خبرنامہ نمبر 8027/2024زیارت خبرنامہ 26دسمبر۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر علی، ڈی ایس ایم نثارا حمد، ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین، ،ڈرگ انسپکٹر میوند خان عبداللہ خان، محمد ہاشم کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئےڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ڈی ایچ او اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی ادویات کوفوری طور پر لوکل پرچیز کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیس دسمبر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے نے کہا تمام ڈاکٹرز اور مددگار سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے جو حکومتی وسائل ہے ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔