خبرنامہ نمبر8018/2024
کو ئٹہ 25دسمبر۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 148ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت زرین خان مگسی، سیکرٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمان، ڈائریکٹر جنرل خان فرہنگ سمیت ابوالحسن مری، کریمبریالی، سرور جاوید، زاہد جان مندوخیل، عبدالمتین اخونزادہ، تسنیم صنم، اور ڈاکٹر عرفان بیگ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تمام معزز مہمانوں نے اپنے فکر انگیز تقاریر کے ذریعے بانی والد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت نے افتتاحی کلمات پیش کئےاور کہا کہ . قائد اعظم کی قیادت، ان کی شخصیت اور پاکستان قائد کی عظیم قربانیوں اور وطن عزیز کی آزادی میں کردار کو خراج عقیدت پیش کیا اپنے خطاب میں قائد اعظم کی زندگی کے اہم پہلووں کو اجاگر کیا اور ان کی قیادت میں پاکستان کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصول ہمیں آج بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض مس جہاں آرا تبسم نے سرانجام دیئے۔ تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور مہمان مقررین میں شیلڈز کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ پارلیمانی سیکرٹری اور سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت دونوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر کلچر ڈائریکٹوریٹ ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

Related Post
3rd-November-2025
November 3, 2025
2nd-November-2025
November 3, 2025
2nd-October-2025
November 3, 2025
Announcement for Test and Physical – Balochistan Constabulary
November 2, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
October 31, 2025
Applications Invited for Grade 1–9 Vacancies at Jam Ghulam Qadir
October 31, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
October 31, 2025
Walk-in Interviews – Phase III, Health Department Khuzdar
October 31, 2025
Job Vacancies Announced – Public Health Engineering Department
October 31, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
October 30, 2025
30th-October-2025
October 30, 2025
29th-October-2025
October 30, 2025
29th-October-2025
October 30, 2025
DGPR DISPLAY MG NO,08/2025-26 INNER PAGE
October 29, 2025
