December 27, 2024
News

25-12-2024

خبرنامہ نمبر 8017/2024
حب25 دسمبر :دنیا بھر کی طرح صنعتی ضلع حب میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے، صوبائی وزیرمیرعلی حسن زہری کے حلقئہ انتخاب ضلع حب کی تینوں چرچ ARO Church, The Rock Salvation Church and St. Mary Catholic Church to conveyمیں کرسمس کی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی کونسلران نے شرکت کی کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقاریب شاندارانداز میں منعقد ہوئیں کرسمس ڈے پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ کی ہدایت پر مسیحی برادری کے تہوار اور قائداعظم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کئےمسیحی برادری کی جانب سےکرسمس کی دعائیہ تقاریب میں مسیحی خواتین بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کر کے ملک وقوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں جبکہ اقلیت برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلران نے ضلع حب سےمنتخب ایم پی اےمیر علی حسن زہری کی وزارت کی حلف برداری کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جشن منایا جارہا ہے ضلع حب مس پرجوش اندازمیں کرسمس منانے والے مسیحی برادری کو ایس پی حب محمد معروف عثمان اورڈی آئ جی سہیل خالد نے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کےدورے کے موقع پر سیکیورٹی امورکا جائزہ لینے کیساتھ مسیحی برادری کو مٹھائیاں پیش کیں اورکرسمس کی مبارکباد دی درایں اثناء چیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کی ضلع حب کی مسیحی برادری نے ضلع حب میں مثالی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں ضلعی انتظامیہ حب سول سوسائٹی حب اورصوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اقلیت برادری سے تعلق رکھنےوالے پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلرمولچندلاسی اوردیگر نے صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان وصوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع حب کی مسیحی اورہندوکمیونٹی کی عبادت گاہوں کی تزین آرائش اورتعمیر ومرمت کےلئے فنڈزکی منظوری کو تاریخی اقدام قراردیا ہے

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024

News

26-12-2024