بحالی اور لائیوسٹاک سیکٹر کی مضبوطی” کے تعارفی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے منصوبے “بلوچستان واٹر ریسورسز  پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔ کوئٹہ دورے کے موقع پر فلورنس رول نے بلوچستان میں ایف اے او کے سربراہ ولید مہدی اور سندھ میں ایف اے او کے سربراہ جیمز اوکوتھ کے ہمراہ، سیکریٹری زراعت علی اکبر بلوچ، سیکریٹری لائیوسٹاک طیب لہڑی، سیکریٹری جنگلات نور احمد پرکانی، اور ڈی جی پی ڈی ایم اے رفیق غورزئی سے مفید ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کا محور صوبے میں زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی، اور جنگلات میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایف اے او اور حکومت بلوچستان کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔ اس کے علاوہ نمائندہ ایف اے او فلورنس نے لائیو سٹاک کے حوالے سے منعقدہ تعارفی اجلاس میں بھی خصوصی شرکت کی اور اہم فیصلے کئے۔ علاوہ ازیں نمائندہ ایف اے او فلورنس نے کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی کاریز کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ایک زیر زمین پانی کی نہر ہے اور 3,000 سے زائد رہائشیوں کو پانی فراہم کرنے کے ساتھ تقریباً 500 ایکڑ زرعی زمین کو سیراب کرتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاریز کی  بحالی سے کمیونٹی کے لیے پانی کی رسائی اور زرعی استحکام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے چشمہ اچوزئی میں مٹی کے بندوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا، جن کا مقصد چراگاہوں کو بہتر بنانا اور مویشیوں کے لیے چارے کی دستیابی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ  کے علاقے ہنہ اوڑک کے گاوں کلی اٹکزئی میں کلائمٹ ایڈاپٹو جانوروں کے پہلے شیلٹر کا افتتاح کیا۔ یہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ریوائیول آف بلوچستان واٹر ریسورسز پروگرام (RBWRP) کے تحت تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ یہ شیلٹر چھت سے پانی جمع کرنے کی تکنیکوں اور بہتر صفائی کے نظام کو یکجا کرتے ہیں تاکہ مویشی پالنے کے پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اقدام کے تحت خواتین کسانوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جو جامعیت اور پائیدار ترقی کے لیے ایف اے او کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایف اے او نمائندہ فلورنس نے کلی صوفی کے ایک گاوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پیاز کی کاشتکاری کرنے والے کاشتکاروں کی جدید طرز پر پیاز کاشت کرنے کے عمل کو سراہا اور مزید بہتر انداز میں رہنمائی اور ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2025/409کراچی 17 جنوری: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کی بکھری ہوئی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی معاونت اور رہنمائی کی ضرورت پر زور دیا۔ نوجوان نسل کیلئے معیاری تعلیم اور اسکالرشپ کی اہمیت پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنے سے طویل مدت کیلئے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے قونصل خانے کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر امریکی قونصل جنرل (Mr. Scott Urbom) کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے دورے کے موقع پر کیا. ملاقات کے دوران پاکستان امریکہ تعلقات اور خطے کے سیاسی منظرنامے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سیاسی مشیر شہریار خان مندوخیل، ممتاز بزنس مین کمال ناصر مندوخیل اور ولی خان مندوخیل بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے. اس موقع پر گورنر مندوخیل نے لاس اینجلس کی تباہ کن آگ کے حوالے سے امریکی قونصل جنرل سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسانی جانوں، جنگلات اور جنگلی حیات کے نقصان کو پوری انسانیت کیلئے ایک المیہ قرار دیا۔ مزید برآں، گورنر مندوخیل نے قدرتی وسائل اور معدنیات کے مرکز کے طور پر بلوچستان کی صلاحیت کو اجاگر کیا جو امریکی سرمایہ کاروں اور کاروباری پیشہ ور افراد کیلئے منافع بخش مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت لازمی قرار دیا کیونکہ ہم بلوچستان میں ترقی اور پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں. صوبے میں امن و استحکام کی صورتحال کے حوالے سے گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحدیں ملتی ہیں تاہم امن و امان کی صورتحال میں پہلے کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔خبرنامہ نمبر 2025/410کوئٹہ17 جنوری:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-1) کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کی خلائی تحقیق کی ترقی کا مظہر ہے بلکہ قومی ترقی کے لیے ایک نیا باب کھولنے کا سبب بھی بنے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ EO-1 سیٹلائٹ کی بدولت پورے ملک میں زراعت، شہری ترقی، ماحولیاتی نگرانی، اور قدرتی وسائل کے تحفظ جیسے اہم شعبوں میں انقلاب آئے گا انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کی مدد سے بلوچستان سمیت ملک کے زرعی شعبے کو خاص طور پر فائدہ ہوگا، کیونکہ اس سے فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی منصوبہ بندی، اور پیداوار کی پیش گوئی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی یہ اقدامات بلوچستان میں خوراک کی حفاظت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کریں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر EO-1 سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے، اور لینڈ سلائیڈنگ کی بروقت نگرانی اور موثر انتظام میں مدد دے گا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ملک کے قدرتی وسائل، معدنیات، اور آبی ذخائر کی نگرانی میں سیٹلائٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے سائنس دانوں، انجینئرز، اور قومی اداروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے پاکستان کو اس اہم مقام تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ یہ لانچنگ قومی خلائی پالیسی کے تحت پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس کامیابی کو صوبے کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کرے گی اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے گی انہوں نے م کہا کہ یہ کامیابی ہمارے قومی اتحاد، محنت، اور ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم کامیابی پر فخر کریں اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔خبرنامہ نمبر 2025/411کوئٹہ 17 جنوری:۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں حالیہ پوسٹوں اور انکی تشکیل کردہ کمیٹی کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نے صوبائی وزیر صحت کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کی تفصیلا رپورٹ دیتے ہوئے مسائل سے آگاہی دی اس کے علاؤہ کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی میں جو بھی مسائل درپیش ہیں انہیں فوری حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ نے صوبائی وزیر کو پرائس کنٹرول ،انسداد تجاوزات ممنوعہ پلاسٹک بیگز اور کرش پلانٹس کے خلاف کاروائیاں سمیت دیگر معمولات کے حوالے سے بھی بتایا جس پر صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہااور امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔خبرنامہ نمبر 2025/412کوئٹہ17جنوری :ـسیکرٹری محنت و افرادی قوت نیاز احمد نیچار ی نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل کیڈر ملازمین کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے سروس رولز اور پروموشن کیسز کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسرز ایسوسی ایشن محنت و افراد قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی اور خیر محمدرند کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انہیں سروس رولز،پروموشن و دیگر مسئال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری نیاز احمد نیچاری نے کہا کہ ٹیکنیکل کیڈر کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور ملازمین کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین خصوصاً ٹیکنیکل کیڈر کے جائز مسائل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔ آخر میں وفد نے انکا شکریہ ادا کیا۔خبرنامہ نمبر 2025/413سوراب17 جنوری:ـصوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوراب،ذوالفقار علی کرار کی زیرِ صدارت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرنا اور مختلف محکموں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن کو فروغ دینا تھا۔اجلاس میں ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس آفیسر میر سلطان احمد زہری، ڈی او ای عبداللہ زہری، ڈی ایس پی ناصر حسین، سپرنٹنڈنٹ فضل محمد قمبرانی، سپرنٹنڈنٹ ایکسائز میر غلام جان سمالانی، سوشل ویلفیئر آفیسر نصیب اللہ زہری، اور ریونیو فوکل پرسن انجینئر حبیب زہری نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوراب کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس اجلاس کو منشیات کنٹرول کے لیے جامع اور فعال حکمت عملی کی تیاری میں اہم پیش رفت قرار دیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ منشیات کی ترسیل اور فروخت کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو مزید فعال بنایا جائے۔ نوجوانوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کو منشیات کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور عوامی آگاہی مہمات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سوراب کو منشیات سے پاک اور ایک محفوظ و صحت مند معاشرہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔خبرنامہ نمبر 2025/414تربت 17 جنوری:ـجامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی کے فیکلٹی، انتظامی عملے اور طلباء کی جانب سے ممتاز معالج، ماہر تعلیم، سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ڈی کے ریاض بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹرگل حسن نےبلوچستان کے معروف دانشور اور محقق مرحوم ڈاکٹر ڈی کے ریاض بلوچ کی طب، تعلیم اور عوامی خدمات کے شعبوں میں نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ صحت عامہ کے فروغ کے لیے ان کی انتھک کاوشیں اور ایک ماہر تعلیم اور منتظم کے طور پر ان کی بصیرت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وائس چانسلر نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطافرمائے اور ان کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ ِآمینخبرنامہ نمبر 2025/415استامحمد17جنوری:۔ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ناگزیر بن چکا ہے ضلع انتظامیہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہر ممکن دستیاب وسائل کو برو کار لا رہی ہے محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بچوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے پولیو ورکرز مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں صحیح معنوں میں سرانجام دیں جبکہ تمام افسران جن پر مانیٹنگ کی ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں وہ بھی مہم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محکمہ صحت ڈبلیو ایچ او سمیت لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آنے والی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 69555 بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 180 موبائل ٹیمیں،48۔ایریا انچارج اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، 22۔فکسڈ سینٹرز اور 19 ٹرانزٹ پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت و دیگر ورکرز مہم کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر کام کریں تاکہ ضلع بھر سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کیا جا سکے جب تک ہم بہتر معنوں میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کریں گے تب تک ہمیں پولیو کے خلاف کامیابی حاصل نہیں ہو سکے گی اس کے لیے عملی جدوجہد کرنا ناگزیر بن چکا ہے۔

خبرنامہ نمبر 2025/416ضلع حب17جنوری :_چیف انجینئر محکمہ مواصلات وتعمیرات خضدار زون انجینئر محمد اقبال کاسی نے کہا ہیکہ مثالی تعمیراتی خدمات فراہمی میں محکمے کے انجینئرز اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع حب دورے کے موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ مواصلات وتعمیرات روڈ سیکشن انجینئر ارباب ایوب کاسی کی جانب سے دی گئ بریفنگ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیاچیف انجینئر کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی گئ ایگزیکٹیو انجینئر ارباب محمد ایوب کاسی نے چیف انجینئر کو دوران بریفنگ بتایا کہ ضلع حب میں روڈ سیکشن کی 61 اسکیمات پر کام جاری ہےمعیاری تعمیراتی خدمات کی فراہمی میں محکمہ کاانجنٹرنگ سیکشن متحرکانہ کرداراداکررہی یے ہماری اولین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر پراجیکٹ پر عملدرآمد اور ذہانت میں جدید ٹیکنالوجی اور مشینری پر عمل کرتے ہوئے عمدگی کے معیار پر پورا اتریں ضلع حب میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے مواصلاتی نیٹ ورک کو بہتربنانے پر توجہ مرکوزہےجس سے دوردرازدیہی اورشہری علاقوں میں شہریوں کے لیے بہترین سفری سہولت ممکن ہوں ایکسئن ارباب محمد ایوب کاسی نے بتایا کہ سیکرٙٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات لعل جان جعفر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ہم سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کساتھ نئے سڑکوں کی تعمیر میں بھی مصروف عمل ہیں، اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں اس موقع پر چیف انجینئر محمد اقبال کاسی نے اجلاس میں شریک افسران انجینٙرز کو احکامات جاری کیں کہ مواصلات کے شعبے اور سڑکوں کی تعمیری منصوبوں کوالٹی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں خدمت کے جذبے سے سرشار ٹیم کے ساتھ پائیدار منصوبوں کی کامیابی کیلئےہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کریں اور، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کم لاگت اور خدمت پر مبنی پروجیکٹس فراہم کرتاہے جس کا براہ راست فائدہ عام لوگوں کو ہوتا ہے چیف انجیبئر نے اجلاس کے دوران افسران کوایڈوائزری جاری کرتے یوئے کہا کہ محکمہ مواصلات اور تعمیرات کی طرف سے شروع کیا گیا ہر اقدام ہمارے شہریوں کے ایک بڑے حصے کو خاطر خواہ فائدہ پہنچانے کے حکومت بلوچستان کے عزم پر ثابت قدم رہیں بعدازاں چیف انجینئر نے ایکسئن کے ہمراہ ضلع حب میں روڈسیکٹر کے جاری مختلف پراجیکٹ سائٹ کا معائنہ کیا اورمحکمہ مواصلات وتعمیرات روڈسیکشن انجیبئرز کو ہدایات بھی جاری کیں اورمعیاری سڑکوں کی تعمیر پر انجیبئرنگ سیکشن کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا.خبرنامہ نمبر 2025/417نصیرآباد17جنوری:۔نصیر آباد ڈویژن میں ٹرانسپورٹ کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین رحمٰن خان کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نور احمد ڈومکی وہیکل آرڈیننس کے خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان و ڈرائیور حضرات کو پچھلے کئی مہینوں سے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایات دیتے رہے ہیں مگر ویکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے نہ صرف جنگلے اتارے جا رہے ہیں بلکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات پر جرمانے بھی عائد کیے جا تے ہیں اس سلسلے میں آج ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نور احمد ڈومکی نے ایس ایس پی نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد ایوب گولہ کے ہمراہ NA .65 پر ٹرانسپورٹزز کے خلاف کاروائی کا آغاز شروع کر دیا جس پر کئی ویگنوں کے جنگلے اتارے گئے جبکہ ایک ویگن کو خلاف ورزی کرنے پر چالان بھی کیا گیا اور متعدد ڈرائیورز ویگن پر جرمانے بھی عائد کیے گئے خلاف ورزی کرنے پر سات ویگن ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ آیندہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نور احمد ڈومکی نے کہا کہ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین رحمٰن خان کی جانب سے سخت ہدایت دی گئی ہیں کہ عوام کی جان و مال کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان و ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےکہا کہ کمشنر نصیرآباد کی ہدایت پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس لیے ڈرائیورز حضرات و ٹرانسپورٹ مالکان کو بار بار قوانین پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں اور قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں کیونکہ آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے بہت سے نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے اور کسی کی زندگی کتنی اہم ہے ہم سب کو اندازہ ہے اس لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر اسی طرح کی کاروائیوں کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا اور جس کی تمام تر ذمہ داری ٹرانسپورٹ مالکان ڈرائیورز پر عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دیے گئے احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کریں اور تعین کردہ کرایہ مسافروں سے وصول کریں اور زائد کرایہ ہرگز وصول نہ کریں اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ جیسے عمل سے اجتناب کریں اکثر وبیشتر دیکھا گیا ہے اوور لوڈنگ اور زیادہ اسپیڈ سے ویگنوں کے ٹائر برسٹ ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور اسی طرح واقعات بھی رونما ہوئے ہیں انسانوں کی زندگیاں بہت قیمتی ہیں حکومت کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلیں۔

خبرنامہ نمبر 418/2025گوادر17جنوری:ـگورنمنٹ گرلز سیکنڈری ہائی اسکول میں محکمہ تعلیم اور سی پی ڈی کے تعاون سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار چنگیز بلوچ نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں گوادر کے نئے تربیت یافتہ اساتذہ اور باہر سے آئے ہوئے معزز مہمانوں سے مخاطب ہوں۔ انہوں نے ڈی ای او فیمیل محترمہ بلقیس بلوچ اور سی پی ڈی کے محمد آصف جاموٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں مدعو کر کے عزت بخشی۔انہوں نے نئے تربیت یافتہ اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے شعبے میں جدید تکنیکی وسائل اور تربیتی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اساتذہ کو نئی سہولتوں اور جدید سائنسی معلومات سے آراستہ کر کے وقت کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیت اساتذہ کو اس قابل بنائے گی کہ وہ طلبہ کو عملی زندگی میں ہنر مند اور معاشرے کے ماہر افراد کے طور پر تیار کر سکیں تاکہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ ہمارے محکمہ تعلیم کے پالیسی سازوں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی اساتذہ کو بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار میں جدت لاتے ہوئے نئی تعلیماتی ضروریات کو اپنانا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او فیمیل محترمہ بلقیس بلوچ، یونیسیف کے نمائندے عادل نودذی، سی پی ڈی کے محمد آصف جاموٹ اور عبد الولی کاکڑ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر تربیت میں حصہ لینے والے مرد و خواتین اساتذہ میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، جو ان کی خدمات اور تربیتی کامیابیوں کا اعتراف تھا۔

خبرنامہ نمبر 419/2025تربت 17جنوری:ـجامعہ تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئرکے طالب علموں کی ایک ٹیم نے ڈسٹرکٹ پولیس کیچ کے لیے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے۔ اس ایپلیکیشن کا نام شناخت رکھا گیا ہے جو مجرموں کے ریکارڈ تک رسائی کو موبائل ڈیوائسز کے ذریعے بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔یہ باصلاحیت ٹیم بی ایس کمپیوٹر سائنس فائنل ایئر کے طالب علم بخش اللہ وحید، کامل خان، شیہک غلام رسول اور عالم معیارپرمشتمل ہے جنہوں نےایپلیکیشن کی تیاری میں غیرمعمولی مہارت اور محنت کا مظاہرہ کیاہے۔طالب علموں کی غیرمعمولی تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں ضلع کیچ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) راشد رحمان زہری نے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈآئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر راشدعلی نے اس شاندار کامیابی پر طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کاکہاہےکہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہےکہ جامعہ تربت طلباء کو جدید ٹیکنالوجی اورتکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

خبرنامہ نمبر 2025/420ضلع چمن 17جنوری:ـاسسٹنٹ کمشنر چمن امیتاز بلوچ نے ناٸب رسالدار محمدحنیفیا اور لیویز فورس کے ہمراہ علاقے اور چمن کوٸٹہ شاہراہ پرامن وامان کو برقرار رکھنے کیلے علاقے میں گشت کے علاوہ شاہراہ پر قاٸم لیویز چیک پوسٹ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں اورگاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا اس سنیپ چیکنگ کے دوران جامع تلاشی اور تفتیش کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی کالے شیشے بھی صاف کیے گئے اے سی چمن نے کہا علاقے میں جراٸم پیشہ اور شرپسند عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔

Pictorial News

17-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

16-01-2025

News

16-01-2025

Tenders

DGPR ADVETISEMENTS