خبرنامہ نمبر 8003/2024
دکی 25دسمبر:صدیوں مجھے گلشن کی فضا یاد کرے گی ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں بھی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جہاں ڈی سی آفس ضلع دکی میں کیک کاٹنے کے دوران ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تنظیموں کی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ضلع دکی عمران مندوخیل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصر صدر انجمن تاجران رحیم اغا گروپ ملک حبیب الرحمن ترین لیویز رسدار اسرار ترین صدر انجمن تاجران ملک شاہ محمد ناصر اور دیگر کی بھرپور شرکت بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو بڑے پیمانے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انہیں ایشیا کا عظیم ہیرو دیتے ہوئے انکی لازوال قربانیوں کو سراہا گیا اس موقع پر ڈی سی ضلع دکی کلیم اللہ کاکڑ نے بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا اج جو انتہائی خوداری اور شجاعت کے ساتھ سر اٹھا کر جی رہے ہیں یہ اس عظیم مفکر اسلام کی مرہون منت ہے جھنوں نے کبھی بھی باطل کے گندے عزائم کو پروان چڑھنے نہیں دیا بلکہ مسلمانان برصغیر کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا دیا انہوں نے کہا کوئی نہیں جانتا تھا کہ 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں پیدا ہونے والے محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگائیں گے۔قائداعظم نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، علیحدہ وطن کی تحریک قائد اعظم کی سب سے بڑی ترجیح تھی۔بالآخر 14 اگست 1947 کو مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا اور دنیا کے افق پر پاکستان کے نام سے پاک وطن وجود میں آیا۔ آزادی کے بعد قائد اعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11 ستمبر 1948 کو ملت کا پاسبان دار فانی سے کوچ کرگئے انہوں نے کہا زندہ قومیں اپنے اسلاف کی تاریخ نہیں بھول پاتی جن قوموں نے اپنے اسلاف کی تاریخ بھولا رکھی ہے اج وہ صفحہ ہستی سے ملیامیٹ ہوگئی