News

30-12-2024

خبرنامہ نمبر9120/2024کوئٹہ30 دسمبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو ایک بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ( ریٹائرڈ) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی، اور حکومتی ترجمان شاہد رند موجود تھے۔ تقریب میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، اور ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کے کوارڈینیٹر انعام اللہ خان مندوخیل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کے مطابق یہ رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم ہے، جو 30 دسمبر سے شروع ہو کر سات دن تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ، چمن، ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، جھل مگسی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، لورالائی، پشین، خاران، جعفرآباد، اور چاغی سے سامنے آئے ہیں انسداد پولیو مہم کے دوران والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں وائرس اور معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ساتھ ہی حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ بچے پولیو کے ساتھ خسرہ، نمونیہ اور دیگر مہلک بیماریوں سے بھی بچ سکیں صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مہم کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9121/2024 کوئٹہ 30دسمبر۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سوموار کے روز مختلف سب ڈویژنز میں اے سی کی رہائش گاہ کی تعمیر، اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کے حوالے سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ، سیکرٹری اسکولز صالح محمد ناصر، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کی معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کنٹریکٹ پر بھرتیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب امیدواروں کے تعیناتی کے احکامات جلد جاری کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری صحت کو ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے کیونکہ اس سے براہ راست شہری متاثر ہوتے ہیں جس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی دکاندار سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، دھرنوں کے حوالے سے افسران کو ہدایات دے دی کہ کسی بھی صورت شاہراہوں کو بند نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں کو فوری طور پر کلیئر کردئیے جائیں، سرکار کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے اور مداخلت کی صورت میں قانون کے مطابق ایکشن لیا جاغ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد ممکن بنائیں اور عوام شکایات توجہ سے سن کر ان کو فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیز عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے اور تمام شکایات پر فوری عملدراآمد کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9122/2024جھل مگسی30دسمبر ۔ آج بروز سوموار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر بدر ندیم انصاری کے ہمراہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح اور منعقدہ تقریب میں صحت و حفاظتی ٹیکہ جات کے فوائد اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 30 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے میں مصروف عمل ہونگے ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران خود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جا?زہ لیتے ہوئے خود بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے اور پولیو کی ٹیموں کی مانیٹرنگ کرنے میں مصروف عمل ہونگے۔ انھوں نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت و پولیو ٹیمز ،ضلعی انتظامیہ و لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران کے ساتھ ضلع بھر میں جاری پانچ روزہ پولیو مہم میں اپنا بھر پور تعاون یقینی بنائیں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ اس خطرناک اور موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس وبائ کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی جدوجہد میں والدین، و زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی جانب سے تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9123/2024 چمن 30دسمبر۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو افسران کے ساتھ ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس دوران پولیو افسران نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کے حوالے سے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئی اجلاس میں ضلع چمن کے تقریباً تمام پولیو ٹیموں کے متعلقہ افسران و نمائندوں اور انتظامیہ کے افسران شریک تھے ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں انہوں نے کہا کہ حالیہ ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چمن کے تمام علاقوں میں اور چپے چپے تک پولیو ویکسین پانچ سال تک کی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے ضرور پلائی جائیں اور اس حوالےسے غفلت لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ہم اپنے آئندہ نسل کو لاچارگی کسمپرسی اور معذوری کا شکار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ ساتھ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ذیشعور لکھے پڑھے اور علماءکرام اساتذہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال تک کی بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9124/2024بارکھان .30دسمبر۔ بارکھان میں بھی پانچ روزہ پولیومہم کاآغازکردیاگیاہے ڈپٹی کمشنروقارخورشیدعالم اور ڈی ایچ او ڈاکٹر مجیب بگٹی کے ہمراہ بچوں کوپولیوسے بچاوکے قطرے پلاکرافتتاح کیاہے مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ضلع بھرمیں پانچ سال تک کی عمر کے 51232بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ضلع بھر میں 160موبائل ٹیمیں۔ 09 فکسڈ پوائنٹ05 بنائیں کیئے گئے ہیں پولیو ٹیموں کی حفاظت کےلئے پولیس اور لیویزاہلکار مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ ہونگے اِس موقع پر۔ڈپٹی کمشنر وقارخورشیدعالم نےوالدین کو پیغام دیتے ہوئے بتایاہے کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی پولیو سے پاک پاکستان بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے والدین پولیومہم کے دوران پولیوٹیم سے تعاون کریں اپنے بچوں کو بچاوکے قطرے ضرورپلائیں تاکہ آپ کے بچے عمر بھرکی معذوری سے بچ سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9125/2024چمن 30 دسمبر۔ چمن میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا اس دوران ڈی سی چمن نے تمام پولیو ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں اس دوران ڈی سی چمن اور اے ڈی سی جنرل فدا بلوچ نے شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف پولیو ٹیموں اور انکی سیکیورٹی پر مامور لیویز افسران اور اہلکاروں کی کام اور کاکردگی کا جائزہ لیا ڈی سی چمن اور اے ڈی سی نے علیحدہ علیحدہ ایریاز میں بچوں کے فنگر پرنٹس چیک کیں انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور آخر وقت تک پولیو ورکرز کے ساتھ موجود ہونے کے ساتھ ساتھ آس پاس موجود مشکوک اور انجان لوگوں پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور تفتیش پھی کیا جائے تاکہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری رہیں۔ اس دوران شہر و آس پاس کی رابطہ سڑکوں اور ناکوں اور چوراہوں پر بھی تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9126/2024کوئٹہ30دسمبر ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، زیارت، کوئٹہ اور گردونواح میں رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بالائی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں -5 ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں کے درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔ کوئٹہ (شہر(-3.0/19.0)، سمنگلی (-3.1/17.5)، آر ایم سی (-03.0/18.0)، سریاب (-1.0/16.5)، ژوب (-01.5/17.0)، لسبیلہ (02.0/27.5)، پنجگور (02.5/22.5)، خضدار (03.0/18.0)، بارکھان (03.0/17.5)، سبی (03.0/23.5)، دالبندین (03.5/22.0)، نوکنڈی (06.0/20.0)، اورماڑہ (06.0/20.0) جیوانی (08.5/26.5)، گوادر (08.5/27.5)، تربت (09.0/26.0) اور پسنی میں (09.5/25.0) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025