خبرنامہ نمبر8036/2024حب26 دسمبرالیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے یونین کونسل کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ریٹرننگ افسراسسٹنٹ کمشنرحب کی زیرنگرانی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے پر دس امیدواروں کے کاًغذات نامزدگی درست قراردیے گئے ہیں ریٹرننگ افسر کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآ?ٹ کے مطابق درست قرار دیے گئے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 4 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے ریٹرننگ افسر اسسٹنٹ کمشنر حب سربلندخان کا کہنا ہیکہ ضلع حب کی میونسپل کارپوریشن کے دونوں وارڈز میں پولنگ ڈے 26 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے۔