News

29-12-2024

خبرنامہ نمبر 9107/2024
گوادر 29 دسمبر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے کیو آر ایف کے انچارج شکیل احمد اور لیویز فورس کے ہمراہ ڈور چوک سے شمبے اسماعیل تک مختلف دکانوں، ریسٹورانٹس، سبزی و پھل فروشوں، ریڑھی بانوں اور اشیاء خوردونوش کے اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس کارروائی کے دوران صفائی و ستھرائی کی حالت اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ معائنہ کے دوران زائد المیعاد اشیاء برآمد ہونے پر انہیں موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔تحصیلدار نے ناقص صفائی پر متعدد ریسٹورانٹس کو تنبیہ کی اور غیر معیاری برتنوں کو ضبط کرکے تلف کر دیا۔ انہوں نے ریسٹورانٹس کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر انہیں مزید سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تحصیلدار چنگیز بلوچ نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ عوامی تحفظ کے لیے نرخ نامے پر عملدرآمد اور صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔مقامی عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اشیاء خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

    خبرنامہ نمبر 9108/2024
گوادر 29 دسمبر:: ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ اور ایس ڈی او نواز بزنجو نے کلمت، جونژ، گرسنٹ، چنڈی اور دیگر متاثرہ دیہات کا دورہ کیا، جہاں شادی کور سے واٹر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ اس دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں پانی کی ترسیل کے نظام کا معائنہ اور یہ یقینی بنانا تھا کہ تمام علاقوں کو بلا تفریق اور منظم طریقے سے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔خشک سالی کی شدت کے باعث ان علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے ڈیمز مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ اس سنگین صورتحال میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ہنگامی بنیادوں پر واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی سپلائی کا سلسلہ شروع کیا۔ افسران نے موقع پر موجود عوام سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ پانی کی فراہمی کے لیے ایک منظم اور شفاف نظام نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ ہر علاقے کو بلا تفریق پانی فراہم کیا جا سکے۔یہ اقدام محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی عوامی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہے۔ شادی کور سے 50 کلومیٹر دور علاقوں میں پانی کی ترسیل ایک محنت طلب اور وقت طلب کام ہے، لیکن محکمہ کی ٹیم عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔مقامی افراد نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ان کی بنیادی ضروریات پوری کر رہا ہے بلکہ حکومت کے عوامی مسائل کے حل کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ پانی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، تاکہ مقامی سطح پر پانی کے ذرائع کو بحال کیا جا سکے اور عارضی اقدامات پر انحصار کم ہو۔ قدرتی ذرائع، بالخصوص بارش کے ذریعے، پانی کے ذخائر کی بحالی کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔یہ اقدامات عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی سنجیدگی اور عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 9109/2024
	چمن  29 دسمبر:ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اے سی چمن محمد افضل نے لیویز فورس کے ہمراہ آج شہر کی مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش اٹا، گھی اور دیگر مختلف اشیاء کی دکانوں کا دورہِ کیا اس موقع پر انہوں نے قیمتوں کا جائزہ لیا اے سی چمن نے اشیاء خوردونوش کی مقررہ تاریخ میعاد قیمتیں معیار اور صفائی ستھرائی چیک کیے  انہوں  نے تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز، سیفٹی پریکاشنز اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ جائز منافع دکانداروں کا حق ہے لیکن من مانی اور اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا عوام کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا اور انھیں صاف شفاف غذائی اجناس مناسب قیمتوں پر پہنچانا اور مہیا کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالیسے ہم کسی بھی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ ہر گز نہیں کریں گے۔

		خبرنامہ نمبر 9110/2024
	چاغی  29 دسمبر:ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنیم نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور انجینئرز بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے اسکیموں کے معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے یہ منصوبے علاقے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ان کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے دورے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ڈپٹی کمشنر عطاء المنیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے اور عوام کے اعتماد کو برقرار رکھا جائے۔
Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025