News

24-12-2024

خبرنا مہ نمبر7992/2024
چمن24 دسمبر 2024:ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان، ڈی او ای میل نادر شاہ، ڈی او ای فیمیل عظمیٰ گیلانی، ڈپٹی ڈی او ای میل حاجی عبداللہ، ڈسٹرکٹ منیجر ای ایس پی عبدالجمیل کاکڑ، ڈسٹرکٹ منیجر آئی آر سی سعیداحمد، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آر ٹی ایس ایم جہانزیب خان، فوکل پرسن ای ایم آئی ایس جعفر خان اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پائٹ آغا شفاعت سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اس موقع پر ضلع چمن میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اساتذہ کی حاضریوں پرفارمنس اور دیگر ضروری آمور کے حوالے سے ڈی سی چمن کو تفصیلی بریفننگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے واضح کیا کہ کہ تعلیم کے روایتی طریقہ کار کو بدلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہمیں سخت فیصلے کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈی ای او اور ٹیم اگر اسی عزم و ولولہ سے کام کرینگے تو انشاءاللہ تعلیمی اداروں میں مزید بہتری آئے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات یقینی طور پر خوش آئند ہے لیکن بہتری کیلئے تسلسل ضروری ہے ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کا مورال ٹھیک کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ویسے تو تعلیم کی اہمیت پر تو کتابیں لکھیں جاسکتی ہیں لیکن ہمیں عملی میدان میں اسکا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے قوم کے ہونہاروں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ طلباء اور طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی تربیت پرر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور انھیں ملک و قوم سے وفاداری اور پیار کا درس دیا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے حوالےسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت اور قابل قبول نہیں کیونکہ تمام طالب علموں کی پڑھائی کا دارومدار خاص کر اساتذہ کی حاضریوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں جدید تعلیم و تربیت سے اپنے قوم کے ہونہار بچوں کو آراستہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی فرائض دیانت سچائی و ایمانداری سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن آفیسران وہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں جس سے تعلیمی اداروں میں حقیقی اور واقعی بہتری ممکن ہو۔ میٹنگ میں اساتذہ کی حاضریوں کی فہرست آر ٹی ایس ایم کی جانب سے پیش کی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے موثر اور فوری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025

Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025