December 28, 2024
News

26-12-2024

خبرنامہ نمبر8019/2024
نصیرآباد26دسمبر۔صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان نذر محمد بلوچ کو نصیر آباد ڈویژن میں پہنچنے پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیر آباد شاہنواز خان کنرانی نے ان کا استقبال کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن سعید احمد شاہوانی تھے اللہ داد ابڑو بھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی محتسب اعلیٰ سے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید تھہیم نے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر نے انہیں ضلع بھر میں مفاد عامہ میں جاری امور اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی صوبائی محتسب اعلیٰ نذر محمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو احکامات دیے کہ سول ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی شہر میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی جو شکایات سامنے آرہی ہیں ان کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائی جا سکیں آپ پر جو سرکار کی جانب سے ذمہ داریاں عائد ہیں انہیں بہتر معنوں میں سرانجام دے کر اپنا فریضہ سرانجام دیں اس کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو بہتر معنوں میں یقینی بنایا جائے جبکہ صحبت پور مانجھی پور تحصیل کے قبائلی شخصیت میر فاروق خان کھوسہ نے بھی صوبائی محتسب اعلیٰ سے ملاقات کر کے مانجھی پور میں عرصہ دراز سے التوا کا شکار بوائز کالج کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے چار سال قبل اپنی زمین گرلز کالج کے لیے وقف کی تھی پی ایس ڈی پی میں بجٹ آنے کے باوجود ٹھیکے دار کی جانب سے کام شروع نہیں کیا جا رہا اور شنید میں آیا ہے کہ ایڈوانس ادائیگی بھی کی گئی ہے جو کہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے صوبائی محتسب اعلیٰ نذر محمد بلوچ نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ مفاد عامہ میں اقدامات کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا آپ کی شکایت کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر غیر معمولی احکامات صادر کیے جائیں گے تاکہ بچیوں کو تعلیم کے حصول میں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں ان کا تدارک کیا جا سکے بعدزاں صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد شاہنواز خان کنرانی ڈائریکٹر ایڈمن سعید احمد شاہوانی کے ہمراہ ضلع نصیر آباد میں التوا کا شکار اسپورٹس کمپلیکس اسکیمات ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڈ اور زیر تعمیر ورکنگ وومن ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اسپورٹس کمپلیکس اور بائی پاس روڈ جیسے میگا پروجیکٹ کی التوا پر انہوں نے برہمی کا اظہار کر کے متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی عندیہ دیا انہوں نے احکامات دیے کہ ان میگا پروجیکٹس کو معیار کے مطابق تکمیل کرنا انتہائی ضروری عمل ہے کیونکہ ان سے عوام کے وسیع تر مفاد وابستہ ہیں جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے ورکنگ وومن ہاسٹل کے کام پر اطمیان کا اظہار کیا اور احکامات دیے کہ جلد از جلد
منصوبے کو مکمل کیا جائے

Pictorial News

27-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024