News

31-12-2024

خبرنامہ نمبر9151/2024چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت منگل کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی, خالی آسامیوں پر بھرتیاں، سرکاری محکموں میں ملازمین کی اگلے گریڈ ترقی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، سینیئر ایم بی آر قمبر دشتی سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا عوام کی خدمت کے لئے تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں۔ صوبائی حکومت نے فلاحی منصوبوں کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں, انہوں نے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہی آفیسرز کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکموں میں جو خالی آسامیاں ہیں ان پر شفاف طریقے سے تعیناتیاں کی جائیں اور محکموں میں ملازمین کے اگلے گریڈ میں ترقی کے جو کیسز پینڈنگ ہیں ان کو جلد حل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ دفاتر میں ملازمین کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے حاضری لی جائیگی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے ویب سائٹس کو آپ ڈیٹ کریں۔

خبرنامہ نمبر9152/2024گوادر31دسمبر2024: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی کے جائزے کے لیے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندے ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام یونین کونسل انچارجز اور مانیٹرز نے اپنی کارکردگی کے اعداد و شمار پیش کیے، جن سے معلوم ہوا کہ مہم کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے مختلف یونین کونسلز میں تعینات ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور مہم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے خاص طور پر نئے تعینات ہونے والے ایریا اور یونین کونسل انچارجز کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید محنت اور عزم کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم نہ صرف بچوں کے مستقبل کو محفوظ بناتی ہے بلکہ یہ ایک قومی ذمہ داری بھی ہے جسے مکمل لگن کے ساتھ نبھانا ضروری ہے۔اجلاس میں سیکورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی کہ گزشتہ روز کی نشاندہی کردہ سیکورٹی خدشات کو فوری طور پر حل کر لیا گیا ہے۔ تاہم، چند مانیٹرز نے توجہ دلائی کہ بعض اوقات سیکورٹی اہلکار مہم کے دوران کسی مقام پر ٹھہر جاتے ہیں اور ٹیم کے واپس آنے تک ان کے ساتھ نہیں رہتے۔ پولیس کے نمائندے نے اس مسئلے کا نوٹس لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس کمی کو دور کیا جائے گا تاکہ ٹیموں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی ہدایات کے مطابق، اجلاس کے دوران انسداد پولیو مہم کی اہمیت اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحرک رہنے کی تاکید کی گئی۔اجلاس کا اختتام شکریہ کے ساتھ ہوا، جس میں تمام شرکاء نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ اجلاس انسداد پولیو کے مقصد کے لیے کی جانے والی مربوط کوششوں کی بہترین مثال ہے، جس سے نہ صرف مہم کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے کے بچوں کا محفوظ مستقبل بھی یقینی بنایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر9153/2024کوئٹہ31 دسمبر2024: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سال 2025 کے آغاز پر دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال امن خوشیوں، کامیابیوں اور ترقی کی نئی راہیں دکھائے گا ، اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کے دوران بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن بلوچستان کی ترقی اور امن کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں۔ 2024 میں ہم نے صوبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے اور عوام کی خدمت میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا نیا سال ہمیں ایک موقع فراہم کررہا ہے کہ ہم اپنے عزم اور حوصلے کے ساتھ صوبے کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید محنت کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر وسائل اور توانائی بروئے کار لائیں گے ہمیں اپنی قوم کی یکجہتی، محنت اور قربانیوں پر فخر ہے، اور ہم سب مل کر بلوچستان کو ایک خوشحال، محفوظ اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے عزم کے ساتھ نئے سال میں قدم رکھیں گے میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان اور بلوچستان کے عوام کو خوشیاں، سکون اور ترقی کی منزلیں دے اور وطن عزیز سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر9154/2024استامحمد31دسمبر2024:ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر استا محمد امیر علی جمالی و ڈاکٹر زاہد حسین بھنگر کے ہمراہ آج پولیو مہم کے دوسرے روز یو سی 4 کے مختلف ایریا میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا اور تمام صورتحال سے اگاہی حاصل کی اس موقع پر ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف بھرپور انداز میں کام کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو اس مہلک وبا سے بچا سکیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لیے اپاہج بنا رہی ہے متاثرہ بچے نہ صرف والدین بلکہ معاشرے پر بھی بوجھ بن جاتے ہیں اس لئے اس وباء کو اپنے ملک سے ختم کرنے کے لئے ہم سب نے ملکر جدوجہد کرنی ہے اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے قطرے پلائیں کیونکہ یہ ایک قومی مہم ھے اور اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کروانا پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کا اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ پولیو ورکرز حکومتی جدوجہد میں پہلی صف کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ھوتی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کے افسران و مانیٹرنگ کرنے پر معمور افسران پر زور دیا کہ وہ بھی مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ آپ کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سرکردہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔

خبرنامہ نمبر 2024/9155کوئٹہ31 دسمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جیسا کہ ہم 2024 کو الوداع جبکہ 2025 کو خوش آمدید کہتے ہیں. گزشتہ برس معاشی عدم استحکام، بدامنی، مہنگائی اور بیروزگاری کے حوالے سے نسبتاً مشکل سال رہا. اس دفعہ ہم امید کرتے ہیں کہ 2025 پورے پاکستان اور بلوچستان کیلئے دیرپا امن، خوشحالی اور ترقی کا سال ہو گا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ امید محض ایک خواہش نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک کال ٹو ایکشن ہوتی ہے۔ مثبت تبدیلی اور پائیدار ترقی لانے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ نیا سال 2025 کے درشل پر یقیناً ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں لیکن ہمیں اپنے ان دوست و احباب کو بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنا ہے جو اس برس ہم سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ چکے ہیں. انفرادی سطح پر ہم نے نئے سال کے آغاز پر بیک وقت دو مختلف کام ہوں گے ایک اپنی بری عادتوں اور کوتاہیوں کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنا ہے جبکہ دوسری جانب ہم پہلے بہتر اور برتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے کچھ نئی مثبت عادات اور جدیدیت کے حوالے سے نئے تیکنیک اختیار کرنے ہونگے. سیاسی اعتبار سے چونکہ دنیا مسلسل وحدت کی جانب گامزن ہے لہٰذا ہم مزید تضادات، تنازعات اور نفرتوں کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ تقسیمِ در تقسیم مزید اندرونی کمزوری پیدا کرتی ہے. آئیے ہم اپنے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کیلئے برابری اور مساوات پر مبنی استحصال پاک ایک صحتمند معاشرے کو تشکیل دینے کیلئے ابھی سے ٹھوس عملی اقدامات کریں.

خبرنامہ نمبر 2024/9156کراچی31دسمبر:ـبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے جا رہے ہیں، حکومت بلوچستان صوبے کو بہترین کاروباری مرکز بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے 27 اور 28 جنوری کو اسلام آباد میں بلوچستان بزنس سمٹ منعقد کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایف پی سی سی آئی کیسینئر وائس پریذیڈنٹ ثاقب فیاض مگون،نائب صدر ناصر خان، چیئرمین میاں زاہد حسین، سینئر ممبراحمد چنائے، آصف سخی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ سمٹ میں ملک بھر سے بزنس لیڈرز ، دوست ممالک کے سفارتکار،سرمایہ کار ، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور اداروں کے نمائندے شرکت کرینگے، یہ سمٹ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک اہم قدم ہوگا کیونکہ پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر جاتا ہیاور بلوچستان کی حکومت وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ترقی کی اس منزل کے حصول کیلئے واضح وڑن رکھتی ہے یہ تقریب اس مقصد کے حصول کیلئے اہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس مقصد کے حصول کیلئے ہماراساتھ دیں، بلوچستان کی حکومت اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ ہر ممکن سہولیات فراہم کر ے گا۔

خبرنامہ نمبر 9157/2024کوئٹہ 31دسمبر:_صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نئے سال کی شروعات میں یہاں سے جاری آپنے پیغام میں کہا کہ میں ریاست کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں۔گڈ گورننس، سروس اور عوام کی فلاح وبہبود ہماراویژن صوبائی وزیر سردار کھیتران نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ یہ نیا سال آپ کی اور آپ کے چاہنے والوں کی زندگیوں میں نئی خوشیاں لائے، آپ کی تمام مرادیں پوری ہوں۔ نئے سال میں آپ کی زندگی نئی خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر جائے۔ خدا کے فضل سے آپ کی زندگی مزید خوشگوار اور خوشحال بن جائے.

Pictorial News

4-1-2025

News

4-1-2025

Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025