News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7991/2024
چمن24 دسمبر 2024:
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید، ڈی ایس ایم، پی پی ایچ آئ، اور مختلف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران نے بھی شِرکت کی اجلاس میں ڈی سی چمن کو ضلع چمن کے تمام بی ایچ یوز رورل ہیلتھ سنٹرز ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی اجلاس میں ضلع چمن میں ہیلتھ سہولیات اور ہیلتھ ملازمین کی پرفارمینس حاضریوں اور ویکسینیشن اور ہیلتھ سروسز کو بہتر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں محکمہ صحت کے غیر حاضر سٹاف کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایچ آر کی کنٹرکٹ بنیادوں پر ریکروٹمنٹ سٹیٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہسپتال میں ادویات کی سٹاک اور ایمرجنسی ادویات کے حوالےسے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی سی چمن نے نان فنکشنل ہیلتھ سہولیات کے حوالے سے بہت سخت سٹینس لیتے ہوئے موقع پر تمام ذمہواروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی احکامات جاری کیے گئے اس موقع پر روٹین ایمونائزیشن اور پولیو کے حوالےسے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت چمن کے تمام ملازمین حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن اور پولیو وائرس کی خاتمے کیلئے آنے والی پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور ضلعے کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے ہمیں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بحیثیت ایک ذمہوار اور انسان کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ ہم ایک ماحول میں صحت مند زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں اور اس طرح ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی ذمہداریوں کا احساس اور ادراک کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور فلاح و بہبود کے لیے راہنمائی اور کردار ادا کریں تب جاکر ہم ہمیں جو روحانی سکون واطمینان ملے گا وہ قابل رشک ہوئگا ڈی سی چمن نے کہا کہ محکمہ صحت چمن کے ملازمین عوام الناس کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی اور خدمات ایمانداری سے سرانجام دیں اور کہا کہ ڈاکٹرز اور ہسپتال کے تمام سٹاف اپنے حاضریوں کو یقینی بنائیں صحت کے شعبے میں غیر حاضری اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام سٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے ہم کسی قسم کی سفارش مصلحت پسندی اور نرمی کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ طب ایک ایسا پیشہ ہے جس کے ساتھ عوام کی صحت وابستہ ہے اور بروقت علاج و معالجہ کرنے سے مریضوں کی جان بچ بھی سکتی ہے اور خدا نخواستہ تھوڑی سی لاپرواہی غفلت اور سستی و کاہلی سے مریضوں کی جان بھی چلی جاسکتی ہے اسلئے اس پیشے سے وابستہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام سٹاف اپنے آپ میں خدا ترسی پیدا کرکے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025

Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025